Baaghi TV

Tag: کراچی

  • سندھ کی جیلوں سے آوازیں آنے لگیں

    سندھ کی جیلوں سے آوازیں آنے لگیں

    کراچی :بلاول بھٹو اسلام آباد کے متلاشی:پیچھے سے سندھ کی جیلوں سے آوازیں آنے لگیں،طلاعات کے مطابق سندھ کی جیلوں میں درجنوں افراد جرمانے اور ضمانت کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    نجی سماجی تنظیم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی جیلوں میں درجنوں ایسے افراد قید ہیں جو جرمانے اور ضمانت کی رقم نہ کرسکنے کی وجہ سے قید ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی جیلوں میں جرمانے اور ضمانت کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے کم از کم 75 ملزمان ہیں۔

    سینٹرل جیل کراچی میں 16 ، ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں 39، نوشہرو فیروز ڈسٹرکٹ جیل میں 4 اور شکار پور جیل میں 15 یاسے قیدی موجود ہیں جن کی درخواست ضمانت منظور ہوچکی ہیں لیکن وہ ضمانت کی رقم ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے تاحال قید ہیں۔

    سندھ کی جیلوں میں آزادی کے منتظر ان ملزمان کی اکثریت منشیات اور گٹکا ماوا ایکٹ سمیت دیگر چھوٹے جرائم میں بند ہیں۔سماجی تنظیم کے جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے لیے 26 لاکھ 90 ہزار روپے کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔

    ندیم شیخ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کی جیلوں سے قیدیوں کو رہائی دلوائی جائے گی، دوسرے مرحلے میں دیگر صوبوں کے قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

  • بس کنڈیکٹرکی مسافر خاتون کیساتھ بدتمیزی اور تشدد،ویڈیو وائرل

    بس کنڈیکٹرکی مسافر خاتون کیساتھ بدتمیزی اور تشدد،ویڈیو وائرل

    کراچی میں بس کے کنڈیکٹر نے مسافر خاتون پر تشدد کیا جب کہ پولیس نے صرف جرمانہ کرکے چھوڑ دیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں بس کے کنڈیکٹر کی خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایک بس کے کنڈیکٹر نے خاتون سے بدتمیزی کی اور بے رحمی سے تھپڑ مارے۔

    خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی ،ویڈیو بنانے کے واقعات میں اضافہ

    واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا، ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر عمل کرواتے ہوئے ٹریفک ویسٹ کے افسران و ملازمان کو کاروائی کا حکم دیا پولیس حکام نے سٹاف کے ہمراہ بس نمبر PE-5943 کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیا۔


    بس کنڈیکٹر کو خاتون سے بدتمیزی سے پیش آنے اور ہاتھ اٹھانے پر ایکشن لیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ کراچی نےایس او آر کے شیرشاہ کو کارروائی کرنے پر انعامی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

    ناکے پرگاڑی نہ روکنے پرپولیس نے فائرنگ کردی،کار سوار نوجوان زخمی

    دوسری چکوال میں زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، تھانہ صدر کے علاقہ چکوالیاں میں نوجوان کی دوشیزہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ عدم موجودگی میں ملزم فرید ولد رحمت ہمارے گھر داخل ہوا،میری بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا متاثرہ دوشیزہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-

    قصبہ میانی میں 3 اوباش نوجوانوں کی کباڑ اکٹھا کرنے والے افغانی نژاد بچے سے بد فعلی کا واقعہ سامنے آیا بچے کے والد نے تھانے میں درخواست دی اور کہا تھا کہ قاسم،یحیی اور جمیل میرے بیٹے کو زبردستی بھٹہ پر لے گئے اور باری باری بدفعلی کی، موبائل فون پر وڈیو بھی بنائی-

