Baaghi TV

Tag: کراچی

  • قائد اعظم یونیورسٹی میں درس قرآن کیوں؟5 طلبہ اغوا:ساتھیوں‌ کا احتجاج:حالات کشیدہ ہوگئے

    قائد اعظم یونیورسٹی میں درس قرآن کیوں؟5 طلبہ اغوا:ساتھیوں‌ کا احتجاج:حالات کشیدہ ہوگئے

    اسلام آباد : قائد اعظم یونیورسٹی کے 5 طلبہ اغوا:ساتھیوں‌ کا احتجاج:حالات کشیدہ ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ایک بار پھر بے سکونی میں داخل ہوگیا ہے اور یہ اطلاعات ہیں‌کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان گشیدگی شدت اختیار کرگئی۔

    اسلام آباد سے پولیس ذرائع کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں کے درمیان کشیدگی اور پانچ ساتھیوں کے اغوا کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی کی پانچ بسیں روک کر آئی جے پی روڈ کو بلاک کردیا۔جس کے بعد پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور روڈ کو کلیئر کرنے کی درخواست کی جسے طلبا نے مسترد کردیا

    احتجاجی طلبہ نے سڑک پر ٹائر نذر آتش کیے اور مخالف تنظیم پر پانچ ساتھیوں کے اغوا کا الزام عائد کیا۔طلبہ کا کہنا تھا کہ اغوا کیے گئے طلبہ کو ہاسٹل میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراسلام آبادطلبہ سےمذاکرات کےلیے پہنچے جہنوں نے طلبہ تنظیم کے رہنماؤں رانا وقاص اور عامر بلوچ سے مذاکرات کیے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والے طلبہ کی رہائی کی یقین دہانی بھی کرائی جس پر طلبہ رہنما نے کہا کہ ساتھیوں کی باحفاظت واپسی اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔

     

     

    حمزہ نامی طالب علم کہتے ہیں کہ IJT کے 5 کارکنوں کو QAU کے نسلی گروہوں کے ہاتھوں اغوا ہوئے 12 گھنٹے ہو چکے ہیں۔ ابھی تک ہم پرامن ہیں لیکن اگر انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی تو ہم اپنے کارکنوں اور ممبران کو روک نہیں سکیں گے۔

    محمد سعد طالب علم ہیں انہوں نے انکشاف کیاکہ "میرے دوست اور بھائی @IA_khan99 کو نام نہاد پاکستان کے بائیں بازو کے نسلی غنڈوں نے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، اس کا واحد "جرم” یہ تھا کہ وہ درس قرآن کا اہتمام کر رہا تھا۔ اسرار #QAU میں 7ویں سمسٹر کا قانون کا طالب علم ہے۔

     

     

    علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے طلبہ اغوا کے معاملے پر قانونی کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ادھر اس واقعہ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرطلبا کی لڑائی کا شوراس قدر بڑھ گیا ہے کہ باقاعدہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے تاکہ حکومت اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرکے تعلیمی سلسلہ بحال کرے

  • امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دیئے امبر دانش کے تلخ سوالات کے جواب

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دیئے امبر دانش کے تلخ سوالات کے جواب

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دیئے امبر دانش کے تلخ سوالات کے جواب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے مسائل پر امبر دانش کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اہم انکشافات کئے ہیں

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو لے کر ہم بات کرتے ہیں، دنیا میں لوکل باڈیز کوکیٹگرائز کیا گیاہے گاؤں،شہر، تحصیل ،میٹروپولیٹن ہوتا ہے ، کراچی دنیا کا ساتواں بڑا شہر ہے،مردم شماری کے حساب سے، تو یہ بتائیں کہ کراچی دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک اور اس شہر کو وہ لوکل باڈیز سسٹم دیا جا رہا ہے جس کے پاس سڑک بنانے کا اختیار نہیں، پانی کا اختیار نہیں، وہ لوگوں کے ساتھ کام ہی نہیں کر سکتے تو ایسی لوکل باڈیز کا فائدہ کیا، ہم اسلئے احتجاج کر رہے ہیں. کہ لوکل باڈیز کو اختیار کیوں نہیں دیئے جا رہے، نعمت اللہ خان کراچی کے میئر رہے انکے دور میں کراچی میں تاریخی ترقیاتی کام ہوا، سب کچھ بنا، 2012 میں کچھ اختیارات ختم کئے گئے، 2013 میں پھر نئے اختیارات بنائے گئے، ایم کیو ایم 2013 کے قانون بننے کے بعد بھی حکومت کے ساتھ تھی

