Baaghi TV

Tag: کراچی

  • گلگت ائیرپورٹ پر پرندوں کے خطرے سے آگاہی مہم کا آغاز

    گلگت ائیرپورٹ پر پرندوں کے خطرے سے آگاہی مہم کا آغاز

    کراچی: گلگت ائیرپورٹ پر پرندوں کے خطرے سے آگاہی مہم کا آغازوقت کی ضرورت بن کررہ گیاہے ، ادھر اطلاعات کے مطابق اس شعبے سے منسلک افراد اورتنظیموں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایئرپورٹس پرپرندوں کے خطرات کے حوالے سے جب تک آگاہی مہم نہیں چلائے جائے گی اس وقت تک اس سےمتعلق اقدامات بھی بے معنی ہوں گے، اس لیے کراچی سے لیکرگلگت تک یہ مہم چلائی جارہی ہے

    اس حوالے سے کراچی میں مہم کا آغاز کرتے ہوئےلوگوں کا کہنا تھا کہ عوام کی آگاہی کے لیے نمایاں مقامات پر پینافلیکس کی نمائش سے بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے ، یہ پینا فلیکس شہرکی بڑی شاہرات پرلٹکائے گئے ہیں‌

    اس کے علاوہ اے پی ایم کے ذریعے ہوائی اڈے کی قریبی مسجد میں مقامی لوگوں کے لیے آگاہی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے،کراچی سے ذرائع کےمطابق اس مقصد کے تحت ملحقہ مقامی مارکیٹ میں شہریوں میں فلائیرز کی بھی تقسیم کیئے گئے

    اے پی ایم کا کہنا تھا کہ تعلیم اور آگاہی کی غرض سے ملحقہ علاقوں میں تعینات ٹیم کی طرف سے فلائر تقسیم کرنے کی سرگرمی عید تک جاری رہے گی۔

     

     ادھر اسی حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی کے باعث بڑے ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سی اے اے نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے، جنوری 2018 سے مئی 2022 تک کی رپورٹ کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

    ساڑھے 4 سالوں میں ایئر پورٹ پر پرندے ٹکرانے کے 662 واقعات رونما ہوئے، ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز دونوں کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    لاہور ایئر پورٹ پر سب سے زیادہ 198 واقعات رپورٹ کیے گئے، دوسرے نمبر پر کراچی ایئر پورٹ پر 192 واقعات رپورٹ ہوئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر 100 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ ایئر پورٹ پر 53، پشاور ایئر پورٹ پر 40، ملتان ایئر پورٹ پر 26 حادثات، فیصل آباد ایئر پورٹ پر 22 اور کوئٹہ ایئر پورٹ پر 17 حادثات رپورٹ ہوئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 60 فی صد حادثات مون سون کے سیزن میں رپورٹ ہوئے، جون، جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں میں حادثات میں اضافہ دیکھا گیا۔

    گزشتہ سال 2021 میں 142 حادثات رپورٹ ہوئے، جنوری 2022 سے مئی 2022 تک 48 حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں، سی اے اے کے مطابق حادثات کے باعث ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

  • ضمانت کیلئے بابر غوری نے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا

    ضمانت کیلئے بابر غوری نے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا

    کراچی: متحد قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری نے ضانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر غوری نے ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرلیا ہے، عدالت نے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہوئے، عدالت نے بابر غوری کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر سے جواب طلب کرتے ہوئے بابر غوری کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے بابر غوری کا آئندہ سماعت تک طبی معائنہ نہ کرانے کی صورت میں وجوہات سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے بابر غوری کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

    خیال رہے کہ بابر غوری کو پولیس نے 4 جولائی کو امریکہ سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، بابر غوری کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج ہے، بابر غوری پر ملک مخالف اور اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ عدالت نے بابر غوری کو 12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیا ہے۔

  • مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ

    مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود میں 1 اعشاریہ 25 فیصد کا اضافہ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس میں شرح سود میں 1 اعشاریہ 25 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد بنیادی شرح سود 14 فیصد ہوگئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمومی مہنگائی غیر متوقع طور پر اپریل میں دو سال کی بلند ترین سطح 15 فیصد تک پہنچ گئی، مہنگائی دیہی اور شہری علاقوں میں مزید بڑھ کر بالترتیب 11.5 فیصد اور 11.1 فیصد ہوگئی، جب کہ زری پالیسی کمیٹی مہنگائی، مالی استحکام، اور نمو کے وسط مدتی امکانات پر اثر انداز ہونے والی تبدیلیوں کی محتاط نگرانی برقرار رکھے گی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسی سے طلب کو پائیدار کرنا ہوگا، مہنگائی کی توقعات اور بیرونی خدشات کم کرنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کی صورتحال بیرونی اور اندرونی حالات سے متاثر ہوئی ہے، رواں مالی سال کی اقتصادی پالیسی، انرجی سبسڈی پیکیج سے طلب بڑھی۔

  • پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان:کرائے کی تفصیلات بھی آگئیں

    پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان:کرائے کی تفصیلات بھی آگئیں

    کراچی :سندھ حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں متعارف کرائی گئی پیپلز بس سروس کے تیسرے اور نئے روٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر سرجیل انعام میمن کے مطابق نئے اور تیسرے روٹ میں بس میٹروپول ہوٹل سے سی ویو روڈ تک چلے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ تیسرے روٹ پر بسیں میٹروپول سے براستہ تین تلوار، عبداللہ شاہ غازی مزار سے ہو تے ہوئے سی ویو روڈ پہنچیں گی۔

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 جون کو پہلے اور بعد ازاں 30 جون کو دوسرے روٹ پر پیپلز بس سروس کا آغاز ہوچکا ہے۔پہلا روٹ ماڈل کالونی سے ٹاور تک، جب کہ دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال لانڈھی روڈ تک جاتا ہے۔ایئرکنڈیشن اور آرام دہ بسوں کا یک طرفہ کرایہ 25 سے 50 روپے کے درمیان ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کو آرام دہ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پیپلز بس سروس کے نام سے پبلک ٹرانسپورٹ کا افتتاح کیا ہے۔

    پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 27 جون کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔اس کے تحت شہر کے 7 مختلف روٹس پر مجموعی طور پر 240 بسیں چلیں گی۔ ان بسوں کے ذریعے لاکھوں افراد روزانہ کی بنیاد پر اپنی منزلوں کو پہنچیں گے۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام،رواں سال 6 ماہ میں  وارداتیں 42 ہزار7 سوسے تجاوز

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام،رواں سال 6 ماہ میں وارداتیں 42 ہزار7 سوسے تجاوز

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ،رواں سال 6 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 42 ہزار7 سوسے تجاوز کر گئیں جبکہ سال 2021 کے چھ ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی مجموعی طور پر 38ہزار 779وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں-

    باغی ٹی وی : ذرائع سی پی ایل سی کےمطابق اسٹریٹ کرائم کی یومیہ وارداتوں کی شرح236 تک جا پہنچی گزشتہ سال کے چھ ماہ میں یومیہ وارداتوں کی شرح 214 تھی گذشتہ سال کی نسبت رواں سال اسٹریٹ کرائم کی 4 ہزار وارداتیں زیادہ رپورٹ ہوئیں۔

    گلبرگ سے برقع پوش گینگ گرفتار، کرتا تھا گھناؤنا کام

    ذرائع سی پی ایل سی کےمطابق رواں سال 6 ماہ میں اسلحےکے زور پر 14ہزار435 موبائل فونز ،2431 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں۔سال 2022 کے 6 ماہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں 24ہزار 730 تک جا پہنچیں۔

    کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

    رواں سال چھ ماہ میں گاڑی چھیننے کی81،چوری کی 1089وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔سال2021 کی نسبت گاڑی چوری میں 34 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں سال گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی اس سال33 فیصد وارداتیں کم ہوئیں-

    کراچی:پولیس مقابلوں میں منشیات فروش ہلاک ،ایک زخمی

    دوسری جانب رواں سال موبائل فونزچھیننے کی وارداتیں 16 فیصد بڑھ گئیں گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس موٹر سائیکل چھیننے میں 11 فیصد جبکہ چوری میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔

  • مصطفٰی کمال کو بتائیں اس بار پیار محبت سے الیکشن ہو،چیف الیکشن کمشنر

    مصطفٰی کمال کو بتائیں اس بار پیار محبت سے الیکشن ہو،چیف الیکشن کمشنر

    مصطفٰی کمال کو بتائیں اس بار پیار محبت سے الیکشن ہو،چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن میں این اے 240 کراچی میں بدامنی اور بیلٹ پیپر چوری کیس کی سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ پیپرز چوری ہوجائیں اور پریذائیڈنگ افسر کہے دھیان کہیں اور لگا دیا گیا، پریذائیڈنگ افسر سے پولیس تفتیش اور انکوائری رپورٹ پر جواب طلب کر لیا گیا ،وکیل پی ایس پی نے کہا کہ پولیس رپورٹ کہتی ہے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا گیا، مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہوا کوئی دہشتگردی نہیں ہوئی، چیف الیکشن کمشنر نے وکیل پی ایس پی کو ہدایت کی کہ تمام باتیں دلائل میں کریں تو فائدہ ہوگا،تحقیقاتی افسر تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں،جائزہ لینگے تفتیش درست ہو رہی یا نہیں، مصطفٰی کمال کو بتائیں اس بار پیار محبت سے الیکشن ہو، فوج اور رینجرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوگی، ووٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی سخت ہوگی، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ این اے 240 کے الیکشن کے روز کراچی میں پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی ،بیلٹ پیپر چوری ہونے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، فائرنگ کے واقعات بھی ہوئے تھے، ایک شخص کی موت بھی ہوئی تھی، تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی تھی،اس حلقے سے ایم کیو ایم جیت گئی تھی ، بعد ازاں بدامنی،بیلٹ چوری کے حوالہ سے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کی گئی تھی جن پر سماعت آج ہوئی ہے،

    قبل ازیں الیکشن کمیشن میں پی پی 167 لاہور ضمنی انتخاب بد امنی کیس کی سماعت ہوئی،سی سی پی اور لاہور نے ضمنی انتخاب بد امنی سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی الیکشن کمیشن کی جانب سے اگلی سماعت پر رپورٹ سے متعلق ن لیگ اور پی ٹی آئی سے دلائل طلب کر لئے گئے،الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ 19جولائی کو واقعے میں ملوث افراد اپنے دلائل دینگے،

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

  • ایکنک کا اجلاس؛ کراچی کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری

    ایکنک کا اجلاس؛ کراچی کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری

    اسلام آباد:قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے منعقدہ اجلاس میں کراچی کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کے اورنگی نالے کی بحالی کا نظرثانی منصوبہ کر لیا گیا، منصوبے پر 15 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔

    اجلاس میں کراچی کے گجر نالے کی بحالی کا نظرثانی منصوبہ بھی منظور ہو گیا جس پر 14 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، دونوں منصوبے 21 ماہ کے عرصے میں مکمل کئے جائیں گے۔

    منعقدہ اجلاس میں سکھر موٹروے کا نظر ثانی منصوبہ جس پر پر 308 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، وہ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

    اجلاس میں سیالکوٹ موٹروے کا نظر ثانی منصوبے کے ساتھ اربن لین سسٹم سے متعلق منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا جس پر 25 ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ایکنک کے اجلاس میں بلوچستان میں منگی ڈیم کا نظرثانی منصوبہ اور وارسک روڈ سے ناصر باغ روڈ پشاور کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا جس پر پر 16 ارب 49 کروڑ

  • کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ مرمت کے بعد دہلی چلا گیا

    کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ مرمت کے بعد دہلی چلا گیا

    کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ مرمت کے بعد دہلی چلا گیا۔

    باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بوئنگ 737 میکس 8 طیارے کا نقص قومی ائیر لائن کے انجینئرز نے دور کیا جس کے بعد کراچی سے دہلی کیلئے اسپائس جیٹ کے طیارے نے پرواز SG-9922 کے طور پر اڑان بھری۔

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی سے صبح 3:24 پر ٹیک آف کرکے طیارہ 5:35 پر دہلی میں لینڈ کرگیا۔

    کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

    واضح رہے کہ اسپائس جیٹ کی پرواز SG-11 نے منگل کی صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ کے لاؤنج میں ٹھہرایا گیا اور ان کی خاطر تواضع کی گئی مسافروں کو سول ایوی ایشن کی جانب سے کھانا اور سہولیات کا دیگر سامان فراہم کیا گیا۔

    بعد ازاں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے انجینیئرز نے بھارتی طیارے کو اگلی پرواز کیلئے ’ان فٹ‘ قرار دے دیا تھا جس کے بعد مسافروں کو لینے متبادل فلائٹ بھارتی ائیر لائن ’اسپائس جیٹ‘ کی پرواز ایس جی 9911 ممبئی سے کراچی شام 4:42 پر پہنچی تھی جو بوئنگ 737 طیارہ کراچی میں 8 گھنٹے سے پھنسے 138 مسافروں کو دبئی لے کر رات 9:15 پر دبئی روانہ ہوئی-

    بھارتی طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    پی آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے انجینیئرز نے بھارتی طیارےکے کاکپٹ کا معائنہ کیا، بھارتی طیارے کے کیپٹن نےطیارے میں موجود فیول کا لیول چیک کرایا، بھارتی کیپٹن نےطیارے کی مرمت بھارتی انجینیئرز سے کرانے کا کہا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے کے عملے سمیت 138 مسافر متبادل پرواز سے 12 گھنٹے بعد دبئی چلے گئے تھے جب کہ مرمت کیلئے بھارتی طیارہ 18 گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود رہا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بوئنگ طیارہ محض تین سال پرانا ہے اور اس نے دسمبر 2018 میں پہلی اڑان بھری۔

