Baaghi TV

Tag: کراچی

  • عمران خان نے سیلاب زدگان کیلیے جمع   5 ارب سے کتنے خاندانوں کی مدد کی؟شرجیل میمن

    عمران خان نے سیلاب زدگان کیلیے جمع 5 ارب سے کتنے خاندانوں کی مدد کی؟شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈاکٹر عارف علوی کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈاکٹر علوی، سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے عظیم مقصد کی حمایت میں پاکستان کی پہلی نیلامی کا انعقاد کیا،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نیلامی میں 2251 مکانات کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھے کیے گئے، کیا آپ ایمانداری سے واضح کر سکتے ہیں کہ آپ کے لیڈر عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے جمع کیے گئے 5 ارب سے کتنے خاندانوں کی مدد کی؟ ایسا لگتا ہے کہ تمام فنڈز پاکستان کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں صرف ہو گئے ہیں، جو ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے بجائے افراتفری پھیلا رہے ہیں، عمران خان نے چیریٹی فنڈز کو رئیل اسٹیٹ وینچرز میں موڑ دیا ہے، اب وہ منی لانڈرنگ اور غیر ملکی فنڈنگ ​​کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما، سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سندھ میں موٹر کار کی ایک نمبر پلیٹ دس کروڑ میں نیلام ہوئی!میں اور کیا کہ سکتا ہوں؟ سواۓ اس کے کہ اس ملک کے حکمران میرے وطن کو تیزی سے ایک گھٹیا اور زوال پزیر معاشرے کی طرف دھکیل رہے ہیں۔بے شرم انداز سے دولت کی نمائش کی حوصلہ افزائی ایک لالچی ریاست کر رہی ہے، جو خود بھی لوٹ مار کرتی ہے، چوری کے راستے کھولتی ہے، پھر دولت کی عدم مساوات کے عوامی ‘مجروں’ کا اہتمام کرتی ہے۔عوام میں اور موجودہ حکمرانوں میں ایک بہت بڑی خلیج نظر آرہی ہے اور دولت مندوں میں بے حسی کی عجیب کیفیت ہے۔اگر دنیا میں ایسا ہوتا ہے تو ضروری نہیں ہے کہ ہم بھی وہی کریں۔ خاص طور پر جب میرے بھوکے ننگے عوام، اشرافیہ کی عیاشیوں کے لیئے اپنی خون پسینے کا حلال رزق، حرام کھانے والوں کو کمر توڑ ٹیکس کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔اللہ رحم کرے۔خدا کے واسطے اس ظالم نظام کو بدلو،میرے پریشان حال، فرشتہ سیرت غریب لوگوں

    واضح رہے کہ حکومت سندھ نے 40پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی سے67کروڑ 54 لاکھ روپے جمع کئے ۔وزیر ٹرانسپورٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ رقم سے سیلاب زدگان کے گھر بنائیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوئی ہے

    سابق سینیٹر جمال خان لغاری کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

    ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں،رومینہ خورشید عالم

    امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ، رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کیلیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی تبدیلی پردنیا سے امداد نہیں تجارت چاہیے،رومینہ خورشید عالم

    گرمی کی لہر،مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات،عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا حکم

  • میئر کراچی اور ترجمان ایم کیو ایم کی لفظی جنگ

    میئر کراچی اور ترجمان ایم کیو ایم کی لفظی جنگ

    پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے

    سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری بھی اسی ایم کیو ایم کی طرف سے گورنر بیٹھے ہیں،گورنر سند ھ کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ گورنر سندھ فوری استعفیٰ دیں، ہم نہیں چاہتے صوبے میں مزید الزامات کی سیاست ہو، ہم نہیں چاہتے نفرت کی سیاست کو بڑھائیں، شہید ذوالفقار بھٹو کیخلاف بات کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ معافی مانگے، متحدہ نفرت انگیز اور تعصب کی سیاست کا باب بند کرے، ہم نہیں چاہتے آپ نفرت اور بدتمیزی کی سیاست بڑھائیں

