Baaghi TV

Tag: کرنسی

  • ڈالر کی اونچی اڑان جاری،نیا ریکارڈ،اوپن مارکیٹ میں قیمت فروخت 243 ہو گئی

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری،نیا ریکارڈ،اوپن مارکیٹ میں قیمت فروخت 243 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی عدم استحکام، ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، روپے کی قدر مسلسل کم ہو رہی ہے

    انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے 99 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 240 روپے ہو گئی ہے،انٹربینک میں پہلی بار ایک امریکی ڈالر 240 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 243 روپے ہے

    گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 09 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 236 روپے 01 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی تا ہم آج پھر ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ نالائق اعظم شہباز شریف نے معشعیت کی تباہی پھیر دی ہے صرف پہلے 100 روز میں ڈالر تقریباً 60 روپے مہنگا ہو کر 240 روپے کا ہوگیا مہنگائی کا مزید بڑا طوفان آئے گا غریب آدمی کے لئے گزارا کرنا مشکل ہوجائے گا

    سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

    تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • انٹربینک میں ڈالر 229، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 231 روپے میں فروخت

    انٹربینک میں ڈالر 229، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 231 روپے میں فروخت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے

    ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر،انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 19 پیسے مہنگا ،انٹربینک میں ڈالر 229 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 231 روپے میں فروخت ہو رہا ہے

    کئی مہینوں سے پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے پاکستان میں 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 204.85 کی سطح پر بند ہوئی تھی

    مالیاتی بحران خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے جو رکنے کا کسی صورت نام ہی نہیں لے رہی، ہر ہفتے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    ماہرین کے مطابق ملک کا بڑھتا ہوا درآمدی بل ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے جو عالمی مارکیٹ میں تیل، گیس اور اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بڑھا ہے اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور غیر یقینی سیاسی صورتحال نے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا ہے

    دوسری جانب ساڑھے 4 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 ارب 40 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 24 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے،

    اسلام آباد سے سینئر صحافی انصار عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیگ کر کے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب ڈالر بھی روپیے کو روندتے ہوے روز نئی سے نئی چوٹیاں سر کر رہا ہے۔ اس طرف بھی کوئی توجہ دیں۔

    لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

    سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

    تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • مہنگائی کا علاج :کرنسی کی بجائےسونےمیں لین دین رواج پکڑنے لگا

    مہنگائی کا علاج :کرنسی کی بجائےسونےمیں لین دین رواج پکڑنے لگا

    ہرارے:دنیا بحرانوں کی زد میں ہے اوردیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے اکثرممالک کی کرنسیاں شدید زوال کا شکارہیں ، حالات میں دنیا میں کئی ممالک نے کرنسی کی بجائے سونا جمع کرنا شروع کردیا ہے،اسی نظریے کے تحت زمبابوے نے مہنگائی کا علاج نکال لیا، ملک میں کرنسی کی بجائے سونے میں لین دین کی حوصلہ افزائی کی جانے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں بڑھتی مہنگائی پر قابو کے لیے کرنسی کی بجائے سونے میں لین دین شروع ہو گیا ہے، زمبابوے کے مرکزی بینک نے اس سلسلے میں سونے کے سکے فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔

    مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں کاروباری اور مالیاتی لین دین کے لیے سونے کے سکے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

    مرکزی بینک کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ سونے کے سکے 25 جولائی سے فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے، سونے کے سکے امریکی ڈالر، مقامی کرنسی اور دیگر بین الاقوامی کرنسیوں میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے مطابق خریدے جا سکیں گے۔

    بینک نے کہا کہ سونے کے سکوں کو نقد رقم میں منتقل کیا جا سکے گا، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے ذریعے تجارت ہو سکے گی۔

    یاد رہے کہ زمبابوے نے 2009 میں مالی معاملات کے لیے اپنی کرنسی ترک کر کے غیر ملکی کرنسیاں استعمال کرنا شروع کی تھیں، زیادہ تر لین دین امریکی ڈالر میں ہو رہا تھا، تاہم 2019 میں حکومت نے مقامی کرنسی ’زمبابوین ڈالر‘ دوبارہ متعارف کروا دیا تھا لیکن اس کی قدر پھر گرتی جا رہی ہے۔

  • پاکستانی بینکوں میں  ڈالرہی ختم ہونا شروع ہوگئے

    پاکستانی بینکوں میں ڈالرہی ختم ہونا شروع ہوگئے

    اسلام آباد:پاکستانی بینکوں ڈالرہی ختم ہوگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستانی بینکوں کے پاس ڈالر ختم ہو چکے ہیں اور اب وہ اپنے گاہکوں کے لیے تجارت سے متعلق ادائیگیوں کے لیے مختلف ذرائع سے قرض لے رہے ہیں، بشمول ان کے اپنے ڈپازٹرز۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے تبادلے میں فارورڈ پریمیم گزشتہ چند دنوں میں گھٹ کر منفی ہو گئے، یہ ایک بہت ہی غیر معمولی پیش رفت ہے جو بینکوں میں ڈالر کی لیکویڈیٹی کی شدید کمی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق زرمبادلہ کے لیے فارورڈ مارکیٹوں میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھنے والے بینکرز منافع کو بتاتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے تقریباً ایک ماہ قبل مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت روک دی ہے۔ اسٹیٹ بینک بھی بعض اشیا کی درآمد پر پابندی کے باوجود مختلف ذرائع سے ڈالرآرہے ہیں‌۔اقدامات میں LCs کی پروسیسنگ میں "انتظامی” تاخیر کرنا شامل ہے۔

    پاکستانی 11 ماہ کے دوران کروڑوں ڈالرز کی چائے پی گئے،ادارہ شماریات کی رپورٹ

    ادھر ڈالر 212 روپے سے بھی تجاوز کرگیا، سونا بھی مزید 1500روپے مہنگا۔تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی اوپن مارکیٹ قیمت 212 اور انٹربینک قیمت 208 روپے سے تجاوز کرگئی۔ تیل کی ادائیگیوں کی مد میں دباؤ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی اور سرکاری ذخائر مزید گھٹ کر 8 ارب 9 کروڑ ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث جمعہ کو بھی ڈالر کی بلند پرواز جاری رہی جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے انٹربینک ریٹ 208 روپے اور اوپن مارکیٹ نرخ 212 روپے کی نئی بلند ترین سطح سے بھی تجاوز کرگئے۔

    ڈالر کی اونچی اڑان ،اوپن مارکیٹ میں212 روپے کا ہو گیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 209 روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک روپے 8 پیسے کے اضافے سے 208.75 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.50 روپے بڑھ کر 212 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف قرض پروگرام کے معاہدے پر رضامند نہیں بلکہ پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بھی عائد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

    روس نے یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں میں پیٹرول سے 93 بلین ڈالر کمائے

    ماہرین کے مطابق اس سے پروگرام میں شمولیت کا عمل طول اختیار کررہا ہے اور مالیاتی بحران میں خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے۔علاوہ ازیںپاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 742 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر بڑھ کر 1846 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • روبل میں لین دین،روسی کرنسی کی قدر میں حیران کن اضافہ

    روبل میں لین دین،روسی کرنسی کی قدر میں حیران کن اضافہ

    روسی کرنسی روبل کی قدر میں سنہ 2015 کے بعد حیران کن اضافہ سامنے آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق روس کے اہم سی آئی بینک کے مطابق گیس کی فروخت کی وجہ سے روبل کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔جون سن 2015 کے بعد گزشتہ سات برسوں میں پہلی مرتبہ روسی کرنسی روبل کی ڈالراور یورو کے مقابلے میں قدر میں اضافے نے ماہرین کو ششدر کر دیا ہے۔

    روس کے مطابق یورپ کے چون اہم کسٹمرز نے گیزپروم بینک میں جمعرات انیس مئی کو اکاؤنٹ کھلوائے ہیں۔ان کسٹمرز کو ہدایت دی گئی تھیں کہ وہ گیس کی خریداری کی قیمت روسی کرنسی روبل میں ادا کریں اور اس مناسبت سے ماسکو حکومت کی مہلت بھی ختم ہونے کو ہے۔ان اکاؤنٹس کے کھلوانے کی ایک بڑی وجہ یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کی جانب سے رکن ریاستوں کو دی گئی وہ رعایت ہے جس کے تحت وہ روسی گیس کی خریداری کا سلسلہ جاری رکھ سکتی ہیں بشرطیکہ اس عمل سے پابندیوں کی خلاف ورزی نہ ہو۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ روبل کی قدر میں اضافے کی سب سے اہم وجہ ماسکو حکومت کا یورپی اقوام کو گیس و تیل کو خریداری پر ادائیگیاں یورو کی بجائے روبل میں کرنے کا فیصلہ ہے۔

    جمعہ بیس نومبر کی صبح یورپی کرنسی یورو کے مقابلے میں روبل کی قدر میں پانچ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بظاہر ماسکو کے بازارِ حصص کی مجموعی حیثیت عدم استحکام کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قدر میں اضافہ چار فیصد بتایا گیا ہے۔

    روبل کی قدر میں اضافہ ایسے وقت میں دیکھا گیا جب روس کو ایک بڑے اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔ اس بحران کی اہم ترین وجہ روس کی یوکرین کے خلاف فوج کشی ہے۔ رواں برس اب تک روبل نے ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر میں تیس فیصد اضافہ کیا ہے۔

  • کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم بیان جاری

    کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم بیان جاری

    اسلام آباد:کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں، اسٹیٹ بینک کا اہم بیان جاری ،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

    مرکزی بینک کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں اطلاع دی گئی ہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ ایک سال مزید آگے بڑھا دی گئی ہے۔ایس بی پی کے مطابق پرانے کرنسی نوٹ 31 دسمبر 2022 تک اسٹیٹ بینک کے کاؤنٹرز سے تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نئے نوٹوں کی سیریز 2005 سے 2008 تک جاری کی گئی تھی اور پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کا استعمال آہستہ آہستہ بند ہو گیا تھا۔جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کیے جاچکے ہیں، لیکن اب حکومت نے ایک مرتبہ پھر پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔31 دسمبر 2022 تک 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کی سروسز کارپوریشن برانچز سے تبدیل کرائے جا سکیں گے۔

    یہ سہولت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور، مظفرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کی سروسز برانچز پر دستیاب ہے۔

  • اونچی اڑان کے بعد مارکیٹ سے ڈالر غائب

    اونچی اڑان کے بعد مارکیٹ سے ڈالر غائب

    اونچی اڑان کے بعد مارکیٹ سے ڈالر غائب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر نے اونچی پرواز پکڑ لی ہے

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 182روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے انٹربینک میں کاروبارکے دوران ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 182 روپے 30 پیسے تک جا پہنچی

    چھ روز قبل انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد 181.73 روپے پرآ گیا تھا جو تاریخ کی بلند ترین سطح تھی اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں ملکی تجارتی خسارہ جنوری کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہو کر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر رہا فروری میں ملکی درآمدات 5 ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ جنوری میں ملکی درآمدات 6 ارب 31 کروڑ ڈالر تھیں

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر مارکیٹ سے غائب ، ڈالر کی ادائیگی کے لئے اضافی قیمت طلب کی جا رہی ہے، ڈالر مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گیا ہے، ڈیلروں نے ڈالر مقررہ قیمت سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے، ڈالر مارکیٹ سے غائب ہونے کی فی الوقت کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تا ہم مارکیٹ میں اسوقت ڈالر کی قلت ہے، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج ڈالر کی مارکیٹ میں قلت نظر آ رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سمگل کیا جا رہا ہے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں میں عدم تواز ن پیدا ہو گا بیرونی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگیوں میں مزید اضافہ ہو گا

  • حوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    حوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

    کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کی اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزم بابر ڈوسانی گرفتارکر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے، کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بابر ڈوسانی جو کہ کار شو روم کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور غیر ملکی کرنسی کی خرید وفروخت میں ملوث ہے، جس پر انکوائری نمبر 10/2022 درج کر کے، ایف آئی اے، کارپوریٹ کرائم سرکل، کراچی نے نجی حوالا/ ہنڈی ایجنٹ بابر ڈوسانی ولد اقبال ڈوسانی کے کار شو روم میسرز ڈوسانی موٹرز واقع دکان نمبر 4، FL-23، گلشن جمال راشد منہاس روڈ کراچی پر چھاپہ مارا،ملزم فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) 1947 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی بل / پرچی کے بغیر کار شو روم کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں مصروف تھا

    کار شو روم کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ساتھ انوائسز اور پاکستانی روپے برآمد ہوئے، تفصیلات درج ذیل ہیں:- 1. امریکی ڈالر 72,539/-2. برطانوی پاؤنڈ 26,050/- 3. سعودی ریال 20,218/- 4. اماراتی درہم 111,69 5. ترک لیرا 34,000/ 6. 2,194,000/- پاکستانی روپے،

    ضبط شدہ دستاویزات کے ساتھ ساتھ ملزم کے موبائل واٹس ایپ سے حاصل کیے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزم غیر ملکی ترسیلات زر کی بیرون ملک منتقلی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے اور امریکی ڈالر سمیت مختلف غیر ملکی کرنسیوں کو بغیرکسی بھی رسید / پرچیوں کے اجراء کے، مختلف افراد/ فریقین کو فروخت/سپلائی کر رہا ہے، جو کہ امریکی ڈالر کی قیمتوں میں افراط زر اور ملک کے معاشی نظام کو نقصان پہنچانے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔

    لہذا، ملزم محمد بابر اقبال ڈوسانی ولد محمد اقبال ڈوسانی کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 06/2022 زیر دفعہ 4/5/23 FER ایکٹ 1947 و دفعہ 3/4 اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ (ترمیم 2020) و دفعہ 109 تعیزرات پاکستان کے تحت درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

  • روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:شوکت ترین کا بیجنگ میں بیان

    روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:شوکت ترین کا بیجنگ میں بیان

    بیجنگ: روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:شوکت ترین کا بیجنگ میں بیان ،اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں‌ گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے چھٹی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں اور ڈالر ذخیرہ کرنے والے عناصر کو خبردار کرتے رہے ہیں کہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔

    انہوں نے ان عناصر سے کہا کہ وہ روپے پر اعتماد رکھیں کیونکہ یہ مزید مستحکم ہو گا ۔ چین کے دورے سے متعلق وزیر خزانہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

     

     

    خیال رہے کہ چین میں موجود وزیراعظم پاکستان عمران خان آج چینی صدر کے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی آج شام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کی کل چین کے صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

    یاد رہےکہ کل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 4 پیسے کی کمی ہوئی تھی ۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175.52 سے کم ہو کر 174.48 روپے پر بند ہوا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 175 روپے 10 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

    ڈالر بلند سطح پر پہنچنے کے بعد آئی ایم ایف سے ایک ارب روپے کا قرض دینے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے گزشتہ سال دسمبر میں ڈالر 178 روپے 24 پیسے کی بلند سطح پر تھا۔

    گزشتہ روز گزشتہ روز کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 89 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

  • رسالپور:غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن

    رسالپور:غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن

    رسالپور:غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن ،اطلاعات کے مطابق رسالپور ضلع نوشہرہ میں غیر ملکی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ایک لاکھ ریال (100000) اور 3000 یورو برآمد ہوئے۔

    ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی صاحب اور ڈائریکٹر کے پی مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر کرنسی اسمگلنگ کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے، ایف آئی اے سی بی سی پشاور نے مقامی پولیس کی مدد اور تعاون سے 02 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    رسالپور ضلع نوشہرہ۔ ملزم شاہ فیصل ولد عبدالباسط اور تمور ولد محمد فیاض کو غیر ملکی کرنسی ایک لاکھ سعودی ریال اور 3000 یورو سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    ملزم 100000 (ایک لاکھ سعودی ریال) اور 3000 یورو بغیر کسی قانونی اختیار کے لے جا رہا تھا۔

    انہوں نے فارن ریگولیشن ایکٹ 1947 کی خلاف ورزی کر کے جرم کیا ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