    ہائی کورٹ نے گھرسے بھاگ کرشادی کرنے والی لڑکی ورثا کوواپس کرنے کا حکم دےدیا

  • کراچی شہر گنجان آباد ہوچکا، سبھی اڈووں کو شہر سے باہر ہونا چاہیے،سندھ ہائیکورٹ

    کراچی شہر گنجان آباد ہوچکا، سبھی اڈووں کو شہر سے باہر ہونا چاہیے،سندھ ہائیکورٹ

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لی مارکیٹ بس اسٹینڈ ختم کرکے پلازہ بنانے کے خلاف درخواست پر سیکریٹری بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لی مارکیٹ بس اسٹینڈ ختم کرکے پلازہ بنانے سے متعلق کیس میں مقامی بس اڈے کو ختم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جسٹس سید حسن اطہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لی مارکیٹ بس اسٹینڈ ختم کرکے پلازہ بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی-

    عدالت نے دورانِ سماعت کیس میں ریمارکس دیئے کہ شہر گنجان آباد ہوچکا، سبھی اڈووں کو شہر سے باہر ہونا چاہیے۔

    سٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جیکب لائن کا برا حال ہوچکا ہے، بڑی مشکل سے بس اڈے شہر سے باہر گئے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سیکریٹری بلدیات کا جواب آنے دیں، عدالت نے سیکریٹری بلدیات اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سے جواب طلب کرلیا۔

    پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

    درخواست گزار ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ لی مارکیٹ پر قدیم بس اسٹینڈ قائم ہے۔ بس اسٹینڈ ختم کرکے متبادل لائٹ ہاؤس مارکیٹ بنائی جاری ہے۔

    وکیل درخواست گزار نےعدالت سے استدعا کی کہ رفاعی پلاٹ پر بسیں کھڑی ہوتی تھیں اب کمرشل پلازہ بنایا جا رہا ہے کے ایم سی، وزارت ٹرانسپورٹ کو کارروائی سے روکا جائے۔

    اپوزیشن کی سیریزکاآخری سیزن،اس کےبعد یہ ڈرامہ ختم ہوجائےگا:حسان خاورنےحقیقت بتادی

  • کراچی ایئرپورٹ کا رن وے ایک ماہ کے لئے اچانک بند کردیا گیا

    کراچی ایئرپورٹ کا رن وے ایک ماہ کے لئے اچانک بند کردیا گیا

    کراچی :کراچی ایئرپورٹ کا رن وے ایک ماہ کے لئے اچانک بند کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ایک ماہ کے لئے جزوی طور پر بند کردیا گیا، گزشتہ روز بند کیا جانے والا رن وے پورے مہینے بند رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے کل بروز منگل یکم مارچ سے31 مارچ تک ہفتے کے پانچ یوم دو گھنٹوں کے لیے بند رہے گا۔اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا نوٹم کے مطابق دوران بندش مرکزی رن وے7آر25ایل پر جہازوں کی لینڈنگ بند رہے گی۔

    سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ رن وے کے بند ہونے کے دوران دوسرا رن وے07ایل 25آر لینڈنگ کے لیے استعمال ہوگا ۔سول ایوی ایشن کے مطابق اس بندش کی وجہ رن وے پر جہازوں کی لینڈنگ کے دوران جمع ہونے والے ٹائروں کی ربر ہٹانے کا کام جاری رہے گا۔

    ذرائع کے مطابق پیر، منگل اور جمعرات کو رن وے کی بندش کے اوقات صبح8 بجے سے10 بجے تک ہوں گے، بدھ کے اوقات30: 9 سے 11:30 اور جمعہ کو صبح9 سے11 بجے تک ہوں گے۔

  • وزیراعظم پاکستان بہادرآباد جارہےہیں:سب ٹھیک ہوجائے گا:فروغ نسیم

    وزیراعظم پاکستان بہادرآباد جارہےہیں:سب ٹھیک ہوجائے گا:فروغ نسیم

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان بہادرآباد جارہےہیں:سب ٹھیک ہوجائے گا:اطلاعات کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیر اعظم عمران خان کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے بہادر آباد جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سے اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور پاکستان بار کے نو منتخب نمائندوں نے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فروغ نسیم نے کہا کہ وزیراعظم نے امین الحق کی موجودگی میں کہا تھا کہ وہ ایم کیو ایم سے ملاقات کےلیے بہادر آباد جائیں گے، توقع ہے کہ وزیر اعظم ایک آدھ ہفتے میں بہادر آباد آنے کا پروگرام فائنل کریں گے۔

    انہوں نے کہاکہ کوشش ہے کہ سول مقدمات کے فیصلے جلدی ہوں، وکلاکو جسٹس سسٹم کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

    فروغ نسیم نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے معترف ہیں، کئی بہترین ججز ہیں جو سنیارٹی کے بغیر آئے، کسی بھی جج کی کردار کشی نہیں ہونی چاہیے۔

    متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد عمران خان سیاسی صورت حال کے تناظر میں تیزی سے سیاسی کارڈز کھیلنے لگے، وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے محاذ پر متحرک ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے مسلم لیگ ق سے رابطوں کے بعد دیگر اتحادیوں سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی جلد ملاقات کا امکان ہے۔

    اُدھر وزیر اعظم نے اپنی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ سے بھی رابطے تیز کردئیے، دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم کی پنجاب کے چار ڈویژن کے اراکین پارلیمنٹ سے طویل ملاقات ہوئی، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو غیر فعال کرنے کے لیے وزیراعظم نے خود رابطوں کا محاز سنبھال لیا۔

    وزیراعظم سے راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال ڈیویژنز سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے ارکان پارلیمان کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط کریں، عوام کومختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے، حکومت کو مہنگائی کی وجہ سے درپیش عوام کی پریشانیوں کا احساس ہے، عوام کو مہنگائی کے منفی اثرات سے بچانے کیلئےاقدامات کررہے ہیں۔

    عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے نچلی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی عوام دوست اقدام ہے، بجلی کی قیمت میں 5 روپے کمی بھی عوام دوست اقدام میں شامل ہے، اگلے 2 سالوں میں کاروباری قرضوں پر 407 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی اور احساس پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفہ 14 ہزار روپے کیا گیا ہے۔

  • طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ:فنی خرابی یا کوئی اورمسئلہ

    طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ:فنی خرابی یا کوئی اورمسئلہ

    کراچی: طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ:فنی خرابی یا کوئی اورمسئلہ ،اطلاعات کے مطابق فنی خرابی پر شارجہ جانے والی ایک پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے شارجہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 209 میں اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد فنی خرابی پیدا ہو گئی۔کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے کے بعد کپتان نے طیارے کو بہ حفاظت کراچی ایئر پورٹ پر اتار لیا۔

    قومی ایئر لائن کے ترجمان نے بتایا کہ پی کے 209 کو فنی خرابی پیدا ہونے پر کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی، انجینئر طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کر رہے ہیں، فنی خرابی دور ہوتے ہی پرواز کو شارجہ کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 16 فروری کو ابوظبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 264 میں فضائی میزبان کو دل کا دورہ پڑ گیا تھا، دوران پرواز فضائی میزبان مبشر علی کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی، جس پر کپتان نے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل میڈیکل ٹیم طلب کر لی، طیارہ لینڈ ہوتے ہی میڈیکل ٹیم نے جہاز کے اندر پہنچ کر مبشر علی کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔

  • صحافی اطہرمتین کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    صحافی اطہرمتین کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    کراچی: نجی ٹی وی کے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی قمبرمشیر احمد بروھی کے مطابق قمبراورکراچی پولیس کی شہداد کورٹ میں مشترکہ کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

    صحافی اطہر متین کا قاتل سخت سیکورٹی میں عدالت پیش

    ایس ایس پی نے بتایا کہ قمبر پولیس اور کراچی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم قمبر شہداد کورٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوا ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا ہلاک ملزم انور حسنی نے اطہر متین پر فائر کئے تھے، ملزم کا دوسرا ساتھی چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

    آئی جی سندھ نے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیئے کی جانیوالی کاروائی میں شریک پولیس ٹیم کے ممبران میں چالیس لاکھ روپئے بطور انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

    سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ و پروقار تقریب کے دوران آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب، ایس ایس پی وسطی معروف عثمان،ایس ایس پی اے وی ایل سی طارق نواز،ڈی ایس پی گلبرگ خواجہ معین الدین، ایس ایچ او سمن آباد وقار قیصر،ایس ایچ او نیوکراچی شاہد تاج،ڈی آئی او گڈاپ بشیر علی کے علاوہ اے وی ایل سی کے ایس آئی ناصر محمود،اے ایس آئی راؤ شاہد،آئی ٹی ویسٹ کے ہیڈ کانسٹیبل فیصل حسین کے علاوہ ٹیکنیکل برانچ وسطی کے کانسٹیبل انیس بیگ کے درمیان سی سی ون سرٹیفیکٹس اور کیش ریوارڈ تقسیم کیئے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،اے آئی جی آپریشنز سندھ و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

    علاوہ اذیں قتل جیسے سنگین جرم کوانتہائی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی سے حل کرنے پر ایس ایس پی قمبرشہداد کوٹ بشیر بروہی کو تمغہ شجاعت جبکہ سب انسپکٹر وقار قیصر،سب انسپکٹر شاہد تاج سب انسپکٹربشیر علی، سب انسپکٹر ناصر محمود اور ہیڈ کانسٹیبل فیصل حسین کو پی پی ایم (سول ایوارڈ)کے لیئے نامزد کرنیکی سفارشات حکومت کو ارسال کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب 18 فروری کوگاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے بائیک سوار دو لڑکوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، لیکن کار سوار نے گاڑی ان کی بائیک سے ٹکرادی۔

    صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

    بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین

    سب سےاچھے دوست کو سپرد خاک کرنے جا رہا ہوں دل رو رہا ہے،طارق متین

    اطہر متین کی گاڑی سے ٹکر انے کے بعد بائیک سوار گرگئے، جس کے بعد بائیک سوار نے اٹھ کر پستول سے ایک فائر کیا جو مقتول کے سینے میں لگا واقعے کے بعد بائیک سوار اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر دوسرے شہری سے بائیک چھین کرفرار ہوگئے۔

    سندھ پولیس نے 26 فروری کو اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو منگھوپیر کے علاقے بلوچستان بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سندھ پولیس نے نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کوگرفتارکرلیا ہے۔

    اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار

  • گزشتہ ماہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں سینئر صحافی سمیت 6 افراد  قتل،35 زخمی

    گزشتہ ماہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں سینئر صحافی سمیت 6 افراد قتل،35 زخمی

    کراچی میں گزشتہ ماہ ڈاکوؤں نے سینئر صحافی سمیت 6 افراد کو زندگی سے محروم اور 35 سے زائد شہریوں کو زخمی کیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 18 شہریوں کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 90 سے زائد افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا دوسری جانب 12 فروری سے 28 فروری تک مجموعی طور پر 35 سے زائد پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

    ترجمان مسلم لیگ (ن) کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردِ عمل

    رپورٹ کے اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 6 فروری کو سرسید ٹاؤن کے علاقے نارتھ کراچی الیون اے میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے حافط قرآن اسامہ کو قتل کیا تاہم چند روز قبل سمن آباد پولیس نے اسامہ کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے 2 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔

    18 فروری کو نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب سما ٹی وی کے پروڈیوسر و سینئر صحافی اطہر متین کو موٹر سائیکل لفٹر نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر کے انہیں زندگی سے محروم کر دیا تاہم اس واردات میں شامل ایک ملزم کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اطہر متین پر گولی چلانے والے ملزم کی تاحال تلاش جاری ہے۔

    21 فروری کو لانڈھی کے علاقے زمان آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 60 سالہ علی بن عمر گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی زندگی کی بازی ہار گئے۔

    28 فروری کو ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےفرسٹ ایئر کا طالب علم 19 سالہ عثمان گردن پرگولی لگنے سے موت کی آغوش میں چلا گیا جبکہ اسی ڈسٹرکٹ کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں دن دیہاڑے کارسوار ڈاکوؤں نےکیشن وین لوٹنے کے دوران مزاحمت پر میڈیسن کمپنی کے ملازم اشوک کو فائرنگ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    گزشتہ ماہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سے زائد افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کیا۔

    علاوہ ازیں سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی نے کراچی میں جنوری اورفروری میں ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق کراچی میں رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں چوری اورچھینا جھپٹی کی 13ہزارسے زائد وارداتوں میں شہری لا کھوں روپے کی قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے-

    سانپ دکھا کر لوٹنے اور بلیک میل کرنے والی ڈکیت خاتون

    رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 2ماہ میں چوری اور چھینا جھپٹی کی13404 وارداتوں میں کراچی کے شہریوں سے لاکھوں روپوں کی قیمتی اشیا چھین لی گئیں کراچی میں جنوری کے مہینے میں چوری اورچھینا چھپٹی کی7026وارداتیں ہوئیں۔ 2499 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے جبکہ 419 موٹر سائیکلیں چھینی اور 3908 چوری کی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق جنوری میں اسلحے کے زورپر16 گاڑیاں چھینی گئیں اور184 چوری کرلی گئیں جبکہ فروری میں چوری اورچھینا جھپٹی کی 6ہزار378 وارداتیں ہوئیں جبکہ یومیہ227 شہریوں کو قیمتی موبائل فون، موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں سے محروم کیا گیا۔

    دوسری جانب ساؤتھ زون انویسٹی گیشن پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2 فروری کو لاہور کا تاجر سونا فروخت کر کے رکشا میں کینٹ اسٹیشن کی جانب جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو انھیں یرغمال بنا کر ساڑھے تین کروڑ روپے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

    شہباز شریف اثاثہ جات کیس: ڈیلی میل اپنی بات پر قائم ،جواب عدالت میں جمع کرادیا

    ڈی آئی کی ساؤتھ نے بتایا کہ واردات کے بعد تفتیش کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جبکہ مذکورہ مقام کی جیوفینسنگ اور ٹیکنیکل ڈیٹا سمیت سی سی ٹی وی کی فوٹیج بھی حاصل کی گئیں، پولیس نے 21 فروری کو ایک ڈاکو محمد طاہر کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے بھی نام بتائے.

    بعدازاں پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد واردات میں ملوث دیگر 3 ڈاکوؤں سلمان ، ظفر اور محسن کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے اور 4 پستول بھی برآمد کرلیے، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکے ہیں۔

    سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہوں گی تو ایوان میں کون بیٹھے گا،ریحام خان

  • لوٹ مار کے دوران پہچاننے پرڈکیتوں نے 18 سالہ طالب علم کو قتل کردیا

    لوٹ مار کے دوران پہچاننے پرڈکیتوں نے 18 سالہ طالب علم کو قتل کردیا

    کراچی میں مسلح افراد نے لوٹ مار کے دوران پہچاننے پر 18 سالہ طالب علم کو قتل کردیا-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی میں اسٹریٹ کرائم اورڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا، لانڈھی چھتیس بی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے پہچاننے پر 18 سالہ طالب علم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا-

    مقتول نوجوان کی شناخت 18 سالہ عثمان ولد سلیم کے نام سے ہوئی جو لانڈھی نمبر4 زمانہ آباد کا رہائشی اورفضایہ کالج میں فرسٹ ایئرکاعالب علم تھا –

    اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ،پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

    جناح اسپتال میں مقتول نوجوان کے دوست محمد حسنین نے بتایا کہ وہ صبح گھرسے کالج جانے کے لیے تیار ہو رہا تھا کہ اسی دوران اس نے فائرنگ کی آواز سنی اورجب گھر کا دروازہ کھولا تو عثمان بھاگتے ہوئے آرہا تھا اور گھر کے قریب آنے کے بعد عثمان زمین پر گر گیا، میں نے جب عثمان سے پوچھا کہ کیا ہوا توعثمان نے بتایا کہ ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے اورعثمان کو پہچان گیا تھا جس پر انہوں نے گردن پر گولی ماری۔

    مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اوررینجرز 35 سال سے کیا کررہے ہیں، شہری روزانہ کی بنیاد پر لٹ رہے ہیں اور ادارے کیا کررہے ہیں؟ ہمیں ان ڈاکووں سے چھٹکارا دلایا جائے،عام شہری کب تک ڈاکوؤں کے ہاتھوں مرتے رہیں گے؟گھروں میں بھی لوٹ مار ہورہی ہے اورسڑکوں پر بھی، ہم جائیں تو کہاں جائیں۔؟

    امریکامیں تمغہ بہادری پانےوالےپاکستانی نژادشخص کوکارچھیننےکی واردات میں مزاحمت پرراہزانوں نےقتل…

    دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا تھانے کےعلاقے گودام چورنگی نیشنل ریفائنری روڈ پرسفید رنگ کی کرولا گاڑی میں سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے نجی مڈیسن کمپنی کی کیش وین لوٹنے کی نیت سے روکنے کی کوشش کی اورکیش وین نہ رکنے پرکرولا گاڑی میں ڈاکوؤں نے کیش وین پرجدید اسلحے سے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں کیش وین میں سوارنجی مڈیسن کمپنی کا ملازم جاں بحق اور2 سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق ہونے نجی مڈیسن کمپنی کے ملازم کی شناخت 50 سالہ اشوک کے نام سے ہوئی۔زخمی سیکیورٹی گارڈزکی شناخت 55محبوب احمد ولد محمد شریف اور 50 سالہ وزیر ولد پیرمحمد کے نام سے کی گئی ۔

    صحافی اطہر متین کا قاتل سخت سیکورٹی میں عدالت پیش

  • کراچی والوجب تک کرپٹ پارلیمانی نظام کو نہیں بدلیں گے،ہمارے حالات نہیں بدلیں گے:چیئرمین پاکستان پارٹی

    کراچی والوجب تک کرپٹ پارلیمانی نظام کو نہیں بدلیں گے،ہمارے حالات نہیں بدلیں گے:چیئرمین پاکستان پارٹی

    کراچی:کراچی والوجب تک کرپٹ پارلیمانی نظام کو نہیں بدلیں گے،ہمارے حالات نہیں بدلیں گے:چیئرمین پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم عوام پاکستان پارٹی ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے جدوجہد کررہی ہے ہماری پارٹی نے دوسال قبل ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کا آغاز کیا تھا الحمداللہ آج اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کے نعرے کی گونج اقتدار کے ایوانوں میں بھی سنائی دے رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ہم عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد امجد چوہدھری نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام پاکستان پارٹی اللہ کی مدد اور عوامی قوت سے کرپشن سے لتھڑے نظام کو تبدیل کرکے پاکستان کا رخ ذرعی اور صنعتی ترقی کے ذریعے معاشی خود مختاری کی جانب موڑ دیں گے جس کے لیے ہمارا اقتدار میں آنا بے حد ضروری ہے تاکہ پیچیدہ مسائل پر آسانی سے قابو پایا جا سکے۔

    وائس چیئرمین سینٹرل عبدالطیف بلوچ نے کہا کہ ہم کب تک آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے قرض کی بھیک مانگ کر کاروبار مملکت چلائیں گے دوسروں پر انحصار قومی و ملی غیرت کو ختم کرکے شکست اور غلامی کی دلدل میں دھکیل دیتا ہے۔یوکرین کی تازہ مثال ہم سب کے سامنے ہے یوکرین امریکہ اور یورپ کی مدد کی خوش فہمی میں مبتلا رہا جب روس حملہ آور ہوا تو کوئی مدد کو نہ پہنچا ہمیں بھی اس مثال سے سبق سیکھ کر ملک کی معاشی اور دفاعی قوت کو بڑھانا ہوگا اور یہ سب کرپٹ پارلیمانی نظام کے خاتمے کے بعد مستحکم اور کرپشن سے پاک نظام حکومت قائم کرنے سے ہی ممکن ہوسکے گا۔