Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی میں ایک  خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور گرفتار

    کراچی میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور گرفتار

    کراچی شہر میں ایک اور خاندان خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا جب کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں کارساز روڈ پر ایک اور خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ ایاز اور 25 سالہ اقصیٰ کے ناموں سے ہوئی دونوں میاں بیوی اللہ والا ٹاؤن کے رہائشی تھے اور ملازمت سے واپسی پر روزہ کھولنے کے لیے سڑک کنارے رکے تھے۔پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور علیق کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے جب کہ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ملزم ڈیفنس کی جانب جارہا تھا۔

    لواحقین کے مطابق جاں بحق ہونے والی اقصیٰ نارتھ کراچی کے ایک اسکول میں ٹیچر تھیں جب کہ ایاز ایک فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔حادثے کے بعد شہریوں نے کار سوار کو گھیرے میں لے لیا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کرلیا۔عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کی رفتار انتہائی تیز تھی اور انہوں نے بھی بمشکل اپنی جان بچائی ہے۔دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والی لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ کل ملیر حادثے کے جاں بحق افراد کے گھر والوں نے برداشت کیا اور آج میں کر رہا ہوں جب کہ کل کوئی اور برداشت کرے گا۔

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

    سندھ ، بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا امکان

    اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی کی دھوم مچ گئی

  • کراچی  میں دفعہ 144 نافذ

    کراچی میں دفعہ 144 نافذ

    کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں جلسے، جلوس، ریلی یا احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی، حکم آتے ہی پریس کلب کے اطراف راستے بند کردیئے گئے کمشنر کراچی کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے شہر میں دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔

    پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ

    کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں پانچ سے زائد افراد کے یکجا ہونے پر پابندی عائد ہوگی اطلاعات ہیں کہ محکمہ داخلہ کی درخواست پر کمشنر نے یہ پابندی عائد کی ہے جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

    کسی بھی احتجاج کے پیش نظر نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی کراچی پریس کلب کے اطراف کے تمام راستوں گاڑیاں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث اطراف میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

    مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ،ایم ایس کو معطل کرنے ، پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت

  • گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، آئی جی سندھ

    گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں اس بار اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی آئی ہے اس سال جنوری، فروری اور مارچ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے کیسز میں بھی واضح کمی آئی ہے-

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پچھلے سال رمضان میں روزانہ 249 اسٹریٹ کرائمز کے کیسز رپورٹ ہوتے تھے جبکہ اس سال رمضان میں روزانہ 175 اسٹریٹ کرائمز کےکیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، رمضان میں عمو ماً اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس سال جنوری، فروری اور مارچ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے جس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، حکومت نے اس بجٹ میں تفتیش کے لیے 60 کروڑ روپے رکھے ہیں، زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کا نظام بڑھایا جا رہا ہے۔

    بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے،سرفراز بگٹی

    آئی جی سندھ نے کہا کہ تفتیش میں بہتری آئی ہے جس سے ملزمان کی سزاؤں میں اضافہ ہوا ہے اور سزاؤں کی شرح میں اضافے سے ہی جرائم میں کمی آرہی ہے، سندھ حکومت کو 2 ہزار نئے تفتیشی افسران بھرتی کرنے کا بھی کہا ہے،چاہتے ہیں پولیس کےنظام کو ڈیجیٹلائز کریں اس سے سزاؤں کی شرح میں مزید کمی ہوگی،کوشش کر رہے ہیں کہ انویسٹی گیشن افسران کے تبادلے زیادہ نہ ہو، 1460 سے زائد تفتیشی افسران ہیں ان کا تبادلہ نہیں کر رہے، مصطفیٰ عامر کیس میں اجتماعی طور پر مقدمے کے حل کے لیے کوشش کررہے ہیں، پراسکیوشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق انوسٹی گیشن کی ہے۔

    تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری گرفتار

  • وزیراعظم  نے کراچی کیلئے ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

    وزیراعظم نے کراچی کیلئے ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی: ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گذشتہ ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل پر تفصیلی آگاہ کیا تھا اور وزیراعظم سے شہر قائد کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے پر زور دیا تھا۔

    وزیراعظم نے کراچی کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت شہر میں انفرااسٹرکچر، پینے کے پانی ، سیوریج ، صحت، ماحولیات سمیت دیگر مسائل کے لیے منصوبے مرتب کیے جائیں گے۔

    وفاقی حکومت وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے لیے منصوبہ بندی اور طریقہ کار پر گورنر سندھ، اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان، صوبائی حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کرے گی اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کوآرڈینیشن، ورکنگ اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی جلد قائم کی جائے گی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے،وزیر اعظم کے کراچی کے لیے ترقیاتی پیکیج کا اعلان جلد متوقع ہے، وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کا اعلان تفصیلی مشاورت کے بعد شیڈول کے مطابق اپنے دورہ کراچی میں کریں گے، اس ترقیاتی پیکیج کا حجم 10 ارب سے 50 ارب روپے تک یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔

    اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا کو بتایا کہ کہ میں نے اور ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے کراچی کے مسائل کے حل اور منصوبوں کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے ترقیاتی پیکیج کی درخواست کی ہے، اس پر بات چیت جاری ہے اور جلد خوشخبری ملے گی.وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیےترقیاتی پیکیج جاری کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

  • ملزم ارمغان کےوالد کی اسپیشل پراسیکیوٹر کو دھمکیاں

    ملزم ارمغان کےوالد کی اسپیشل پراسیکیوٹر کو دھمکیاں

    کراچی: مصطفی عامرقتل کیس کے اسپیشل پراسیکیوٹر کو دھمکیاں ملنے پراسیکیوٹر جنرل نے رجسٹرار انسداد دہشتگردی کورٹس کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی:پراسیکیوٹر جنرل مظفرمہدی کی جانب سے لکھ گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان کے والد نے پراسیکیوٹر ذوالفقار آرائیں کو دھمکیاں دی ہیں کامران قریشی نے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو گالیاں دیں اور ہراساں کیا،غیر متعلقہ افراد کا انسداد دہشتگردی عدالت میں داخلہ روکا جائے۔

    مظفر مہدی نے خط میں لکھا ہے کہ غیر متعلقہ افراد عدالت میں شور شرابہ کرتے ہیں، اورعدالتی ڈیکورم کا خیال نہیں کرتے، 10 مارچ کو صرف صحافیوں نے جج کے زبانی احکامات پر عمل کیا، صحافی کورٹ روم سے باہر چلے گئے لیکن دیگر لوگ موجود رہے۔

    اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

    خیال رہے کہ خط اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار آرائیں کی شکایت پر لکھا گیا ہے،کیس کی پیروی کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار علی آرائیں نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو خط لکھا تھا-

    اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے خط کے مطابق 11 مارچ کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں ملزم ارمغان کے ریمانڈ کے موقع پر پیش ہوا تھا، جہاں اے ٹی سی کورٹ نے ملزم ارمغان کے ریمانڈ میں 17 مارچ تک کی توسیع کردی تھی، عدالت نے ملزم ارمغان کے والدین کو ملزم سے عدالت میں ملاقات کی اجازت دی تھی۔

    آئی سی سی نےخوشدل شاہ پر جرمانہ عائد کر دیا

    ذوالفقار علی آرائیں نے خط میں انکشاف کیا کہ ملاقات کے دوران ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی نے انہیں اور تفتیشی افسر کو گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

    پراسیکیوٹر نے عدالتی عملے سے درخواست کی کہ معزز جج صاحب کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے، حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے، انہوں نے ملزم کے وکیل کو مداخلت کرکے صورتحال پر قابو پانے کو کہا تاہم ملزم کے والد اور کچھ نامعلوم افراد جو کالے کوٹ پہن کر خود کو وکیل ظاہر کر رہے تھے انہوں نے مجھ سے جھگڑا شروع کردیا لیکن ریکارڈ کے مطابق یہ افراد وکیل نہیں تھے بلکہ ملزم کے والد کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

    پاکستانی نژاد کرکٹرشدید گرمی کے دوران پچ پر گر کر جاں بحق

    ذوالفقار علی آرائیں نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ ان افراد کو سامنے آنے پر پہچان سکتے ہیں اور متعلقہ حکام سے قانونی کارروائی اور اپنی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے پراسیکیوشن ٹیم نے معاملے کی مکمل تحقیقات اور ملزم کے والد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کراچی: ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ایڈیشنل آئی جی

    کراچی: ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ایڈیشنل آئی جی

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے شہر میں ٹریفک چالان سے حکومت کو 1 ارب روپے سے زائد کا ریونیو ملا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا ٹریفک کے مسائل ہیں، لیکن اداروں کے بغیر ٹریفک کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، ترقیاتی کاموں کے باعث بھی کافی لوڈ آجاتا ہے، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا کردار بھی اہم ہے، حادثے میں غلطی کا معلوم ہونا چاہیے تاکہ کارروائی کی جاسکے۔

    ایڈیشنل آئی جی پولیس کا کہنا تھا سگنلز لگانا پولیس کا کام نہیں، ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ٹریفک کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے، پریشر ہارن اور فینسی نمبر پلیٹس وغیرہ کا استعمال غیر قانونی ہے اور ایسی اشیاء بیچنے والے دکانداروں کیخلاف بھی کار ر وائی کر رہے ہیں۔

    جعفرایکسپریس حملہ، قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

    ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ مجموعی طور پر27 ہزار سے زائد نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پریشر ہارن تلف کریں گے، شہر میں ہونے والے حادثا ت کے جائزے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے رہے ہیں، کراچی ایکسیڈنٹ اینالائسز ٹیم 10 افراد پر مشتمل ہوگی، یہ ٹیم حادثے کی وجو ہات کا تعین کر یگی اور سراغ لگائےگی اور حادثات کاڈیٹا بھی مرتب کرے گی، حادثات میں سب سےزیادہ اموات موٹر سائیکل سوارو ں کی ہو رہی ہے، اس کے علاوہ جلد ہی ایک ایپ بھی تیار کرنے جا رہے ہیں۔

    بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی،بلاول بھٹو

  • کراچی:پارک کی کھدائی کے دوران اسلحے کی بوریاں برآمد

    کراچی:پارک کی کھدائی کے دوران اسلحے کی بوریاں برآمد

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں پارک کی کھدائی کے دوران ناکارہ خودکار ہتھیار برآمد کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون سن رائز پارک کی تزئین و آرائش کے کام کے دوران یونین کونسل انتظامیہ پارک میں واکنگ ٹریک بنانے کے لیے کھدائی کر رہی تھی کہ زمین میں دفن مشکوک بوریاں دیکھی گئیں،انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر بوریوں کو کھولا گیا تو مختلف اقسام کا ناکارہ اسلحہ برآمد ہوا۔

    ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ برآمد اسلحے میں پانچ ایس ایم جی، ایک ایل ایم جی اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں، برآمد ہونے والا اسلحہ برسوں پرانا زنگ آلود اور ناقابل استعمال ہے، مزید کارروائی کے لیےاسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

    نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی

    اشنا شاہ کا خوفناک تجربہ جس کے بعد سے وہ کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں

  • کراچی: لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی: لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی کے پوش علاقوں سے لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار، ملزم سے گاڑی اور سرکاری اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقوں سے لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم سے گزشتہ سال فیروزآباد سے چھینی گئی سوزو آلٹو کار اور سرکاری اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئیں ہیں۔

    ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے انکشاف کیا کہ پولیس اہلکارملزم رانا کاشف فارن سیکیورٹی سیل میں تعینات تھا پولیس کے مطابق ملزم نے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، چھینی ہوئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

    108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

    آرمی چیف کا بنوں کینٹ کا دورہ،سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت

  • ایف آئی آر سے لے کر مقدمات کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے،آئی جی سندھ

    ایف آئی آر سے لے کر مقدمات کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے،آئی جی سندھ

    کراچی:انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تھانوں اور مقدمات پر پولیس کارروائی کا مجموعی ریکارڈ کا اندراج آن لائن کر دیا جائے،ریکارڈ کے اندراج کے دوران سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے اور ذمہ داریوں سے پہلوتہی یا لاپروائی کرنے والے اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا جائے۔

    باغی ٹی وی : آئی جی آفس سے جاری بیان کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم(پی ایس آر ایم ایس) کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز، اسٹیبلشمنٹ، ہیڈکوارٹرز، آئی ٹی، فائنانس، انوسٹی گیشن کراچی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز کی جانب سے پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم پر مقدمات کے اندراج اور نگرانی کے حوا لے سے آگاہ کیا گیا، پولیس اسٹیشنز میں اب دستاویزی اور ڈیجیٹل طریقہ سے مقدمات، تفتیش اور دیگر ضروری کارروائیوں کا اندراج کیا جا رہا ہےبریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک وقت میں دو جگہوں پر مقدمات کے اندراج سے غیر ضروری تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کر کے لڑکے نے خودکشی کر لی

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ایف آئی آر سے لے کر مقدمات کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے، پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم پر مقدمات کے اندراج، نگرانی اور اپڈیٹ کی ذمہ داری کرائم اینڈ انوسٹی گیشنز کی ہے،ریکارڈ کے اندراج کے دوران سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے اور ذمہ داریوں سے پہلوتہی یا لاپروائی کرنے والے اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا جائے۔

    ٹائم ٹریولنگ کا دعویٰ کرنیوالے شخص کی 2025 کیلئے خوفناک ترین پیشگوئیاں

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم سے ملنے والا ڈیٹا جرائم کی روک تھام اور وجوہات کے لیے انتہائی مفید ہے، کریمنلز کے خلاف مرتب کردہ ڈیٹا جرائم کی بیخ کنی اور باالخصوص عادی مجرمان کے خلاف اہم ہتھیار ہے، ٹھوس ثبوت، ناقابل تردید شواہد کے طور پر کریمنلز ڈیٹا کا استعمال وقت کا تقاضا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی: دوسرا سیمی فائنل ، نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس :ملزم ارمغان کے گھر سے کال سینٹر کے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ برآمد

    مصطفیٰ عامر قتل کیس :ملزم ارمغان کے گھر سے کال سینٹر کے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ برآمد

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھر پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : اغوا کے بعد قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھر پہنچ گئی، پولیس کی موجودگی میں پورے گھر کی تلاشی لی گئی، ایف آئی اے ٹیم نے ٹرک منگوالیا، ارمغان کے گھر سے قیمتی گاڑیوں کو لفٹ کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر علی مردان کے زیرنگرانی ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے گھر کے مختلف حصوں کی سرچنگ کا عمل جاری ہے، ملزم ارمغان کے زیر استعمال اشیا کی جانچ پڑتال جاری ہے، سرچنگ کے عمل کے دوران ارمغان کے زیر استعمال گاڑ ی کو چیک جارہا ہے، گھرکےاندر موجود الیکٹرونک گیجٹس کا معائنہ جاری ہے، گھر سے ملنے والی اشیاء کی انوینٹری بنائی جائیگی، تحویل میں لی گئی اشیا کو ایف آئی اے، اے ایم ایل منتقل کیا جائے گا۔

    ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کی ارمغان کے گھر کی تفصیلی تلاشی کے دوران گھر میں موجود کال سینٹر کے لئے استعمال ہونے والے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ تحویل میں لے لئے گئے فراڈ میں استعمال ہونے والے دیگر الیکٹرونک آلات بھی تحویل میں لے لئے گئے، تحویل میں لئے گئے سامان کی انوینٹری جاری ہے ، اس کے علاوہ ارمغان کی ملکیتی بیش قیمت کار بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لے لی، تحویل میں لی گئی کار مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے پییسوں سے خریدی گئی۔

    حکام کے مطابق ضبط کی گئی کار کو ایف آئی اے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، ارمغان کے گھر کی تلاشی کے لئے ایف آئی اے نے گزشتہ روز عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیے تھے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے 14 فروری کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مقتول مصطفیٰ عامر 6 جنوری کو ڈیفنس کے علاقے سے لاپتا ہوا تھا، مقتول کی والدہ نے اگلے روز بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

    یو اے ای سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کے حوالے

    25 جنوری کو مصطفیٰ کی والدہ کو امریکی نمبر سے 2 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہونے کے بعد مقدمے میں اغوا برائے تاوان کی دفعات شامل کی گئی تھیں اور مقدمہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) منتقل کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں، اے وی سی سی نے 9 فروری کو ڈیفنس میں واقع ملزم کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم ملزم نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اے وی سی سی احسن ذوالفقار اور ان کا محافظ زخمی ہوگیا تھا۔

    ملزم کو کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے گرفتار ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تو جج نے ملزم کا ریمانڈ دینے کے بجائے اسے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، جس کے خلاف سندھ پولیس نے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کی تھی۔

    بابر اور رضوان کو مستقبل میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،عاقب جاوید

    ملزم نے ابتدائی تفیش میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد لاش ملیر کے علاقے میں پھینک دی تھی لیکن بعدازاں اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا، بعدازاں اے وی سی سی اور سٹیزنز پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ کوششوں سے ملزم کے دوست شیراز کی گرفتاری عمل میں آئی تھی جس نے اعتراف کیا تھا کہ ارمغان نے اس کی ملی بھگت سے مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کو گھر میں تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنے کے بعد لاش اسی کی گاڑی میں حب لے جانے کے بعد نذرآتش کردی تھی۔

    ملزم شیراز کی نشاندہی کے بعد پولیس نے مقتول کی جلی ہوئی گاڑی حب سے برآمد کرلی تھی جبکہ حب پولیس مقتول کی لاش کو پہلے ہی برآمد کرکے رفاہی ادارے کے حوالے کرچکی تھی جسے امانتاً دفن کردیا گیا تھا، مصطفیٰ کی لاش ملنے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    ترقی کا دوسرا نام ،نواز شریف اور مسلم لیگ ن،تجزیہ:شہزاد قریشی