Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کو 28 رنزسے شکست، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز بآسانی فائنل میں پہنچ گئی

    پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کو 28 رنزسے شکست، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز بآسانی فائنل میں پہنچ گئی

    لاہور: پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کو شکست، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز بآسانی فائنل میں پہنچ گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلہ کے پہلے میچ لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دیکر دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 جاری ہے، ایونٹ میں آج پلے آف مرحلے کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جارہا ہے، قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سلطانز کے قائد رضوان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

     

    لاہور قلندرز اننگز

    شاہین الیون 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، فخر زمان نے سب سے زیادہ 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق 5، کامران غلام 20، محمد حفیظ صفر، ہیری بروک 13، سمت پٹیل 11 ، فل سالٹ اور شاہین آفریدی 1،1 رن بنا کر پویلین لوٹے۔

    فاتح ٹیم کی جانب سے شاہنواز دھانی نے شاندار باؤلنگ کراتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا، آصف آفریدی اور خوشدل شاہ نے 1،1 اور آصف آفریدی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔
    ملتان سلطانز اننگز

    ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ شان مسعود دو اور عامر عظمت 33 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

    اس دوران محمد رضوان اور ریلی روسو نے زبردست باری کھیلی۔ دونوں کے درمیان 113 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ دونوں نے بالترتیب 53 اور 65 رنز بنائے۔ محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

     

     

    لاہور قلندرز سکواڈ

    ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے لئے لاہور قلندرز کے سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، سمت پٹیل، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔

    ملتان سلطانز سکواڈ

    لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے لئے ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عامر عظمت، رائیلی روسو، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

  • پی ایس ایل کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ:سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا دنیا کوپیغام

    پی ایس ایل کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ:سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا دنیا کوپیغام

    لاہور: پی ایس ایل کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ:سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا دنیا کوپیغام ,اطلاعات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاکستان سُپر لیگ کو دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ قرار دے دیا ہے۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مائیکل وان نے لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہوتے ہیں، ایونٹ کے اختتام تک شائقین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہوتا۔

    اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تھے۔انہوں نے ٹوئٹر بیان میں پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیا تھا۔

    مائیکل وان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کا دوسرا بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے جب کہ یہ انڈین پریمیئر لیگ سے بھی کم نہیں، پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔

    جنوری میں مائیکل وان نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مقابلے کو کرکٹ کی مقبول ترین ایشز سیریز سے بھی زیادہ بڑا میچ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مقابلہ دنیا بھر کے کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔

     

    مائیکل وان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی مدمقابل ہوں تو شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہوتا ہے اور یہ میچ صرف دو ممالک کے لوگ نہیں بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں افراد دیکھتے ہیں۔

  • پاکستان کس منہ سےآوگےفواد:شرم تم کومگرنہیں آتی       :پاکستان کوبدنام کرنےوالےفواد احمد کا دورہ پاکستان:

    پاکستان کس منہ سےآوگےفواد:شرم تم کومگرنہیں آتی :پاکستان کوبدنام کرنےوالےفواد احمد کا دورہ پاکستان:

    لاہور:پاکستان کس منہ سےآوگےفواد:شرم تم کومگرنہیں آتی:پاکستان کوبدنام کرنےوالےفواد احمد کا دورہ پاکستان:پی سی بی کا امتحان،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آرہی ہے اور اس ٹیم وہ بے وفا پاکستانی بھی شامل ہے جس نےدنیا بھرمیں پاکستان کی بدنامی کرکے پاکستان کی ناک کٹوانے میں اپنا بھرپورحصہ ڈالا

    یاد رہے کہ چند دن پہلے کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے 16 رکنی وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایرون فنچ اسکواڈ کی قیادت کریں گے،چیئرمین نیشنل سلیکشن پینل جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کے ٹور کے لیے باصلاحیت اور ورسٹائل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اگلے ورلڈ کپ کے لیے ون ڈے تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ تین میچز پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جس میں 29 ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو دونوں ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