    ایک سوال کے جواب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے پی پی کے ساتھ حکومت میں شامل ہوئے اور مزید ایک سال تک ساتھ رہے، کبھی آپ نے کراچی کے جنرل ایشو پر انہیں بات کرتے دیکھا،اس شہر کو ہڑتالوں کا شہر بنا دیا گیا تھا لیکن پانی بجلی نہ ملنے پر کوئی بولنے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں تھا، پانی نہ ملے ہڑتال نہیں ہو گی، ہڑتال غیر ایشو پر،یہ سب چلتا رہا، پیپلز پارٹی اور ڈیمو کریسی دو متضاد چیزوں کا نام ہے، جمہوریت کے نزدیک پارٹیوں میں الیکشن ہوتا ہے، وصیت ٔپر وراثت ملی اور ڈکٹیٹر شپ ہے، یہ جمہوریت نہیں، پی پی نے مشرقی پاکستان میں کسی ایک سیٹ پر بھی بندہ کھڑا نہیں کیا تھا، پی پی کا دعویٰ تھا کہ سوشلسٹ پارٹی ہے، وڈیرون پر مشتمل نظام جس سے عوام کا استحصال ہو یہ جمہوریت نہیں، وڈیرہ ازم ہے یہاں پر، سید ہونا، وڈیرہ ہونا، ووٹ بھی دیہی آبادی سے لئے جاتے ہیں، دیہی آبادی میں بچے کی شادی وڈیرے کی مرضی کے خلاف نہیں کر سکتے،

    حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی مردم شماری کو قبول کر لیا گیا اب الیکشن پرانی مردم شماری پر ہی ہوں گے، پیپلز پارٹی خوش ہو رہی ہے کہ جو کام ہم نہیں کر پا رہے وہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی سے کروا رہے ہیں،جماعت اسلامی غریب عوام کی مدد کرتی ہے، گجر نالہ ہو،نسلہ ٹاور ہو یا کوئی بھی سب سے پہلے جماعت اسلامی نے آواز اٹھائی، ایم کیو ایم سمیت کسی پارٹی کو اجازت نہیں تھی کہ لوگوںً کے پاس جائیں، ہمیں بھی نہیں تھی، ہم گئے، عوام کے پاس جانے کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں ہے، سیاست اجازتوں سے نہیں عوام کی خدمت سے ہوتی ہے،لوگ پی ٹی آئی سے مایوس، ایم کیو ایم سے مایوس ہو چکے ہیں، اسلئے لوگ اب نہیں نکل رہے،

    حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک بل کا تعلق ہے ہم آواز بلند کرتے رہیں گے، بڑے سوالات ہیں،سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم نے مینڈیٹ بیچا، چھ بار موقع ملا مگر کراچی کی حالت نہیں بدلی، ایم کیو ایم صوبے کی بات کرتی ہے ،اسکے پاس وزارتیں ہیں،عہدے ہیں، ہر چیز انکے پاس ہے لیکن کراچی کو بدلنے کو کچھ نہیں،جب انکو موقع ملا تو کچھ نہیں کیا،

    امبر دانش کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مکمل انٹرویو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

  • زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے کئی نتائج روکے گئے ہیں

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی، خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست سے ان کاجنازہ نکلا ،ایم کیوایم مہنگائی ،بے روزگاری ،گندم بحران سمیت تمام مسائل پرخاموش ہے ،خیبرپختونخواپی ٹی آئی کا گڑھ تھا اور پشاور میں شکست کھائی ،کراچی کے حقوق کا ٹھیکیدار بننے والی جماعت آج خاموش ہے ایم کیو ایم کو جن لوگوں نے غلطی سے ووٹ دیا تھا ان کی امید بلاول ہے سندھ میں کوئی نیابلدیاتی نظام نہیں آیا،بلدیاتی قوانین کو بہتر بنانے کے لیے ترامیم کی ہیں،کراچی کی صنعتوں کوگیس نہیں مل رہی،فیکٹریاں بندہورہی ہیں ایم کیوایم چینی، یوریااورگیس بحران پرخاموش ہے،

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں ووٹ نہیں دیکھیں گے ہرجگہ ترقیاتی کام کرائیں گے ہمارے پارکس کی ماضی میں چائنہ کٹنگ کی گئی تھی، اب تمام پارکس کے دروازے عوام کے لیے کھول دئیے گئے ہیں ہمیں کوئی اختیارات،کوئی وسائل اضافی نہیں ملے ہیں ،قیادت تبدیل ہوئی اور تبدیلی سب کو نظر آرہی ہے،پودے لگانے اور پارکس کھولنے کے لیے اربوں روپے نہیں لگتے، واٹر پمپ چورنگی کو ماضی میں نظر انداز کیا تھا عزیز آباد پارک سابق بلدیاتی نمائندوں کی عدم توجہی کا شکار تھا کراچی کے ساتوں اضلاع میں ترقیاتی کام شروع کیے گئے ہیں ،

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سنگاپورکی کمپنی 10جنوری کوایل این جی کارگو ڈلیور نہیں کر سکے گی نومبرمیں بھی اس کمپنی نے کارگوفراہم نہیں کیا،حکومت وضاحت کرے ڈیفالٹ کمپنی سے دوبارہ معاہدہ کیسے کیا گیا؟ پہلے ہی حکومتی نااہلی کے باعث گیس کا بحران ہے جنوری میں گیس کی طلب سب سےزیادہ ہوتی ہے،ایل این جی کارگوکی تاخیرسےبحران مزیدبدترہوجائے گا

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

  • محکمہ موسمیات کی کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے منگل سے کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل سے کئی روز سے جاری سردی کی لہر میں کمی جبکہ شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کی توقع ہے، کم سے کم پارہ 15 سے 17 اور زیادہ سے زیادہ 25 سے 27 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی،مولانا فضل الرحمان

    محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، اس دوران رات سرد جبکہ صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔ اگلے دوروز کے دوران شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    پیر کو شہر کا کم سے کم پارہ 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    بلدیاتی الیکشن: ساس نے بہو کو شکست دے دی

    چوہدری پرویز الہی اورعثمان بزدارکی بلدیاتی الیکشن میں ملکرحصہ لینےکےحوالے سے…

    بحریہ انکلیو میں گولیاں چل گئیں، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

  • کورونا متاثرہ شخص ائیرپورٹ سے فرار

    کورونا متاثرہ شخص ائیرپورٹ سے فرار

    سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والا کورونا متاثرہ شخص ائیرپورٹ سے فرار ہوگیا

    سوات کا رہائشی متاثرہ شخص سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچا تھا، مسافر کا ائیرپورٹ پر ریپڈ ٹیسٹ کیاگیا تو کورونا مثبت آیا،کورونا کے مریض کے ایئرپورٹ سے، فرار ہونے پر ایئرپورٹ اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی گئی لیکن مسافر کو ڈھونڈا نہ جاسکا،

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    قبل ازیں کرونا سے بچاؤ کے لئے این سی او سی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں ویکسین حکمت عملی اور بیماریوں کے پہلو وں پر تبادل خیال کیا گیا،این سی او سی نے ویکسی نیشن لازمی کرانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا،اجلاس میں ویکسی نیشن کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا، این سی او سی نے کہا کہ یکم جنوری سے 30سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوزکے اہل ہیں کورونا کی نئی قسم سے بچنے کے لیے مکمل طور پر ویکسین لگوائیں ،اومیکرون وائرس 95 ممالک میں رپورٹ کیا گیا ،اومیکرون کے 58 ہزار تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اومیکرون کا مرکز برطانیہ اور ڈنمارک ہیں ، بھارت میں 149 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ملک کی 58 فیصد آبادی کو ویکسی نیشن دی گئی

    پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید 6 اموات ہوئی ہیں جبکہ 359 نئے مریض سامنے آئے ہیں این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں43 ہزار242کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.83 فیصد رہی

  • کراچی: شیر شاہ کے نجی بینک میں دھماکے کا غیر قانونی تعمیرات،قتل خطا اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج

    کراچی: شیر شاہ کے نجی بینک میں دھماکے کا غیر قانونی تعمیرات،قتل خطا اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج

    کراچی میں شیر شاہ کے نجی بینک میں دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقدمہ عمارت کے مالکان اور نالے پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف قتل خطا اور دیگر الزامات کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمہ ضلع کیماڑی کے ’سائٹ بی ‘تھانے میں ایف آئی آر نمبر 449/21 ایس ایچ او انسپکٹر زوار حسین کی مدعیت میں درج کی گیا ہے۔

    افغانستان کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا ہو گا،افغان عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں ،سعودی وزیر…

    پولیس کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 322، 337، 427، 34 کے تحت درج کیا گیا ہے، دفعہ 322 قتل خطا کی ہے جس کے تحت نالے پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے نامزد ہیں، غیر قانونی تعمیرات کرنے والے ہی دفعہ337 کے تحت شہریوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے ملزم ہیں۔

    کراچی: ایک اور بینک کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لے کر…

    تعزیرات پاکستان کی دفعہ 427 کے تحت ان ملزمان پر شہریوں کا مالی نقصان کرنے کا الزام بھی ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ دی ہے کہ دھماکا نالے میں قدرتی گیس کے جمع ہونے پر ہوا۔

    کراچی :کوئٹہ دھماکے: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہارافسوس

    پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں بینک انتظامیہ کو مدعی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا مگر چونکہ تحقیقات کے دوران یہ الزامات بینک انتظامیہ پر بھی عائد ہو سکتے ہیں اس لئے ایس ایچ او کو مدعی بنایا گیا ہے، اندراج کے بعد مقدمہ پولیس کے شعبہ تفتیش کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    واضح رہے کہ واقعہ میں 17 افراد جاں بحق 11 زخمی ہوئے ہیں جبکہ بینک کی عمارت کے انہدام کے علاوہ اس میں دیگر بھاری مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ دھماکے سے باغی ٹی وی کے بیورو آفس کو بھی نقصان پہنچا ہے –

    باغی ٹی وی کراچی کے بیورو چیف ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دفتر کے شیشے ٹوٹے ہیں، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ جہاں دھماکہ ہوا تقریبا تین منٹ قبل میں وہاں سے گزرا اور دفتر کی طرف آیا، دفتر پہنچا تو دھماکہ ہو گیا، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد افرا تفری مچ گئی ، جائے وقوعہ کو پولیس و رینجرز نے سیل کیا ہے،، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تو کچھ ایسے افراد بھی تھے جو لوٹ مار کے چکر میں تھے، کئی افراد نقدی لوٹ کرفرار بھی ہو چکے تھے، تا ہم بعد میں پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیا-

  • کراچی :کوئٹہ دھماکے: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہارافسوس

    کراچی :کوئٹہ دھماکے: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہارافسوس

    اسلام آباد:::کراچی :کوئٹہ دھماکے: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہارافسوس ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے کراچی دھماکے میں ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ میری دلی دعائیں اور تعزیت کراچی کے شیر شاہ چوک پر ہونے والے دھماکوں کے متاثرین کے تمام خاندانوں کے ساتھ ہے۔

     

     

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے عالمگیر خان کے والد کے جاں بحق ہونے کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ عالمگیر خان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

    اُدھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ‏ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فوری تفتیش کا آغاز کرکے دھماکے کی نوعیت اور سدباب کا تعین کیا جائے، دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے فی الفور علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

    دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی دھماکے میں ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، واقعے کے محرکات کا پتہ چلایا جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں، اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شیرشاہ دھماکہ میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد سمیت دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔

  • عالمگیر خان کے والد کے نمازجنازہ کا اعلان ہو گیا

    عالمگیر خان کے والد کے نمازجنازہ کا اعلان ہو گیا

    عالمگیر خان کے والد کے نمازجنازہ کا اعلان ہو گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے کراچی واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی واقعے میں عالمگیر خان کے والد کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا،

    صدر مملکت عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر اسد عمر ، ایم پی اے ارسلان تاج ، ایم پی اے عدیل احمد ،ایم پی اے سدرا عمران اور وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی ایم این اے عالمگیر خان کے والد کی خبر سن کر تعزیت کرنے گھر پہنچ گئے.

