Baaghi TV

Tag: کرنسی نوٹ

  • نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

    نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ ، ڈیزائن پر غور کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل

    حکومت نے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں 100، 500، 1,000 اور 5,000 روپے کے بینک نوٹس کے نئے ڈیزائن متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ نے کابینہ کو اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی ،کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نئے نوٹ متعارف کروائے جائیں گے۔ نئے نوٹوں میں زیادہ بہتر سکیورٹی تھریڈ استعمال کیا جائے گا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹس جدید بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیے جا رہے ہیں، جس کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے نئے نوٹس میں جدید اور مضبوط سکیورٹی تھریڈز شامل کیے جائیں گےنئے ڈیزائن میں پاکستان کی علاقائی اور جغرافیائی تنوع کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کو نمایاں کیا جائے گا، جبکہ خواتین کے قومی ترقی میں کردار اور موسمیاتی تبدیلی جیسے موضوعات کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

    سرکاری نوکریوں کے نام پر لاکھوں کا فراڈ منظر عام پر

    کرنسی نوٹس کے حتمی اجرا سے قبل مجوزہ ڈیزائنز کا مزید جائزہ لینے کے لیے کابینہ نے ایک خصوصی کابینہ کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی،اجلاس کے دوران کابینہ نے نجی حج پالیسی 2027ء تا 2030ء کے مسودے کو مزید غور و خوض کے لیے دوبارہ حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی مسودہ نجی حج آپریٹر کمپنیوں کی رجسٹریشن اور تھرڈ پارٹی ویریفکیشن سے متعلق امور کا احاطہ کرتا ہے۔

    تہران میں خوف،بے چینی کی فضا،اٹلی کا شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت

  • نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل،حکومت کی اجازت کا انتظار

    نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل،حکومت کی اجازت کا انتظار

    پاکستان میں نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں-

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نئی کرنسی جدید اور مؤثر سکیورٹی فیچرز سے آراستہ ہوگی، تاہم اب تک نوٹوں کے حتمی ڈیزائن موصول نہیں ہوئے، حتمی ڈیزائن کی منظوری کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو وفاقی حکومت کی اجازت کا انتظار ہے جیسے ہی منظوری ملے گی، نئی کرنسی کی چھپائی میں کم از کم دو ماہ کا وقت درکار ہوگا، جبکہ اس مقصد کے لیے جدید مشینری پہلے ہی دستیاب ہے۔

    سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے سینئر منیجر پرنٹنگ عامر شمس نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اور سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے درمیان نئی کرنسی کی چھپائی سے متعلق مشاورت ہو چکی ہے نئی کرنسی کے ڈیزائن مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے یا تمام مالیتوں کے نوٹ ایک ساتھ متعارف کرائے جائیں گے، اس حوالے سے فیصلہ اسٹیٹ بینک میں زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ امکان ہے اسٹیٹ بینک رواں سال نئی کرنسیوں کی چھپائی کے لیے باضابطہ ٹائم لائن جاری کرے گا۔

    ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

    ذرائع کے مطابق نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کا باضابطہ آرڈر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی دیا جائے گا، اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کر کے حکومت کو ارسال کر دیے گئے ہیں، کابینہ کی منظوری کی صورت میں 2026 کے آخری مہینوں میں نئے ڈیزائن والی کرنسی کا اجرا ممکن ہو سکتا ہے۔

    صدرِ مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کردیا

  • شام کے مرکزی بینک کا یکم جنوری سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان

    شام کے مرکزی بینک کا یکم جنوری سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان

    شام کے مرکزی بینک ے یکم جنوری 2026 سے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق کے مطابق یہ اقدام کرنسی سواپ منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد پرانے اور خستہ حال نوٹوں کو مرحلہ وار نئے نوٹوں سے تبدیل کرنا ہے شامی مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت عوام کو اپنی موجودہ کرنسی بغیر کسی اضافی فیس کے نئے نوٹوں میں تبدیل کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنسی کی تبدیلی کا عمل یکم جنوری سے باضابطہ طور پر شروع ہوگا اور اسے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا تاکہ مالیاتی نظام میں کسی قسم کا دباؤ یا خلل پیدا نہ ہو اس عمل کے دوران تمام کمرشل بینکوں اور مجاز مالیاتی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ عوام کو بروقت اور آسان سہولت میسر آ سکے۔

    عسکری اور سیاسی قیادت ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے پرعزم ہے،خواجہ آصف

    شامی مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ جدید سیکیورٹی فیچرز سے آراستہ ہوں گے، جن میں جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے خصوصی علامات اور جدید پرنٹنگ ٹیکنالوجی شامل ہے اس اقدام سے نہ صرف کرنسی کی حفاظت میں اضافہ ہوگا بلکہ مالی لین دین میں شفافیت بھی بہتر ہو گی۔

    بینک کے مطابق کرنسی سواپ منصوبے کا ایک اہم مقصد مارکیٹ میں گردش کرنے والے پرانے اور خراب نوٹوں کو ختم کرنا اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر یقین کریں،کرنسی کی تبدیلی کے عمل کی نگرانی سختی سے کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی کو بردا شت نہیں کیا جائے گا۔

    کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے نوٹوں کے اجرا سے شام کے مالیاتی نظام کو استحکام ملنے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم اس منصوبے کی کامیابی کا انحصار شفاف عمل درآمد اور عوامی تعاون پر ہوگا۔

  • بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

    بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

    ڈھاکا:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عوامی انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا، عبوری حکومت کی جانب سے مختلف تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، عبوری حکومت نے شیخ مجیب الرحمان کا دیا گیا نعرہ ”جوئے بنگلہ“ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اپیلیٹ ڈویژن کے فیصلے کے بعد جوئے بنگلہ کو اب قومی نعرہ نہیں سمجھا جائے گا، عبوری حکومت نے بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    بنگلہ دیش بینک نئے نوٹ چھاپ رہا ہے، جس میں حالیہ انقلاب کی خصوصیات بھی شامل ہیں، ڈھاکہ ٹریبیون نےطالب علموں کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا جس نے حسینہ کو 5 اگست کو ہندوستان فرار ہونے پر مجبور کیا تھانوبل انعام یافتہ محمد یونس نے عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر چیف ایڈوائزر کا چارج سنبھالا-

    مرکزی بینک کے مطابق 20، 100، 500 اور 1000 روپے کے نوٹ عبوری حکومت کی ہدایات پر چھاپے جا رہے ہیں، نئے نوٹوں میں’ شیخ مجیب الرحمان کی تصویر شامل نہیں ہوگی، مذہبی ڈھانچے، بنگالی روایات، اور جولائی کے انقلاب کے دوران کھینچی گئی "گرافٹی” کو شامل کیا جائے گا۔

    بنگلہ دیش بینک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسنیارا شیکھا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نئے نوٹ کو اگلے چھ ماہ کے اندر مارکیٹ میں جاری کیا جا سکتا ہے۔

    اخبار کے مطابق، بینک اور وزارت خزانہ کے حکام نے کہا کہ موجودہ نوٹوں سے لیڈر کی تصویر ہٹا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر، چار نوٹوں کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے، اور باقی کو مرحلہ وار دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے فنانس انسٹی ٹیوٹ ڈویژن نے ستمبر میں نئے نوٹوں کے لیے ایک تفصیلی ڈیزائن کی تجویز پیش کی تھی۔

  • دبئی میں 24 قیراط سونے سے بنے نمائشی کرنسی نوٹ تیار

    دبئی میں 24 قیراط سونے سے بنے نمائشی کرنسی نوٹ تیار

    دبئی میں 24 قیراط سونے سے اصل جیسے نظر آنے والے نمائشی کرنسی نوٹ تیار کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیاکے مطابق جیولر راہول ساگر نے یہ منفرد کرنسی نوٹ تیار کیے جن کا مقصد اماراتی ثقافتی میں سونے سے جڑی روایت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،ہر نوٹ کے اندر 0.1 گرام سونا موجود ہے جبکہ اوپر دبئی کی عمارات کی ایک تصویر ہے اور اس کا سیریل نمبر بھی کافی منفرد ہے،یہ اصل کرنسی نوٹ نہیں بلکہ اسے تحفے کے طور پر خریدا جاسکتا ہے۔

    راہول ساگر کے مطابق 24 قیراط کے نوٹ جدید طریقہ کار سے تیار کیے گئے ہیں جن میں 0.1 گرام سونے کی پتلی تہہ موجود ہے، ان کرنسی نوٹوں کو منفرد بنانے والی چیز اس کا طریقہ کار ہی ہے جس کی مدد سے ہم حقیقی سونے کو ایک لچکدار نوٹ کا حصہ بنانے میں کا میاب ہوگئے، اس طریقہ کار کی وجہ سے یہ کرنسی نوٹ پائیدار ہوگئے ہیں، ورنہ عام سونے سے بنے نوٹ وقت کے ساتھ خراب ہو جاتے ہیں،یہ کرنسی نوٹ آن لائن بھی دستیاب ہیں اور ایک نوٹ کی قیمت 159 اماراتی درہم (12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

  • جعلی کرنسی کے خاتمے کیلیے پلاسٹک نوٹ

    جعلی کرنسی کے خاتمے کیلیے پلاسٹک نوٹ

    جعلی کرنسی روک تھام کے لئے نئے پلاسٹک نوٹ بارے سٹیٹ بینک نے فیصلہ کر لیا ہے

    اب نوٹ صرف کاغذ نہیں بلکہ پلاسٹک کے بھی ہاتھوں میں ہوں گے، جعلی کرنسی ختم کرنے کا توڑ سٹیٹ بینک نے نکال لیا، آئی ایم ایف مشن پاکستان کے دورے پر ہے، قرض کی قسط کے لئے مذاکرات جاری ہیں، ایسے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کے حکام جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیں گے، پلاسٹک کے کرنسی نوٹ مشرق بعید کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں استعمال ہو رہے ہیں

    آئی ایم ایف کو اقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت ملکی رپورٹ جاری کرنے پر بھی بریفنگ دی جائے گی، آئی ایم ایف نے پاکستان سے انسداد کرپشن کے اداروں کی استعداد کے بارے میں ماہرین سے رپورٹ تیار کرانےکی شرط رکھی تھی، آئی ایم ایف کو حکومتی اداروں کی استعداد بہتر بنانے اور نجکاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی

    آئی ایم ایف کا پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، گزشتہ روز آئی ایم ایف کی ٹیم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کی تھی اور مذاکرات کا پہلا دور بھی ہوا تھا،جس میں آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے،حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس کے گردشی قرض منجمد رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہےآئی ایم ایف نے بجلی و گیس چوری ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن ختم ہوگیا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مساج سنٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور بلیک میلنگ کے حوالہ سے درخواست پر سماعت

    حیدرآباد پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی کو بے نقاب کردیا

  • اسٹیٹ بینک کا  تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ

    اسٹیٹ بینک کا تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ

    کراچی:اسٹیٹ بینک نے تمام مالیت کے نئےکرنسی نوٹ لانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق نئے نوٹ بین الاقوامی سکیورٹی فیچرکے ساتھ چھاپے جائیں گے نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن اور ہائی سکیورٹی فیچرکے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے، نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک شروع ہوچکا ہے، امید ہےکہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل ہوجائےگا گورنر اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہےکہ بھارت کی طرز پر کرنسی نوٹ کی تبدیلی اچانک نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی رہی جبکہ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، ایک موقع پر ڈالر کی قدر 16 پیسے کی کمی سے 279 روپے 43 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی بعدازاں بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ضروریات کے لیے ادائیگیوں کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 5 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 64 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ، اوپن کرنسی مارکیٹ میں سپلائی معمول کے مطابق ہونے سے ڈالر کی قدر 7 پیسے کی کمی سے 281 روپے 9 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

    پی ٹی اے اور آئی ٹی انڈسٹری کا چین کے ساتھ معاہدہ

    ضلع خیبر میں 434 دینی مدرسہ کے طلباء کی دستار بندی تقریب

    اوچ شریف :ایلیٹ فورس اہلکار غریب سید خواتین کے پلاٹ پر قبضہ کیلئے سرگرم

  • 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بند ہو رہے؟ ترجمان سٹیٹ بینک کا موقف

    5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بند ہو رہے؟ ترجمان سٹیٹ بینک کا موقف

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ بند کیے جانے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا

    ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ایسی کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے جس کے نتیجے میں 5000 روپے کا نوٹ بند کیا جا سکتا ہے۔ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں،ایسی کسی بھی کارروائی کا پہلے سے اعلان کیا جاتا ہے ، عوام کو اپنے کرنسی نوٹوں کو مجاز بینکوں کے ذریعے تبدیل کروانے کے لیے کافی وقت دیا جاتا ہے،

    دوسری جانب نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جعلی ہے حکومت پاکستان اس قسم کے جعلی نوٹیفیکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی

    ابھی ایم پی او کو کالعدم تو نہیں کیا بلکہ کچھ شرائط عائد کی ہیں

    پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

    عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

     شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرایک نوٹفکیشن وائرل ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پانچ ہزار کا نوٹ بند کیا جا رہا ہے اسے 30 ستمبر تک بدلوا لیں، تا ہم اب حکومت کی طرف سے موقف آیا کہ یہ نوٹفکیشن جعلی ہے اور سٹیٹ بینک کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے،

  • پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں رواں برس 31 دسمبر تک کی توسیع

    پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں رواں برس 31 دسمبر تک کی توسیع

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک کی توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی :اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 100 ،50 ، 10اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبرتک توسیع کی گئی ہے، عوام پرانے نوٹ اسٹیٹ بینک آفس آکر تبدیل کروا سکتے ہیں۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد 100 ،50 ، 10اور 1000 کے پرانے نوٹ قابل استعمال نہیں ہوں گے۔

    ریاست کے اندر ایک ریاست نہیں بنیں گے،اسٹیٹ بینک


    اس سے پہلے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی وفاقی حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق مورخہ 23 دسمبر 2022، میعاد ختم ہونے پرمدت کے دوران، پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ منسوخ ہو جائیں گے، اور ان کا تبادلہ نہیں کیا جا سکے گا۔

    اسٹیٹ بین کی جانب سے کہا گیا کہ بینک نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں یہ آخری توسیع ہے عوام اس توسیع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوٹوں کو مقررہ مدت تک تبدیل کر والیں-

    صنعتی سلائی مشین،کپاس کے درآمدی بیج اور زرعی آب پاشی آلات پر سیلز ٹیکس کی تجاویز…

    اس سےقبل آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر پروگرام کے تحت اسٹیٹ بینک کو مجوزہ خودمختاری پر شدید تنقید کے بعد مرکزی بینک نے صورتحال کو واضح کرنے اور ناقدین کی جانب سے انتہائی سخت قرار دی گئی ترامیم کی حمایت حاصل کرنے کے لیے 2دستاویز جاری کیں ن دستاویز میں دلیل دی گئی کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں مجوزہ ترامیم سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہو گا نہ ہی بینک ’ریاست کے اندر ایک ریاست‘ بنے گا، بینک اپنے کردار کو مہنگائی کنٹرولر تک محدودرکھنےکےبجائےمستحکم اقتصادی ترقی اور ترقی کے حصول کے لیے کام کرتا رہے گا۔

    معیشت مضبوط اورملازمتوں کےمواقع پیداہورہے ہیں،وزیراعظم

    دستاویز میں کہا گیا کہ ترامیم وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کے درمیان ہم آہنگی کو بڑھانے میں مدد دیں گی تاکہ اقتصادی ترقی اور افراط زر کے درمیان توازن کو بہتر بنایا جا سکے،اسٹیٹ بینک حکام پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ رہیں گے،نیب اور ایف آئی اے مبینہ مجرمانہ معاملات کی تحقیقات کر سکتے ہیں۔

    اسٹیٹ بنک نے ’رسپانس ٹو‘ کے عنوان سے ایک مقالے میں کہا کہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کرنا اسٹیٹ بینک کے مجوزہ ترامیم کے تحت تین مقاصد میں سے ایک ہے، جس میں ملکی قیمتوں میں استحکام (افراط زر) اور مالیاتی استحکام شامل ہے، ترامیم کے چھ اہم مقاصد ہیں، اسٹیٹ بینک کے مقاصد کو واضح طور پر بیان کرنا تاکہ اس کے احتساب کو بہتر بنایا جا سکے۔

    ملتان سے جدہ جانیوالی پی آئی اے پروازو فنی خرابی کے باعث کراچی اتارلی گئی