Baaghi TV

Tag: کرپٹو کرنسی

  • ایران کا آبنائے ہرمز پر کرپٹو کرنسی میں ٹیکس وصولی کا فیصلہ

    ایران کا آبنائے ہرمز پر کرپٹو کرنسی میں ٹیکس وصولی کا فیصلہ

    تہران نے دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول مزید سخت کرنے کے لیے پٹو کرنسی میں ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا ہے-

    برطانوی اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران اب یہاں سے گزرنے والے تیل کے ہر بحری جہاز سے فی بیرل ایک ڈالر ٹول ٹیکس وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ ادائیگیاں روایتی کرنسی کے بجائے ڈیجیٹل کرنسی یعنی کرپٹو میں کی جائیں۔

    ایران کی آئل، گیس اور پیٹرو کیمیکل ایکسپورٹرز یونین کے ترجمان حامد حسینی کا کہنا ہے کہ تہران اب اس گزرگاہ سے گزرنے والے تمام جہازوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ انہیں ریگولیٹ بھی کرے گا، ہر جہاز کو گزرنے کی اجازت دینے سے پہلے اس کے سامان کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ایران کو یہ دیکھنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے کیا اندر آ رہا ہے اور کیا باہر جا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ جنگ بندی کے ان دو ہفتوں کو ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال نہ کیا جائے، اگرچہ جہازوں کو گزرنے دیا جائے گا لیکن اس عمل میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ایران کو کوئی جلدی نہیں ہے۔

    مجوزہ نظام کے تحت ٹینکرز کو ای میل کے ذریعے اپنے سامان کی تفصیلات شیئر کرنی ہوں گی جس کے بعد حکام ٹیکس کا حساب لگائیں گے اور کمپنیوں کو بٹ کوائن جیسی ڈیجیٹل کرنسی میں ادائیگی کے لیے بہت تھوڑا وقت دیا جائے گا۔

    اس وقت تقریباً 400 بحری جہاز خلیج میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں اور ماہرین اس منظر نامے کو ایک بڑی پارکنگ لاٹ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب جہاز رانی کی بڑی کمپنی میرسک نے کہا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے لیکن فی الحال معمول کی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، اس معاملے پر عمان نے بھی اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عالمی معاہدوں کے تحت اس بین الاقوامی گزرگاہ سے گزر نے والے جہازوں پر کوئی ٹیکس یا فیس نہیں لگائی جا سکتی۔

  • پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے،پشاور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

    پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے،پشاور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

    پشاور ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کی غیر قانونی ٹریڈنگ کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا-

    پشاورہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کی غیر قانونی ٹریڈنگ کے خلاف دائر درخوا ست پر سماعت کرنے کے بعد تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ حکومت نے ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 متعارف کرایا ہے، آرڈیننس کے تحت لائسینسنگ اور ریگولیشن کے لئے لیگل فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے معاملات کو ریگولیٹ کیا گیا اور اس کے بعد یہ درخواست اب غیر موثر ہوگئی ہےْ

    پنجاب پولیس کے ریٹائر ہونے والے افسران کی فہرست جاری

    فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کیا جاتا ہے جسٹس کامران حیات نے فیصلے میں لکھا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں، اسٹیٹ بینک کے مراسلوں اور سرکلرز کے ذریعے مالی اداروں اور لوگوں کو صرف آگاہ کیا گیا ہے کہ اس قسم کی کرنسی کاروبار میں احتیاط کریں۔

    پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ اسٹیٹ بینک کے مراسلوں میں یہ ذکر نہیں ہے کہ کرپٹو کرنسی کا کاروبار جرم ہے، یا اس کے لئے کوئی سزا ہے، کرپٹو اور ڈیجیٹل فاریکس ٹریڈنگ کی ریگولیشن کا معاملہ پالیسی اور قانون سازی کا ہے اور یہ عدالتی اختیار میں نہیں آتا۔

    سہیل آفریدی کا دورۂ پنجاب ، ناروا سلوک کے شکووں پر خواجہ آصف کا ردعمل

    ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ قانون سازی اور پابندی کا اختیار انتظامیہ اور مقننہ کے پاس ہےدرخواست گزار کے مطابق منی کرپٹو ٹریڈنگ سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خدشات ہے، حکومت کی جانب سے ورچول ایسٹس آرڈیننس 2025 کے تحت ریگولیٹری فریم ورک متعارف کرا گیا ہے، کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فارکس کے لئے پالسی 2025 آئی ہے، اس سٹیج پر یہ درخواستیں غیر موثر ہوگئی ہے۔

  • بِٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بِٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے اتوار کو تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس سے قبل اگست میں بِٹ کوائن کی قدر پہلی بار ایک لاکھ 24 ہزار 500 ڈالر تک پہنچی تھی، تاہم اب یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہےرپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں بِٹ کوائن کی قیمت میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے جس کی بڑی وجہ امریکا میں ممکنہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خدشات ہیں۔ سرمایہ کار غیر یقینی حالات میں ’محفوظ سرمایہ کاری‘ سمجھے جانے والے اثاثوں کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔

    بلومبرگ نیوز نے کہا کہ امریکی حصص بازار میں اضافے نے بھی بِٹ کوائن کی قیمت کو سہارا دیا ہے، جب کہ وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے متعلق مذاکرات نے سرمایہ کاروں کو کرپٹو مارکیٹ کی جانب مزید متوجہ کیا ہے۔مزید برآں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کا خاندان کرپٹو کرنسیوں کے بڑے حامی ہیں اور مختلف کرپٹو منصوبوں میں شمولیت کے باعث ان کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔

    8 مسلم ممالک کا امن منصوبے پر حماس کے اعلان کا خیرمقدم

  • صدر ٹرمپ کا کرپٹو قانون "جینیئس ایکٹ” منظور

    صدر ٹرمپ کا کرپٹو قانون "جینیئس ایکٹ” منظور

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی سے متعلق پہلا جامع وفاقی قانون "جینیئس ایکٹ” پر دستخط کر دیے، جس کا مقصد اسٹیبل کوائنز کے لیے ضابطے طے کرنا ہے۔

    یہ قانون جمعہ کے روز ایک خصوصی تقریب میں سائن کیا گیا، جو ایک دن قبل ایوانِ نمائندگان سے بعض مخالفت کے باوجود منظور ہوا۔ایوانِ نمائندگان میں 206 ریپبلکن اور 102 ڈیموکریٹس نے قانون کے حق میں ووٹ دیا۔”جینیئس ایکٹ“ خاص طور پر اسٹیبل کوائنز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ، یہ وہ کرپٹو کرنسیاں ہوتی ہیں جو امریکی ڈالر یا دیگر محفوظ اثاثوں سے مکمل طور پر بیک ہوتی ہیں، اور مارکیٹ میں ان کا اتار چڑھاؤ کم ہونے کی وجہ سے انہیں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔

    تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت محنت کی، یہ ایک بہت اہم قانون ہے، جینیئس ایکٹ اور انہوں نے اس کا نام میرے نام پر رکھا۔ یہ واقعی زبردست قانون ہے۔”اس اہم موقع پر کانگریس کے اراکین کے ساتھ ساتھ رابن ہڈ، ٹیتھر، جیمنی اور دیگر بڑی مالیاتی و کرپٹو کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

    نئے قانون کے تحت اسٹیبل کوائنز کے اجراء، محفوظ رکھنے، لین دین اور ریگولیٹری عمل کی نگرانی کے لیے ایک وفاقی فریم ورک وضع کیا گیا ہے، جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ کرپٹو مارکیٹ میں شفافیت اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

    سینیٹ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

    بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

    بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

  • دبئی میں ایئر لائن ٹکٹ اور شاپنگ کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت

    دبئی میں ایئر لائن ٹکٹ اور شاپنگ کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت

    دبئی میں اب مسافر ایئر لائنز کے ٹکٹ کی خریداری اور دبئی ڈیوٹی فری پر شاپنگ کے لیے کرپٹو کرنسی استعمال کر سکیں گے۔

    اس حوالے سے دبئی ایئرپورٹ حکام نے عالمی کرپٹو اداروں کے ساتھ ایک معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت اماراتی ایئر لائنز کے ٹکٹس کی ادائیگی کرپٹو کرنسی کے ذریعے ممکن ہوگی۔حکومت دبئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری اسٹورز پر بھی کرپٹو کرنسی سے خریداری کی سہولت دستیاب ہوگی، جس سے صارفین کو جدید ڈیجیٹل ادائیگی کا ایک اور راستہ میسر آئے گا۔

    دبئی کے حکام نے اس پیش رفت کو اپنے ڈیجیٹل وژن کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی کو کرپٹو کرنسی سے مربوط ایک جدید ڈیجیٹل مرکز بنایا جا رہا ہے، جو عالمی سطح پر دبئی کی معیشت کو مزید مضبوط بنائے گا۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    یو اے ای کا نام ہائی رسک منی لانڈرنگ ممالک کی فہرست سے خارج

  • بلال بن ثاقب کی اہم امریکی سیاستدانوں اور ماہرین معیشت سے ملاقا تیں

    بلال بن ثاقب کی اہم امریکی سیاستدانوں اور ماہرین معیشت سے ملاقا تیں

    وزیر مملکت برائے کرپٹو کرنسی و ڈیجیٹل ن معیشت بلال بن ثاقب نے امریکا میں دورے کے دوران اہم امریکی سیاستدانوں اور ماہرین معیشت سے ملاقا تیں کیں۔

    رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی سینیٹر بل ہیگری، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    سینیٹر جم جسٹس BITCOIN Act کے شریک اسپانسر بھی ہیں اور حکومتی و بنیادی ڈھانچے میں بلاک چین کے استعمال کے حامی ہیں، اس کے علاوہ وزیرِ مملکت کی سینیٹر ٹیڈ کروز، کانگریس مین ٹرائے ڈاؤنگ، کانگریس مین ریان زنکی، کانگریس مین رک میک کورمک، اور کانگریس مین ڈیرک وین آرڈن سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

    نہ طیارے ہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر وقار اور عزت نفس ضرور ہے،چاڈ کا ٹرمپ کی پابندی پر جواب

    یہ تمام افراد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے پالیسیاں تشکیل دینے کے عمل میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں، خانگی شعبے کی نمائندہ، EdentifID کی بانی جِل کیلی بھی کانگریس مین میک کورمک کے ساتھ ملاقات میں شریک تھیں، جنہوں نے بلاک چین شناختی ٹیکنالوجی کے حوالے سے قیمتی تجاویز پیش کیں۔

    وزیرِ مملکت نے وائٹ ہاؤسس کے ایسوسی ایٹ کونسل کیون کلائن اور آگونا ایزے سے بھی ملاقات کی، بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم یہاں سیکھنے، سننے اور شراکت کے لیے آئے ہیں، پاکستان دنیا کے رہنماؤں کے ریگولیشن، جدت اور مالی شمولیت سے متعلق تجربات کا بغور مطالعہ کر رہا ہے تاکہ بہترین ماڈلز کو اپنے تناظر میں ڈھالا جا سکے، نہ کہ صرف ان کی نقل کی جائے۔

    وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی عمرے کی ادائیگی، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے

    دورے کے دوران پاکستان کی حالیہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا، جن میں اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا قیام، ورچوئل اثاثہ جات کا ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنا، اور ترسیلات زر کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اسٹیبل کوائنز کے استعمال جیسے اقدامات شامل ہیں۔

    وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ ہم ان افراد کے ساتھ میز پر بیٹھے جو دنیا کی مالیاتی سمت کا تعین کر رہے ہیں یہ نہ صرف ایک اعزاز بلکہ ایک واضح پیغام ہے کہ پا کستان صرف پیچھے رہ کر نہیں دیکھ رہا ہم قیادت کے لیے موجود ہیں، پاکستان جہاں نوجوان آبادی کی اکثریت، تیزی سے بڑھتی ہوئی فری لانس معیشت اور سالانہ 36 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات موجود ہیں، وہاں وہ شفافیت، رسائی اور طویل مدتی اثرات پر مبنی ذمے دارانہ جدت کے لیے ایک عملی نمونہ بن سکتا ہے۔

    عیدالاضحیٰ پر حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں 120 دن کی کمی اعلان

  • بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

    بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی

    نیویارک: دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 529 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

    سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن کی قدر میں صرف ایک دن میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ماہرین اس اضافے کی کئی وجوہات بیان کر رہے ہیں، جن میں امریکہ میں کرپٹو ریگولیشن میں بہتری اور بڑے اداروں کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری شامل ہے۔

    کرپٹو ریسرچ کمپنی کوائن شیئرز کے ماہر جیمز بٹرفل نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی خریداروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اس تیزی کی سب سے بڑی وجہ ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں یہ اضافہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کے باوجود ہو رہا ہے، جو اس کی الگ پہچان اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

    شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز لانچنگ کے دوران تباہ

    کرپٹو ڈیٹا پلیٹ فارم سوسو ویلیو کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ پبلک لسٹڈ کمپنیوں کے پاس موجود بٹ کوائن کی مقدار میں بھی 31 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کی مالیت تقریباً 349 ارب ڈالر بنتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو بٹ کوائن جلد مزید نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔

    بھارت کی بلوچستان میں دہشتگردی کی خفیہ مہم، وکی لیکس نے پول کھول دیا

  • نواز شریف سےبائنینس کے سابق سی ای او اور بانی سے ملاقات

    نواز شریف سےبائنینس کے سابق سی ای او اور بانی سے ملاقات

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے عالمی کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنینس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : ملاقات میں چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کےطور پر تقرر کا خیر مقدم کیا گیا اور ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔

    اعلامیہ کے مطابق چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتے بلاک چین ٹیکنالوجی اور گلوبل انٹرپرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کےلیے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔

    خیبر:ابرار آفریدی بھاری اکثریت سے صدر اور سجاد حسین جنرل سیکرٹری منتخب

    نواز شریف نے گفتگو کے دوران کہا کہ چانگ پنگ ژاؤ جیسی شخصیات سے ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں،پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کےلیے تیار کر رہے ہیں، پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کےلیے بالکل تیار ہے،ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے، نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹرپرائز کی راہ پر گامزن کرے گی۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف سندھ حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے،شرجیل میمن

    اعلامیہ کے مطابق دونوں نے رہنماؤں نے چانگ پنگ ژاؤ نے ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا اور کہا چانگ پنگ ژاؤ کے تقرر سے ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت بنے گا۔

  • دبئی کی کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر،  ڈیڑھ ارب ڈالر غائب

    دبئی کی کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر، ڈیڑھ ارب ڈالر غائب

    دبئی کی کرپٹو کمپنی سے ڈیڑھ ارب ڈالر غائب ہو گئے-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق دبئی میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائیبٹ (Bybit) ہیکرز کے نشانے پر آگئی، ہیکنگ کے حملے کے نتیجے میں ایک عشاریہ پانچ بلین ڈالر کو نقصان ہوا ہے جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری بھی قرار دیا گیا ہے اربوں ڈالر ز کی چوری کی خبر نے کرپٹو کرنسی کی سلامتی اور عدم استحکام کے بارے میں ایک بار پھر خدشات کو جنم دیا ہے۔

    دبئی کی ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (VARA) اس معاملے کو فعال طور پر دیکھ رہی ہے ہفتے کے روز خلیج ٹائمز کو ایک بیان میں وارا اتھارٹی نےکہا کہ ہیک اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہےجسکی وہ نگرانی کرتے رہیں گے جب تک معاملات ٹھیک نہیں ہو جاتے۔

    ناسا میں انٹرن شپ کا سنہرا موقع

    ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے واضح کیا کہ بائیبٹ کو دبئی میں ریگولیٹری لائسنس نہیں دیا گیا ہے،دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج دبئی میں مجازی اثاثہ سروس فراہم کنندہ (VASP)کےطور پر کام کرنےکا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلیےسخت لائسنسنگ کی ضروریات کو پورا کرنے پر کام کر رہا ہے۔

    دبئی میں ہیڈ کوارٹر ایکسچینج نے گزشتہ برس ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ اسے دبئی میں خوردہ، اہل سرمایہ کاروں اور ادارہ جاتی صارفین کے لیے ورچوئل اثاثہ جات کے تبادلے کی خدمات پیش کرنے کے لیے عارضی (نان آپریشنل) منظوری مل گئی ہےکمپنی نے اسے امارات میں کام کرنے کی مکمل منظوری حاصل کرنے کی جانب ایک ”اہم قدم“ قرار دیا تھا۔

    انٹیلجنس بیسڈ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،ملزمان فرار

    خلیج ٹائمز کے مطابق ریاد گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایک سرکردہ کرپٹو اثاثہ جات کے سرمایہ کار و مشیر کمال ایوب نے نشاندہی کی کہ کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیک اس وقت ہوا جب ہیکرز نے Bybit کے ”کولڈ والیٹ“ تک رسائی حاصل کی، ہیکرز نے تقریباً 1.5 بلین ڈالر کی قیمت ایک نامعلوم پتے پر بھیجی۔