    دوسری جانب میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نےمسلسل تیسرے روز بھی نالوں کا دورہ کیا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلاول چورنگی نالہ، عیسی نگری نالہ، سونگل نالہ، نرسری نالے سدیگر نالوں کا دورہ کیا۔اور ہدایت کی کہ تمام چاکنگ پوائنٹ روزانہ کی بنیاد پر کلئیر رکھے جائیں،نالوں کی صفائی کاعمل مزید تیز کیا جائے،میئر کراچی نے ضلع کورنگی کھڈی اسٹاپ 10 ہزار روڈ پر نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے نہال ہسپتال ضلع کورنگی کالابورڈ پر نالے کی صفائی کے کام کا بھی جائزہ لیا.

    بوری بند لاشیں، بھتہ خوری اور ہڑتالیں ایم کیو ایم کی پہچان ہے، مرتضیٰ وہاب
    اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ شہید بھٹو پر بات کرنے سے قبل ایم کیو ایم اپنے گریبان میں جھانک لے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو پربات کرنے سے ایم کیو ایم کے بونے رہنماؤں کا قد کبھی نہیں بڑھے گا، انہوں نے پاکستان کے عوام کو ان کی شناخت دی، کراچی میں جب بوری بند لاشوں کی بات ہوگی وہاں ایم کیو ایم کا ضرور ذکر ہو گا، بوری بند لاشیں، بھتہ خوری اور ہڑتالیں ایم کیو ایم کی پہچان ہے، عوام کو ملازمتوں سے محروم کرنے کی مذموم کوشش ایم کیو ایم اپنی فتح تصور کر رہی ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کیں، ایم کیو ایم کی مثال جس تھالی میں کھائے اسی میں چھید کرنے والی ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہریوں کے حقوق کا سودا کیا، ایم کیو ایم اپنے آپس کے اختلافات سے تنگ آکر الزام تراشی کی سیاست کر رہی ہے، شہید بھٹو نے سب سے بڑھ کر پاکستان کو ایٹمی پروگرام دیا۔

    زبرستی کے میئر کراچی سوچ سمجھ کر بیان دیں، جس زبان میں بات ہو گی اسی زبان میں جواب آئے گا،ترجمان ایم کیو ایم
    دوسری جانب مرتضیٰ وہاب کے بیان پر مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کے میئر ہیں پیپلز پارٹی کے ترجمان نہیں، مرتضیٰ وہاب کراچی کی حالت زار پر رحم کھائیں، کوٹا سسٹم نافذ کر کے میرٹ کا قتل کرنا، سندھ میں لسانی تعصب کی بنیاد رکھنا ذوالفقار بھٹو کا کارنامہ ہے، پیپلز پارٹی میرٹ پر نوکریاں نہیں دیتی، پیپلز پارٹی جعلی ڈومیسائل پر شہری سندھ کے نوجوانوں کا حق بیچ دیتی ہے، کئی دہائیوں سے سندھ پر پیپلز پارٹی قابض ہے، آج سندھ میں نہ بجلی، پانی، گیس ہے اور نہ ہی تعلیم، زبرستی کے میئر کراچی آئندہ سوچ سمجھ کر بیان دیں، جس زبان میں بات کی جائے گی اسی زبان میں جواب آئے گا

  • کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری سڑکوں پر

    کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری سڑکوں پر

    سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی کی زیر صدارت کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

    سندھ بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کے اضافے سے عوام کو درپیش مشکلات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔سندھ حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو رات 10 سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔،صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے سی ای او کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ حالیہ شدید موسم گرما کے دوران رات 10بجے سے صبح 6 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کسی صورت نہ کی جائے۔ کے الیکٹرک کو سخت ترین موسم میں انسانی جانوں کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا،اتنی شدید گرمی میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، تینوں ادارے بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو دینے کے بجائے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں،سندھ حکومت نے کے الیکٹرک سمیت تینوں اداروں کے سندھ حکومت پر واجبات کی ادائیگی جلد کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

    دوسری جانب شہر قائد کراچی میں شدید گرمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت کی وجہ سے شہریوں نے احتجاج کیا ہے،شہر قائد میں کئی علاقوں میں 12 گھنٹے اور کئی علاقوں میں 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کی ہمت جواب دے گئی، شہری سڑکوں پر نکل آئے،اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ دن کو بھی بجلی نہیں ہوتی، رات کو بھی نہیں،کوئی شیڈول نہیں جب انکی مرضی ہوتی ہے بجلی بند کر دیتے ہیں، ہم بل دے رہے ہیں ہمارا کیا قصور ہے، ہجرت کالونی، سلطان آباد اور سٹی ریلوے کالونی کے مکینوں نے شاہین کمپلیکس چوک پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا تو پنجاب چورنگی ،لیاقت آباد دس نمبر،لیاقت آباد سی ون ایریا اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی عوام کی بڑی تعداد لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج رہی۔

    صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاور سپلائی کمپنیوں حیسکو، سیپکو اور کےالیکٹرک کو تنبیہ کی ہے کہ رات کے اوقات 10 بجے سے صبح چھ بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کےالیکٹریک حیسکو اور سیپکو کے ساتھ میٹنگ کی ہے، تینوں پاورکمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ دن ہو یا رات لوڈشیڈنگ کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ لوڈشیڈنگ شیڈول اگر ناگزیر ہو تو پہلے سے عوام کو آگاھ کیاجائے۔ صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کی تکلیف میں انکے ساتھ ہے، ہم نے اداروں کو پابند کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔ سخت گرمی کے اوقات خصوصا دوپہر میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔بجلی کی چوری روکنے پر بھی کمیٹی بنائی گئی ہے. اداروں کو مدد فراہم کریں گے. جو اقدامات ہمارے بس میں ہیں ہم وہ کر رہے ہیں اپنے سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔

    لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک انصاف نے بھی احتجاج کیا، پی ٹی آئی سندھ صدر حلیم عادل شیخ نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 18 سے 20 گھنٹے بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو جینا محال ہوگیا ہے گزشتہ ایک ہفتے میں 800 سے زائد اموات ہوچکی ہیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

    امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

    امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

    قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

  • ڈکیتی مزاحمت پر رواں برس84قتل،فی کس 10 لاکھ دینگے،وزیراعلیٰ سندھ

    ڈکیتی مزاحمت پر رواں برس84قتل،فی کس 10 لاکھ دینگے،وزیراعلیٰ سندھ

    سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن کےدوران ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رواں برس کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 84 افراد کو قتل کیا گیا، بدقسمتی سے ان واقعات میں کوئی مزدور مارا گیا کوئی طالب علم مارا گیا۔ یہ ہماری غلطی تھی کہ ہم ان لوگوں کے گھر نہیں گئے اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق شہریوں کے لواحقین کی مدد کے لئے 10 لاکھ روپے دئیے جائیںگے، ہم کیس ٹو کیس جائزہ لیں گے، اگر معاوضے کی رقم بڑھانی پڑی تو دیکھیں گے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کام کرتے ہیں ،اس لیے ہمیں ووٹ ملتے ہیں ،سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، سندھ حکومت کے علاؤہ کیا کسی صوبائی حکومت نے ایئرپورٹ بنایا ہے ؟اب تھر کی خواتین بھی پنک بسیں چلائیں گی ،تھرپار کر میں پیاز کی چار ارب کی کاشت ہوئی ۔متعدد اسمال ڈیمز بنائے کام کیا اور اپنے کام سے اپوزیشن کا صفایا کیا ،تھر میں ایک سیٹ بھی پی پی نہیں جیتی تھی ،اب پی پی نے اپوزیشن کا صفایا کردیا،سندھ اسمبلی اپنی لیڈر شپ کے اصولوں کے مطابق چل رہی ہے، محترمہ شہید بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے جسے بلاول بھٹو نے کر دکھایا،صدرآصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیں بتایا اور سکھایا کہ عوام کی خدمت کس طرح کرنی ہے،کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ووٹ مل رہے ہیں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق کے روڈ خراب ہیں جن پر آپ سفر کرتے ہیں اور تنقید سندھ حکومت پر کرتے ہیں ، سندھ حکومت کے زیر کنٹرول سڑکوں کی صورتحال قدرے بہتر ہے،کوشش ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کو چودہ اگست تک قائد آباد تک عام ٹریفک کے لئے کھول دیں ۔  وفاق کو کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے ہمیں دیں تاکہ اس پر ہیوی ٹریفک چلا سکیں ، مگر پتہ نہیں وفاق کو کیا مسئلہ ہے، آپ یہاں بیٹھ کر بس پی پی کی برائی کرتے ہیں ،ہم کام کرتے ہیں اس لئے ووٹ ملتے ہیں ،ابھی تو گزشتہ پانچ برس کے کچھ ترقیاتی منصوبوں پر بات کی ہے

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

  • کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیشگوئی کی ہےکہ آئندہ دو سے تین روز وقفے وقفے سے ہلکی تیز بارش ہوگی-

    باغی ٹی وی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہےکہ کراچی میں کل اور پرسوں بھی موسم گرم رہے گا، درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری تک ہوگا لیکن اس کی شدت کم ہوگی، جب تک کم دباؤ ختم نہیں ہوگا تب تک گرمی ہوگی تاہم امید ہے کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی،شہر میں 2 سے 3 دن وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوگی، ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے بارشوں کا سسٹم ہے،کراچی میں سینٹرل، گلشن حدید، سرجانی، ناظم آباد اور گڈاپ کے علاقوں میں زیادہ بارش ہوگی جب کہ عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، تھرپارکر میں دوپہر سے بہت تیز بارش ہورہی ہے اور اب بادل نوابشاہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

  • معمولی جرائم میں ملوث افراد سرینڈر کریں تو معافی مل سکتی ہے،شرجیل میمن

    معمولی جرائم میں ملوث افراد سرینڈر کریں تو معافی مل سکتی ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہم انشاء اللہ اٹھائیس جون تک صوبائی بجٹ پاس کرالیں گے۔
    میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کو معافی نہیں، مگر جو افراد معمولی جرائم میں ملوث ہیں وہ ہتھیار پھینک کر سرینڈر کریں، اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں، تو ان کو معافی مل سکتی ہے۔ جو ڈاکو پکڑے گئے اور جیل میں ہیں انکو موقع دیا جائے کہ وہ توبہ کر لیں، ایسا نہیں ہو سکتا، قبائلی جھگڑے ختم کئے جائیں، اس کے لئے مفاہمت کا راستہ اپنایا جائے گا، جو لوگ کچے میں وارداتیں کر رہے ہیں اس میں قبائلی سرداروں کو انگیج کیا جائے کہ ان سے بات کریں، جو معافی مانگے گا، سرنڈر کرے گا، اس سے بات چیت ہو گی پھر کوئی راستہ نکلے گا، اگر منشیات فروش اپنا کام جاری رکھے گا تو کوئی معافی نہیں، ہم تمام ان لوگوں سے جو اس طرح کے واقعات میں ملوث ہیں انکے وارننگ اور آفر ہے،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری کا دورہ انتہائی اہم تھا،انہوں نے سیکورٹی امور پر اجلاس کئے، صدر مملکت کی ہدایات پر ہم عمل کریں گے،کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی ہوئی ہے، جنوری میں جو وارداتیں ہوئی اس حساب سے اب کمی آئی ہے، کل آئی جی سندھ سے بریفنگ لی تھی،حکومت نے سیکورٹی فورسز کو جدید اسلحہ دینا شروع کر دیا ہے، پولیس کی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے،سندھ میں ڈاکوؤں، منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے، آپریشن عزم استحکام کو ویلکم کرتے ہیں،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے،پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں ہے، اگر پیپلز پارٹی ووٹ نہ دے تو بجٹ پاس ہونا مشکل ہے لیکن پیپلز پارٹی یہ نہیں چاہتی کہ ملک افرا تفری کا شکار ہو، پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کی بالادستی چاہتی ہے.

    آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

    آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

    وفاقی کابینہ اجلاس، آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی گئی

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کچے میں آپریشن جاری ہے، اور جاری رہے گا، پہلے سے کچے کے حالات بہتر ہیں اور مزید بہتر ہوں گے،سرداروں کے آپسی جھگڑے حل کرنا ہوں گے تاہم عوام کو بچایا جا سکے، سرداروں کو مفاہمت کے لئے انگیج کیا جائے گا،حکومت سندھ بھر میں امن و امان قائم کرے گی.منشیات فروشوں کے خلاف قائم ریپڈ رسپانس فورس کا ہیلپ لائن نمبر "634 374 111 021” ہے،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس شروع کر رہے ہیں، شہید بینظیر آباد میں اس ہفتے پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔

  • شہر قائد،   تین روز میں 300 لاشیں سردخانے پہنچائی گئیں

    شہر قائد، تین روز میں 300 لاشیں سردخانے پہنچائی گئیں

    کراچی میں جاری شدید گرمی کےدوران شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،شہر قائد کراچی میں موسم سخت ہوا تو سردخانوں میں لاشوں میں بھی اضافہ ہونے لگ گیا

    کراچی میں تین دنوں میں 300 لاشیں سردخانوں میں لائی گئی ہیں، فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے کراچی میں تین سردخانے موجود ہیں، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ تین روز میں 300 لاشیں ایدھی سرد خانوں میں لائی گئی ہیں،ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے لاشوں کو رکھنے کے لئے کورنگی، میٹھادر اور سہراب گوٹھ میں سرد خانے قائم کئے گئے ہیں،فیصل ایدھی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں 423 افراد کی لاشیں غسل اور کفن کے لئے ہمارے پاس لائی گئی تھیں،عام دنوں کے مقابلے میں حالیہ دنوں میں میتوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔

    ایدھی فاونٔڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے یہ بھی بتایا ہے کہ زیادہ تر لائی جانے والی میتیں ورثاء کے ساتھ تھیں، نامعلوم میتیں کم تھیں،صرف گزشتہ روز 86 لاشیں ایدھی سردخانے منتقل کی گئی ہیں، 23 جون کو 140، 22 جون کو 90، 21 جون کو 79، 20 جون کو 61 اور 19 جون کو 70 لاشیں منتقل کی گئی ہیں.

    ریسکیو حکام کا کہنا ہےچند افراد نشے کے عادی و دیگر شدید گرمی سے فوت ہوئے، مرنے والوں کی عمریں 35 سے 60 سے درمیان ہیں

    لاوارث نعشوں کی تدفین سنگین مسئلہ بن گئی ، خدارا اِس دیرینہ مسئلے کو حل کریں،رمضان چھیپا
    دوسری جانب چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ مختص جگہ اور قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے لاوارث نعشوں کی تدفین سنگین مسئلہ بن گئی ، خدارا اِس دیرینہ مسئلے کو حل کریں ، لاوارث نعشوں کی تدفین کیلئے ملک کی مقتدر اور بااثر شخصیات آگے آئیں، روڈ ایکسیڈنٹ اور دیگر حادثات میں جاں بحق لاوارث افراد کی تدفین کیلئے زمین کی فراہمی اور چھیپا قبرستان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں،سربراہ چھیپا فاؤنڈیشن نے صدرمملکت ، وزیراعظم ،وزیراعلیٰ سندھ ، آرمی چیف ، کورکمانڈر کراچی ، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت ، میڈیا مالکان اور صحافی برادری سے التجاکی اور کہا کہ اس دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کئی برسوں سے فریاد کر رہا ہوں ،ہر دروازہ کھٹکھٹا چکا لیکن افسوس میری فریاد نہیں سنی گئی، میں بہت پریشان ہوں سمجھ نہیں آتا کیا کروں، سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے لاوارث نعشیں اُٹھانا نہیں چھوڑ سکتا،مخصو ص قبرستان نہ ہونے کی وجہ سے تدفین کے کچھ عرصے بعد ورثا آجائیں اور قبر نہ ملے تو قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے،ارباب اقتدار و اختیارکراچی میں چھیپا قبرستان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے ،

