Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی میں یکم جون سے اب تک 57 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

    کراچی میں یکم جون سے اب تک 57 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی اور سربراہ نیشنل سونامی سینٹر امیرحیدر لغاری نے کہا ہے کہ لانڈھی میں موجود زلزلہ فالٹ کی حالیہ فعالیت کے سبب 57 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

    امیرحیدر لغاری نے کہا کہ 30 سال کے بعد لانڈھی فالٹ لائن شدت سے فعال ہوئی ہے، 2009 میں لانڈھی فالٹ لائن پر 4 ماہ کے دوران 36 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں ماضی کے ان زلزلوں کی شدت زیادہ سے زیادہ 3.6 اور کم سے کم 2.7 ریکارڈ ہوچکی ہے، لانڈھی فالٹ کے حالیہ فعالیت کے سبب 57 ز لزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں، جن میں 4 زلزلے بتدریج 3.8 اور 3.7 جبکہ 2 زلزلے 3.6 شدت کے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2009 کے مقابلے میں موجودہ حالات بہت مختلف ہیں، 16 برسوں کے دوران بے ہنگم تعمیرات نے مسائل کو کئی گنا بڑھا دیا، کراچی میں بالخصوص فالٹ لائن ایریاز میں تعمیرات کے لیے خصوصی بلڈنگ اتھارٹی ہونا چاہیےحالیہ زلزلوں کو ایک سبق سمجھ کر اس سے سیکھنے کی ضرور ت ہے، فالٹ لائن زیرزمین انرجی کے بعد دوبارہ متوازن ہوجائے گا، امکان ہے کہ جب یہ زلزلے تھم جائیں تو پھر اگلے کئی برسوں تک اس فالٹ لائن پر کسی سرگرمی کے امکانات نہیں رہیں گے ۔

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    چیف میٹرولوجسٹ نےکہا کہ ریتی، بجری، پانی کا زمین سے نکالنا ایک وجہ تو ہوسکتی ہے مگر زلزلے کی مکمل وجہ نہیں ہے، ایکو سسٹم کو کسی بھی شکل میں نقصان کے اثرات عموما غیر معمولی شکل میں ہی نمودار ہوتے ہیں زلزلوں کی صورت میں ہنگامی اخراج کا انعقاد محکمہ موسمیات کی جانب سے سن 2016 سے کروایا جاتا ہے، اس سلسلے میں کراچی کے ریڑھی گوٹھ کے علاوہ بلوچستان کے ساحلی مقامات پر ڈرلز کی جاچکی ہیں، حالیہ زلزلوں کے دوران بھی عوامی آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔

    سفارت کاری ناکام ہو گئی تو تشدد اور تباہی ناقابلِ تصور حد تک بڑھ سکتی ہے،رافیل گروسی

  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری، اب تک 49 جھٹکے ریکارڈ

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری، اب تک 49 جھٹکے ریکارڈ

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ کورنگی کے بعد ملیر کے قریب بھی زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شام 7 بج کر 31 منٹ پر ملیر کے مغرب میں 3 کلومیٹر کے فاصلے پر زلزلہ آیا، جس کی شدت 2.6 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔اس سے قبل شام 5 بج کر 28 منٹ پر کورنگی کے جنوب مشرق میں 13 کلومیٹر دور بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس زلزلے کی شدت 2.8 اور گہرائی 4 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم جون سے اب تک کراچی میں زلزلے کے 49 جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جو لانڈھی فالٹ لائن کے متحرک ہونے کا نتیجہ ہیں۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، ایران سے یکجہتی کا اظہار

    بھارت نے سندھو پر میلی نظر ڈالی تو جنگ ہوگی، بلاول بھٹو کی وارننگ

    اسرائیل کی حیفہ پورٹ کو بڑا دھچکا، بڑی شپنگ کمپنی کا سفر معطل کرنے کا اعلان

    ایران اسرائیل جنگ: سوئٹزرلینڈ کا تہران میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

  • کراچی میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی موبائل فونز اور اشیاء برآمد

    کراچی میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی موبائل فونز اور اشیاء برآمد

    کراچی میں کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موبائل مارکیٹ میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کرلی گئیں۔

    کسٹمز ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران بھارتی ساختہ مختلف برانڈز کے موبائل فونز اور دیگر اشیاء قبضے میں لی گئیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات کی درآمد پر مکمل پابندی عائد ہے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ سامان کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ یہ اشیاء غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں کیسے داخل ہوئیں۔ تاہم چھاپے کے دوران کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل فروری 2025 میں بھی اسی موبائل مارکیٹ سے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور گٹکا برآمد ہوا تھا، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

    ایران نے جدید خودکش ڈرون ’شہید-107‘ کی رونمائی کردی

    ایران کا ’وعدہ صادق 3‘ جاری، اسرائیلی علاقوں پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش

    من مست ملنگ ڈرامہ ریوو .تحریر:ارم ثناء

  • کراچی :والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

    کراچی :والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

    کراچی میں ہزاروں والدین کی جانب سے بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے مسلسل انکار کے بعد ریفیوزل کیس میں اضافہ ہونے لگا۔

    ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای سی او ) کے مطابق مئی کی انسداد پولیو مہم کے دوران 37 ہزار 711 والدین نے ویکسینیشن سے انکارکیا جب کہ اپریل میں 37 ہزار 360 والدین نے انسداد پولیو ویکسی نیشن سے انکار کیا تھا،مئی میں ضلع ایسٹ میں سب سے زیادہ 9433، ضلع وسطی میں 7141،ضلع جنوبی میں 3145، ضلع غربی میں 2922 ، کیماڑی میں17011، کورنگی میں 3453 اور ملیر میں4606 والدین نے انکار کیا۔

    انسداد پولیو مہم سے انکار کی شرح اب بھی ایک مستقل چیلنج ہے اور پولیو کےخاتمے کے لیے والدین کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے پولیو کے خطرے سے دوچار یونین کونسلز پر خاص توجہ دی جا رہی ہے جب کہ ویکسین سے انکار کی بڑی وجوہات غلط فہمیاں اور آگاہی کی کمی ہے۔

  • کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، آج صبح 9 بج کر 54 منٹ پر ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں واقع تھا قائد آباد، شاہ فیصل کالونی، گلزارِ ہجری، یونیورسٹی روڈ، لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں زمین لرز اٹھی، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

    ماہرین کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک 39 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جو زمین کی اندرونی سرگرمیوں میں غیرمعمولی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں،متعلقہ اداروں نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر امدادی اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • کراچی: شہری نے ڈاکوؤں کو گاڑی سے کچل دیا، عوام کا تشدد

    کراچی: شہری نے ڈاکوؤں کو گاڑی سے کچل دیا، عوام کا تشدد

    کراچی میں مدراس چوک کے قریب ڈکیتی کی کوشش کرنے والے ملزمان کو ایک بہادر شہری نے گاڑی سے کچل دیا، فرار کی کوشش پر فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے۔

    واقعہ کراچی کے علاقے مدراس چوک پر پیش آیا، جہاں دو مسلح افراد شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جیسے ہی ملزمان فرار ہونے لگے، متاثرہ شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی ان پر چڑھا دی، بعد ازاں پستول نکال کر فائرنگ بھی کی۔

    گاڑی کی ٹکر اور فائرنگ سے دونوں ملزمان شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد عوام نے بھی زخمی ملزمان پر بدترین تشدد کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمی ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

    وفاقی بجٹ 26-2025 آج شام پیش ہوگا ، پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب

    معروف برطانوی ناول نگار فریڈرک فورسائت 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  • ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا

    ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا

    ڈیفنس تشدد کیس میں متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا-

    کراچی کی جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے نامزد ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت متاثرہ نوجوان نے ملزم کو معاف کردیا، نوجو ان کے بیان کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    آئی ایم ایف کا صنعتی و ٹیکنالوجی زونز کی مراعات مرحلہ وار ختم کر نے کا مطالبہ

    سماعت کے دوران متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا، جس نے عدالت کے روبرو ملزم کی شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ عدالت نے بلایا ہے، آج وکیل کے کہنے پر پیش ہوا ہوں۔

    عدالت نے سدھیر سے دریافت کیا کہ کیا اسے کسی قسم کے دباؤ یا خطرے کا سامنا ہے؟ جس پر نوجوان نے جواب دیا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، میں نے ملزم کو معاف کر دیا ہے، عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

    مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال

    تاہم، سرکاری وکیل عرفانہ قادری نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اور عورت کی تذلیل کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، یہ دفعات قابل ضمانت نہیں ہیں، ملزمان کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار مقامی کمپنی کا سربراہ سلمان فارو قی طیش میں آگیا تھا اور موٹر سائیکل سوار شہری کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا نوجوان کے ساتھ موجود اس کی بہنیں بااثر شخص کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں لیکن روتی لڑکیوں کے آنسوؤں پر بھی بااثر شخص کو ترس نہیں آیا تھا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے ذریعے منظر عام پر آیا تھا۔

    علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • پاک کالونی کراچی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 6 کارندے گرفتار

    پاک کالونی کراچی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 6 کارندے گرفتار

    کراچی کے علاقے پاک کالونی جہان آباد میں پولیس اور لیاری گینگ وار کے کارندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق یہ کارروائی لیاری کے بدنام زمانہ بلال پپو گینگ کے خلاف کی گئی، جس دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے جدید خودکار اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق چھاپے کے دوران منشیات کے اڈے سے تقریباً 20 موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں، جو مختلف جرائم کی وارداتوں میں استعمال کی جا رہی تھیں۔

    ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے، جس کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے اور امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے۔

    امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب،مولانا فضل الرحمان خصوصی توجہ کا مرکز،مبشر لقمان کی بھی شرکت

    لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی وردیوں پر باڈی کیمرے نصب، مال روڈ سے آغاز

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی شامل

    سعودی عرب میں شدید گرمی، عرفات کے دن عازمین کو خیموں میں رہنے کی ہدایت

    غزہ، خان یونس اور جبالیہ پر اسرائیلی بمباری، امدادی مراکز پر حملے، 54 ہزار سے زائد شہداء

  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری، منگل کو زلزلے کے 19ویں زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 11 بجکر 34 منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کا مرکز شمال مشرقی ڈی ایچ اے سٹی سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئیاس سے قبل بھی صبح 9 بجکر 57 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 2.8 اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز اس وقت ملیر کے جنوب مشرقی علاقے کے قریب تھا۔

    چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کے مطابق کراچی کے اطراف موجود فالٹ لائن متحرک ہو چکی ہے، جہاں زیر زمین توانائی جمع ہو رہی ہے جب تک یہ توانائی خارج نہیں ہو جاتی، زلزلے کے جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے جا سکتے ہیں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید جھٹکوں کا امکان موجود ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال فالٹ لائن کی مسلسل سرگرمی کی علامت ہے اور اس پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

    ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یکم جون سے اب تک کراچی میں مجموعی طور پر 19 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ شدت 3.6 میگنیٹیوڈ جبکہ کم ترین شدت 2.1 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی۔

    ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی کے مطابق 11 جھٹکے ضلع ملیر میں محسوس کیے گئے، جبکہ دیگر جھٹکوں کا مرکز کورنگی کا جنوب مغربی حصہ اور ڈی ایچ اے کا شمال مشرقی علاقہ رہا۔

  • کراچی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ

    کراچی میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ

    شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں آج صبح ایک مرتبہ پھر زمین لرز اٹھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج صبح 8 بج کر 49 منٹ پر شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے مشرقی سمت میں تقریباً 30 کلومیٹر دور تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 13 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے جھٹکے اتنے ہلکے تھے کہ بیشتر شہریوں کو فوری طور پر اس کا احساس نہیں ہوا، تاہم کچھ علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک مجموعی طور پر 9 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جس پر ماہرین ارضیات نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر بلند عمارتوں یا کمزور ڈھانچوں میں قیام سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں بھرپور سفارتی مہم، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

    پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں بھرپور سفارتی مہم، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

    لاکھوں مسلمان فریضہ حج کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، انتظامات عروج پر

    میرے سینے میں بہت کچھ ، کبھی کبھار جنرل باجوہ کے خلاف بول دیتا ہوں، خواجہ آصف