Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • حارث روف کے بعد اظہرعلی کے حوالے سے بُری خبرآگئی

    حارث روف کے بعد اظہرعلی کے حوالے سے بُری خبرآگئی

    لاہور:حارث روف کے بعد اظہرعلی کے حوالے سے بُری خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں گیند لگنے سے اظہر علی زخمی ہوگئے۔

    منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری تھا۔ اس دوران بیٹنگ کرتےہوئے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کی تیز گیند اظہرعلی کو لگی۔

    اظہر علی نیٹ کی وکٹ پر گرگئے۔اس دوران وہاں موجود کھلاڑی اور فیزیونے فوری طور پر اظہر علی کا اٹھایا۔ڈاکٹرز کےمطابق اظہر علی کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں لیکن وہ 24 گھنٹے آبزرویشن میں رہیں گے۔ٹیم انتظامیہ کےمطابق گیند لگنے کے بعد اظہر علی نے فیلڈنگ اور کیچنگ پریکٹس بھی کی۔

    ٹیسٹ اسکواڈ
    کپتان بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاھین شاہ آفریدی، شان مسعود، زاہد محود۔

    ریزرو پلیئرز
    سرفراز احمد، نسیم شاہ، محمد عباس، یاسر شاہ، کامران غلام

    چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کے بجائے ایک تسلسل برقرار رکھا گیا ہے، اس سے نہ صرف کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھے گا بلکہ یہ ان کی سال 2021 میں عمدہ کارکردگی کا صلہ بھی سمجھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری سے 6 اپریل تک پاکستان میں موجود رہے گی۔ تاریخی دورہ کا آغاز 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔

    مہمان ٹیم دورے کے دوران 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اس خبرنے کرکٹ شائقین کو غمگین کردیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق حارث روف کا راولپنڈی بائیو سکیور ببل شفٹ ہونے پرکوویڈ ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑیوں کا کوویڈ تیسٹ منفی آیا ہے۔

    حارث روف آج قومی اسکواڈ کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہے تھے۔ آج صبح ہونے والےکوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت رپورٹ آنے پر ٹیم ڈاکٹر نے حارث روف کو گراؤنڈ سے باہر بلوا کر آئیسولیشن میں منتقل کیا۔

    قومی اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کا دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ ہوٹل پہنچنے کے بعد کیا گیا۔

  • فاسٹ باولر حارث روف کوکورونا ہوگیا

    فاسٹ باولر حارث روف کوکورونا ہوگیا

    لاہور:فاسٹ باولر حارث روف کوکورونا ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث روف کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کےمطابق حارث روف کا راولپنڈی بائیو سکیور ببل شفٹ ہونے پرکوویڈ ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑیوں کا کوویڈ تیسٹ منفی آیا ہے۔

    حارث روف آج قومی اسکواڈ کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہے تھے۔ آج صبح ہونے والےکوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت رپورٹ آنے پر ٹیم ڈاکٹر نے حارث روف کو گراؤنڈ سے باہر بلوا کر آئیسولیشن میں منتقل کیا۔

    قومی اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کا دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ ہوٹل پہنچنے کے بعد کیا گیا۔

    ٹیسٹ اسکواڈ
    کپتان بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاھین شاہ آفریدی، شان مسعود، زاہد محود۔

    ریزرو پلیئرز
    سرفراز احمد، نسیم شاہ، محمد عباس، یاسر شاہ، کامران غلام

    یاد رہے کہ چند دن پہلے لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر نے 153.8 میل فی گھنٹا کی رفتار سے گیند کروا کر سب سے تیز گیند کروانے کا اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالاحارث روف نے دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باولر بننے کی ٹھان لی۔

    حارث روف نے موجودہ دور میں دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فاسٹ باولر بننے کی ٹھان لی، لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر نے پی ایس ایل کی 7 سالہ تاریخ میں سب سے تیز گیند کروانے کا اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ای ایس 7 کے میچ میں لاہور قلندرز کے حارث روف نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

  • پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

    اسلام آباد: آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی انتظامات اطمینان بخش ہیں،اور ہم خود محفوظ محسوس کر رہے ہیں پاکستان کے پاس بہترین کھلاڑی آرہے ہیں، پاکستان کو ہرانے کے لیے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی-

    اسٹیو سمتھ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملے گا پاکستان کے دورے کے لیے آسٹریلیا کے پاس تین سپنرز ہیں ابھی معلوم نہیں کہ پاکستان میں کیسی پچیں ملیں گی میں مختلف کنڈیشنر میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں شاہین شاہ اور حارث رؤف تیز رفتار فاسٹ باؤلرز ہیں۔

    یوکرین پر حملہ: فیفا نے روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی

    اسٹیواسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی۔پہلے پریکٹس سیشن میں اسٹیڈیم اورپچ دیکھنے کا موقع ملے گا اورکنڈیشنزسے آگاہ ہونے کی کوشش ہوگی۔

    اسٹیواسمتھ نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کچھ سال قبل آسٹریلیا میں کھیلے تھے پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے اور ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں اسلام آباد میں بہترین میزبانی کی جارہی ہے مختلف کنڈیشنر میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں بطورکھلاڑی آسٹریلیا کے لئے کھیلنے پرخوش ہوں پیٹ کمنز عمدہ کپتانی کررہے ہیں دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 اسپنرز ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریزاس ماہ سے شروع ہورہی ہے، جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں موجود ہے، آسٹریلوی ٹیم 24 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

    دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دورے میں شیڈول ہے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی قیادت محمد رضوان کے سپرد

    اسی طرح ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا ون ڈے سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی ہو گا جو 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل7: قلندرز، سلطانز کوشکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گیا

  • ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی قیادت محمد رضوان کے سپرد

    ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی قیادت محمد رضوان کے سپرد

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کمنٹری پینل نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا انتخاب کرلیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کمنٹری پینل نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا انتخاب کرلیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل 7جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم انعام میں ملے گی؟

    پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کے ان چار کھلاڑیوں میں شامل ہیں، جنہیں ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں شامل کیا گیا ہے۔

    ٹورنامنٹ کی چیمپئن لاہور قلندرز کے بھی چار کھلاڑیوں کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان میں شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، فخر زمان اور راشد خان بھی شامل ہیں۔

    پشاور زلمی (شعیب ملک)، اسلام آباد یونائیٹڈ (شاداب خان) اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نسیم شاہ) کا ایک ایک کھلاڑی بھی ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ ہے۔

    ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7:

    محمد رضوان (ملتان سلطانز) (کپتان اور وکٹ کیپر)
    فخر زمان (لاہور قلندرز)
    شعیب ملک (پشاور زلمی)
    شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ)
    رائیلی روسو (ملتان سلطانز)
    ٹم ڈیوڈ (ملتان سلطانز)
    خوشدل شاہ (ملتان سلطانز)
    راشد خان (لاہور قلندرز)
    شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز)
    زمان خان (لاہور قلندرز)
    نسیم شاہ (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
    شان مسعود (ملتان سلطانز) (12ویں کھلاڑی)

    شاہنواز دھانی کی کارکردگی سے شاہد آفریدی بھی متاثر

  • محمد رضوان پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 قرار

    محمد رضوان پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 قرار

    لاہور :ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا قرار دیا گیا ہے۔پی سی بی ایوارڈز میں سب سے قیمتی کرکٹر اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے 13 میچز میں 546 رنز بنانے پر پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ اس دوران انہوں نے47 چوکے اور 9 چھکے جڑنےسمیت 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس دوران انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 9 شکار کیے۔

    لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر اور بہترین باؤلر قرار دیا گیا ہے۔ فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے۔ شادب خان نے 6.47 کے اکانومی ریٹ سے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔

    خوشدل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آلراؤنڈراوربہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔ انہوں نے ایونٹ میں 153 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کیں۔لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا ۔ پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس دوران امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز کو دیا گیا۔امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے علاوہ تمام ایوارڈز کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔

    ایوارڈز:
    پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
    پارک ویو سٹی امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7– راشد ریاض (3.5 ملین روپے)
    ٹک ٹاک بیٹرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7- فخر زمان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)
    جے ڈاٹ باؤلرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل – شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (3.5 ملین روپے)
    جوبلی انشورنس وکٹ کیپرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
    اوساکا بیٹریز فیلڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
    برائٹو پینٹس آل راؤنڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7– خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)
    زیک آئل ایمرجنگ کرکٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 – زمان خان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)
    گولوٹلو سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ – ملتان سلطانز (3.5 ملین روپے)

  • پاکستان میں ناقابل یقین حد تک محفوظ ہوں: آسٹریلین کپتان کا دنیا کے نام پیغام

    پاکستان میں ناقابل یقین حد تک محفوظ ہوں: آسٹریلین کپتان کا دنیا کے نام پیغام

    لاہور:پاکستان میں ناقابل یقین حد تک محفوظ ہوں: آسٹریلین کپتان کا دنیا کے نام پیغام ،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ خود کو پاکستان میں ناقابل یقین حد تک محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔

    آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال کے طویل عرصے بعد آج صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی تھی جہاں سے ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا۔آسٹریلوی کھلاڑی دو روز تک بائیو سکیور ببل میں رہیں گے اور پھر تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں حصہ لے سکیں گے۔

    آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان پہنچنے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات تھے لیکن کرکٹ آسٹریلیا نے یقین دلایا کہ انہیں بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    پیٹ کمنز کا مزید کہنا تھا کہ میں خود کو پاکستان میں ناقابل یقین حد تک محفوظ محسوس کر رہا ہوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، جب ہم پہنچے تو بہت زیادہ سکیورٹی موجود تھی، ہمیں جہاز سے اتارنے کے بعد سیدھا ہوٹل پہنچایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث ہمیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور تمام کھلاڑیوں کی پوری توجہ کرکٹ پر ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل اسٹارک اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

    آسٹریلین ٹیم دو روز بائیو سکیور ببل میں رہے گی اور دو روز بعد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

    کورونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور صرف ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا

  • سلطانزیا قلندرز:پی ایس ایل سیون کا چیمپئن کون ہوگا:     پتے لگ جان گے

    سلطانزیا قلندرز:پی ایس ایل سیون کا چیمپئن کون ہوگا: پتے لگ جان گے

    لاہور: سلطانز یا قلندرز: پی ایس ایل سیون کا چیمپئن کون ہوگا:پتے لگ جان گے ،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا چیمپئن کون ہو گا، فیصلے کا دن آ گیا۔ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ٹائٹل مقابلے میں آج مدمقابل ہوں گی، کپتان محمد رضوان اور شاہین آفریدی نے جیت پر نظریں جما لیں۔

    زندہ دلان کے شہر میں کرکٹ کی زندہ دلی کا آج فیصلہ کن دن ہے، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہو رہے ہیں، ٹائٹل کی جنگ قذافی سٹیڈیم کے تاریخی میدان میں شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گی۔ فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے، رنر اپ کو تین کروڑ بیس لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی.

    گذشتہ روز آرام کے دن بھی ٹیمیں فُل ایکشن میں رہیں، نیٹ پریکٹس، بیٹنگ، بولنگ کے سیشن کئے گئے۔ چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے میں زورکا جوڑ ہو گا، رش بھی کھڑکی توڑ ہو گا۔

    چھکے چوکے اور وکٹیں دیکھنے کے لیے پرستار، انتظار میں بے قرار ہیں۔ لاہور قلندرز کو میزبان ہونے کا مان ہے تو ملتان سلطانز بھی گذشتہ سال کی چمپئن ہے۔ رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں تین بار آمنے سامنے آئیں، لاہور کی ٹیم ایک بار فاتح رہی، آخری پانچ میچز میں سے چار بار ملتان سلطانز ہی جیتے۔ آج فتح پانے کے لیے کپتان رضوان اور شاہین خان پرعزم ہیں تو پرستار بھی پرجوش ہیں ۔

    یاد رہے کہ آج فائنل میں جیتنے والے کو ملنے والے انعام پر بھی بحث چل پڑی ہے اور کہا جارہاہے کہ جو پی ایس ایل کے پچھلے 6 ایڈیشنز تک لیگ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جاتی رہی ہے۔

    تاہم اس بار انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس بار جیتنے والی ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے جب کہ رنرز اپ ٹیم کو 3کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

  • یوکرین جنگ: ہزاروں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد محصور:ہرطرف جنگ وجدل جاری

    یوکرین جنگ: ہزاروں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد محصور:ہرطرف جنگ وجدل جاری

    کیف:یوکرین جنگ: ہزاروں پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد محصور:ہرطرف جنگ وجدل جاری ،اطلاعات کے مطابق روسی حملے کے بعد تین ہزار سے زائد پاکستانی یوکرین میں پھنس گئے، سفارتخانہ ترنوپل منتقل ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، طلبہ کی بڑی تعداد محصور ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق روس کی طرف سے یوکرین پر جنگ مسلط کیے جانے کے بعد وہاں پر ہزاروں پاکستانی محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جہاں پر طلبہ کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اکثریت میٹرو اسٹیشنز پر پناہ لینے پر مجبور ہے، خوراک اور پانی کی قلت کے باعث شہری پریشان ہیں۔

    دوسری طرف یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی۔

    پاکستانی طالب علم گلریز ہمایوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے میٹرو سٹیشن میں پناہ لے رکھی ہے، کھانا دستیاب ہے نہ پانی، ہماری حالت بہت غیر ہے، ہم لاوارث ہوچکے ہیں۔

    وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پاکستانی سفارتخانے سے ہمارا رابطہ ہے، ماسکو جانے سے پہلے ہی ان کو ہدایات دی جاچکی تھیں کہ وہاں موجود پاکستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور طلبہ کو محفوظ جگہ منتقل کیا جائے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی بھی ہم مسلسل ان سے رابطے میں ہیں، ہمارے سفارتخانے کو ہم نے پچھلے 48 گھنٹوں میں ترنوپل میں پالش بارڈر کے قریب نسبتاً محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے تاکہ پاکستانیوں کے انخلا میں آسانی ہو کیونکہ وہاں سے پولینڈ اور ہنگری وغیرہ منتقل کرنا آسان ہے۔ یوکرین میں پاکستانی طالب علم کی ہلاکت کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

    اُدھر روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے سی ای او پی آئی اے کی پیشکش پر یوکرین میں موجود ہزاروں پاکستانی طالبعلموں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن تیار کرلیا گیا۔

    سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوبل میں یکجا ہوں گے جہاں پاکستانی سفارت خانہ زمینی راستے سے پولینڈ تمام طالبعلموں کو منتقل کرے گا، پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طالبعلموں کو وطن واپس پہنچائے گا۔

    سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پرواز کی تیاری کی جارہی ہے، طالبعلموں کے پولینڈ پہنچتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی۔

    ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ہم وطنوں کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، پی آئی اے کی یہی روایت ہے کہ جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے وہ قدم بڑھاتی ہے۔

  • اعصاب شکن مقابلے کےبعد اسلام آباد کو شکست، لاہور قلندرز نے فائنل میں جگہ بنالی

    اعصاب شکن مقابلے کےبعد اسلام آباد کو شکست، لاہور قلندرز نے فائنل میں جگہ بنالی

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں پر ان کا مقابلہ ملتان سلطانز کے ساتھ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کر رہے تھے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنزسے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ آخری اوور میں 27 رنز اسکور کرنے والے ڈیوڈ ویزے نے اسلام آباد کی اننگزکے آخری اوور میں 8 رنز کا کامیابی سے دفاع کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

    فاتح ٹیم 27 فروری کو ایونٹ کے فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ابتدائی چار بیٹرزشاہین شاہ آفریدی اور زمان خان کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے بے بس نظر آئے اور محض 46 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ پال اسٹرلنگ 13، ول جیکس صفر، شاداب خان 14 اور لیام ڈاسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    تاہم اعظم خان نے ایلکس ہیلز کے ہمراہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتےہوئے 79 رنز کی شراکت قائم کرکے اسلام آبادیونائیٹڈ کی دم توڑتی امیدوں کو روشنی بخشی۔ اعظم خان 28 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایلکس ہیلز 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 2 چوکے شامل تھے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے آخری 6 گیندوں پر 8 رنز درکار تھے۔پہلی دو گیندوں پر کوئی رن نہ بنانے والے محمد وسیم جونیئر تیسری گیند پر ڈبل لینے کی کوشش کے دوران رن آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹے تو میچ دلچسپ ہوگیا۔نئے آنے والے بیٹر وقاص مقصود بھی پہلی ہی گیندپرمڈ وکٹ باؤنڈری پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ دے بیٹھے۔

    حارث رؤف، زمان خان اور شاہین آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوڈ ویزے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے ان فارم بیٹر فخر زمان ایک کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ دوسرے اوپنر فل سالٹ بھی دو اسکور بناکر آؤٹ ہوگئے۔

    ایسے میں نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق نے لاہور قلندرز کی کمان سنبھالی اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔انہوں نے کامران غلام کے ہمراہ 73 رنز کی شراکت قائم کی۔ کامران غلام 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    مڈل آرڈر بیٹر محمد حفیظ نے 28 اور سمت پٹیل نے بھی 21 رنزبناکر بیٹنگ لائن کو سہارا دیاتاہم ڈیوڈ ویزے نے اننگز کے آخری اوور میں وقاص مقصود کو ایک چوکا اور 3 چھکے لگا کر ٹیم کا مجموعہ 168 تک پہنچایا۔ وہ 8 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    لیام ڈاسن اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    لاہور قلندرز سکواڈ:

    فخر زمان، عبد اللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، فل سالٹ، سمٹ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان

    اسلام آباد یونایئٹڈ سکواڈ:

    ایلکس ہیلز، وِل جیک، سٹرلنگ، شاداب خان، آصف علی، اعظم خان، محمد وسیم، لیام ڈاؤسن، حسن علی، اطہر محمود، وقاص مقصود

  • پی ایس ایل7: پشاور زلمی ایونٹ سے باہر، اسلام آباد یونائیٹڈ ایلمینیٹر 2 میں داخل

    پی ایس ایل7: پشاور زلمی ایونٹ سے باہر، اسلام آباد یونائیٹڈ ایلمینیٹر 2 میں داخل

    لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر دوسرے ایلیمنٹر میں جگہ بنالی،اطلاعات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے ایلیمنٹر میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی شاندار بلے بازی کی بدولت پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا کرٹورنامنٹ کے دوسرے ایلیمنٹر میں جگہ بنالی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اوپنر ایلکس ہیلز نے 62 رنز کی اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ اس دوران انہوں نے ول جیکس اور شاداب خان کے ہمراہ بالترتیب 34 اور 43 رنز کی شراکت قائم کی۔ ول جیکس 11 اور شاداب خان 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔49 گیندوں پر مشتمل ایلکس ہیلز کی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

    آصف علی بھی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ایسے میں فہیم اشرف نے اعظم خان کے ہمراہ جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پشاور زلمی کے تمام باؤلرز کو آڑھے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا اور پانچویں وکٹ کے لیے 41 رنز کی شراکت قائم کی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے آخری 6 گیندوں پر 10 رنز درکار تھےتاہم بینی ہاؤل نے میچ کے آخری اوور کی پہلی ہی گیند پر اعظم خان کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکےمیچ کو دلچسپ بنادیا۔ وہ 22 گیندوں پر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نئے آنے والے بیٹر لیام ڈاسن نے اگلی دو گیندوں پر ایک چھکا اورایک چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔وہ دو گیندوں پر 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ فہیم اشرف 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    سلمان ارشاد نےعمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 31 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔خالد عثمان اور بینی ہاؤل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پشاور زلمی نے اوپنر کامران اکمل اور تجربہ کار بیٹر شعیب ملک کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 40 رنز کی شراکت قائم کی۔

    کامران اکمل 39 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 55 رنز کی اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کے تیسرے نمایاں بیٹر حسین طلعت رہے۔ انہوں نے 15 گیندوں پر پانچ چوکے لگا کر 28 رنز بنائے۔

    حسن علی نے 30 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ

    پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، ول جیکس، آصف علی، اعظم خان، لیام ڈاسن، فہیم اشرف، حسن علی، اطہر محمود، زاہد محمود اور وقاص مقصود شامل تھے۔

    پشاور زلمی سکواڈ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے لئے پشاور زلمی کے سکواڈ میں کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، بینی ہوویل، محمد حارث، شعیب ملک، حیدر علی، حسین طلعت، خالد عثمان، سلمان ارشاد، یاسر خان اور علی ماجد شامل تھے۔