Baaghi TV

Tag: کراچی

  • غیر ملکی ٹیم کی آمد،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب

    غیر ملکی ٹیم کی آمد،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب

    غیر ملکی ٹیم کی آمد،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب

    سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،

    اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی۔ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن مقصود میمن اور ڈی آئی جی ساوتھ نے غیر ملکی ٹیم کی شہر میں آمد، ہوٹل میں رہائش، کرکٹ ٹیم کی پریکٹس، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے دوران آمدورفت اور کراچی سے روانگی کے حوالے سے کیئے جانے والے سکیورٹی اقدامات پر بریفننگ دی۔نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام متعلقہ روٹس اور ہوٹلوں پر پولیس کی بھاری نفری کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے موجود رہیگی۔

    کراچی پولیس کے 13 سینئر افسران سمیت 46 ڈی ایس پیز، 315 این جی اوز، 3822 ہیڈکانسٹیبل/کانسٹیبل، 50 خواتین پولیس اہلکار، ریپڈ ریسپونس فورس کے 500 جوان اور اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے 889 کمانڈوز تعینات کیئے گئے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ہوٹلوں پر اسپیشل برانچ کے سادہ لباس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔غیر معمولی حالات سے نمٹنے کیلئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کی SWATٹیمیں ہمہ وقت فوری ریسپونس کیلئے تیار رہینگی۔ٹریفک پولیس نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آمد ورفت کے اوقات میں عوام کی سہولت کیلئے روٹ پلان پہلے ہی دیدیا ہے۔

    عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے افسران اہلکار متعلقہ روٹس پر ڈیوٹی سرانجام دینگے۔کراچی کی روشنیوں کی بحالی کیلئے پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد شہر میں امن و امان کے قیام کی دلیل ہے۔ کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کی بال دستی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، تمام زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، کمانڈنٹ ایس ایس یو، ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ساوتھ، ایس پی سکیورٹی ون اینڈ ٹو، ایس پی فارنر سکیورٹی سیل، ایس پی محافظ 15 اور ایس پی سکیورٹی اینڈ ٹیکنیکل، اسپیشل برانچ اور تمام سب ڈویژنل آفیسرز نے بھی شرکت کی۔

    دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچ گئی ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوینٹی اور ٹین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی پہلا ٹی ٹوینٹی 13 دسمبر،دوسرا 14 اور تیسرا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ون ڈے 18 دسمبر،دوسرا 20 اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا تمام میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوں گے

    دو برس تک بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مرتکب باپ گرفتار

    اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    دو سو افراد نے ایک ساتھ کپڑے اتار کر تصویریں بنوا کر ریکارڈ قائم کر دیا

    اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

  • اومی کرون کا پہلا کیس،این سی او سی کی تردید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط بھی سامنے آ گیا

    اومی کرون کا پہلا کیس،این سی او سی کی تردید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط بھی سامنے آ گیا

    کراچی اومی کرون کیس: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط سامنے آ گیا ہے جس میں اومی کرون کا ایک اور تین مشتبہ کیسز کی ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے خط کے مطابق نجی ہسپتال میں کورونا کے چار کیسز سامنے آئے ، غیر ویکسینیٹیڈ 65 سالہ خاتون میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے ،خاتو ن کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے اور بظاہر اومی کرون کی کوئی علامت بھی نہیں ہے –

    خط کے متن کے مطابق خاتون کو 8 دسمبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور و ہ اب گھر پر قرنطینہ ہیں، 2مشتبہ کیسز ہسپتال میں اور 1 گھر پر قرنطینہ ہے ،61 سالہ شخص ویکسینیٹیڈ ہے ، اومی کرون کا پہلا کیس 8 دسمبر کو شام 7 بجے سامنے آیا پرائیویسی کی یقین دہانی کے باوجود بھی پتہ فراہم نہیں کیا گیا ۔