    کمال ایوب کا کہنا تھا کہ اس سائبر کرائم کے بارے میں پریشان کن بات یہ ہے کہ ہیکرز نے ایک ”کولڈ اسٹوریج“ کرپٹو والیٹ کو نشانہ بنایا، اس قسم کے والیٹ کو چوری سے محفوظ رکھنے کے لیے انٹرنیٹ سے منسلک نہیں کیا گیا، لیکن پھر بھی اسے ہیک کرلیا گیانتیجے کے طور پر ہیکرز نے بائیبٹ کے (ایتھریم کرپٹو کرنسی) کولڈ والیٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور اسے نامعلوم پتے پر منتقل کر دیا انہو ں نے لین دین پر دستخط کرنے والے لوگوں کو ایک نقصان دہ لین دین کی منظوری دینے کے لیے بے وقوف بنایا، جس سے ہیکرز نے کنٹرول سنبھال لیا۔

    خیبر پختونخوا میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے

    بائیبٹ کے سی ای او بین زوہو نے کہا کہ یہ نقصان بائیبٹ ایتھریم کے تقریباً 70 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے، ایکسچینج 20 بلین ڈالر کے اثاثوں کا انتظام کرتا ہے تاہم بائبٹ نے صارفین کی واپسی کی تمام درخواستوں کو پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے،ہفتے کے روز Bybit نے اعلان کیا کہ جو بھی کرپٹو انڈسٹری کی اس بڑی چوری کو حل کرنے میں ہماری مدد کرے گا اس شخص کو 140 ملین ڈالر بطور انعام دیا جائے گا۔

  • صدر ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کردی

    صدر ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کردی

    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کی ہے، جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تیزی سے کئی بلین ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ ’میم کوائن‘کی ریلیز اس وقت ہوئی ہے جب وہ پیر کو امریکا کے 47ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں،اس منصوبے کو ٹرمپ آرگنائزیشن سے ملحقہ سی آئی سی ڈیجیٹل ایل ایل سی کے زیراہتمام لانچ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کمپنی قبل ازیں ٹرمپ کے برانڈ والے جوتے اور پرفیوم لانچ کرچکا ہے’میم کوائن‘ ایک وائرل انٹرنیٹ ٹرینڈ یا تحریک کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن ان میں اندرونی قدر کی کمی ہے اور یہ انتہائی غیر مستحکم سرمایہ کاری ہیں۔

    CoinMarketCap.com کے مطابق، ہفتہ کی دوپہر تک اس کے آغاز کے چند گھنٹے بعد، ’$Trump‘ کے لیے مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً 5.5 بلین امریکی ڈالر(4.5بلین پونڈ) تک پہنچ گئی،تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ اس منصوبے سے کتنی رقم کما سکتے ہیں۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل ‘ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’میرا نیا آفیشل ٹرمپ میم یہاں ہے! یہ ہر اس چیز کا جشن منانے کا وقت ہے جس کے لئے ہم کھڑے ہیں‘۔

    ’$Trump آفیشل ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 200 ملین ڈیجیٹل ٹوکن جاری کیے گئے ہیں اور مزید 800 ملین اگلے تین سالوں میں جاری کیے جائیں گے۔ویب سائٹ کے مطابق ’یہ ٹرمپ میم ایک ایسے لیڈر کا جشن ہے جو پیچھے نہیں ہٹتا، خواہ کیسی ہی مشکلات ہوں‘۔دوسری طرف ٹرمپ کی جانب سے کرپٹو کرنسی لانچ کیے جانے پر ان کے ناقدین نے ان پر صدارتی عہدے کو کیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔وشل میڈیا پر جاری ردعمل میں یہ کہا گیا کہ اس طرح کے ڈیجیٹل کرنسی میں فروخت سے پہلے قیمت بڑھانے کے لیے ہائپ کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں بعد میں سرمایہ کاروں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

      "سنو نیوز” بحران کا شکار، ملازمین کو نوٹس ،پی یو جے کارکنان کی حمایت میں آ‌گئی

    یورو اسٹار کی اجارہ داری ختم ، 500 ملین پاؤنڈ کا تیز رفتار ٹرین منصوبہ منظرعام پر آ گیا

    کام نہیں کررہے کہنے والے تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں، مئیر کراچی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹک ٹاک کو 90 دن کی مہلت دینے کا اعلان