Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • شاداب خان کیلئےضرورت رشتہ کا اشتہار سوشل میڈٰیا پر وائرل،صارفین کی تنقید

    شاداب خان کیلئےضرورت رشتہ کا اشتہار سوشل میڈٰیا پر وائرل،صارفین کی تنقید

    قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے لیے ضرورت رشتہ کا اشتہار زیر گردش ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین سخت ناراض ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں قومی کرکٹر شاداب خان کے ایک دوست فلک راجا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری پر شاداب کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ضرورت رشتہ کے لیے طویل پیغام لکھا۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر


    شاداب کے دوست نے اسٹوری پر لکھا کہ ضرورتِ رشتہ! لڑکی کی عمر 16 سے 20 کے درمیان ہو، قد کم سے کم 5 فُٹ 3 انچ، ڈاکٹر لڑکیوں کو اہمیت دی جائے گی، لڑکی کا تعلق اچھے خاندان سے ہو، باحیا، باپردہ اور بے تحاشہ خوبصورت ہو-

    رشتے کے اشتہار میں مزید لکھا گیا کہ مجھ سے میسج پر رابطہ کریں، میں آپ کی تفصیلات شاداب خان اور اس کی فیملی تک پہنچا دوں گا۔

    بھارت ٹیم کاورلڈ کپ اسکواڈ : گیراج میں کھڑی بہترین گاڑی جیسا ہے،بریٹ لی

    اس اشتہار کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شاداب خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، صارفین نے کہا کہ لڑکی کی عمر اتنی کم بتائی ہے کہ لڑکی ڈاکٹر تو نہیں مگر ڈاکٹروں والے کھلونوں سے کھیلنے والی ضرور مل سکتی ہے۔

    تاہم تنقید کے بعد فلک راجا نے ایک اور اسٹوری میں وضاحت پیش کرتے ہوئے معافی مانگی۔

    انہوں نے وضاحتی پیغام میں کہا کہ میں آپ لوگوں کو بتاتا چلوں کہ گزشتہ کچھ روز سے میرے اور شاداب کے پاس لوگوں کے ان گنت میسجز آئے جو غلط خبریں سن کر ہم سے سوالات کررہے تھے کہ شاداب شادی کیوں کررہے ہیں؟-

    فلک نے لکھا کہ آپ لوگ سوچ نہیں سکتے کہ ہمیں کس قسم کی بد دعائیں لوگ بھیج رہے تھے، اسی لیے تنگ آکر میں نے یہ اسٹوریز پوسٹ کیں جو مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں، ان میں کچھ الفاظ ایسے تھے جن سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے اور میں اس پر معافی مانگتا ہوں ۔

    فلک نے لکھا کہ کرکٹر کی فیملی اب بھی ان کے لیے رشتہ ڈھونڈ رہی ہے، جیسے ہی مناسب رشتہ ملا، عوام کو پتا چل جائے گا، اسی لیے غلط خبریں پھیلانا بند کریں-

    یواے ای کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی ٹرافی کی رونمائی

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

    نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی کرکٹ سیریز میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : میچ پاکستانی وقت کےمطابق، صبح 11 بجے کرائسٹ چرچ کے میدان میں کھیلا جائے گا اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں محمد وسیم نے لیں انہوں نے چار اوورز کرائے، اور 24 اسکور دیتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز نے دو ، شاہنواز دھانی، حارث رووف اور شاداب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 167 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے 50 گیندوں پر 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    بنگلادیش کے خلاف محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 21 ویں ففٹی بنائی، میچ میں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 7 ویں اوور میں 52 کے اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 22 رنز بنا کر مستفیض کی بال پر کیچ آوٹ ہوئے، شان مسعود نے 31 رنز بنائے جبکہ حیدر علی 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    پاکستان کی چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری، وہ 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد نواز 8 رنز پر ناٹ آوٹ رہے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی نمبر ون پوزیشن یا رینکنگ کا سوچا نہیں، ٹیم کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ نمبر ون اور مین آف دی میچ سے متعلق سوچنا انسان کو منفی سمت کی طرف لے جاتا ہے سوریا کمار یادیو ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔ ہمارا موازانہ نہیں بنتا وہ مڈل آرڈر اور میں اوپنر بیٹر ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایسی پچز ملتی ہیں جہاں 40 گیندوں پر 60 رنز بنانے پڑتے ہیں جب کہ بنگلہ دیش جیسی کنڈیشنز میں جہاں 125 رنز کا ہدف مشکل ہو جاتا ہے بھارت اور پاکستان کے میچ میں دباو ہوتا ہے، ہم نے پچھلے ایک سال میں بھارت سے اچھا مقابلہ کیا ہے، ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

  • کسی کو جوابدہ نہیں،صرف کرکٹ کھیلتےہیں جو ہمارا کام ہے:وکٹ کیپرمحمد رضوان

    کسی کو جوابدہ نہیں،صرف کرکٹ کھیلتےہیں جو ہمارا کام ہے:وکٹ کیپرمحمد رضوان

    لاہور:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، صرف کرکٹ کھیلتے ہیں جو ہمارا کام ہے۔اطلاعات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا یہ ایک بہت اچھی چیز ہے کہ سیریز کے آغاز میں جیت ملی ہے، ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں اور ہر جیت سے انرجی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کچھ مختلف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کنڈیشن سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، کل بہت سرد موسم تھا لیکن آج میچ ڈے پر کنڈیشنز نارمل تھیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج سورج نکلا ہوا تھا اور ہمیں کھیلنے کا موقع ملا، پچ بہت اچھی اور بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی لیکن ہم 10 سے 12 رنز کم تھے، بولروں نے اچھی بولنگ کی اسی لیے ہم آسانی سے میچ جیت گئے۔

     

    محمد رضوان کا کہنا تھا بنگلادیش کی ٹیم آسان نہیں ہے، ان کی بولنگ بہت اچھی ہے، بنگلادیش کے پاس تگڑے اسکلز والے بولرز ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں محمد رضوان کا کہنا تھا ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، ہم کرکٹ کھیلتے ہیں، جو ہمارا کام ہے اس کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو سوال کرتے ہیں اگر وہ پاکستان کے لیے سوچ رہے ہیں تو ہم انہیں سیلوٹ کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ سب پاکستان کے لیے مثبت سوچ رہے ہیں، جو سوال اٹھاتے ہیں ان کے دل میں بھی پاکستان کا درد ہے۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی انسان ہیں ہم میں کمی بیشی بھی ہے، اس کمی بیشی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بھارت کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو سے متعلق سوال پر وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا سوریا کمار یادیو اچھا کھیلتا ہے، جس طرح وہ کھیلتا ہے مجھے پسند ہے لیکن یہ ضرور دیکھا جائے کہ ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر مختلف چیزیں ہیں۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا میں نے نمبر ون رہنے کے لیے نہیں سوچا، جو پاکستان کی ضرورت ہے وہ پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کیونکہ نمبر ون اور مین آف میچ کی سوچ آپ کو منفی طرف لے جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی پچز بھی ملتی ہیں جہاں ساٹھ گیندوں پر چالیس کرنا پڑتا ہے لیکن آپ پاکستان کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلتے ہیں۔

    پاک بھارت میچ کے حوالے سے سوال پر رضوان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کا میچ پریشر والا ہوتا ہے لیکن میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور عزت مل رہی ہے، ہم پوری ٹیم پاکستان انڈیا کے میچ کو لے کر ابھی پرسکون ہے،

     

    ادھرایشیا کپ ویمن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز سکور کئے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں منیبہ علی 17، سدرہ امین 11، بسمہ معروف 32، عالیہ ریاض 7، عائشہ نسیم 9 اور طوبہ حسن 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے نمایاں رہیں اور پوجا واستراکر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رینوکا سنگھ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    بھارت کی جانب سے ریچا گھوش نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے جبکہ سبھی نینی میگھنا 15، سمریتی مندانا 17، جمیمہ روڈریگز 2، دایالان ہیمالاتھا 20، پوجا واستراکر 5، دیپتی شرما 16 اور ہرمن پریت کور 12 رنز بنا سکیں۔

    پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹرکا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں…

    پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو 4 اوورز میں 30 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایمن انور اور طوبہ حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع

    لاہور:ہہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق ماضی کے کرکٹ اسٹارز اور اُبھرتے ہوئے تارے جب گلوکاری کے ستاروں کے ساتھ لاہور میں اُترے تو قذافی اسٹیڈیم نے کہکشاں کا روپ دھار لیا۔پاکستان جونیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔

    تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے جونیئر لیگ کے آئیڈیے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے مستقبل کے لیے ٹیم کو اسٹارز ملیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں موجود لیجنڈز کرکٹرز نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

    اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں جونیئر ٹیموں نے اپنے مینٹورز کے ہمراہ مارچ پاسٹ بھی کیا،لیگ کی ٹیموں میں موجود مینٹورز کا تعارف کروایا گیا ، کولن منرو، شعیب ملک، عمران طاہر، ویوین رچرڈز، شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی اسٹیج پر آئے۔

    دوسری جانب جسٹن بی بی،طلال قریشی اور دیگر گلوکاروں نے مل کر پاکستان جونیئر لیگ کا آفیشل سونگ گایا جبکہ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا دلکش مظاہرہ کیا گیا۔افتتاحی میچ میں مردان واریئرز اور گوجرانوالہ جائنٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلےپشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں تازہ ہوگئیں:ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکسان آکر وہ بہت خوش ہیں اور پاکستان سے وابستہ محبتیں تازہ ہوگئی ہیں ،

    پی سی بی ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو خوش آمدید کہا ، اس موقع پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی اٹھاکر پی ایس ایل جیتنے اور لاہور میں پی ایس ایل فائنل کی یادیں تازہ ہوگئیں،

    پاکسان کرکٹ ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے پشاور زلمی کے سابق کپتان اور کوچ ڈیرن سیمی نے لاہور میں پشاور زلمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ڈیر سیمی جب پشاور پہنچے تو پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو خوش آمدید کہا

    پی سی بی کے مطابق اس موقع پر ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی کے درمیان ملاقات میں کرکٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل ٹو ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائی

    پشاور زلمی کے پورے اسکواڈ اور غیر ملکی کرکٹرز کی آمد نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی بنیاد رکھی تھی۔ُاور اس وقت ہمارا جو استقبال اور پزیرائی کی گئی اور ساری زندگی یاد رہے گی،پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں پی ایس ایل ٹو کا ٹائٹل جیتا تھاڈیرن سیمی پاکستان جونئیر لیگ کے مینٹور کے طور پر لاہور میں موجود ہیں

  • شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کے آڈیشنزشروع

    شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کے آڈیشنزشروع

    رواں برس کرکٹر شعیب اختر نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹر شئیر کرکے اپنے پرستاروں کو بتایا کہ ان کی زندگی پر فلم بننے جا رہی ہے اور اس فلم میں میری زندگی کے ان پہلوئوں کو دکھایا جا ئیگا جو آج تک کسی کو معلوم ہی نہیں‌ہیں. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم کو کیو فلم پروڈکشن تیار کریگی جبکہ ہدایتکاری ایم فراز کی ہو گی. فلم کا نام راوالپنڈی ایکسپریس ہو گا اب اس ھوالے سے نئی ڈویلپمنٹ یہ ہے کہ فلم راولپنڈی ایکسپریس کو بنانے کے لئے عملی طور پر تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اس فلم کے کرداروں‌کے لئے آڈیشنز کی شروعات ہو گئی ہے اور 20 اکتوبر اس حوالے سے آخری تاریخ ہے. کہا جا رہا ہے کہ سات سے ستر سال تک کے افراد سے

    درخواستیں مانگی گئی ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم راولپنڈی ایکسپریس میں کیا کچھ ایسا دکھایا جائیگا جو شعیب اختر کی زندگی کے حوالے سے کسی کو نہیں‌معلوم. یاد رہے کہ شعیب اختر ایک معروف بائولر ہیں جن کے مداح ان کو آج بھی کرکٹ گرائونڈ میں‌مس کرتے پیں. شعیب اختر کو نوے کی دہائی میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی. شعیب اختر کے پرستار اپنے پسندیدہ کرکٹر کی زندگی پر فلم بننے کے اعلان پر کافی خوش ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم کیسی ہوگی اور شائقین کو کتنا متاثر کریگی.

  • آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بیٹرز میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

    کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ کی قیادت،بابراعظم کے ساتھ ناانصافی ہے، مدثر نذر


    آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 6 درجے بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹی 20 باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور افغانستان کے راشد خان ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے ونندوہسارنگا تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں-

    آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے نمبر پرہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل پاکستان ٹیم کواچھی سیریزملی،عبدالرزاق،کم اوورزکی وجہ سےمڈل آرڈرپردباؤآجاتا…

    آئی سی سی کے مطابق رضوان نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 316 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کرکٹر کو سیریز کے چھٹے میچ میں آرام دیا گیا اور لاہور میں سیریز کے فیصلہ کن میچ میں وہ صرف ایک میں کامیاب رہے۔

    آئی سی سی کے مطابق سرفہرست مقام کی دوڑ اتنی سخت ہے کہ یادیو اندور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی سیریز کے آخری میچ میں اپنے پاکستانی ہم منصب کو بڑے اسکور سے بھی پیچھے چھوڑ سکتے تھے، لیکن دائیں ہاتھ کے کھلاڑی صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

    اس کا مطلب ہے کہ دونوں کے درمیان جنگ اگلے مہینے تک جاری رہے گی جب آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں ایڈیشن کو جیتنے کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں ہی فیورٹ ہیں۔

    نیوزی لینڈ : سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

  • سہ فریقی سیریز؛ قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

    سہ فریقی سیریز؛ قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

    کرائسسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی اسکواڈ ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا، سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔

    کرائسٹ چرچ پہنچنے والے اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 اراکین شامل ہیں۔سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، قومی اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش جبکہ اگلے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    11 اکتوبر کو ایک بار پھر پاکستان کا نیوزی لینڈ سے سامنا ہوگا، 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچے گی، جہاں ورلڈکپ کے وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔

     

    قومی ٹیم اپنا پہلا وارم اَپ میچ 17 اکتوبر کو انگلینڈ سے شیڈول ہے جبکہ 19 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ایک دوسرےپر غلبہ پانے کی کوشش کریں گی۔واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

    تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

  • انگلینڈ نےساتواں ٹی 20 میچ 67 رنز سےجیت کرسیریز بھی جیت لی:

    انگلینڈ نےساتواں ٹی 20 میچ 67 رنز سےجیت کرسیریز بھی جیت لی:

    لاہور:ساتویں اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔اس سے پہلے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے قائد معین علی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلینڈ اننگز

    مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے محمد نواز نے پہلا اوور کرایا اور 12 رنز دیئے۔

    الیکس ہیلز اور فل سالٹ نے جارحانہ بلے بازی سے اننگز کا آغاز کیا تاہم ہیلز 3 چوکوں کی مدد سے 13 گیندوں پر 18 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

    دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر فل سالٹ تھے جنہوں نے 3 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور محمد حسنین کی اگلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے، بین ڈکٹ نے 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور انہیں افتخار احمد کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان نے رن آؤٹ کیا۔۔

    اس طرح انگلینڈ نے 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 78 اور ہیری بروک 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آرام دیا گیا ہے۔

    پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    فائنل ٹی 20 الیون میں کپتان معین علی، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور ریسے ٹاپلے شامل ہیں۔

    فائنل ٹی 20 الیون میں کپتان معین علی، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور ریسے ٹاپلے شامل ہیں۔پسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے چھ میچز ہو چکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیت کر آج کے آخری میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

    واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے جبکہ لاہور میں شیڈول 3 میچز میں سے دو ہو چکے ہیں اور تیسرا آج کھیلا جارہا ہے۔

  • ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے ملائیشیا کوہرادیا

    ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے ملائیشیا کوہرادیا

    سلہٹ: ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے ملائیشیا کوہرادیا-

    باغی ٹی وی : ملائیشیا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 57 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان اور نویں اوور میں ہدف پورا کر لیاقومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں میدان میں اتری پاکستانی ٹیم نےٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا پاکستان کی عمائمہ سہیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں-

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

    ویمنز ایشیا کپ 23-2022 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ پاکستان، بھارت، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور متحدہ عرب امارت کی ٹیمیں شریک ہیں۔

    قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 3 اکتوبر کو بنگلہ دیش، تیسرا میچ 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ، چوتھا میچ 7 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت، پانچواں میچ 9 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات جبکہ چھٹا اور آخری میچ 11 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی 4 ٹاپ ٹیموں کے مابین سیمی فائنل مقابلے 13 اکتوبر جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

    فرسٹ کلاس کرکٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگئے

  • چھٹا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دیدی

    چھٹا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹ سے شکست دیدی

    لاہور: چھٹے ٹی 20 میچ میں پاکستان کا 170 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 15ویں اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا,اس سے پہلے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے چھٹے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کے قائد بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    انگلینڈ اننگز
    170 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ محمد نواز نے پاکستان کی جانب سے پہلا اوور کرایا۔

    الیکس ہیلز 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 12 گیندوں پر 27 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر شاہنواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ڈیوڈ ملان تھے جنہوں نے 5 چوکے مار کر 18 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    اس طرح مہمان ٹیم نے 170 رنز کا ہدف 14 اعشاریہ 3 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر ہنستے کھیلتے حاصل کرلیا، اوپنر فل سالٹ نے 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بین ڈکٹ بھی 26 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان نے ہی دونوں کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ انگلش فاسٹ باؤلر ریسے ٹاپلے نے پہلا اوور کرایا۔

    ڈیبیو کرنے والے محمد حارث خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 1 چھکے کی مدد سے 8 گیندوں پر صرف 7 رنز بناکر رچرڈ گلیسن کی گیند پر عادل رشید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، شان مسعود دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر تھے جو کہ صفر پر ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    حیدر علی نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 14 گیندوں پر 18 رنز کی مختصر اننگز کھیلی اور سیم کرن کی گیند پر بین ڈکٹ کو کیچ دے بیٹھے، چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد تھے جو کہ 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 31 رنز بناکر سیم کرن کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ کروا گئے۔

    آصف علی نے 9 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 9 رنز بنائے اور چھکا مارنے کی کوشش میں ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ریسے ٹاپلے کے ہاتھوں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے، محمد نواز نے 1 چھکے کی مدد سے 7 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور ریسے ٹاپلے کی گیند پر ہیری بروک کو کیچ دے بیٹھے۔

    بابر اعظم نے 41 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر 87 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    اس طرح پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلے اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ ریسے ٹاپلی، رچرڈ گلیسن نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    بابر اعطم کے 3 ہزار رنز مکمل

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے چھکا لگا کر اپنے ٹی 20 کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کئے، انہوں نے 86 میچوں میں 81 اننگز کھیل کر سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    انگلش کپتان معین علی نے کہا کہ آج کے میچ کے لئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔

    پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید، ریسے ٹاپلے، رچرڈ گلیسن شامل تھے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان کی جگہ محمد حارث جبکہ حارث رؤف کی جگہ شاہنواز دھانی کو شامل کیا گیا تھا۔

    گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد حارث، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، محمد نواز، عامر جمال، محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

    محمد حارث کا ڈیبیو

    قومی ٹیم کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث ڈیبیو کرنے والے 99ویں کھلاڑی بن گئے ، محمد رضوان نے ان کو ڈیبیو کیپ دی۔

    خیال رہے کہ سیریز کے پہلے مرحلے کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے جس میں سے دو میں پاکستان اور دو میں انگلینڈ نے فتح حاصل کی جبکہ لاہور میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں گرین شرٹس نے 6 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔

    اس فتح کے ساتھ 7 میچوں کی سیریز 3،3 سے برابر ہوگئی ہے اور فیصلہ کن میچ اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع