Baaghi TV

Tag: کراچی

  • اسلام آباد سے اغوا ہونیوالی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب،ملزم گرفتار

    اسلام آباد سے اغوا ہونیوالی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب،ملزم گرفتار

    کراچی: اسلام آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی سعودی خاتون کو کراچی سے بازیاب ، مقدمے میں نامزد ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے ایک سعودی خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ اسلام آباد میں تعینات سعودی سفارتی عملے کے ایک رُکن بدر الحریبی کی مدعیت میں 18 اپریل کو تھانہ مارگلہ میں درج کروایا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس مبینہ اغوا میں پاکستانی شہری ملوث ہیں، اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے بعد خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور منگل کی رات موبائل فونز کی لوکیشنز کی بنیاد پر سعودی خاتون اور ان کے مبینہ اغوا کار کو کراچی سے حراست میں لیا گیا جو کہ ایک پاکستانی شہری ہے۔

    بی بی سی کے مطابق تفتیشی ٹیم میں شامل اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش کے دوران ملزم اور سعودی خاتون کے زیر استعمال موبائل فونز کی لوکیشنز ٹریس کی گئیں جو ہر چند گھنٹوں بعد تبدیل ہو رہی تھیں لیکن گزشتہ دو روز کے دوران موبائل فون پر سعودی خاتون اور مبینہ اغوا کار کی لوکیشن صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ اور پھر کراچی آرہی تھیں اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایک خصوصی ٹیم کو سندھ بھیجا گیا جہاں ان دونوں افراد کو ٹریس کر لیا گیا۔

    مذکورہ پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاتون اور ملزم کراچی میں ایک گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے، اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس پی، سی آئی اے رخسار مہدی نے بتایا کہ دونوں افراد کو منگل کی شام کراچی سے حراست میں لیا گیا اور وہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا۔

    ملزم کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر لوئر دیر سے ہے اور بی بی سی کے مطابق ملزم کے اہلِ خانہ اور علاقہ عمائدین نے دعویٰ کیا ہے یہ کیس اغوا کا نہیں ہے۔

    ضلع لوئر دیر کے پولیس افسر اور قائم مقام ڈی پی او رشید خان نے بی بی سی کو بتایا کہ اسلام آباد سے سی آئی اے کے پولیس افسر دو روز پہلے آئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ لوئر دیر کے شہری کے ہمراہ ایک سعودی خاتون علاقے میں آئی ہوئی ہیں،مقامی پولیس نے اُن کے ساتھ تعاون کیا، تاہم بعدازاں اسلام آباد پولیس نے ملزم کے چند رشتہ داروں کو تفتیش کی غرض سے حراست میں لیا جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، ملزم کی عمر لگ بھگ 22 سال ہے اور وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سعودی خاتون کی تلاش اور انہیں پولیس کے حوالے کرنے کے لیے مقامی سطح پر جرگے بھی منعقد ہوئے تاکہ یہ مسئلہ پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے،اس جرگے کے ایک رکن محیب اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ مقامی سطح پر سیاسی رہنما اور ناظمین نے کوشش کی تھی کہ یہ مسئلہ بہتر انداز میں حل ہو جائے اور اس کے لیے وہ خاندان کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان کی کوشش تھی کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کر دیا جائے، تاہم بعدازاں معلوم ہوا کہ وہ یہاں سے کہیں اور چلے گئے ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق ملزم کے اہلِ خانہ نے دعویٰ کیا کہ نوجوان سعودی خاتون کے ساتھ سعودی عرب میں ڈرائیور تھاانہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی خاتون اس سے قبل بھی ملزم کے ہمراہ پاکستان آ چکی ہیں، مذکورہ خاتون عید سے پہلے ماہ رمضان میں لوئر دیر آئی تھیں، اس کیس کی تفتیش سے منسلک لوئر دیر کی مقامی پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ سعودی خاتون جب پہلی مرتبہ لوئر دیر آئی تھیں تو ملزم کے والد نے انہیں سمجھا بجھا کر واپس سعودیہ بھیج دیا تھا۔

  • کراچی میں ڈرائیور نے  تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی

    کراچی میں ڈرائیور نے تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی

    کراچی: ڈیفنس 26 اسٹریٹ کے قریب ڈرائیور نے کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھادی ۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب 26 نمبر اسٹریٹ پر تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی،حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے،حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ضابطے کی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کردی گئی اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور جابر کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ کار سوار کا دعویٰ ہے کہ حادثہ غلط سمت سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا، مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 6 کو علاج معالجے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، مزید پانچ افراد کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

    وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

    دوسری جانب کراچی سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا،گزشتہ روز طاہر محمود نامی شہری نےدو دریا پر کھڑے ہوکر طاہر نے گھر میں ویڈیو کال کی تھی اور آگاہ کیا تھا کہ میں خودکشی کرنے جارہا ہوں، جس کے بعد ریسکیو اداروں کی جانب سے لاش کی تلاش شروع کی گئی، تاہم بدھ کو نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    لکی مروت میں دو گروپوں میں فائرنگ ، 6 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    قریبی عزیز اسرار احمد کا کہنا ہے کہ طاہر محمود نے خودکشی نہیں کی تھی، نوجوان نیم بیہوشی کی حالت میں مل گیا، اس کے سسرال والوں نے کچھ دیر پہلے آگاہ کیا ہے طاہر محمود نے شاید نشہ آور چیز کا استعمال کیا ہے طاہر محمود رحیم یار خان کا رہنے والا اور دو شادیاں کر رکھی ہیں، ایک شادی آبائی علاقے میں اور دوسری کراچی میں کی تھی شبہ ہے کہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر طاہر نے فرار کا راستہ اختیار کیا۔

    روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

  • کراچی کے تاجروں کی بھارت سے تعلقات بہتر کرنے اور عمران خان سے بات چیت کی تجویز

    کراچی کے تاجروں کی بھارت سے تعلقات بہتر کرنے اور عمران خان سے بات چیت کی تجویز

    شہر قائد کراچی کے دورے کے دوران تاجروں نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھارت سے تعلقات بہتر کرنے اور عمران خان سے بات چیت کی تجویز دے دی

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں کاروباری شخصیات سے خطاب کیا اور کہا کہ اس سے غرض نہیں ہونی چاہیے کہ کس صوبے میں کس کی حکومت ہے، ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر پاکستان کے مفاد کےلیے اکٹھے ہوجائیں، ہم سب کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے، اگلے 5سال کا تہیہ کرلیں کہ برآمدات کو دُگنا کریں گے، چیلنجوں کو سمجھیں کہ انہیں کس طرح حل کرنا ہے، پاکستان کا کھویا ہوا مقام کس طرح واپس لانا ہے،

    اس موقع پر تاجروں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف تجاویز بھی دیں،۔حبیب بینک اور حبیب گروپ کے مالک عارف حبیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنائے جائیں وہیں،اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی بات چیت کی جائے،عارف حبیب کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باسی سے ہاتھ ملائیں۔اس سے حالات میں بہتری آئے گی

    وفاق نے سندھ کو نظر اندازکیا، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کا شکوہ
    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے شکوے کر دیئے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کیا گیا ہے-

    وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت وفاقی وزیر احسن اقبال، خالد مقبول، مصدق ملک، جام کمال، اور عطااللہ تارڑ نے شرکت کی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی،اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کابینہ میں بھی سندھ کی نمائندگی زیادہ ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، جام کمال اور قیصر شیخ کراچی میں رہتے ہیں، خالد مقبول تو کراچی کے ہی ہیں، سمجھتا ہوں اب سندھ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے” وزیراعظم بڑے مسائل جلد حل کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں”۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کہ 2022 کے سیلاب نے تباہی پھیلائی تھی، سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد تعمیر نو کا مرحلہ شروع ہوا اور اتفاق ہوا تھا 70فیصد فنڈ ڈونر ایجنسیز فراہم کریں گے، 30فیصد فنڈنگ وفاقی اور سندھ حکومت مہیا کریں گی، ڈونر ایجنسیز نے 557.79 ارب روپے دیے، سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر 50 کروڑ ڈالر کا پراجیکٹ ہے، اسکولوں کی تعمیر کا پراجیکٹ 11ہزار917ملین روپے کا ہے،سندھ حکومت نے 25 ارب روپے جاری کیے، وفاق نے فنڈ نہیں دیے جب کہ گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا –

    وزیراعظم نے مراد علی شاہ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی،اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم مل جل کر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ نے پریزنٹیشن کی مدد سے وزیراعظم کو مالی مسائل سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو سراہنے کے لیے اجلاس میں تالیاں بجوائیں،اس موقع پر وزیر اعظم نے سندھ میں تین سو بسوں کے پول میں ایک سو پچاس بسیں دینے کا اعلان کیا-

    جمہوری ترقی کی گاڑی کو آگے بڑھانے کیلئے ناپسند فیصلے بھی کرنے پڑیں گے،وزیراعظم
    بعد ازں وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوری ترقی کی گاڑی کو آگے بڑھانے کیلئے ناپسند فیصلے بھی کرنے پڑیں گے 8 فروری کے الیکشن کے نتیجے میں وفاق میں منقسم مینڈیٹ ملا، ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا تاکہ عوام کے مسائل حل کر سکیں، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے بھائیوں والا تعلق بن گیا ہے، دوست اور بھائی کی طرح آپ کی ہرکال پر تیار ہوں، صوبوں کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، میرا فرض ہے اس حکومتی اتحاد کو مزید مضبوط بناؤں، آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں مزید ممالک کے وفود پاکستان آئیں گے، صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے تو سرمایہ کاری آئے گی، جمہوری ترقی کی گاڑی آگے بڑھے اس کیلئے ناپسند فیصلے بھی کرنے پڑیں گے۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی پہنچنے پر استقبال کیا،وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے،وزیراعظم شہبازشریف مزارِ قائد پہنچ گئے۔انہوں نے فاتحہ پڑھنے کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔

    ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کاروباری برادری اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات بھی کریں گے،شہباز شریف کراچی میں کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز بھی لیں گے۔ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم گورنر ہاؤس بھی جائیں گے جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ان کی ملاقات شیڈول کا حصہ ہے ۔کراچی کے دورے کے دوران شہباز شریف کی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے ملاقات بھی متوقع ہے،وزیراعظم کے دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

  • سندھ حکومت اور ڈی ایچ اے کے مابین ملیر کی زمین پرتنازع ختم

    سندھ حکومت اور ڈی ایچ اے کے مابین ملیر کی زمین پرتنازع ختم

    سندھ حکومت اور ڈی ایچ اے کے مابین ملیر کی زمین پرتنازع طے پا گیا

    ڈی ایچ اے نے سپریم کورٹ میں ملیر کی زمین بارے دائر درخواست واپس لے لی ہے،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے دوران استفسار کیا کہ اتنی بڑی رقم ہے، معاملہ کیسے طے ہوا ؟ کیا ڈی ایچ اے نے سندھ حکومت کو پیسے دیئے جبکہ ریونیو بورڈ کا دعویٰ کروڑوں روپے کا تھا تو سیٹلمنٹ کیسے ہوا یہ بتائیں ؟ ڈی ایچ اے کےوکیل نے عدالت میں کہا کہ سندھ حکومت کو ملیر کے مختلف دیہہ میں 200 ایکڑ زمین2 کروڑ 72 لاکھ کی ادائیگی کی گئی تھی مگر ملیر ریورپروٹیکشن آرڈیننس کے نام پر زمین کا قبضہ ڈی ایچ اے سے واپس لے لیا گیا تھا اور سندھ حکومت نے282ایکڑ متبادل زمین دینے کی یقین دہانی کرائی تھی ،

    وکیل سندھ حکومت نے مؤقف اپنایا کہ سندھ حکومت نے اپنا حق اختیار استعمال کیا ہے کیونکہ کم قیمت پر زمین الاٹ ہوئی تھی،ڈی ایچ اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نئے ریٹ کے مطابق رقم کا تقاضہ کیا،

    ڈی ایچ اے نے سندھ حکومت کے لینڈ آرڈیننس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا مگر سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے کی درخواست مسترد کردی تھی،ڈی ایچ اے نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا لیکن اب عدالت نے ڈی ایچ اے کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی

  • پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے،گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے والہانہ استقبال کیا، کراچی میں ایرانی صدر نے مزار قائد پر حاضری د ی اس موقع پر کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں منعقدہ تقریب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی،اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی بھی موجود تھے۔ایرانی صدر نے بزنس فورم کے شرکا سے ملاقات بھی کی۔

    ایران سے آنے والے وفد کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع
    واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور کا دورہ مکمل کر کے کراچی پہنچے، ایرانی صدر نے آج لاہور کا بھی دورہ کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گورنر ہاؤس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول سے ملاقاتیں کیں۔ایرانی صدر ابرہیم رئیسی اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔ایران سے آنے والے وفد کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایرانی صدر اور دیگر وفد کو لاہور میں خوش آمدید کہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسلامی انقلاب کی45ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پاک ایران دوستی کی تاریخ عشروں پر محیط ہے۔ ایران کے ساتھ غربت کے خاتمے کیلئے اقتصادی منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ صنعتی، زرعی ترقی کیلئے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب کی ویلیو ایڈڈ لائیو سٹاک مارکیٹ میں ایران کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایم ڈی زونز کے قیام اور حلال گوشت کی برآمد سے دونوں ممالک کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں۔پنجاب میں ماحول دوست گرین انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ ایران کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون کیلئے دعاگو ہوں۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، صوبائی وزیر سیکنڈری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلیمان رفیق، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام نے شرکت کی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پر سید ابراہیم رئیسی کا استقبال کیامریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں، اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع ، صوبائی وزرا سلمان رفیق، بلال یاسین، چوہدری شافع، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر سمیت دیگر حکام موجود تھے۔

    ایران کےصدرابراہیم رئیسی نے علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے مجھے پاکستان آکر اجنبیت کا بلکل احساس نہیں ہوا اور پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا،غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں ، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے ، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔

    ایرانی صدر کی آمد کے موقع پر دونوں شہروں میں متعدد راستوں کو بند کیا گیا،جبکہ عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری کئے گئے تھے،واضح رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی، اہلیہ اور اعلیٰ سطح کے حکومتی اور تجارتی وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے صدر مملک آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    پاک ایران تجارت10ارب ڈالر،8سمجھوتوں پر دستخط سے معیشت مضبوط ہوگی،سینیٹر ظفر اقبال
    پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرزایسویشن فرنٹ پیاف کے چیئرمین سینٹر ظفر اقبال چوہدری سینیئر وائس چیئرمین ہارون شفیق چوہدری، وائس چیئرمین راجہ عدیل اشفاق نے ایرانی صدر مملکت کے دورہ پاکستان کے موقع پر اگلے پانچ سالوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت10ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم اور دونوں ممالک کے درمیان8مفاہمی یادداشتوں پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان معاہدوں سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور تجارت10ارب ڈالر ز تک لے جانے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گا۔دونوں ممالک کی سرحدیں ساتھ ساتھ ہیں اس لیے دونوں ممالک میں سامان کے آسان نقل و حرکت سے ملکی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے گوادر سے100میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہے جبکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سے ملکی انڈسٹریز کو وافر گیس کی فراہمی سے صنعتی پہیہ رواں دواں ہوگا اور ایرانی سستی گیس کو پاور پلانٹ میں استعمال سے سستی بجلی کا حصول بھی ممکن ہوگا۔دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے پاکستان کے ایکسپورٹ بل پر دباؤ میں کمی اورزرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں بھی کمی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ سعودی عرب کی بھاری سرمایہ کاری کے بعد پاک ایران تجارت 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے ایران کے عزم اور 8سمجھوتوں سے سے ملک میں ایرانی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہونگی۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہے۔ سعودی عرب کے بعد ایرانی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گی معاشی خوشحالی آئے گی

    پاک ایران تجارتی تعلقات مثالی، اہم تعلیمی شراکت دار بھی بنیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب
    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو طرفہ تجارتی و دیگر امور کے ساتھ ساتھ ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں آؤٹ آف سکول چلڈرن کا چیلنج نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایران کے تجربات سے مستفید ہوتے ہوئے پاکستان کا لٹریسی ریٹ بڑھائیں گے اور آؤٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نکلیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پاک ایران تجارتی تعلقات مثالی ہیں۔ دونوں ممالک اہم تعلیمی شراکت دار بھی بنیں گے اور اپنے اپنے تعلیمی تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے مزید بہتر روابط قائم کریں گے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ ایران کا تعاون پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ تعلیمی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

    ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پہنچ گئی

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

  • سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کنٹینرز ٹریکنگ کے ٹھیکوں میں کرپشن پر ایف بی آر کے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی

    ایف بی آر افسران کے خلاف کارروائی کے حکم پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے پر سپریم کورٹ برہم ہوگئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین ایف بی آر کا کام صرف کرپٹ افسران کا تحفظ کرنا رہ گیا ہے؟ سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایف بی آر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ” آپ ایف بی آر کے وکیل ہیں جو عوام کے پیسوں پر پل رہی ہے، ایف بی آر تمام کرپٹ لوگوں کو پالنا چاہتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کو طلب کرکے پوچھتے ہیں کیوں کرپٹ افسران کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں؟”.

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں، ایف بی آر ان کو بچانے آگیا، آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے؟ یہ غیر ضروری نظر ثانی درخواست دائر کی گئی جس پر حیرت ہے،سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی،سپریم کورٹ نے عدالتی حکم نامے کی کاپی ایف بی آر بورڈ کے تمام ممبرز اور سیکریٹری خزانہ کو بھجوانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ ایسی درخواستیں دائر نہ کی جائیں جس سے عدالتی وقت کا ضیاع ہو

    کس کو پیسے کھلائے ہیں رسیدیں کہاں ہیں؟غیرقانونی کام ہمیں سب پتہ ہیں، چیف جسٹس
    دوسری جانب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے بلڈر کے وکیل سے سوال کیا کہ پلاٹ کی کمرشلائزیشن فیس کس کو اد اکی ہے؟ اس پر بلڈر کے وکیل نے جواب دیا پلاٹ کی کمرشلائزیشن فیس ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو دی ہے،عدالت نے سوال کیا کس کو پیسے کھلائے ہیں رسیدیں کہاں ہیں؟ بلڈر کے وکیل نے کہا کہ کے ایم سی اور دیگرکو پیسے دیے ہیں، رسیدیں پیش کرنے کی مہلت دی جائے، اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلڈر نے 22 منزلہ عمارت بنادی ہے مگر رسیدیں نہیں ہیں ،کراچی میں کیا کیا غیر قانونی ہورہا ہے ہمیں بھی سب پتا ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا چوہدری خلیق الزماں روڈ کمرشلائز نہیں ہوسکتا، عدالت نے درخواست گزار کو بلڈنگ کی کمرشلائزیشن کی مد میں ادائیگی کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی،عدالت نے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ ،کے ایم سی اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کا ریکارڈ طلب کرلیا ،عدالت نے فریقین کو 25 اپریل کو مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، میئر کراچی کو فوری پیش ہونے کا حکم

