Baaghi TV

Tag: کراچی

  • پوش علاقوں میں  ڈانس پارٹیز میں نشہ آور گولیاں سپلائی کرنیوالا گرفتار

    پوش علاقوں میں ڈانس پارٹیز میں نشہ آور گولیاں سپلائی کرنیوالا گرفتار

    کراچی کے علاقے کورنگی میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کامیاب کارروائی، منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا

    ایکسائز ٹیم کورنگی نے مین کورنگی روڈ پر چنیوٹ ہسپتال کے قریب کارروائی میں مطلوب منشیات فروش محمد توصیف کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضے سے 430 گرام آئیس اور 100 عدد نشہ آور گولیاں وزنی 58 گرام برآمد کر لی گئیں،گرفتار ملزم کی جانب سے کراچی کے پوش علاقوں میں کی جانے والی ڈانس پارٹیز میں نشہ آور گولیاں سپلائی کرنے کا انکشاف سامنے آیا، ضلع غربی کے علاقے منگھوپیر سے دو منشیات فروش محمد عالم اور عمران گرفتار کئے گئے، دونوں کے قبضے سے 500 گرام کرسٹل ہیروئن برآمد کی گئی،ملیر کوہی گوٹھ میں ہنٹر اسٹیڈیم کے قریب بدنامہ زمانہ منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے 42 عدد تھیلیاں کرش ہیروئن وزنی480 گرام برآمد کی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، مزید تفتیش جاری ھے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • شہر قائد،سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالے گرفتار

    شہر قائد،سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالے گرفتار

    شہر قائد کراچی میں سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے
    پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کراچی و اندرون سندھ اسلحہ سوشل میڈیا کے ذریعے فروخت کر کے سپلائی کرتے تھے، پولیس نے ملزمان کے قبضے میں سے ایک کلاشنکوف، 4 برسٹڈ ممنوعہ پستول اور 9 ایم ایم پستول برآمد کیے ہیں

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کی فروخت کیلیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا تھا، ملزم محمد احمد اعوان نے فیس بک اور واٹس اپ کے ذریعے کلاشنکوف پسند کی اور رقم ایزی پیسہ کے ذریعے بھجوائی، ملزم محمد احمد درہ آدم پشاور کے اسلام شاہ کے لیے کام کرتا ہے،ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ملزم اسلحہ محمد احمد اعوان کے سپرد کر رہا تھا،ملزم زبیر احمد اعوان نے کلاشنکوف اور ایک لاکھ تیس ہزار گولیاں بھی منگوائی تھیں اور شوقیہ اعوان بھی کنندہ کروایا تھا ،پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم محمد افضل اس سے قبل تھانہ ماڈل کالونی کراچی سے بھی اسلحہ کی اسمگلنگ میں گرفتار کیا جاچکا ہے اور عدالت سے ضمانت پر ہے۔

    دوسری جانب ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے بزرگ خاتون کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم فرنٹیئر کالونی مسلم محلہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کررہا تھا۔ ملزم کی فائرنگ سے 64 سالہ خاتون عمرن النساء زوجہ سرفراز کلائی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھی۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم وکیل احمد ولد فضل کریم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل بمعہ 03 میگزین اور ایمونیشن کے برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں ویسٹ، تھانہ گلش معمار پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزم کو چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے ملزم فیض اللّٰہ ولد سردار خان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KQE-4963 اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 223/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ گلشن معمار میں درج ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

  • سابق گورنر سندھ کی محمود مولوی سے ملاقات

    سابق گورنر سندھ کی محمود مولوی سے ملاقات

    سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سیاسی طور پر متحرک ہو چکے ہیں

    تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے بعدعشرت العباد کی استحکام پاکستا ن پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی سے ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات دبئی میں ہوئی، ملاقات میں ملکی، سیاسی و معاشی صورت حال اور کراچی میں امن و امان سمیت باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے شہر قائد کراچی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں اور نوجوانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے مل کر چلنے اور مستقبل میں رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    اس موقع پر سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملک کی خاطر ایک پیج پر آکر کام کرنا ہو گا۔محمود مولوی کا کہنا تھا کہ” ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے اور سیاسی و معاشی استحکام کے لیے سنجیدہ اور معتبر شخصیات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،ڈاکٹر عشرت العباد کا ملکی عملی سیاست میں کردار ادا کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں”.

    واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد متحرک ہو گئے ہیں، انہوں نے پاکستان آکر سیاست میں دوبارہ فعال ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے

    سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو جان سے مار دیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

  • کیا کراچی کے شہری بھی ڈکیتوں سے مقابلے کیلئے ہتھیار اُٹھالیں؟ مصطفیٰ کمال

    کیا کراچی کے شہری بھی ڈکیتوں سے مقابلے کیلئے ہتھیار اُٹھالیں؟ مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ، رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز، رہزنی کی وارداتیں نہیں بلکہ سوچی سمجھی سازش ہے، اعلیٰ عدلیہ سے اپیل ہے کہ ان واقعات کے خلاف ازخود نوٹس لیا جائے۔

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ 50 برس سے سندھ میں ظالمانہ کوٹہ سسٹم نافذ ہے جس کی آڑ میں سندھ کے شہری علاقوں کے قابل لوگوں کیلئے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے مہنگی تعلیم دلواکر کسی قابل بناتے ہیں لیکن کبھی موٹرسائیکل تو کبھی موبائل فون چھیننے کی آڑ میں کراچی کے ان قابل نوجوانوں کو چُن چُن کر مارا جارہا ہے۔جب چند لوگوں کے حقوق پامال ہونے پر سُوموٹو نوٹس کیا جاسکتا ہے تو کراچی والوں کی نسل کشی پر بھی نوٹس لیا جانا چاہئے،ہماری مودبانہ گزارش,اُمید ہے کہ 50سالوں سے کراچی والوں کی جاری نسل کشی پر بھی اعلیٰ عدلیہ سُوموٹونوٹس لے گی،ملک کے ارباب اختیار اور ریاستی اداروں کے سربراہان سے گزارش ہے کہ کراچی والوں کی اس حالت زار پر رحم فرمائیں،پاکستان کے قیام سے آج تک کراچی ہی اس ملک کو چلا رہا ہے کراچی کا قتل عام اس ملک کاقتل عام ہے

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے50سالوں سے جعلی ڈومیسائل بنا بنا کر شہری سندھ کے کوٹے پر بھی دیہی سندھ کےلوگوں کو لاکر نوکریاں دی جاتی ہیں،اس ظالمانہ کوٹہ سسٹم کی زیادتیوں کےباوجود والدین اپنےبچوں کوپرائیوٹ تعلیمی اداروں سےمہنگی تعلیم دلواکرکسی قابل بناتےہیں،کراچی میں کچے کا قانون رائج کرنے کی منظم سازش کی جاری ہے،کراچی کے ڈکیتوں کو لسانی اور سیاسی شیلٹر حاصل ہے،کبھی کسی انجینئر کو مار دیتے ہیں،کبھی ڈاکٹر اور کبھی فوڈ پانڈا کی نوکری کرنے والے کوئی،کراچی میں کوئی محفوظ نہیں،سانحہ صرف یہ نہیں ہے کہ آج ہم ایک نوجوان کا جنازہ اُٹھائیں گے بلکہ سانحہ یہ ہے کہ کل کسی اور نوجوان کی باری ہوگی،سندھ حکومت اور وفاقی حکومت بتائے کہ کیا کراچی والے اپنے گھروں سے نکالنا بند کردیں؟سندھ حکومت اور سندھ پولیس نے کراچی ڈاکوؤں کو ٹھیکے پر دے دیا ہے وہ جب جسے چاہیں قتل کریں،ہم بار بار وفاق سے درخواست کر چکے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات کر چکے ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہورہا،سندھ حکومت بے حس ہے، وفاقی حکومت بے بس ہے اور کراچی کا نوجوان روز سڑکوں پر مر رہا ہے،ہم جنازے اُٹھا اُٹھا کر تھک چکے ہیں اب ہمیں بتادیا جائے کہ کیا کراچی کے شہری بھی ڈکیتوں سے مقابلے کیلئے ہتھیار اُٹھالیں؟ وفاقی حکومت اگر خود کچھ نہیں کر سکتی تو ہمیں اجازت دے دے ہم اپنی مدد آپ کے تحت ان ڈکیتوں کو مقابلہ کرلیں گے،ہم قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے لیکن متعصب اور ناکارہ سندھ حکومت نے ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں چھوڑا ہے،آخری بار مطالبہ کر رہے ہیں کہ وفاق اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار نبھائیں اور کراچی کے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں،

  • گورنر سندھ  نے  سٹریٹ کرائمز سے متاثرہ ایک ہزار سے زائد افراد کو بائیکس دے د یں

    گورنر سندھ نے سٹریٹ کرائمز سے متاثرہ ایک ہزار سے زائد افراد کو بائیکس دے د یں

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سینکڑوں افراد میں امدادی چیکس، موبائل فونز اور اسٹریٹ کرائمز سے متاثرہ ایک ہزار سے زائد افراد کو بائیکس دے د ی گئیں۔

    گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ یہ سب کار خیر اپنی ذاتی حیثیت اور مخیر حضرات کے تعاون سے کیا جارہا ہے، اس ضمن میں سیلانی ویلفیئرکے تعاون سے اسکولز میں بچوں کو مفت ناشتہ کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کررہے ہیں، پہلے مرحلہ میں 12 ہزار بچوں کو ناشتہ فراہم کریں گے، گورنر روزگار اسکیم کے تحت بزنس پروپوزل تیار کرنے والے نوجوانوں کو رقوم فراہم کی جارہی ہیں۔

    نیب ترامیم کیس: عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری

    انہوں نے کہا کہ گورنر ہاﺅس سے طاقتور پاکستان کے تحت ضرورت مندوں میں راشن بیگز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس کار خیر میں ساتھ دینے والوں کا شکرگزار ہوں، آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی آمدنی کا ڈالرز میں آغاز خوش آئند ہے، اس اقدام سے نوجوانوں کو اپنی معاشی خوشحالی کا بھرپور موقع حاصل ہورہا ہے۔

    غیر مناسب رویے پر توہین عدالت کی سزا ،وفاقی سیکرٹری غیر مشروط …

  • اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

    اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر فیروز خان کی مایوں کی رسم کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد فیروز خان کی دوسری شادی کی افواہیں کافی گرم تھیں تاہم اب انہوں نے اسکی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

    فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری زندگی میں خوش آمدید، خوبصورت‘‘، اداکار کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں ان کے مداح مبارک باد کا پیغام لکھ رہے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں-

    فیروز خان کی دلہن کے بارے میں حتمی طور پر تو معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون ہیں ،غیرمصدقہ خبروں کے مطابق فیروز خان کی نئی دلہن کا نام دعا ہے،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فیروز خان کو دعا نامی لڑکی کے ساتھ مایوں کی رسم کے لیے بیٹھے اور ہاتھوں پر مہندی ابٹن لگاتے دیکھا گیا۔

    واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی،علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

  • کراچی کو اربن فاریسٹ کے ذریعے سرسبز کیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب

    کراچی کو اربن فاریسٹ کے ذریعے سرسبز کیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب

    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لیاری ندی کے اطراف اربن فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کردیا۔

    کراچی کی لیاری ندی گلشن اقبال کے اطراف میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اربن فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کیا جس میں سٹی کونسل میں خواتین ممبران اور مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمینز نے پودے لگائے۔

    اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو اربن فاریسٹ کے ذریعے سرسبز کیا جائے گا، ملیر ندی کے بائیں کنارے پر تین ہزار پودے لگائے جارہے ہیں اور شہر کی شاہراہوں کے اطراف بھی شجرکاری کی جائے گی کراچی کے ہر ضلع میں واقع پارکوں کو بہتر کریں گے اور کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بھی شجرکاری مہم شروع کی جائے گی، باغ ابن قاسم میں مختلف سہولتیں فراہم کردی گئیں ہیں اب شہریوں کی بڑی تعداد یہاں آرہی ہے، اربن فاریسٹ سے کراچی کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔

    غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے نیا جنگ بندی …

    سعودی تیل کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان کے 40 فیصد حصص خرید …

    یورپ کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ نہ ہوسکا

  • اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات،سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کراچی ،حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں کام کر رہاہے، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے سالانہ 30 ارب خرچ کر رہے ہیں، کوئی بھی گھر کے باہر کچرا پھینکے گا اسے گرفتار کیا جائےگا,

    کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ملیر ایکسپریس وے پر اسٹیٹ آف دی آرٹ آٹیزم سینٹر بنانے جا رہی ہے جس کی منظوری 100 ایکڑ زمین کی صورت میں کابینہ نے دیدی ہے,پاکستان اسٹیل مل کوبند نہیں کیاجائیگا اورنہ پرائیویٹائزکیاجائےگا، اسٹیل مل زمین پر سندھ حکومت ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے جا رہی ہے، وفاق اور سندھ حکومت مل کر پاکستان اسٹیل مل کو چلائیں گے، اسٹیل مل کو اپنے قدموں پر اٹھائیں گے،سندھ حکومت کے اقدامات سے اسٹیل مل میں نئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، پاکستان پیپلز پارٹی کا نعرا ہے روٹی کپڑا اور مکان اس کے تحت سرکاری ملازمین کے لیے حکومت سندھ ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے جا رہی ہے، اس میں لوئر گریڈ اسٹاف کو سستے دام پلاٹ دیں گے، جسکی ادائیگی قسطوں میں کی جائے گی

    شرجیل میمن کا مزیدکہنا تھا کہ سندھ بھر سے کچرا فوری بنیادوں پر اٹھایا جارہا ہے، جو بلڈر بھی گھر مسمار کرتا ہے وہ ملبہ سڑکوں پر پھینک دیتا ہے، اب جو ملبہ سڑکوں پر پھینکے گا اسے گرفتار کیا جائے گا، ایس ایچ او بھی نظر رکھیں کوئی بھی سڑک پر ملبہ پھینک رہا ہو اسے گرفتار کریں۔ سندھ میں کل 48 محکمے ہیں جن میں سے 16 محکموں کو ڈیجیٹلائز کرنے جارہے ہیں، سندھ میں ون سٹاپ شاپ کی منظوری دی گئی ہے،الیکٹریکل گاڑیوں کی رجسٹریشن کامسئلہ تھا،ای وی گاڑیاں اب باآسانی رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں، ای وی گاڑی رجسٹریشن کے چارجز 1000 روپے ہیں، 50 ای وی بسیں لے کر آئے تھے، ٹرائل بیس پر چلائی تھیں، اس کی کابینہ نے منظوری دے دی بجٹ نے اجازت دی تو 8000 ای وی بسوں تک بھی جا سکتے ہیں۔

  • کراچی میں 3 روز کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ

    کراچی میں 3 روز کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ

    کراچی محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ کے بعض اضلاع میں آج مسلسل ساتویں روز درجہ حرارت 50 ڈگری یا زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ملک میں حالیہ دنوں سورج آگ برسا رہا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، کراچی میں آج سے تین روز کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ ہےچیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت آج 40 ڈگری یا اس سے زائد ہوسکتا ہے جو آئندہ دو روز کے دوران 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہےکراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب75 فیصد ہے اور مغرب سے 29کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں۔

    سردار سرفراز نے بتایا کہ اس وقت اندرون سندھ گرمی کی لپیٹ میں ہے، رواں سیزن میں اندرون سندھ کے علاقوں میں 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مئی2017 میں تربت میں درجہ حرارت 54 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو ملکی تاریخ کا بلندترین درجہ حرارت ہے۔

    رفح میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا ،21 فلسطینی …

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، نواب شاہ، موہن جو دڑو، دادو اور سبی میں پارا 50 ڈگری یا اس سے اوپر جائے گا، لاہور میں پارا آج 46 ڈگری کو چھوئے گا جب کہ ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں 48 سے 49 ڈگری متوقع ہے، فیصل آباد او ر سرگودھا میں 47 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب شام یا رات میں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    بھارت اور بنگلہ دیش میں تیز بارشوں اور سائیکلون سے 38 افراد ہلاک

    ادھر جھلسا دینے والی گرمی میں شدید لوڈ شیڈنگ کے دوران شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دن میں صرف 6 سے 7 گھنٹے ہی بجلی دستیاب ہے ،جبکہ کوئٹہ میں 10 سے 12 اور راولپنڈی میں 6 سے 7 گھنٹے بجلی جانا معمول بن گیا ہے،اس کے علاوہ پشاور میں بجلی کی بندش کے خلاف دلزاک روڈ پر احتجاج کیا گیا، اس دوران مظاہرین گرڈ اسٹیشن کے اندر داخل ہوگئے اور احتجاج کیا تاہم انتظامیہ کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

    بلوچستان:واشک میں مسافر کوچ کھائی میں جا گری،خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

  • عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت اور ادارے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے،شرجیل میمن

    عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت اور ادارے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے،شرجیل میمن

    کراچی: سینئر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت دی لیکن بعد میں بھٹو کی پوری فیملی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی قیمت ادا کی۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے آج کے دن پاکستان میں ایٹمی دھماکے کیے گئے جن کا مقصد پوری دنیا کو بتانا تھا کہ ہمارا ملک کمزور نہیں ایٹمی طاقت ہے-

    انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک شخص جیل میں بیٹھ کر انٹرویو بھی دے رہا ہے اور اس کے آرٹیکل بھی چھپ رہے ہیں، جیل میں بیٹھ کر وہ شخص حکومتیں بنا رہا ہے ٹکٹیں دے رہا ہے اور ٹوئٹر چلا رہا ہے، کل جیل سے بیٹھ کر ٹوئٹر پر ویڈیو لگائی جس میں مجیب الرحمان کو قومی ہیرو کہہ دیا ایسے گمراہ کن حقائق پیش کیے گئے۔

    کل سے یکم جون تک شہر قائد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو …

    سینئر وزیر اطلاعات سندھ ںے کہا کہ 1971ء میں پاکستان کے دو حصے ہوئے اس پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی گئی، عمران خان کی لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں کسی ادارے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے، عمران خان ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے یہ شخص ہم پر تھوپا گیا ہے سکوت ڈھاکا میں کئی معصوم جانیں گئیں ان حقائق کو توڑ کر غلط اسٹوری بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کا ذمہ دار مختلف لوگوں کو ٹھہرایا جارہا ہے، نوجوان نسل کو ایڈٹ کی ہوئی ویڈیوز دکھا کر گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

    شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان بیساکھی پکڑ کرآئے، عمران خان ایک احسان فراموش شخص ہے ہماری قوم آنکھیں کھولے عمران خان جیسے بہروپیے کو پہچانیں، عمران خان نے کل فوج کو گھسیٹنے کی کوشش کی عمران خان جب اقتدار میں تھا تو فوج کی تسبیح پڑھ رہا تھا جب اقتدار سے ہٹا تو اسی فوج کے خلاف بولنے لگا۔

    سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،وزیراعظم