Baaghi TV

Tag: کریک ڈاؤن

  • پتنگ فروشوں کی اب خیر نہیں، کریک ڈاؤن جاری

    پتنگ فروشوں کی اب خیر نہیں، کریک ڈاؤن جاری

    اسلام آباد میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
    کر دیا گیا ہے۔ تھانہ کھنّہ پولیس نے صنم چوک میں پتنگ بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا گیا اور چھاپے کے دوران محمد صابر نامی کارخانے کے مالک کو گرفتار کرکے کارخانے سے 10 ہزار سے زائد پتنگیں،700 سے زائد دھاتی ڈوریں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ نے طرف ہر قسم کی پتنگ بازی اور فروشی پر دفعہ 144 کا نفاذ کررکھا ہے۔
    ایس پی رورل زونکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ پتنگ فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جارہی ہے

  • جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے،سی سی پی او عباس احسن

    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے،سی سی پی او عباس احسن

    پشاور میں سی سی پی او عباس احسن کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں ضلع بھر کے پولیس افسران کیساتھ کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.
    خصوصی میٹنگ میں چیف ٹریفک پولیس افسر عباس مجید خان مروت، ایس ایس پی پریشنز یاسر آفریدی، ڈی پی او خیبر، کمانڈنٹ کیمپس، ایس ایس پی انو سٹی گیشن، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہی کہ اندرون شہر کے حساس ترین پوش علاقوں سمیت نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ مختلف جرائم میں ملوث افراد کی فہرستیں مرتب کرکے ان کے خلاف ایکشن جبکہ عادی جرائم پیشہ اور جیل سے رہا شدہ افراد کی کڑی نگرانی کے عمل کو مزید مربوط بنایا جائے تاکہ کسی بھی فرد کے کسی جرم میں ملوث ہونے پر سخت ایکشن کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • اے این ایف کی ملک بھر میں کاروائیاں، اسمگل شدہ سامان برآمد

    اے این ایف کی ملک بھر میں کاروائیاں، اسمگل شدہ سامان برآمد

    اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے- ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ ان آپریشنز کے تحت اے این ایف نے ملک بھر میں 21 کاروائیوں کی ہیں جس کے دوران 2153.166 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ہیں-

    مزید بتایا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث 22 ملزمان گرفتار اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 10 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 13.1 کلوگرام ہیروئن, 650.99 کلوگرام چرس,1485 کلوگرام افیون, 3.91 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 960 عدد ڈیزاپام گولیاں اور 30 عدد ایکسٹیسی گولیاں شامل ہیں۔برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 59.520 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے-

  • جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزمان سے  خاصی بھاری رقم برآمد

    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزمان سے خاصی بھاری رقم برآمد

    انویسٹی گیشن پولیس سٹی ڈویژن/کریک ڈاؤن
    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر سٹی ڈویژن پولیس کارواں ماہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔
    قتل کی واردات میں ملوث تمام 9ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا، اقدام قتل کے 9مقدمات میں ملوث 30ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ڈکیتی، رابری اور چوری کی 139وارداتوں میں ملوث225ملزمان کو گرفتارکیا گیا، ریپ اور بدفعلی کے مقدمات میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اغواء کے 34مقدمات میں ملوث ملزمان کوگرفتار کے چالان کیا گیا،
    دیگر872 مقدمات میں ملوث 1578ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 17گینگز کے 39ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف245مقدمات ٹریس ہوئے۔ مختلف مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب119اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
    رواں ماہ گرفتار ملزمان سے تقریباًایک کروڑ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا،ذوہیب نصراللہ رانجھا۔

    مجموعی طور پر 1061مقدمات کو حل کر کے 2495ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان۔
    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرسٹی ڈویژن پولیس ٹیمز کو شاباش.

  • منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ: کیا لاہور ان سے پاک ہو پائے گا؟

    منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ: کیا لاہور ان سے پاک ہو پائے گا؟

    قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    سی سی پی او لاہور کی تمام ڈویژنل افسران کو انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کی ہدایت پر سربراہ لاہور پولیس کی ڈویژنل افسران کو منشيات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے اپنی اپنی ڈویژن کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی-

    بقول سی سی پی او لاہور منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو پکڑا جائےگا- بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے جرائم پیشہ افراد قلع قمع ہوگا-

    غلام محمود ڈوگرنی آرڈر دیا کہ منشیات فروش پکڑا جانے پر اس کے پورے نیٹ ورک پر ہاتھ ڈالا جائے، منشیات کی سپلائی توڑنے کےلئے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کیں جائیں، شہر میں کالجز و یونیورسٹیز کے باہر خصوصی چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے- سی سی پی او لاہور کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کو بھی بے نقاب کرنے کی ہدایت- غلام محمود ڈوگرنے ہدایت دی کہ جوئے کے اڈے جرائم کی نرسری، ان کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، قمار بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی-

    سی سی پی او لاہور کا کینال روڈ پر نشئیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم، نشئیوں کو نشہ آور ادویات اور ٹیکے فراہم کرنے والوں کو پکڑا جائے، شہرِ لاہور کو نشے جیسی لعنت سے پاک کیا جائے، غلام محمود ڈوگر – ماہ جنوری میں 721 منشیات فروشی کے مقدمات درج کرتے ہوئے 725 ملزمان کو گرفتار کیا گیا- ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب پکڑی گئی،

  • اوکاڑہ: صدر گوگیرہ میں ڈرگ کنٹرول ٹیم کا کریک ڈاون. دومیڈیکل سٹورز سیل کردئیے گئے

    اوکاڑہ: صدر گوگیرہ میں ڈرگ کنٹرول ٹیم کا کریک ڈاون. دومیڈیکل سٹورز سیل کردئیے گئے

    اوکاڑہ(علی حسین ) ڈرگ کنٹرولر ٹیم کا ضلع بھر میں اتائیت، جعلی اور غیر معیاری ادویات اور غیرتصدیق شدہ میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈرگ کنٹرولر آفیسر عرفان منیر نے صدر گوگیرہ میں دو میڈیکل سٹور ز پر چھاپہ مار کر غیر معیاری ادویات کا دھندہ پکڑ لیا۔ صدر گوگیرہ مین بازار میں دوران چیکنگ بسم اللہ کلینک اور وحید میڈیکل سٹور کو سیل کرکے کیس ہیلتھ کئیرکمیشن اور ڈرگ کورٹ پاکستان کو بھیج دیا ہے۔ دوران انسپکشن شاہین میڈیکل سٹور اور الائیڈمیڈیکل سٹور سے ادویات کے نمونہ جات لیکر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔ ڈرگ کنٹرولر عرفان منیر کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔

  • پنجاب کے10اضلاع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائیاں

    پنجاب کے10اضلاع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائیاں

    محکمہ خورا ک کا بھرپور ایکشن، مختلف شہروں میں چھپائی گئی گندم قبضے میں لے لی . سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے حکم پر تعطیلات میں بھی ایکشن جاری رہے گا .

    وزیر اعظم عمران خان کی سخت ہدایات پر کریک ڈاؤن جاری ہے. گندم کے ذخیرہ اندوزوں کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے. گوجرانوالہ، لیہ اور خانیوال میں بھاری گندم پکڑی گئی ہے. ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھیں گے. منڈی بہاؤ الدین، چکوال اوربہاولنگر میں بھی بڑا ذخیرہ پکڑ ا گیا. محکمہ خوراک کے افسران حساس اداروں کے تعاون سے کوشاں ہیں. ذخیرہ اندوزی معاشرتی ناسور بن چکا، چھٹکارا پانا ہوگا:سینئر و وزیر خوراک پنجاب

    ڈیرہ غازی خان،وہاڑی،میلسی او ر کوٹ ادو میں بھی گندم کی کھیپ برآمد.
    مجموعی طور پر 90 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں قبضے میں لے لی گئیں .