    دوسر جانب نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کراچی میں ویرینٹ اومی کرون کیس رپورٹ ہونے کی تردید کر دی ہے اور کہاہے کہ یہ خبر مصدقہ نہیں ہے این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں اومی کرون وائرس آنے کی خبر مصدقہ نہیں ہے ، کراچی کی مریضہ کو ابھی مشکوک مریض ہی کہا جا سکتا ہے ۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلا کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہو گیا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ویرینٹ اومی کرون کا کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں، متاثرہ خاتون نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب کرونا کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان نے سے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد عمر والوں کو ڈوز لگائی جائے گی۔

    برطانیہ میں اومی کرون بے قابوہونے لگا:برطانوی حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

    خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہےجنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

    فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل
    دوسری جانب کورونا کی اس نئی قسم کو قدرت کا تحفہ قرار دیا ہے اس حوالے سے جنوبی افریقا کے ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ نئے ویرینٹ کی اب تک کوئی شدید علامات سامنے نہیں آئیں اور اس سے متاثرہ افراد میں کورونا کی ہلکی نوعیت کی علامات دیکھی گئیں ہیں اومی کرون ویرینٹ کے زیادہ تر کیسز نوجوانوں میں سامنے آئے ہیں جن میں کم شدت کی علامات پائی گئی ہیں۔

    جنوبی افریقی حکام کی اس بات کو جرمن ماہرین صحت نے خوشی کی خبر قرار دیا اور کہا ہے کہ اگر اومی کرون سے متاثرہ مریض میں شدید علامات نہیں پائی جارہیں تو یہ کرسمس سے قبل قدرت کا تحفہ ہے۔

    فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل
    جنوبی افریقی ماہرین کا کہنا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کے متاثرہ مریض کو سر درد اور تھکان کی علامات سامنے آئی ہیں اور پچھلے ویرینٹس کی طرح اس ویرینٹ سے متاثر کوئی شخص اب تک اسپتال میں داخل نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کی موت ہوئی ہے۔

    جرمنی کے اگلے متوقع وزیر صحت اور وبائی امراض کے ماہر پروفیسر کارل لوٹر باخ کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ اومی کرون کرسمس کا تحفہ ہے اور یہ عالمی وبا کے خاتمے کی رفتار تیز کردے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ اومی کرون میں بہت زیادہ تبدیلیاں ہیں، 32 تبدیلیاں تو صرف اس کے اسپائیک پروٹین میں ہیں جو ڈیلٹا سے دوگنا ہیں اور اب تک متاثرہ مریضوں کا جو ڈیٹا سامنے آرہاہے اس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اومی کرون نے خود کو اس طرح ڈھال لیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متاثر تو کرسکتا ہے لیکن اس کے مہلک اثرات میں کمی آگئی ہے اگر یہ درست ہے تو پھر اومی کرون کی صورت میں کورونا وائرس بھی نظام تنفس کے دیگر وائرس کی طرح ارتقائی مراحل طے کر رہا ہے۔

    فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل
    یونیورسٹی آف ایسٹ انگلیا کے متعدی امراض کے ماہر پروفیسر پال ہنٹر کہتے ہیں کہ اومی کرون کی شدت زیادہ نہ ہونے کا نظریہ درست نظر آتا ہے لیکن ممکنہ طور پر اس کی وجہ وائرس کی تبدیلی نہیں بلکہ پچھلے ویرینٹس سے بڑے پیمانے پر ہونے والے انفیکشنز اور ویکسینیشن مہم ہے جو اس نئے ویرینٹ کے خلاف تحفظ فراہم کر رہے ہیں اگر ایسا ہے تو بھی یہ اچھی خبر ہے کیوں کہ وائرس چاہے خود کو جتنا بھی تبدیل کرلے انسانی قوت مدافعت سے مکمل طور پر نہیں چھپ سکتا اور جو لوگ ماضی میں کورونا کا شکار ہوئے ہیں یا ویکسین شدہ ہیں وہ اس نئے ویرینٹ سے بھی زیادہ بہتر طریقےسے لڑ سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس ویرینٹ کے اب تک زیادہ شدید کیسز سامنے نہیں آئے۔

    این سی او سی اجلاس، ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز


    فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل
    ماہرین صحت کافی عرصے سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ شاید کورونا وائرس کبھی ختم نہ ہو ہاں ممکن ہے کہ یہ اپنی ہیئت تبدیل کرتا ہوا محض زکام کی وجہ بننے والے وائرس کی طرح رہ جائے تاہم اومی کرون کے حوالے سے ماہرین فی الحال کوئی حتمی رائے دینے سے گریز کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس ویرینٹ کے اثرا ت کا جائزہ لینے میں کم سے کم دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا اور اس دوران یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ یہ ڈیلٹا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے یا نہیں اور ویکسین کا اس پر کتنا اثر ہورہا ہے۔

    این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات


    فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے:لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے:لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے

    کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے:لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے،اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں گلشن حدید، گڈاپ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیر، کینٹ، اسکیم 33 سمیت دیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ‏ہراس پھیل گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلےکی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی۔ ‏

    گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، اسکیم33، صدر، گلزارہجری، پورٹ قاسم، ‏قائدآباد اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    اس سے قبل 21 اگست کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر ‏اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی تھی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا تھا کہ زلزلہ 15کلومیٹر گہرائی میں آیا ‏اور مرکزکراچی سے72کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے کراچی میں زلزلے کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی گئی تاہم سوش میڈیا پر صارفین کی جانب سے زلزلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

  • کراچی صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی، نیپرا کا نوٹیفیکیشن جاری

    کراچی صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی، نیپرا کا نوٹیفیکیشن جاری

    مہنگائی کے ہاتھوں پریشان عوام پر حکومت کا ایک اور وار، کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی-

    باغی ٹی وی : نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 3روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کی کراچی کے شہریوں کیلئےبجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    کے الیکٹرک کے مطابق بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ لاگو کیے گئے چارجز دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے ۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، بجلی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا، دیگر صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگی کرنا ہو گی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست پر 29 نومبر کو سماعت کی گئی تھی-

    بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

  • آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

    آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا سیکیورٹی وفد کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا تین رکنی وفد 2روز کراچی میں قیام کرے گا سیکیورٹی وفد کے اراکین کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے وفد کو پی سی بی اور سیکیورٹی آفیشلز کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

    آسٹریلوی وفد کو ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا وفد لاہور اور راولپنڈی کی وینیوز کا بھی دورہ کرے گاسیکیورٹی وفد کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنادی

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ سال مارچ اور اپریل میں سیریز شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہو گا اور تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے امپائرز اور ریفری کا اعلان کردیا ہے پی سی بی کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں سیریز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی امپائرنگ کی ذمہ داری سر انجام دیں گے پی سی بی کی جانب سے محمد جاوید ملک کو دونوں سیریز میں میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

    پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

    علاوہ ازیں پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا ہے پی سی بی کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ٹی 20 سیریز کی کم سے کم قیمت 200 روپے رکھی گئی ہے پاک ویسٹ انڈیز کے ایک روزہ میچوں کی سیریز کی وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز کی کم سے کم ٹکٹ 100 روپے مقرر رکھی گئی ہے۔

    پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے 100 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی لیکن صرف کورونا ویکسینیٹڈ شائقین کرکٹ کو ہی گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہو گی پی سی بی کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ویکسینیشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کو بڑا جھٹکا

  • گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

    گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

    گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے مقامی آبادی گھروں تک محصور ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان کی وادی زیارت میں بھی برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے زیارت سے ملحقہ علاقوں کے لیے رابطہ سڑکوں پر برف جم جانے سے سیاحتی مقامات پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق شہری اور سیاح سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ متعلقہ عملہ غائب ہے۔

