Baaghi TV

Tag: کراچی

  • میئرکراچی نے گلستان جوہر میں انڈر بائی پاس کا افتتاح کردیا

    میئرکراچی نے گلستان جوہر میں انڈر بائی پاس کا افتتاح کردیا

    میئرکراچی مرتضی وہاب نے گلستان جوہر میں تعمیر کیے جانے والے انڈر بائی پاس کا افتتاح کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب نےکہا کہ ہم اپنے وعدے پورے کررہے ہیں، یہ انڈر بائی پاس 1100 میٹر لمباور19 میٹر چوڑا ہے، جو ساڑھے چار ماہ کی مدت میں پورا ہوا ہے،گلستان جوہر اور شارع فیصل جانے والے شہریوں کو سہولت ہوگی اور آئندہ 7 ماہ میں کئی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں، صرف فیتے نہیں کٹیں گے، کام بھی مکمل ہوں گے۔


    میئرکراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے وعدوں پر پورا اترتی ہے، ہم عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں، ریڈ لائن پر تیزی سے کام جاری ہے، کراچی کی تعمیر و ترقی کا کام بھی جاری ہے نگراں حکومت میں بھی ہمارے کام جاری رہیں گے، ہم کراچی کےعوام کےمسائل حل کررہےہیں، ہمارے دورمیں ہٹ حرامی نہیں ہوگی۔

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    واضح رہے کہ رواں سال 15 جون کو آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) میں ووٹنگ کے دوران میئر کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے امید وار مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے تھے، جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے پاکستان کے سب سے بڑے میٹرو پولیٹن شہر کی مقامی حکومت کے امور سنبھالنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا تھا ان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سلمان مراد 173 ووٹ لے کر اور جماعت اسلامی کے سیف الدین کو شکست دے کر ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے تھے، سیف الدین نے 160 ووٹ حاصل کیے تھے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں،نائب صدر بی سی …

    سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے 155 اور جماعت اسلامی کے ارکان کی تعداد 130 ہے جبکہ پی ٹی آئی 62، مسلم لیگ (ن) 14، جے یو آئی 4 اور تحریک لبیک کی ایک نشست ہے میئر کے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ایف) جبکہ جماعت اسلامی کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔

    نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

  • ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد جاں بحق،شہری کروڑوں روپوں سے محروم

    ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد جاں بحق،شہری کروڑوں روپوں سے محروم

    راولپنڈی سے سرائے عالمگیر کی طرف آنے والے پراپرٹی ڈیلر کی گاڑی کوپولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس وردیوں میں ملبوس دو مسلح ڈاکوؤں نے پراپرٹی ڈیلر کی گاڑی سے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے لوٹ لیے اور موقع سے فرار ہوگئے تھانہ منگلا پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    عمران رفیق نے پولیس کو بتایا کہ وہ اسلام آباد سے مکان فروخت کرکے رقم لارہا تھا کہ چک اکا کے مقام پر پولیس وردیوں میں ملبوس موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی روک کر کہا تم ایکسیڈنٹ کرکے آئے ہو اور گن پوائنٹ پر رقم لوٹ کرفرار ہوگئے ۔

    دوسری طرف راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ڈاکو 70 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور غیرملکی کرنسی لے کر فرار ہوگئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

    بھارت میں 45 پاکستانی ہندو گرفتار

    ادھر کراچی کے علاقے انچولی میں ملزمان ہوٹل میں بیٹھے افراد سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے،جبکہ گلستان جوہر میں فائرنگ سے نو جوان سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے، نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی سرسید پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق خیبرپختونخواسے ہے، منشیات برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

    بابو سرٹاپ ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیا ح جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق سیاح کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا،جاں بحق شخص کی شناخت پروفیسر حاجی رشید کے نام سے ہوئی اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے گرفتار