    شدید گرمی، کراچی میں متعدد جانور ہلاک،تھر پارکر میں 25 مور چل بسے
    شہر قائد کراچی اور اندرون سندھ میں شدید گرمی سے جانور بھی متاثر ہوئے ہیں، کراچی میں متعدد جانور گرمی کی شدت کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تو تھر پارکر میں مور چل بسے،سیکرٹری اطلاعات ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سے بھینس کالونی میں متعدد جانور مرگئے ہیں،گرمی اتنی زیادہ ہے کہ جانوروں کی ہلاکت میں اضافے کا امکان ہے،انکا کہنا تھاکہ جانوروں کو گرمی کی شدت سےبچانے کے لئے وٹامن سی اور گلو کوز دیا جا رہا ہے.

    دوسری جانب شدید گرمی کے وجہ سے سندھ کے علاقے تھر پارکر میں 25 مور ہلاک ہو گئے ہیں، ڈپٹی کنزرویٹر محکمۂ وائلڈ لائف میر اعجاز تالپور کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے موروں کی ہلاکتیں مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو کے دیہی علاقوں میں ہوئی ہیں،گرمی کی وجہ سے متاثرہ موروں کو پولٹری سینٹر لایا گیا ،جن میں سے صرف دس کو بچایا گیا ہے،موروں کی حالت گرمی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے، جن علاقوں میں موروں کی حالت خراب ہے وہاں ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں،

    کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں میں اضافہ
    علاوہ ازیں شہر قائد کراچی میں گرمی کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دو دنوں میں 150 مریض صرف سول ہسپتال لائے گئے،آج ایک دن میں ابھی تک 40 مریض ہسپتال لائے گئے ہیں،ایڈیشنل ایم ایس سول اسپتال کے مطابق گرمی سے متاثرہ افراد میں نمکیات کی کمی پائی گئی جنہیں طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ہے،ہسپتال انتظامیہ نے شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں کو زیادہ پانی پینے اور سخت گرمی میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے

    شہر کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہے, گرمی کی شدت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔دوسری طرف شہر قائد میں شدید حبس و گرمی میں بجلی کی گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری شدید پریشانی اور اذیت سے دوچار ہیں۔

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

  • گولڈ میڈ لسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار

    گولڈ میڈ لسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار

    شہر قائد کراچی، گولڈ میڈ لسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار ہو گیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق قتل کیس کے ملزم ظاہر کو گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے لئے جیل سے لایا گیا تھا، 4 بج کر 10 منٹ پر ملزم کو کورٹ سے سٹی کورٹ لاک اپ کی طرف جاتے دیکھا گیا تھا تاہم سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہو گیا، عدالت سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی گنتی مکمل تھی قیدی مکمل تھے تاہم جیل پہنچ کی گنتی کی گئی تو ایک قیدی کم تھا اور ملزم ظاہر فرار ہو چکا تھا،ملزم ظاہر کے فرار ہونے کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے

    واضح رہے کہ گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقامعین کو کراچی میں چند روز قبل موٹر سائیکل چھیننے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ملزم ظاہر کو پولیس نے کوئٹہ سے گرفتار کیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم ظاہر اور دیگر ملزمان گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہیں جو بلوچستان لے جاکر فروخت کی جاتی تھیں۔ ملزمان تربیت یافتہ ہیں جو اتقا کے قتل کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے .

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

  • کراچی سٹی کونسل :بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا  دس نکاتی وائٹ پیپر جاری

    کراچی سٹی کونسل :بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا دس نکاتی وائٹ پیپر جاری

    کراچی سٹی کونسل کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی ،سٹی کونسل میں ہنگامہ آرائی کے دوران آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: میئر ڈائس کےسامنے حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ایک دوسرے سے تلخ کلامی اور تکرار بھی ہوئی، اپوزیشن کی جانب سے جعلی بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے گئے اور بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں، سٹی کونسل میں اپوزیشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ پر دس نکاتی وائٹ پیپر جاری کردیا۔

    وائٹ پیپر کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کابجٹ مکمل طورپراخراجاتی بنیاد پربنایا گیا ہے اور بجٹ میں ریونیو کےتمام اکاؤنٹس کا تخمینہ انتہائی کم لگایا گیاہےکراچی کی246 یونین کمیٹیز کے لیے ایک بھی نئی اسکیم کو شامل نہیں کیاگیا، منتخب چیئرمین و کونسل اراکین کے لیےکسی قسم کا ترقیاتی فنڈ نہیں رکھاگیا۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،نیتن یاہو

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ صوبائی، ورلڈ بینک قرضوں کےعلاوہ بلدیہ کوئی خاطرخواہ ترقیاتی فنڈ رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے، بلدیہ کے بجٹ کا 82 فیصد حصہ قرضوں اور گرانٹس کےذریعے بنایا گیا ہے چارجڈ پارکنگ کی مد میں سالانہ آمدنی صرف 15.9 کروڑ روپے ظاہرکی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں 83 پارکنگ سائٹ موجود ہیں، فی سائٹ اوسط یومیہ آمدنی محض 6 ہزار روپے بن رہی ہے۔

    ملک میں سونا اور ڈالر مہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ اشتہارات کی مد میں اس سال آمدنی میں محض ایک لاکھ روپےکا اضافہ ظاہرکیا گیا ہے جبکہ شہر میں 106 شاہراہیں بلدیہ کے ماتحت ہیں، ان تمام شاہراہوں پر اشتہارات لگائے جاتے ہیں، اس کی کل آمدن انتہائی کم ظاہر کی جارہی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہاکس بے پر 99 ہٹ ہیں، شہر بھر میں11 پٹرول پمپ موجود ہیں، بجٹ میں اس کی کوئی واضح تفصیل نہیں۔

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سے ایک ارب 85کروڑ روپے بلدیہ نےگزشتہ سال وصول کرنےتھے، اس سال بھی اس رقم کو برقرار رکھا گیا ہے، مرتضی وہاب جواب دیں کےالیکٹرک سے اتنی بڑی رقم کیوں وصول نہیں کی گئی، کراچی میڈیکل کالج کے لیےایک مرتبہ پھر وہی 50 کروڑ کی روایتی گرانٹ رکھی گئی ہے، رواں سال اس کالج کویونیورسٹی بننا ہے، اتنےکم بجٹ سے یہ کام ممکن نہیں۔

  • کراچی: امیر جماعت اسلامی کا پانی و بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف دھرنے کا اعلان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کا پانی و بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف دھرنے کا اعلان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف 26 جون بدھ کو شاہراہ فیصل پر تاریخی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤن چیئرمینز کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ شہریوں کو نلکوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں، شہر کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی و حبس کے موسم میں 18 گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرمنلز کو شہریوں پر مسلط کردیا گیا ہے جس کی سرپرستی پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کررہی ہے، جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ لڑرہی ہے، ہم حق دو کراچی تحریک کو ازسر نو منظم کریں گے اور شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے، وفاقی اور صوبائی بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کوئی فنڈ نہیں رکھا گیا-

    قبل ازیں امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر مہنگی بجلی، بدترین لوڈ شیڈنگ اور عوام دشمن ظالمانہ بجٹ کے خلاف ملک گیر سطح پر مظاہرے ہوئے،اس سلسلے میں کراچی میں بھی تمام اضلاع و ٹاؤنز کی سطح پردرجنوں مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