Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • عدم برداشت بڑھنے لگی:وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بےعزتی کردی

    عدم برداشت بڑھنے لگی:وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بےعزتی کردی

    لاہور:عدم برداشت بڑھنے لگی:وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بےعزتی کردی ، اس بے عزتی کے چرچے دنیا میں وائرل ہونے لگے ہیں، اطلاعات ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے براہ راست نشریات کے دوران شعیب ملک کو گدھے سے تشبیہہ دے دی۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی سلیکشن اور مینجمنٹ پر انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔

     

     

    شائقین کرکٹ کی جانب سے ٹیم کے بیٹنگ مڈل آرڈر کو لیکر متعدد سوالات ہورے ہیں۔ ایسے میں سابق اسٹار کرکٹر وسیم اکرم نے بھی کپتان بابر اعظم کو ٹیم کی درست سلیکشن نہ کرنے پر مورد الزام ٹہرایا ہے۔سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کا ایک کلپ وائرل ہوا ہے جس میں وہ پاکستان کے مڈل آرڈر کی ناکامی پر اظہار خیال کررہے ہیں۔

    لیجنڈ کرکٹر کہتے ہیں کہ ایک سال سے سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستان کا مڈل آرڈر کمزور ہے۔ اب اگر میں کپتان ہوتا تو میرا ایک ہی مقصد ہوتا کہ ہم کیسے ورلڈ کپ جیتیں، اس کے لئے مجھے گدھے کو بھی باپ بنانا پڑے تو بنالوں گا کیونکہ میں ورلڈ کپ جیتنے جارہا ہوں۔

    وسیم اکرم اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر مجھے مڈل آرڈر میں شعیب ملک چاہیے تو میں اس بات کو یقینی بناؤں گا اور چیئرمین، سلیکٹر سے بات کروں گا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کومسلسل دوسری شکست:زمبابوے نے ایک رنز سے ہرا دیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کومسلسل دوسری شکست:زمبابوے نے ایک رنز سے ہرا دیا

    پرتھ:ٹی 20 ورلڈکپ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیدیا،اطلاعات کے مطابق زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی تو کریگ ارون اور ویسلی مدھویرے نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بیٹرز نے جارحانہ انداز اپنایا۔

    زمبابوے کو پہلا نقصان 42 سکور پر اٹھانا پڑا، حارث رؤف نے ارون کو پویلین بھیجا، کپتان نے 19 رنز بنائے، 43 سکور پر مدھویرے بھی کریز چھوڑ گئے، اوپنر نے 17 رنز کی باری کھیلی، شمبا 10 گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں سین ولیمز 31، سکندر رضا 9، چکابوا 0، برل 10، جونگوے 0، ایونز 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے، قومی ٹیم کی طرف سے محمد وسیم نے چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، شاداب خان نے تین شکار کیے۔

    قومی سکواڈ:

    بابراعظم (کپتان) ، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد ، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف

    زمبابوین سکواڈ:

    کریگ ارون (کپتان) ، ویسلی مدھویرے، کریگ ارون، شمبا، شان ولیمز، سکندر رضا، ریگیس چکابوا، ریان برل، لیوک جونگوے، بریڈ ایونز، رچرڈ نگروا، موذربانی

    پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ پاکستان کو بھارت نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں 4 رنز سے شکست دی تھی جبکہ زمبابوے کا جنوبی افریقا سے سپر 12 مرحلے میں ہونے والا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا

    لاہور:کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا گیا اور اب نیشنل بینک کرکٹ ارینا بن گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیلئے قومی بینک سے معاہدہ کر لیا۔این بی پی اور پی سی بی کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کے نیمنگ رائیٹس کےلئے ایم او یو پر دستخط،اطلاعات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

    معاہدے پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے دستخط کیے اور یہ معاہدہ 5 سال کیلئے ہوا ہے۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

    اس حوالے سے رمیز راجہ کا کہنا تھاکہ قومی بینک کا پی سی بی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز ہے، اسٹیڈیمز مارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہے اور دنیا بھرمیں اس کو اہمیت دی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کرکٹ کا گڑھ ہے اور نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ کی ایک تاریخ ہے۔ سی ای او نیشنل بینک کا کہنا تھاکہ ہماری بورڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کی شروعات ہیں، قومی ادارے کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کے رائٹس لینا اعزاز ہے۔

    مفاہمت کی یادداشت پر حال ہی میں این بی پی کے قائم مقام صدر رحمت علی حسنی اور پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں دستخط کئے جس کے تحت این بی پی کو نیشنل سٹیڈیم کراچی کےلئے آئندہ پانچ سال کےلئے نیمنگ رائیٹس ملیں گے۔

    بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    رمیز راجہ اور رحمت علی حسنی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ادارے نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کےلئے مل کر کام کریں گے جو ملک میں کرکٹ کی ترقی اور فروغ کےلئے بہت ضروری ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: اسٹوئنس کی جارحانہ بیٹنگ، آسٹریلیا7وکٹ سےکامیاب

    ٹی 20 ورلڈ کپ: اسٹوئنس کی جارحانہ بیٹنگ، آسٹریلیا7وکٹ سےکامیاب

    پرتھ:ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، اسٹوئنس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 17 گیندوں پر ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پرتھ کے گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز کو 158 رنز کا ہدف دیا۔

    آسٹریلوی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں ابتداء میں محتاط انداز اختیار کیا، 26 کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ وارنر اور 60 رنز پر مچل مارش پویلین لوٹ گئے۔

    گلین میکس ویل کریز پر آئے تو انہوں نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور صرف 11 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 23 رنز جڑ دیئے، وہ چھکا لگانے کی کوشش پر باؤنڈری پر متبادل کھلاڑی بندرا کے شاندار کیچ کی بدولت میدان بدر ہوئے۔

    مارکس اسٹوئنس نے کریز پر کپتان آرون فنچ کو جوائن کیا تو کھیل میں نئی جان ڈال دی، انہوں نے آتے چھکوں اور چوکوں کی برسات کردی، صرف 17 گیندوں پر 300 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹس کے ساتھ نصف سنچری بنا ڈالی، وہ 18 گیندوں پر 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

    اسٹوئنس کی دھواں دھار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے ہدف 21 گیندوں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فنچ 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے دھنن جیا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے اور مہیش تھکشانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، پاتھون نسانکا 40 اور چرتھ اسالانکا 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، دھنن جیا ڈی سلوا نے 26 رنز بنائے۔

    آسٹریلوی بولرز میں جوز ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایشن ایگر اور گلین میکس ویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    آسٹریلوی بیٹر مارکس اسٹوئنس کو جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پتہ نہیں عمران خان نے مجھےکیوں نکالا:سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کی معصومانہ گفتگو

    اس موقع پر سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کو شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی کو ممکن بنائیں۔
    سری لنکا کے خلاف میچ سے کچھ گھنٹوں قبل آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

    بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی

    قبل ازیں آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 89 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (وکٹ)، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایشٹن ایگر، جوش ہیزل ووڈ۔

    بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق…

    سری لنکا کا اسکواڈ:

    کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، چارتھ اسالنکا، بھانوکا راجا پاکسا، وینندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، بنورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا۔

  • بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی

    بھارت کیخلاف میچ میں شکست، وزیراعظم، مریم نواز کی شاہینوں کی حوصلہ افزائی

    لاہور:وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کی تعریف کی ہے۔

    بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی، بھارت نے کوہلی اور پانڈیا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 160 رنزکا ہدف آخری گیندپر حاصل کیا، کوہلی 82 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

     

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ شاندار کوشش ٹیم پاکستان، بہترین گیم۔ان کا کہنا تھاکہ آج کا میچ اچھا ہوا اور پاکستان نے جیت کے لیے اچھی کوشش کی ہے۔

    میچ پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہارنے میں میں کوئی شرم کی بات نہیں، کوشش کرنا اہمیت رکھتا ہے اور ہم نے آج آپ کو کوشش کرتے دیکھا۔

    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ آج کا میچ بڑا سنسنی خیز تھا اور کچھ بھی ہوسکتا تھا، ٹیم پاکستان اگلے مقابلے کے لیے تیار رہو۔