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، میئر کراچی کو فوری پیش ہونے کا حکم

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ، شہری حکومت کا شہری کے خلاف پلاٹ کی ملکیت کیس کی سماعت کے دوران شہری حکومت کے وکیل کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برہم ہو گئے

    سپریم کورٹ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو فوری طلب کر لیا،عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی فوری پیش ہونے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آپ لوگوں نے عدالت کا مذاق بنایا ہوا ہے، کیس دائر کرتے ہیں تو چلایا کریں، 15 سال سے کیس دائر کیا ہوا ہے چلاتے کیوں نہیں؟ عدالت کا مذاق نہ بنائیں، بار بار التواء کی درخواست دے دیتے ہیں، شہری حکومت کا سربراہ کون ہے؟”.بیرسٹر فروغ نسیم نے جواب دیا کہ میئر کراچی سربراہ ہوتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کون ہے ابھی کراچی کا میئر؟ فروغ نسیم نے کہا کہ ” مرتضیٰ وہاب کراچی کے میئر ہیں”۔سپریم کورٹ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو فوری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    سپریم کورٹ کی طلبی پر میئر کراچی پیش،کیس کی سماعت ملتوی
    کلفٹن میں سرکاری پلاٹ کی ملکیت کا تنازع ، سپریم کورٹ کے حکم پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میئر کراچی سے استفسار کیا کہ آپ کو پتہ ہے کہ آپ کو کیوں بلایا ہے؟میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مجھے میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ بلایا گیا ہے، فروغ نسیم صاحب سے پوچھ لیتا ہوں کہ کیا کیس ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپ کے مخالف فریق کے وکیل ہیں، آپ کا خیال نہیں کریں گے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ دیکھیں آپ کے وکلاء کیا کر رہے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں کیسز نہیں چلتے، کیس چلانے کا کہا تو آپ کے وکیل نے مہلت طلب کر لی، مرتضیٰ وہاب نے عدالت میں کہا کہ یہ کیس سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے دائر کیا تھا، اب زمینوں سے متعلق یہ محکمہ کے ڈی اے کے پاس ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سارا دن خراب ہوا، آپ کا بھی وقت ضائع ہوا، اب بتا رہے ہیں کہ یہ کے ایم سی کا مسئلہ ہی نہیں،چیف جسٹس نے ڈی جی کے ڈی اے سے سوال کیا کہ آپ کے وکیل کیوں موجود نہیں؟ کیس کیوں نہیں چلاتے؟ڈی جی کے ڈی اے نے جامع رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کر لی،سپریم کورٹ نے ڈی جی کے ڈی اے کو باقاعدہ وکیل مقرر کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا ذاتی کیس نہیں پبلک پراپرٹیز کا معاملہ ہے، سنجیدہ لیں، مفادِ عامہ کے کیسز میں کوئی التواءبرداشت نہیں کریں گے، کے ڈی اے اور کے ایم سی ترجیحی بنیادوں پر کیسز چلائیں، یہ شہریوں کی امانت ہے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کراچی رجسٹری میں آج سے جمعے تک 3 رکنی بینچ کی سربراہی کر رہے ہیں،بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں،کراچی رجسٹری کی جانب سے پورے ہفتے کے لئے 48 مقدمات کی فہرست جاری کردی گئی تھی،چیف جسٹس ہفتے کے روز کراچی بار سندھ ہائیکورٹ بار، سندھ بار کونسل اور وکلا کے وفود سے ملاقات کریں گے

    فیس بک کی دوستی،انجام جنسی تعلقات،نازیبا تصاویر اور بلیک میلنگ،مقدمہ درج

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

  • کراچی خود کش حملہ،مقدمہ درج،حملہ ناکام پولیس نے بنایا یا سیکورٹی گارڈ نے؟

    کراچی خود کش حملہ،مقدمہ درج،حملہ ناکام پولیس نے بنایا یا سیکورٹی گارڈ نے؟

    شہر قائد کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکےکا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع مانسہرہ کالونی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے اور بہادری سے لڑنے والی کراچی پولیس ٹیم سے ملاقات کی ،واقعہ میں کلیدی کردار ادا کرنیوالے پولیس کانسٹیبل قاسم حبیب کے لیئے پانچ لاکھ روپئے نقد انعام اور قائداعظم پولیس میڈل کی سفارش کی،آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شاندار بہادری اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرنےپر میں سندھ پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے.

    موٹرسائیکل بلوچستان سے لائی گئی،پولیس کے چھاپے،دہشتگردوں نے دو دن قبل ریکی کی
    مانسہرہ کالونی خود کش حملے کی تحقیقات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ آج سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تفصیلی رپورٹ پیرکو پولیس کو جمع کرائی جائے گی،خودکش حملہ آور کی جیکٹ کا وزن 4 سے5کلو کے درمیان ہوسکتا ہے، دھماکاخیزمواد کے ساتھ بڑی مقدار میں بال بیرنگ استعمال کیے گئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کے بعد گزشتہ شب پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کی، جہاں سے کچھ شواہد پولیس کو ملے ہیں، حملہ آور جس موٹر سائیکل پر آئے تھے وہ بلوچستان سے لائی گئی تھی اور نمبر پلیٹ جعلی تھی، حملہ آوروں نے ریکی کر رکھی تھی، موٹرسائیکل اس سے قبل کسی واردات میں استعمال نہیں ہوئی،غیر ملکیوں پر حملے سے دو دن قبل دہشتگردوں نے حملے کی جگہ پر ریکی کی،دہستگردوں نے لانڈھی مانسہرہ کالونی کی مکمل ریکی کی،دہستگرد دو دن قبل 17اپریل کو حملہ کرنے کی جگہ پر گئے اور مکمل ریکی کی،حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش میں تحقیقاتی اداروں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے،

    حملہ ناکام بنانے میں سب سے اہم کردار شہید سیکیورٹی گارڈ نے ادا کیا
    میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی حملہ کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خود کش حملے کے وقت ڈبل روٹی سپلائی کرنے والی والی گاڑی غیر ملکیوں اور خود کش کے درمیان آگئی تھی،خودکش دھماکے کا زیادہ اثر ڈبل روٹی والی سوزوکی کے عقبی حصے پر آگی اگر ڈبل روٹی سے بھری سوزوکی گاڑی درمیان میں نہ آتی تو بڑا جانی نقصان ہوسکتا تھا، آئی جی سندھ نے عجلت میں حملے کی ناکامی کا سہرا پولیس کے سر ڈال دیا،حملہ ناکام بنانے میں سب سے اہم کردار شہید سیکیورٹی گارڈ نے ادا کیا،خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی گارڈز نے دوسرے دہشت گرد کا مقابلہ کیا،پولیس کے پہنچنے تک دوسرا دہشت گرد زخمی ہوچکا تھا،دہشت گرد کو گردن پر گولی لگی تھی،دہشت گرد زخمی حالت میں بھی گولیاں چلا رہا تھا، اسی دورا ن پولیس پہنچی اور دہشت گرد کو سر پر گولی ماری،

    پولیس کو تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ سے 2 موبائل فون اور 3 سمز ملی ہیں،جیو فینسنگ میں 18 لوکیشن ملیں،دہشت گرد 2 افراد حب اور قائد آباد کے علاقے سے رابطے میں تھے،دہشت گرد غیر ملکیوں کی نقل و حرکات سے واقف تھے،واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے،مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی، ایکسپلوزو ایکٹ اور دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے میں ہلاک دہشتگرد، سہولت کار، کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کےسرغنہ کو نامزد کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں نے چینی لوگوں کو نشانہ بنانے کے بعد جاپانی لوگوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی دہشت گردوں کا حملہ ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
    لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار کو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کرتے دیکھاجاسکتا ہے، ویڈیو میں فائرنگ کی آوازیں بھی واضح طوپر سنی جا سکتی ہیں، دوسری جانب انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افراد تین گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے، خود کش حملہ آور جائے وقوعہ کے قریب تھے اور موٹر سائیکل پر سوار تھے، گاڑیاں قریب آئیں تو سپیڈ بریکر ہونے کی وجہ سے آہستہ ہوئیں اس دوران حملہ کیا گیا، حملہ آور موٹرسائیکل پیچھے کھڑی کر کے آئے تھے،گولیاں چلیں تو گاڑی کے اندر سے سیکورٹی گارڈ نے جوابی حملہ کیا، سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا، دوسرے دہشت گرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا، حملہ آوروں کے پاس 6 دستی بم، ایس ایم جی اور 3 میگزین تھے، حملہ آوروں کے پاس پیٹرول کی 2 بوتلیں بھی تھیں، تمام چیزیں حملہ آوروں کے پاس موجود بیگ میں تھیں،

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • پی آئی اے کا   جون  سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا امکان

    پی آئی اے کا جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا امکان

    پی آئی اے کے غیر معمولی سالانہ اجلاس کا پی آئی اے ٹریننگ سینٹر کراچی میں انعقاد کیا گیا

    اجلاس میں پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے شئر ہولڈرز نے پی آئی اے ہولڈنگ لمیٹڈ میں منتقلی کیلئے ووٹنگ کی،وفاقی سیکرٹری نجکاری کمیشن، سیکریٹری ایوایشن، مالیاتی مشیر کے قانونی ماہرین، سی ای او پی ائی اے بمعہ تمام ڈائریکٹرز، شئر ہولڈرز کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے موجود تھے،چیئرمین اور سی ای او پی آئی اے نے اجلاس کےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے شئر ہولڈرز کی آراء استعمال کرتے ہوئے ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ،گزشتہ برس کی پرفارمنس کے باعث ادارے نے 13 سال بعد آپریٹنگ منافع دیا ،پی آئی اے کے حصص کے کاروبار میں اضافہ ہوا اس کی مالیت میں 700 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ،ایاسا آڈٹ کلئر ہونے کے بعد پی آئی اے جون 2024 سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ،حکومت بہت سنجیدگی سے پی آئی اے کی بہتری کیلئے مشکل اقدامات لے رہی اور اس کمرے میں اعلی حکومتی افسران کی موجودگی اس امر کی ضمانت ہے ،پی آئی اے کے شئر ہولڈرز نے کثرت رائے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں ووٹ ڈالا.

    دوسری جانب پی آئی اے نے پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس ضمن میں پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم پیرس کا دورہ بھی کر چکی ہے،پی آئی اے انتظامیہ نے چار سال کے انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے،پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط کو ہونے والے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی، یہ اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں فلائٹ آپریشن کی بحالی سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی، یورپی ملکوں کی پروازوں پر جولائی 2020 میں پابندی لگنے سے پی آئی اے کو اب تک 120 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے

    (پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

    پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

    پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

    عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

    وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

  • کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکہ ہوا ہے
    پاکستان میں دہشت گردوں نے چینی لوگوں کو نشانہ بنانے کے بعد جاپانی لوگوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ۔
    کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکیوں‌پر حملہ کرنیوالے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت،بلوچستان کا رہائشی نکلا
    مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر دہشتگردوں کا حملہ،ایک حملہ آور کی شناخت سہیل خان کےنام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد پنجگور بلوچستان کا رہائشی ہے،

    واقعہ لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں پیش آیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی کے مطابق گاڑی پرخودکش حملہ ہوا ہے، حملے میں غیر ملکی افراد محفوظ رہے تا ہم گاڑی میں موجود ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ تمام غیر ملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تین افرا د زخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکے میں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق جس گاڑی پر حملہ کیا گیا اس میں غیر ملکی باشندے سوار تھے، دھماکے سے قبل فائرنگ بھی کی گئی ،

    پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر خان کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے دونوں سکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے،دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے، خودکش حملے کا نشانہ بننے والی وین میں 5 غیر ملکی سوار تھے، وین میں سوار تمام غیر ملکی محفوظ ہیں، غیرملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیاہے،

    پولیس حکام کے مطابق غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والا ایک خودکش حملہ آور دھماکے میں ہلاک ہوا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو پولیس نے فائرنگ کرکے جہنم واصل کیا، مقابلے میں مارا گیا دوسرا دہشتگرد بھی خود کش بمبارتھا، ہلاک دہشتگرد کے جسم سے خود کش جیکٹ اور گرینیڈ بندھا ہوا ہے، دھماکے کی جگہ کے قریب موجود ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا،غیر ملکی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کرتے ہیں، وین کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا غیر ملکی ڈیفنس میں رہائش پزیر اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں نجی کمپنی میں کام کر رہے تھے وین حسب معمول گزر رہی تھی دہشتگردوں نے روکنے کی کوشش کی ،اور پھر حملہ کر دیا،

    تمام قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی، صدرمملکت
    صدر مملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی، کراچی میں خود کُش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت کی ہے،صدر مملکت نے پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف بروقت کاروائی کو سراہا اور کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا،تمام قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی، شر پسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا ،

    پولیس کی بر وقت کاروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے،وزیراعظم
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پولیس کی بر وقت کاروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے .وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعاء کی،وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.

    خودکش حملہ آوورکاسراورکچھ اعضاملےہیں، دہشت گردکےفنگرپرنٹس کےزریعے شناخت کی کوشش کی جائےگی،پولیس
    ڈی آئی جی ایسٹ زون نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طورپرلگتاہےدہشت گردوں کی تعداد دو تھی،لگتا ہے دونوں پیدل تھے،ایک دہشت گرد نے گاڑی کےقریب آ کر خودکو دھماکے سے اڑا لیا، دوسرے دہشت گرد نے گاڑی پر فائرنگ کی،غیرملکیوں کے ہمراہ موجود سیکیورٹی گارڈ نے دہشت گردسے مقابلہ کیا ،قریب ہی پیٹرول پمپ کے قریب پولیس موبائل کھڑی تھی جودھماکےکی آوازسن کرپہنچی،شرافی گوٹھ تھانے کے اہلکاروں نے بھی دہشت گرد سے مقابلہ کیا،دہشت گردکو ہیڈشارٹ کرکے ہلاک کیا،حملہ صبح 6بجکر50منٹ کیاگیا، خودکش حملہ آوور کا سر اور کچھ اعضا ملے ہیں،فائرنگ سےہلاک دوسرے دہشت گرد کے فنگرپرنٹس کے زریعے شناخت کی کوشش کی جائے گی،غیر ملکیوں سے متعلق تھریٹ موجود تھے ،سیکیورٹی تھریٹ کےباعث پولیس بھی الرٹ تھی،سیکیورٹی کےحوالے سے سی پیک اور نان سی پیک کا پلان تیار کیا گیا تھا،

    ہم نے دہشت گرد کے سر کا نشانہ بنایا،پولیس اہلکار
    کراچی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکےکے بعد فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکار کاویڈیو بیان سامنے آیا ہے، پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اٹک پمپ پر ہماری پوزیشن تھی،ہمیں ایک دھماکے کی آواز آئی،کچھ سیکنڈ کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں آئی ہم نے فوری موو کیا اور جائے وقوعہ پر پہنچے،ہ ہم جب پہنچے تو ایک دہشت گرد جس کے پاس ایک رائفل اور دو میگزین تھے،ایک گرنیڈ کا تھیلا تھا،دہشت گرد نے ہمیں دیکھتے ہی ہم پر فائرنگ شروع کر دی،ہم نے جوابی فائرنگ کی اور اس کے سر کا نشانہ بنایا اور مار دیا،دہشت گرد مٹی کے پیچھے چھپا ہوا تھا،جب ہم پہنچے تو گاڑی میں دھماکہ ہو چکا تھا،

    لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیرملکی مہمانوں کی گاڑی پر حملہ پولیس کا بروقت اقدام،وزیر داخلہ سندھ نے پولیس کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے انھیں شاباش دی ہے، وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس کے بروقت ایکشن اور منظم کاروائی کی بدولت دہشت گرد اپنے منصوبے میں ناکام رہے،پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا

    سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی نےغیر ملکیوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو شاباش اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی،اور کہا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پرعزم ہیں، ملک کے امن اور ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

    مہمانوں کا احترام اور حفاظت کرنا پاکستانیوں کا قومی شعار ہے،بلاول
    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اورکہا کہ یقین ہے، گھناؤنے جرم میں ملوث درندے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،مقابلے میں دو دہشتگردوں کی ہلاکت پر سندھ پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ غیر ملکی ہمارے مہمان ہیں، مہمانوں کا احترام اور حفاظت کرنا پاکستانیوں کا قومی شعار ہے،پاک،جاپان تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک کے دشمن تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی

    کراچی دہشت گردوں کا حملہ ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
    لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش دھماکے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکار کو دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ کرتے دیکھاجاسکتا ہے، ویڈیو میں فائرنگ کی آوازیں بھی واضح طوپر سنی جا سکتی ہیں، دوسری جانب انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ غیر ملکی افراد تین گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے، خود کش حملہ آور جائے وقوعہ کے قریب تھے اور موٹر سائیکل پر سوار تھے، گاڑیاں قریب آئیں تو سپیڈ بریکر ہونے کی وجہ سے آہستہ ہوئیں اس دوران حملہ کیا گیا، حملہ آور موٹرسائیکل پیچھے کھڑی کر کے آئے تھے،گولیاں چلیں تو گاڑی کے اندر سے سیکورٹی گارڈ نے جوابی حملہ کیا، سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا، دوسرے دہشت گرد نے وین کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا، حملہ آوروں کے پاس 6 دستی بم، ایس ایم جی اور 3 میگزین تھے، حملہ آوروں کے پاس پیٹرول کی 2 بوتلیں بھی تھیں، تمام چیزیں حملہ آوروں کے پاس موجود بیگ میں تھیں،

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    دہشت گردی وحشیانہ فعل اسلام کے تہذیبی نظام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ،زاہد محمود قاسمی
    کراچی لانڈھی خود کش دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں اسلام نے کسی بے گناہ کا خون بہانے سے سختی کیساتھ منع کیا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قابل تشویش ہیں۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہاہے کہ ملک کے امن اور سلامتی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے قومی سلامتی علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ہے دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام ایسا آفاقی مذہب ہے کہ جس کی بنیاد ہی امن و سلامتی اور محبت پر قائم ہے اسلام امن و سلامتی کا دین ہے دہشت گردی کا نہیں اسلام امن و سلامتی کا سرچشمہ اور انسانوں کے مابین محبت اور خیر سگالی کو فروغ دینے والا مذہب ہے اسلام کا نا م لے کر کوئی بھی گروہ دہشت گردی یا تشدد کا مظاہرہ کرتا ہے تو حقیقت میں وہ اسلام کی خدمت نہیں ہے بلکہ مذہب اسلام سے ایک انحراف اور شریعت محمدیہؐ میں ایک تحریف کا مرتکب ہے اسلام نے جہاں انسانی جان کی حرمت کااعلان کیا ہے وہیں پہ وضاحت کی ہے کہ فتنہ و فساد برپا کرنے اور انسانوں کا خون بہانے والوں کو معاف بھی نہیں کیا جاسکتا دہشت گردی ایک وحشیانہ فعل ہے اسلام کے تہذیبی نظام میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے