کراچی کے علاقے لانڈھی اور کورنگی میں واقع کلینکس میں عطائی ڈاکٹروں نے عام شہریوں کو شفا کے بجائے مہلک امراض میں مبتلا کرنا شروع کردیا ہے۔علاقے میں قائم کلینکس میں جعلی ڈگری والے ڈاکٹر متعدد کلینکس میں کام کرہے ہیں ۔ آپریشن ہوں یا سرجری، زکام ہویا کینسر، یہ عام شہریوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
علاقے کے عوام نے وہاں تعینات ٹی ایچ او اور صوبائی محکمہ صحت کے افسران کی ڈگریاں بھی چیک کروانے کا مطالبہ صوبائی وزیر صحت اور وزیراعلی سندھ سے کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کم از کم اس مہنگائی کے دور میں ہمیں چین سے سہی علاج کروانے کی سہولت ہی مہیا کردیں۔ علاقے میں متعدد میٹرنیٹی ہوم بھی عطائی ڈاکٹروں کے اڈے بنے ہوئے ہیں۔ بیش بہا خواتین متاثر ہو چکی ہیں۔
عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت کو اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر درست کرنا ہوگا اس سے قبل مزید شہریوں کو نشانہ بنایا جائے۔
Tag: کراچی

کراچی میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، شہری پریشان

کراچی میں رینجرز کا ایک اور معرکہ، انتہائی مطلوب ڈکییت گرفتار
کراچی۔ رینجرز کی کامیاب کاروائی،انتہائی مطلوب دو ڈکیت گرفتار،ترجمان۔ ملزمان میں مصطفی خان اور عمران عرف مراد شامل،ترجمان
دونوں ملزمان نے 29 دسمبر 2020 کو قصبہ کالونی میں واقع نائی کی دکان لوٹی،ترجمان ملزمان نائی کی دکان سے 4 موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوئے تھے،ترجمان واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی،ترجمان فوٹیج میں ملزمان کو با آسانی شناخت کیا جا سکتا ہے،ترجمانگرفتار ملزمان نے گزشتہ دو ماہ کے دوران شہریوں سے 80 ہزار سے زائد نقدی اور متعدد موبائل فونز چھینے،ترجمان ملزم مصطفی خان پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے،ترجمان

شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس ان ایکشن
تھانہ ساٸیٹ سپر ہاٸیوے پولیس کی زبردست کارواٸی اسٹریٹ کرمنلز موٹر ساٸیکل لفٹردوملزمان کو گرفتار کرلیا گیا.
با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے دوران گشت سپر ھائی وے نزد چاکر موڑ اسکیم 33 میں کارواٸی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے. ملزمان سے اسلحہ اور چوری شدہ ایک موٹر ساٸیکل برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا.گرفتار ملزمان میں سیف اللہ ولد گل خاتم اور محمد طاہر ولد میر خاتم خان شامل ہیں.گرفتارملزمان جراٸم پیشہ عادی ملزمان ہیں چوری اور چھینا چھپٹی کی وارداتوں میں ملوث ہیں.مزید برآں ہے کہ گرفتارملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ دو پسٹل بمعہ راٶنڈ اور ایک موٹر ساٸیکل برآمد کر لی گئی ہے.گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد شدہ موٹر ساٸیکل نمبری KEN-7458 تھانی سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا سے سرقہ شدہ ہے.
ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 834/835/2020 زیر دفعہ سندھ اسلحہ ایکٹ درج کئے گئے ہیں جبکہ AVLC کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے.ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے .پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مزید ضابطہ کارواٸی عمل میں لاٸی جا رہی ہے
چہار اطراف دشمن کی جارحیت کے مقابل ہماری دفاعی حکمت عملی از طہ منیب
چہار اطراف دشمن کی جارحیت کے مقابل ہماری دفاعی حکمت عملی از طہ منیب
آج سے ڈیڑھ سال قبل ملک کی ایک بڑی دعوتی، فلاحی ، دفاعی جماعت کی قیادت و اثاثے بھارتی و بین الاقوامی دباؤ پر بند کر دئیے گئے ، ملکی ناقص معاشی صورتحال کی وجہ سے تحویل میں لیے گئے جماعت کے اداروں کا بوجھ اٹھانا حکومت کیلئے مسئلہ بن چکا ہے ، لاکھوں غرباء مساکین بے آسرا ہو گئے محض اس بات پر کہ شاید عالمی قوتیں اور بھارت خوش ہو جائے ، شاید ہمارے وجود کو تسلیم کر لیا جائے، شاید ہم اچھے ہمسائے بن جائیں ، شاید معاشی پابندیاں کم ہو جائیں،شاید ایف اے ٹی ایف کوئی رعایت کر دے مگر مہینوں گزرنے کے بعد بھی۔۔۔۔۔
5 اگست سے کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور سینکڑوں جوانوں کی شہادت ، ایل او سی پر مسلسل فائرنگ اور آزاد کشمیر کے شہریوں کی شہادتیں، بلوچستان میں آرمی پر حملے اور فوجی جوانوں کی شہادتیں، چند دن قبل کراچی کی طرف بھارتی فضائیہ کی اڑانیں، بھارتی قیادت کی مسلسل پاکستان پر حملے کی دھمکیاں۔۔۔۔۔۔
اور دشمن کی چہار اطراف جارحیت کے مقابل ماشاءاللہ دفاعی حکمت عملی میں پہلے جماعت کے سربراہ اور اب باقیماندہ قیادت کو سزائیں و جرمانے۔
اللہ ہمارے فیصلہ سازوں پر رحم کرے اور درست فیصلے کرنے کی توفیق دے۔ آمین

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کے لئے خوشخبری
کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ کے موقع پر پندرہ فیصد کئے گئے اضافے کی منظوری۔
کے ایم سی کے تمام ملازمین کی مئی کی تنخواہیں پندرہ فیصد اضافے کے ساتھ دی جائیں گی۔ یہ تنخواہیں پندرہ فیصد اضافے کے ساتھ عید سے قبل لازمی طور پر ادا کردی جائیں۔ اس اقدام سے ملازمین اپنی عید کو بہترانداز میں منا سکیں گے۔ تمام محکمہ جاتی سربراہان منگل کے روز تک تنخواہوں کے بل پے رول میں جمع کرادیں۔ تمام ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں بھی پندرہ فیصد اضافہ کردیا گیا۔
فائر بریگیڈ،میونسپل سروسز، پارکس اور دیگر تمام محکموں کی تنخواہوں میں بھی پندرہ فیصد اضافہ کردیا گیا۔ میئر کراچی وسیم اخترتنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کی خبر سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کے ایم سی کے تمام ملازمین میئر کراچی وسیم اختر کی اس کوشش اور مسلسل محنت پر ان کے شکرگزار ہیں۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی
10 افراد کے قتل کے الزام میں ‘پی ایس پی’ کارکن گرفتار
کراچی :کراچی میں کتنے ٹارگٹ کلرہیں ، کہ بڑی تعداد میں پکڑے جانے کے باوجود بھی ابھی تک یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا اور آئے روز نیا ٹارگٹ کلرپکڑاجاتاہے، اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے جواں سالہ لڑکی سمیت 10 افراد کے قتل کے الزام میں پاک سرزمین پارٹی کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔
"مشن پرواز”فخرعالم اورائیرچیف مارشل مجاہد،مبارک اورشکریہ ایک ساتھ
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شرقی اظفر مہیسر نے کہا کہ پولیس نے پی ایس پی کارکن سمیت آپریشن میں 4 دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان مختلف علاقوں میں بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ‘گلشن اقبال پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جن میں وسیم عرف کمانڈو، جاوید، عتیق، امین اور ساجد شامل ہیں۔’انہوں نے کہا کہ کمانڈوں ڈکیتوں کے گروہ کا سرغنہ ہے جو قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ایس ایس پی شرقی کا کہنا تھا کہ وسیم نے ایم کیو ایم حقیقی چھوڑ کر اب پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
میرے والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے:امریکی خاتون نےنیا دعویٰ کردیا

برگرڈاکو،نیا سٹائل ،سنسنی خیز انکشافات ، کراچی سے لاہورتک
کراچی:برگرڈاکو،نیا سٹائل ،سنسنی خیز انکشافات ، کراچی سے لاہورتک مشہوریاں ، اطلاعات کےمطابق پولیس نے ایک گروہ پکڑا ہے جس کے نہ صرف ہاتھ ہی لمبے ہیں بلکہ وہ لمبے لمبے سفر کرکے لوٹتے بھی ہیں، اطلاعات کے مطابق تین شہروں کی پولیس کو مطلوب ڈکیتی میں ملوث شاہد برگر گروپ کو بلآخر کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان نے صرف کراچی میں 30 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے 5 سو 20 تولے سونا لوٹا۔
کرتارپورراہداری، من موہن سنگھ کی آمد اورعمران خان کااعلان
اس گمنام گروہ کے متعلق کراچی پولیس کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق شاہد برگر گروپ کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کی، جس پر تینوں شہروں کی پولیس ملزمان کی تلاش میں تھی، شاہد برگر گینگ کراچی، لاہور اور ملتان پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔
بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک
انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق شاہد برگر گروپ نے 80 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی لوٹی، اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی واردات اکتوبر 2018 گذری میں کی، بنگلے سے ڈھائی سو تولے سونا اور ساڑھے چار لاکھ لوٹے۔ دوسری بڑی واردات ہل پارک کے قریب کی جہاں سے 35 تولے سونا لوٹا، ہر گھر سے سونا، نقدی، غیرملکی کرنسی، پرائزبونڈ اور موبائل فون لوٹے، تمام وارداتیں اپریل 2018 سے اگست 2019 تک کی گئیں۔ وارداتیں ڈیفنس، کورنگی، گلستان جوہر اور کے ڈی اے میں کی گئیں۔
ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ
شاہد برگر نے اعتراف کیا کہ مارٹن کواٹر، فیروزآباد، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں بھی وارداتیں کیں، کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کیں، ڈکیت گروہ 13 ساتھیوں پر مشتمل تھا، صرف اسی گھر میں ڈکیتی مارتے جس کا دروازہ کھلا ہوتا۔ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ لوہے کا ایک خصوصی اسکیل مخصوص دروزاے کے لیے تیار کروایا تھا، ڈکیت کمیونٹی میں ایماندار گروپ کے نام سے شہرت کمائی، لوٹا ہوا مال منصفانہ طریقے سے برابر تقسیم ہوتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان سے ایک 222 رائفل دو 30 بور رائفل ایک بے بی گن برآمد ہوئی، چار آوان گولے اور ایک 30 بور پستول بھی برآمد کیا، 31 لاکھ روپے کیش دس تولہ سونا ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی، لوٹی ہوئی رقم سے 90 لاکھ روپے کی دو جائیدادیں بھی خریدی۔

ریڑھ کی ہڈی ہے جو تباہ ہو رہی ہے: مصطفیٰ کمال
کراچی:کراچی پاکستان کی سالمیت کی علامت ہے، کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا ، کراچی کو کچھ ہوا تو پاکستان پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے ، پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کو کوئی اون نہیں کرتا مگر اسے فتح کرنا چاہتا ہے۔ کراچی پر سیاست نہ کریں، یہ تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوجائے گا۔ کراچی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو تباہ ہو رہی ہے۔
ترک صدرکی منتیں کیں اور وہ مان گئے ، امریکی نائب صدر کا دعویٰ
تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی آبادی ڈھائی کروڑ سے کم نہیں، کراچی میں آبادی کو کم گنیں گے تو پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
کشمیر, تحریک آزادی اور ایپل (سیب)۔ ۔ ۔از بلال شوکت آزاد
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبے پر اربوں روپے خرچ کر دیے گئے، کراچی کے شہریوں میں سے صرف 50 فیصد کو پانی مل رہا ہے۔ کے فور منصوبہ خطرے میں پڑ گیا۔ اسٹیک ہولڈرز اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ ساحلی شہر کراچی بوند بوند کو ترس رہا ہے۔

181 گھروں میں ڈکیتی کتنے لوگ قتل اور زخمی ہوئے خبر نے ہلچل مچادی
کراچی : ملک میں امن وامان کی صورت حال ابتر سے ابتر ہونے لگی ، خاص کر کراچی جیسے بڑے شہر میںتو صورت حال بہت ہی زیادہ خراب ہوگئی ہے،سیکورٹی اداروں نے کراچی میں ہونے والے صرف ایک جرم یعنی ڈکیتی کی تفصیلات جاری کی ہیںجن کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 181 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں۔
تمام پشین گوئیاں، شکوک وشبہات دم توڑ گئے،افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیان
کراچی میں امن وامان کی صورت حال کس قدر خراب ہےا س کے بارے میں کراچی پولیس کے حالیہ اعدادوشمارتو ہلا کر رکھ دیا ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے 181 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں، اس دوران مزاحمت کرنے پر 17 شہریوں کو قتل جبکہ 96 افراد کو زخمی کردیا گیا۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں 40 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ ضلع وسطی کو سرفہرست دکھایا گیا ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ساؤتھ 36 گھریلو وارداتوں کے ساتھ دوسرے اور ضلع شرقی 35 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
زیابطس (شوگر) کے لیے انسولین سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی ،امریکی ماہرین
سیکورٹی اداروں کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملیر میں گھروں میں ڈکیتی کی 33، کورنگی میں 18، ضلع غربی میں 15 اور سٹی ڈسٹرکٹ میں سب سے کم 4 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں۔ضلع کورنگی میں ڈکیتی کی وارداتیں اگرچہ سب سے کم مگر مزاحمت کرنے پر سب سے زیادہ 23 افراد کو گولیاں مار کر نشانہ بنایا گیا۔
کراچی پولیس کا کہنا ہےکہ اس عرصے کے دوران ضلع غربی میں 22، ملیر میں 21، ضلع وسطی میں 12، ضلع شرقی میں 10، ضلع ساؤتھ میں 5 اور سٹی ڈسٹرکٹ میں سب سے کم 3 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بعض اوقات تو لوگ ایسے واقعات رجسٹر بھی نہیںکرواتے کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ پولیس ان کی مدد کی بجائے ان کے لیے آزمائش بن کراتر پڑتی ہے
ترکی کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیںگے ، ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی
پولیس رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ضلع غربی اور ملیر میں6، 6، ضلع شرقی میں 2، ضلع وسطی، سٹی اور ساؤتھ میں ایک ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوئے جبکہ رپورٹ کے مطابق ضلع کورنگی میں مزاحمت پر قتل کی کوئی واردات نہیں ہوئی

کراچی مسائلستان بن گیا ہے اور ان تمام مسائل کا حل پاک سرزمین پارٹی کے پاس ہے ، مصطفیٰ کمال نے چیلنج کردیا
کراچی : کراچی مسائلستان بن گیا ہے اور ان تمام مسائل کا حل پاک سرزمین پارٹی کے پاس ہے ، مصطفیٰ کمال نے چیلنج کردیا ، تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے اور موجودہ حالات میں مسائل سے نکلنے کے لیے کراچی والوں کو تجربہ کار قیادت کی ضرورت ہے۔ صرف پاک سرزمین پارٹی ہی کراچی سمیت پورے پاکستان کے مسائل حل کر سکتی ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر سید آصف حسنین بھی موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستان کو 70 فیصد ریوینیو دیتا ہے۔ اس کی افادیت ہی اس کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کراچی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں ملک دشمن ایجنسی راء نے اپنے ایجنٹس کے زریعے اپنا تسلط قائم کر رکھا تھا اور انکے ذریعے یہاں کی انڈسٹری اور انفرااسٹرکچر تباہ کرنے کی سازش کر رہی تھی تاکہ پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا جا سکے۔ ایسے میں ہم نے ناصرف اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کی جنگ لڑی ہے بلکہ ہم نے کامیابی سے راء کے سیٹ اپ کا تسلط کراچی سے ختم کرایا اور اب یہاں کی رونقیں بھی بحال کریں گے۔ کراچی کو لسانیت کی آگ کے زریعے آگ و خون میں نہلا دیا گیا تھا جس کا خاتمہ یہاں پی ایس پی نے کیا ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ پاک سرزمین پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کراچی اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی جانب گامزن کر سکتی ہے کیونکہ کراچی کو پہلے بھی ہم ہی نے بنایا تھا، کراچی نہ ہم سے پہلے بنا نہ ہی بعد میں اور اب بھی صرف ہمیں ہی پتہ ہے کہ کراچی کیسے بنے گا۔
سید مصطفیٰ کمال نے اپنے کارکنوں کو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کیلئے لائحہ عمل بھی دیا۔ میٹنگ میں طے پایا کہ پاک سرزمین پارٹی بلدیاتی انتخابات میں تعلیم یافتہ محب وطن نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دے گی تاکہ مستقبل میں پاکستان کو قابل ترین قیادت ملے اور اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں جلد انٹرویوز کے سلسلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔







