Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج متنازع

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج متنازع

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج ایک بار پھر متنازع ہوگئے طلبا نے بورڈ آفس کے باہر احتجاج کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق طلبا نے بتایا کہ نتیجہ انتہائی مایوس کن بنایا گیا ہے، میٹرک میں 80 سے 85 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا کو 50 فیصد سے بھی کم نمبر دیے گئے۔احتجاج کرنے والے طلبا کا کہنا ہے کہ کئی کئی مضامین میں فیل بھی کردیا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل فرسٹ ایئر کے طلبا نے انٹر بورڈ آفس کے باہر احتجاج کیا ہے جس میں نتائج پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب انٹربورڈ کے نتائج کا تنازع سندھ اسمبلی میں پہنچ گیا اور ارکان کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ایم کیو ایم ارکان نے وقفہ سوالات میں انٹر نتائج پر بات کرنے کی کوشش کی لیکن ڈپٹی اسپیکر کی اجازت نہ دینے پر شور شرابا گیا کیا اور کاغذ پھاڑ کر اڑا دیے گئے۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ آج سندھ اسمبلی میں بھی ایم کیو ایم نے اس مسئلے پر ہنگامہ آرائی کی تھی لیکن بورڈ کسی حکومت کے ماتحت نہیں ہیں جو رزلٹ بناتے ہیں۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اصلاحاتی کمیٹی بنادی ہے جو اس معاملے کو دیکھے گی، علی خورشیدی کی ہنگامہ آرائی کے بعد بھی وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا ہے۔ بچوں کو اگر پیپر ری چیک کروانا ہے تو انہیں فیس تو ادا کرنا ہوگی، بورڈ کا جو حشر ہے وہ ایم کیو ایم کا بویا گیا بیج ہے۔

    پہلا دن، جنوبی افریقا کے 4وکٹوں کے نقصان پر316رنز

    ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر مقابلے کے بعد گرفتار

  • شرجیل  میمن کی بی آر ٹی منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے  کی ہدایت

    شرجیل میمن کی بی آر ٹی منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کی ہدایت

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر،وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی پیشرفت، درپیش مسائل اور تاخیر کے اسباب پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

    اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور شیخ اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، ایشین ڈولپمنٹ بینک کے مشیر للائڈ رائٹ اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ میں پیش آنے والی رکاوٹوں اور مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی، خاص طور پر پانی کی سپلائی لائنوں، کے الیکٹرک، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی تنصیبات کی وجہ سے ہونے والی تاخیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان یوٹیلٹیز کی منتقلی اور ان کے انتظامات میں سست روی کے سبب منصوبے میں تاخیر ہو رہی تھی۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح طور پر کہا کہ یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور ان رکاوٹوں کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پروجیکٹ کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو۔اجلاس میں لاٹ 1 اور لاٹ 2 میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پروجیکٹ کنٹریکٹرز نے اپنی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا، جبکہ ٹرانس کراچی کے سی ای او طارق منظور شیخ نے عملدرآمد میں درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔سی ای او ٹرانس کراچی نے بتایا کہ یوٹیلیٹی پرووائیڈرز کی جانب سے ری لوکیشن کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے جس کی وجہ سے پروجیکٹ میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سخت ہدایات دیں کہ وہ مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں اور بلا روک ٹوک پیش رفت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے پانچ دن کی سخت ڈیڈ لائن مقرر کی تاکہ تمام متعلقہ ادارے اور کمپنیز ان رکاوٹوں کو حل کریں اور کام میں تیزی لائیں۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کے فور اور کے ای کے انفراسٹرکچر ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر ہو رہی ہے، جس کے لیے فوری طور پر قابل عمل حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ ایئرپورٹ کے قریب کام شروع کیا جا سکے اور منصوبے کی تکمیل میں مزید سرعت لائی جا سکے۔سینئر وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے لیے ایک فلیگ شپ ٹرانسپورٹیشن پروجیکٹ ہے اور اس کا مقصد کراچی کی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہر میں جدید، موثر اور ماحول دوست ماس ٹرانزٹ سسٹم فراہم ہوگا، جو روزانہ ہزاروں مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا۔

    ریڈ لائن بی آر ٹی کا منصوبہ کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر کرے گا ،شرجیل میمن
    شرجیل انعام میمن نے کہا، "ریڈ لائن بی آر ٹی کا منصوبہ نہ صرف کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر کرے گا بلکہ شہریوں کی زندگی میں بھی نمایاں بہتری لائے گا۔ ہمیں ٹائم لائن سے پہلے کام مکمل کرنا ہوگا اور اس منصوبے کو کامیاب بنانا ہوگا۔”انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کے لیے تین شفٹوں (صبح، شام اور رات) میں کام کیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کام چوبیس گھنٹے جاری رہے تاکہ منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو۔شرجیل انعام میمن نے اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ حکام اور اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھائیں اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ کراچی کے شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

    پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

    ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے مسافروں کیلیے گیم چینجر ہے، شرجیل انعام میمن

    سازش کے تحت کراچی سے کاروبار کو باہر منتقل کروایا گیا، شرجیل میمن

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

    کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر پہلے شہری کا قتل ہوگیا.

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی 10نمبر روڈ پر ڈکیتی میں مزاحمت پر 20 سال کے نوجوان کا قتل ہوا۔ پولیس کے مطابق اس کی شناخت اطہر کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول اطہر کے ماموں شوکت نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھینس کالونی گلی نمبر 10 کے قریب اطہر اور نجم بائیک پر سوار تھے، موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے نجم اور اطہر کو روکا اور تلاشی لی، کچھ نہ ملنے پر ملزمان نے اطہر کے سینے پر گولی ماری اور فرار ہو گئے۔ مقتول کے ماموں نے بتایا کہ اطہر کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ مقتول بھینس کالونی میں گوالے کا کام کرتا تھا اور ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا.

    کراچی کی ترقی میں رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب

    سال2024، پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 4558 کیسز رپورٹ

    سندھ ،قانون کے باوجود چائلڈ لیبر میں اضافہ کا انکشاف

    تیونس میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک

  • پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے،سربراہ اہل سنت والجماعت

    پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے،سربراہ اہل سنت والجماعت

    کراچی: سربراہ اہل سنت والجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے۔

    باغی ٹی وی: لسبیلہ چوک پر اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنماؤں نے اہم پریس کانفرنس کی، مرکزی صدر اہل سنت والجماعت پاکستان مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہمارے دھرنوں کا مقصد پارا چنار کرم کا مسئلہ تھا، ہمیں تو پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ کرم میں ظالم کون اور مظلوم کون ہے،کرم ایجنسی میں تین سب ڈویژن ہیں، دو سب ڈویژن میں اہل سنت برادری کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج تک اپر کرم میں فوجی آپریشن نہیں ہوا، کرم ایجنسی میں بشیرہ گاؤں ہے جہاں شدت پسندوں نے حملہ کیا، ہمارے بچوں، عورتوں اور نوجوانوں کو قتل کیا گیا، ہمارے کانوائے پر حملہ کیا گیا، بگن گاؤں کو پورا جلا دیا گیا، بگن گاؤں کو لوٹا گیا، بچوں کو ذبح کیا گیا، عورتوں کی عزتوں کو لوٹا گیا، کرم ایجنسی میں مساجد کو جلایا گیا، قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی، میں صحافیوں کو دعوت دیتا ہوں، آئیں میرے ساتھ کرم ایجنسی چلیں۔

    مریم نواز مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل کرا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہماری ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کرم ایجنسی سے اسلحہ جمع کیا جائے، کچھ لوگوں نے وہ اسلحہ دینے سے انکار کردیا اور اپنے آپ کو مظلوم ظاہر کیا، شہر کراچی بند کردیا، لوگوں کی زندگی مفلوج کردی، کچھ لوگوں نے غیر ملکی اسلحہ چھپانے کے لیے دھرنوں کی آڑ لی، میں کہتا ہوں یہ ملک کو بدنام کرنے کے لیے پوری سوچی سمجھی سازش ہے، یہ لوگ پاکستان کو عراق اور شام بنانا چاہتے ہیں۔

    مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی اور خیبرپختونخوا حکومت میں شامل مجلس وحدت المسلمین نے کراچی کو جام کیا، کراچی لاوارث نہیں کسی کو بدمعاشی کی اجازت نہیں دیں گے، شام کی تنظیم کے جھنڈے پارہ چنار میں لہرائے گئے، کراچی میں دھرنے ختم نہیں مؤخر کر رہے ہیں۔

    ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کر سکتے ہیں، سست نہیں کر سکتے،چیئرمین پی ٹی اے

    مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی پرچم کو پاؤں تلے روندا، ہمارے بزرگوں نے اس ملک پاکستان کو بڑی قربانیاں دینے کے بعد حاصل کیا، ایم کیو ایم کے لوگوں نے پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی کی، پی ٹی آئی نے نو مئی کو پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی، جنہوں نے اس ملک سے غداری کی آج ملک میں ان کا حال کیا وہ پاکستانی عوام کے سامنے ہے، انہوں نے پاکستان میں غیر ملکی کالعدم تنظیموں کا پرچم لہرایا ہےانہوں نے اس ملک پاکستان سے غداری کی ہےہمارا مطالبہ ہے پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے۔

    گلوکار ارمان ملک اور فیشن بلاگر آشنا شروف نے شادی کر لی

  • پاراچنار واقعے  کا مطلب یہ نہیں کہ کراچی میں بدامنی پھیلائی جائے،وزیرِ داخلہ سندھ

    پاراچنار واقعے کا مطلب یہ نہیں کہ کراچی میں بدامنی پھیلائی جائے،وزیرِ داخلہ سندھ

    کراچی: وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ پارا چنار واقعے پر ہم سب کو افسوس ہے، وہاں امداد بھی بھیجی ہے، کے پی کی حکومت کو پاراچنار کا مسئلہ حل کرنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں دھرنوں کے حوالے سے وزیرِ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف نے پریس کانفرنس کی،اس موقع پر وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا کہ ایک ہفتے سے جو حالات ہیں، سڑکیں بلاک ہیں،25 تاریخ سے ابتک کے حالات سب کے سامنے ہیں کراچی کے عوام شکایات کر رہے تھے کہ سڑکیں بلاک تھیں لوگ اسپتالوں تک نہیں جاپا رہے تھے یقینا پارا چنار واقعہ پر سب کو افسوس ہے-

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر ادویات اور اشیا خوردونوش بھی بھجوائیں وہاں جن کا جان و مال کا نقصان ہوا ہے اس پر غم زدہ ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہی وہاں کے حالات بہتر کیے جائیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہاں بدامنی پھیلائی جائے، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کو نقصان پہنچایا جائے،اگر مظاہرین پُرامن تھے تو 8 موٹر سائیکلیں کیسے جلیں؟ 8 پولیس اہلکار زخمی کیسے ہوئے؟-

    پائلٹ کی عقلمندی، طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ان کے غم میں شریک ہے ، احتجاج ریکارڈ ہوگیا ایک دن دو دن، تمام عہدیدار ان سے ملاقاتیں بھی کر رہے تھے، انہیں کہا گیا کہ ایک جگہ فراہم کرتے ہیں وہاں احتجاج کیا جائے، کراچی میں مختلف مکتب فکر کے لوگ آباد ہیں، ہمارے وزرا اور دیگر آفیشل سمیت کراچی پولیس چیف ان سے ملاقاتیں کرتے رہے،سعید غنی، مرتضی وہاب ، ناصر شاہ نے جو پیشکش کی وہ ٹھکرا دی گئی-

    خواتین کیلیے خوشخبری،بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم بڑھا دی گئی

  • پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی،گوادر جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی،گوادر جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 503، جو کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی تھی، ایک فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ واپس لوٹ آئی۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق، پرواز پی کے 503 صبح 8 بج کر 13 منٹ پر کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ تاہم، کچھ ہی دیر بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی کی اطلاع ایئر ٹریفک کنٹرولر کو دی۔ اس پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے پرواز کو فوری طور پر واپس کراچی ایئرپورٹ پر واپس آنے کی ہدایت دی۔روانگی کے صرف 43 منٹ بعد، طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گیا، جہاں طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

    ترجمان کے مطابق، طیارہ اے ٹی آر 42 ماڈل کا ہے اور اس کا مکمل معائنہ پی آئی اے کے انجینئرنگ شعبہ کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ انجینئرنگ سے کلیئرنس ملتے ہی، پرواز کو دوبارہ گوادر روانہ کیا جائے گا۔اس واقعے کے نتیجے میں مسافروں کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پی آئی اے کی طرف سے انہیں متبادل پرواز فراہم کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    2025 کو پاکستان کیلئے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے ،بلاول

    ٹرمپ کی نامزد کابینہ کو بیانات دینے سے روک دیا گیا

  • کراچی: نمائش چورنگی پر کشیدگی، مظاہرین نے موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی

    کراچی: نمائش چورنگی پر کشیدگی، مظاہرین نے موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی

    نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ اور پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی،.

    باغی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے پولیس چوکی، گاڑی اور پولیس کی کئی موٹرسائیکلیں نذر آتش کردیں، متعدد مظاہرین زیرحراست، وزیراعلی سندھ نے نوٹس لے لیا۔نمائش چورنگی پر گذشتہ کئی روز سے جاری مذہبی جماعت کے دھرنے میں آج صورتحال کشیدہ ہوگئی، دھرنے کے شرکا نے پولیس پر پتھرا کیا جبکہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ مشتعل مظاہرین نے نمائش پر پولیس چوکی جلاڈالی، ایک گاڑی کو آگ لگادی جبکہ پولیس کی 6 موٹرسائیکلیں بھی نذر آتش کردیں۔ مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کرکے پولیس اہل کاروں کو زخمی بھی کردیا ایک اور ایک پولیس موبائل کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔کشیدگی اور جلا گھیرؤا اور پتھراؤ کے بعد پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور مذہبی جماعت کا کیمپ بھی اکھاڑ دیا۔ دریں اثنا وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے شہر میں دھرنے کی آڑ میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نذرآتش کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہری و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں، احتجاج کا حق سب کو ہے مگر اس طرح شہری املاک کو نقصان پہنچانا شرانگیزی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جنہوں نے گاڑیاں جلائیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ہم نے دھرنوں کے لیے مخصوص پلیٹ فارم کی اجازت دے رکھی ہے۔وزیراعلی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت کی کہ شہر میں بدنظمی ختم کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

    نئے سال پر پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

  • ہم پُرامن احتجاج کی مخالفت نہیں کرتے،مراد علی شاہ

    ہم پُرامن احتجاج کی مخالفت نہیں کرتے،مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم پُرامن احتجاج کی مخالفت نہیں کرتے، مگر مسئلے کو اچھے انداز کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ملیر ایکسپریس وے کے فضائی معائنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پرامن احتجاج سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے ہم پُرامن احتجاج کی مخالفت نہیں کرتے، مگر مسئلے کو اچھے انداز کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں،پاراچنار میں جو کچھ ہوا، وہ باعث افسوس ہے ہم دھرنا دینے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہم نے دھرنے والوں کو ایک مقام پر احتجاج کی پیش کش بھی کی-

    انہوں نے کہا کہ انتظامی اقدامات اور مذاکرات سے کراچی میں دھرنے ختم کردیں گے کراچی میں جار ی دھرنوں کی وجہ سے عوام کو شدید تکلیف پہنچ رہی ہےیہ پہلے ایک مقام پر تھا، اس کے بعد اسے بڑھا کر 12 مختلف مقامات تک پھیلا دیا گیا ہے، اگر لوگوں کو تکلیف ہوگی تو پھر دھرنے ختم کرنا ہماری ذمے داری ہے۔

    ریسکیو 1122 ڈیرہ غازیخان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی اور آئی ایم ایف کی ہدایات کے باوجود کام کررہے ہیں، تنقید بہت ہو رہی ہے، مگر کراچی میں بی آر ٹی منصوبوں پر کام جاری ہے گراؤنڈ پر کام دیکھ کر خوشی ہوئی، 6۔1 ارب ڈالرکے منصوبے کے لیے ورلڈ بینک نے یقین دہانی کروائی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ واٹر بورڈ ہمارے پاس کافی عرصے سے نہیں تھا ، لائنیں پرانی ہیں لیکن کراچی کی آبادی بھی بڑھی ہےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ پر نئی کینال نکالنے پر سخت موقف دیا ہے کراچی کے لیے حب سے 200 ایم جی ڈی پانی کے لیے لی جائے گی، 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کا منصوبہ اگست تک مکمل ہوجائے گا۔

    کراچی:نیو ائیر نائٹ ، ٹریفک پلان جاری،دھرنوں کے باعث مزید راستے بند

    انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبے کے لیے کینجھر سے لائننگ بنا رہے ہیں، کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام سندھ حکومت کررہی ہے،کے بی فیڈر سے ٹھٹھہ اور جامشورو کے عوام بھی مستفید ہوں گےہمارا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ سندھ کے حصے کا پانی کسی کونہیں دیں گے۔

  • کراچی:نیو ائیر نائٹ ، ٹریفک پلان جاری،دھرنوں کے باعث مزید راستے بند

    کراچی:نیو ائیر نائٹ ، ٹریفک پلان جاری،دھرنوں کے باعث مزید راستے بند

    کراچی: شہر قائد میں سال نو کے لیے ٹریفک پولیس نے روٹس و متبادل راستوں سے متعلق پلان جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : ٹریفک پولیس کے پلان کے تحت اختر کالونی سے براستہ خیابان اتحاد سی ویو کا روڈ بند ہوگا، جبکہ دو تلوار سے عبداللہ شاہ غازی مزار اور چھبیس اسٹریٹ جانے والی سڑک بھی بند رہے گی،سی ویو یا اطراف جانے والے چھبیس اسٹریٹ سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جاسکیں گے جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

    ٹریفک پلان کے مطابق ماڑی پور روڈ سے براستہ جناح برج مائی کولاچی ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی،ڈاکٹر ضیاالدین روڈ لکی سگنل تک ٹریفک کے لیے بند ہوگا جبکہ پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔

    افغانستان میں خواتین کو ملازمتیں دینے والی این جی اوز بند کرنے کا اعلان

    ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر سائیلنسر والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی ہوگی، غیرذمہ داری سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی پکڑ دھکڑ ہوگی، متبادل راستوں والےعلاقوں کے رہائشی اپنا اصل شناختی کارڈ دکھاکر جاسکیں گے۔

    دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے پارہ چنار میں پرتشدد واقعات کے بعد کراچی میں کئی روز سے دھرنا جاری ہے اور اب اہل سنت و الجماعت نے بھی اپنا دھرنا شروع کردیا جس کے بعد دونوں مذہبی جماعتوں کے دھرنوں کی وجہ سے تصادم کا خدشہ ہے جبکہ مزید راستے بند ہوگئے۔

    2024 میں ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    اہل سنت و الجماعت نے آج دوپہر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اہل سنت والجماعت کا مرکزی دھرنا ٹاور پر دیا جارہا ہے اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن نے شہر میں دھرنے کا آغاز کرتے ہوئے لسبیلہ چوک،شارع فیصل اسٹارگیٹ پرعوامی دھرنا شروع کردیا۔

    اہلسنت والجماعت نے گزشتہ روز کراچی کے 60 مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کیا تھا جس میں شارع فیصل، سوک سینٹر، حیدری سیمت اہم مقامات شامل ہیں پارٹی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ لیاقت آباد، ناظم آباد، حیدری مارکیٹ، سخی حسن موبائل مارکیٹ، ناگن چورنگی، فورکے چورنگی، سہراب گوٹھ اور کریم آباد سمیت دیگر اہم مقامات پر دھرنا ہوگا۔

    وینزویلا نے ٹک ٹاک پر ایک کروڈ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا

  • پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

    پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر مختلف بیانات آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے اس پر دن رات کام جاری ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام سالِ نو کی خوشیاں ضرور منائیں، مگر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں،مظلوم فلسطینیوں کے لئے نیا سال بہتر ثابت ہو گا، نئے سال میں مسلمانوں کے لئے دعائیں کرنی چاہئے، کوئی ایسا کام نہ کریں جو کسی کے لئے اذیت کا باعث نہ بنے، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گولی نکل تو جاتی اسکی منزل کون سی ہوتی کوئی پتہ نہیں ہوتا، ہوائی فائرنگ سے جانی نقصان ہوتا ہے، اپنی خوشی کے لئے کسی اور کی زندگی کیوں ختم کریں، ایسا نہیں ہونا چاہئے،ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں،سوشل میڈیا پر بھی اس حوالہ سے مہم چلائی جانی چاہئے، آصفہ بھٹو نے بھی پیغام دیا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ کریں جس سے کسی کی جان کو نقصان پہنچے

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ لائن، بی آرٹی پر چند دنوں سے بیانات آ رہے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے دن رات کام جاری ہے، دنیا کا کوئی بھی ادارہ، فرم آڈٹ کر لے، سندھ حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور نہ ہی تاخیر، مسائل ہیں، اور انکو حل کر رہے ہیں، کسی کو ذمہ دار ٹھہراؤں تو نگران حکومت میں ایک بھی کام نہیں ہو سکا، افسران کی بھی اس میں نااہلی تھی،ہم نے کام شروع کیا تو نگران حکومت آ گئی،جام صادق پُل 2025ء کے مارچ میں کراچی کے شہریوں کے حوالے کروں گا، جہاں ہمیں مسائل نہیں وہاں وقت سے پہلے پروجیکٹ مکمل کر رہے ہیں

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی اصل نشانه ہیں، عمران خان بہانہ ہے،پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی بھی ملک کو دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں ،پیپلز پارٹی ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لئے تیار ہے، بلاول کی قیات میں ،آصف زرداری کی قیادت میں ہر محکمے، ٹیکنالوجی کے دفاع کے لئے موجود ہے کسی غیر ملکی مداخلت، دراندازی سے بلیک میل نہیں ہوں گے،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھی نہیں چاہتی کہ سیاسی ورکرز کا معاملہ ملٹری کورٹ جائے، ان کی ایک ٹیم حکومت سے مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری ٹیم پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے لابی ہائیر کی ہوئی ہیں تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جائے، پہلے اپنے ریلیف کے چکر میں آئی ایم ایف کو گمراہ کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ

    پی ٹی وی میں جعلی سند پر بھرتی خاتون گرفتار