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان کے والد کی شہادت پر افسوس ہے عالمگیر خان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں عالمگیر خان کے والد سمیت تمام جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ابتدائی معلومات ملی ہیں گیس کا دھماکہ تھا ،پاکستان نیوی کے جوان بھی جائے وقوع پر موجود ہیں ،تمام رپورٹ آجائیں اس سے قبل کسی پر الزام تراشی مناسب نہ ہوگی نالوں پر تجاوزات کے معاملے پر سپریم کورٹ نے بھی احکامات دئیے ہیں

    فکس اٹ کے بانی ایم این اے عالمگیر خان کے والد حاجی دلاور خان کی نماز جنازہ کل اتوار کو بعد نماز عصر 4:15 پر جمع مسجد الہدہ بلاک 7 گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کراچی دھماکے میں افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلی نے دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کی ہے، وزیراعلی نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر اراکین سندھ اسمبلی صداقت حسین اور عباس جعفری نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور شیر شاہ کراچی میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی فیملی سے تعزیت کی

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں تحریک انصاف کے رہنماء رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد محترم سمیت 16 افراد کی شہادت پر افسردہ ہوں، اللہ تعالیٰ سے شہداء کےبلند درجات اور پسماندگان کےلیے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی امان میں رکھے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ,رنج اورافسوس ہوا۔ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت,زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہوں,خداانہیں صبرجمیل عطا فرمائے,

    قبل ازیں کراچی میں نجی بینک میں ہونیوالے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں اب تک 15 اموات ہو چکی ہیں، نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شیر شاہ واقعے میں 15افراد جاں بحق اور16زخمی ہوئے ہیں،امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ،جلد علاقہ کلیئر ہو جائے گا،سندھ حکومت میں جلد 1122ایمرجنسی سروس شروع کردی جائے گی ،دکھ کی اس گھڑی میں عالمگیر خان کےساتھ ہیں، عالمگیر خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتا ہوں،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    دھماکہ کرنیوالا ایک سائنسدان تھا،گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف

    https://login.baaghitv.com/jaanbahaqkarachi-kbaad-quetta-mein-bhi-dhamakaa/

  • عمران خان کا کراچی پلان کامیاب ہوگیا

    عمران خان کا کراچی پلان کامیاب ہوگیا

    لاہور: وفاقی حکومت نے کراچی پلان کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل کر لیا:پی پی پریشان یہ کیا ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی پلان کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل کر لیا۔یہ پلان اس قدرمتاثرکُن ہے کہ کراچی کے عوام پی ٹی آئی اوراتحادی جماعت ایم کیوایم کے گُن گانے لگے

    دوسری طرف سندھ حکومت پریشان ہےکہ یہ منصوبہ کراچی کی عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا اورعوام اس کامیاب منصوبے پرعمران خان سے بہت متاثر ہیں

    ادھر اسی سلسلے میں اس بہت بڑے منصوبے کی تکمیل کی خوشخبری دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی پلان کا ایک اور منصوبہ مکمل کر لیا ہے، محمود آباد نالہ جو میلوں صرف کچرے کا ڈھیر تھا وہاں ساڑھے 3 ارب روپے کی لاگت سے پختہ ڈرین کی تعمیر، سیوریج کا نظام، 7.2 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔

    کراچی میں 4 کلومیٹر طویل محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کا کام مکمل ہوگیا۔ محمودآباد نالے کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیرعلی زیدی، اسد عمر اور وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے شرکت کی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر اور علی زیدی نے نالے کی تعمیر نو کا افتتاح کیا اور اس موقع پراسد عمر نے کہاکہ کے سی آرکا منصوبہ بھی اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔

    علی زیدی کا کہنا تھاکہ سعید غنی اورہم سب میں اتفاق ہواتھاکہ اداروں کوشہری سطح پرلائیں گے، لوکل باڈیز بل ہم سے ہمارے اختیار لے رہا ہے۔

    سعید غنی کا کہنا تھاکہ خوشی ہورہی ہے، یہ میرا حلقہ ہے، کراچی میں جب بھی زیادہ بارش ہوئی اس نالے کے اطراف کے علاقےڈوب جاتےتھے، اس پراجیکٹ پر تجاوزات ہٹانا مشکل کام تھا لیکن پر امن طریقے سے ہٹائیں۔

     

     

    انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انشاءاللہ کراچی کے لئے اچھی خبروں کا سلسلہ جاری رہے گا، جو کہا تھا کر کے دکھا رہے ہیں۔

  • کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں دھماکے سے باغی ٹی وی کے بیورو آفس کو بھی نقصان پہنچا ہے

    دھماکہ غنی چورنگی پر حبیب بینک میں ہوا، باغی ٹی وی کا بیورو آفس بھی غنی چورنگی کے قریب ہے، باغی ٹی وی کے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ باغی ٹی وی آفس تک آواز سنائی دی اور دفتر میں ایسے لگا جیسے زلزلہ آیا ہو

    باغی ٹی وی کراچی کے بیورو چیف ضمیر ملک کا کہنا ہے کہ دفتر کے شیشے ٹوٹے ہیں، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ جہاں دھماکہ ہوا تقریبا تین منٹ قبل میں وہاں سے گزرا اور دفتر کی طرف آیا، دفتر پہنچا تو دھماکہ ہو گیا، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد افرا تفری مچ گئی ، جائے وقوعہ کو پولیس و رینجرز نے سیل کیا ہے،، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تو کچھ ایسے افراد بھی تھے جو لوٹ مار کے چکر میں تھے، کئی افراد نقدی لوٹ کرفرار بھی ہو چکے تھے، تا ہم بعد میں پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیا

    باغی ٹی وی آفس میں کام کرنے والے عملے نے دھماکے کے بعد مختصر بریک کے بعد دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے

    نجی بینک میں ہونیوالے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں اب تک 15 اموات ہو چکی ہیں، نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شیر شاہ واقعے میں 15افراد جاں بحق اور16زخمی ہوئے ہیں،امدادی کاموں کاسلسلہ جاری ہے ،جلد علاقہ کلیئر ہوجائے گا،سندھ حکومت میں جلد 1122ایمرجنسی سروس شروع کردی جائے گی،دکھ کی اس گھڑی میں عالمگیر خان کےساتھ ہیں، عالمگیر خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتا ہوں،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیرزمین سیوریج کے بندنالے میں دھماکے سے نجی بینک کی عمارت کی تباہی اور اطراف کی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان، 11 افراد کے جاں بحق ہونے پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ واقعے کے محرکات کا پتہ چلایا جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں۔ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

    شیرشاہ دھماکے کے واقعے کے حوالے سے کے ایم سی کیماڑی کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نالے میں دھماکا کیمیکل پانی کی گیس بھرنے سے ہوا ہے، اور اس نالے میں سائٹ ایریا کی فیکٹریوں سے کیمیکل والا پانی گرتا ہے حکام کے مطابق 14 فٹ کا یہ نالہ سائٹ ایسوسی ایشن کی حدود میں آتا ہے شیرشاہ نالے کی گزشتہ کئی سال سے صفائی نہیں ہوئی جب کہ نالے کی صفائی سائٹ ایسوسی ایشن ہی کی ذمے داری ہے 20 کلو میٹر طویل اور چودہ فٹ چوڑا یہ نالہ لیاری ندی تک جاتا ہے شیرشاہ نالے پر مکانات اور دیگر تجاوزات بھی قائم ہیں

    دوسری جانب وئی سدرن گیس کمپنی کا بیان سامنے آیا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل اسٹاف کے مطابق دھماکے کے قریب کوئی گیس پائپ لائن نہیں سوئی سدرن کے مطابق جائے وقوعہ پرگیس کے آثار نہیں، علاقے کی گیس سپلائی نارمل ہے لہٰذا دھماکے کوسوئی سدرن پائپ لائن سےنہیں جوڑا جا سکتا

    دھماکے میں زخمی اور مرنے والوں کی لسٹ سامنے آئی ہے،دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں میں میرابت خان، منور خان، ذیشان، محمد یونس،انعام اللہ شاہ،شفیع اللہ ،دلاور خان شامل ہیں ، چار لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، زخمیوں میں غلام مصطفیٰ،محمد ارشد،غلام اکبر، جمیل احمد،عبدالغفار، حماد،ریاض محمود،کشمیر خان، صوبہ خان،عبدالوہاب اور ایک نامعلوم شامل ہے،

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی شیر شاہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ فوری تفتیش کا آغاز کرکے دھماکے کی نوعیت اور سدباب کا تعین کیا جائے، دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے فی الفور علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شیر شاہ کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ انکوائری میں پولیس کا افسر شامل کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں سہولیات کی فراہمی کی ہدایات بھی کیں انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی ہدایات بھی کیں

    ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب نے شیر شاہ دھماکے کا نوٹس و اظہار افسوس کیا ہے ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی دھماکہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے گورنر سندھ نے ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر کراچی سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی

    ڈپٹی کمشنر ویسٹ کا کہنا ہے کہ نالے کےاوپر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے ممکنہ طور پر دھماکہ نالے میں گیس بھرنے سے ہوا ،عمارت کے حوالے سے نوٹسز جاری کیے تھے،عمارت کے مالکان نے دستاویزات دکھائیں جس کی بناپر عمارت نہیں گرائی گئی

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کا واقعہ افسوسناک ہے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،پہلی ترجیح زخمیوں کواسپتال میں سہولیات فراہمی کا ہے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں،

    ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شیر شاہ میں نالے پر قائم نجی بینک کی برانچ میں دھماکہ گیس لیکیج سے ہوا ،واقعے میں دہشتگردی سمیت کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد ابھی تک نہیں ملے پولیس جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے واقعے میں 12 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے

    رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے شیر شاہ کراچی میں دھماکے پر تشویش کا اظہارکیا ہے،اور دھماکے میں متعدد افراد کے جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،رابطہ کمیٹی کا کہناتھا کہ اللہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں،ایم کیو ایم پاکستان کے تمام کارکنان جانبحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ملبے میں دبے ہوئے افراد کو ریسکیو کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لئے مکمل تحقیقات کی جائیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے متاثرہ بلڈنگ نالے کے اوپر بنائی گئی تھی، تحقیقات کی جائیں کہ نالے کے اوپر بلڈنگ کیسے بنائی گئی،کراچی میں تواتر کے ساتھ بلڈنگ کنٹرول کے اداروں کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ متعلقہ اداروں اور ان میں موجود کالی بھیڑوں سے سختی سے نمٹنے اور سزائیں دینے کی ضرورت ہے

    چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ کراچی دھماکہ میں 12 افراد کےانتقال اور درجنوں زخمیوں کا سن کردلی دکھ ہوا،میری تمام ہمدریاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں یہ سانحہ بھی ناجائزتجاوزات اور نالوں پربنی عمارتوں کا شاخسانہ تھا۔شہری اداروں کو چاہیے کہ فوری اورموثراقدمات اٹھائیں تاکہ ایسے مزید سانحات سے بچا جا سکے .

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ نالوں پر عمارتوں کا بننا جائز نہیں ہے، غیرقانونی طور پرہونے والی تعمیرات پر ایکشن لیا جا رہا ہے، کراچی کے نالوں میں قائم کی گئی تجاوزات کو ہٹایا جائے،نالوں پر ہونے والی تجاوزات ختم کرنے سے پہلے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے نالوں پر تجاوزات بنانا کسی بھی صورت جائز نہیں نالوں پر تعمیرات کرنے والے اصل ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی،

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