Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • آذان کی آوازاتنی مسحورکن کہ میں اپنے جزبات بیان نہیں کرسکتا:آسٹریلوی کپتان کےبعد باولربھی متاثر

    آذان کی آوازاتنی مسحورکن کہ میں اپنے جزبات بیان نہیں کرسکتا:آسٹریلوی کپتان کےبعد باولربھی متاثر

    لاہور:آذان کی آوازاتنی مسحورکن کہ میں اپنے جزبات بیان نہیں کرسکتا:آسٹریلوی کپتان کےبعد باولربھی متاثر ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تاریخی سیریز کے لئے موجود آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے بعد فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران اذان کی آواز کو سب سے بہترین لمحہ قرار دے دیا۔

    راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے بغیر نتیجہ ختم ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کینگروز فاسٹ باؤلر نے لکھا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی شائقین بہت پرجوش دکھائی دیئے اور وہ کھیل سے محظوظ ہوئے۔

     

    https://twitter.com/JoshHazIewood38/status/1501307181840412677?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1501307181840412677%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FCricket%2F644651

     

    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا ٹیسٹ میچ کے دوران ٹیم میں ہم سب کے لئے نماز کے لئے پکارا جانا (اذان) کی آواز بہترین لمحہ تھا اور اذان کی یہ آواز انتہائی پرسکون محسوس کرانے والی تھی، ہم نے اسے سے قبل ایسی حیرت انگیز اور پیار بھری آواز نہیں سنی تھی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ میرے لیے وہ لمحہ انتہائی خوبصورت تھا جب ہم پریکٹس سیشن میں مصروف تھے اور راولپنڈی سے بلند ہونے والی اذان کی آواز گراؤنڈ میں گونج رہی تھی جب کہ پس منظر میں پہاڑ تھے۔

    آسٹریلین ویب سائٹ کے لیے تحریر کیے گئے اپنے بلاگ میں پیٹ کمنز نے ’دورے کو غیرمعمولی‘ قرار دیتے ہوئے اسے اپنی اور دیگر کھلاڑیوں کی ’زندگیوں اور کیریئر کا خاص لمحہ‘ قرار دیا تھا۔

  • راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈراہوگیا

    راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈراہوگیا

    راولپنڈی :راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈراہوگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا پر ختم ہو گیا اور پاکستانی اوپنرز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری اننگز میں سنچریاں اسکور کیں۔

    راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بلے بازوں کے لیے بہترین بیٹنگ پریکٹس ثابت ہوا اور دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے رنز کے انبار لگا دیے۔میچ کے پانچویں اور آخری دن آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 449 رنز 7کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو 3.1 اوورز میں صرف 10 رنز کے اضافے سے بقیہ تینوں وکٹیں بھی گنوا بیٹھی۔

     

    آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 459رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے پہلی اننگز میں 17رنز کی معمولی برتری حاصل کی۔پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرواتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 8 ٹیسٹ میچز میں تیسری بار 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    پاکستانی اوپنرز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز کا آغاز بھی پراعتماد انداز میں کیا اور کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔دونوں نے بہترین بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے سنچری شراکت قائم کرتے ہوئے نصف سنچریوں تک بھی رسائی حاصل کی۔

    میچ یقینی طور پر ڈرا کی جانب جاتا دیکھ کر آسٹریلیا نے بھی اپنے مرکزی فاسٹ باؤلرز کو تھکانا مناسب نہ سمجھا اور پارٹ ٹائم باؤلرز کو گیند تھما کر اوورز پورے کرنے کی پالیسی اپنائی۔

     

     

    پاکستانی اوپنرز نے بھی ناتجربہ کار اور کمزور باؤلنگ کو تختہ مشق بناتے ہوئے رنز کے ڈھیر لگا دیے اور دونوں نے اپنی اپنی سنچریاں اسکور کیں۔عبداللہ نے کیریئر میں پہلی مرتبہ سنچری اسکور کی جبکہ امام الحق نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی سنچری کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    دونوں اوپنرز نے اسکور 252 تک پہنچایا تھا کہ دونوں کپتانوں نے امپائرز سے مشاورت کے بعد میچ کے خاتمے پر اتفاق کیا۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ نے 136 اور امام نے 111 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کرنے پر امام الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم میں 21مارچ سے تیسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔

  • پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: اظہر علی بھی ڈبل سنچری نہ کرسکے

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: اظہر علی بھی ڈبل سنچری نہ کرسکے

    راولپنڈی :پاک آسٹریلیا ٹیسٹ: اظہر علی بھی ڈبل سنچری نہ کرسکے،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بلے بازوں کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 450 رنز بنالیے ہیں۔

    کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 245 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستان کے نام، گرین کیپس نے ایک وکٹ پر 245 رنز بنالیے

     

     

    پاکستانی بیٹرز امام الحق اور اظہر علی دوسرے روز کے پہلے سیشن میں بھی آسٹریلوی بولرز پر حاوی نظر آئے اور اسی دوران امام الحق نے 150 رنز مکمل کیے۔کھانے کے وقفے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو اظہر علی نے بھی 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 19 ویں سنچری مکمل کی۔

    پاکستان کی دوسری وکٹ 313 رنز پر گری جب امام الحق 157 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 414 رنز پر گری اور قومی کپتان بابراعظم 36 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    بابر کے بعد 444 کے مجموعے پر پاکستان نے چوتھی وکٹ گنوائی، امام کی طرح اظہر علی بھی ڈبل سنچری نہ کرسکے اور 185 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔

  • شین وارن کےانتقال پردنیائےکرکٹ سوگوار،خراج عقیدت بھی پیش:شین وارن کےکیریئرپرایک نظر

    شین وارن کےانتقال پردنیائےکرکٹ سوگوار،خراج عقیدت بھی پیش:شین وارن کےکیریئرپرایک نظر

    برلن :شین وارن کےانتقال پر دنیائے کرکٹ سوگوار، ساتھی کھلاڑیوں نے خراج عقیدت پیش کیا ہے: اطلاعات کےمطابق آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن دل کا دورہ پڑنے کے سبب 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    دنیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں چل بسے جبکہ ان کے انتقال کی خبر نے ساتھی کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کو سوگوار کردیا ہے۔

    آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ولا میں مردہ حالت میں پائےگئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔شین وارن کے انتقال پر دنیائے کرکٹ سوگوار ہے اور شائقین بھی صدمے سے دوچار ہیں۔

    جادوئی لیگ اسپنر کی موت کی خبر پر سابق ساتھی کرکٹرز نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے ردعمل کا بھی اظہار کیا۔ اپنی ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ میں اپنے دوست وارن کی ناگہانی موت کے بارے میں سن کر صدمے میں ہوں اور انتہائی غمگین ہوں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ شین وارن کے انتقال کا یقین کرنا مشکل ہے، یہ کرکٹ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، انہوں نے اپنی جادوئی اسپن سے نسلوں کو متاثر کیا۔

    سابق انگلش کرکٹر آئن بیل نے لکھا کہ ’الفاظ نہیں ہیں، شین وارن میرا ہیرو اور سب سے بڑا کھلاڑی رہا جس کے خلاف میں نے کبھی کھیلا ہے، مجھے اس خبر پر یقین نہیں آ رہا‘

    بھارتی کرکٹر اورکمنٹیٹر ہرشا بوگلے نے اسے انتہائی تکلیف دہ خبر قرار دیا اور لکھا کہ’ غم اور الفاظ نہیں ہیں، میں خوش قسمت تھا کہ میں اسے اچھی طرح جانتا ہوں، جادو ہمیشہ رہے گا’۔

    کرکٹ کی تاریخ کے ہیرو شین وارن کے تاریخی کیریئر پر نظر ڈالیں تو بےشمار فتوحات اور کئی اعزازات ان کے نام کے ساتھ جڑے نظر آتے ہیں۔

    1992 میں بھارت کے خلاف میچ میں ٹیسٹ ڈیبیو اور 1993 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ون ڈے ڈیبیو کرنے والےشین وارن نے اپنا آخری انٹرنیشنل ون ڈے میچ 2005 میں ورلڈ الیون کی جانب سے ایشیا الیون کے خلاف جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔

    15 سال پر محیط اس کیریئر میں انہوں نے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے میچز میں بےشمار کامیابیاں سمیٹیں۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 700 اور مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بالر تھے۔

    ٹیسٹ کرکٹ میں شین وارن کی وکٹوں کی تعداد 708 جبکہ ون ڈے میں 293 ہے۔انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے میں بالترتیب 3154 اور 1018 رنز بھی بنائے۔ٹیسٹ کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی وارن کے نام ہے۔

    شین وارن نے اپنے کیریئر میں بڑے بڑے بکے بازوں کو اپنی خطرناک لیگ اسپن سے پریشان کیے رکھا۔انہوں نے چند ایسی ناقابل یقین گیندیں بھی کیں جو آج تک دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔

    لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی 1993 کی ایشیز سیریز میں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں کی گئی گیند کو ’بال آف دی سینچری‘ قرار دیا گیا۔’بائبل آف کرکٹ ‘ کا لقب پانے والے کرکٹ میگزین ’وزڈن ‘نے شین وارن کو صدی کے 5بہترین کھلاڑیوں میں شامل کیا تھا۔

    شین وارن کو 2004 اور 2005میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر بھی قرار دیا گیا۔شین وارن پاکستان کے لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کے بہت بڑے فین تھے جس کا اظہار وہ خود بھی کئی مرتبہ کرچکے تھے۔

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن انتقال کرگئے

    سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن انتقال کرگئے

    سڈنی :سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن انتقال کرگئے ،اطلاعات کے مطابق سابق آسٹریلوی اسپن باولر شین وارن 52 سال کی عمرمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شین وارن کے جاننے والوں نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ "شین اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے تھے اور طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود انہیں زندہ نہیں کیا جا سکا۔”

    دوسری طرف شین وارن کی فیملی کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ غم میں‌ ڈوبے ہوئے ہیں مناسب وقت پر مزید تفصیلات فراہم کریں گے

    شین بڑے اسپنر کے طور پر جانے جاتے رہے ہی ں‌،انہوں نے آسٹریلیا کے لیے 145 ٹیسٹ کھیلے اور ان کی 708 وکٹیں ہیں- یہ خبر آسٹریلوی کرکٹ کے لیے دوسرا دھچکا ہے جس کے ساتھی عظیم، راڈ مارش بھی گزشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑنے سے جمعہ کو انتقال کر گئے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پچھلے سال اگست میں آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ باؤلر شین وارن بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئےتھے ، انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئسولیٹ کر لیاتھا ۔

    اس دوران ان کو صحت خرابی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ انہوں نے کورونا کی تمام علامات محسوس کرنے پر خود کو ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے تمام اہلخانہ سے خود کو علیحدہ کرتے ہوئے گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا تھا ۔لیکن اس کےبعد شین وارن کی طبیعت سنبھل گئی تھی لیکن آج اچانک وفات کی خبر نے ان کے چاہنے والوں کے لیے غم کی داستان چھوڑ دی ہے

  • پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز، امام کی شاندار بلے بازی، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

    پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز، امام کی شاندار بلے بازی، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

    راولپنڈی:پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز، امام کی شاندار بلے بازی، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنا لیے ہیں۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 105 رنز پر ہوا جب عبداللہ شفیق چھکا لگانے کی کوشش میں ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ امام الحق 91 اور اظہر علی 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    قبل ازیں ٹاس جیت کر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے اور اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے، وکٹ آخری دنوں میں اسپینرز کے لیے سازگار ہو سکتی ہے۔

     

    قومی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، ساجد خان، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز ہورہی ہے۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل(آئی سی سی)، آسٹریلین کرکٹ بورڈ اورپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بھی اہم ہے۔
    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلی نے کہا کہ پاکستان میں آج تاریخی دن ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم کے شاندار استقبال پرپی سی بی اورپاکستانی کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ گیاہے۔ کرکٹ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملےگا۔

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم دن ہے۔پاکستانی مداحوں نے آسٹریلیا کودیکھنے کے لئے 24 سال انتظارکیا۔ راولپنڈی ٹیسٹ سے دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ روابط کا نیا آغاز ہوگا

  • آئندہ سال خواتین کےلیے پی ایس ایل طرز کا ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

    آئندہ سال خواتین کےلیے پی ایس ایل طرز کا ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

    لاہور: آئندہ سال خواتین کے لیے پی ایس ایل طرز کا ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے اعلان کیا ہے کہ وہ خواتین کرکٹرز کے لیے اگلے سال پاکستان سپر لیگ طرز کا ٹورنامنٹ کرائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔

    ان کے مطابق اس سال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے کا آئیڈیا تھا لیکن موجودہ ونڈو میں جگہ کی کمی کی وجہ سے اسے اگلے سال منعقد کیا جائے گا۔

    تانیہ ملک نے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچوں میں خواتین کی ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی، جہاں وہ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا مجموعہ اچھا ہے، اور امید ہے کہ ٹیم فائنل فور میں ترقی کر سکتی ہے۔انہوں نے گراس روٹ لیول پر خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

  • نسیم شاہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے:کرکٹ شائقین مقابلے دیکھنے لیے بے تاب

    نسیم شاہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے:کرکٹ شائقین مقابلے دیکھنے لیے بے تاب

    راولپنڈی :نسیم شاہ پنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے:کرکٹ شائقین مقابلے دیکھنے لیے بے تاب ،اطلاعات کے مطابق نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو حارث رؤف کی جگہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹریولنگ ریزرو کا حصہ تھے۔

    حارث رؤف کے آج کئے گئے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔ لہٰذا وہ چار مارچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ اب پانچ روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے، جس کے اختتام پر ان کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    حارث رؤف کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی ری ٹیسٹنگ کی گئی۔ ان تمام ارکان کی ری ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ برائے پنڈی ٹیسٹ: بابر اعظم (کپتان) (سنٹرل پنجاب)، محمد رضوان (نائب کپتان) (خیبر پختونخوا)، عبداللہ شفیق (سنٹرل پنجاب)، اظہر علی (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، افتخار احمد (خیبرپختونخوا)، امام الحق (بلوچستان)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، نعمان علی (ناردرن)، ساجد خان (خیبر پختونخوا)، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شان مسعود (بلوچستان) اور زاہد محمود (سندھ)

    ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نےمشترکہ طور پربینو قادر ٹرافی متعارف کروادی ۔

    پاکستان کے کپتان بابراعظم اور مہمان ٹیسٹ اسکواڈ کے قائد پیٹ کمنز نے بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کی۔

    ٹرافی کی رونمائی کا مقصد کیا ہے؟
    پاکستان اور آسٹریلیا کے 2 لیجنڈری لیگ اسپنرز سے منسوب اس ٹرافی کو متعارف کروانے کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔مستقبل میں بھی دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی اب ہر ٹیسٹ سیریز کے اختتام پرفاتح سائیڈ کو اسی ٹائٹل کی ٹرافی دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے 1959 میں رچی بینوکی قیادت میں پاکستان کاپہلا مکمل دورہ کیا تھا، مہمان سائیڈ نے یہ سیریز 2-0 سے جیتی تھی۔

    عبدالقادر نے آسٹریلیا کے خلاف 11 ٹیسٹ میچز میں 45 وکٹیں حاصل کی تھیں، اس دوران انہوں نے سال 1982 اور 1988 میں کھیلے گئے دو تین ٹیسٹ میچزکی سیریز میں 33 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

     

    رچی بینو نے 1952 سے 1964 پر مشتمل اپنے کیرئیر کے دوران 63 ٹیسٹ میچز میں 248 وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالقادر نے 1977 سے 1990 پر مشتمل اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 67 ٹیسٹ میچز میں236 وکٹیں حاصل کیں۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نے کہا کہ بینو قادر ٹرافی کو پاکستان میں ایک مرتبہ پھر پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کی بحالی کے موقع پر متعارف کروایا گیا ہے، یہ دونوں عظیم لیگ اسپنرز دنیائے کرکٹ کی نوجوان نسل کے لیے متاثرکن شخصیات تھیں۔

    فیصل حسنین نے کہا کہ تاریخی طور پر پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کانٹے دار مقابلے ہوتے ہیں تاہم بینو قادرٹرافی کو متعارف کروانے سے دونوں ٹیموں کے مابین اب ٹیسٹ سیریز میں مقابلہ مزید بڑھ جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بینو قادر ٹرافی کی لانچ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے، رچی بینو اور عبدالقادر مرحوم کے اہلخانہ کا مشکور ہوں جنہوں نے خوشدلی سے ٹرافی کو ان کا نام دینے کی حامی بھری۔

  • حسن علی نےانگلش کاؤنٹی لنکا شائرکرکٹ سے معاہدہ کر لیا

    حسن علی نےانگلش کاؤنٹی لنکا شائرکرکٹ سے معاہدہ کر لیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا، وہ یکم اپریل کو انگلش کلب کو جوائن کریں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی کر کٹرحسن علی آئندہ سیزن میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے فاسٹ بولر لنکا شائر کی طرف سے سمر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 6 میچوں میں حصہ لیں گے۔

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

    فاسٹ بولرحسن علی نے اپنا پہلا میچ کینٹ کاؤنٹی کیخلاف 14 اپریل کو کھیلیں گے قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ انگلش کاؤنٹی کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ کے ساتھ میری بڑی یادیں وابستہ ہیں اسی اسٹیڈیم میں میرا ٹی ٹوئنٹی کا ڈبیو ہوا لیجنڈ وسیم اکرم بھی اس کلب کا حصہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان نے انگلش کاؤنٹی لنکا شائر سے معاہدہ ہوا تھا وہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹرمیں حصہ لیں گے انگلش کاؤنٹی لنکا شائر نے تیسری بار پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان سے معاہدہ کیا ہے وہ اس سے پہلے 2011اور 2014میں بھی لنکا شائرکی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ،سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

    2011 ءمیں جنید خان نے7 میچوں میں 12 جبکہ 2014 ءمیں 10 میچوں میں 17 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو دونوں مواقعوں پر فائنلز تک رسائی دلائی تھی اور اب کاؤنٹی نے 2017ءکی ٹی ٹوئٹی چیمپئن شپ کے لیے بھی پاکستانی بولر سے معاہدہ کیا ہے۔

    لنکا شائر سے معاہدے پر جنید خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کاؤنٹی کرکٹ میں بہت کچھ سیکھا اور اب بھی شاندار پرفارمنس کے لیے پر امید ہیں 22 ٹیسٹ، 56 ون ڈے اور 9 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے جنید نے 2015 ءمیں مڈل سیکس کی نمائندگی کی تھی اوراس بار وہ مکمل سیزن کیلئے لنکا شائر کو دستیاب ہوں گے۔

    جنید خان کا کہنا تھا کہ انگلش کاؤنٹی کھیل کر ہمیشہ ان کے کھیل میں نکھار آیا ہے ، وہا ں کھیلنے کا تجربہ ان کیلئے بہت مفید ہوتا ہے ۔

    یوکرین پر حملہ: فیفا نے روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی

  • پاکستان آسٹریلیا سیریز :شائقین کرکٹ کیلئے این سی او سی نے خوشخبری سنا دی

    پاکستان آسٹریلیا سیریز :شائقین کرکٹ کیلئے این سی او سی نے خوشخبری سنا دی

    این سی او سی نے پاکستان آسٹریلیا سیریز کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت دے دی۔ پی سی بی کے مطابق راولپنڈی میں 4 مارچ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں 100 فیصد تماشائی انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکے گے، جبکہ لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچزمیں بھی اسٹیڈیم فل ہوں گے۔

    پی سی بی نے این سی او سی کے فیصلے سے پہلے 50 فیصد تماشائیوں کے لیے ٹکٹیں فروخت کے لیے رکھی تھیں، این سی او سی کے فیصلے کے بعد پی سی بی نے بقایا 50 فیصد تماشائیوں کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کھول دی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 12 سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو مکمل ویکسینیشن کے ساتھ میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ 12 سال سے کم عمر لوگ ویکسینیشن کے بغیر اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔

    آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

    سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔

    سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