Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • تیسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی

    تیسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز جیت لی

    لاہور: ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 42 ویں اوورز میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں پاکستان نے 211 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 38 ویں اوورز میں پورا کرلیا۔

    قومی ٹیم کی فاسٹ باؤلرز کی زبردست باؤلنگ کے آگے آسٹریلوی ٹیم نے گرین شرٹس کو 211 رنز کا ہدف دیدیا۔ وسیم جونیئر اور حارث رؤف نے 3.3 شکار کیے۔

    قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلیا کی بیٹنگ

    کینگروز کی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ نے کیا، دونوں بیٹرز کو حارث رؤف نے اپنے پہلے ہی میں پویلین بھیج دیا۔ دونوں بیٹرز کھاتہ نہ کھول سکے۔

    اس دوران مارنس لبوشین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث رؤف نے وکٹ حاصل کی۔ بین مک ڈرموٹ 36، سٹونز 19 رنز بنا کر کریز چھوڑ گئے، محمد وسیم اور زاہد محمود نے وکٹ حاصل کی۔

    اس دوران ایلکس کیری اور کیمرون گرین نے مزاحمتی اننگز کھیلی اور سکور کو آگے بڑھایا۔ تاہم 61 گیندوں پر 56 رنز بنا کر کیری افتخار احمد کا نشانہ بن گئے، گرین کو محمد وسیم نے بولڈ کیا، بہرن ڈروف اور ایلس کی باری بھی بالترتیب 2.2 پر ختم ہوئی۔

    آسٹریلیا کی ٹیم 42 ویں اوورز میں 210 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ محمد وسیم اور حارث رؤف نے 3.3 شکار کیے، شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

    پاکستانی سکواڈ

    بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود

    آسٹریلوی سکواڈ

    فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین میک ڈرمٹ، مارنس لبوشین، مارکس سٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور جیسن بہرن ڈروف

  • دوسرا ون ڈے میچ:امام اوربابرکی سنچریاں، پاکستان نےرنزکا کوہ ہمالیہ سرکرلیا:جیت کرسیریزبرابرکردی

    دوسرا ون ڈے میچ:امام اوربابرکی سنچریاں، پاکستان نےرنزکا کوہ ہمالیہ سرکرلیا:جیت کرسیریزبرابرکردی

    لاہور:دوسرا ون ڈے میچ: امام اور بابر کی سنچریاں، پاکستان نے رنز کا کوہ ہمالیہ سر کر لیا:جیت کرسیریزبرابرکردی ،اطلاعات کے مطابق امام الحق کی سنچری اور بابر اعظم کی قائدانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا کوہ ہمالیہ 6 وکٹ سے سر کر کے تین میچوں کی سیریز 1،1 سے برابر کر دی ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان اننگز

    آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی سنچری کی بدولت صرف 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے ایک مرتبہ پھر اپنی بلے بازی سے مخالف ٹیم پر دھاک بٹھا دی اور اپنے کیریئر کی 15 اور بطور کپتان چوتھی سنچری سکور کرکے آسٹریلیا کے خلاف یہ اعزاز حاصل کرنے والے والے پہلے قائد بن گئے، انہوں نے 1 چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 83 گیندوں پر 114 رنز کی اننگز کھیلی۔

    امام الحق نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری جڑ دی، انہوں نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 97 گیندوں پر 106 رنز بنائے، محمد رضوان 26 گیندوں پر 23 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے ایڈم زمپا نے 2، نیتھن ایلس اور مارکس سٹوئنس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    آسٹریلیا اننگز

    پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 348 رنز بنائے، بین مک ڈرموٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 108 گیندوں پر 104 رنز کی باری کھیلی، ٹریوس ہیڈ 89 اور کپتان فنچ صفر،مارنس لبوشین 59، الیکس کیری، کیمرون گرین 5،5،مارکس سٹوئنس 49 اور شان ایبٹ 28 سکور بناکر آؤٹ ہوئے۔

     

     

    بابر الیون کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم جونیئر نے 2، زاہد محمود اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

    پاکستان سکواڈ

    آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لئے پاکستان کے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زاہد محمود شامل تھے۔

    آسٹریلیا سکواڈ

    پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لئے آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، بین مک ڈرموٹ، مارنس لبوشین، مارکس سٹوئنس، ایلکس کیری، کیمرون گرین، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور مچل سویپسن شامل تھے۔

  • سندھ کو شکست:بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

    سندھ کو شکست:بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

    لاہور:سندھ کو شکست، بلوچستان نے پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ،اطلاعات کے مطابق حسیب اللہ خان کی سنچری کی بدولت بلوچستان نے سندھ کو 13 رنز سے شکست دے کر پاکستان کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

    ملتان میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    سندھ اننگز

    264 رنز کا ہدف سندھ کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 250 سکور بناسکی، عمیر بن یوسف نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے، شرجیل خان 50، صائم ایوب 30، خرم منظور 55، سرفراز احمد 1، محمد طہٰ 1، حسن محسن 14 اور محمد عمر 1 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    فاتح ٹیم کے کاشف بھٹی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ خرم شہزاد اور یاسر شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بلوچستان اننگز

    سندھ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان نے 263 رنز بنائے، حسیب اللہ خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 چھکے اور 18 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر 131 رنز کی اننگز کھیلی، عمران بٹ 11، عبدالواحد بنگلزئی 12، اسد شفیق 64، ایاز تصور 1، بسم اللہ خان 10، عماد بٹ 13، کاشف بھٹی 5 اور عاکف جاوید صفر پر آؤٹ ہوئے۔

    شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے محمد عمر اور سہیل خان نے 3،3 جبکہ میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مابین ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ یکم اپریل کو ہوگا۔

  • پہلا ون ڈے میچ: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 88 رنز سے شکست

    پہلا ون ڈے میچ: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 88 رنز سے شکست

    لاہور: آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 88 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

     

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    پاکستان اننگز

    314 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور45 اعشاریہ 2 اوورز میں 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، امام الحق کی سنچری بھی گرین شرٹس کو شکست سے نہ بچاسکی، انہوں نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 96 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان 18، کپتان بابر اعظم 57، سعود شکیل 3، محمد رضوان 10، افتخار احمد 2، خوشدل شاہ 19، حسن علی 2 اور محمد وسیم جونیئر صفر اور حارث رؤف 7 سکور بناکر پویلین لوٹے۔

    فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈم زمپا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹریوس ہیڈ،مچل سویپسن نے2، 2، شان ایبٹ، نیتھن ایلس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
    آسٹریلیا اننگز

    شاہینوں کے خلاف کینگروز بلے بازوں نے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا، اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ایرون فنچ 23، بین مک ڈرموٹ 55، مارنس لبوشین 25، مارکس سٹوئنس 26 اور الیکس کیری 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کیمرون گرین 40 اور نیتھین ایلس 3 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

     

     

    اس طرح آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، حارث رؤف نے 2،2 ، افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
    آسٹریلیا کی ٹیم:

    آسٹریلیا کے پلیئنگ الیون میں ایرون فنچ (کپتان)، ٹریوس ہیڈن، بین مکڈرموٹ، مارنوس لبوشین، مارکوس اسٹوئنس، کیمرون گرین، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، سین ایبٹ، نتھن ایلس، ایڈم زمپا اور میچل سوئپسن شامل ہیں۔

    پاکستان سکواڈ

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، محم رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

     

  • لاہورٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکرسیریز جیت لی

    لاہورٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکرسیریز جیت لی

    لاہور:لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا نے کھیل کے چوتھےروز اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن قومی ٹیم کھیل کے آخری روز 235 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

    کھیل کے آخری روز پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے سیشن میں ہی عبد اللہ شفیق 27 رنز پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے اظہر علی بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے۔

    اظہر علی کو لیون نے 105 کے مجموعے پر صرف 17 رنز پر ہی پویلین روانہ کردیا بعد ازاں امام الحق 70 اور فواد عالم 11 رنز بناکر جب کہ محمد رضوان 0 پر آؤٹ ہوگئے۔

     

    ساجد خان اور بابر اعظم نے رنز کے مجموعے کو آگے بڑھایا لیکن یہ پارٹنر شپ بھی کچھ دیر ہی چل سکی اور بابر اعظم 55 رنز جب کہ ساجد 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ساجد خان کے بعد آنے والے حسن علی 13 اور شاہین آفریدی ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے نسیم شاہ کی وکٹ اڑا کر ٹیم کو فتح دلوائی اور اس طرح آسٹریلیا نے میچ 115 رنز سے جیت لیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی اور راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

  • محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش

    محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش

    لاہور:محمد رضوان ہرفن مولا:ساتھی بھی خوش پاکستان بھی خوش ،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ بیٹر محمد رضوان اپنی بیٹنگ کی وجہ سے تو دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، اب وہ ساتھی کرکٹر شاہین شاہ کے لیے حجام بھی بن گئے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ نے محمد رضوان سے بال کٹواتے ہوئے اپنی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ایسا کچھ نہیں جو رضوان نہیں کرسکتا۔

    شاہین شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کمال مہارت سے شاہین شاہ کے بالوں پر قینچی چلا رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک کرسی پر بیٹھے ہیں اور محمد رضوان ان کے بال کاٹ رہے ہیں

    فاسٹ بولر شاہین شاہ نے لکھا کہ کراچی ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے اور میچ بچانے والے محمد رضوان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں۔

    شاہین شاہ نے کہا کہ نیا ہیئر کٹ دینے کا شکریہ سُپر مین، آپ نے یہ کر دکھایا۔شاہین شاہ کی اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے فخر زمان نے بھی رضوان سے بکنگ کروالی۔

     

    فخر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ ’یار لڑکے رضوان، میری بھی بُکنگ کرلو۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہونے کے بعد گزشتہ روز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔

    پہلی اننگز میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان محمد رضوان اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کو بچایا۔

  • آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قومی اسکواڈز کا اعلان

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قومی اسکواڈز کا اعلان

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قومی اسکواڈز کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    لیفٹ ارم اسپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔آصف آفریدی نے حال ہی میں مکمل ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 5 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ محمد حارث نے 5 میچز میں 166 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ فی الحال ملک کے مختلف مقامات پر جاری پاکستان کپ کے 7 میچز میں 219 رنز بھی بنا چکے ہیں۔ اس ایونٹ میں ان ہی کی ٹیم کے اسپنر آصف آفریدی بھی اب تک 7 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    دوسری طرف انجری کے باعث بینو قادر ٹرافی سے باہر ہونے والے محمد نواز مکمل فٹ ہوچکے ہیں، لہٰذا انہیں وائیٹ بال سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

    20 رکنی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ :

    1. بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)
    2. شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)
    3. عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)
    4. آصف آفریدی (خیبر پختونخوا)
    5. آصف علی (ناردرن)
    6. فخر زمان (خیبر پختونخوا)
    7. حیدر علی (ناردرن)
    8. حارث رؤف (ناردرن)
    9. حسن علی (سینٹرل پنجاب)
    10. افتخار احمد (خیبر پختونخوا)
    11. امام الحق (بلوچستان)
    12. خوشدل شاہ (سدرن پنجاب)
    13. محمد حارث (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)
    14. محمد نواز (ناردرن)
    15. محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)
    16. محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)
    17. سعود شکیل (سندھ)
    18. شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)
    19. شاہنواز دھانی (سندھ)
    20. عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)

    ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ:

    1. بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)
    2. شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)
    3. آصف آفریدی (خیبر پختونخوا)
    4. آصف علی (ناردرن)
    5. فخر زمان (خیبر پختونخوا)
    6. حیدر علی (ناردرن)
    7. حارث رؤف (ناردرن)
    8. حسن علی (سینٹرل پنجاب)
    9. افتخار احمد (خیبر پختونخوا)
    10. خوشدل شاہ (سدرن پنجاب)
    11. محمد حارث (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)
    12. محمد نواز (ناردرن)
    13. محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)
    14. محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)
    15. شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)
    16. شاہنواز دھانی (سندھ)
    17. عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)

    دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی اکیڈمی کے ہیڈ کیوریٹر ٹوبی لمسڈن کی خدمات حاصل کر لیں پاکستان میں پچز کی اپ گریڈیشن کے پلان کے لئے ٹوبی لمسڈن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا ،ٹوبی لمسڈن قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ٹوبی لمسڈن مقامی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ مل کر پچ کی تیاری کو حتمی شکل دے رہے ہیں آئی سی سی اکیڈمی کے ہیڈ کیوریٹر اسکوائر اور پریکٹس پچز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ٹوبی لمسڈن مقامی گرؤنڈ اسٹاف کو مختلف نوعیت کی پچز کی تیاری کے حوالے سے ٹپس دے رہے ہیں

  • سہیل خان پرمیچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد:جرمانے کی وجہ بھی سامنے آگئی

    سہیل خان پرمیچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد:جرمانے کی وجہ بھی سامنے آگئی

    لاہور:پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کےفاسٹ باؤلر سہیل خان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا کی اننگز کے دوسرے اوور میں سہیل خان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پرامپائر نے ناٹ آؤٹ دیا ، جس پرغیرمناسب رویے کا اظہار کرنے پر فاسٹ باؤلر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

    یہ واقعہ پاکستان کپ میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے مابین ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا۔ سہیل خان نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا ہے۔ فاسٹ باؤلر پر چارجز آن فیلڈ امپائرز قیصر وحید اور ناصر حسین نے عائد کیے تھے۔

    دوسری جانب مقررہ وقت سے ایک اوور کم کروانے پر ناردرن کی ٹیم پر بھی جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.22کی خلاف ورزی کرنے پر پلیئنگ الیون میں شامل ناردرن کےکھلاڑیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ کپتان حیدر علی نےغلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری محمد انیس کی تجویز کردہ سزاکو قبول کیا ہے۔ اس میچ میں ثاقب خان اور عمران جاوید آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ناردرن اور سدرن پنجاب کے مابین میچ ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں کھیلا گیا تھا.

  • پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ: پاکستان  نے 83 سال بعد انگلینڈ کا ریکارڈ توڑدیا

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ: پاکستان نے 83 سال بعد انگلینڈ کا ریکارڈ توڑدیا

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں 1 ہزار سے زائد گیندیں کھیل کر میچ بچانے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ گیندیں کھیل کر میچ بچانے والی ٹیم انگلینڈ ہے جس نے یہ ریکارڈ 1939 میں بنایا تھا

    انگلینڈ نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا دلچسپ بات یہ ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین یہ تاریخی ٹیسٹ میچ دس روز تک جاری رہا اگر میچ کو نہ روکا جاتا تو انگلینڈ کی ٹیم واپس لندن جانے والے بحری جہاز کو کھو بیٹھتے۔

    وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی اور کپتان پر برس پڑے

    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابراعظم نے بطور کپتان نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بابراعظم نے بطور کپتان سب سے بڑا اسکور بنایا ہے۔ وہ 196 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان سے قبل انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن نے چوتھی اننگز میں جنوبی افریقا کے خلاف 185 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

    ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور عبداللّٰہ شفیق نے شراکت کا نیا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے دونوں بیٹرز نے چوتھی اننگز میں 500 سے زائد گیندیں کھیلیں، جو چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ عبداللہ شفیق اور بابراعظم کے درمیان دوسو اٹھائیس رنز کی شراکت پٹ کمنز نے ختم کی۔

    پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے میچز لاہور منتقل کرنے پر غور

    دوسری جانب اسلام آباد راولپنڈی میں سیاسی گہما گہمی کے پیش نظر پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے میچز لاہور منتقل کیے جا سکتے ہیں جس کے لیے پی سی بی نےہنگامی پلان تیار کر لیا۔پی سی بی نے ہنگامی پلان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کو بھی آگاہ کردیا۔

    پی سی بی کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی میں سیاسی گہما گہمی کے پیش نظر میچز لاہور منتقل کیے جا سکتے ہیں حتمی فیصلہ دونوں بورڈز، انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

    کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ کی طرح وائٹ بال سیریز کا انعقاد احسن طریقے سے ہو۔پی سی بی نے لاجسٹکس اور بائیو سیکیور ببل کے باعث میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے تھے۔

    اسلام آباد میں کرکٹ کے لیے حالات ساز گار نہ رہے تو میزبانی ایک بار پھر لاہور کو مل جائے گی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے شیڈول ہے آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کیخلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

  • کراچی ٹیسٹ جیتنے کیلیے پاکستان کو 314 اور آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار

    کراچی ٹیسٹ جیتنے کیلیے پاکستان کو 314 اور آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار

    کراچی :کراچی ٹیسٹ جیتنے کیلیے پاکستان کو 314 اور آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار،اطلاعات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے وکٹوں کی ضرورت ، بابر اور شفیق کریز پر جم گئےپاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ جیتنے کے لیے آخری روز 314 رنز درکار ہیں جب کہ آسٹریلیا کو یہ میچ جیتنے کے لیے 8 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جہاں چوتھے دن کے کھیل کا اختتام ہوگیا اور دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 192 رنز بنالیے ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق کے درمیان 171 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ اس دوران بابراعظم نے کریئر کی چھٹی سنچری اسکور کی جب کہ عبداللہ شفیق نے پہلی ففٹی اسکور کی۔ کپتان بابراعظم 102 رنز اور عبداللہ شفیق 71 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    اس سے قبل چوتھے دن کے کھیل میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ صرف 97 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا۔

    قومی ٹیم نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق صرف ایک بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے پیچھے اظہر علی بھی 6 رنز بناکر کیمرون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    اوپنر عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم گراؤنڈ میں اترے تو دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اوردونوں کھلاڑیوں نے اب تک 143 رنز کی شراکت قائم کرلی ہے۔پاکستان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ انہیں اب بھی جیت کے لیے 341 رنز درکار ہیں۔

    آسٹریلیا کی دوسری اننگ زیادہ لمبی نہ رہی اور انہوں نے صرف 97 رنز پر اننگ ڈکلیئر کردی تھی جبکہ آسٹریلیا کے صرف 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔مارنس لبوشنگ 44 اور ڈیوڈ وارنر 7 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ 44 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

    پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا لیکن دونوں کھلاڑی ہی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور عبداللہ شفیق 13 رنز جبکہ امام الحق 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اظہر علی 20 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے تو اگلی ہی گیند پر فواد عالم بھی ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان 6 بناکر چلتے بنے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نعمان علی 20 اور شاہین شاہ آفریدی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مچل سوئپسن نے دو وکٹیں حاصل کی۔

    آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز، نتھن لیون اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 556 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ ان کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری نے 93 اور اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز کی بڑی اننگ کھیلی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اورساجد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

    علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور کپتان بابر اعظم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