Baaghi TV

Tag: کشمیری

  • یوم حق خود ارادیت پر کنٹرول لائن اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں کے مظاہرے اور ریلیاں

    یوم حق خود ارادیت پر کنٹرول لائن اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں کے مظاہرے اور ریلیاں

    کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منارہےہیں، کشمیری عوام اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کریں گے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر پر اپنے وعدوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی منظور قراردادکی 76 ویں سالگرہ منارہےہیں، یہ قراردادکشمیریوں کےناقابل تنسیخ حق خودارادیت کااعادہ کرتی ہے، بھارت نے 7 دہائیوں سےکشمیری عوام کو ان کےحق سے محروم رکھاہواہے، بھارتی مظالم کےباوجود کشمیریوں کاجذبہ اٹوٹ ہے۔دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو کچل رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، آج کے دن اقوام متحدہ نے کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائےکی ضمانت دی، آج وقت ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں پر عمل کرے۔ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کشمیر کی آبادی کی نوعیت اور سیاسی ڈھانچے کو تبدیل کررہا ہے، پاکستان کشمیری عوام کےحق خودارادیت کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی یوم حق خود ارادیت پر کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیر کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، حکومتِ پاکستان کشمیر کاز کو متعلقہ فورم پر اجاگر کررہی ہے۔

    کراچی کی پہلی میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار

    کراچی، 2024ء میں پکڑے گئے ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز باعزت بری

    کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

  • کپواڑہ،بھارتی فوج پر حملہ،ایک فوجی ہلاک،میجر سمیت چار زخمی،الزام پاکستان پر لگ گیا

    کپواڑہ،بھارتی فوج پر حملہ،ایک فوجی ہلاک،میجر سمیت چار زخمی،الزام پاکستان پر لگ گیا

    جموں کشمیر، بھارتی فوج کے لئے "جہنم” بن گیا، آئے روز عسکریت پسندوں کے حملوں نے بھارتی فوج کے حوصلے پست کر دیے، فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد بھارت نے ہمیشہ کی طرح پاکستان پر الزام تراشی کی ،حالانکہ جموں میں کشمیری عسکریت پسند ہی بھارتی فوج کے خلاف برسرپیکار ہیں

    آج صبح جموں کے علاقے کپواڑہ،کمکاری میں بھارتی فوج پر مقامی عسکریت پسندوں نے حملہ کیا، اس حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار جہنم واصل جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، واقعہ کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، حملے میں‌بھارتی فوج کا میجر بھی زخمی ہوا ہے،اس دوران بھارتی فوج نے ایک عسکریت پسند کو شہید کر دیا، جس کے بعد بھات نے الزام عائد کیا کہ حملہ آور پاکستانی تھا،

    کپواڑہ میں گزشتہ تین دنوں کے دوران عسکریت پسندوں کا بھارتی فوج پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے،منگل 23 جولائی کو بھی کپواڑہ میں بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ پچھلے کچھ ہفتوں سے جموں و کشمیر کے کسی نہ کسی ضلع میں تقریبا روزانہ عسکریت پسند بھارتی فوج پر حملہ کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ جموں کشمیر کے پہاڑی اضلاع کے بالائی علاقوں میں 40 سے 50 پاکستانی عسکریت پسندوں کے ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورسز سرچ آپریشن کر رہی ہے

    جموں کشمیر میں مقامی کشمیری عسکریت پسندوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد بھارتی فوج نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے ہمیشہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا،اور جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کئے، بھارتی فوج کی جانب سے مقامی کشمیریوں کی تذلیل، بدسلوکی کے بعد بڑی تعداد میں کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور آئے روز بھارتی فوج پر حملے کرتے نظر آتے ہیں،بھارتی فوج جموں کشمیر میں کشمیریوں کے گھروں کو نہ صرف جلاتی ہےبلکہ نوجوانوں‌کو بھی اغوا کر لیتی ہے،

    برسوں پہلے بھارت نے پروپیگنڈہ اور جھوٹے فلیگ آپریشنز کی مہم شروع کی، معصوم کشمیریوں کو قتل کیا، ان کی شناخت کو چھپایا گیا اور بعد میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا،حالیہ کپواڑہ فالس فلیگ آپریشن بھارت کی طرف سے اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی ایک اور کوشش ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کشمیر میں اپنا کنٹرول کھو رہا ہے، کیونکہ مقامی لوگ ان اقدامات کے خلاف بے خوف ہو کر اٹھ کھڑے ہو رہے ہیں۔

    جموں و کشمیر پولیس کے حکام کے مطابق جموں خطہ میں امن تھا لیکن عسکریت پسند پھر متحرک ہو گئے،جموں کے مغربی حصے میں کٹھوعہ سانبہ علاقے میں ہونے والے حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عسکریت پسند سرحدی علاقوں میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں، یہ علاقے جموں کا حصہ ہونے کے باوجود فوج کی مغربی کمان کے تحت آتے ہیں جو انسداد دہشت گردی آپریشن نہیں کرتی،بھارتی میڈیا کے مطابق جموں میں بڑھتے حملوں میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کا نام لیا جا رہا ہے، پولیس کے مطابق جموں خطے میں تقریباً تمام حملے غیر ملکی عسکریت پسندوں نے کیے ہیں.

    انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے اوور سیز  کشمیریوں کے  وفد  کی ملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف سے اوور سیز کشمیریوں کے وفد کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے اوور سیز کشمیریوں کے ایک وفد نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : کشمیری وفد میں ڈاکٹر غلام نبی فائی، نذیر قریشی، محمد غالب، مزمل ایوب ٹھاکر، فہیم کیانی، ظفر قریشی، سردار ذوالفقار روشن خان اور ڈاکٹر ولید رسول شامل تھے، وزیر اعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیر کے تنازع اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالت زار کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی بڑھانے کیلئے کشمیری کارکنوں کی کوششوں کو سراہا،انہوں نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا، پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ حل پر منحصر ہے۔

    انہوں نے کہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حمایت میں آواز اٹھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، 2022 کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر فورمز اور دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ ان کے حقوق پر بات چیت کی ہے۔

    وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کی نوعیت غزہ کی طرح ہے،بے گناہ شہریوں کا قتل، نسلی تطہیر اور زمینوں پر قبضے کا آپریشن تیز رفتاری سے جاری ہے، سکول کے بچوں کو اسلام سے دور کرنے کیلئے ایک منصوبہ بندی کی گئی ہے اور تعلیمی اداروں میں ہندو مذہبی منتر پڑھائے جا رہے ہیں، عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی کو بھارتی حکومت کی ان مذموم سرگرمیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں سے باز رہنا چاہیے،وفد نے سیاسی قیدیوں کے حالات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی، ناہید فہمیدہ، صوفی نسرین، خرم پرویز، ڈاکٹر حمید فیاض اور دیگر کی رہائی کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری.مزید 2 کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری.مزید 2 کشمیری شہید

    سری نگر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ،فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ جارحیت پسند بھارتی فوج کی فائرنگ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے قابض بھارتی فوج نے شہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر شہدا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

    پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی ، فواد چوہدری

    شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت اشفاق احمد غنی اور یاور ایوب ڈار کے نام سے ہوئی ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سے بھارتی فوج کی غیر قانونی کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

    واضح رہے کہ 4 روز قبل بھارتی عدالت نے دہشت گردی کی معاونت کے الزام میں حضریت رہنما یاسین ملک کو 2 بار عمر قید اور 10 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

    11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناءاللہ

  • ریاست کے دونوں اطراف آج کشمیری یوم سیاہ منائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

    ریاست کے دونوں اطراف آج کشمیری یوم سیاہ منائیں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

    وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ریاست کے دونوں اطراف آج کشمیری یوم سیاہ منائیں گے-

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادکشمیر کے تمام شہروں میں بھارت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا،اسلام آباد میں کشمیری شاہراہ جمہوریت پراحتجاج کریں گے-

    مودی کے دورہ کشمیر سے قبل عسکریت پسندوں کے حملے

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ماننا ہے ہم پاکستانی ہیں،پاکستان ہمارا ہے، بھارتی سٹیبلشمنٹ اورلیڈرشپ کوہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔ مودی پیکیج کے اعلان سے کشمیریوں کو ٹریپ کرنے کی کوشش کرے گا ۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی دو برس بعد جموں کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں مودی کے دورے سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاہم عسکریت پسندوں کی جانب سے کاروائیاں جاری ہیں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باوجود کشمیری بھارتی فوج پر حملے کر رہے ہیں جموں کشمیر میں سی آئی ایس ایف کی بس پر حملہ ہوا ہے، عسکریت پسندوں کی جانب سے سحری کے وقت بس پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گیا ہے، جبکہ 8 فوجی زخمی ہوئے ہیں، بس میں 15 جوان سوار تھے، اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، اس دوران کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر چادر و چار دیواری کے تقدس کو بھی پامال کیا گیا-

    سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے اور اسے ملحقہ اضلاع میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سیکورٹی کےاقدامات سخت کردیئے گئے ہیں سرکاری حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کیلئے پانچ حصاروں پر مشتمل سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار مقبوضہ علاقے میں گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیاں لے رہے ہیں جبکہ لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈورن کیمرے اور سراغ رساں کتے بھی استعمال کئے جارہے ہیں۔ سرحدی دیہات جہاں نریندر مودی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرنا ہے میں ہجوم کے انتظام سے متعلق جامع انتظامات کئے گئے ہیں

