Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی میں سرکاری افسر کے گھر ڈکیتی،ملزمان  ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقد، 55 تولے سونا لیکر فرار

    کراچی میں سرکاری افسر کے گھر ڈکیتی،ملزمان ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقد، 55 تولے سونا لیکر فرار

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سرکاری افسر کے گھر سے ڈاکو کروڑوں روپے کا سامن لوٹ کر فرار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں محکمہ خوراک کے افسر کے گھر میں کروڑوں روپے کی واردات ہوئی ہے جس میں پولیس کے مطابق مسلح افراد ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقد، 55 تولے سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ویڈیو:ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

    اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سکندر علی شاہ کی جانب سے پولیس میں درج ایف آئی آر کے مطابق بن قاسم میں سندھی جماعت کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں وہ رات 11 بجکر 45 منٹ پر گھر کا دروازہ کھول کر گاڑی پارک کر رہے تھے کہ 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایک شخص نے ان کے سر پر پستول رکھی اور انہیں گھر کے اندر جانے کو کہا، بات نہ ماننے کی صورت میں گولی مارنےکی دھمکی دی ملزمان زبردستی گھرکےاندر گھس گئےاورانہیں بیوی اوربچوں سمیت ایک کمرےمیں یرغمال بنا لیا، ملزمان نے الماری سے ایک کروڑ 70 لاکھ نقد رقم، 55 تولے سونا اور 20 لاکھ کے پرائز بانڈ لوٹ لیے۔

    پولیس نے 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او چوہدری اسلم نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار

    اسلام آباد: دن دھاڑے ڈکیتیاں‌ہونے لگی جبکہ پولیس جرائم روکنے میں ناکام

  • کراچی: گیس لیکیج  کے باعث گھر میں آگ لگ گئی،5 افراد زخمی

    کراچی: گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی،5 افراد زخمی

    کراچی: لیاری میرا ناکہ فائر اسٹیشن کے قریب گھر میں آگ لگ گئی،5افراد زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : ریسکیوذرائع کے مطابق گھر میں گیس لیکیج کا واقعہ لیاری میراں ناکا محمدی مسجد کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

    جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ عارف ولد غوث محمد اور ان کی 35 سالہ زوجہ سمیرا ، 13 سالہ بیٹی عریبہ، 12 سالہ بیٹا ایان، 8 سالہ بیٹی ایمان اور 2 سالہ بیٹی عنایا شامل ہیں۔

    جھلس کر زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کےلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں روس سےجرمنی تک گیس پہنچانےوالی پائپ لائنوں نورڈ سٹریم 1 اور 2 روس کویورپ سےجوڑنےوالے سٹریٹیجک انفراسٹرکچر ہیں جو سویڈن اور ڈنمارک کے اقتصادی زونز کے مقامات پر لیک ہوئی۔

    سویڈن اور پولینڈ کا کہنا تھا بحیرہ بالٹک میں پائپ لائنوں سے لیک کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ تخریب کاری تھی، جبکہ پولینڈ نے روس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ یوکرین میں جنگ کو بڑھاوا دینا ہو سکتا ہے۔

    بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار

    منگل کو روسی حکومت کے ترجمان نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ لیکس پر انہیں شدید تشویش ہے اور اس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

    دوسری طرف یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ نارڈ سٹریم کی تخریب کاری کی کارروائیاں یورپی یونین کو توانائی کی فراہمی کو مزید غیر مستحکم کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہیں۔

    یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل نے روس اور جرمنی میں دو گیس پائپ لائنوں میں لیک کو جان بوجھ کر کیا گیا عمل قرار دیا تھابدھ کو ایک بیان میں جوزپ بوریل کا کہنا تھا کہ یورپ میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں جان بوجھ کر کوئی خلل ڈالنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے، اور اس کا ایک متحد جواب دیا جائے گا۔

    سرچ آپریشن کے دوران 30 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد،کرتے تھے گھناؤنا کام

  • کراچی اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار مسلسل جاری

    کراچی اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار مسلسل جاری

    کراچی میں ڈینگی وائرس سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جس کے بعد بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق کراچی کے ضلع وسطی سے تھا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس سے 254 افراد متاثر ہوئے جس نے رواں ماہ مریضوں کی تعداد 5245 جبکہ رواں سال 7452 تک پہنچا دی ہے-

    نسیم شاہ کی اچانک طبیعت خراب،اسپتال منتقل

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی کی رہائشی خاتون نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

    سندھ کے دیگر اضلاع سے رواں ماہ 971 جبکہ رواں سال 1333کیسز سامنے آئے۔ مجموعی طور پر سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس سے 34 ہلاکتیں ہوئی ہیں 33کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا حیدرآباد سے ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 5 ہزار 245 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد رواں سال اب تک ریکارڈ کیے جانے والے ڈینگی کیسز کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار 452 تک پہنچ گئی ہے۔

    روجھان:واپڈا نے وزیراعظم کے 2 ماہ بل معاف کرنے کا حکم ہوا میں اڑا دیا،سیلاب متاثرین سے بھاری بلوں…

    پنجاب میں 373 افراد میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے 192 افراد کا تعلق لاہور اور 101 کا راولپنڈی سے ہے اسلام آباد میں 81 نئے افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

    محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں 392 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ،جس کے بعد رواں سال خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز کی تعداد 7 ہزار 350 ہوگئی ہے-

    محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور میں ڈینگی کے 175کیسز سامنے آئے، دوسری جانب مردان 95،خیبر55اور ہری پور سے ڈینگی کے 14کیسز رپورٹ ہیں-

    بلاول کا عالمی وقار دیکھ کرعمران خان تڑپ رہے ہیں، شازیہ مری

    ملک کے بیشتر شہروں میں دواؤں کی فراہمی اور قیمتیں معمول پرنہ آ سکیں، لاہور کے بازاروں میں بخار کی دوا کے بعد کینسر اور دیگر کئی بیماریوں کی دواؤں کی بھی کمی ہو گئی ہے جبکہ کراچی میں بخار، جسم میں درد اور ملیریا سمیت متعدد بیماریوں کی دوائیں نایاب ہو گئی ہیں۔

  • کراچی پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندرقاتل اوردیگرملزمان کوگرفتارکرلیا

    کراچی پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندرقاتل اوردیگرملزمان کوگرفتارکرلیا

    کراچی:کراچی پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندرقاتل اوردیگرملزمان کوگرفتارکرلیا ،تفسیلات میں بتایا گیاہے کہ قتل میں ملوث چار ملزمان کے علاوہ اقدام قتل میں ملوث ملزم اور ایک مفرور لینڈ گریبر گرفتار

    جناب ایس ایس پی صاحب انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کیماڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، پولیس حکام کے مطابق پہلی کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر خاتون کے قتل میں ملوث سسرالیوں کو گرفتارکر لیا

    مورخہ 2022-09-25 کو تھانہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں گھر سے 18 سالہ خاتون سائرہ بی بی کی تشدد زدہ لاش ملی۔خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔

    واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 457/2022 بجرم دفعہ 302/34 ت پ مقتولہ کے بھائی عبد الظاہر کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر عبدالغفور، ساس گل بی بی عرف حلیمہ اور دیوروں عبدالواسع، عبدالمنان اور عبدالودود کے خلاف درج کیا گیا۔وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

    جناب ایس ایس پی صاحب کی جانب سے SIO اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر شوکت اعوان کی سربراہی میں تشکیل کردہ ٹیم نے تکنیکی ذرائع کی مدد سے چار ملزمان عبدالواسع، عبدالمنان، عبدالودود اور مسمات گل بی بی عرف حلیمہ کو گرفتارکر لیا۔مقتولہ کا شوہر عبدالغفور تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ مدینہ کالونی نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو گرفتارکر کے واردات کی استعمالی پستول برآمد کر لی۔مورخہ 2022-09-22 کو ملزم ذیشان نے جان سے مارنے کی نیت سے محسن اکبر کو آتشی اسلحہ سے فائر کرکے زخمی کردیا تھا۔

    واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 381/2022 بجرم دفعہ 324 ت پ تھانہ مدینہ کالونی میں درج کیا گیا تھا۔واردات کے بعد ملزم نے پستول قبرستان میں ایک کچی قبر کے پاس مٹی میں چھپا دی تھی۔

    گرفتار ملزم ذیشان کی نشاندھی پر تفتیشی ٹیم تھانہ مدینہ کالونی نے واردات میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف برآمدہ پستول کا مقدمہ تفتیشی افسر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔تیسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ موچکو نے کاروائی کرتے ہوئے مفرور لینڈ گریبر کو گرفتارکر لیا۔

    گرفتار ملزم سلام کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ الزام نمبر 175/2022 بجرم دفعہ 448/506/427/34 ت پ درج تھا۔

  • نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک

    نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک

    نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی میں پولیس مقابلہ,2 ڈاکو ہلاک ،پولیس نے چار مقدمات درج کرلئے –

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے،پولیس مقابلے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا-

    وسطی پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا،ایس ایس پی وسطی کے مطابق مقابلہ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیاتھا ، سر سید پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے اسپتال منقتل کیا جو دوران علاج ہلاک ہوگیا –

    ہلاک ملزم کی شناخت غیابان اور نبی شامل ہیں ،ملزمان سے ہتھیار ،نصف درجن شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی-

    عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے،پرویزالٰہی

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف شہریوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر واردات رپورٹ ہوئی تھی ملزمان موبائل فون چھین رہے تھے پولیس پہنچ گئی،پولیس ملزمان کی جانب بڑھی تو ملزمان نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان شدید زخمی ہو گئے-

    شہریوں سے چھینا جانے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ملزمان کو فوری علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں ہلاک ہوگئے ملزمان کے خلاف مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-

    ایک حلقے کو نمائندگی سے محروم نہ کیا جائے.عدالت

  • کراچی پولیس مقابلے میں 4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس مقابلے میں 4 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ، مقابلے کے دوران 4 انتہائی مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے نقد، 4 پستول، 2 موٹر سائیکلیں اور 6 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں گرفتار ملزمان میں وقار، نعمان عرف نومی، ملک ندیم عرف ملک اور ثاقب شامل ہیں۔

    فیصل آباد:پولیس کےساتھ فائرنگ کے تبادلےمیں2ڈاکو ہلاک:بچےاغوا کرنےوالی جعلی…

    ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل کار سوار سے 28 لاکھ روپے چھینے تھے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کا گروپ کیش اسنیچنگ کی 31 وارداتوں میں ملوث ہے، ان کے 3 ساتھی فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے-

    قبل ازیں فیصل آباد کے علاقے ڈھڈی والا میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے تھے 4 ڈاکو دکان میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے تعاقب کیا۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے تھے-

    بچوں کو اغوا کرنیوالی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ…

    ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت سعد اور شکیل کے نام سے ہوئی علاوہ ازیں دوران ڈکیتی شہریوں کے ساتھ مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے 5 شہری بھی زخمی ہوئے۔

    فیصل آباد میں یک اور واقعہ میں پولیس نے الائیڈ اسپتال فیصل آباد سے جعلی ڈاکٹر بن کر بچہ اغواء کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا پولیس نے ملزمہ کے ساتھی کو بھی حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے-

    کچرا کنڈی سے ملے انسانی کٹے ہوئے پاؤں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

  • کراچی:معروف کاروباری سینٹرٹیکنو سٹی میں آتشزدگی

    کراچی:معروف کاروباری سینٹرٹیکنو سٹی میں آتشزدگی

    کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر آئی ٹی کے کاروبار کے مرکز ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی 6 فائر بریگیڈ اور فائر فائٹرز روانہ ہوئے جو آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

    یونیورسٹی طالبات کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کرنیکا کیس، بھارتی فوج کا اہلکار ملوث نکلا

    پولیس کے مطابق آگ ٹیکنو سٹی کی چھٹی منزل پر لگی ہے جسے بجھانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت بھی کوشش کی جا رہی ہے آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل حسرت موہانی روڈ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے جبکہ عمارت کو خالی کرایا جارہا ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شہر بھر میں فائر سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور مزید چار گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں رواں ماہ جون میں کراچی میں نجی سپر اسٹور میں لگنے والی آگ کا واقعہ پیش آیا تھا ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا تھا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 بے ہوش ہوگئے تھے-

    دریں اثنا کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شانتی نگر کے مقام پرجھونپڑیوں میں آگ لگنے سے چار بچے جھلس کر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا آتشزدگی کے باعث پانچ جھونپڑیاں مکمل طور پر جل گئیں تھیں ، فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا تھا۔ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

    روس، سکول میں گولیاں چل گئیں، 13 افراد کی ہوئی موت

  • سندھ: سیلاب سے متاثرہ افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا

    سندھ: سیلاب سے متاثرہ افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا

    کراچی :سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طبی کیمپوں میں لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری رہا، بیماریوں کے پھیلاؤ کے خطرات اب بھی صوبے میں موجود ہیں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ایک اور بچہ چل بسا۔

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں قائم طبی کیمپوں میں تقریبا 71 ہزار 398 افراد علاج کے لیے آئے، جنہوں نے زیادہ تر شکایات پانی سے جنم لینے والی بیماریوں سے متعلق کی جو سیلاب کے بعد اب تک کھڑا ہے۔

    صوبائی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جو ہزاروں افراد علاج کے لیے آئے ان میں زیادہ تعداد سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا افراد کی تھی جو 13 ہزار 989 ظاہر کی گئی۔

    اسی طرح 12 ہزار 777 افراد نے اسہال اور 13 ہزار 672 افراد نے جلدی امراض کی شکایت کی، 8 ہزار 515 نے ملیریا کے خدشات کا اظہار کیا جبکہ 415 میں ملیریا اور 33 میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، دیگر 22 ہزار 413 افراد دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے، یکم جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 30 لاکھ بے گھر افراد کو طبی امداد دی گئی۔

    سندھ میں ملک کے شمال اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں سے سیلاب آیا جس کی وجہ سے صحت کے بحران نے جنم لیا، ہزاروں بے گھر افراد میں ڈینگی اور پانی سے جنم لینے والی بیماریاں دیکھی گئیں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • کراچی :کےالیکٹرک کےخلاف شہریوں کا احتجاج، بد ترین ٹریفک جام

    کراچی :کےالیکٹرک کےخلاف شہریوں کا احتجاج، بد ترین ٹریفک جام

    کراچی :کے الیکٹرک کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث نشتر روڈ اور اطراف میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مختلف مقامات پر شہریوں کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ نشتر روڈ پر تاجروں اور علاقہ مکینوں نے دھرنا دے دیا ہے۔

    احتجاج او دھرنے کے باعث احتجاج کے باعث نشتر روڈ اور اطراف میں بد ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے تاہم صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔

    اس حوالے سے شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کاروبار تباہ کر دیئے ہیں۔شہریوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک بے لگام ہو چکی، کوئی اسے پوچھنے والا نہیں ہے۔

    کراچی کے شہریوں سے اوور بلنگ اور ایک دن کی ادائیگی کی تاخیر پر بجلی کاٹنے والا کے الیکٹرک خود بھی ایس ایس جی سی کا اربوں روپے کا نادہندہ ہے۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کو 177 ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔

    ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پر قدرتی گیس کے بلوں کے واجبات 153 ارب جبکہ آر ایل این جی پر 24.54 ارب روپے ہیں۔ترجمان ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پر اربوں روپے واجب الادا ہیں ،تاہم 22 ستمبر تک صرف 53 کروڑ کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ادائیگیوں میں ڈیفالٹ کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس فراہم کی گئی ہے ۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسگی،طلبا کا احتجاج،لیکچرار معطل

    جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسگی،طلبا کا احتجاج،لیکچرار معطل

    کراچی: سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی ہراسگی کے الزامات پر طلبا و طالبات کی جانب سے جناح اسپتال کی مرکزی شاہراہ پراحتجاج کیا گیا جس کے بعد لیکچرار کو معطل کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق طالبات کی جانب سے ایک استاد پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے پیش نظر آج یونیورسٹی میں احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

    اسلام آباد: ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش، آئی جی نے نوٹس لے لیا

    طالبات کا الزام ہے کہ مرد ٹیچر نے کئی طالبات سے غیر اخلاقی گفتگو کی اور اسی وجہ سے طالبات کا بار بار اسائمنٹ بھی ریجیکٹ کر دیتے ہیں۔

    طلبا کا کہنا ہے کہ بی بی اے ہیلتھ کیئرکی طالبہ نے ٹیچر کے خلاف آواز اٹھائی تو اسے دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ میرے ساتھ تعاون کرو ورنہ فیل کردوں گا، متعلقہ ٹیچر نے بار بار ان کا اسائمنٹ ریجیکٹ کیا اور کہا کہ یہ ہر لڑکی کے ساتھ ہوتا ہے۔

    بی بی اے ہیلتھ کیئر کی طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈر گئی تھی لیکن حوصلہ کرکے اپنے ساتھی طلبا کو تمام واقعہ بتایا جس پر طلبا نے ٹیچر کےخلاف شور شرابا کیا اور طلبا کے ایک گروپ کا ٹیچر سے جھگڑا بھی ہوا۔

    پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے ڈکیتی کرنے والاملزم گرفتار

    طلبا کے احتجاج اور شدید نعرے بازی پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے لیکچرار منظور کلوڑ کو معطل کردیا گیا ہے طلباء اور طالبات نے لیکچرار کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انصاف چاہیے، ہمیں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا ہے، ٹیچر کو معطل نہیں بلکہ نوکری سے برطرف کیا جائے۔

    یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس بھی طلب کرلی گئی ہے متاثرین کے مطابق تقریباً 8 سال سے طالبات کے ساتھ جنسی ہراسگی کا سلسلہ چل رہا ہے۔

    سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہیں. نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر