Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز:میزبان پاکستان کومہمان ٹیم انگلستان نے پہلے ہی میچ میں‌شکست فاش دے دی

    ٹی ٹوئنٹی سیریز:میزبان پاکستان کومہمان ٹیم انگلستان نے پہلے ہی میچ میں‌شکست فاش دے دی

    کراچی:: 7 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔اس سے پہلے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستانی بیٹنگ:

    قومی ٹیم کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا، آغاز میں ہی دونوں طرف شاندار سٹروکس کھیلے۔تاہم دونوں کے درمیان 85 رنز کی شراکت داری جس کا خاتمہ عادل راشد کی شاندار گیند پر ہوا جب بابر اعظم 31 سکور بنا کر بولڈ ہوئے۔

    اس دوران محمد رضوان نے اپنے کیریئر کی 17 ویں نصف سنچری مکمل کی ، وہ تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے بابر اعظم کے ہم پلہ بیٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے دو ہزار رنز 56، کے ایل راہول نے 58 جبکہ ایرون فنچ نے 62 اننگز میں بنائے۔

    109 کے مجموعی سکور پر حیدر علی 13 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کوران نے وکٹ حاصل کی، محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ معین علی نے کیا، انہوں نے 46 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔

    شان مسعود کی باری کا خاتمہ عادل راشد نے کیا، ڈیبیو کرنے والے بیٹر پہلے میچ میں ناکام رہے اور سات گیندوں پر 7 سکور بنا کر گلیسن کو کیچ دے بیٹھے۔

    قومی ٹیم کو پانچواں نقصان محمد نواز کی صورت میں اٹھانا پڑا، آل راؤنڈر 5 گیندوں پر چار رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ افتخار احمد نے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹے۔

    قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، لوک ووڈ نے تین شکار کیے، عادل راشد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    انگلینڈ بیٹنگ:

    ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز تین سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے ایلکس ہیلز اور فِل سالٹ نے کیا، دونوں نے ابتداء میں ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔

    تاہم 19 کے مجموعی سکور پر شاہنواز دھانی نے فل سالٹ کو پویلین بھیج دیا، انہوں نے 10 گیندوں پر 10 رنز بنائے، اس کے بعد ڈیوڈ مالان اور ہیلز نے سکور کو آگے بڑھایا۔

    ساتویں اوورز کی دوسری گیند پر ڈیوڈ مالان عثمان قادر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، گیارہ اوورز میں ایک مرتبہ پھر لیگ سپنر نے بین ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ ایلکس ہیلز 40 گیندوں پر53 رنز بنا کر حارث رؤف کا نشانہ بن گئے۔

    انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔ ہیری بروک نے 41 رنز کی زبردست ناٹ آؤٹ باری کھیلی، کپتان معین علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، قومی ٹیم کی طرف سے عثمان قادر نے دو، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی سکواڈ:
    میچ کے دوران ٹی ٹونٹی میں ڈیبیو کرنے والے شان مسعود کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیپ دی۔

    بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان ، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

    انگلینڈ سکواڈ:
    فل سالٹ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ مالان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، معین علی، سام کوران، ڈیوڈ ولی، عادل راشد، لوک ووڈ، رچرڈ گلیسن

    معین علی:
    ٹاس جیتنے کے بعد مہمان ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا تھا کہ یہ دورہ پاکستان کے لیے اور ہمارے لیے بہت ام ہے، میں زندگی میں زیادہ پاکستان نہیں آیا، یہاں بطورِ کپتان انگلینڈ کی نمائندگی کرنا حیرت انگیز ہے۔ایلکس ہیلز 3 سال بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

    بابر اعظم :
    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایشیا کپ کے بعد ایک ساتھ بیٹھ کر بہتری کے شعبوں پر کام کر رہے ہیں، آج کی وکٹ اچھی ہے، اور حریف ٹیم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

    اعداد و شمار کے مطابق تو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اب تک کل 21 ٹی 20 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 13 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ گرین شرٹس صرف 6 میچز جیت سکی ہے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔13 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ گرین شرٹس صرف 6 میچز جیت سکی ہے اور ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

  • فینز کو خوش کرنے کیلئے ہر میچ جیتنا ہوگا:رمیز راجہ

    فینز کو خوش کرنے کیلئے ہر میچ جیتنا ہوگا:رمیز راجہ

    کراچی :چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مارٹن ڈارلو میچ دیکھنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا بابر اعظم کو سمجھاتا ہوں کہ فینز کی یادداشت کمزور ہے، فینزکو خوش کرنے کےلیےآپ کو ہر میچ جیتنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ امپورٹ بند ہونے کے باعث فینز کو شادی کی کرسیوں پر بٹھا رہے ہیں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اہم ہے، صرف کرکٹ کی طرف توجہ دے رہا ہوں امید ہے اچھا مقابلہ ہوگا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا شاہین ری ہیب کیلئے انگلینڈ میں ہے جبکہ فخر کو بھی انگلینڈ بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا شاہین کامعاملہ بلا ضرورت متنازع بنایا گیا وہ ورلڈ کپ میں ٹیم میں ہوگا، رضوان کا بھی پی سی بی خیال رکھ رہا ہے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کراچی میں آج شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین اور آفیشل بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان ریڈ لندن سے براستہ دبئی ایمریٹس ائیر لائنز کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے کراچی پہنچے، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

    ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان کو انتہائی سخت سکیورٹی اور پروٹوکول میں ہوٹل پہنچایا گیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج شام کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔

    پاکستان اور انگلينڈ کے درميان پہلے میچ کی گیٹ منی سیلاب متاثرین فنڈ میں جائے گی۔300 سيلاب متاثرين ميچ اسٹيڈيم ميں ديکھ سکيں گے۔سیریز کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور دیگر 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی 20 سیریز کے لئے 28 ایچ ڈی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ٹی 20 سیریز میں ڈرون کیمرے اور بگی بھی شامل ہے۔اس کےعلاوہ الٹرا موشن، بال ٹریکنگ، الٹرا ایج سمیت ہاک آئی کے ساتھ ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جارہا ہے

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جارہا ہے

    کراچی :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھيلا جائے گا۔ میچ شام 7:30 پر شروع ہوگا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کی تیاریاں مکمل ہیں۔

    میچ کا ٹاس شام 7 بجے ہوگا اور میچ کا آغاز 7:30 پر ہوگا۔

    پیر کو ميڈيا سے بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا تھاکہ محمد رضوان اور ان کا اوپننگ پيئر کافی کامياب رہا ہے۔سیریز کے ابتدائی 4 میچزمیں معین علی انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    پاکستان اور انگلينڈ کے درميان پہلے میچ کی گیٹ منی سیلاب متاثرین فنڈ میں جائے گی۔300 سيلاب متاثرين ميچ اسٹيڈيم ميں ديکھ سکيں گے۔
    سیریز کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور دیگر 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی 20 سیریز کے لئے 28 ایچ ڈی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ٹی 20 سیریز میں ڈرون کیمرے اور بگی بھی شامل ہے۔اس کےعلاوہ الٹرا موشن، بال ٹریکنگ، الٹرا ایج سمیت ہاک آئی کے ساتھ ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہے

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • میرے اباواجداد پاکستان سے ہیں:لیکن انگلینڈ ٹیم کی قیادت میرے لئےاعزاز ہے::معین علی

    میرے اباواجداد پاکستان سے ہیں:لیکن انگلینڈ ٹیم کی قیادت میرے لئےاعزاز ہے::معین علی

    کراچی :انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ میری فیملی پاکستان سے ہے اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران معین علی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا یہ انگلینڈ کی بی ٹیم ہے، زیادہ تر کھلاڑی انجری کے باعث سیریز کا حصہ نہیں، صرف بین اسٹوکس آرام کے باعث انگلینڈ کی ٹیم میں شامل نہیں، ہماری موجودہ ٹیم وائٹ بال کی بہترین ٹیم ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے وہ اپنی صلاحیت دنیا کو دکھائیں۔

    جوز بٹلر سے متعلق معین علی نے کہا کہ جوز بٹلر کی انجری کےحوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ممکن ہےآخری دو میچز میں بٹلر ٹیم میں آجائیں، ہم بٹلر کو ورلڈکپ کے لیے مکمل فٹ چاہتے ہیں۔

    قائم مقام انگلش کپتان نے کہا کہ کرس ووکس اور مارک ووڈ لمبی انجری کے بعد ٹیم میں آرہے ہیں، ہم اپنے فاسٹ بولر کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جب فاسٹ بولر تیار ہونگے تب انہیں میچ کھلائیں گے۔

    اپنے پاکستانی پس منظر کے حوالے سے معین علی نے کہا کہ میری فیملی پاکستان سے ہے تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرے دوست اور فیملی میری کپتانی پر کافی فخر محسوس کرتے ہیں۔

    معین علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک پچ کا معائنہ نہیں کیا لیکن کراچی کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے، مجھے نہیں لگتا اسپنرز سے بڑا فرق پڑے گا۔ ثقلین مشتاق جب انگلینڈ کےکوچ تھے تو ان سے بہت کچھ سیکھا۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد روف انتقال کرگئے

    سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد روف انتقال کرگئے

    لاہور:سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد روف انتقال کرگئے. اسد روف حرکت قلب بند ہوجائے سے انتقال کرگئے.اسد روف کے بھائی طاہر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی.

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ اسد روف دکان بند کر کے گھر جارہے تھے کہ اچانک سینے تکلیف محسوس ہوئی

    اسدروف کو دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا اسد روف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے ،ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج  ہوگا

    آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

    لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز، نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز اور آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان آج جمعرات کی سہ پہر 4:30 بجے بذریعہ پریس کانفرنس کیا جائے گا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 15 ستمبر بروز جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ پی سی بی اس میڈیا کانفرنس کی ڈیجٹل کوریج کرے گا تاہم ویڈیو گرافرز کو ایونٹ کی کوریج کی اجازت ہوگی۔

    مزید معلومات کے لیے ابراہیم بادیس (03040978327)سے رابطہ کریں۔

    ادھر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور دیگر ٹیموں نے اپنے اپنے سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جن ٹیموں کے سکواڈ کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں:۔

    آسٹریلیا سکواڈ

    میگا ایونٹ کے لئے میزبان ٹیم آسٹریلیا کے سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، کین رچرڈسن، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مارکس سٹوئنس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

    انگلینڈ سکواڈ

    برطانوی سکواڈ میں کپتان جوز بٹلر معین علی، ہیری بروک، سیم کیورن، کرس جورڈن، لیام لیونگسٹون، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ، بین سٹوکس، ریسے ٹاپلی، ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز شامل ہیں جبکہ لیام ڈاسن، رچرڈ گلیسن اور ٹائمل ملز کو بطور ریزرو پلیئرز رکھا گیا ہے۔

    جنوبی افریقہ سکواڈ

    ورلڈ کپ کے لئے پروٹیز سکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک، ہینرچ کلاسن، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینرچ نورٹج، وین پارنل، ڈیوئن پریٹوریس، کگیسو ربادا، رائیلی روسو، تبریز شمسی اور ٹرسٹن سٹبز شامل ہیں جبکہ بجورن فورچیون، مارکو جانسن اور پہلکووائیو کو بطور ریزور رکھا گیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز سکواڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ویسٹ انڈین سکواڈ میں کپتان نکولس پوران، روومین پاول، یانیک کاریا، جانسن چارلس، شیلڈن کوٹریل، شمرون ہٹمائر، جیسن ہولڈر، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، ایون لوئس، کائل مائرز، اوبید مک کوئی، ریمن ریفر اور اوڈین سمتھ شامل ہیں۔

    نیدر لینڈز سکواڈ

    میگا ایونٹ کے لئے نیدر لینڈز کے سکواڈ میں کپتان سکاٹ ایڈورڈز، کولن ایکرمین، شاریز احمد، لوگان وان بیک، ٹام کوپر، برینڈن گلوور، ٹم وان ڈر گوگٹین، فریڈ کلاسن، باس ڈی لی ڈی، پال وان میکرین، رؤلوف وان ڈر مرو، سٹیفن مائی برگ، ٹیجا ندامانورو، میکس او ڈاؤڈ، ٹم پرنگل اور وکرم سنگھ شامل ہیں۔

    نمیبیا سکواڈ

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے نمیبیا کے سکواڈ میں کپتان جیرہارڈ ایراسموس، جے جے سمٹ، ڈیوان لا کوک، سٹیفن بارڈ، نکول لوفٹی ایٹن، جان فرائلنک ڈیوڈ ویزے، روبن ٹرمپلمین، زین گرین، برنارڈ شولٹز، ٹانگینی، لونگامینی، مائیکل وان لنگن، بین شیکونگو، کارل برکن سٹاک، لوہان لووارنس اور ہیلاؤ یا فرانس شامل ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • جو کہتا ہے پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے وہ جھوٹ بولتا ہے:عاقب جاوید

    جو کہتا ہے پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے وہ جھوٹ بولتا ہے:عاقب جاوید

    لاہور:جو کہتا ہے پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے وہ جھوٹ بولتا ہے:عاقب جاوید جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اسٹاررہے ہیں آجکل نئی نسل کو بہترین کرکٹ سکھانے کا مشن شروع کیے ہوئے ہیں ، عاقب جاوید نے کہا کہ اگرسلیکشن ہی غلط ہوگی تو پھرنتیجہ بھی ایسا ہی آئے گا

    عاقب جاوید کہتےہیں کہ جون میں ہونے والے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا، جس کے فوائد بھی سب جانتےہیں

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ غلط سیلکشن سے غلط نتیجہ آئے گا، عاقب جاوید نے کہا کہ انہوں نے تین ماہ میں بچوں کو نبیبیا ٹور کیلیے تیار کیا
    ٹیم نے زبردست پرفارم کیا ،نمیبیا اور ساوتھ افریکن کھلاڑیوں کے خلاف پرفارم کیااور یہ سب کے سامنے ہے

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈل آڈرز تین یا چار گیندوں کے پلئرز ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار پی ایس ایل میں اچھا ٹیلنٹ نظر آئے گا، عاقب جاوید نے پھر بات دہراتے ہوئے کہا کہ میبیا اور زیادہ مستحکم رشتہ بنانا چاہتے ہیں

    ان کا کہناتھا کہ ڈم ڈیوڈ اور فل سالٹ دنیا کے بہترین پلئیرز بن گئے ہیں،زمانے کے ساتھ ساتھ اگر اپنے آپ کو ڈویلپ کیا جائے تو ٹیم ضرور بہتر ہوگی،نمیبیا ٹور سے تقریبا چار پلئیرز پی ایس ایل کا حصہ بنے گے، عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ فاسٹ باولر بنا آسان ہے ،بلے باز کو بننے میں تھوڑا وقت لگتا ہے

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں کوچنگ کی ضرورت نہیں ہوتی،پانچ سالوں میں افتخار نے بار بار کم بیک کیا خوشدل اور آصف علی کا بھ یہی حال ہے،شان مسعود اور شعیب ملک کو موقع دینا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے نئے پلئیرز بنائے ،دونوں اوپنرز ٹورنامنٹ جیتانےوالے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

    عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضوان سولہ اوورز تک میچ میں رہا جب آوٹ ہوا تو پندرہ کی ایوریج تھی،ہائی پرفارمنس سنٹر میں کوئی ڈاکٹر نہیں علاج کرنے والا نہیں،چھے ٹیمیں بنا کر کرکٹ برباد کر دی،چھے ٹیموں کی سیلکشن بھی درست نہیں

    عاقب جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اعلان تو کردیا لیکن ابھی تک کوئی ڈیپاٹمنٹ دوبارہ شروع نہیں ہوا،ہمارے لوگ کیسے نالائق ہیں باہر والے کیسے بہتر ہیں،ہماری ٹیم سے وکٹ کیپر ،مڈل آڈر اور آل راونڈر بھی پاکستان کو ملے گے

    عاطف رانا سی ای او لاہور قلندرنے اس موقع پر کہا کہ ہمارے فارن ٹور نہیں ہورہے تھے اب دوبارہ شروع ہوگئے ہیں،دوہزار بائیس میں ہم نے بائیس کھلاڑیوں کو منتخب کیا،نمیبیا ٹور میں قلندرز نے بہت زبردست پرفارم کیا،ہماری کوشش ہے ہاکی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کام کیا جائے گا

  • پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں ہونے والی عالمی پولو چیمپئن شپ 2022 کے کوالیفائنگ میچ میں پاکستان نے دوسرے پلے آف میں بھارت کو شکست دی۔

    پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا، پاکستان نے زون ای سے پولو ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستان کی طرف سے حمزہ معاذ نے 6 جب کہ میکائل سمیع نے ایک گول کیا۔پاکستان پولو ٹیم اکتوبر میں امریکا میں ہونے والے مین راؤنڈ میں کھیلےگی۔

    دوسری طرف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔

    سری لنکا نے پاکستان کو تیسری بار ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دی ہے، سری لنکن ٹیم اس سےقبل 1986 اور 2014 میں بھی پاکستان کو فائنل میں ہراچکی ہے۔سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز مقررہ 20 اوورز میں147رنز بناسکے، محمد رضوان 49 گیندوں پر 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اس سے قبل 58 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر170 رنز بنائے۔راجاپکسا 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی اور عثمان قادر کی جگہ نسیم شاہ اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کی اننگز کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا ،پہلے ہی اوور میں 2 کے مجموعی اسکور پر اوپنر کوشل نسیم شاہ کی شاندارگیند پر بولڈ ہوگئے۔

    سری لنکا کو دوسرا نقصان پاتھم نسانکا کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 8 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔سری لنکن ٹیم کی تیسری وکٹ چھٹے اوور میں 36 کے مجموعی اسکور پر گری، گھناتھیلاکا حارث رؤف کی تیز گیند کا سامنا نہ کرسکے اور ایک رنز بناکر بولڈ ہوگئے جبکہ افتخار احمد نے سیٹ بیٹر دھننجایا ڈی سلوا کو 28 رنز پویلین بھیجا۔

    سری لنکا کو پانچواں نقصان کپتان داسن شانکا کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ 2 رنز بناکر شاداب کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔58 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد بھانوکا راجاپکسا اور ہسارنگا کے درمیان شاندار 58 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر ہسارنگا 21 گیندوں پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    اختتامی اوورز میں راجا پکسا جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے،اس کے علاوہ کرونارتنے نے 14 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، نسیم، شاداب اور افتخار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، وہ صرف 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر فخر زمان پہلی گیند پر صفر پر پویلین لوٹے۔

    22 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد افتخار احمد اور محمد رضوان کے درمیان 71 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر افتخار 31 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    پاکستان کی چوتھی وکٹ 102 رنز پر گری، محمد نواز 6 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، اس کے بعد میڈل آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا، خوشدل شاہ 2، محمد آصف صفر اور شاداب خان 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔محمد رضوان نے 49 گیندوں پر55 رنز بنائے پر وہ بھی پاکستان کو کامیابی نہ دلواسکے اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    سری لنکا کی جانب سے مدوشان نے 4 اور ہسارنگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔یوں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر سری لنکا نے ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔سری لنکا کے بھانوکا راجاپکسا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ونندو ہسارنگا کے نام رہا۔

  • ایشیا کپ فائنل:سری لنکا پاکستان کوشکست دیکرفاتح قرارپایا

    ایشیا کپ فائنل:سری لنکا پاکستان کوشکست دیکرفاتح قرارپایا

    لاہور: ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں سری لنکا کے 171 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں یہ ہدف حاصل نہ کرسکا اور یوں پاکستان یہ میچ 23 رنز سے ہار گیا ہے

    اس سے پہلے آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے فیصلہ کن معرکے میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر داسن شناکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم کی جانب سے 171 رنز ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، بابر اعظم ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان صفر پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    پاکستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد تھے جو کہ 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، محمد نواز 6، آصف علی صفر اور محمد رضوان 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ بھی بری طرح ناکام رہے اور صرف 2 رنز پر کلین بولڈ ہوگئے، نائب کپتان شاداب خان صرف 8 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو نسیم شاہ بھی صرف 4 رنز ہی بناسکے۔

    سری لنکا اننگز

    آئی لینڈرز کی جانب سے نسانکا اور کوشال مینڈس نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم نسیم شاہ نے ایک مرتبہ پھر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینڈس کو صفر پر کلین بولڈ کردیا، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر نسانکا تھے جو کہ 8 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔

    حارث رؤف کی ان سوئنگ کو دنوشکا گوناتھیلاکا مکمل طور پر سمجھنے میں ناکام رہے اور صرف 1 رن بناکر کلین بولڈ ہوگئے، دھننجایا ڈی سلوا نے 28 رنز بنائے اور افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ کپتان داسن شناکا صرف 2 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے، ہاسارنگا 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 36 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد سری لنکا کے مڈل آرڈر نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا جبکہ قومی ٹیم کے فیلڈرز کی جانب سے بھی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کا فائدہ راجہ پاکسا نے خوب اٹھایا، انہوں نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، چمیکا کرونارتنے 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور نسیم شاہ سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 40 اور محمد حسنین نے 41 رنز دیئے، نسیم نے 1 جبکہ حسنین نے کوئی وکٹ حاصل نہ کی۔

    حارث رؤف نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کی، شاداب خان اور افتخار احمد نے 1،1 کھلاڑی کی پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس طرح آئی لینڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    فائنل کے لئے پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاداب خان اور نسیم شاہ کو شامل کرکے عثمان قادر اور حسن علی کو آرام دیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    سری لنکا پلیئنگ الیون

    پاکستان کے خلاف لنکا پلیئنگ الیون میں کپتان داسن شناکا، دنوشکا گوناتھیلاکا، پاتھم نسانکا، وکٹ کیپر کوشال مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، بھانوکا راجاپکسا، وانندو ہاسارنگا، چیمکا کرونارتنے، مہیش تھیکشانا، پرمود مدوشان اور دلشان مدوشانکا شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پانچویں بار جبکہ سری لنکن ٹیم 11ویں مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل کھیل رہی ہے، پاکستان 2 بار ایشیا کپ کی چیمپئن بن چکی ہے، جبکہ سری لنکا 5 بار ٹرافی پانے نام کر چکا ہے۔

    ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں اب تک 22 میچز میں آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے 9 میچز سری لنکا جبکہ 13 میچز پاکستان نے جیتے ہیں، ایشیا کپ کے دوران ٹیمیں دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 3 بار آمنے سامنے آئیں جن میں سے 2 مرتبہ سری لنکا جبکہ ایک مرتبہ پاکستان نے جیت اپنے نام کی۔

  • ایشیا کپ کا فاتح کون ہوگا؟ فیصلہ آج:پاکستانیوں نے دعاوں کا سلسلہ شروع کردیا

    ایشیا کپ کا فاتح کون ہوگا؟ فیصلہ آج:پاکستانیوں نے دعاوں کا سلسلہ شروع کردیا

    لاہور:آج دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فئنل کھیلا جارہا ہے ، آج فائنل میں کامیابی کےلیے پاکستانیوں کی طرف سے دعاوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ایشیا کپ کا فائنل میچ آج بروز اتوار 11 ستمبر کو پاکستا ن اور سری لنکا کے درمیان شام کے وقت کھیلا جائے گا۔

    ایشیا کپ فائنل کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کو ہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج شام سات بجے شروع ہوگا۔

    قومی ٹیم میں سپر فور مرحلے میں سری لنکا سے شکست کے بعد دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ حسن علی اور عثمان قادر سری لنکا کیخلاف کارکردگی نہیں دکھا سکے اس لئے ان دونوں کی جگہ شاداب خان اور نسیم شاہ کی واپسی ہوگی۔ جب کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے لیے فخر زمان اور مڈل آرڈر کا تسلسل کے ساتھ رنز نہ کرنا الگ سے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

    فائنل میچ میں سری لنکا کا انحصار وینندو ہسرنگا اور مہیش تھیکشنا کی سپن جوڑی پر ہوگا جنہوں نے گزشتہ میچ میں پاکستان کی اننگز کو 121 رنز تک محدود رکھا۔پاکستانی تماشائیوں کی نظریں محمد رضوان اور محمد نواز پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں آوٹ آف فارم رہنے والے بابر اعظم کوفائنل میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔

    ماہرین کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں ٹاس بھی بہت اہمیت کا حامل ہے یہ بھی کہا جارہا ہے جو ٹیم ٹاس جیتے گی وہ دوسری ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے گی۔پاکستان نے اب تک ایشیا کپ میں 5 میں سے 2 مرتبہ ٹاس جیتا ہے جب کہ سری لنکا نے 5 میں سے 4 مرتبہ ٹاس جیتا ۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم نے 2000 اور 2012 میں ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، 2012 کے فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ پاکستان کے علاوہ بھارت 7 مرتبہ جب کہ سری لنکا 5 مرتبہ ایشیا کپ جیت چکے ہیں۔