    سکول اور کالج میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

    محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 10، قلات منفی 5 اور گوپس میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا اسی طرح کوئٹہ، استور اور اسکردو میں منفی 3، ہنزہ میں منفی 2، راولاکوٹ میں منفی1 اور لیہہ میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

    دوسری جانب پشاور،گھریلو اور کمرشل صارفین لکڑی جلانے پر مجبور،شہریو ں کومشکلات کاسامنا ہے پشاور، حیات آباد ،کوہاٹ روڈ،ورسک روڈ کےعلاقے میں گیس کا پریشر کم ہے جبکہ پشاور میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری پشاور،گلبہار اور رنگ روڈ کےعلاقے میں 12 گھنٹے سے گیس غائب ہے-

    ضمنی انتخاب: پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہے، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں ،آصف علی زرداری

    ادھر کراچی مین سوئی سدرن گیس کمپنی کو مطلوبہ مقدارمیں مشکلات کاسامنا ہے بلدیہ24کی مارکیٹ،سعیدآباد،جہان آباد،لیاری میں گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سے گھریلو صارفین پریشانی کا شکار ہیں کراچی، سرجانی ٹاون، لانڈھی،کورنگی اوربلدیہ میں گیس پریشرکاسامنا ہے اورنگی ٹاون نمبر10اور11،نیوکراچی،نارتھ کراچی میں گیس پریشرکامسئلہ ہے،شیرشاہ،اردوبازار،سائٹ ایریا اوربنارس میں گیس پریشرمیں کمی کی شکایات کی جا رہی ہیں-

    ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق گیس لیکج کےباعث پریشرمطلوبہ مقدارمیں متعلقہ علاقوں تک نہیں پہنچتا،کراچی ،لائنیں مرمتی کام اورچوری کےباعث ٹوٹ چکی ہیں،پرانےعلاقوں میں لائنیں بوسیدہ اورلیکج کاشکار ہے-

    کوئٹہ: پولیس وین پردستی بم حملہ ،رحیم یار خان میں 4 خواتین کا بیہمانہ قتل،

  • بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ ،پولیس کا ایف آئی آر درج کرنے سے گریز

    بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ ،پولیس کا ایف آئی آر درج کرنے سے گریز

    کراچی: بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جرمنی سے کراچی پہنچنے والا شہری جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا ہےلاپتہ ہونے والے شہری کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ ایئرپورٹ سے لاپتہ ہونے والا شہری آٹھ ماہ قبل اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جرمنی گیا تھا-

    اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رشتہ داروں کی فائرنگ سے جاں بحق

    لاپتہ ہونے والا شہری تین دن قبل بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے وطن واپس پہنچا لیکن پھر ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا تین دن قبل بیٹے کی گمشدگی کے متعلق تھانہ ایئرپورٹ میں درخواست دینے کی کوشش کی لیکن انہیں ٹال دیا گیا۔

    مودی حکومت کی اردو دشمنی، اردو الفاظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

    متاثرہ والد نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ سچل کی حدود میں رہائش کی وجہ سے انہیں ٹالا گیا ہےانہوں نےغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دن سے وہ تھانہ سچل اور تھانہ ایئرپورٹ کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کہیں بھی ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ہے تھانے والے صرف ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

    لاپتہ تربیت یافتہ انسٹرکٹر پائلٹ کی لاش کنڈ ملیر سے برآمد

    انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کی جائے اور اسے تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔

    برطانیہ: خالصتان ریفرنڈم کا پانچواں مرحلہ شروع:بھارت کے پسینے چھوٹ گئے

  • سندھ :6 روز میں ڈی آئی جی کی 3 مختلف جگہوں پر تعیناتی:حکومت پربھی پریشان

    سندھ :6 روز میں ڈی آئی جی کی 3 مختلف جگہوں پر تعیناتی:حکومت پربھی پریشان

    کراچی :سندھ :6 روز میں ڈی آئی جی کی 3 مختلف جگہوں پر تعیناتی:حکومت پربھی پریشان،اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس میں تبادلے و تقرریاں مذاق بن گئے اور صرف 6 روز میں ڈپٹی انسپکٹرجنرل شرجیل کھرل کو 3مرتبہ مختلف جگہوں پرتعینات کردیا گیا۔

    کراچی سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی شرجیل کھرل کو پہلے حیدرآباد سے سکھر ڈویژن تعینات کیاگیا، پھر ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی لگایاگیا۔

    تاہم اس کے باوجود بھی شرجیل کھرل کی تعیناتی مستحکم نہ رہ سکی جس کے پیش نظر اب شرجیل کھرل کو ڈی آئی جی ساؤتھ زون تعینات کر دیاگیا ہے۔دوسری جانب بار بار شرجیل کھرل کی تعیناتی میں تبدیلی سے متعلق پولیس یا حکومتی مؤقف اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔

    سندھ پولیس آج بھی مشکلات سے دوچار، تین سال میں نہ اسلحہ، نہ گاڑیاں، نہ فنڈز اور دیگر ضروریات اپ گریڈیشن کچھ بھی تو نہیں کیا ، نتائج کیا ہوں گے؟وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کے درمیان سرد جنگ کے باعث سندھ بھر کی پولیس مشکلات سے دوچار ہوچکی ہے۔

    2018 سے قبل اے ڈی خواجہ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ اور آئی جی تبدیلی کے بعد بھی آج تک اس سرد جنگ کی باتیں سامنے آرہی ہیں، گزشتہ تین برسوں میں پہلے آئی جی سید کلیم امام اور سندھ حکومت کے درمیان اور اب آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان سرد جنگ کے باعث پولیس فورس کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے اور یہ عمل پولیس کی کارکردگی کو متاثر کرسکتا ہے۔

    اگر پولیس کی آپریشنل ضروریات پوری نہ ہوں تو آپریشن میں نقصان اور آپریشن بند اور ناکام ہونے کا خدشہ بھی رہتا ہے، حالیہ چند روز قبل ڈاکوؤں کی جانب سے جدید اسلحے کے ساتھ دھمکی نما پیغام کہ کندھکوٹ گھوٹکی برج میں ہمارے بندے شامل کرو، ورنہ ہم لڑیں گے اور یہ اسلحہ دیکھ لو، یہ وہی اسلحہ ہے ، جس سے ڈاکو جنگل تیغانی نے پولیس کی چین اے پی سی پر حملہ کیا تھا۔

    اس دھمکی کے بعد تاحال حکومتی سطح پر کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا، لیکن ڈاکوؤں نے جدید ہھتیاروں کے ساتھ ایک بار پھر اپنے ختم ہوتے ہوئے ڈاکو راج کا اعلان کردیا، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔کسی بھی ترقی یافتہ یا ترقی پذیر ممالک میں پولیس کا کام قیام امن کو بحال رکھنا، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہوتا ہے

  • خاتون سے رشوت مانگنے اور ہراساں کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹرز معطل

    خاتون سے رشوت مانگنے اور ہراساں کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹرز معطل

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں معطل کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جنسی طور پر ہراساں کرنے پر بلدیہ عظمیٰ کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو معطل کردیا گیا ، کے ایم سی نے دونوں ڈپٹی ڈائریکٹرز عارف قاضی اور مسروراقبال کی معطلی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہےکمیٹی عذرا مقیم، غلام مرتضیٰ بھٹو اور عرفان سلام پر مشتمل ہے۔

    سیالکوٹ واقعہ: سیاسی و معروف شخصیات کا اظہار افسوس

    دونوں پر الزام ہےکہ انہوں نے گجرنالہ متاثرین کو جنسی طور پر ہراساں کیا، عارف قاضی کچی آبادی اور مسرور اقبال انسداد تجاوزات ایسٹ میں تعینات ہیں۔

    کے ایم سی کے مطابق ایک خاتون کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی،خاتون کا کہنا تھا کہ نالوں پر کارروائی کے دوران گھر بچانے کیلئے رشوت طلب کی گئی تھی، رشوت کے ساتھ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں بھی کیا گیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اُس کے پاس میسجز اور وائس ریکارڈنگ موجود ہیں۔

    پانچ سالہ معصوم بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

    افسران کو معطل کرنے کے بعد تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی حقائق کا جائزہ لے کر پانچ روز میں رپورٹ جمع کروائے گی۔

    ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے مبینہ طور پر دو افسران نے خاتون سے رشوت طلب کی اور ہراساں کیا، معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے، معاملے کو سیاسی رنگ دیے بغیر شفاف تحقیقات کی جائے، اس قسم کی نازیبا حرکات کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، انکوائری کے بعد ملوث افسران کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    شہر قائد، سیشن جج کو بھی دن دہاڑے لوٹ لیا گیا

    واضح رہے کہ حال ہی میں پنجاب میں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال. کے خلاف تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا ئی گئی تحریک التوا کار مسلم لیگ ن کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی ،صو با ئی دارا لحکومت میں گزشتہ 10 روز کے دوران 3 شیرخوار سمیت 7 کم سن بچیو ں ، 33 بچوں کو نا معلوم افرا د نے اغواء کر لیا

    یہ ہے بزدار کا لاہور،دس روز میں 40 سے زائد بچے اغوا

    ،

    پولیس ریکارڈ کے مطابق ستو کتلہ ، مقد مہ نمبر 2332 نمزہ کا ڈیڑھ سالہ بچہ اغواء،ر یس کو رس،مقد مہ نمبر 1275شائین کا 2سالہ بیٹا اغواء،با غبانپور ہ مقد مہ نمبر 3836 ما فیا کے 2سالہ بیٹے کو نا معلوم افرا د نے اغواءکر لیا ،باغبانپو ر ہ ، مقد مہ نمبر 3427ر ضوان کی 11سالہ بھتیجی آمنہ کو نا معلوم افراد اغواء کر کے لے گئے،کا ہنہ ،مقد مہ نمبر 5004 اقبا ل کی 12 سالہ بیٹی سنہا اغواء ،گر ین ٹاﺅن ، مقد مہ نمبر 3294 بسمہ 12 سالہ نا معلوم افراد نے اغواءکر لیا ،گر ین ٹاﺅن ، مقد مہ نمبر 3294 ثمینہ کی 12 سالہ بیٹیاغواء ،اقبا ل ٹاﺅن ، مقد مہ نمبر 3087 مقد س 12سالہ کو نا معلوم افراد نے اغواء کر لیا گیا ، مسلم ٹاﺅن ، مقد مہ نمبر 1212 حرا 9 سالہ کو نامعلوم افرا د نے اغواء کر لیا ، مناواں، مقدمہ نمبر 2647 وقار کی 7سالہ بیٹی وجہیہ کو نا معلوم افرا د نے اغواء کر لیا ،

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    ایک ہی خا ندا ن کے بچے اغواءہو نے کے 2واقعا ت رو نما ہو ئے جس میں جنوبی چھا ﺅ نی، مقد مہ نمبر 2600 قمر کے 2بچو ں کو نا معلوم افرا د نے اغواءکر لیا ہر بنس پو ر ہ ، مقد مہ نمبر 3982 طیب کے چاروں بچے عظمت، فجر ،عبد اللہ ، و بی کو نا معلوم افرا دنے اغواء کر لیا ،مصطفی آبا د،مقد مہ نمبر 1002فیض 7سالہ کو نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا ،راوی رو ڈ کا ہنہ ، مقد مہ نمبر 12سالہ دا نش کو اغوا کر لیا گیا،ما نگا منڈ ی ، مقد مہ نمبر 1489احمد 7سالہ کو نا معلوم افراد نے اغواءکر لیا گیا، گجر پو ر ہ ، مقد مہ نمبر 2760حسنین 11سالہ اغواء،فیکٹر ی ایر یا ، مقد مہ نمبر 4630نفیس کا 9سالہ بیٹا ظفر کو نا معلوم افرا د نے اغواءکر لیا ، ر نگ محل ، مقد مہ نمبر 506سجا د 12سالہ اغواء ،شالیما ر ، مقد مہ نمبر 2724عبد اللہ 12سالہ کو نا معلوم افرا د نے اغواءکر لیا ، گجرپورہ ، مقد مہ نمبر 2789 ر یا ض کا 8سالہ بیٹا عبد اللہ اغواء، قلعہ گجر سنگھ ، مقد مہ نمبر اویس 12سالہ کو نا معلوم افرا د نے اغواء کر لیا

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    پولیس رپورٹ کے مطابق ہر بنس پو ر ہ ، مقد مہ نمبر 4065 اعجا ز کا 12سالہ بیٹا عتیق نامعلوم افرا د نے اغواء کر لیا ،غا زی آبا د ، مقد مہ نمبر 2203عبدالرحمن 12 سالہ کو نا معلوم افراد نے اغواءکر لیا گجر پو ر ہ ، مقد مہ نمبر 2797اصغر کا 13سالہ بیٹا انس کواغواءکر لیا ،نشتر کا لو نی ، مقد مہ نمبر 4481 طیب 11کو نا معلوم افرا د نے اغواءکر لیا ، ڈیفنس بی ، مقد مہ نمبر 1295 ریاض کے 10سالہ پو تے کو نا معلوم افرا د نے اغواء کر لیا ، مقد مہ نمبر 1536 آس محمد کے 13سالہ بیٹے کو نامعلوم افرا د نے اغواءکر لیا ، مقد مہ نمبر 5186نسرین کا 12سالہ بیٹے ایما ن کو نا معلوم افرا د نے اغواءکر لیا ، با ٹا پو ر ، مقد مہ نمبر 2257طا لب 12سالہ کو نا معلوم افرا د نے اغواء کر لیا ، گلبر گ ، مقد مہ نمبر 2293اکبر 8سالہ کو نا معلوم افرا د نے اغواءکر لیا ، گلبر گ ، مقد مہ نمبر 2292 اسد 12سالہ کو نا معلوم افرا د نے اغواءکر لیا ، شاد با غ ، مقد مہ نمبر 2990 حاکم کے 10سالہ بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ، نواں کو ٹ ، مقد مہ نمبر 3576علی نو ید 12سالہ کو نا معلوم افرا د نے اغواءکر لیا-

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

    خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت

    ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا

  • مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیان رابطہ ہوا ہے

    دونوں رہنماوں نے ٹیلی فون پر قومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماوں نے ملک میں مہنگائی کی بدترین صورتحال پراظہار تشویش کیا،ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے مفاد میں جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا ،حکومت چل نہیں رہی، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں،تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا تو درکنار مرنا بھی دشوار بنادیا ہے، پاکستان کی مالیاتی شہہ رگ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دی گئی

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوام کے حق کیلئے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے سے اتفاق کرتے ہیں،عوام مطالبہ کررہی ہے کہ مہنگائی ،بے روزگاری سے انہیں نجات دلائی جائے، دونوں رہنماوں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا

    قبل ازیں چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق کے مابین گزشتہ روز ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا سندھ حکومت کےمنظورکردہ بلدیاتی نظام پر مصطفیٰ کمال اور سراج الحق نے گفتگو کی تھی،پاک سر زمین پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرہ اور شبیر قائم خانی کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کراچی کے دفتر الجمعیت سیکٹریٹ آمد ہوئی تھی جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد نے وفد کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔جے یوآئی اور پی ایس پی رہنماؤں نے اس موقع پر سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ترمیمی آرڈیننس پر تفصیلی مشاورت کی ، ان کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام شہری علاقوں کو محکوم کرنے کے مترادف ہے، بلدیاتی اداروں پر سندھ کی حکمران جماعت کی ہٹ دھرمی قابل مذمت ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں وسائل کی سنگین تفریق سے صوبے میں نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔

    @MumtaazAwan

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