Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی میں ٹریفک حادثہ، 5 سالہ بچہ جاں بحق،  8 افراد زخمی

    کراچی میں ٹریفک حادثہ، 5 سالہ بچہ جاں بحق، 8 افراد زخمی

    کراچی میں قائد آباد کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 5 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

    قائد آباد میں ایک تیز رفتار کار بےقابو ہو کر سڑک کنارے موجود راہگیروں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں کار سوار افراد سمیت کل 8 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں شامل 5 سالہ بچہ عقیل دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق کار ڈرائیور سڑک عبور کرنے والے ایک شخص کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران گاڑی بے قابو ہو کر راہگیروں پر چڑھ گئی۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈرائیور سے واقعے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    ایشیا کپ ہاکی: سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ

    خاتون و مرد قتل کیس میں قبائلی سردار دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد میں موسلادھار بارش، گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

  • کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی، دوخطرناک دہشتگرد  ہلاک، تفصیلات آگئیں

    کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی، دوخطرناک دہشتگرد ہلاک، تفصیلات آگئیں

    کراچی کے علاقے موچکو میں 17 جولائی کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں دو خطرناک دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، اسلحہ اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے، جو بم اور خودکش جیکٹ تیار کرنے کا تربیت یافتہ ماہر تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق طاہر خیبرپختونخوا میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور اس کی گرفتاری پر کے پی حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔ طاہر کا تعلق کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج سے بتایا گیا ہے۔سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق دوسرے ہلاک ہونے والے دہشتگرد کا نام کاشف ہے، جس کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے حیران کن انکشاف ہوا کہ وہ پہلے ہی افغانستان میں ہلاک ہو چکا ہے، تاہم اس کا قومی شناختی کارڈ پاکستان میں اب بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے کاشف کی فیملی سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ وہ بھی فتنہ الخوارج کا رکن تھا اور اس کی تدفین افغانستان میں کی گئی تھی۔ اس کے شناختی کارڈ کے پاکستان میں استعمال کی تحقیقات جاری ہیں، اور اس کی مکمل شناخت کے لیے دیگر صوبوں سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں مارے گئے۔ جائے وقوعہ سے ایک خودکش جیکٹ، دستی بم، خودساختہ دھماکہ خیز مواد اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے یہ کارروائی اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جب کہ سی ٹی ڈی اور حساس ادارے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    آر ایس ایس سے منسلک کانوریوں کا بھارتی فوجی پر بہیمانہ تشدد، مودی حکومت خاموش

    بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا سفاکانہ قتل، ویڈیو وائرل

  • کراچی: 43 رہائشی عمارتیں خطرناک قرار، ہزاروں مکین متاثر

    کراچی: 43 رہائشی عمارتیں خطرناک قرار، ہزاروں مکین متاثر

    شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں 43 رہائشی عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے، ان عمارتوں میں سیکڑوں فلیٹس اور ہزاروں افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔

    خطرناک قرار دی گئی عمارتیں گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں واقع ہیں۔ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ حکام کی جانب سے کسی فوری انخلاء یا متبادل رہائش کے اقدامات کے حوالے سے کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا۔اس حوالے سے چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) حسن بخشی کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارتوں کی تکنیکی سروے رپورٹ آباد کو فراہم کی جائے تاکہ درست اور سائنسی بنیادوں پر جانچ ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی رپورٹس صرف اندازوں پر نہیں بلکہ ٹیکنیکل ٹولز کی مدد سے تیار کی جانی چاہئیں۔

    مکینوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اگر عمارتیں واقعی خطرناک ہیں تو فوری انخلاء کے ساتھ متبادل رہائش کا بندوبست کیا جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔یاد رہے کہ کراچی میں ناقص تعمیرات اور غیر معیاری بلڈنگ میٹریل کے باعث رہائشی عمارتوں کے گرنے کے متعدد واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں، جن میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

    یاسمین بخاری سے ملاقات،تحریر:سیدہ عطرت بتول نقوی

  • اب تک 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا گیا ہے،شرجیل  میمن

    اب تک 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا گیا ہے،شرجیل میمن

    کراچی:سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے مون سون بارشوں کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس حوالے سے بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بارش کا پانی فوری طور پر نکالنے کے انتظامات کیے جائیں نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر لئے گئے ہیں بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ان کی 24 گھنٹے موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں 59 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، 10 عمارتیں قومی ورثہ قرار دی گئی ہیں اسٹرکچرل انجینئرز پر مشتمل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تکنیکی کمیٹی شہر بھر میں مسلسل سروے کر رہی ہےجس کا مقصد ایسی عمارتوں کا پتا لگانا ہے جو شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اب تک 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا گیا ہےمتوقع بارشوں کے پیش نظر ایس بی سی اے میں ایک رین ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جو 24 گھنٹے فعال ہےحکومت سندھ عوام کی سلامتی کو اولین ترجیح دے رہی ہے، مون سون کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی شہری خطرناک عمارتیں فوری طور خالی کریں اور حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

  • کراچی ،سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

    کراچی ،سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

    کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ایک خفیہ ادارے کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حب ریور روڈ پر مشترکہ کارروائی کی گئی، جس میں موچکو تھانے کی حدود کے علاقے آسکانی محلہ میں ’فتنہ الخوارج‘ (ٹی ٹی پی ) سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش جیکٹ کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا، جہاں فوری طور پر ان کی شناخت نہ ہو سکی۔ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہر میں تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے اور شہر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    راولپنڈی میں بارش کے بعد صورتحال کنٹرول میں، مرکزی سڑکیں کلیئر

    شام پر اسرائیلی حملے خطے کے لیے خطرہ ہیں، ترک صدر اردوان

    فاٹا انضمام کا فیصلہ غلط تھا، فاٹا کو الگ صوبہ بنایا جا سکتا ہے: مولانا فضل الرحمان

    کوئٹہ اور قلات حملے: سی ٹی ڈی نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے

  • عملیات کے بہانے بچوں کو اغوا کرنے والا جوڑا گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

    عملیات کے بہانے بچوں کو اغوا کرنے والا جوڑا گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

    کراچی میں جعلی عملیات کے نام پر بچوں کو اغوا کرنے والے میاں بیوی اور ان کی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گزشتہ سال اغوا ہونے والا چار سالہ بچہ بازیاب کروا لیا۔

    ایس ایس پی اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کے مطابق بچہ گزشتہ سال یکم دسمبر کو رحمت جان کالونی سعیدآباد سے اغوا ہوا تھا۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کی گئی۔شعیب میمن کے مطابق ملزمان جعلی آستانہ اور عملیات کا ڈھونگ رچا کر لوگوں کو دھوکا دیتے تھے۔ جو لوگ روحانی علاج یا عملیات کے لیے ان کے پاس آتے، وہ ان کے بچوں کو اغوا کر لیتے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان مغوی بچوں کے اہل خانہ کو آستانے پر بلاتے اور دو لاکھ روپے تاوان لے کر یہ ظاہر کرتے کہ وہ روحانی علم سے بچوں کا پتا چلا رہے ہیں اور پھر مقام بتا دیتے جہاں سے بچے "مل” جاتے۔ایس آئی یو نے ملزم، اس کی بیوی اور ماں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ دیگر ممکنہ مغوی بچوں اور متاثرہ خاندانوں کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔

    سعودی عرب کے مشرقی و ریاض ریجن میں شدید گرمی، ریڈ الرٹ جاری

    یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی و انسداد دہشتگردی سمیت تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • کراچی کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 اور 2.7 ریکارڈ

    کراچی کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 اور 2.7 ریکارڈ

    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شام 5 بجکر 52 منٹ پر ملیر میں 3.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز ملیر سے شمال مغرب کی جانب 14 کلومیٹر دور تھا۔اس کے صرف ایک منٹ بعد، 5 بجکر 53 منٹ پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب دوسرا زلزلہ آیا، جس کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی سے 10 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔

    مزید برآں، رات سوا 8 بجے ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 3.3 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔

    شام: سویدا میں جنگ بندی کا معاہدہ، ریاستی کنٹرول بحال

    ڈیفنس کراچی سے جیل میں ایوارڈ لے چکی کروڑ پتی ماسی گرفتار

    ایران مذاکرات چاہتا ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں: امریکی صدر

    کراچی ،چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست، پیش رفت رپورٹ طلب

  • کراچی : سول ہسپتال کی لفٹ میں 14 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی

    کراچی : سول ہسپتال کی لفٹ میں 14 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی

    کراچی کے سول ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی لفٹ میں 14 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی

    رپورٹ کے مطابق 14 سالہ ارمان کی والدہ گراؤنڈ فلور پر سرجیکل وارڈ نمبر ون میں زیر علاج تھی لفٹ آپریٹر نے لفٹ تیسری و آخری منزل پر روک کر لفٹ کے اندر بدفعلی کا نشانہ بنایا، لڑکے کے والد اور چچا انتظار گاہ میں بیٹھے تھے بچہ اپنی والدہ کے پاس وارڈ میں گیا تو لفٹ آپریٹر عبدالوحید نے ایک سو روپے دے کر لفٹ میں لے گیا لفٹ آپریٹر عبد الوحید نے بچے کو جنسی زیادتی کرنے کے بعد نیچے بھیجا، 14 سالہ بچے نے نیچے جا کر والد اور چچا سے شکایت کی اور درد سے رونے لگا، چچا اور والد کی جانب سے لفٹ آپریٹر کو پکڑ کر پٹرول ڈال کر جلانے کی بھی کوشش کی سیکیورٹی گارڈ موقع پر پہنچ کر لفٹ آپریٹر عبد الوحید کی خوب دھلائی کی اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا، لفٹ آپریٹر عبد الوحید کو تھانہ عید گاہ کے حوالے کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آپریشن تھیٹر کمپلیکس نجی ادارے کے ماتحت چل رہا ہے، آپریشن تھیٹر کمپلیکس میں کام کرنے والے افراد بھی اس نجی ادارے کے ملازم ہیں، آپریشن تھیٹر کمپلیکس کے انچارج ڈاکٹر بلال طبعیت ناساز ہونے پر موقف دینے سے گریزاں ہیں پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید نے بھی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔

  • کراچی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 16 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 16 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی میں گلشن معمار کے علاقے میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے، جو موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا اور مشتعل افراد نے ٹینکر پر پتھراؤ کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کو حراست میں لے کر ٹینکر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    2 لاکھ روپے نقد جمع کرانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی،ایف بی آر کی تاجروں کو یقین دہانی

    وزیراعظم کی آصف زرداری سے ملاقات، معیشت اور سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

  • آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

    آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگست میں ڈبل ڈیکر بسز کا آغاز کیا جارہا ہے، ای وی بسوں کے بعد ای وی ٹیکسی بھی آئندہ ماہ متعارف کروائیں گے،جبکہ آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائیکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی-

    شرجیل میمن نے کراچی میں جام صادق پل کے دورے کے دوران یلو لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، انہیں یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں تیز رفتاری سے ییلو لائن بی آر ٹی کا کام جاری ہے، ابھی جام صادق برج کی تعمیر جاری ہے، بی آر ٹی لائنز کی اس شہر میں اشد ضرورت ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کی ترجیح ہے کہ بی آر ٹیز پر تیزی سے کام مکمل کریں، بی آر ٹیز پر ای وی بسیں چلائی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن سست روی کا شکار تھی تاہم اب پیش رفت ہے اور وہاں کام کی رفتار میں تیزی آئی ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کی ان پروجیکٹس میں بہت زیادہ دلچسپی ہے، اگست میں ڈبل ڈیکر بسز کا آغاز کیا جارہا ہے، ای وی بسوں کے بعد ای وی ٹیکسی بھی آئندہ ماہ متعارف کروائیں گے ماحول دوست گاڑیوں سے شہریوں سمیت ماحول کو بھی فائدہ ہوگا، آئندہ ماہ ای وی پنک موٹر سائکل مفت میں خواتین کو دی جائیں گی، جب بھی بارش ہوتی ہے تو کشش ثقل کے ذریعے پانی جاتا ہے، میٹنگز کے باوجود بھی حیسکو نے کل پرفارم نہیں کیا، حیسکو، کے الیکٹرک بلا تعطل بجلی فراہم کریں تاکہ پانی کی نکاسی ممکن ہوسکے۔

    پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں،ایرانی صدر

    شرجیل میمن نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے سببب مشینوں سے پانی کی نکاسی نہیں کی جاسکی، ایڈمنسٹریشن نے جنریٹر کی مدد سے پانی کی نکاسی کی، بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی، جو رہ گئے ہیں وہاں آج کردی جائے گی،کراچی میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں، کراچی میں گزشتہ بارش کے دورا ن پانی کھڑا نہیں ہوا، کے الیکٹرک دوران بارش بجلی فراہم کرے تو پانی کی نکاسی بلا تعطل جاری رہے گی-

    بھارت میں جنسی ہراسانی کی شکایت کے باوجود خاموشی، طالبہ کی خود سوزی