    یاد رہے کہ آج ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی۔بڑے ایونٹ کے بڑے معرکے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

  • غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ

    غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ

    لاہور:غلط منصوبہ بندی میچ ہارنے کا سبب بنی:ٹیم مینجمنٹ کونظرثآنی کرنی چاہے:ماہرین وشائقین کرکٹ کی طرف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست پرماہرانہ رائے اور تجاویز دی ہیں

    پاکستان کی شکست پرشکستہ دل ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا خیال ہےکہ آج پاکستان کے ہارنے کی ویسے تو بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن بنیادی طور پر دوبڑی وجوہات ہیں

    پاکستان ٹیم کے ذمہ داروں کوشاید پاکستان کی بیٹنگ لائن کا درست اندازہ نہیں جسے پہلے لانا چاہیے تھا وہ بعد میں بھیجا گیا اور جو بعد میں بھیجا جانا چاہیے تھا اس سے اوپننگ کروا کرٹیم کوشکست سے دوچار کیا گیا ہے

    ماہرین کا خیال ہے کہ پہلی بار افتخار کو کھل کرکھیلنے کا موقع ملا ہے اور اس نے بہتر انداز سے اپنی اہلیت ثابت کی ہے اورزبردست کھیلا ہے

    ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا خیال ہے کہ ہمارےہاں رضوان کو ٹاپ لیول کا کھلاڑی قرار دیا جاتا ہے لیکن 2 میچز کے علاوہ اس نے پاکستان کو کون سے دوسرے کوئی میچ جتائے، اہل رائے کا یہ بھی کہنا تھا کہ رضو ان کے خلاف ہندوستانیوں کا زبردست آف سائیڈ پلان تھا۔جووہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے

    میلبرن:ٹی20 ورلڈکپ کےسپر12مرحلہ:بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ:14 اوورز کے اختتام…

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی فٹ نہیں ہیں اور ان کے رن اپ نے کریز تک پہنچنے کے لیے جواور جس طرح منظرسامنے آیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو زبردستی ٹیم میں شامل کیا گیا ، شائقین پوچھتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا جبکہ علم بھی تھا کہ وہ کھیل نہیں پائے گا پھربھی اس کو شامل کرکے کس کو خوش کیا گیا

    نواز کے کھیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک سپنرکو کھیلنا اور چھکے مارنا بہت آسان ہوتا ہے پتہ نہیں پھر اس موقع پرغیرمتوقع فیصلہ کیوں کیا گیا

    شائقین کرکٹ اورماہرین کرکٹ کہتے ہیں کہ آصف علی تیز رنز بنانے کے حوالےسے ٹیم میں ہیں پھر بھی آٹھویں نمبر پر آئے اور شاداب اور نواز دونوں باؤلنگ آل راؤنڈرز نے آصف سے پہلے بیٹنگ کی یہ ناقص منصوبہ بندی نہیں تو اور کیا ہے

    ٹی20 ورلڈکپ:سپر12مرحلہ:سنسنی خیزمقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی بیٹنگ لائن میں بہت سی خامیاں دیکھی ہیں، سب سے بڑی اور پہلی بات تو یہ ہےکہ پاکستان کی اننگز کی 9ویں گیند تک پاکستانی بلے بازوں کو 8 گیندوں کی سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیسے کھیلنا ہے اور پھربڑی مشکل سے 9ویں گیند بلے سے جاٹکرائی جس سے بلے بازوں پر سے خوف کچھ کم ہوا اوراگریہ حال تھا تو وہ کیسے بھارتی باولروں کو آسانی سے کھیل سکتے تھے

    بھارت نوازایمپائرنگ:بھارت کیخلاف آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع ہوگئی، سابق…

    پاکستان کے فاسٹ باولروں نے اچھی باولنگ کی ، خاص کر حارث روف کا ذکرکرنا ضروری ہے اس نے بھی اچھی باولنگ کی ، جس پر کوہلی صرف 6 رنزبنا سکے ، ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ محمد نواز نے اچھی کوئی خاص باولنگ نہیں کی بلکہ الٹا نو بال بھی ان کے کھاتے میں پڑ گئی جو پاکستان کی شکست کا سبب بنی

    ان سب باتوں اور آرا کو پیش کرتے ہوئے ماہرین کرکٹ اور شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے میچوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنی ہے،

  • ٹی20 ورلڈکپ:سپر12مرحلہ:سنسنی خیزمقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    ٹی20 ورلڈکپ:سپر12مرحلہ:سنسنی خیزمقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    میلبرن:ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔

    بڑے ایونٹ کے بڑے معرکے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    بھارت اننگز

    روایتی حریف کی جانب سے کے ایل راہول اور کپتان روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم کے ایل راہول دوسرے اوور میں 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر روہت شرما تھے جو کہ 4 رنز پر ہی حارث رؤف کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے، سوریا کمار یادیو نے 15 رنز بنائے اور حارث رؤف کی ہی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئےچوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اکشر پٹیل تھے جو کہ 2 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔اس طرح بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان 20 اوور کی آخری گیند پراپنا ہدف پورا کرکے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا

    پاکستان اننگز

    اس سے پہلے ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 160رنز کا ہدف دیا تھا ۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

    بابر اور رضوان ناکام
    پاکستان کی پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گر گئی، بابر پہلی ہی گیند پر عرشدیپ کا شکار بن گئے۔بابر کے بعد شان مسعود کریز پر آئے، رضوان بھی بھارتی بولرز کے سامنے بجھے بجھے نظر آئے۔ 15 رنز کے مجموعی اسکور پر رضوان بھی عرشدیپ کا شکار بن گئے۔ انہوں نے 12 گیندوں پر 4 رنز بنائے۔

    شان اور افتخار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ
    رضوان کےبعد افتخاراحمد میدان میں آئے اورشان مسعود کےہمراہ پاکستان کی گاڑی کو دوبارہ پٹری پرڈالنے کی کامیاب کوشش کی افتخار احمد نے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی، انہوں نے اکشر پٹیل کو ایک ہی اوور میں 3 چھکے بھی لگائے۔افتخار احمد کی دھواں دھار اننگز کا خاتمہ محمد شامی نے کیا۔ جس کے بعد شاداب خان کریز پر آئے لیکن وہ بھی صرف 5 رنز ہی بناسکے۔

    شاداب کے بعد حیدر علی شان مسعود کا ساتھ نبھانے میدان میں اترے لیکن وہ 2 رنز ہی بناسکے۔ اس طرح 98 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم میدان بدر ہوگئی۔115 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد نواز بھی شان مسعود کا ساتھ چھوڑ گئے۔ انہوں نے 9 رنز بنائے۔پاکستان کو ساتواں نقصان محمد آصف کی صورت میں ہوا۔ وہ صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ شان کی بھی ففٹی

    ایک اینڈ سے وکتیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور شان نے دوسرا اینڈا سنبھالے رکھا۔ ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 40 گیندوں پر ففٹی اسکور کی۔

    دوسری جانب شائقین کرکٹ کیلئے بھی اچھی خبر ہے کہ میلبرن کا موسم بھی قدرے بہتر ہوگیا، بارش کے امکانات انتہائی کم ہو گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا ہے جبکہ بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین 20، 20 اوورز کا میچ مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں، 4 میچز بھارت نے جیتے جبکہ 1 میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

    پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آ چکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔

    پاکستانی سکواڈ:
    کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    بھارتی سکواڈ:
    کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

  • میلبرن:ٹی20 ورلڈکپ کےسپر12مرحلہ:بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ:14 اوورز کے اختتام پر5 آوٹ 98رنز

    میلبرن:ٹی20 ورلڈکپ کےسپر12مرحلہ:بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ:14 اوورز کے اختتام پر5 آوٹ 98رنز

    میلبرن:ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ:14اوورز کے اختتام پر5 آوٹ 98 رنزبنائے ، پاکستان کے دو اوپنر بلے باز آؤٹ ہوکرواپس پویلین واپس جاچکےہیں

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے معرکے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے خود فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستانی اوپنر اننگز کا اچھا آغاز نہ کر سکے، کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بنا کر ارشدیپ کا شکار بنے۔

    افتخار احمد نے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکرآوٹ ہوئے ، جبکہ شان مسعود30 رنز پر کھیل رہے ہیں

    دوسری جانب شائقین کرکٹ کیلئے بھی اچھی خبر ہے کہ میلبرن کا موسم بھی قدرے بہتر ہوگیا، بارش کے امکانات انتہائی کم ہو گئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا ہے جبکہ بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین 20، 20 اوورز کا میچ مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں، 4 میچز بھارت نے جیتے جبکہ 1 میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

    پاکستان اور بھارت رواں سال دو بار مدمقابل آ چکے ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بدلہ چکا دیا۔

    پاکستانی سکواڈ:
    کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    بھارتی سکواڈ:
    کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

  • پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

    لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا کل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، اس میچ کے بارش سے متاثر ہونےکی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم اب میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

    میلبرن میں اتوارکو بارش کے امکانات میں کمی آرہی ہے اور مقامی وقت صبح دس بجے سے شام سات بجے تک کے اب 30 فیصد امکانات رہ گئے ہیں، شام سات بجے سے دس بجے تک بارش کے امکانات 50 فیصد رہ گئے ہیں جب کہ رات گیارہ بجے بارش کے ستر فیصد امکانات ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ بارش کے مقامی وقت صبح دس بجے سے شام سات بجے تک کے اب 30فیصد امکانات رہ گئے ہیں، شام سات بجے سے دس بجے تک بارش کے امکانات 50 فیصد ہیں جبکہ رات گیارہ بجے بارش کے 70 فیصد امکانات ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچز پر نظر ڈالی جائے تو اس وقت روہت شرما الیون کو بابر الیون پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں 6 مرتبہ آمنے سامنے آئیں،4 میچز بھارت نے جیتے جبکہ 1 میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری اور ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

    دوسری طرف پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک۔بھارت میچ کا سب کو انتظار ہے، بطور ٹیم ہم تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، بطور کھلاڑی اور کپتان میں چاہوں گا پورا میچ ہو کیونکہ سب لوگ اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔ پورا میچ ہوگا تو زیادہ اچھا ہوگا، جتنا بھی میچ ہو اور صورت حال جیسی بھی ہو، بطور ٹیم ہم تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پریس کانفرنس کے دوران سوال ہوا کہ لوگ پاکستان اور بھارت کے میچ کو دیکھ رہے ہیں کہ ایک بہترین باؤلنگ سائیڈ کا مقابلہ ایک بہترین بیٹنگ سائیڈ سے ہورہا ہے، آپ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں؟ کے کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہمارے فاسٹ باؤلر پرفارم کررہے ہیں، شاہین آفریدی بھی ٹیم میں واپس آئے ہیں، نسیم شاہ کے علاوہ حارث رؤف نے جس طرح اپنے گیم اور باؤلنگ کو بہتر بنایا ہے، باؤلنگ کے حوالے سے ہمارا اعتماد بہت بُلند ہے۔ کوشش کریں گے کہ ہمارے جو پلان ہیں اس پر عمل کریں اور 100 فیصد دیں، ہمارے ہاتھ میں رزلٹ نہیں ہے ہمارے ہاتھ میں کوشش کرنا ہے۔

    بھارت کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ہماری بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے وہ ہم سے اچھے طریقے سے ملتے ہیں، میرا خیال ہے یہی سپورٹس مین سپرٹ ہے، صرف بھارتی نہیں ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اچھے طریقے سے ملیں اور میدان میں اپنے ملک کے لیے 100 فیصد کارکردگی دکھاتے ہیں۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    شان مسعود کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود ٹھیک ہیں، ان کے تمام ٹیسٹ ٹھیک آئے ہیں، وہ کل کے لیے تیار ہیں، ابھی تک ہم نے پچ نہیں دیکھی کیونکہ دو دن سے پچ ڈھکی ہوئی ہے، کون سے 11 کھلاڑی میدان میں اتریں گے وہ ہمارے ذہن میں ہے لیکن وکٹ دیکھ کر مزید فیصلہ کریں گے۔

    بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کے لیے پلان سے متعلق سوال کی بابت قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کے لیے ہمارا پلان ہوتا ہے، کوشش کریں گے کہ جو ہم نے پلان کیا ہے، ہم اس پر 100 فیصد دیں۔ فخر زمان ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوئے، انہیں ابھی فٹ ہونے میں ایک دو میچ لگیں گے، وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور پہلے میچ کے لیے وہ دستیاب نہیں ہیں۔ شاداب خان اور محمد نواز کو ہم ابتدائی نمبروں پر بھیجتے ہیں، وہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں، وہ لوگ کھلے ذہن کے ساتھ کھیلتے ہیں، ہماری ٹیم کے لیے یہ ایک مثبت پوائنٹ ہے، آسٹریلیا میں گراؤنڈ بڑے ہیں تو یہاں پر زیادہ بڑے شاٹ نہیں لگیں گے، بھاگ کے رنز بنائیں تو آپ کو زیادہ ایج ہوگا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ چیلنج ہر میچ میں ہوتا ہے، خاص طور پر ٹی20 میں گیم تیزی سے تبدیل ہوتی ہے، جلدی فیصلے کرنے ہوتے ہیں، ایک اوور سے میچ دوسری طرف چلا جاتا ہے، اسی طرح ایک چھوٹی پارٹنرشپ یا رن آؤٹ ہونے سے میچ کا نتیجہ تبدیل ہو جاتا ہے، جتنا آپ مثبت رہیں گے اور جتنا اپنی پلاننگ پر عمل کریں گے، وہ زیادہ اچھا ہے۔ حارث رؤف نے یہاں پر کھیلا ہے، وہ یہاں کی کنڈیشنز سے بخوبی واقف ہے، جب وہ بگ بیش کھیلتے ہیں تو ان کا یہ ہوم گراؤنڈ ہوتا ہے، اس نے باؤلرز اور بلے بازوں کو کافی معلومات فراہم کی ہیں، انہوں نے شاہین آفریدی کی کمی بھی محسوس نہیں ہونے دی، میرا خیال ہے کہ ہمیں اس چیز سے کافی مدد ملے گی۔

    سابق کرکٹرز کے اس مؤقف پر کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو جلدی آؤٹ کردیں تو بھارت میچ جیت جائے گا تو اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میچ میں کوئی بھی کھلاڑی کارکردگی دکھا سکتا ہے، مجھے اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے، مڈل آرڈر نے کافی میچ جتوائے ہیں، مڈل آرڈر نے مشکل وقت میں کافی پرفارمنس دی ہوئی ہیں۔

  • بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

    بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کی میزبانی سے ہٹنےکے لیے بالکل تیار نہیں ، بھارت آئے نہ آئے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان نےکرنا ہے اور اگر نیوٹرل وینیو پر ایشیا کپ ہوا تو پاکستان ٹیم شرکت نہیں کرے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈکے ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارت کا پاکستان میں آکر نہ کھیلنےکا معاملہ اندورنی ہے ، بھارت پاکستان نہیں آتا نہ آئے ، ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو گا، بھارت کے نہ آنے پر ایشیا کپ کو متاثر نہیں ہونے دیا جائےگا، پاکستان آنے پر رضا مند ٹیموں کے ساتھ ہی ایشیا کپ کرایا جائےگا۔

    پاکستان کو گرے لسٹ سے کیوں نکالا بھارتی صحافیوں کا واویلا

    ذرائع کا کہنا ہےکہ ایشیا کپ کو پاکستان سے منتقل کیا گیا تو پاکستان شرکت نہیں کرے گا، ایسا ممکن نہیں کہ ایشیا کپ نیو ٹرل وینیو پر ہو اور پاکستان ٹیم شرکت کے لیے جائے کیونکہ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے تین سالوں کی محنت پر پانی پھیرنے کے مترادف ہے۔

    ٹی20 ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر پلیٹ فارم پر ایشیا کپ کی میزبانی پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ہفتے اے سی سی اور رکن ممالک کو دوبارہ خط لکھے گا، خط کے ذریعے اے سی سی کا ہنگامی اجلاس فوری طور پر بلانے کی یاد دہانی کرائی جائے گی۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

    خیال رہے کہ اے سی سی کے صدر اور سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے ایشیا کپ کی نیوٹرل وینیو پر منتقلی کا بیان دیا تھا اور جے شاہ نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