    5 اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا، آسٹریلیا نے پاکستان میں تین ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے،آسٹریلیا ٹیسٹ اسکواڈ کی پاکستان آمد 27 فروری کو شیڈولڈ ہے اور وائٹ بال اسکواڈ کے ارکان ٹور کے درمیان میں جوائن کریں گے۔

    دوسری طرف اہل پاکستان نے ایک قابل توجہ سوال پیش کیا ہے کہ آسٹریلیا کی اس ٹیم میں کے پی میں پیدا ہونے والے فواد احمد بھی پاکستان آرہے ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کی شہرت حاصل کرنے کے لیے پاکستان ،اہل پاکستان اور پاکستان کے اداروں پر سنگین الزامات لگائے تھے ،

    اس وقت اہل پاکستان پوچھ رہے ہیں کہ فواد یہ وہی پاکستان ہے جہاں آپ کے بقول آپ کی جان کوخطرہ تھا تو آج آپ پاکستان کیوں آرہے ہیں ، پاکستان میں وہی لوگ ہیں جو پہلے تھے ، اگر اس وقت آپ کی جان کو خطرات تھے تو آج آپ کی جان کو خطرات نہیں ، ، آخرآپ نے یہ سازش کیوں کھیلی

    یہ بھی یاد رہے کہ فواد احمد نے ہر انڈین چینل پر پاکستان کو ایسا بدنام کیا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے، لیکن اب وہ پی ایس ایل کھیل رہے ہیں، شائیقین کرکٹ کہہ رہے ہیں کہ فواد پاک ٹیم کا 50 فیصد حصہ کے پی کے سے ہےپھر آپ کی جان کو خطرہ کیسے نہیں؟

    یاد رہےکہ پاکستان میں پیدا ہونے والے لیگ اسپنر فواد احمد نے آسٹریلیا اور انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے کی غرض سے ایسی کہانیاں گھڑی تھیں کہ اس کی جان کو خطرہ ہے

    آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی درخواست کرنے والے احمد نے مختلف میڈیا چینلز بالخصوص بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے پاکستانیوں کی طرف سے شدید دھمکیاں دی گئیں۔

    "انہوں نے مجھے دہشت زدہ کیا، انہوں نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ وہ خواتین کو تعلیم دینا پسند نہیں کرتے۔ وہ لوگوں کو اندھیرے میں رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ان پر آسانی سے غلبہ حاصل کر سکیں۔”

    یہ بھی یاد رہے کہ فواد احمد نے پاکستان کی بدنامی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی تھی ، پاکستانی ہی تھے جنہوں نے صبر کا مطاہرہ کیا اور آج بھی اپنے دیس میں پیدا ہونے والے فواد احمد کا استقبال کرنے کے لیے کھلے دل دے تیار ہیں لیکن لوگ پی سی بی سے پوچھ رہے ہیں‌ کہ فواد سے پوچھیئے ضرور کہ وہ سازشیں کیوں کی گئیں‌

  • پی ایس ایل 7: پلے آف کیلئے میچ آفیشلز کا تقرر:کس کو ملا موقع نام سامنے آگئے

    پی ایس ایل 7: پلے آف کیلئے میچ آفیشلز کا تقرر:کس کو ملا موقع نام سامنے آگئے

    لاہور:پی ایس ایل 7: پلے آف کیلئے میچ آفیشلز کا تقرر:کس کو ملا موقع نام سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 23 سے 25 فروری تک کھیلے جانے والے پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے کے لیے میچ ریفریز اور امپائرز کا تقرر کردیا۔

    23 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے کوالیفائر میں میچ ریفری کی ذمہ داری روشن ماہنامہ ادا کریں گے، اس دوران علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائرز جب کہ مائیکل گف اور احسن رضا بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔

    ٹورنامنٹ کا پہلا ایلیمنٹر 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا، اس میچ میں ریفری کی ذمہ داریاں آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے کے سپرد کی گئی ہیں۔

    علیم ڈار اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز جب کہ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔

    25 فروری کو شیڈول ایلیمنٹر ٹو کے لیے روشن ماہنامہ کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے، اس دوران رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے جب کہ علیم ڈار اور آصف یعقوب بالترتیب تیسرے اور چوتھے امپائر ہوں گے۔

    ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا جس کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر بعد میں کیا جائے گا۔

  • اہل پاکستان تمہیں مبارک ہو :فواد چوہدری بھی خوش مگرساتھ ہی غمگین ہوگئے

    اہل پاکستان تمہیں مبارک ہو :فواد چوہدری بھی خوش مگرساتھ ہی غمگین ہوگئے

    اسلام آباد:اہل پاکستان تمہیں مبارک ہو :فواد چوہدری بھی خوش مگرساتھ ہی غمگین ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اہل پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک خوشخبری سنائی ہے اور اس خوشخبری کو سُننے کےبعد ہر پاکستانی کا دل بھی باغ باغ ہے،

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے پاکستان کو خوشحال دیکھنے والوں‌ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی 23 سال بعد ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے

    فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہاں وہ بہت زیادہ اس بات پر خوش ہیں کہ پوری قوم کرکٹ کی اس بحالی کا جشن منا رہی ہےکہ دو دہائیوں بعد پاک آسٹریلیا سیریز پر پوری قوم خوش ہے،وہاں دوسری طرف وہ اس بات پر غمگین بھی ہیں کہ اپوزیشن قوم کی خوشیوں پر ماتم کررہی ہے ان کو پاکستانیوں‌ کی خوشی عزیز نہیں اگر عزیز ہوتی تو کبھی اپوزیشن کھیل پر منفی سیاست نہ کرتے ، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم کی اس خوشی پر اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربہ اپوزیشن ہے۔

     

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے ٹیسٹ میچ کے وقت راولپنڈی میں اپنا شوکرنا چاہتے ہیں۔

    دوسری طرف اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف محاذ آرائی کا سلسلہ جاری ہے اور شریف فیملی کو سیاسی سپورٹ دینے کی غرض سےپیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔

  • پاکستان سپر لیگ: گلیڈی ایٹرز کا آج کراچی کنگز، سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹاکرا

    پاکستان سپر لیگ: گلیڈی ایٹرز کا آج کراچی کنگز، سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹاکرا

    لاہور:پاکستان سپر لیگ میں آج دو بڑے مقابلے شیڈول ہیں، پہلا میچ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں سلطانز ، اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائیں گے۔

    لاہور میں کرکٹ میلے کی رونقیں عروج پر تو کرکٹ دیوانے بھی پرجوش ہیں۔ پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز دوپہر اڑھائی بجے مدمقابل ہوں گے۔

    دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین زور کا جوڑ پڑے گا۔

    ادھر ترجمان لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ راشد خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ افغانستان روانہ ہوجائیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل میں مزید دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کے متبادل کے طور پر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کرچکے ہیں۔

    افغانستان کی ٹیم بنگلادیش کے دورے پر ہے اور راشد خان اس دورے کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے راشد خان پاکستان سپر لیگ 7 کے سیزن میں آج اپنا نواں اور آخری میچ کھیلیں گے اور وہ اب تک اس سیزن میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔

    ادھر کل کھیلے گئے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد یونایئٹڈ کو پچھاڑ دیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حریف ٹیم کی قیادت ایک مرتبہ پھر آصف علی نے کی، جو شاداب خان کی انجری کے باعث ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

    لاہور: قلندرز بیٹنگ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور فل سالٹ نے کیا اور حریف ٹیم کی جانب سے مبصر خان نے پہلا اوور پھینکا۔ لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ تھا پہلے تین بیٹسمین 12 سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فل سالٹ2، کامران غلام 0، محمد حفیظ چار سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    تاہم اس دوران فخر زمان نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بروک کے ساتھ مل کر جارحانہ باری کھیلی اور حریف ٹیم کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ دونوں کے درمیان 63 گیندوں پر 101 رنز کی پارٹنر شپ بنی ، فخر زمان 41 گیندوں پر 51 رنز بنا کر رخصت ہوئے۔ سہیل اختر کی باری 15 سکور تک محدود رہی۔

    اس دوران ہیری بروک نے 48 گیندوں پر جارحانہ سنچری بنائی۔ سنچری میں انہوں نے 10 چوکے اور پانچ چھکے لگائے اور 102 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 197 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ بیٹنگ:

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے رحمن اللہ گرباز اور مبصر خان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے شروع میں جارحانہ انداز اپنایا افغان بیٹسمین سکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کے چکر میں 11 گیندوں پر 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔ شاہین شاہ نے وکٹ حاصل کی۔

    دیگر بیٹرز بھی زیادہ دیر تک کریز پر رُک نہ سکے، مبصر خان 6، وسیم جونیئر 12، لیام ڈاؤسن 31، اعظم خان 10، ، آصف علی 12، وقاص مقصود1، فہیم اشرف 2 ، ڈی لنگے 2رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 131 رنز بنا سکی۔ راشد خان، زمان خان، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو شکار کیے۔

    لاہور قلندرز سکواڈ:

    فخر زمان، سہیل اختر، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان شامل تھے

    اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ:

    رحمن اللہ گرباز، مبصر خان، دانش عزیز، لیام ڈاؤسن، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، مارچنٹ ڈی لنگے، محمد وسیم، وقاص مقصود، ظاہر خان شامل تھے

    ٹاس کے دوران قومی ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی انجرڈ ہوئے جس کے بعد قانون کے تحت حسن علی کی جگہ ڈی لنگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

  • جیمزفالکنرنے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنے کی کوشش:یہ رویہ اچھا نہیں :شاہد آفریدی بھی بول اٹھے

    جیمزفالکنرنے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنے کی کوشش:یہ رویہ اچھا نہیں :شاہد آفریدی بھی بول اٹھے

    لاہور:جیمزفالکنرنے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنے کی کوشش:یہ رویہ اچھا نہیں :شاہد آفریدی بھی بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلین کرکٹر جیمز فالکنر کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ جیمز فالکنر نے پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنےکی کوشش کی ہے، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جیمز فالکنر نے پاکستان کی میزبانی اور انتظامات پر بے بنیاد الزامات لگائے، ایچ بی ایل پی ایس ایل نے ہمیشہ کھلاڑیوں کو عزت دی ہے اور ہماری رقم کی ادائیگی میں کبھی تاخیر نہیں ہوئی۔

     

     

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ کو داغدار کرنےکی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    خیال رہے کہ 2015 کی آسٹریلوی ورلڈ کپ ونر ٹیم کے رکن رہنے والے جیمز فالکنر نے آج ٹوئٹس کیں جس میں انہوں نے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا اور پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی مداحوں سے معذرت کی۔

    جیمز فالکنر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پی سی بی معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا, تاہم پی سی بی نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

  • پی ایس ایل 7: لاہور قلندرزکے سامنے اسلام آباد کا اتحاد بھی پارہ پارہ:قلندرزجیت گئے

    پی ایس ایل 7: لاہور قلندرزکے سامنے اسلام آباد کا اتحاد بھی پارہ پارہ:قلندرزجیت گئے

    لاہور: پی ایس ایل 7: لاہور قلندرزکے سامنے اسلام آباد کا اتحاد بھی پارہ پارہ:قلندرزجیت گئے،اطلاعات کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں اج کھیلےجانے والے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام اباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر 2 پوائنٹ اور حاصل کرلیے ہیں‌

    لاہور: قلندرز بیٹنگ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور فل سالٹ نے کیا اور حریف ٹیم کی جانب سے مبصر خان نے پہلا اوور پھینکا۔ لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ تھا پہلے تین بیٹسمین 12 سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فل سالٹ2، کامران غلام 0، محمد حفیظ چار سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    تاہم اس دوران فخر زمان نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بروک کے ساتھ مل کر جارحانہ باری کھیلی اور حریف ٹیم کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔ دونوں کے درمیان 63 گیندوں پر 101 رنز کی پارٹنر شپ بنی ، فخر زمان 41 گیندوں پر 51 رنز بنا کر رخصت ہوئے۔ سہیل اختر کی باری 15 سکور تک محدود رہی۔

    اس دوران ہیری بروک نے 48 گیندوں پر جارحانہ سنچری بنائی۔ سنچری میں انہوں نے 10 چوکے اور پانچ چھکے لگائے اور 102 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 197 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    لاہور قلندرز سکواڈ:

    فخر زمان، سہیل اختر، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیرس بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان

    اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ:

    رحمن اللہ گرباز، مبصر خان، دانش عزیز، لیام ڈاؤسن، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، مارچنٹ ڈی لنگے، محمد وسیم، وقاص مقصود، ظاہر خان

    ٹاس کے دوران قومی ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر حسن علی انجرڈ ہوئے جس کے بعد قانون کے تحت حسن علی کی جگہ ڈی لنگے کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

  • پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس،اہم فیصلے

    پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس،اہم فیصلے

    لاہور:پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میاں عرفان معراج نے کی، اجلاس کے بعد عرفان معراج نے پریس کانفرنس میں تمام لائحہ عمل پیش کیاانکے ہمراہ سیکرٹری ایسوسی ایشن سید محمد کومیل کاظمی،نائب صدر عبدالرحمان وسان،خزانچی عبدالر حمان یوسف بھی تھے۔

    

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے 16 ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں نومنتخب صدر میاں عرفان معراج سمیت دیگر عہدیداران اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اس موقع پر میاں عرفان معراج پاکستان ڈیف کرکٹ کی ترقی کے لیے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کرتےہوئے اجلاس میں پاکستان ڈیف کرکٹ کی پروموشن کے لیے ملکی ٹورنامنٹس کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی گئی اورغیر ملکی سیریز کے حوالے سے یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں ایسو سی ایشن کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔شامل ایسو سی ایشن راولپنڈی،اسلام آباد،مردان،اٹک،پشاور، لاہور،اوکاڑہ، ساہیوال،بہاولپور، کراچی، حیدر آ باد،گوٹکی،مظفر گڑھ،فیصل آباد،گجرات اور رحیم یار خان نےعرفان معراج پر نہ صرف اعتماد کیا بلکہ ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    عرفان معراج نے کہا کہمسرچ میں قومی چیمپیئن شپ منعقد کی جائیگی۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ انکی معاونت کی ہے جس پر ہم انکے مشکور ہیں جبکہ رمیز راجہ نے بھی ہر سطع پر تعاون کا یقین دلایا ہے۔انکا کہنا ہے کہ پاکستان کے پہلے ڈیف الیکشن کروانے پرپی سی بی کےمشکور ہیں ۔مذید کہا کہ ایسو سی ایشن کے پاس فنڈز کی کمی ہے۔اس کے باوجود کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا۔

  • بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد،نوجوان ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم

    بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد،نوجوان ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم

    بلوچستان میں کھیل کے میدان آباد ،بلوچستان کے طول و عرض سے نوجوان کرکٹ اور فٹبال کی تربیت اور ملکی سطح پر اپنے علاقوں کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم ہیں-

    باغی ٹی وی :بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر حسیب اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ‌کے مخصوص ستارے والے لوگو کو سینے پر سجا کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے بچپن سے یہی خواہش تھی کہ وہ پاکستان کے لئے کھیلیں جب میں نے کرکٹ شروع کی ہت اپنے والد کو دیکھتا تھا وہ بھی فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں انہوں نے 17 فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلے ہوئے ہیں انہیں اپنا رول ماڈل مانتا ہوں-

    ویلنٹائن ڈے پر شاہین آفریدی کوملا گفٹ،مگر کس کی طرف سے؟

    حسیب اللہ نے کہا کہ میرا نام انڈر 19 میں آیا تو مجھے بہت زیا دہ خوشی ہوئی جس طرح میں نے 4 سے 5 سال سے محنت کی ہوئی تھی مجھے یقین تھا کہ میں انشاء اللہ کہیں نا کہیں پہنچ جاؤں گا کیونکہ پچھلے 6 سال سے میں مسلسل پرفارم کرتے آ رہا تھا میں سخت محنت اور اللہ پر یقین رکھتا ہوں کہ انہوں نےنوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا میں نے جتنی بھی سخت محنت کی اللہ پاک نے اس کا صلہ دیا بس محنت کریں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں اللہ مہربان ہے-

    پشین سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان فٹبالر سعد اللہ کا کہنا ہے کہ میں بہت فخر محسوس کر تا ہوں کہ میرے سینے پر پاکستان کا جھنڈا لگا ہوا ہے یہ میرے لئے بہت خوش قسمتی اور اعزاز کی بات ہے میں اصل میں ایک مدرسے کا طالبعلم تھا یہاں سے میں سلیکٹ ہو کر بلوچستان ٹیم کے ساتھ لاہور گیا جہاں نیشنل یوتھ چیمپئین شپ میں پرفارم کیا پھر وہاں میں نیشنل ٹیم کے لئے سیلیکٹ ہوااور ایران قطر میں نیشنل ٹیم کے ساتھ انڈر 19 میں چلا گیا-

    شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی

    سعداللہ نے کہا کہ میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں پشین سے تعلق رکھنے والا واحد کھلاڑی ہوں کہ میں انٹر نیشنل کھلاڑی بنا میرے سے پہلے بھی کوئی نہیں آیا اور میرے بعد بھی ابھی کوئی نہیں ہے میری خواہش ہے کہ پشین سے دس سعداللہ اور نکلیں ہماری مٹی ہمارے صوبے اور ملک میں واقعی ہی بہت ٹیلنٹ ہے اگر ہم ان کو مواقع دیں اور درست ٹریک پر چڑھا دیں تو ہر کھیل کے اندر ہمارے ایتھلیٹ دنیا کے ہر کونے کے اندر کھیل سکتے ہیں –

    سعداللہ نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے جاری پیغام میں کہا کہ محنت کریں اور اپنے آپ پر یقین رکھیں اللہ پر یقین رکھیں آپ محنت کرتے ہیں تو اللہ پاک اس کا صلہ ضرور دے گا-

    آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تومیں پیدا بھی نہیں ہوا تھا، شاہین…

    کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر محمد قاسم نے بتایا کہ فاسٹ بولر ہوں اور پچھلے سال انڈر 16 میں کھیلا اور میں نے بلوچستان ٹیم کی طرف سے ٹاپ کیا بلوچستان میں 3 سے 4 نیٹ سے زیادہ نہیں تھے اب 13 سے 14 نیٹ بلوچستان اکیڈمی میں ہیں جبکہ 5 سے 6 کوچز ہیں اور ٹرینرز الگ ہیں میں نے شاہین شاہ آفریدی کو دیکھ کر 2109 میں کرکٹ شروع کی انشاءاللہ جب بھی موقع ملے گا میں شاہین شاہ کی طرح بنوں گا او پر پاکستان کا نام روش کروں گا-

    اِن نوجوانوں کا عزم اور جذبہ انکے بلند ارادوں کی ترجمانی کرتا ہے پاکستان کی نمائندگی کرنا اِن کا خواب ہے جس کی تکمیل کیلئے یہ دن رات جنون کی حد تک محنت کر رہے ہیں اِن کے رول ماڈل شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ شاہد آفریدی کی "نرس” بننے کی خواہشمند