Baaghi TV

Tag: کریک ڈاؤن

  • برطانیہ میں غیرملکی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    برطانیہ میں غیرملکی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    برطانیہ میں غیرملکی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کا داخلہ بند کردیا گیا ہے اور ایسے افراد کے ویزےبھی منسوخ ہوں گے12 ماہ کی معطل سزا پانے والے غیر ملکیوں کوبھی برطانیہ آنےکی اجازت نہیں،گرفتاریاں اور ملک بدری کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار اور سینکڑوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے، جبکہ غیر قانونی طور پر کام کرنے والوں کے خلاف چھاپوں میں بھی شدید تیزی لائی گئی ہے۔

    اس حوالے سے وزیرداخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ برطانیہ آنا حق نہیں بلکہ ایک اعزاز ہے، برطانوی عوام کےلیے خطرہ بننے والوں کو ملک بدرکیا جائےگا حکومت نے تقریباً 60 ہزارغیرقانونی تارکین وطن اور مجرموں کو ملک بدرکیا ہے، اب نئے امیگریشن قوانین 26 مارچ سے نافذ ہوں گے۔

    کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ

    غیر قانونی طور پر ملازمتیں دینے والے مقامات (کار واش، نیل بارز) پر چھاپوں میں 77 فیصد اضافہ ہوا ہےیہ کارروائیاں خاص طور پر ان افراد کے خلاف ہیں جو غیر قانونی طور پر برطانیہ میں رہ رہے ہیں یا وہاں کے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    ذخیرہ اندوزی میں ملوث پیٹرول پمپ یا کمپنی کا فوری لائسنس منسوخ اور قانونی کارروائی کی جائے،وزیراعظم

  • انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن ، 153 افراد گرفتار

    انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن ، 153 افراد گرفتار

    لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سے انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں 141 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 153 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کارر وائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 22 ہزار 753 غیر منظور شدہ پتنگیں اور 570 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں لاہور میں غیر قانونی پتنگوں کے کاروبار میں ملوث 81 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2807 پتنگیں برآمد ہوئیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبے میں دھاتی ڈور اور پتنگوں کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 4171 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے گرفتار افراد سے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد پتنگیں اور 7985 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں،پتنگ بازوں، مینوفیکچررز اور پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز اور بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

  • سندھ بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    سندھ بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    محکمہ ٹرانسپورٹ نے سندھ بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمے کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو مؤثر کارروائیوں کی ہدایات کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بیشتر کمرشل گاڑیاں فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کر رہی ہیں۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ متعدد کمرشل گاڑیاں سندھ میں چل رہی ہیں، دوسرے صوبوں کی اتھارٹیز نے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ لگتا ہے سرٹیفکیٹس کے اجراء کے وقت گاڑیوں کا معائنہ نہیں کیا گیا، ان سرٹیفکیٹس کی صداقت اور معیار پر سوالیہ نشان ہے۔انکا کہنا تھا کہ ان فٹ گاڑیاں ٹریفک حادثات، جان لیوا واقعات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔ مشینی خرابیوں سے ڈرائیوروں، پیدل چلنے والوں کی زندگیاں داؤ پر لگی رہتی ہیں۔

    وزیر داخلہ سندھ کا جج کی بے ضابطگیوں پر چیف جسٹس کو خط ارسال کرنے کا اعلان

    پیٹرولیم ڈیلرز کا پمپس بند کرنے کا عندیہ

    نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد

    کوئٹہ میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

  • دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

    دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار

    لاہور: ڈی آئی جی عمران کشور کی ہدایت پر آرگنائزڈکرائم یونٹ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-

    باغی ٹی وی : آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے کارروائی دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنےوالا 04 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے دلہن ایک رات کی اور نکاح خواں کو گرفتار کر لیا ملزمان کا سرغنہ ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی کو گرفتار کر لیا گیا-

    ڈی ایس پی (OCU) ڈیفنس رئیس احمدخاں کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے، گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن ڈریس برآمد ہوئے، ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں،اور پبلک ریلیشن شپ کی مددسےگرفتار کیا گیا-

    لاس اینجلس : خوفناک آگ پر3ہفتوں بعدقابو پالیاگیا، نقصانات کا تخمینہ کتنا؟

    ایس پی ساوتھ آفتاب احمد پھلروان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی او سی یو لاہور کا اولین مشن ہے،ڈی آئی جی(OCU) عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی رئیس احمد خاں اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے-

    ڈی آئی جی عمران کشور نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا رکھی جائے گی-

    لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

  • ہوٹلز ،گیسٹ ہائوسز کیخلاف کریک ڈائون ، 9غیر ملکی باشندےگرفتار

    ہوٹلز ،گیسٹ ہائوسز کیخلاف کریک ڈائون ، 9غیر ملکی باشندےگرفتار

    سندھ پولیس نے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ اور ہوٹل آئی کے ریکارڈ کے بغیر چلنے والے ہوٹل اور گیسٹ ہائوس کے خلاف کریک ڈان شروع کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 9 غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں پر حملے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں سی آئی اے کراچی کو غیر رجسٹرڈ ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کے خلاف کریک ڈائون کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
    اس حوالے سے ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے بتایا کہ ٹاسک ملنے کے بعد سی آئی اے نے شہر بھر میں 150 کے قریب ہوٹل اور گیسٹ ہاسز کی سرچنگ کی ہے جس میں غیر قانونی طور پر مقیم 9 غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور سندھ پولیس کے سافٹ ویئر ہوٹل آئی میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے 100 سے زائد ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کے خلاف متعلقہ اداروں کو خط بھی لکھا ہے۔خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ اس طرح کے ہوٹل اور گیسٹ ہائوسز سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی آئی اے کراچی نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کی سرچنگ بھی کی ہے۔ایس ایس پی اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ شعیب میمن کے مطابق متعلقہ تھانے ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کے خلاف کریک ڈائون کرتے رہتے ہیں لیکن حالیہ دہشت گردی کی لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا ہے جس میں گیسٹ ہائوس اور ہوٹلوں کے خلاف کریک ڈائون کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے بعد اسپیشلائزڈ انویسٹی یونٹ نے 6 ٹیمیں تشکیل دے کر کریک ڈائون شروع کیا ہے۔ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کی سرچنگ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہائوس ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ کے بغیر چلائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوٹل آئی کے سافٹ ویئر میں بھی ان کی رجسٹریشن موجود نہیں ہے، سی آئی اے نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے گیسٹ ہائوسز اور ہوٹلوں کو بند کرا دیا ہے اور ان کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

    سندھ حکومت کا چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

    10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

  • ضلع خیبر میں پولیس کی کارروائی،منشیات سمگلرز گرفتار

    ضلع خیبر میں پولیس کی کارروائی،منشیات سمگلرز گرفتار

    ضلع خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ ) خیبر جمرود پولیس کا منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری موٹرکار کے ذریعہ نشہ اور ایکٹریسی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی 2 ملزمان گرفتار،پیدل آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی دوران تلاشی ملزم سے 305 گرام آئس برآمد ملزم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ڈی ایس پی جمرود سرکل محمد نواز کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔ایس ایچ او جمرود نفیس خان کی خفیہ اطلاع پر اے انچارج تختہ بیگ بخت منیر نے شاکس میں سپشل ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر ANF 220 سے دوران تلاشی خفیہ خانوں سے 2500 عدد نشہ اور گولیاں برآمد کی گئی دو ملزمان موقع سے گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ،گرفتار ملزمان توصیف اور سید حسن افغانی کوگرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری کارروائی انچارج وزیر ڈھنڈ اتحاد آفریدی نے علاقہ تختہ بیگ نہر کے قریب ناکہ بندی کے دوران عدیل افغانی کے قبضے سے 305 گرام آئس برآمد کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ملزمان نے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا اور مزید انکشافات بھی سامنے آگئے ہیں گروہ کے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

    بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

    ملک کے مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن جاری ہے،اس ضمن میں حکام نے درجنوں افراد گرفتار کرکے لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کردیئے-

    باغی ٹی وی :بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے کی ادائیگیاں نہ کرنے پر 25 سے زائد ٹرانسفارمرزاُتارلیے گئےجبکہ 10 ڈیفالٹرز نے ڈھائی کروڑ روپے کے واجبات ادا کرکے اپنے کنکشنز بحال کروائے۔

    فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 128 بجلی چورپکڑے گئے، 4 لاکھ 49 ہزار ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں ایک کروڑ 38 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث زرعی صارفین کے 17 ٹرانسفامرز بھی اتارے گئے، وہاڑی میں 123 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے 6 کو گرفتار کیا گیا۔

    پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی نگرانی کیلئے نئے ادارے کا قیام

    سرگودھا، بھکر، میانوالی اور خوشاب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 110 بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں 64 مقدمات درج کرکے 40 افراد کو گرفتار کیا گیا-

    حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) ریجن میں 267 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے 29 افراد کو گرفتار کیا گیا آپریشن کے دوران اب تک 04 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کرتے ہوئے 59 لاکھ 2 ہزار سے زائد رقم وصول کرلی گئی۔

    حیسکوترجمان کے مطابق حیدرآباد میں بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران نسیم نگر کے ایک پلازہ میں بجلی چوری پکڑی گئی، پلازہ میں تین، چار سال سے بجلی چوری کی جا رہی تھی،جس کی ماہانہ مالیت 35 لاکھ روپے بنتی تھی حیدرآباد کے پلازہ میں بجلی چوری کرنے والے بلڈر، مارٹ اور فلیٹوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

    انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے،امریکا

    واضح رہے کہ وفاق میں موجود مختلف وزارتیں، ڈویژنز اور سرکاری ادارے آئیسکو کے اربوں کے نادہندہ نکلے ، وزیراعظم ہاؤس کا بل بھی ہزاروں میں آنے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا وزیراعظم اپنی رہائش گاہ کابل صرف9 ہزار 819 ہونے کے باوجود نادہندہ نکلے وزیراعظم ہاؤس کا گزشتہ ماہ کا بجلی کا بل ادا نہیں کیا گیا۔

    دفترخارجہ 14 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ نکلا۔ بی بلاک میں مختلف وزارتیں 9 کروڑ83 لاکھ 67 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہیں کیو بلاک میں وزارت خزانہ سمیت دیگر 4 کروڑ97 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد ، سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں پارلیمنٹ ہاؤس کو بھی بجلی بلوں کی مد میں5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ بتایا گیا ہے۔

    ماحولیاتی تبدیلی آگاہی مہم؛ نوجوانوں میں انعامات تقسیم

    ذرائع کے مطابق ایف بی آر بجلی بلوں کی مد میں ایک کروڑ 54 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ جبکہ کابینہ بلاک نے بھی بجلی بلوں کی مد میں 7 کروڑ 64لاکھ 97 ہزار سے زائد ادا نہیں کیے اس دوڑ میں سندھ اورپنجاب ہاؤس بھی شامل ہیں جو بالترتیب 66 لاکھ 53 ہزار اور 51 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں فارن سروس اکیڈمی کے ذمہ 41 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد، نیشنل لائبریری کے ذمے ب12 لاکھ 90 ہزار سے زائد اور نیشنل آرٹ گیلری کے ذمےواجب الادا رقم17لاکھ 80 ہزار سے زائد ہےپارلیمنٹ لاجز بجلی بلوں کی مد میں 10 لاکھ سے زائد اورآزاد کشمیر کونسل سیکرٹریٹ 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا فیس بک پیج ہیک

  • سکھر سے 2 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں برآمد

    سکھر سے 2 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں برآمد

    سکھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 ہزار سے زائد چینی کی بوریاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام سے گندم کی سینکڑوں بوریاں بھی برآمد ہوئی جبکہ علی واہن سے کھاد کی بوریوں کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی ہے برآمد کردہ اشیاء کو اسٹالز لگا کر سستے داموں فروخت کیا جائے گا اور برآمد کردہ چینی 147 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔

    قبل ازیں سوات میں شوگر مافیا کے خلاف خفیہ اداروں کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ سوات نے کارروائی کرتے ہوئے چینی کے بیگ برآمد کرلیے ہیں دوسری طرف ملاکنڈ میں بھی چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد کی گئیں مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں میں خفیہ گوداموں سے چینی کے 5000 سے زاٸد بیگ برآمد کیے گئے ہیں کارروائی کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے والے کٸی افراد گرفتار کیا گیا ہے، اے ڈی سی سوات کا کہنا تھا کہ ناجاٸز منافع خوروں کے خلاف کاررواٸی جاری رہےگی۔

    نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    بٹ خیلہ اور سخاکوٹ بازارمیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 34593 بوری چینی برآمد کرکے گودام سیل کردیا گیابٹ خیلہ بازار میں چینی کی 33113 بوریاں برآمد کی گئیں جبکہ سخاکوٹ میں 1480 بوریاں برآمد ہوئیں کارروائی کے دوران کھاد کی 2500 بوریاں بھی برآمد کی گئیں-

    دوسری جانب گزشتہ روز پنجاب حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر 3 روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔

    غربت سے تنگ 37 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

    محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت سینٹرز، ماڈل بازاروں اور اتوار بازاروں میں چینی فروخت کرے گی،عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو ہوگا۔

  • حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) پشاورزون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے حکام کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کی معلومات کی فراہمی سے متعلق مختلف بیرون ممالک سے معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ملک میں حوالہ ہنڈی میں گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بیرون ممالک کے نمبرز لیے جائیں گے جب کہ ان کے موبائل فونز سے لین دین کی تفصیلات بھی لی جائیں گے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ معلومات ملنے کے بعد ایف آئی اے کا باہمی قانونی مدد ونگ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے رابطہ کرے گا،بیرون ممالک سے ملزم کی شناخت، سبسکرائبرز اور بینک ڈیٹیلز اور دیگر معلومات طلب کی جائے گی، تفصیلات ملنے کے بعد بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کی نان اویلیبل گرفتاری وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا

    دوسری جانب ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دے دیں ایف آئی اے حکام کے مطابق کے پی میں حوالہ ہنڈی اور ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے تحت کارروائیوں کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ٹیم کا انچارج انسپیکٹر لیول کا آفیسر ہوگا جبکہ ہر ٹیم میں 5 ارکان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔

    ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

    ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ ٹیمیں صوبہ بھر میں ڈالر اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے منسلک افراد کی گرفتاری یقینی بنائیں گی اور ان کے خلاف فارن ریگورلائیزیشن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج ہوں گے،ایف آئی اے حکام نے پشاور، مردان،صوابی اور سوات کو غیرقانونی حوالہ ہنڈی کاروبار اور ڈالر اسمگلنگ کا ہاٹ سپاٹ قرار دیا ہے۔

    اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

  • لاہور: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اورغیرقانونی بس، ویگن و پارکنگ اسٹینڈزکےخلاف کریک ڈاؤن

    لاہور: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اورغیرقانونی بس، ویگن و پارکنگ اسٹینڈزکےخلاف کریک ڈاؤن

    لاہورمیں محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ ٹرانسپورٹ اورضلعی حکومت کی ہدایت پراسموگ سے بچاؤ کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کیلئے سیکرٹری آرٹی اے کی سربراہی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والے گاڑیوں کے خلاف چھ اسکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

    سیکرٹری آر ٹی اے اور ان کے عملے نے رات گئے تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کرکے انہیں بھاری جُرمانے بھی کیے سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ لوگوں کی صحت ان کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے اسموگ کی روک تھام کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    سوات سے صحافی گرفتار،نگران وزیر اطلاعات کا نوٹس

    دوسری جانب سی ٹی او لاہورنے غیر قانونی بس، ویگن و پارکنگ اسٹینڈز کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے،سی ٹی او لاہور کے حکم پر غیر قانونی بس اڈوں، ویگن اسٹینڈز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہےلاری اڈا، شاہدرہ، بتی چوک، بند روڈ، نیازی اڈا، ٹھوکر پر قائم ناجائز بس و ویگن اسٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-

    سی ٹی او لاہور کی جانب سے مصروف اور اہم شاہراہوں پر قائم غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا پارکنگ اسٹینڈز کا اجازت نامہ، پارکنگ لین کو خصوصی چیک کرنے کرنے کی ہدایت کی گئی کہا گیا کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور مقررہ لین سے تجاوز کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے، منظور شدہ بس اسٹینڈز کےخلاف کہیں بس، ویگن کھڑی کرنے کی اجازت نہ دیں-

    ڈرامہ سیریل ’حادثہ‘ کو نشر کرنے پر فوری پابندی عائد

    سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے سرکل افسران کو ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی بھی ہدایت کی کہا کہ غیر قانونی اڈوں، ویگن اسٹینڈز کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی،ٹریفک بہاو میں خلل بننے والی رکاوٹوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، شہر میں روڈ سائیڈ پر پارکنگ، ناجائز اڈے قائم کرنے کی بھی ہرگز اجازت نہیں، رواں سال کریک ڈاؤن کے دوران وارننگ کے باوجود خلاف ورزی پر 814 مقدمات درج کروائے گئے، ٹریفک بہاؤ میں خلل کی بڑی وجہ غیر قانونی بس و پارکنگ اسٹینڈز ہیں-

    پاکستان سمیت کئی ممالک میں سپر بلیو مون کا خوبصورت نظارہ