Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • دبئی :ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

    دبئی :ایشیا کپ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

    دبئی:ایشیا کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔سری لنکا نے 184رنز کا ہدف 4 گیندوں پہلے عبور کیا۔ کامیابی نے سری لنکا کو سپر فور مرحلے میں پہنچادیا ہے جبکہ بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

    بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور سری لنکا کو 184 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن نے 38 اور افیف حسین نے 39 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا اور چمیکا کارون رتنے نے 2،2 شکار کیے۔

    اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے عفیف حسین 39، مہدی حسن مرزا 38، محمود اللہ 27 اور شکیب الحسن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان تمام کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 100 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔اختتامی اوورز میں مصدق حسین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 9 گیندوں پر 24 رنز کی ناقابل شکست اننگز جڑ دی۔

    سری لنکا کی جانب سے ہسارانگا ڈی سلوا اور چمیکا کارونا رتنے نے 2، 2 جبکہ دلشان مدوشانکا، مہیش تھکشانا اور اسیتھا فرنانڈو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    گروپ بی میں بنگلہ دیش کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پردوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پرتھی،کامیابی نے سری لنکا کو سپر فور مرحلے میں پہنچادیا ہے جبکہ بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

    سری لنکن کپتان داسن شاناکا نے کہا ہے کہ مستفیض الرحمان اچھا بالر اور شکیب الحسن عالمی معیار کے بالر ہیں تاہم ان کے علاوہ بنگلادیش کی ٹیم میں کوئی عالمی معیار کا بالر نہیں ہے۔

    بنگلایش کے ٹیم ڈائریکٹر خالد محمود نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم میں تو کوئی عالمی معیار کا بولر نہیں ہے، کم از کم بنگلہ دیش کے پاس مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن کی صورت میں اچھے بولرز تو موجود ہیں۔

    گروپ بی میں بنگلہ دیش کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پردوسرے اور سری لنکا تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم سپرفور میں کوالیفائی کرجائے گی۔بنگلایش اور سری لنکا کی ٹیم کو افغانستان کی ٹیم پہلے ہی شکست دے کر سپر فور میں کوالیفائی کرچکی ہے۔

     

    سری لنکن کپتان داسن شاناکا نے کہا ہے کہ مستفیض الرحمان اچھا بالر اور شکیب الحسن عالمی معیار کے بالر ہیں تاہم ان کے علاوہ بنگلادیش کی ٹیم میں کوئی عالمی معیار کا بالر نہیں ہے۔

    بنگلایش کے ٹیم ڈائریکٹر خالد محمود نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم میں تو کوئی عالمی معیار کا بالر نہیں ہے، کم از کم بنگادیش کے پاس مستفیض الرحمان اور شکیب الحسن کی صورت میں اچھے بالرز تو موجود ہیں۔

  • ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ:سلو اوور ریٹ پرپاکستان اور بھارت کی ٹیموں پرجرمانہ عائد

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ:سلو اوور ریٹ پرپاکستان اور بھارت کی ٹیموں پرجرمانہ عائد

    دبئی:آئی سی سی کی طرف سے دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا کہ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں دو، دو اوورز پیچھے رہیں۔

     

    وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نااہلی،غفلت،ناتجربہ کاریاں،چھٹکارے کیلئے سر جوڑ لیے گئے

    پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر 40 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر فی اوور میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہوا۔

    دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے غلطی کے ساتھ جرمانے کو تسلیم کیا ہے۔ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی۔پاکستان کے 148 رنز کے تعاقب میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوور میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔

    اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر ہاردک پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

     

    ادھر ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور ہانگ کانگ کا مقابلہ ہوگا۔دبئی میں ہانگ کانگ کی ٹیم ایونٹ میں مہم کا آغاز کرے گی۔بھارتی ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلےگی۔

    پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ہانگ کانگ اور بھارت ٹی 20 فارمیٹ میں پہلی بار آمنے سامنے آرہے ہیں۔بھارتی ٹیم نے آج کا میچ جیتا تو سپرفور مرحلے میں چلی جائے گی۔ہانگ کانگ کی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعہ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

  • پی سی بی نے پاک انگلینڈ T20 سیریز کیلئے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے پاک انگلینڈ T20 سیریز کیلئے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    لاہور:لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک انگلینڈ سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی، کراچی میں شیڈول میچز کی ٹکٹ کی قیمت 250 سے 1500 تک رکھی گئی ہے۔

    لاہور میں شیڈول میچز کی قیمت 500 سے 3000 رکھی گئی ہے، وی آئی پی انکلوژر کی قیمت ایک ہزار روپے کم کرکے 3000 رکھی گئی۔

    انگلینڈ اور پاکستان کے مابین 7 میچز پر مشتمل سیریز20 ستمبر سے شروع ہوگی، میچ کی تمام رقم وزیراعظم فنڈ ریلیف میں عطیہ کی جائے گی۔

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مرحلہ 20 سے 25 ستمبر تک کراچی میں جبکہ دوسرا مرحلہ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی کے مطابق کراچی میں ٹکٹوں کی قیمتیں ڈھائی سو سے 15 سو تک ہیں جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ 500 سے 3 ہزار روپے تک دستیاب ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ 20 ستمبر کے میچ کی گیٹ منی پی ایم فلڈ ریلف فنڈ میں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، 4 کراچی اور 3 لاہور میں ہوں گے۔

    افغان ٹیم نے میچ جیتا تو سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن جائے گی ،اطلاعات کے مطابق آج ہونے والے ایشیا کپ T20 ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنا کرافغآنستان کو جیتنے کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا ہے

     

     

    افغان ٹیم ایشیا کپ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرچکی ہے، اگر افغانستان نے آج کا میچ جیتا تو سپرفور مرحلے میں اس کی جگہ پکی ہوجائے گی۔اس فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 8 انٹرنیشنل میچز ہوئے ہیں۔ افغانستان نے 5 اور بنگلہ دیش نے 3 جیتے ہیں۔

  • ایشیا کپ کا آغاز: سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز

    ایشیا کپ کا آغاز: سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز

    ایشیا کپ 2022 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔سری لنکا کی بیٹنگ جاری:6 اوورز کے اختتام پر3 آوٹ 41 رنز پر سری لنکا کی ٹیم بیٹنگ کررہی ہے

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ دبئی میں کافی عرصے سے کرکٹ نہیں ہوئی، پچ تازہ لگ رہی ہے، اس لیے ہم پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔

    سری لنکا کے کپتان شاناکا کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری ٹیم میں کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    اب تک جہاں سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ میں 54 میچ کھیل چکی ہے اور 35 جیت چکی ہے، وہیں افغانستان کی ٹیم نے 12 میچوں میں سے صرف 5 جیت درج کی ہیں۔

    ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

    ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔گروپ ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

    سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

    روائتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مدمقابل آئیں گی۔

  • کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی بھارتی کپتان روہت شرما سے ملاقات

    دبئی :ایشیا کپ کے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کپتانوں کی خوشگوار موڈ میں گپ شپ ہوئی۔پاکستان کرکٹ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے درمیان تبادلہ خیال گزشتہ شب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوا تھا۔

    ملاقات اس وقت ہوئی جب بھارتی ٹیم ٹریننگ سیشن ختم کر کے واپس جا رہی تھی اور پاکستان کا ٹریننگ سیشن شروع ہونے والا تھا۔

    پاکستان اور بھارت کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔اس سے قبل ویرات کوہلی اور بابر اعظم بھی ایک دوسرے سے ملے تھے، ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں نے شاہین شاہ آفریدی سے بھی خیریت دریافت کی تھی۔

    کپتان بابر اعظم نے روہت شرما سے ان کی فیملی کے حوالے سے پوچھا، جس پر روہت شرما نے بتایا کہ وہ چار پانچ روز تک آئیں گے۔روہت شرما نے بابر اعظم سے ان کی فیملی کا پوچھا، بابر اعظم ابھی نہیں ہے کہہ کر مسکرا دیے۔

    دوسری طرف کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کوبڑی اہمیت دے رہے ہیں، ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی قیادت کے حوالے سے مختلف تجزیئے پیش کیے جارہے ہین ،

    28 اگست کو پاکستان اور بھارت اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ میں آمنے سامنے آرہے ہیں، پاکستان کی قیادت بابر اعظم جب کہ بھارت کے کپتان روہت شرما ہیں۔بابر اعظم کی قیادت میں گزشتہ برس پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے دھول چٹوائی تھی لیکن اس بار بھارتی سورماؤں کی قیادت روہت شرما کے ہاتھ میں ہے۔

    کرکٹ کے سب سے چھوٹے فارمیٹ میں روہت شرما نے 2017 سے اب تک 35 میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی ہے۔بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 2019 سے اب تک 41 میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی ہے۔

    کتنے جیتے کتنے ہارے

    ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن اس سے ناصرف ٹیم بلکہ اس کے مداحوں کا بھی مورال منسلک ہوتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں کھیلے گئے 35 ٹی 20 میچز میں سے 29 جیتے اور صرف 6 ہارے ہیں۔اس طرح روہت شرما بھارتی ٹیم کو ایم ایس دھونی (41) اور وراٹ کوہلی (30) کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ جیت دلانے والے کپتان ہیں۔

    بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 26 میچ جیتے جب کہ 10 ہارے اور پانچ میچ بے نتیجہ رہے۔اس وقت سرفراز احمد (29) کے بعد اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچوں میں شاہینوں کو جیت دلانے والے کپتان ہیں۔

    بیٹنگ میں کون زیادہ دم دار

    بحیثیت کپتان دونوں کھلاڑیوں کی بیٹنگ کے اعداد و شمار پر نظر دوڑائی جائے تو بابر اعظم بھارتی مدمقابل سے کہیں آگے نظر آتے ہیں۔بابر اعظم نے 41 میچوں کی 36 اننگز میں 42.30 کی اوسط سے 1396 رنز بنائے ہیں۔بحیثیت کپتان روہت شرما نے 35 اننگز میں 36.28 کی اوسط سے 1161 رنز بنائے ہیں۔

    سنچریاں اور ففٹیز

    41 میچز میں بابر اعظم نے ایک سنچری اور 16 نصف سنچریاں بنائی ہیں ۔35 میچز میں روہت شرما نے 2 سنچریاں اور نصف سنچریاں بنائی ہیں۔

    کتنے چھکے اور کتنے چوکے

    اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 151 چوکے اور 24 چھکے لگائے ہیں۔بحیثیت کپتان روہت شرما ان کے بلے سے 100 چوکے اور 63 چھکے نکلے ہیں۔

  • ایشیا کپ: افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

    ایشیا کپ: افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

    لاہور:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا آج سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آغاز ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس ایونٹ میں چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

    ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

    گروپ ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔گزشتہ روز دبئی میں پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں تکلیف محسوس کرنے پر فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا۔

    ایم آر آئی اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔محمد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو ان کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی پہنچ کر قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

    پی سی بی کے مطابق محمد وسیم جونیئر اب اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل اب انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل محمد وسیم جونیئر کی انجری کا دوبارہ جائزہ لے گا، جس کے بعد ان کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب، فاسٹ بولر حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے متبادل کی حیثیت سے دبئی میں قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کی اسکواڈ میں شمولیت ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہے۔ ای ٹی سی کی منظوری کے بعد حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ پر دبئی روانہ ہوجائیں گے۔

  • حسن علی ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل ہوگئے

    حسن علی ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل ہوگئے

    لاہور:نوجوان پیسر محمد وسیم جونیئر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ حسن علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق محمد وسیم کو کمر میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد ان کا ایم آر آئی کرایا گیا، جس کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی۔

    ایم آر آئی اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    محمد وسیم کی جگہ ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ میں حسن علی کو شامل کرلیا گیا، ایونٹ کل سے شروع ہورہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی روانہ ہوں گ

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی درخواست کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بابر اعظم نے لکھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کے لیے دعائیں ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ یہ وقت بحیثیت قوم کھڑے ہونے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا ہے، آگے بڑھیں اور اپنا بہترین کریں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملک کے مختلف صوبوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 16، پنجاب میں 13، سندھ میں 10 اور بلوچستان میں 4 اموات ہوئیں جس سے مجموعی تعداد 934 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان:48 شاندارمقابلے ہوں گے

    قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان:48 شاندارمقابلے ہوں گے

    لاہور:قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان:48 شاندارمقابلے ہوں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹی 20 کے آئندہ ایڈیشن کیلئے اسکواڈز اور شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 30 گروپ میچز سمیت مجموعی طور پر 18 مقابلے ہوں گے۔

     

     

    نیشنل ٹی 20 کپ 30 اگست سے 19 ستمبر تک جاری رہے گا، ایونٹ میں خیبرپختونخوا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔

    نیشنل ٹی 20 دو لیگز میں کھیلا جائے گا، جس میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 30 اگست سے 7 ستمبر تک 33 میں سے پہلے 16 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

     

     

    پی سی بی نے جاری اعلامیے میں بتایا ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا مرحلہ 10 سے 19 ستمبر تک کھیلا جائے گا، قومی ٹی 20 ٹیمیں ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلئے جمعرات (26 اگست) کو راولپنڈی پہنچیں گی۔

    ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کی سہولت اور شائقین کے ایکشن سے بھرپور میچوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ایونٹ کو 30 اگست سے 11 ستمبر تک اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس کا ایشیا کپ ٹی 20 کے میچز سے ٹکراؤ نہ ہو۔

    ایونٹ میں 30 ستمبر سے 11 ستمبر تک دن کا پہلا میچ صبح ساڑھے 9 بجے اور دوسرا دوپہر 2 بجے جبکہ 12 ستمبر سے پہلا میچ سہ پہر 3 بجے اور دوسرا میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

     

    ڈومیسٹک سیزن 23-2022ء کیلئے فرسٹ الیون ٹیموں کے ہیڈ کوچز یہ ہیں۔ مشتاق احمد (بلوچستان)، عبدالرزاق (سینٹرل پنجاب)، عبدالرحمان (خیبر پختونخوا)، اعجاز احمد سینئر (ناردرن)، غلام علی (سندھ) اور شاہد انور (جنوبی پنجاب)۔

    سیزن میں ٹیموں کی قیادت یہ کھلاڑی کریں گے۔ یاسر شاہ (بلوچستان)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، خالد عثمان (خیبر پختونخوا)، عمر امین (ناردرن)، سعود شکیل (سندھ) اور حسن علی (جنوبی پنجاب)۔

  • ٹی 20 ایشیا کپ:سخت گرمی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی

    ٹی 20 ایشیا کپ:سخت گرمی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی

    دبئی :ٹی 20 ایشیا کپ:سخت گرمی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پریکٹس شروع کردی،اطلاعات کے مطابق دبئی جہاں ایک طرف 41 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ شدید گرمی ہے وہاں‌ دوسری طرف دبئی میں پاکستان کرکٹرز کو T20 ایشیا کپ کے لیے خوش آمدید کہا

    ایونٹ کا آغاز 27 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے میچ سے ہوگا جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا کریکر بجایا جائے گا۔ٹیم ہالینڈ میں انتہائی خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے بعد کرکٹرز کو دبئی میں شدید گرم موسم کا سامنا کرنا پڑا۔

    دن کے وقت موسم تقریباً 41 اور 42 ڈگری رہتا ہے۔ شدید موسم کی وجہ سے کھلاڑیوں کے لیے صبح سویرے پریکٹس کرنا تقریباً ناممکن ہو رہا ہے۔ ایک دن کے آرام کے بعد، کرکٹرز بدھ کی شام دبئی اکیڈمی گراؤنڈ میں اپنی رفتار سے گزرے۔ شام کے وقت درجہ حرارت بھی بلند رہتا ہے اور نیٹ میں تربیت اتنا آسان نہیں ہے،

    پاکستان سپورٹ سٹاف پریکٹس سیشن کے دوران بھی کھلاڑیوں کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔“اگرچہ کرکٹرز پیشہ ور ہیں اور انہیں ہر حالت میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن یہاں یہ آسان کام نہیں ہوگا۔ تاہم، موسمی حالات ہر ٹیم اور ہر کھلاڑی کے لیے یکساں ہیں، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن کے دوران اپنی بہترین کارکردگی دکھائی جس نے انہیں تقریباً تین گھنٹے تک تربیت دی۔

    دریں اثنا، محمد حسنین جو اوول (لندن) میں منگل کو ’دی ہنڈریڈ‘ میں اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئے تھے، ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ حسنین کو دوسرے دن ناقابل تسخیر کے لیے حقیقی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ جمعرات کو دوسرے کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ چار ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ حیدر علی، آصف علی، افتخار احمد اور عثمان قادر بھی دبئی میں ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں اور نیٹ پر ٹریننگ میں مصروف نظر آئے۔

    تربیتی سیشن کے موقع پر، پاکستان اور افغانستان کے کھلاڑی خیالات کے تبادلے اور کرکٹ سے متعلق عمومی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال میں مصروف نظر آئے۔ فخر زمان نے بھی راشد خان کو چاروں شانے چت کر کے افغانستان کو اپنا بیٹ پیش کیا۔ زخمی شاہین آفریدی بھی گفتگو میں شامل ہوئے اور انہیں افغانستان کے کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ لطیفوں کا تبادلہ کرتے دیکھا گیا۔

    دریں اثنا، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے اعلیٰ درجہ کے باؤلنگ کوچز میں سے ایک عمر رشید کو ایشیا کپ کے لیے فاسٹ باؤلنگ کوچ کے اسسٹنٹ کے طور پر پاکستان مینز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    عمر نے اپنے ابتدائی دنوں سے ہی قومی ٹیم کے تمام فاسٹ باؤلرز کی ترقی میں کام کیا ہے، جس میں محمد حسنین کو مسابقتی کرکٹ میں واپس آنے میں مدد کرنا بھی شامل ہے۔ قومی ٹیم کے ساتھ نئے کردار میں، عمر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے فاسٹ باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کی حمایت کریں گے۔

    عمر کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی سفارش پر پلیئر سپورٹ پرسنل لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

  • "ابو ظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب:دنیا کی پہلا جدید اسپورٹس ہب،نیوزی لینڈ رگبی کے چاہنےوالوں کا مرکز

    "ابو ظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب:دنیا کی پہلا جدید اسپورٹس ہب،نیوزی لینڈ رگبی کے چاہنےوالوں کا مرکز

    ابوظہبی:”ابو ظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب:دنیا کی پہلا جدید اسپورٹس ہب،جس کی اہمیت دنیا بھی مانتی ہے،تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ رگبی (NZR) کا مشہور سمال بلیک برانڈ کی طرز پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب (ADCSH) کے ساتھ عالمی سطح پر اس وقت بڑا مقبول ہورہا ہے ،جو جونیئر کوچنگ وسائل کا تاریخی پہلا بین الاقوامی گھر بن گیا ہے۔ .

    سمال بلیکس ابو ظہبی اس ماہ نیوزی لینڈ سے باہر نیوزی لینڈ رگبی کا واحد سرکاری طور پر لائسنس یافتہ اسپورٹس ہب جو کہ نچلی سطح پر ترقیاتی پروگرام بننے کا آغاز کرے گا۔ 3 سے 16 سال کے درمیان لڑکیاں اور لڑکے چھوٹے سیاہ فام بھی ابوظہبی کے ممبر بن سکیں گے، کسی بھی عمر کے گروپ میں داخلہ لینے کے لیے رگبی کے سابقہ ​​تجربے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے سی ای او میٹ باؤچر کہتے ہیں کہ : "ہمیں اس سے زیادہ فخر نہیں ہو سکتا کہ نیوزی لینڈ رگبی نے ہمیں سمال بلیکز کی پہلی بین الاقوامی آؤٹ پوسٹ سونپی ہے یہ ایک طویل مدتی پروگرام ہے جس کو عملی جامعہ پہنانے کےلیے اس ادارے نے بھی اہم کردار ادا کیا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ "ابو ظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب میں ہم متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی کے لیے ابوظہبی اسپورٹس کونسل اور دنیا کے پریمیم رائٹس ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری کے خواہاں ہیں، جبکہ سالانہ 760,000 کے بڑھتے ہوئے کسٹمر بیس کے لیے عالمی معیار کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اسپورٹس ہب میں وہ 35 کھیل کھیلیں جو ہم پیش کرتے ہیں۔

    "The All Blacks بین الاقوامی رگبی کے معیاری علمبردار اور عالمی کھیل کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے برانڈز میں سے ایک ہیں۔ ہم ان کی دیانتداری، ٹیم ورک، اوراس طبقے میں اضافہ کی موروثی اقدار کا اشتراک کرتے ہیں۔ یہ تاریخی شراکت داری حب کی غیر معمولی کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے گہری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ ہماری کمیونٹی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ابوظہبی کا نام دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے برانڈز اور خواہشمند ٹیلنٹ کے ساتھ گونجتا رہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک بار لانچ ہونے کے بعد سمال بلیکس ابوظہبی رسمی طور پر ابوظہبی کرکٹ اینڈ اسپورٹس ہب کے 10 ماہ پرانے رگبی پروڈکٹ کو اپنا لے گا، جس میں 245 لڑکے اور لڑکیاں نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے ایرون پرسیکو کی ہدایت پر 12 ورلڈ رگبی سے تصدیق شدہ کوچز کی قیادت کریں گے۔ 56 بار اٹلی کی نمائندگی کی اور 2003 رگبی ورلڈ کپ میں کھیلا۔

    سیلاب اور بارشیں،جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے تجاوز، 31 لاکھ سے زیادہ متاثر، پی ڈی ایم اے نے…

    چھوٹے سیاہ فام ابوظہبی پورے سیزن میں علاقائی ٹورنامنٹس اور UAERF رگبی فکسچر میں شرکت کریں گے، جو کہ 5 ستمبر 2022 سے 6 مئی 2023 تک چلتے ہیں۔ اضافی انڈور رگبی کو سال بھر چلتا رکھنے کے لیے بیرونی خصوصی مہارت کے کیمپ پورے سیزن میں چلیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کھلاڑی آج ہی اندراج کروا سکتے ہیں اور دلچسپی رکھنے والے والدین 0507201278 پر رابطہ کر سکتے ہیں اور اس میں شامل ہونے اور فیملی ممبرشپ کے حقوق کے بارے  میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے www.smallblacksabudhabi.com پر لاگ ان کر سکتے ہیں۔