    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے گرفتار

    کراچی: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجہ اظہر کو کراچی کے علاقے صدر سے گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق راجہ اظہر اپنی گاڑی میں سوار تھے اور ایک مقامی ہوٹل پر روکے تو تھانہ صدر ایس ایچ او نے انہیں ہوٹل سے گرفتار کرلیا صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے راجہ اظہر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا راجہ اظہر کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    قبل ازیں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتارکیا گیا ایمان مزاری کوان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا ہے اس سے قبل شیریں مزاری نے دعویٰ کیا تھا کہ خواتین پولیس اور سادہ لباس افراد ایمان مزاری کو گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں،اہلکار پورے گھر میں ادھر ادھر پھرتے رہے، ایمان اپنے کمرے میں سو رہی تھی، اہلکاروں نے انہیں کپڑے بھی تبدیل نہیں کرنے دیئے خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ہمارے سکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اورفون بھی لے گئے ہیں گھر میں صرف دو خواتین رہتی ہیں، ہمیں وارنٹ بھی نہیں دکھائے گئے۔

    قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

    دریں اثنا سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے گرفتار کیا تھا،سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کار سرکار میں مداخلت کرنے پرگرفتارکیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے صدر عارف علوی کو غدار سلطنت قرار دے دیا

  • کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس

    کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس

    کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 52 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے، مسلح افواج نے راشد منہاس شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    باغی ٹی وی : پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر حاصل کرنے والوں میں سب سے کم عمر ہیں، راشد منہاس 20 اگست 1971 کو گوٹھ احمد شاہ سجاول میں شہید ہوئے،اعزازِ نشان حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسرکراچی میں پیدا ہوئے،خاندان کے متعدد افراد پاکستان کی بری بحری اور فضائی افواج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔ انھوں نے بھی اپنا آئیڈیل فوجی زندگی کو بنایا۔ اور اپنے ماموں ونگ کمانڈر سعید سے جذباتی وابستگی کی بنا پر فضائیہ کا انتخاب کیا۔ تربیت کے لیے پہلے کوہاٹ اور پھر پاکستان ائیر فورس اکیڈیمی رسالپور بھیجے گئے۔ فروری 1971ء میں پشاور یونیورسٹی سے انگریزی، ائیر فورس لا، ملٹری ہسٹری، الیکڑونکس، موسمیات، جہاز رانی، ہوائی حرکیات وغیرہ میں بی۔ ایس۔ سی کیا۔ بعد ازاں تربیت کے لیے کراچی بھیجے گئے۔ اور اگست 1971ء میں پائلٹ آفیسر بنے۔

    20 اگست 1971ء کو راشد کی تیسری تنہا پرواز تھی۔ وہ ٹرینر جیٹ طیارے میں سوار ہوئے ہی تھے کہ ان کا انسٹرکٹر سیفٹی فلائٹ آفیسر مطیع الرحمان خطرے کا سگنل دے کر کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور طیارے کا رخ بھارت کی سرحد کی طرف موڑ دیا۔ راشد نے ماڑی پور کنٹرول ٹاور سے رابطہ قائم کیا تو انھیں ہدایت کی گئی کہ طیارے کو ہر قیمت پر اغوا ہونے سے بچایا جائے۔ اگلے پانچ منٹ راشد اور غدار انسٹرکٹر کے درمیان طیارے کے کنٹرول کے حصول کی کشمکش میں گزرے مطیع الرحمان نے راشد منہاس سے طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن راشد منہاس نے اس کو ناکام بنا دیا۔

    مطیع الرحمان کی تجربہ کاری کی بنا پر جب راشد منہاس نے محسوس کیا کہ طیارے کو کسی محفوظ جگہ پر لینڈ کرانا ممکن نہیں تو انھوں نے آخری حربے کے طور پر جہاز کا رخ زمین کی طرف موڑ دیا اور طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں راشد منہاس اور مطیع الرحمان دونوں وفات پا گئے لیکن ایک نے قابل رشک موت یعنی شہادت کا درجہ پایا اور تاریخ میں اپنا نام امر کر لیا۔ جبکہ دوسرا غدار کہلایا۔ راشد منہاس کے اس عظیم کارنامے کے صلے میں انھیں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق راشد منہاس نے دوران ڈیوٹی پاک افواج کی عظیم روایات کی پاسداری کی، راشد منہاس کی برسی کا دن مسلح افواج کی غیرمعمولی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

  • مون سون: کراچی میں آج سے بارشوں کا امکان

    مون سون: کراچی میں آج سے بارشوں کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےمختلف مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب جب کہ مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اتوار اور پیر کے روزملک کے بیشترمیدانی علا قوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا،تاہم شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سندھ میں کمزور مون سون ہواؤں کی واپسی کے تحت کل سے بارشوں کا امکان ہےماہرین موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ایک کمزور شدت کا ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، ہوا کام دباؤ آئندہ دو روز کے دوران وسطی بھارت تک آسکتا ہے، سسٹم کے زیر اثرگجرات اوربحیرہ عرب میں بالائی فضا میں سرکولیشن بننے کا امکان ہے، 20 سے 22 اگست تک کمزور مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوسکتی ہیں جب کہ اتوار سے منگل تک تھرپارکر، مٹھی، بدین، میرپور خاص اور گردونواح میں بارش متوقع ہے حیدرآباد، ٹھٹھہ، نوری آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے جب کہ اتوار سے منگل کے دوران کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    بحرین میں 500 قیدیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی

    دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر میں 43 جبکہ نوکنڈی ، نور پور تھل اور دالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شمالی وزیرستان، گاڑی کے قریب دھماکہ ،11 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • رفعت مختارآئی جی سندھ تعینات

    رفعت مختارآئی جی سندھ تعینات

    رفعت مختار کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو تبدیل کردیا گیا جبکہ غلام نبی میمن کی جگہ گریڈ 21 کے افسر رفعت مختار کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،پروونشل پولیس آفیسر تعینات کیے گئے رفعت مختار پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے جن کا سندھ پولیس میں تبادلہ کیا گیا ہے۔
    karachi
    انسپیکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر خدمات انجام دینے والے غلام نبی میمن ان دنوں چھٹیوں پر عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں،غلام نبی میمن کو نئے احکامات ملنے تک اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کے واقعات میں اضافہ

    مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کے واقعات میں اضافہ

    مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے

    دو بچوں کے باپ نے مہنگائی ، بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کر لی،شہر قائد کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے قریب گراؤنڈ سے جھلسی ہوئی لاش دو بچوں کے باپ صابر کی نکلی. پولیس حکام کے مطابق لاش کے قریب سے مٹی کے تیل سے بھری تھیلی اور ماچس بھی ملی ،واقعہ خودکشی کا ہے جیب سے ملنے والی شناختی کارڈ پر متوفی کا نام صابر علی درج ہے ،صابر سادات کالونی کا رہائشی تھا،متوفی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ،واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں،چند روز قبل گارڈن میں بھی بے روزگار شخص نے چوتھی منزل سے چھلانگ کر موت کو گلے لگایا تھا

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کو بام عروج پر پہنچا کر غریب کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے، مہنگائی پر کنٹرول اور غریبوں کو ریلیف نہیں دیاگیا تو مایوسیاں جنم لینگی ،مایوسیوں نے جنم لیا تو جمہوریت اور حکمرانوں کیلئے اچھا نہیں ہوگا،حکمران مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کریں،حکمران غریبوں کا استحصال اور مہنگائی کو روکنے کیلئے کام نہیں کرینگے تو پھر عوام عدلیہ کے دروازے پر دستک دینگے،حکمران عملی طور پر عوامی مسائل حل اور غربت کو ختم کرنے کیلئے مثبت پالیسیاں بنائیں، حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی بجائے دعوں سے کام چلا رہے ہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

  • گڈاپ ٹاؤن سے کالعدم تنظیم  کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    گڈاپ ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ اور داؤد عرف امیر صاحب کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ وایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ملزم فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ داعش کا انتہائی سرگرم رکن ہے جوکہ کے پی کے باجوڑ اور کراچی کے اندر دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کا سرغنہ ساتھی سکندر 2020 میں کراچی سے گرفتار ہو اجبکہ ملزم اس وقت افغانستان فرار ہو گیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل افغانستان سے کراچی آکر روپوش ہو گیا تھا۔ ملزم کے قریبی ساتھی باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ پی آئی بی کالونی میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

    ملزم داؤد عرف امیر صاحب کا تعلق تحریک طالبان باجوڑ سے ہے اور حال ہی میں تحریک طالبان چھوڑ کر داعش میں شمولیت اختیار کی۔ ملزم اپنے ساتھی فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ کے ساتھ ملکرگروپ کو دوبارہ منظم کر رہا تھا۔ ملزمان سے مزید وارداتوں اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتارملزمان کو دستی بم بمعہ اسلحہ و ایمونیشنمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

  • خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو پکڑ لیا

    خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو پکڑ لیا

    شہر قائد کراچی میں جرائم میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آئے گا، دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، کراچی میں خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کو پکڑ لیا

    ایف بی انڈسٹریل ایریا راشد منہاس روڈ پر باہمت خاتون نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ، عینی شاہد کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان فیملی سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے، واردات کے دوران خاتون نے ڈاکو کا پستول پکڑ لیا تھا ، خاتون کے بیٹے نے ڈاکو کو ٹانگ ماری جس کے بعد مجھ سمیت راہ چلتے شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا تھا،

    واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں شہریوں کی جانب سے ڈاکو کو پکڑنے کے بعد اس کی بھرپور درگت بناٸی گٸی،مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا دوسرا ڈاکو موقع پر سے فرار ہوگیا،

    دوسری جانب پولیس کی وردی میں ملبوس تین ڈاکو میاں بیوی سے ملکی و غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے سپر مارکیٹ تھانے کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لیاقت آباد کمرشل ایریا مکان نمبر 3/4 کے رہائشیوں سے کار سوار ملزمان 2 ہزار 200 سعودی ریال ، 10 اماراتی درہم، 5 آسٹریلین ڈالر اور 5 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو حقائق بیان کرنے سے نہیں روک سکتا

  • صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر، 30 سے زائد کتابوں کےمصنف،ڈاکٹر ذوالفقار سیال

    صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر، 30 سے زائد کتابوں کےمصنف،ڈاکٹر ذوالفقار سیال

    ڈاکٹر ذوالفقار سیال

    صدارتی ایوارڈ یافتہ سہ زبان شاعر، 30 سے زائد کتابوں کے مصنف
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تحریر و تعارف : آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سندھی ، اردو اور سرائیکی زبان کے ممتاز ادیب، شاعر ، مصنف ، میزبان و کمپیئر اور ایم بی بی ایس و پی ایچ ڈی ڈاکٹر ذوالفقار سیال صاحب 28 مئی 1957 میں لاڑکانہ کے محمد خان سیال صاحب کے گھر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لاڑکانہ میں حاصل کرنے کے بعد بی ایس سی، ایم اے سندھی ، سندھ یونیورسٹی جام شورو ، ایم بی بی ایس لیاقت میڈیکل کالج جام شورو، پی ایچ ڈی کراچی یونیورسٹی سے کی ان کو سندھی ادبی سنگت سندھ کے جنرل سیکرٹری و مرکزی فنانس سیکرٹری ، دوران ملازمت سندھ کے تمام میڈیکل کالجوں کے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رہنے ، S A N A امریکہ کی جانب سے لائف اچیومنٹ ایوارڈ اور حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے کا کا قابل فخر اور تاریخی اعزاز حاصل ہوا ہے۔

    ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کی شاعری کو 50 سے زائد ملک کے نامور گلوکاروں اور گلوکارائوں نے گایا ہے جن میں شہنشاہ غزل مہدی حسن ، استاد گلزار علی خان ، محمد یوسف ، زرینہ بلوچ ، حمیرا چنا، وحید علی ، گل بہار بانو، مہناز ، خلیل حیدر، محمد علی شہکی، عالمگیر، برکت علی، رجب علی ، سجاد یوسف، شہناز علی، ٹرپل ایس سسٹرز، بینجمن سسٹرز، ثمینہ کنول، کنول ابڑو، شہلا گل ، فرح خانم، ریشما، غلام علی سندیلو،غلام شبیر سمو ، عاشق نظامانی، شاہدہ پروین، استاد فیروز گل، منظور سخیرانی، شمن علی میرالی، دیبا سحر، ماسٹر منظور، قمر سومرو، غلام قادر لنجار، و دیگر شامل ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ، انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان ، انجمن ترقی اردو پاکستان اور پاکستانی زبانیں فورم اسلام آباد کے رکن بھی ہیں ۔ عالمی ادبی کانفرسز اور مشاعروں میں شرکت کے حوالے سے وہ امریکہ ، جرمنی، جاپان ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے مشاعروں اور ادبی کانفرنسوں میں شرکت کر چکے ہیں ۔

    ڈاکٹر ذوالفقار سیال نے نظم اور نثر لکھنے کا آغاز 1972 سے کیا ان کی اب تک 30 سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور 2 کتب طباعت کے آخری مراحل میں ہیں ۔ ان کی شائع ہونے والی کتب کی تفصیل اس طرح ہے۔ بچوں کے ادب کے حوالے سے کتابیں ، 1 مکھڑین مالھا 1979 ایوارڈ یافتہ 2 . منھنجی دیس جا بار 1982 ایوارڈ یافتہ 3 گیت کھیڈونا (اردو شاعری کا منظوم ترجمہ ) 4. گلن جہڑا گیت۔ 1986, ایوارڈ یافتہ 5 لفظن جا راندیکا 1989. ایوارڈ یافتہ 6 اکھر اکھر سرہان 2002 . 7_ گل ایں مکھڑیوں ۔ 2006 . 8_ دعائون ۔ 2010 . 9_ پنھنجی بولی پیاری بولی 10 _ ننڈھڑا فرشتا پیاریوں پریوں ۔ 2019 , 11 چنڈ بہ منھنجو راندیکو 2020 . 12 _ منھجو گڈڑو منھجو گڈڑی ۔ 13 _ پنھنجی دنیا دھار ۔ 14 اماں مونکھی کھیڈن ڈے ۔

    شعری مجموعے : 1. رن سجو رت پھڑا 2 _ گاڑھا ہتھ پیلا چہرا 3 ۔ چہرا چنڈ گلابن جہڑا . 4 ۔ بارش کھاں پوء 5 . ماٹھو اجرا رستا میرا . 6. لفظ لفظ خوشبو . 7 . الانگڑا ٹانڈا . 8. سرد ہوا جمیل گوڑھا –

    تحقیق: 1. سندھی شاعری کا سفر 2. میر علی نواز ناز کی شاعری کا تنقیدی ابھیاس (پی ایچ ڈی تھیسز) کالمز اور مضامین پر مشتمل کتاب”آئینہ ایں عکس ” ڈاکٹر ذوالفقار کے متعلق لکھی گئی کتب: ڈاکٹر ذوالفقار سیال، سوچ ایں ویچار، ڈاکٹر ذوالفقار سیال سہ زبان شاعر، ڈاکٹر ذوالفقار سیال ، ادب ایں شخصیت ، وادھو _ کٹ _ ضرب –

    ڈاکٹر ذوالفقار سیال پچھلے 30 سال سے مختلف اخبارات میں کالم اور قطعات لکھتے رہے ہیں جن میں روزنامہ عبرت، ہلال پاکستان، خادم وطن، سندھ نیوز، عوامی آواز. و دیگر شامل ہیں ۔ وہ پی ٹی وی کے اسکرپٹ رائٹر بھی رہے ہیں جن میں پروگرامز ، روشن تارا، مہکار، سوال ھی آھی، میڈیکل فورم ، واء سواء، ادبی سنگت، مہران میگ شامل ہیں ۔ ڈاکٹر ذوالفقار سیال کے ریلیز شدہ آڈیو کیسٹس کی تعداد 12 ہے۔
    اسٹیج ڈرامے : سور کان سکون تائین، گر تو برا نہ مانے-

    ڈاکٹر صاحب میڈیکل آفیسر سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور آر ایم او وغیر کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد 2017 میں رٹائر ہوئے اولاد کے حوالے سے ماشاء اللہ وہ 5 بچوں کے باپ ہیں اور وہ اس وقت کراچی میں رہائش پذیر ہیں ۔