امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ظاہر کیا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ جنوری 2026 سے جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے عبوری رہنما کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ جے ڈی وینس کو وینزویلا کا قائم مقام نائب صدر دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی، جس کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کر کے امریکی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
ٹرمپ کی اس متنازع پوسٹ پر عالمی سطح پر شدید ردعمل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل
