Baaghi TV

Tag: کراچی

  • ملک بھر میں آج آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک بھر میں آج آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آج آندھی طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر،گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ میں بارش کا امکان ہے میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    فیس بک نےٹوئٹر کی متبادل ایپ تیار کرلی

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز تک بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،مون سون ہوائیں آج سے کراچی کا رخ کریں گی، کراچی میں کل سے گیارہ جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

    خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں آندھی، تیز گرد آلود ہواؤں کےساتھ موسلا دھاربارش سے معمولات زندگی متاثر ہو گئے چمن، شیرانی، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت اور بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد بجلی کے کھمبے گر گئے، درخت اکھڑ گئے جبکہ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث آج سے 08 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اورموسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش سے حادثات میں تین افراد جان بحق اور آٹھ زخمی ہوئے،لاہور میں بدھ کی صبح شروع ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا تاہم مسلسل بارش کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا، موسلادھار بارش کی وجہ سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آنے سے لوگوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، موسلادھار بارش نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا-

    پنجاب دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

  • کراچی میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش

    کراچی میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش

    کراچی: گلستان جوہر میں لڑکی سے گلی میں زیادتی کی کوشش کی گئی لیکن لڑکی کی مزاحمت کرنے پر ملزم فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گلستان جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب 2 روز قبل پیش آیا جہاں راہ گزرتی لڑکی کے ساتھ ایک شخص نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی ملزم نے عبایا پہنی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔

    ویڈیو میں گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزری تو ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، لڑکی کے مزاحمت کرنے پرملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے واقعہ سے متعلق شکایت نہیں کی، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

    دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم پولیس کو انتہاٸی مطلوب اور اسٹریٹ کریمنل گینگ کا سرغنہ ہے ملزم نے دوران تفتیش شہر میں 50 سے زاٸد لوٹ مار کی واردتوں کرنے کا انکشاف بھی کیا کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا-

    پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم عدیل عرف راجو پولیس کو انتہاٸی مطلوب اور اسٹریٹ کریمنل گینگ کا سرغنہ نکلا ملزم نے عید الاضحٰی کے تیسرے روز کورنگی چمڑا چورنگی پر لوٹ مار اور شہری پر فاٸرنگ کی تھی ملزم نے 19 جون 2023 کو کورنگی ویٹا چورنگی پر لوٹ مار کے دوران شہری کو زخمی بھی کیا تھا ، ملزم نے چار روز قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ مدینہ کالونی میں باربر شاپ بھی لوٹی تھی-

  • پوپ فرانسس کی  سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    پوپ فرانسس کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    پوپ فرانسس نے گزشتہ ہفتے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

    عرب میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انسانی برادری سے متعلق فروغ دی گئی اقدار کو ذہن میں رکھیں مقدس سمجھی جانے والی کسی بھی کتاب کا احترام کیا جانا چاہئیےاوران لوگوں کا احترام کرنا چاہئیے جو اس پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی دیکھ کر انہیں ’غصہ اورنفرت‘ محسوس ہوئی۔

    اقامت کے بعد دعا مانگنے کا معجزہ،نابینا نوجوان کو سجدے کے دوران بینائی مل گئی

    اگرچہ سویڈش پولیس نے قرآن مخالف مظاہروں کی متعدد حالیہ درخواستوں کو مسترد کیا لیکن عدالتوں نے ان فیصلوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ یہ آزادی اظہار کی خلاف ورزی کرتے ہیں پوپ فرانسس نے اپنے انٹرویو میں اظہار رائے کی آزادی کے جواز کو مسترد کردیا انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کو کبھی بھی دوسروں سے نفرت کرنے کے ذریعہ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئیے نہ اس کی اجازت دی جانی چاہئیے ۔ اس اقدام کی مذمت کی جاتی ہے۔

    واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا،شہری عدالت پہنچ گیا

    دوسری جانب سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سویڈن اپنی شناخت کے بارے میں سوچے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین سکیورٹی صورتحال ہے۔ دوسرے لوگوں کی توہین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

    بدھ 28 جون کو جب دنیا بھرمیں بہت سے مسلمان عید الاضحی منا رہے تھے تو اسٹاک ہوم میں ایک شخص نے مسجد کے باہر قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی ۔

    ٹویٹ ڈیک صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹ استعمال کرسکیں گے

  • کراچی میں قبضہ مٸیر لاکر بیٹھا دیا ہے،حافظ نعیم

    کراچی میں قبضہ مٸیر لاکر بیٹھا دیا ہے،حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر میں اس وقت بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، لاڑکانہ میں 7 سے 8 دن سے بجلی بند ہے ،

    میڈیا ٹاک کرتے پوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ شہداد کوٹ سے بھی شکایات آٸیں بجلی کی عدم فراہمی کی، پی پی وفاقی حکومت پر براجمان ہے ،کراچی میں قبضہ مٸیر لاکر بیٹھا دیا ہے،ہیضے کی وبا تھرپارکر میں پھوٹ رہی ہے،پی پی اپنی پوری حکومتی طاقت سے سب کررہی ہے،2005 میں کے الیکٹرک کی پراٸیوٹایزیشن ہوٸی تھی،معاہدے ہوٸے اور کہا جارہا تھا تمام لاٸن لاسس ٹھیک کردیئے جاٸیں گے ، 2009 سے 2023 تک کے الیکٹرک کی ایکسکلوسٹیوٹی ختم نہیں کی جارہی ہے ،نیپرا رپورٹ بناتا ہے صرف کوٸی ایکشن نہیں لیتے ، ڈسٹریبوشن کا لاٸسنس کے الیکٹرک کا ختم ہورہا اور یہ دوبارہ رینیو کراونا چاہتے،

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت چونتیس لاکھ صارفین ہیں ،صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ،نو فیصد جنریشن میں ان کی کمی واقع ہوٸی ہے ،کہہ رہے تھے کہ نیشنل گریڈ سے بجلی لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، لاٸن لاسسز بدترین ہیں کے الیکٹریک کی 15.35 فیصد ہیں کس جواز پر ان کا لاٸسسنس دوبارہ دیا جاٸے گا ،بغیر معاہدے کے ان کو گیس کی سپلاٸی فراہم کیا جارہی ہے،

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وفاق میں بھی حکومت ہے اور 15 سال سے مسلسل سندھ میں بھی ہے اب جعلی انتخاب کے ذریعے اس نے کراچی پر اپنا مئیر مسلط کروا دیا اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے پانی اوربجلی کے مسئلے کو فی الفور حل کرے شہر میں سخت گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے ساتھ پانی کے بڑھتے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے اوران کو شدید ذہنی و سمانی اذیت میں مبتلا کر دیا عوام بجلی کی بندش پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں

     نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

  • پانچ روز کے دوران جراٸم پیشہ 87 ملزمان گرفتار

    پانچ روز کے دوران جراٸم پیشہ 87 ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    کورنگی پولیس نے پانچ روز کے دوران جراٸم پیشہ 87 ملزمان کو گرفتار کیا، کورنگی پولیس کے دو پولیس مقابلے بھی پیش آٸے جس میں چار زخمی ملزمان گرفتار ہوٸے، جراٸم پیشہ میں اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروش جواری اور دیگر ملزمان شامل ہیں، کورنگی پولیس نے عید کے روز ندی میں جانوروں کی آلاٸشیں پھینکنے والے ملزمان کو بھی گرفتار کیا، کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ 15 پسٹل بھی برآمد کیٸے، کورنگی پولیس نے چار جوٸے سٹے کے اڈوں پر بھی چھاپے مارکر جواریوں کو گرفتار کیا، گرفتار جواریوں سے بھاری سٹے کی رقم اور درجنوں تاش کی گڈیاں بھی برآمد کی،

    کورنگی پولیس نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے مرکزی ملزم شوہر کو بھی گرفتار کیا، کورنگی پولیس نے کاررواٸیوں کے دوران مفرور اور اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا، کورنگی پولیس نے گلشن لطیف میں ہاٸوس رابری میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کیا، ہاٸوس رابری میں ملوث ملزم سے مسروقہ موباٸل فون اور دیگر چوری شدہ اشیا ٕ برآمد ہوٸی، کورنگی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف کاررواٸیوں کا عمل جاری ہے،

    دوسری جانب شاہراہِ نور جہاں پولیس کا بروقت ایکشن ناگن چورنگی شہری کو لوٹنے والے ڈاکوؤں سے تعاقب کے بعد پاور ہاؤس چورنگی ایف بی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا، ترجمان پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار3 ملزمان نے شہری کو ناگن چورنگی کے قریب لوٹا تھا ،ملزمان شہری س نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے ،شہری کے اشارے پر شاہین فورس ہمراہ ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں نے ملزمان کا تعاقب کیا ،شاہین فورس کے جوانوں نے ملزمان کو ایف بی انڈسٹریل ایریا کی حدود پاور ہاؤس کے سامنے انٹرسیپٹ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان موقع پر زخمی ہوگئے جنکو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ساتھی بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینا ہوا موبائل فون، ملزمان کا اپنا موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شاہین فورس کی دلیرانہ کاروائی پر انعام کا فوری اعلان کردیا ،زخمی ملزمان کی شناخت سلمان ولد نور محمد اور بلال ولد فضل کے ناموں سے ہوئی جبکہ تیسرے گرفتار ملزم کی شناخت سرفراز ولد محمد سلیم کے نام سے ہوئی ،ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں ،زخمی ملزمان کو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں کون تھا ملوث؟ سب سامنے آ گیا

    خیبرپختونخواہ حکومت کا کمال،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

  • عید کے دن موبائل چھیننے والا ڈاکو گرفتار

    عید کے دن موبائل چھیننے والا ڈاکو گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

    میونسپل کمشنر نارتھ ناظم آباد سے موبائل فون چھیننے والا ڈاکو گرفتار کر لیا گیا ،تیموریہ پولیس نے CCTV فوٹیج اور تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے 1 ڈاکو ولی خان عرف مشرف ولد شرف خان کو گرفتار کر لیا عیدالاضحیٰ کے پہلے دن میونسپل کمشنر نارتھ ناظم آباد سے شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے،واردات کا مقدمہ 395/2023 دفعہ 397/34 ت پ شاہراہِ نور جہاں تھانے میں درج کیا گیا تھا

    ڈسٹرکٹ سینٹرل تیموریہ پولیس نے واقعے کے بعد ملزمان کی نارتھ ناظم آباد کے حدود میں ایک اور واردات کی CCTV فوٹیج حاصل کی جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم ولی خان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزم کے قبضے سے میونسپل کمشنر سے چھینا ہوا موبائیل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،گرفتار ملزم نے ڈسٹرکٹ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، ملزم کو درج مقدمہ سمیت اسلحہ کے علیحدہ سے مقدمہ میں بھی گرفتار کر لیا گیا

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

  • عید کے تیسرے روز گھر میں دھماکے سے ایک شخص کی موت

    عید کے تیسرے روز گھر میں دھماکے سے ایک شخص کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں عید کے تیسرے روز گھر میں دھماکے سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے

    دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی، پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، فائر بریگیڈ نے آگ بجھائی،مرنے والے شخص کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ چوکیدار تھا، اسکی شناخت سلمان کے طور پر ہوئی،پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ، ابتدائی تحقیقات کے بعد جائے وقوعہ سے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے، دھماکہ گیس سلنڈر کا تھا، مکان میں کمپیوٹر پارٹس کا دفتر تھا، دھماکے سے قریبی گھروں کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے

    قبل ازیں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، فیصل آباد میں سمندری روڈ پر واقعہ ورکشاپ میں سلنڈر لیک ہونے کی باعث کمرے میں گیس بھر گئیجیسے ہی کاریگر نے ماچس جلائی تو زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے چھت زمین بوس ہو گئی ملبے تلے دبنے سے پچپن سالہ حنیف موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے

    مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

  • گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر عوام سے تعلق جڑا رہے گا.  کامران ٹیسوری

    گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر عوام سے تعلق جڑا رہے گا. کامران ٹیسوری

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جن کی تنخواہ 35 سے 50 ہزار ہے، عید کے بعد ان کے لیے مفت ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جائے گا، جن کے ذریعے وہ اچھے اسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے۔ جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس مفت ہوگی، جس سے کم آمدنی والے افراد شہر کے اچھے اسپتالوں میں اپنا علاج کرواسکیں گے۔

    گورنرسندھ کے مطابق مفت ہیلتھ کارڈ کے اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے کیے جائیں گے۔ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر عوام سے تعلق جڑا رہے گا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس مفت ہوگی اور کم آمدنی والے افراد ہیلتھ کارڈ سے اچھے اسپتالوں میں اپنا علاج کراسکیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
    نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
    چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
    بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
    وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں
    جبکہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے مطابق مفت ہیلتھ کارڈ کے اخراجات میں مخیر حضرات کا تعاون شامل ہوگا، گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر، عوام سے تعلق جڑا رہے گا۔

  • ڈپٹی مئیر کراچی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    ڈپٹی مئیر کراچی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    عیدالاضحی کا دوسرا روز ، ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

    سلمان عبداللہ مراد نے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے عمل کا جائزہ لیا،سلمان عبداللہ مراد قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے شرافی گوٹھ ملیر کی لینڈ فل سائٹ پر پہنچ گئے ،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے افسران نے ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد کو بریفنگ دی، سلمان مراد نے افسران کو ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگائیں عوام کو پریشانی نہ ہوں،تمام ٹاؤن اور یوسی چیئرمین اپنے اپنے علاقوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں،شہری 1128 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں، ہمارا عزم کراچی کو صاف ستھرا شہر بنانا ہے،بدترین سیاسی مخالفین بھی مئیر کراچی مرتضٰی وہاب کی بہترین کارکردگی کے معترف ہیں،پیپلزپارٹی سے بغض رکھنے والوں س سے کہتا ہوں آئیں شہر کی تعمیر وترقی کے لئے ہمارے ساتھ کام کریں،بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے نوجوانوں میں نیا شعور اور ولولہ پیدا کیا ہے،

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

    انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عید الضحی کے پہلے روز کراچی سے 38 ہزار ٹن الائشیں اور کچرا اٹھایا گیا۔کراچی میں 110 کلکشن پوائنٹس قائم کئے گئے آلائشوں کو جام چاکرو، گوند پاس اور شرافی گوٹھ میں ٹھکانے لگایا گیا،تینوں مقامات پر 18 خندقیں کھودی گئی ہیں،کلکشن پوائنٹس پر چونے کے چھڑکاو جراثیم کش اسپرے کیا گیا، دوسرے روز بھی سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کا آپریشن جاری ہے، 7 ہزار سے زائد گاڑیوں سمیت 25ہزار عملہ کام کر رہا ہے

  • بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

    بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم تینوں افراد دم توڑ گئے۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے 5 سال کے بچے کو بھی زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے، بچے کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب تھائی لینڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں ایک خاتون مسافر نے اپنی بائیں ٹانگ کا کچھ حصہ کھو دیا جب ان کی ٹانگ متحرک گزرگاہ (travelator) میں پھنس گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم سیاح تھائی لینڈ میں بنکاک کے ڈان میوانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ڈومیسٹک پرواز پر سفر کرنے والی تھیں جب وہ صبح 8.30 بجے کے قریب ٹریویلیٹر پر رکھے ہوئے ایک گلابی سوٹ کیس سے ٹکرا گئیں اور گرگئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اداکارہ شکیل یوسف چل بسے
    جہلم؛ سیشن جج، دو بیٹوں سمیت ڈوب کر جاں بحق
    حج کے دوران 6 ہزار سے زائد حجاج کرام ہیٹ سٹروک سے متاثر ہوئے. رپورٹ
    نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار
    سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
    سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
    بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر
    خاتون کے گرتے ہی ان کی بائیں ٹانگ ٹریویلیٹر کے کنویئر بیلٹ میں پھنس گئی جس نے اسے شدید نقصان پہنچایا۔ وہاں موجود دیگر مسافروں نے فوری طور پر مشین کو بند کیا تاہم تب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم انہیں دارالحکومت کے بھومیبول ادولیادیج اسپتال لے گئے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگئی ہیں تاہم ڈاکٹرز اس عضو کو بچانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ اسے کٹنے سے بچایا جا سکے۔ ائیرپورٹ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس دوران، ٹریولیٹر آٹومیٹک واک وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے کیونکہ انجینئرنگ ٹیم اس کا معائنہ کرے گی۔