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف 24 اپریل بروز اتوار مکمل ہڑتال کی گئی ہے جس کا مقصد غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تاکہ بھارتی وزیر اعظم کو یہ واضح پیغام دیاجاسکے کہ کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور وہ اپنی جدوجہد آزادی کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کے موقع پر آزاد جموںو کشمیر اور دنیا بھر کے اہم دارلحکومتوں میں مقیم تارکین وطن کشمیری مقبوضہ جموں کشمیرمیں گھناﺅنے بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے قابض بھارتی انتظامیہ نے مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ وادی کشمیر اور جموں خطے میں پابندیوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میںنام نہاد سیکورٹی کے نام پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں-

    واضح رہے کہ 5اگست2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد یہ مودی کا مقبوضہ کشمیر کا پہلا دورہ ہو گا-

    مقبوضہ کشمیر میں برقع خاتون کا فوجی کیمپ پر حملہ ، افسران کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو…

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری:عالمی برادری پرخاموشی طاری

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری:عالمی برادری پرخاموشی طاری

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری:عالمی برادری پرخاموشی طاری،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر کے علاقہ نوگام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجہ مقامات کی ناکہ بندی کردی اور لوگوں کو گھروںسے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی ۔

    آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ ریلوے حکام نے بانہال سے بارہمولہ تک ریل سروس کو معطل کردیا ہے ادھر ذرائع کے مطابق کپواڑہ میں بھی ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا ہے

    آزاد جموںوکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ عالمی برداری کو بھارتی حکومت کی جارحیت اور اسکے جنگی جنون کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے جو جنوب ایشیائی خطے کے امن واستحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آج مظفر آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت اپنی فوجی طاقت کا استعمال کرکے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے پر تلا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ آزادجموں وکشمیر کی حکومت نے جو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے ،ایک جامع حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی جائے۔

  • کشمیری کبھی بھی بھارتی قابض افواج کی بربریت کو نہیں بھولیں گے:ترجمان دفتر خارجہ

    کشمیری کبھی بھی بھارتی قابض افواج کی بربریت کو نہیں بھولیں گے:ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:کشمیری کبھی بھی بھارتی قابض افواج کی بربریت کو نہیں بھولیں گے:اطلاعات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام بھارتی قابض افواج کی بربریت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے

    2020 کے ہولناک دہلی فسادات کی دوسری برسی اور 1991 میں ہندوستان کے غیر قانونی طور پر زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے کنن اور پوش پورہ دیہات میں کشمیری خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی 31 ویں برسی کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فروری 2020 کا دہلی قتل عام ہندوستان کی مسلم کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک، اور منظم مہم کی ہولناک مثالوں میں سے ایک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امتیازی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہروں کے دوران بی جے پی رہنماؤں کی طرف سے ’غداروں کو گولی مارو‘ کے بیانات نے انکی نفرت کی گہرائی کو ظاہر کیا، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام اور ان کی املاک، کاروبار اور تاریخی مقامات کی توڑ پھوڑ اور ان کے مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی گئی، تئیس اور چوبیس فروری 1991 کی بھیانک یاد بھی اتنی ہی خوفناک ہے۔

    عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں کشمیر کے کنن اور پوش پورہ دیہات میں 40 سے زائد کشمیری خواتین کی بے رحمی سے عصمت دری کی، 31 سالوں سے اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی۔

    ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام بھارتی قابض افواج کی اس بربریت کو کبھی نہیں بھولیں گے، پاکستان اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

  • بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،جیش محمد کے کمانڈر زاہد وانی سمیت پانچ حریت پسند شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،جیش محمد کے کمانڈر زاہد وانی سمیت پانچ حریت پسند شہید

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی قابض فوج نے جیش محمد کے کمانڈر زاہد وانی سمیت پانچ حریت پسند کشمیریوں کو شہید کر دیا-

    باغی ٹی وی : ہفتہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں فورسز کے ساتھ دو الگ الگ واقعات میں لشکر طیبہ اور جیش محمد سے وابستہ پانچ حریت پسندوں کو شہید کر دیا گیا جن میں میں ایک جیش محمد کے کمانڈر بھی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم پر اسٹوک وائٹ لا فرم کی رپورٹ سامنے آ گئی

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اتوار کو کہا کہ جیش کمانڈر زاہد وانی سمیت پانچ حریت پسند گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران دو انکاونٹرزمیں شہید کئے گئے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

    پولیس کے مطابق، پلوامہ ضلع کے نائرہ علاقے میں فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان ہونے والے ایک تصادم میں چار حریت پسند شہید ہوئے۔

    کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کیا، "ہتھیار اور گولہ بارود سمیت مواد برآمد کیا جا رہا ہے۔ تلاش جاری ہے۔” تاہم، بڈگام کے چرار شریف علاقے میں فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان ہونے والے انکاونٹر میں، ایک حریت پسند شہید ہوا۔

    اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے، وزیراعظم

  • قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

    قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

    سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کاسلسلہ جاری ، مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔

    اس دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، خواتین کی بے عزتی کی جب کہ بزرگوں اور بچوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اسی دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے علاقہ مکینوں کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان طلبا تھے۔

    علاقہ مکینوں نے نہتے نوجوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے اور شہید ہونے والوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم پر لندن اسٹوک وائٹ لا فرم کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی لندن اسٹوک وائٹ لا فرم نے 2 ہزار شہادتوں کو مدنظر رکھ کر رپورٹ تیار کی لندن اسٹوک وائٹ لا فرم نے 41 صفات پر مبنی رپورٹ ایک سال کی تحقیقات پر بنائی ،اسٹوک وائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے اپنی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے لیے استثنیٰ کی راہ ہموار کی ہے-

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام واضح طور پر مسلح افراد کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے 450 کیسز رپورٹ ہوئے ،پیلٹ گن سے متاثرہ 1500 اور جبری گمشدگیوں کے100 کیسز ریکارڈ کئے گئے، مقبوضہ کشمیر میں جنسی ہراسگی کے 30 کیسز سامنے آئے ہیں استثنیٰ کلچر سے جنگی جرائم کے متاثرین کے لیے انصاف تک رسائی کا فقدان ہے، شہدا کے خاندان کو تدفین کے لیے رسائی نہیں دی جاتی،کیسز میں ماورائے عدالت قتل، تشدد، رات گئے بھارتی پولیس کے چھاپے بھی شامل ہیں بھارتی حکام نے اپنی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے لیے استثنیٰ کی راہ ہموار کی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکام واضح طور پر مسلح افراد کی حوصلہ افزائی کرتی ہے-

    وج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    برطانوی لا فرم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کے پیچھے بھارتی آرمی چیف اوروزیرداخلہ کا ہاتھ ہے لندن اسٹوک وائٹ لا فرم نے برطانوی پولیس سے بھارتی آرمی چیف اور وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنرل منوج مکند نروانے اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے مظالم کے شواہد ہمارے پاس ہیں بھارتی آرمی چیف اور امیت شاہ مقبوضہ کشمیرمیں سماجی کارکنوں پر تشد اوراغوا میں ملوث ہیں-

    مقبوضہ کشمیر میں مظالم،برطانیہ میں بھارتی آرمی چیف، وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کی درخواست

  • قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

    قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کاسلسلہ جاری ، مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا-

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلواما میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

    کے ایم ایس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چند گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

    پاکستان کشمیری طلبا کو تعلیم کے نام پر عسکریت پسند بنانے لگا،مودی سرکار کا ایک اور الزام

    گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں 2 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ دو دن میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کشمیری آج 5 جنوری بروز منگل کو یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں آج سے 71برس قبل 05 جنوری 1949 ء کو اقوام متحدہ نے قرارداد کی منظوری دی کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے گا۔آج کے دن یوم حق خود ارادیت کے موقع پر برطانیہ ، یورپ کے علاوہ پاکستان و آزاد کشمیر میں اسلام آباد، مظفرآباد، پشاور ، لاہور میں کانفرنسز ، سیمینارز کا انعقاد کیاگیا ہے

    مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کے علاوہ سابق سفارتکار ، مندوبین ، سول سوسائٹی کے رہنما ، انسانی حقوق کے کارکن اور خواتین اوریوتھ رہنما شریک ہوں گے دنیا بھر میں کشمیری رہنمائوںنے اس دن کے موقع پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قرارداد پر عملدرآمد کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے متنازعہ ریاست میں رائے شماری کرا کر 72 سال پہلے کشمیریوں سے کیے گئے وعدے کو پورا کرے۔

    قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

    جموں و کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 5 جنوری 1949 کی قرار داد اور دیگر اسی نوعیت کی قراردادیں آج بھی ایک ایسی حقیقت ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے بھارت نے ان قرار دادوں پر عملدرآمد سے انکار کر کے مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹیں کھڑی کیں اسے اپنی قراردادوںپرعملدرآمد کا اہتمام کرناچاہیے۔

    ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتح پر جشن منانے والا بھارتی طالب علم دوستوں سمیت 2 ماہ…

    بدقسمتی سے اس طویل مدت کے بعد بھی یہ مسئلہ حل طلب ہے ۔اس عرصے میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رکھی ہیں اور دس لاکھ فوج کشمیری عوام کو کچلنے اور دبانے میں مصروف ہے۔ کشمیری عوام نے ہندوستان کا جبر مسترد کردیا ہے اور وہ حق خوداردیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں

    بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید