Baaghi TV

Tag: کشمیر

  • مشعال ملک کی عمران خان سے لانگ مارچ دو دن آگے بڑھانے کی درخواست

    مشعال ملک کی عمران خان سے لانگ مارچ دو دن آگے بڑھانے کی درخواست

    اسلام آباد:مشعال ملک نے عمران خان سے لانگ مارچ دو دن آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔اہلیہ یاسین ملک چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے اپنی بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25 مئی یاسین ملک کی سزا کا دن ہے، عمران خان اپنے مارچ کو دو دن آگے کردیں۔

    اہلیہ یاسین ملک نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں خود کو کشمیریوں کا وکیل کہا جبکہ یاسین ملک عمران خان کے دوست بھی ہیں۔

    مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی اپنے لانگ مارچ کو یاسین ملک کے لیے وقف کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بہن بھائیوں سے کہتی ہوں ہمارا ساتھ دیں، جھولی پھیلا کر کہتی ہوں یاسین ملک کو بچانے کے لیے نکلیں اس سے پہلے کہ یاسین ملک کو پھانسی دے دی جائے۔

    اہلیہ یاسین ملک چیئرمین پیس اینڈ کلچر مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے، مجھے امید ہے آپ میرا ساتھ دیں گے اور آپ اپنی کوشش سے یاسین ملک کی جان بچا سکیں گے۔اس موقع پر بیٹی مشعال ملک رضیہ سلطانہ نے کہا کہ انکل آپ ہمارے لیے اپنا مارچ آگے کرلیں، میرے بابا کو بچانے کے لیے سب ملکر کوشش کریں۔

    واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

    پشاور میں کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے اور میں صرف تحریک انصاف کے کارکنان کو نہیں بلکہ پوری قوم کودعوت دے رہا ہوں کہ لانگ مارچ میں شرکت کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر:تعلیمی نصاب میں من پسند سیاسی نظریات شامل کرنے کا مودی کا منصوبہ

    سری نگر:تعلیمی نصاب میں من پسند سیاسی نظریات شامل کرنے کا مودی کا منصوبہ،اطلاعات کے مطابق بھارتی مقبوضہ کشمیر میں حکمراں جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بھارتی جدوجہد آزادی میں جموں و کشمیر کے جن افراد نے کردار ادا کیا تھا ان کی قربانیوں کو جلد ہی کشمیر کے تعلیمی نصاب میں شامل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے تعلیمی نصاب میں تبدیلیوں کے حوالے سے بھارتی دانشوروں اور محققین پر ایک لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا ہے۔

     

    جموں کی مرکزی یونیورسٹی کے زیراہتمام آزاد ہندوستان اور جموں و کشمیر کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے اپنے وڈیو خطاب میں منوج سنہا نے کہا کہ یہ پروگرام ایک سنہری موقع ہے کہ بھارت کی آزادی میں کردار ادا کرنے والے جموں و کشمیر کے ہیروز کی جدوجہد اور قربانیوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے۔

     

     

    مقبوضہ کشمیر کے ایک ریٹائرڈ پروفیسر کے مطابق جموں و کشمیر میں اگست 2019ء کے بعد سے نئی فلم، میڈیا اور صنعتی پالیسیوں کے بعد اب بندوق کے زور پر تاریخ کو مسخ کرکے تعلیمی نظام کو برباد کیا جا رہا ہے۔ ایسا روس میں اسٹالن اور جرمنی میں ایڈولف ہٹلر جیسے حکمرانوں نے کیا تھا لیکن تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی۔

     

    تعلیمی نصاب میں ممکنہ تبدیلیوں سے قبل جموں و کشمیر میں متعدد سرکاری اسکولوں، ڈگری کالجوں اور اہم شاہراہوں کے نام بھی تبدیل کر دیے گئے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں گورنمنٹ ڈگری کالج کا نام اب امتیاز میموریل کر دیا گیا ہے۔