    شہروز کاشف اور فضل علی نانگا پربت سے واپسی پر لاپتہ

  • کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

    کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

    فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارت کی نجی ایئرلائن کا طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ ہوگیا۔

    دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنگ 737 کے کپتان نے فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے جناح ٹرمنل رن وے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

    اجازت ملنے پرکپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا تھا، بھارتی طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ تاہم ابتداء میں مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ہنگامی و تیکنیکی لینڈنگ کے بعد پی آئی اے انجینئرز نے کاک پٹ میں جاکر انجن اور آلات کی خرابی کی نشاندہی کرنے والے آلات کا معائنہ کیا۔

    بھارتی اسپائیس جیٹ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپائس جیٹ B737 ہوائی جہاز آپریٹنگ فلائٹ SG-11 (دہلی – دبئی) کو انڈیکیٹر لائٹ کی خرابی کی وجہ سے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا تھا جہاں طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

    کمپنی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایک متبادل طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو دبئی لے جائے گا تاہم متبادل طیارہ وقت پر نہ پہنچ سکا اور طیارے کی مرمت میں بھی ممکنہ تاخیر ہوئی تو بھارتی مسافروں کو لاونج میں منتقل کیا گیا۔تمام مسافروں کی روایتی انداز میں مہمان نوازی کی گئی، سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کو کھانا اور سہولتوں کا دیگر سامان فراہم کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ شام 6 بجے ایک متبادل طیارے نے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا تھا اور لگ بھگ 11 گھنٹے بعد بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔

  • معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ امبردانش بھی باغی ٹی وی ٹیم کا حصہ بن گئیں

    معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ امبردانش بھی باغی ٹی وی ٹیم کا حصہ بن گئیں

    لاہور:معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ امبردانش بھی باغی ٹی وی ٹیم کا حصہ بن گئیں،اطلاعات کے مطابق میٹروپولیٹن شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ امبر دانش جوکہ سوشل میڈیا کی ایک سرگرم اورمقبول ترین کارکن ہیں کافی عرصے سے پاکستان کی سیاسی صورت حال پربہترین رائے اورتبصرہ کرتی ہوئی نظرآتی ہیں‌

    اس کے علاوہ امبر دانش سوشل میڈیا چینلز پر اپنے مختصر بلاگز کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی جس میں اس وقت پاکستان کو درپیش مختلف سیاسی اور سماجی مسائل کا گہرائی سے تجزیہ کیا گیا۔

    تاہم، اس کی توجہ پاکستان کے سب سے بڑے آمدنی پیدا کرنے والے شہر کراچی کے معاشی، سماجی اور سیاسی مستقل پر ہے۔ امبر دانش نے پچھلے کچھ سالوں سے کراچی کے شہریوں میں ان کے حقوق، ملک کے ٹیکس نیٹ میں ان کے تعاون اور اس کے مقابلے میں حاصل ہونے والے منافع کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ حالات حاضرہ کے بارے میں امبردانش کا نقطہ نظرایک قابل فہم حد تک اثرات رکھتا ہے ،

    امبردانش مقامی حکومت کو بااختیار بنانے اور کراچی کے روایتی، غیر موثر گورننگ ڈھانچے کی خستہ حالی اور دیگرامور پربہت زیادہ فوکس کئے ہوئے ہیں – ایک ایسا شہر جو کئی دہائیوں سے بدامنی کا شکار ہے ، اس شہر کے حالات سے امبردانش اچھی طرح واقف ہیں اور ایک بہتر رائے رکھتی ہیں

    امبر دانش کا دعویٰ ہے کہ وہ اس وقت کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہیں۔ اس کے برعکس، وہ کراچی میں کام کرنے والی تمام مروجہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں رہی ہیں، ان کو ایک بڑے مقصد کے لیے متحد کرنے اور عام آدمی کی آواز کو حکام تک پہنچانے کی کوشش میں جو کراچی شہر میں حقیقی تبدیلی کو تحریک دے سکتی ہے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں

    امبر دانش نے باغی ٹی وی میں ماہر تجزیہ کار کے طور پر شمولیت اختیار کی اور باغی پر باقاعدگی سے ٹالک شوز کریں گی ۔ باغی ٹی وی ٹیم ان کی آمد پران کو خوش آمدید کہتی ہے