Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • "چوری دےکپڑےتےڈانگاں دے گز”قوم کےخون پسینے          کی کمائی:کرکٹ بورڈ میں لوٹ مارسُن کرغریب حواس باختہ

    "چوری دےکپڑےتےڈانگاں دے گز”قوم کےخون پسینے کی کمائی:کرکٹ بورڈ میں لوٹ مارسُن کرغریب حواس باختہ

    کراچی:”چوری دے کپڑے تےڈانگاں دے گز”قوم کے خون پسینے کی کمائی:کرکٹ کے میدان سے تہلکہ خیزرپورٹ آگئی ،اطلاعات کے مطابق پچھلے چند گھنٹوں سے میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی آرہی ہیں جن کو دیکھ کر قوم پریشان ہے کہ کس طرح ایک ایک فرد پر سالانہ کروڑوں روپے بہائے جارہے ہیں‌، یہ خبران حلقوں کے لیے تو شاید پریشانی کا باعث نہ ہوجو اس بٹوارے میں شامل ہیں لیکن غریب عوام جو اپنے خون پسینے کی کمائی سے ٹیکس پر ٹیکس ادا کررہےہیں ان افسران کی تنخواہیں اور مراعات دیکھ کر حواس باختہ ہوگئے ہیں

    اس حوالے سے منطرعام پرآنے والے تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی سی بی کے سی او او کی ’’ترقیاں‘‘ آڈٹ میں نمایاں ہو گئیں جب کہ فروری 2019 میں سینئر جنرل منیجر لیگل سے چیف آپریٹنگ آفیسر بننے پر تنخواہ میں یکمشت8 لاکھ 25 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔یہ حقائق اور اعدادوشمار یہ بتا رہے ہیں کہ قومی دولت کے کس طرح بٹیارے کیئے گئے ،ایک شخص کو راتوں رات اس قدر نوازنے کا آخرراز کیا ہے ،

     

     

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں پیش کردہ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5 ستمبر 2011 کو سلمان نصیر کا بطور منیجر لیگل بغیر کوئی اشتہار جاری کیے ابتدائی طور پر90 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کنٹریکٹ ملازم کی حیثیت سے تقرر ہوا،اس کے بعد مختصر وقت کے لیے ان کی دیگر حیثیتوں میں تقرری/ ترقی ہوتی رہی۔پی سی بی ذرائع کا ہی کہنا ہے کہ یہ ترقیاں غیرقانونی تھیں جن کے لیے نہ تو کوئی قواعد وضوابط طئے تھے اور نہ اس کی پی سی بی کے آئین میں گنجائش ہے

    15 جولائی 2012 تک وہ منیجر لیگل ہی رہے،16 جولائی 2012 سے4 نومبر 2013 تک 16 ماہ تک منیجر لیگل آنری رہے، تنخواہ30 ہزارماہانہ کے اضافے سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی، 5 نومبر 2013 سے3 مارچ 2015 تک80ہزار تنخواہ بڑھنے سے وہ بطور منیجر لیگل16 ماہ تک2 لاکھ ماہانہ وصول کرتے رہے، پھر ان کے عہدے میں سینئر اور چیک پر35 ہزار ماہانہ کا اضافہ ہوا۔
    سینئر منیجر لیگل کی حیثیت سے سلمان نصیر نے 4 مارچ 2015 سے7 مارچ 2016 کے درمیان 12 ماہ تک ماہانہ 2 لاکھ 35 ہزار روپے لیے،پھر تنخواہ تو 15 ہزار بڑھی لیکن وہ جنرل منیجر لیگل بن گئے،8 مارچ 2016 سے یکم جولائی 2018 تک28ماہ تک انھیں ہر ماہ ڈھائی لاکھ روپے دیے جاتے رہے،پھر عہدے میں سینئر اور تنخواہ میں 25 ہزار کا اضافہ ہوا، بطور سینئر جنرل منیجر وہ یکم جولائی 2018 سے 11 فروری 2019 تک 7 ماہ تک 2 لاکھ 75 ہزارروپے ماہانہ پاتے رہے۔

    اس کے بعد سلمان نصیر کی قسمت نے پلٹا کھایا اور انھیں 12 فروری 2019 کو چیف آپریٹنگ آفیسر بنا دیا گیا، تنخواہ میں یکمشت8 لاکھ 25 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور وہ 2 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ روپے ماہانہ ہو گئی۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق اپنے دور ملازمت میں سلمان30 جولائی 2021 تک3 کروڑ 64 لاکھ 65 ہزارروپے وصول کر چکے ہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تو ان کی تنخواہ مزید اضافے سے 12 لاکھ 45 ہزار روپے ماہانہ ہو چکی۔

    رپورٹ کے مطابق انھیں ملازمت پررکھنے سے قبل اخبار میں کوئی اشتہار دیا گیا نہ ہی کم از کم تعلیمی قابلیت، تجربے اور عمر کا خیال رکھا گیا،سلمان نصیر کو مختصر وقت میں بغیر کسی توجہیہ پیش کیے ہائیر اسکیل کی پوسٹس پر تعینات کیا جاتا رہا۔

    آڈٹ رپورٹ میں لکھا گیاکہ بغیر اشتہار سلمان نصیر کی بطور منیجر لیگل تقرری، معاہدے کے دور میں بار بار پروموشنز،ایک سال میں اعلیٰ عہدے پرتقرر بے قاعدہ،غیرمجاذ اور پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بغیر کوئی اشتہار دیے ان کی بطور چیف آپریٹنگ آفیسر تعیناتی بھی خلاف ضابطہ ہے۔

    12 جنوری 2021 کو منعقدہ اجلاس میں ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (ڈے اے سی) نے مینجمنٹ کو معاملے کی تحقیقات،ذمہ داری کے تعین اور رپورٹ آڈٹ کے ساتھ شئیر کرنے کا بھی کہا تھا۔

    دوسری طرف یہ خطرناک اور تہلکہ خیز انکشافات سامنے آنے پر عوام الناس میں شدید غم وغصہ پایا جارہاہے ، عوام الناس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیوی بچوں کا پیٹ کاٹ کرٹیکس دے رہے ہیں اور کرکٹ بورڈ اس قدر عیاش ہےکہ بورڈ کےسب افراد ملکر قومی دولت کے بٹوارے کررہےہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس ملک کے غریبوں پرشاید لکھ دیاگیا ہے کہ وہ دن رات محنت کریں اور ان کی کمائی پرکرکٹ بورڈ عیاشی کرے

  • پی ایس ایل:ملتان کےسلطانزنے پشاورزلمی کو57 رنز سے شکست دے کرمسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی

    پی ایس ایل:ملتان کےسلطانزنے پشاورزلمی کو57 رنز سے شکست دے کرمسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی

    کراچی :پی ایس ایل:ملتان کےسلطانزنے پشاورزلمی کو57 رنز سے شکست دے کرمسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 222 رنز بنا ئے ہیں اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے ناقابل گرفت 223 کا ہدف دیا ہے

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ملتان سلطان کے اوپنرز شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو شان دار آغاز فراہم کیا۔

    شان مسعود نے 25 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کی اننگز کھیلی اور جب ٹیم کا اسکور 85 رنز پر پہنچا تھا تو شعیب ملک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    کپتان محمد رضوان نے بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

    صہیب مقصود نے 127 کے اسکور تک کپتان کا ساتھ دیا اور ایک چوکا اور چھکوں کی مدد سے 27 رنز کھیل کر عثمان قادر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    ملتان سلطانز نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 222 رنز بناکر پشاور زلمی کو 223 کا ناقابل گرفت ہدف دیا ہے

    خیال رہے کہ ملتان سلطانز اب تک کھیلے گئے چاروں میچوں میں کامیابی کے ساتھ 8 پوائنٹس حاصل کرکے ٹیبل پر سرفہرست ہے۔پشاور زلمی کو 4 میچوں میں سے دو میں کامیابی اور دو میں ناکامی ہوئی۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، جانسن چارلس، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، بلیسنگ مزاربانی، شاہنواز دھانی

    پشاور زلمی: وہاب ریاض (کپتان)، حضرت اللہ زازئی، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، ثاقب محمود، محمد عمر، عثمان قادر، سلمان ارشاد

  • پی ایس ایل7،لاہور قلندر ز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    پی ایس ایل7،لاہور قلندر ز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    کراچی :پی ایس ایل7،لاہور قلندر ز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

    لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8رنز سے شکست دی ، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا عبداللہ شفیق 44،فخرزمان38اورہیری بروک37رنزکی اننگزکھیلی ،اسلام آباد یونائیٹڈ175 رنز کے تعاقب میں 166 رنز بنا سکی ، کولن منرواور شاداب خان کی نصف سنچریاں رائیگاں چلی گئیں لاہور قلندرز کے حارث رﺅف نے 2 ، شاہین ، زمان اور راشد نے ایک ایک وکٹ لی .

    لاہور قلندرز آج کا میچ جینے پر پوائینٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی۔۔ملتان سلطانز پہلے اور کراچی کنگز آخری نمبر پر موحود ہے۔

    نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو بیٹںگ کی دعوت دی۔

    لاہور قلندرز بیٹنگ:

    لاہور قلندرز کے اوپنر بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے 81 رنز کی شرکت داری قائم کی۔ عبداللہ شفیق 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان بھی زیادہ دیر تک ٹیم کو سہارا نہ دے سکے اور 38 رنز پر شاداب کی گیند کا شکار بنے۔

    اس دوران مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا اور ایک بعد ایک بلے باز پویلین لوٹ گیا۔ محمد حفیظ 5، کامران غلام 1، فل سالٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    تاہم ڈیوڈ ویزے اور ہیری بروک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، ڈیوڈ ویزے 20 سکور بنا کر پویلین لوٹے، بروک کی اننگز 37 سکور پر ختم ہوئی۔ شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے، راشد خان 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 174 رنز بنائے۔ شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4.4 شکار کیے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، آصف علی، اعظم خان، مبصر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

    لاہور قلندرز

    لاہور قلندرز کے سکواڈ میں فخر زمان، عبد اللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان

    یاد رہےکہ اس سے پہلے آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

  • پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کو مسلسل چوتھی شکست، پشاور زلمی نے 9 رنز سے میچ جیت لیا

    پی ایس ایل 7: کراچی کنگز کو مسلسل چوتھی شکست، پشاور زلمی نے 9 رنز سے میچ جیت لیا

    کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ہرا دیا، شہر قائد کی ٹیم کو ایونٹ کے دوران مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کراچی کنگز بیٹنگ:

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی طرف سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا، تاہم پہلے ہی اوور میں شعیب ملک نے لیفٹ ہینڈ بیٹسمین کو پویلین بھیج دیا۔ 3 کے مجموعی سکور پر صاحبزادہ فرحان بھی آؤٹ ہو گئے، محمد عمر نے وکٹ حاصل کی۔

    این کوکبین کی اننگز کا خاتمہ عثمان قادر نے کیا، بیٹر 19 گیندوں پر 31 رنز کی باری کھیل کر کریز چھوڑ گئے۔ محمد نبی کی باری 10 سکور پر ختم ہوئی، حسین طلعت نے وکٹ حاصل کی۔

    عامر یامین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 164 رنز بنا سکی۔ کپتان بابر اعظم نے 90 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی تاہم ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے۔نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عمر نے 3، شعیب ملک اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پشاور زلمی بیٹنگ:

    اس سے قبل پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے حضرت اللہ زازئی نے کیا۔

    دونوں نے بیٹرز نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے، تاہم 6 ویں اوورز کی آخری گیند پر حضرت اللہ زازئی 27 گیندوں پر 41 سکور بنا کر عمید آصف کا نشانہ بن گئے، 74 کے مجموعی سکور پر کامران اکمل کی اننگز کا خاتمہ ہوا، انہوں نے 19 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

    حیدر علی کی باری 16 سکور پر ختم ہوئی، عامر یامین نے وکٹ حاصل کی۔ بین کٹنگ کی اننگز 24 سکور تک محدود رہی، عمید آصف نے شرجیل خان کی مدد سے کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

    اس دوران شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 سکور کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 173رنز بنا لیے ہیں۔ عمید آصف 3 اور عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    کراچی کنگز سکواڈ:

    بابر اعظم (کپتان) ، شرجیل خان، صاحبزادہ فرحان، این کوکبین، عامر یامین، محمد نبی، لوئس گریگورے، عماد وسیم، محمد طہ، عمید آصف، محمد عمران

    پشاور زلمی سکواڈ:

    کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک، ردرفورڈ، بین کٹنگ، وہاب ریاض (کپتان)، محمد عمر، عثمان قادر، سلمان ارشاد

    پی ایس ایل7:کراچی کنگزکی فیلڈنگ پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری:جلد پتہ چل جائے گا کون ہے بھاری،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی ۔

     

    ٹاس کے موقع پر کراچی کے کپتان بابر نے کہا کہ پشاور کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ، دوسری جانب زلمی کے کپتان وہاب کاکہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بولنگ کرنےکا ہی فیصلہ کرتے۔

    پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پشاور زلمی 3 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی کی ٹیم ابھی تک ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی، اسے مسلسل 3 میچز میں شکست کاسامنا ہے۔

  • لاہور میں پی ایس ایل میچز: چیف سیکرٹری، آئی جی، کمشنر اور سی سی پی او لاہورکی بریفنگ

    لاہور میں پی ایس ایل میچز: چیف سیکرٹری، آئی جی، کمشنر اور سی سی پی او لاہورکی بریفنگ

    لاہور:لاہور میں پی ایس ایل میچز: طے شدہ پلان : چیف سیکرٹری، آئی جی، کمشنر اور سی سی پی او لاہورکی بریفنگ،اطلاعات کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت نے پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بلٹ پروف گاڑیوں میں ہوگی، طے شدہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس میں پی ایس ایل سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری، آئی جی نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر اور سی سی پی او لاہور نے سکیورٹی پلان پر اجلاس کے شرکت کو بریفنگ دی۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ طے شدہ سیکیورٹی پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیر قانون نے روٹ پر خراب کیمرے فوری تبدیل کر کے نئے لگانے کی ہدایت جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل لاہور ماضی کی طرح مہمانوں کو خندہ پیشانی سے خوش آمدید کہیں، شہری کھیلوں کی بحالی کیلئے حکومتی انتظامات میں تعاون کریں۔

    چیف سیکرٹری پنجاب کامران افضل کا کہنا تھا کہ پارکنگ ایریاز کے بارے میں میڈیا پر تشہیری مہم چلائی جائے۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ اتوار کو تمام ادارے مشترکہ فرضی مشق کریں گے۔

  • محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے پی سی بی کا اعلامیہ جاری

    محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے پی سی بی کا اعلامیہ جاری

    محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے پی سی بی کا اعلامیہ جاری

    محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی سے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیا ، جس کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نےفاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی کا بیان مندرجہ ذیل ہے:

    "پی سی بی کو کرکٹ آسٹریلیا سے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کی ایک مفصل جائزہ رپورٹ آج موصول ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گڈ لینتھ اورفُل لینتھ ،باؤنسر اور سلو باؤنسر کی ڈیلیوریز پھینکتے وقت ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی حد سے تجاوز کررہا ہے۔

    ” اس رپورٹ کا جائزہ لینےاور اپنے باؤلنگ ماہرین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد پی سی بی کو یقین ہے کہ فاسٹ باؤلر کے باؤلنگ ایکشن میں یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ پی سی بی اب ایک باؤلنگ کنسلٹنٹ کا تقرر کرے گا جو محمد حسنین کے ساتھ کام کرے گا تاکہ وہ اپنے باؤلنگ ایکشن کو درست کر سکیں اور دوبارہ جانچ کے لیے تیار ہوں۔

    "محمد حسنین پاکستان کا اثاثہ اور ان چند باؤلرز میں شامل ہیں جو تسلسل سے 145 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکتے ہیں۔ لہٰذا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پرپی سی بی نےفیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

    "غیر قانونی باؤلنگ ایکشن قوانین کے تحت اب جب تک محمد حسنین دوبارہ اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کلیئر نہیں کرلیتے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی باؤلنگ سے معطل رہیں گے”

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے، حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے جاری کی حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے رپورٹ کیا تھا جس کے بعد لاہور کی لیبارٹری میں فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا، ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار نے 18 ٹی ٹوئنٹی اور 8 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اب وہ بولنگ ایکشن کی درستگی تک انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی معطل رہیں گے محمد حسنین 75 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 92 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ پی ایس ایل میں محمد حسنین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے

  • پی ایس ایل 7:لاہورقلندرز نےپشاورزلمی کو 29رنز سےہرادیا

    پی ایس ایل 7:لاہورقلندرز نےپشاورزلمی کو 29رنز سےہرادیا

    کراچی :پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز کے 200 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

    کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پشاور زلمی اننگز

    200رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا، زازئی پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    لاہور قلندرز اننگز

    قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پشاور زلمی کے شعیب ملک نے پہلا اوور کرایا۔

    مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے، فخر زمان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 38 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق 41، کامران غلام 30، محمد حفیظ 37 اور راشد خان 22 رنز بناسکے، پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2، عثمان قادر اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    پشاور زلمی سکواڈ

    ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی کے سکواڈ میں کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، شعیب ملک، ردرفورڈ، بین کٹنگ، آرش علی خان، عثمان قادر اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔

    لاہور قلندرز سکواڈ

    پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کے سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ذیشان اشرف، ڈین فاکس کرافٹ، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

    اس موقع پر وہاب ریاض کا کہنا تھاکہ ڈیو فیکٹر کے باعث بولنگ کا فیصلہ کیا، سیکنڈ بولنگ میں ڈیو فیکٹر زیادہ ہورہا ہے۔

    کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے 9 ویں میچ میں وہاب ریاض پشاور زلمی اور شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کررہے ہیں۔

  • 9 چھکوں کے باوجود شکست:کپتان شاداب خان کی بے بسی کے آنسوؤں نے سب کوجھنجھوڑدیا

    9 چھکوں کے باوجود شکست:کپتان شاداب خان کی بے بسی کے آنسوؤں نے سب کوجھنجھوڑدیا

    اسلام آباد :9 چھکوں کے باوجود شکست:کپتان شاداب خان کی بے بسی کے آنسوؤں نے سب کوجھنجھوڑدیا،اطلاعات کے مطابق 218 رنز کے تعاقب میں شاداب خان کریز پر جمے رہے اور اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت محض 42 گیندوں پر 91 رنز اسکور کیے

    پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں فتح تو ملتان سلطانز کے نام رہی لیکن مخالف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے شائقینِ کرکٹ کے دِل جیت لیے۔

    218 رنز کے تعاقب میں شاداب خان نے محض 42 گیندوں پر 91 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ایک چٹان کی طرح کریز پر جمے رہے۔

    آل راؤنڈر شاداب خان کی اننگز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے لیکن شاداب کی بیٹنگ ٹیم کو فتح حاصل نہ کراسکی جس کا ملال شاداب کے چہرے پر بھی بخوبی دکھائی دیا۔

    ناصرف شائقین کرکٹ شاداب کی ڈھارس بندھاتے رہے بلکہ ساتھی کرکٹر حسن علی نے شاداب کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔انہوں نے لکھا کہ ‘کپتان ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، آج آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگا، ہمیں آپ کا ساتھ میسر تھا۔’

    تاہم شاداب کا اپنی ٹیم کو جتوانے کا جذبہ ٹوئٹر صارفین کا بھی دل جیت گیا اور شاداب ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

    کچھ مداحوں نے شاداب کو ‘ون مین آرمی’ کے لقب سے نوازا تو کچھ نے کہا کہ ہم نے صرف شاداب کے لیے اسلام آباد کو سپورٹ کیا۔

    واضح رہے کہ ایونٹ کا نواں میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    یاد رہے کہ کل شاداب خان نے شاندار اننگز کھیلی مگر اس کے باوجود شاداب کشتی پار نہ لگا سکے، ملتان سلطانز کی مسلسل چوتھی جیت

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں شاداب خان کی شاندار بیٹنگ کے باوجود ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20رنز سے شکست دے دی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    سلطانز نے اننگز کا آغاز کیا تو یونائیٹڈ کے باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب انہیں تیز یسے رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اسکور 30 تک پہنچا ہی تھا کہ محمد رضوان بدقسمتی سے رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، محمد وسیم جونیئر کی گیند پر شان مسعود نے واپس شاٹ کھیلا اور گیند باؤلر کے ہاتھ سے لگنے کے بعد وکٹوں سے جا ٹکرائی، رضوان کریز سے باہر ہونے کی وجہ سے پویلین واپسی پر مجبور ہوئے۔

    شان مسعود آج بھی فارم میں نظر آئے اور 2 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی لیکن مرچینٹ ڈی لانگے کی تیز گیند ان کے پیڈ پر لگی اور انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔ابھی سلطانز اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ ایک اور رن آؤٹ کے نتیجے میں انہیں تیسرا نقصان اٹھانا پڑے۔

    روسو نے باؤنڈری کی جانب شاٹ کھیلا اور آصف علی نے عمدہ فیلڈنگ سے یقینی چوکا روکنے کے بعد گیند وکٹ کیپر جانب تھرو کی اور وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں صہیب مقصود وکٹ گنوا بیٹھے۔

    تین وکٹیں گرنے کے بعد رائلی روسو کا ساتھ دینے ٹم ڈیوڈ آئے اور دونوں نے عمدہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے مجموعے کی بنیاد رکھی۔

    دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور 110 رنز کی شراکت قائم کی، ٹم ڈیوڈ 29 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    تاہم رائلی روسو نے لاٹھی چارج جاری رکھا اور 35 گیندوں پر چھ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 67رنز کی اننگز کھیلی۔ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 217رنز بنائے۔

    سلطانز کی جارحانہ بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے آخری 31 گیندوں پر 98 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں اوپنرز پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن 10 گیندوں پر 19رنز بنانے کے بعد وہ ڈیوڈ ولی کو وکٹ دے بیٹھے۔

    ایلکس ہیلز نے بھی چند بڑے شاٹس کھیلے رحمٰن اللہ گرباز کے ساتھ مل کر اسکور 57 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر ولی نے دوسری وکٹ لیتے ہوئے 23 رنز بنانے والے ہم وطن ہیلز کو چلتا کردیا۔

    افغانستان سے آئے رحمٰن اللہ گرباز 15 رنز بنانے کے بعد خوشدل شاہ کا شکار بنے جبکہ اسی اوور میں فہیم اشرف بھی گولڈن ڈک پر چلتے بنے۔اعظم خان چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہوئے جبکہ آصف علی کو آؤٹ کر کے خوشدل نے چوتھی وکٹ حاصل کی۔

     

     

     

    دوسرے اینڈ سے شاداب خان شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسکور بڑھاتے رہےاور مبشر کے ساتھ مل کر اسکور کو 176تک پہنچا دیا، مبشر 15 اور حسن علی تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    تن تنہا مزاحمت کرنے والے شاداب کی اننگز بھی 19ویں اوور میں اختتام کو پہنچی ، انہوں نے 42 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 91رنز بنائے۔

    ڈیوڈ ولی نے محمد وسیم جونیئر کو بولڈ کر کے تیسری وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی 20 رنز سے فتح دلا دی۔سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ نے چار جبکہ ڈیوڈ ولی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی ملتان سلطانز نے لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔

    یاد رہے کہ میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ ملتان سلطانز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔سلطانز نے شاہنواز دھانی اور اسراراللہ کی جگہ رومان رئیس اور انور علی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

  • پی ایل ایس 7: سنسنی خیرمقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست:ملتان سلطانزکی چوتھی مسلسل فتح

    پی ایل ایس 7: سنسنی خیرمقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست:ملتان سلطانزکی چوتھی مسلسل فتح

    لاہور:پی ایل ایس 7: سنسنی خیرمقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست:ملتان سلطانزکی چوتھی مسلسل فتح ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں بیٹرز ٹم ڈیوڈ اور ریلی روسو کی طوفانی اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 218 رنز کا ہدف دیا تھا جو اسلام آباد کی پہنچ سے کچھ دور رہا اور ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں پی ایس ایل میں مسلسل چوتھی فتح حاصل کرکے اپنی سبقت سب بھی واضح کردی

    218رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ رومان رئیس نے ملتان سلطانز کی طرف سے پہلا اوور کرایا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 218 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، پال سٹرلنگ 19سکور بناکر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر انور علی کو کیچ دے بیٹھے،دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر الیکس ہیلز تھے جو23 سکور بناکر ڈیوڈ ویلی کی ہی گیند پر کیچ دیکر پویلین لوٹ گئے،رحمان اللہ گرباز15 اور فہیم اشرف صفر پر آؤٹ ہوئے،آصف علی 15 اور اعظم خان 12 رنز بناکر وکٹیں گنوا بیٹھے۔

    یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 91 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی مگر وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے اور رومان رئیس کی گیند پر ٹم ڈیوڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ ویلی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم ملتان سلطانز کے قائد محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ملتان سلطانز اننگز

    ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے پہلا اوور کرایا۔

    رضوان اس بار بھی بدقسمت ثابت ہوئے اور 12 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، 65 کے مجموعی سکور پر شان مسعود 43 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹے، صہیب مقصود کی اننگز کا خاتمہ 13 سکور پر ہوا، بیٹر بھی رن آؤٹ ہوئے۔

    12 اوورز میں 92 سکور تھا تاہم اس دوران ٹم ڈیوڈ اور ریلی روسو نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور حریف ٹیم کوبے بس کر دیا۔ دونوں بیٹرز کے درمیان 50 گیندوں پر 110 سکور کی پارٹنر شپ بنی۔

    سنگا پور سے تعلق رکھنے والے ٹم ڈیوڈ نے 29 گیندوں پر 71 رنز کی طوفانی باری کھیل کر آؤٹ ہوئے، اس باری میں انہوں نے 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ خوشدل شاہ نے 3 گیندوں پر 8 رنز بنائے۔ ریلی روسو نے 67 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ملتان نے مقررہ اوورز میں 217 رنز بنائے۔ حسن علی، وسیم جونیئر اور ڈی لنگے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا ۔

    یاد رہے کہ ملتان سلطانزکی کپتانی محمد رضوان کے ذمے ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں۔

    ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز 9 بار ایک دوسرے کے مد مقابل آئے جس میں سے 5 میچز یونائیٹڈ نے جیتے جبکہ 4 میچز میں سلطانز کو فتح نصیب ہوئی۔

    یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کے خلاف بہترین اسکور 185 ہے جبکہ ملتان سلطانز کا بہترین اسکور 180 ہے۔ملتان سلطانز کا اسلام آباد کے خلاف کم اسکور 94 ہے جبکہ اسلام آباد کا کم اسکور 91 ہے۔

     

     

    https://twitter.com/thePSLt20/status/1488516482644467714?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1488516482644467714%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FCricket%2F639363

    اسلا آباد یونائیٹڈ سکواڈ

    ملتان سلطانز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں کپتان شاداب خان، الیکس ہیلز، پال سٹرلنگ، رحمان اللہ گرباز، مبصر خان، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حسن علی اور مرچنٹ ڈی لینگ شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، صہیب مقصود، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، عباس آفریدی، عمران طاہر، انور علی اور رومان رئیس شامل ہیں۔

  • چیمپئن ٹیموں کوکس چیز سے فرق نہیں پڑتا:  محمد رضوان نے صاف صاف بتادیا

    چیمپئن ٹیموں کوکس چیز سے فرق نہیں پڑتا: محمد رضوان نے صاف صاف بتادیا

    لاہور:چیمپئن ٹیموں کوکس چیز سے فرق نہیں پڑتا: محمد رضوان نے صاف صاف بتادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 7 میں شامل ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے میچ میں پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر ٹاس جیتنے کے بعد ہم بولنگ ہی کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ چیمپئن ٹیموں کو ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

    ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اچھی ٹیموں کو پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے فرق نہیں پڑتا ۔رضوان نے مزید کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں کیوں کہ نتیجہ اچھی کرکٹ پر ہی آتا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ر وز پی ایس ایل 7 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6 رنز سے شکست دے دی تھی۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطانز مسلسل 3 میچ جیت کر پہلے نمبر موجود ہے۔

    ادھرپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 میں شامل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا تین مسلسل شکستوں کے بعد بیان سامنے آگیا۔

    سوشل میڈیا پر بابر اعظم نے محمد نبی کے ہمراہ میچ سے لی گئی تصویر اور ایک پوسٹ شیئر کی ۔بابر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ وہ شروعات نہیں جس کی ہم تیاری کررہے تھے لیکن ابھی بھی بہت کچھ آنے والا ہے‘۔

     

    کراچی کنگز کے کپتان نے مزید لکھا کہ اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اسے بدل سکتے ہیں کیوں کہ ختم ہونے تک کبھی کچھ ختم نہیں ہوتا۔

    خیال رہے کہ کراچی کنگز کو مسلسل تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، مسلسل تیسری ناکامی سے دوچار ہونے والی کراچی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخر میں ہے اور یہ وہ واحد ٹیم ہے جو اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