    حال ہی میں بھارت میں دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کی تاریخ اور سیاست کی درسی کتب میں شامل نامور شاعر فیض احمد فیض سے منسوب عنوانات، شاعری اور مغلیہ دور سے وابستہ مضامین کو مرکزی تعلیمی نظام، سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے نصاب سے ہٹا دیا تھا۔ اس کے علاوہ غیر وابستہ تحریک، افریقا اور ایشیا میں اسلامی سلطنت کا عروج، صنعتی انقلاب اور سرد جنگ جیسے کئی اہم موضوعات بھی غائب کر دیے گئے ہیں۔

  • حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں ریلی

    حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں ریلی

    حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں ریلی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لئے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    چیرمین پیس اینڈ کلچر اہلیہ یاسین ملک, مشعال ملک نے ریلی میں شرکت کی ،احتجاجی مظاہرے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی ،یاسین ملک کی رہائی کے لیے بھارتی سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے والے بڑے قافلے کو ڈی چوک پارلیمنٹ ہاوس کے پاس کنٹینرز لگا کر روک دیا گیا، شرکا نے نعرے لگاتے ہوئے یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدرچوہدری یاسین ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدلرشید ترابی ، مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق اور کئی دوسرے سیاسی رہنماوں نے بھی یاسین ملک کی رہائی کے لئے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر یاسین ملک کا پوسٹر اٹھائے نظر آئے، راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کے حوالہ سے بین الاقوامی کمیونٹی کہ ذمہ داری ہے کہ وہ آواز بلند کرے، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، سمیت دیگر حریت قائدین کو رہا کیا جائے، ان پر درج مقدمات ختم کئے جائیں

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو میڈیا کے سامنے پیش کرے یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں کسی بھی قسم کا اعترافی بیان نا قابلِ یقین ہے یاسین صاحب نے کسی دہشت کارروائی یا دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد چلا رہا ہوں ، یسین ملک کے جسم کہ ایک ایک حصے پر زخموں کے نشانات ہیں،کشمیری تاریخ رقم کر رہے ہیں،کشمیر میں نوجوان تحریک آزادی چلا رہے ہیں،کشمیری طلباء بھارتی بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں،کشمیر میں بھارتی فوج،نوجوانوں کا مستقبل تاریک کر رہی ہے۔کشمیر پاکستان کی دفاعی لائن ہے کشمیر سے آنے والا پانی،پاکستان کو سیراب کرتا ہے۔کشمیریوں کی تحریک کو اگر دبا دیا گیا،تو پاکستان میں پانی کی جگہ خون آئے گا، شہ رگ آرٹیکل 370 کے کے خاتمے کے ذریعے کاٹ دی گئی بھارت کشمیر سمیت پاکستان کو تاریکی میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

    آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

  • ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی پیشکش کیے جانے کا امکان

    ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی پیشکش کیے جانے کا امکان

    لاہور: ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) میں کھیلنے کی پیشکش کیے جانے کا امکان،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسی خبریں گردش کررہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) میں کھیلنے کی پیشکش کرے گا، جو کہ T20 فارمیٹ کے میگا کرکٹ ایونٹ ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر کشمیر کی اہمیت اور ٹیلنٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

    اس حوال سے ایک بیان میں کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے کہا کہ ویرات کوہلی کو باضابطہ میٹنگ بھیجی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ بطور کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں یا بطور مہمان خصوصی۔عارف ملک نے زور دے کر کہا کہ کے پی ایل دنیا کو امن کا پیغام دے رہی ہے۔

    عارف ملک نے مزید کہا کہ ‘ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانی کرکٹرز لیگ کا حصہ بنیں اور کرکٹ کے ذریعے دونوں جانب سے کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ لیگ کا بنیادی مقصد اس خطے میں کرکٹ کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    ملک نے کہا کہ کے پی ایل کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور پہلے سیزن کی طرح دوسرا سیزن بھی مظفرآباد اسٹیڈیم میں ہوگا۔میگا ایونٹ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا اور اس کا فائنل پاکستان کے 75ویں یوم آزادی (14 اگست کو) پر کھیلا جائے گا۔

    "KPL کے ساتھ ساتھ، کرکٹ کے شائقین کو ایک فینٹسی لیگ بھی دیکھنے کو ملے گی جس میں مظفرآباد اور سری نگر کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ عملی طور پر کھیلتی نظر آئیں گی۔ ہم دونوں اطراف کے لوگوں کو ساتھ لانا چاہتے ہیں تاکہ ہم امن کے پیغام کو پھیلا سکیں،”

  • بھارتی فوج کی حکمت عملی تبدیل،پاکستان بارڈرسے چھ ڈویژن ہٹا کر چین کی سرحد پر کی گئیں تعینات

    بھارتی فوج کی حکمت عملی تبدیل،پاکستان بارڈرسے چھ ڈویژن ہٹا کر چین کی سرحد پر کی گئیں تعینات

    بھارتی فوج کی حکمت عملی تبدیل،پاکستان بارڈرسے چھ ڈویژن ہٹا کر چین کی سرحد پر کی گئیں تعینات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ بارڈر سے بھارتی فوج کی چھ ڈویژن ہٹا کر چین کی سرحد پر تعینات کر دی ہیں

    یہ انکشاف بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے کیا، بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین کے ساتھ جاری فوجی تعطل کے درمیان، بھارتی فوج نے لداخ سیکٹر سے اروناچل پردیش میں اپنے چھ ڈویژنوں کے آپریشنل کاموں کو تبدیل کر دیا ہے اور اپنی توجہ پاکستان کے بارڈر سے ہٹا کر چین کی طرف مرکوز کر دی ہے۔

    بھارتی فوج اپنی فوج کی تعیناتیوں کا از سر نو جائزہ لے رہی ہے، بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے چین کے ساتھ سرحد پر بھارتی فوج کے دستوں کی صورتحال اور تعیناتی کا جائزہ لیا۔ چین کے ساتھ فوجی تعطل دو سال سے جاری ہے جب چین نے بڑی تعداد میں فوجیوں کو بھارتی پوزیشن پر تعینات کر دیا تھا،

    اعلیٰ سرکاری ذرائع نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ راشٹریہ رائفلز کی ایک ڈویژن کو جموں کشمیر سے ہٹا کر اب اسے مشرقی لداخ سیکٹر میں تعینات کر دیا گیا ہے اور وہ وہاں پہلے سے موجود 3 ڈویژن کے ساتھ رہے گی،  ہریانہ میں اسٹرائیک کور کے ایک ڈویژن کو سنٹرل کمان کو دوبارہ سونپا گیا ہے تاکہ وہ سنٹرل سیکٹر پربھی مامور رہے،

    بھارتی فوج نے ون اسٹرائیک کور کے دو ڈویژنوں کو اضافی یا ریزرو فورسز کے طور پر لداخ سیکٹر کی دیکھ بھال کے لیے بھی تفویض کیا ہے۔ ون اسٹرائیک کور پہلے مکمل طور پر پاکستان کے بارڈر پر تعینات تھی لیکن اب اس کی توجہ شمالی سرحدوں کی طرف ہو گی۔

    17 ماؤنٹین اسٹرائیک کور اب اصل کنٹرول لائن کے ساتھ مشرقی علاقوں کے لیے پوری طرح سے تعینات ہو چکی ہے اسے جھارکھنڈ سے باہر ایک اضافی ڈویژن بھی دیا گیا ہے۔

    فوج نے آسام میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ڈویژن کوہٹا دیا ہے اور اسے صرف چین کی سرحد پر تعینات کر دیا ہے،

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی فوج نے چینی افواج کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ وہ اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنے کی کوئی اور یکطرفہ کوشش کبھی نہیں کر پائیں گے کیونکہ بھارت "وہاں پہلے سے کہیں بہترپوزیشن میں ہے،

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

  • یٰسین ملک کورہاکرو:دنیابھرمیں ٹویٹرٹرینڈ     بننےلگا،ہرکوئی کشمیریوں کےساتھ کھڑاہوگیا

    یٰسین ملک کورہاکرو:دنیابھرمیں ٹویٹرٹرینڈ بننےلگا،ہرکوئی کشمیریوں کےساتھ کھڑاہوگیا

    اسلام آباد:بطل حریت یٰسین ملک کورہا کرو:دنیا بھرمیں ٹویٹرٹرینڈ بننے لگا،ہرکوئی کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہوگیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی مظالم میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ دنیا کی نظریں بھی کشمیر پرلگ گئی ہیں اور اب تو یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ بھارت کشمیری کی تحریک آزادی سے اس قدر خائف ہوگیا ہے کہ وہ کشمیری قائدین کی جان کا دشمن ہوگیا ہے

     

    ادھریہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت نے ان کشمیری رہنماوں کوسخت سزائیں دینے اور ان کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے ، یہی وجہ ہے کہ چند دن پہلے جو بھارتی عدالتوں نے کیا وہ دنیا کے سامنے ہے ،

     

    ان حالات کو دیکھتے ہوئے بطل حریت یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پاکستان اور دنیا بھرمیں کشمیریوں سے محبت کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ یٰسین ملک کی رہائی کے لیے آواز بلند کریں‌، یہی وجہ سہے کہ دنیا بھر میں آج ٹویٹر کا ٹرینڈ #ReleaseYasinMalik #FreeYasinMalik شام 7 بجے پاکستان، شام 3 بجے لندن، یوکے وقت کے وقت صبح 9 بجے، واشنگٹن یو ایس اے، جنیوا شام 4 بجے، ٹورنٹو کینیڈا، شام 5 بجے استنبول ترکی، رات 10 بجے کوالالمپور ملائیشیا، 10 بجے چین، سعودی عرب شام 10 بجے، بیجنگ شام 5 بجے ، شام 6 بجے دبئی 7 آوازخلق نقارہ خدا است بن گیا اور ہرکوئی اپنی آواز اس آواز کے ساتھ بلند کرنے لگا

     

    اصغرزیدی کہتے ہیں کہ بطل حریت یٰسین ملک کی رہائی کے لیے آئیے ہم بے آوازوں کی آواز بنیں! ہم
    GcuKashmir سوسائٹی آپ کو معصوم حریت رہنما یاسمین ملک کی ٹویٹر مہم کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے ، جو ہمارے سرپرست کے شوہر ہیں۔

    براہ کرم 15 مئی شام 7 بجے ٹویٹر مہم میں شامل ہوں #ReleaseYasinMalik #FreeYasinMalik #KashmiriLivesMatter.کے تمام ہونہار طلباء کا شکریہ GcuKashmirاور اعزازی وائس چانسلر

    دوسری طرف مشال ملک کہتی ہیں‌ کہ اہل کشمیر سے وفا نے بہت حوصلے دیئے ہیں اور اب تو ہر ہیش ٹیگ اہمیت رکھتا ہے🙏🙏 میرے شوہر، کشمیری ہیرو کو بچانے کے لیے آواز اٹھائیں!

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یٰسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک اور سیکڑوں دیگر افراد نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کہا کہ جے کے ایل ایف کے سربراہ ایک آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے انسان ہیں اور آزادی کی جدوجہد کوئی جرم نہیں ہے، بہت سے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارتی حکومت انہیں جھوٹے الزامات میں سزائے موت دے سکتی ہے۔

    ایک بیان میں چیف ترجمان جے کے ایل ایف رفیق ڈار نے کہا کہ یٰسین ملک کے منصفانہ ٹرائل سے انکار نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت کے کہنے پر ان کے خلاف سیاسی انتقام کا ایک اور واضح مظہر ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر متنازع ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے لوگوں کی سب سے طاقتور اور مقبول آواز کو خاموش کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 22 فروری 2019 کو یٰسین ملک نے اپنی گرفتاری اور خاص طور پر 10 مئی 2019 کو نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ان کی منتقلی کے بعد جے کے ایل ایف کے سربراہ نے ان من گھڑت مقدمات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور غیر منصفانہ اور متعصب عدالتی کارروائیوں اور بھارتی حکومت کے ناپاک عزائم کے پیش نظر احتجاجاً اپنا دفاعی وکیل واپس لے لیا تھا۔

    گزشتہ روز پاکستان میں یٰسین ملک کے لیے ٹوئٹر پر ایک ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں رہا، ہیش ٹیگ ReleaseYasinMalik# کے ساتھ ٹوئٹس کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی عدالت کے سامنے ان کے اعتراف جرم کے جھوٹے دعوے کو مسترد اور مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جان کو درپیش خطرے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

    آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ ’یٰسین ملک ایک سیاسی قیدی اور تحریک آزادی کے رہنما ہیں جو کشمیریوں کی آزادی کے منصفانہ مقصد کی پرامن طور پر حمایت کر رہے ہیں جس طرح مہاتما گاندھی اور نہرو نے برطانوی راج کے خلاف جدوجہد کی‘۔

  • مدھیہ پردیش :فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک:کرناٹک میں احتجاجی تحریک

    مدھیہ پردیش :فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک:کرناٹک میں احتجاجی تحریک

    مدھیہ پردیش :فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک:کرناٹک میں احتجاجی تحریک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے آج (ہفتہ ) صبح ضلع گونا میںفائرنگ کرکے تین پولیس اہلکار ہلاک کر دیے۔

    ادھر بھارتی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے اس اعلان کہ وہ ایک آرڈیننس جاری کرکے تبدیلی مذہب مخالف قانون کو نافذ کرے گی ،کے ایک دن بعد ریاستی کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اسکے خلاف عوامی تحریک (جن آندولن) شروع کرے گی۔

    اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما Siddaramaiahنے کہا کہ بی جے پی حکومت جو بدعنوانی اور بدانتظامی کے معاملے میں بے نقاب ہے، لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے” کرناٹک پروٹیکشن آف رائٹ ٹو فریڈم آف ریلجن بل” 2021 کو نافذ کرنے جارہی ہے۔

    انہوں نے گورنر سے تبدیلی مذہب مخالف بل کو مسترد کرنے کی اپیل کرتے کہا کہ بی جے پی نے یہ قانون صرف اقلیتوں کو ڈرانے اور انہیں ہراساں کرنے کے ارادے سے لایا ہے۔ Siddaramaiah نے مزید کہا کہ موجودہ قانون زبردستی مذہب کی تبدیلی کو روکنے اور لالچ کے ذریعے مذہب کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کافی ہے پھر نئے قانون کی کیا ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو دھمکانا اور ہراساں کرناآر ایس ایس کا سیاسی ایجنڈا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سچے ہندو ہم آہنگی اور عالمگیر بھائی چارے پر عمل پیرا ہیں اور وہ بی جے پی کی فرقہ وارانہ سیاست کو مسترد کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جب بھی بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ہم اقلیتوں پر مسلسل حملے دیکھتے ہیں، کرناٹک کے لوگ اس حکومت سے شرمندہ ہیں۔

    انہوں نے کہا آئین افراد کو آزادی سے اپنی مرضی کے مطابق مذہب تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے اور مذہب کی زبردستی تبدیلی کو روکنے کے لیے پہلے سے ایک قانون نافذ ہے جس پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور عدالتیں موجود ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے کشمیریوں کے گھروں پرچھاپے

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے کشمیریوں کے گھروں پرچھاپے

    سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقای ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس دوران مکینوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے آج( ہفتے ) بتایا کہ این آئی اے کے دستے بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کے ہمراہ بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع میں تلاشی لے رہے ہیں۔تحقیقاتی ایجنسی نے بارہمولہ ضلع کے نیو کالونی فتح پورہ میں مشتاق احمد بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ مشتاق محکمہ تعلیم میں سرکاری ملازم ہیں۔

    این آئی اے نے شوپیاں کے علاقے مراد پورہ میں علی محمد بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اسی طرح وادی کے دیگر حصوں میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایک اہلکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ چھاپے این آئی اے کے دفتر میں پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔آخری اطلاعات تک چھاپوں کی کارروائی جاری تھی۔

    دریں اثنا، کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی بدنام زمانہ تحقیقاتی ایجنسیوں ”این آئی اے، ایس آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) “ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے تاکہ حق خود ارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا جا سکے۔ این آئی اے کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے لیے بدنام ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے معمول بن چکے ہیں جس کا مقصد ان لوگوں کو ڈرانا ہے جو بی جے پی کی مذموم پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ حریت رہنماوں، میڈیا والوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور یہاں تک کہ عام کشمیریوں کو بھی فرضی مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔ این آئی اے نے ایک جھوٹے مقدمے میں قید انسانی حقوق کے معروف کشمیری محافظ خرم پرویز کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے ۔ سرکردہ حریت رہنماوں مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اور محمد یاسین ملک کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنا نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں غیر قانونی حراستوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

  • مشیرامورکشمیرقمر زمان کائرہ کاوادی ہنزہ میں ہونے والےنقصانات کاجائزہ

    مشیرامورکشمیرقمر زمان کائرہ کاوادی ہنزہ میں ہونے والےنقصانات کاجائزہ

    قمرزمان کائرہ وادی ہنزہ میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے وادی ہنزہ پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق مشیر امور کشمیر قمرزمان کائرہ نے ہنزہ میں گلیشیئر پگھلنے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔مشیر امور کشمیر نے منہدم ہونے والے پل کا بھی جائزہ لیا۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کا عزم کیے ہوئے ہے، حالات کا جائزہ لینے کے لیے خود گلگت بلتستان آیا ہوں، متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے، این ایچ اے اور صوبائی حکومت کی بروقت کارروائی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عارضی پل کا سامان موقع پر پہنچ چکا، پندرہ سے بیس دن میں تعمیر کرلیا جائے گا۔

    مشیر امور کشمیر نے کہا کہ مستقل پل کی تعمیر چھ ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گی، متاثرہ گھروں کو اگلے ایک سال کے لئے ماہانہ پندرہ ہزار روپے کرایہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مستقل بحالی کے لیے صوبائی حکومت ایک مربوط پالیسی ترتیب دی گئی، متاثرین کی بحالی کے لئے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔

  • عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے دھمکی دی گئی،وزیر خارجہ بلاول کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے دھمکی دی گئی،وزیر خارجہ بلاول کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے دھمکی دی گئی،وزیر خارجہ بلاول کا قومی اسمبلی میں انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارت کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتےہیں

    اسپیکر پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پالیسی بیان دیا،وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آبادی کو تبدیل کررہاہے، بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی گئی بھارت نے 5اگست کے بعد غیر کشمیریوں کی آباد کاری شروع کی،بھارت کے ان اقدامات کی پرزور مذمت کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں بھارت کی خود ساختہ کمیشن کو مسترد کرتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں بھارتی حکومت نئی حد بندیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے، جموں کی نشستوں میں کا اضافہ کیا گیا ، مقبوضہ کشمیر میں صرف ایک نشست بڑھائی گئی بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر سخت احتجاج کیا گیا عالمی برادری کے سامنے یہ معاملہ بار بار اٹھاتے رہیں گے ،ایوان اس معاملے پر متفقہ قرارداد منظور کرے گا،ہندو اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے،

    قومی اسمبلی میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے قرارداد پیش کردی مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کمیشن رپورٹ اور بھارتی حکومت کے اقدامات کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ،قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کے 6 اگست 2019 کے اقدامات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہیں،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے،بھارتی حکومت یکطرفہ طور پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تبدیل نہیں کرسکتی،پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ہرطرح سے مدد جاری رکھے گی پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کی مدد جاری رکھے گا،پاکستان کی تاریخ میں بحران ہی رہے ہیں ،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے سے پہلے صورتحال ٹھیک نہیں تھے ،سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوا،4سال میں سابق وزیراعظم نے ملک میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کو یاد رکھا جائے سابق وزیراعظم آئین شکنی کرچکے ہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ سیاسی حریف رہ چکے ہیں کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ یہ جماعتیں اتحادی حکومت میں ایک ساتھ ہوں گی ایسے سیاسی حالات صرف تب ہوتے ہیں جب ملک میں جنگی حالات ہوں اس وقت ملک میں ہر شعبے میں بحران ہے گزشتہ چار سال کے دوران ہر ادارے کو متنازعہ بنایا گیا جاتے جاتے عمران خان جمہوریت اور اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا گئے،آئین اور جمہوریت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،سابق وزریراعظم خود کو مقدس گائے سمجھتے ہیں ملک میں اداروں پر حملے کیے گئے ،ہمیں نظر اندازنہیں کرنا چاہیے ہمیں غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل میں شامل افراد کے لیے کمیشن بنانا چاہیے،معاشی صورتحال کو نقصان پہنچ رہا ہے حالیہ صورتحال سے،جو تین اپریل سے اب تک ہوتا رہا ہے، کیسے چھوڑ دیں، پاکستان کو آئسولیٹ کیا گیا، پانی ، آئینی اور جمہوری بحران پیدا کیا گیا،4سال چور چور کا شور مچاتے رہے کسی کو سزا نہیں دلوا سکے ، خود چور نکلے کیا ہم اس وزیر اعظم کو اجازت دے رہے ہیں، کہ وہ چاہے بول دے اور کوئی پوچھنے والا نہیں،جو احتساب اور کرپشن کی باتیں تین سال سے مسلسل کر رہے ہیں ہمارے کان پک چکے ہیں،جس وزارت کو دیکھیں بے قاعدگیاں اور کرپشن ہی کرپشن ہے،سابق وزیر اعظم کے اپنے خزانے کیسے بڑھے،

    وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد سے ایک رات پہلے مجھے دھمکی دی گئی،یہ دھمکی ایک وفاقی وزیرکے ذریعے مجھ تک پہنچائی گئی ، کہا گیا کہ فوری الیکشن مانیں یا پھر مارشل لا کے لئے تیار ہو جائیں، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ عمران خان کی یہ سازش ناکام ہو، پہلے اصلاحات پھر انتخابات ہوں گے ہم فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں، تمام غیر جمہوری انتخابی اصلاحات کو ختم کرنا ہوگا،ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ کوئی غیر آئینی اقدام کو تسلیم نہیں کریں گے ،چارٹر آف ڈیموکریسی کے باقی ماندہ کام مکمل کرنا چاہتے ہیں، بنیادی کوڈ آف کنڈکٹ تیار کرنا ہوگا،ایسا فریم ورک تیار کیا جائے کہ تمام ادارے جمہوری اور آئینی انداز سے کام کر سکیں سی او ڈی اور سی او ڈی ٹو اپنی جگہ، اگر معاملات کا حل نہ ہوا تو اگلا الیکشن خونی ہوگا جب ہم بیٹھنے کے لیے تیار نہیں تو کیا رہتا ہے، پھر صرف بندوق اٹھانا رہ جاتا ہے،ہمارا جمہوری نظام ہے، ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کے لیے سب کو بنیادی اصول اپنانا ہوگا،

    کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

    33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

    مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

    کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

    محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

    محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا