Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • گنہگارانسان ہوں میں یہ کام نہیں کروں گا:محمد رضوان

    گنہگارانسان ہوں میں یہ کام نہیں کروں گا:محمد رضوان

    لاہور:لڑکیوں کے ساتھ تصاویر کیوں نہیں لیتے؟ رضوان نے وجہ بتادی ،محمد رضوان کہتے ہیں‌کہ میں تو ایک گنہگارانسان ہوں میں کسی کے لیے تکلیف کا سبب نہیں بننا چاہتا اور نہ ہی میں‌ اس عادت کو پسند کرتا ہوں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے لڑکیوں کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر رضوان کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں خواتین کے ساتھ تصاویر نہ لینے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس انٹرویو میں رضوان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر کھنچواؤں، ان خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے۔

    انہوں نے کہا اگر چہ میری خواہش ہے کہ اس عمل پر ہماری مداح ماں بہنیں مجھ سے خفا نہ ہوں لیکن اس کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے میں خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    اس سے پہلے ایک موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے پیغام میں عوام سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نظام چلانے والی ذات صرف اللہ پاک کی ہے، آپ کے خواب آپ کو اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک وہ پورے نہ ہوجائیں۔

  • جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرا ٹیسٹ ہرا کر سیریز 1-2سے جیت لی

    جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرا ٹیسٹ ہرا کر سیریز 1-2سے جیت لی

    جوہانسبرگ :جنوبی افریقا نے بھارت کو تیسرا ٹیسٹ ہرا کر سیریز 1-2سے جیت لی،اطلاعات کے مطابق جوہانسبرگ میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جانے والاتیسرا اورآخری ٹیسٹ جیت کر جنوبی افریقہ نے بھارت سے سیریز بھی جیت لی ہے ،

    کرکٹ کے میدان سے ملنے والی خبروں کے مطابق بھارت جنوبی افریقا میں ساتویں ٹیسٹ سیریز ہارا ہے، بھارت انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقا سے جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز نہ جیت سکا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز برابر کر دی تھی

    جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز کپتان ڈین ایلگر نے 96 رنز کی ناقابل شکست ‏اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ کے ہیرو ایلگر نے بھارتی گیند بازوں کے سامنے جم کر بلے بازی کی اور 240 کے تعاقب میں چٹان کی طرح ‏کھڑے رہے۔پروٹیز نےبھارت کا 240 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ وین ڈر ڈوسن 40، مارکرم 31 اور پیٹرسن 28 ‏بناکر نمایاں رہے۔

    بھارت کی جانب سے محمدشامی، شاردل ٹھاکر اور ایشون نے 1،1وکٹ حاصل کی۔ 3میچوں پرمشتمل سیریز1-1 ‏سے برابر ہو گئی تھی لیکن آج جنوبی افریقا نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کوشکست دے کریہ سیریز جیت لی ہے اور ایک بار پھر جنوبی افریقا ہوم گراونڈ میں ناقابل شکست رہا ہے

  • پی ایس ایل (7):2022: سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹنگ مکمل:   تفصیلات جاریں

    پی ایس ایل (7):2022: سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹنگ مکمل: تفصیلات جاریں

    لاہور:پی ایس ایل 2022: سپلیمنٹری اور متبادل ڈرافٹنگ مکمل:تفصیلات جاریں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کرنے والی ٹیموں نے 2022 کے سیزن کے لیے سپلیمنٹری اور ریپلیسمنٹ (متبادل) ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈرافٹنگ کاعمل ورچوئل ہوا اور ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ سپلیمنٹری سیشن میں پہلا انتخاب کا موقع 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز کو ملا اور سابق چمپیئن ٹم نے ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر صاحبزادہ فرحان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

     

     

    دوسرا موقع لاہور قلندرز کو ملا اور انہوں نے فاسٹ باؤلر محمد عمران رندھاوا کو منتخب کیا، جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ باؤلر موسیٰ خان، ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی اور پشاور زلمی نے محمد عمر کو منتخب کیا۔

    ڈرافٹنگ کے عمل میں دوسرا مرحلہ ریورس آرڈر کے بعد ہوا جہاں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے رضوان حسین ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے غلام مدثر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظاہر خان، لاہور قلندرز نے عاکف جاوید اور کراچی کنگز نے جارڈن تھامپسن کا انتخاب کیا۔

    پی سی بی کے مطابق ہر فرنچائز کو دو سپلیمنٹری انتخاب میں زیادہ سے زیادہ ایک غیر ملکی کرکٹر کو منتخب کرنے کی اجازت تھی۔

    اسی طرح ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ملتان سلطانز نے اوڈین اسمتھ کی جگہ وکٹ کیپر جانسن چارلس کو ڈائمنڈ کیٹیگری سے منتخب کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوید الحق کی جگہ لیوک ووڈ، جیمز ونس کی جگہ ول اسمیڈ، جیسن رائے کی جگہ شمرون ہیٹمائر اور افغانستان کے نور احمد کی جگہ علی عمران کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

    کراچی کنگز نے انجری کے باعث دستیاب نہ ہونے والے ٹام ایبل کی جگہ اویشیکا فرنینڈو، قومی انڈر-19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم کی جگہ اسپنر محمد طحہ خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

    قاسم اکرم آئی سی سی انڈر- 19 ورلڈ کپ میں شرکت کی وجہ سے پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے سینٹ کٹس میں موجود قومی انڈر-19 کے اسکواڈ میں شامل ذیشان ضمیر کی جگہ محمد ہریرہ کو منتخب کرلیا ہے، جنہوں نے اپنے ڈیبیو فرسٹ کلاس سیزن میں شاندار ٹرپل سنچری بنائی تھی اور قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بھی بنائے تھے۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم میں ابتدائی چند میچوں کے لیے انگلش وکٹ کیپر فل سالٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بین ڈنک کو دوبارہ حصہ بنا لیا ہے۔

    پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ایک ایک سپلیمنٹری انتخاب محفوظ رکھا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علاوہ باقی پانچوں فرنچائزز نے متبادل راؤنڈ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔

    منتخب کھلاڑیوں کی فہرست

    اسلام آباد یونائیٹڈ: موسیٰ خان، ظاہر خان، محمد حریرا

    کراچی کنگز: صاحبزادہ فرحان، جارڈن تھامپسن، اویشا فرنینڈو، محمد طحہ خان

    لاہور قلندرز: محمد عمران رندھاوا، عاکف جاوید، بین ڈنک

    ملتان سلطانز: ڈیوڈ ولی، رضوان حسین، جانسن چارلس

    پشاور زلمی: محمد عمر

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: غلام مدثر، لیوک ووڈ، ول سمیڈ، شیمرون ہیٹمائر، علی عمران

  • محمد رضوان 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار:حسن علی،شاہین آفریدی اورباقی بھی پیچھے نہ رہے

    محمد رضوان 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار:حسن علی،شاہین آفریدی اورباقی بھی پیچھے نہ رہے

    لاہور:دلوں کی دھڑکن ،پاکستان کی شان:محمد رضوان 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی جان ،دلوں کی دھڑکن جنہیں پاکسعتانی محمد رضوان کے نام سے یاد کرتے ہیں نے اس وقت کیلنڈر ایئر 2021 میں وکٹوں کے پیچھے 56 شکار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میں 455 رنز، ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 134 رنز اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ ساز 1326 رنز بناکر سال کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

    اس ایوارڈ کے لیے محمد رضوان کے علاوہ بابر اعظم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا تھا۔2021 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سال کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے کے علاوہ سال کے بہترین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

    محمد رضوان:

    محمد رضوان نے کہا کہ انہیں کیلنڈر ایئر 2021 کے سب سے قیمتی کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے پر فخر ہے۔ وہ مطمئن ہیں کہ انہوں نے 2021 میں اپنی کارکردگی سے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ ان کا ایک غیر معمولی سال تھا۔ سال کے آغاز میں ہی انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں سنچری بنا ڈالی اور پھر اسی اعتماد کے ساتھ باقی سال بھی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

    9 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں حاصل کرنے پر فاسٹ باؤلر حسن علی کو سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس سال ایک مرتبہ ایک اننگز میں 10 وکٹیں جبکہ پانچ مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دو پلیئر آف دی میچ اور ایک پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈز بھی جیتے۔

    حسن علی:
    حسن علی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پانا ان کے لیے باعث فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2021 میں نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ میں کامیاب واپسی کرنے میں کامیاب رہے بلکہ گزشتہ سال انہوں نے ٹیم کی مجموعی کامیابی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔حسن علی نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کرنا کیلنڈر ایئر 2021 میں ان کا یادگار لمحہ ہے۔

    بابراعظم
    پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو 6 ون ڈے میچز میں 2 سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 405 رنز بنانے پر ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی:
    24 اکتوبر کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں دبئی میں بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کے31 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے باؤلنگ اسپیل کو سال کا سب سے متاثرکن کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    محمد وسیم
    محمد وسیم جونیئر نے 2021 میں 45 وکٹیں لے کر ابھرتے ہوئے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس میں 15 انٹرنیشنل وکٹیں بھی شامل ہیں۔

    ندا ڈار
    ندا ڈار کو 604 رنز بنانے اور 25 وکٹیں لینے پر سال کی بہترین خاتون کرکٹر قرار دیا گیا۔

    صاحبزادہ فرحان
    صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کپ میں 487 رنز، قومی ٹی ٹوئنٹی میں 447 رنز اور قائداعظم ٹرافی میں 935 رنز بنا کر ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    آصف یعقوب
    مسلسل دوسرے سال، پی سی بی کے ایلیٹ میچ آفیشلز نے آصف یعقوب کو امپائر آف دی ایئر منتخب کیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا نمیبیا کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرکے ان کے کھیل کی تعریف کرنے پر اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ ملا ہے۔

    رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کی طرف سے ہر ایوارڈ جیتنے والے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی داد و تحسین کے مستحق ہیں، جنہوں نے 2021 کے دوران شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی کرکٹ شائقین نے ان کی اس کارکردگی کا بڑے پیمانے پر اعتراف بھی کیا ہے۔

  • محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    پاکستان کے نامور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا

    محمد حفیظ نے اس حوالہ سے پریس کانفرنس میں اعلان کیا اور کہا کہ اپنے کیریئراور کامیابی سے بہت خوش ہوں میری کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے 18 سال پہلے اپنے کیریئر کا خوبصورت سفر شروع کیا، اور اپنے ملک اور ٹیم کے لیے ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی، اس سفر میں پی سی بی اور میڈیا کے دوستوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا

    محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور آخری ورلڈ کپ پاکستان کے پرائیڈ کے لئے کھیلا تھا ، محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ میچ فکسرز کے خلاف آواز بلند کی تو کہا گیا کہ کھیلنا ہے توکھیلیں جب میں نے میچ فکسنگ پر اسٹینڈ لیا اور دوسرا موقع دینے کی مخالفت کی تو اس وقت کے چیئرمین نے کہا کہ آپ کو کھیلنا ہے تو کھیلیں وہ تو کھیلیں گے ، وہ میرے کیریئر کا سب سے افسوس ناک لمحہ تھا،

    محمد حفیظ کا تعلق سرگودھا سے ہے ، انہوں نے تین اپریل 2003 کو شارجہ میں زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا بین الااقومی ون ڈے کھیلا تھا اسی سال اگست میں انھوں نے نینشنل اسٹیڈیم کر اچی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا ،محمد حفیظ نے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے، آل راونڈر نے ایک ٹیسٹ 2 ون ڈے اور 29 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے 392 بین الااقومی میچو ں میں 12789 رنز 21 سنچریوں 64 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے ایک مستند فیلڈر مانے جانے والے محمد حفیظ نے 160 کیچ لینے کے ساتھ بطور آف بریک بولر 253 وکٹیں بھی حاصل کیں محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کی

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

    جنرل ہسپتال میں اومیکرون کی تشخیصی سہولت فراہم، رپورٹ اسی روز ملے گی

    جوبائیڈن کا سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان، دہلی میں اومیکرون نے لاک ڈاؤن لگوا دیا

    سعودی عرب،کرونا کا پھیلاؤ، ایک بار پھر پابندیاں نافذ

    کرونا کی تیسری لہر، دہلی کے بعد ممبئی میں بھی پابندیاں نافذ

    کرونا کا ایک اور ریکارڈ،دنیا بھر میں ایک روز میں دس لاکھ مریض

  • جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

    جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے،شاہد آفریدی

    سابق قومی کرکٹرز شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا مجھے اللہ پر بہت بھروسہ ہے، حقوق العباد بہت اہم ہیں۔

    باغی ٹی وی : ان باتوں کا اظہار شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ غیر ملکی کرکٹرزکو پاکستان میں کھیل کر اچھا لگتا ہے پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کروں گا، فرنچائز کے اونرندیم عمر کی خواہش پر ان کی ٹیم کیلئے کھیلوں گا آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز کا پاکستان آنا خوش آئند ہے،جو بھی بڑی ٹیم پاکستان آئے وہ مکمل قوت کے ساتھ آئے، ایسا نہ ہو کہ بڑی ٹیمیں اپنی بی ٹیم کو پاکستان بھیج دیں۔

    میری انتطامیہ کے تین بڑے ستون جنہیں بہتر دیکھنا چاہتا ہوں، رمیز راجہ

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے، پی ایس ایل 7 میں پی سی بی کو کورونا کے حوالے سے پلان بنانا ہوگا، ہر ٹیم بیس سے 22 کھلاڑی اپنےاسکواڈ میں رکھے، کورونا کی صورت میں متبادل کھلاڑی تیار ہوں،پی سی بی کے پاس ایسی صورتحال میں پلان بی ہونا ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرفراز حمد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کپتان ہے، کوشش کروں گا اس کو حوصلہ دوں، سرفراز احمد دوران فیلڈ جذباتی ہو جاتا ہے، کوشش کروں گا کہ میدان میں اسے ٹھنڈا رکھوں اور سپورٹ کروں، سرفراز احمد بہت اچھا کھیلتا ہوا آرہا ہے۔

    شاہد آفریدی اور شعیب اختر سمیت دنیا بھر کے ریٹائرڈ کھلاڑی کرکٹ میں واپسی کیلئے…

    اس سے قبل نئے سال کی موقع پر رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایج گروپ کرکٹ میں حصہ لینے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاتھ وے اور ملک میں کرکٹ کا بہترین انفراسٹرکچر بنانا سال 2022 میں میری ترجیح ہوگی ایج گروپ کرکٹرز کو وظیفہ اور مسابقتی کرکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے انڈر 19 اور ویمنز پی ایس ایل کے لیے کام کررہے ہیں پاکستان میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہےڈراپ ان اور ہائبرڈ پچز پر تیزی سے کام کررہے ہیں –

    ورلڈ کپ اور غیر ملکی ٹیموں کی واپسی بڑے چیلنجز تھے،رمیز راجہ

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں نئے کمرے بنانے پر توجہ مرکوز ہے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری پر کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور ثقلین مشتاق سے بات ہوئی ہےعام تاثر یہی ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ غیرملکی کوچز کی تقرری ہونی چاہیےفینز قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں،انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے سال 2022 پاکستان کرکٹ فینز کےلیے بمپرسال ہےاس سال بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گیپرامید ہیں کہ کوویڈ 19 کی غیرمعمولی صورتحال کے باوجود آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گیسیریز ایسے وقت میں رکھی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کے بڑے کھلاڑی پاکستان آسکیں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی کی پالیسیوں سے اسٹیک ہولڈرز کا بورڈ پر اعتماد بڑا ہے-

    میرے کپتان ہمیشہ سرفراز احمد رہیں گے ،شاداب خان

  • میری انتطامیہ کے تین بڑے ستون جنہیں بہتر دیکھنا چاہتا ہوں، رمیز راجہ

    میری انتطامیہ کے تین بڑے ستون جنہیں بہتر دیکھنا چاہتا ہوں، رمیز راجہ

    میری انتطامیہ کے تین بڑے ستون جنہیں بہتر دیکھنا چاہتا ہوں، رمیز راجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آپ سب کو میری طرف سے نیا سال بہت بہت مبارک ہو،

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ 2022 قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نئی خوشیاں لائیں،کپتان کو با اختیار کرنے سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا، قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی کی پالیسیوں سے اسٹیک ہولڈرز کا بورڈ پر اعتماد بڑا ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل کی براڈکاسٹنگ اور لائیو اسٹریمنگ کے حقوق کی بولی میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے میری انتطامیہ کے تین بڑے ستون ہیں کرکٹ، کمرشل اور ایڈمنسٹریشن جنہیں بہترین دیکھنا چاہتا ہوں،

    رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایج گروپ کرکٹ میں حصہ لینے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاتھ وے اور ملک میں کرکٹ کا بہترین انفراسٹرکچر بنانا سال 2022 میں میری ترجیح ہوگی ایج گروپ کرکٹرز کو وظیفہ اور مسابقتی کرکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے انڈر 19 اور ویمنز پی ایس ایل کے لیے کام کررہے ہیں پاکستان میں ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہےڈراپ ان اور ہائبرڈ پچز پر تیزی سے کام کررہے ہیں اسلام آباد میں اسٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں نئے کمرے بنانے پر توجہ مرکوز ہے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری پر کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور ثقلین مشتاق سے بات ہوئی ہےعام تاثر یہی ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ غیرملکی کوچز کی تقرری ہونی چاہیےفینز قومی کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں ہر ممکن سہولیات دیں گے سال 2022 پاکستان کرکٹ فینز کے لیے بمپر سال ہے اس سال بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں گیپرامید ہیں کہ کوویڈ 19 کی غیرمعمولی صورتحال کے باوجود آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گیسیریز ایسے وقت میں رکھی گئی ہے کہ دونوں ٹیموں کے بڑے کھلاڑی پاکستان آسکیں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی کی پالیسیوں سے اسٹیک ہولڈرز کا بورڈ پر اعتماد بڑا ہے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئے سال پر پیٹرول بم پھینکنے سے بہتر تھا کہ عمران نیازی استعفیٰ دے دیتے ،دنیا میں خوشی کے تہواروں پراشیاسستی ہوتی ہیں، عمران نیازی نے مہنگائی کا بم گرادیا حکومت کا دوسر ا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے بے روزگاری سے بچانے کے لیے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی ،عوام کو بے روزگاری اورغربت سے بچانے کے لیے ظالم حکومت سے نجات پانا ہوگی حکمران سستے ترین جبکہ عوام مہنگے پاکستان میں رہتے ہیں

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ہر سال گزشتہ برس کی نسبت زیادہ مہنگا ثابت ہوا ،پیپلزپارٹی دور میں عالمی معاشی بحران تھا مگر مہنگائی کا بوجھ عوام کو اٹھانے نہیں دیا وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرے،مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے،

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سال 2022 نئے سال کے آغاز پر سمجھتا ہوں ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے حکومت اور اپوزیشن الیکشن، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کیلئے گفتگو کریں،پاکستان ایک عظیم ملک ہے،ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے احساس کی ضرورت ہے،پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سال نو کی آمد پراہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر حکومت نے نیا ہیلتھ کارڈکا اجرا کردیا ہے،نیا سال پاکستانی قوم کے لیے امید کی کرن لائے گا،نیا سال پاکستان کی تاریخ میں ترقی کے نئے ریکارڈقائم ہوں گے،

    وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے سال نوکی آمد پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ اپنی کامیابیوں اور خامیوں کا جائیزہ لینا چاہیے ،امن ترقی خوشحالی اور استحکام سال نو میں ہمارے اہداف ہونگے 2022بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی کا سال ہوگا،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب

    خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

    نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

  • 2022  اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں

    2022 اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں

    لاہور:2022 اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں ،اطلاعات کے مطابق سال 2022 میں کرکٹ کے تین عالمی مقابلے منقعد ہوں گے جن میں دیرینہ حریف پاکستان اور بھارت کم ازکم چار بار آمنے سامنے ہوں گے۔

    کرکٹ ذرائع کے مطابق انڈر -19 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا اور پانچ فروری تک جاری رہے گا۔ 14ویں سیزن میں 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور کل 48 میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ 16 ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارتی انڈر -19 گروپ بی میں آئرلینڈ، یوگنڈا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ-2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جائیں گی۔ پاکستان کی ٹیم گروپ سی میں افغانستان، پاپوا نیوگنی اور زمبابوے کے ساتھ ہیں۔ یعنی بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ناک آوٹ راؤنڈ میں ہوسکتا ہے۔

    خواتین کا ون ڈے کرکٹ عالمی کپ بھی 2022 میں منقعد ہوگا، پہلے یہ ٹورنامنٹ 2021 میں ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ میں 4 مارچ سے تین اپریل تک اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹورنا منٹ کے 12ویں سیزن میں کل 8 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ سبھی کو ایک دوسرے سے مقابلہ کھیلنا ہے۔ یعنی ایک ٹیم کو لیگ راؤنڈ میں سات مقابلے کھیلنے ہیں۔

    یہ بھی کہاجارہاہے کہ اس دوران بھارت اور پاکستان دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اتر رہی ہیں۔ دونوں لیگ راؤنڈ میں تو مدمقابل ہوں گی ہی۔ اگر دونوں ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچتی ہیں تو ان کے درمیان ایک بار پھر مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ لیگ راؤنڈ کے بعد ٹاپ-4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔

    ٹی-20 عالمی کرکٹ کپ کے آٹھویں سیزن کا انعقاد آسٹریلیا میں ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک ہونے ہیں۔ کل 16 ٹیمیں اس میں اتر رہی ہیں اور 45 میچز ہوں گے۔ بھارت اور پاکستان دونوں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں ابھی تک ٹورنامنٹ کے پروگرام کا اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن لیگ یا ناک آؤٹ راؤنڈ میں دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ ہوسکتا ہے۔

  • الحمدللہ:سال 2021میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی :بابر اعظم

    الحمدللہ:سال 2021میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی :بابر اعظم

    لاہور:الحمدللہ:سال 2021میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی :بابر اعظم کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ سال 2021میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،کوشش کی کہ ہر میچ اچھا کھیلیں ،رضوان ،شاہین شاہ اور حسن علی نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنا سال 2021کا سب سے یاد گار لمحہ تھا۔

     

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پورے سال بہت اچھی کرکٹ کھیلی، بحیثیت کپتان مجھے اپنے ہر لڑکے پر اعتماد ہے ، میں ہر لڑکے کو میچ ونر سمجھتاہوں ، بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنا سال 2021کا سب سے یاد گار لمحہ تھا ۔

     

     

    انہوں نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں شکست پر افسوس ہے لیکن اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، ٹی 20ورلڈ کپ میں بد قسمتی سے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے، سیمی فائنل میں شکست سے بھی ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ، نئے سال میں شائقین کرکٹ ہماری سپورٹ جاری رکھیں۔

     

    ادھر آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی۔

    وزیراعظم نے پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات میں آنے والے  PSL سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا اور اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

     

     

    وزیر اعظم نے ٹی 20 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

     

     

     

    رمیز راجہ نے وزیر اعظم کو اسٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر  پنجاب چوہدری محمد سرور  اور وزیر تعلیم شفقت محمود بھی موجود تھے۔

  • محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد

    محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد

    پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد کر لیے گئے ہیں۔

    آئی سی سی نے گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    آئی سی سی جانب سے انگلینڈ کے جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستان کے محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

    محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ 1915 انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ جو روٹ سال بھر میں 1855 انٹرنیشنل رنز بنا سکے۔ اس کے علاوہ رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ 1326 رنز ایک سال میں بنائے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے اس سال سب سے زیادہ 78 انٹرنیشنل وکٹیں لیں، قومی فاسٹ بولر نے ٹیسٹ میچز میں 47، ٹی ٹوئنٹی میں 23 اور ون ڈے میچز میں 8 وکٹیں لیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے بھی سال کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی اور بابر اعظم ون ڈے کے نامزد کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