Baaghi TV

Tag: کوئٹہ

  • کوئٹہ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ:کوئٹہ میں زور دار دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پود کلی چوک پر رکشہ کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔

    دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

    حکام کے مطابق دھماکے کے 9 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، 5 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔دھماکے کی زد میں آنیوالا رکشہ تقریباً تباہ ہوگیا جبکہ کئی گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ دستی بم سے ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث ایک رکشہ اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی پہنچایا جارہا ہے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • افواج پاکستان کی قربانیوں سے آج آوران امن کا گہوارہ بنا ،وزیراعلیٰ بلوچستان

    افواج پاکستان کی قربانیوں سے آج آوران امن کا گہوارہ بنا ،وزیراعلیٰ بلوچستان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قربانیوں سے آج آوران امن کا گہوارہ بنا ،

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں گرلزکیڈٹ کالج بنائیں گے،لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا یہ خواب تھا کوئٹہ میں گرلزکیڈٹ کالج ہو،گرلز کیڈٹ کالج کا افتتاح لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی فیملی سے کرائیں گے،قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنے اداروں کا احترام کرتی ہیں، کسی کے انفرادی عمل پر پورے ادارے پر تنقید کرنا مناسب نہیں،ملک کی حفاظت اور سلامتی میں افواج پاکستان کا اہم کردار رہا ہے،

    وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں آج کوئی اپوزیشن نہیں، سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،سیلاب متاثرین کی بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے تنقید کرنے والے کرتے رہیں اس کی پرواہ نہیں،میں جاؤں یا نہ جاؤں اصل مقصد عوام کو ریلیف ملنا چاہیے میرے جانے سے پوری انتظامیہ پرٹوکول میں لگ جاتی ہے،

    قبل ازیں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے آواران میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے آواران پریس کلب کے لئے بیس لاکھ گرانٹ کا اعلان کیا، آواران کے مخلتف کالجز کے لئے پانچ بسز کی فراہمی کا اعلان کیا ،ڈی او فیمیل کے لئے الگ آفس کا اعلان کیا، آواران پاسپورٹ آفس کی فوری طور پر بحالی کا اعلان کیا، گیشکور اور مالار کو ڈنڈرا سے بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا، مشکے انٹر کالج کو ڈگری کالج بنانے کا اعلان کیا، زرعی بینک اور الائیڈ بینک کی فوری بحالی کا اعلان کیا،

    سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

    وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی آواران میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس آمد ہوئی، ڈپٹی کمشنر نے ضلع آواران کی انتظامی، صحت ، تعلیم ، امن امان اور دیگر امور پر بریفنگ دی، آواران میں سیلاب سے نقصانات اور امداد اور بحالی کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ متاترہ سڑکوں کو واپس بحال کر دیا گیا ہے ، نقصانات کے ازالے کیلئے جوائنٹ سروے کیا جا رہا ہے ،،وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا کہ امداد اور ریلیف کے کام کو تیز کیا جائے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں وزیراعلیٰ نے سیکرٹری توانائی کو ہدایت کی کہ متاثرہ ٹرانسفارمرز کی فوری مرمت کی جائے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہید آدم جان لائبریری کا افتتاح بھی کیا وزیر اعلیٰ نے ضلع میں 4 آر ایچ سیز کی تعمیر کے عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلع میں 117 شیلٹر لیس اسکولوں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا

  • جتنی جلدی ممکن ہوسکا ریلوے ٹریک بحال کریں گے،وزیر ریلوے

    جتنی جلدی ممکن ہوسکا ریلوے ٹریک بحال کریں گے،وزیر ریلوے

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت کوئٹہ میں اجلاس ہوا

    ڈی ایس ریلوے نے وفاقی وزیرکو سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن ٹریک کا جائزہ لیا سیلاب کے باعث ریلوے ٹریک متاثر ہیں،پانی میں ڈوبےہوئے ہیں ریلوے ٹریک کوبحال کرنے کے لیے عملہ مصروف عمل ہے،کئی علاقوں میں اب بھی پا نی کھڑاہے ،کوئٹہ تفتان ٹریک 104 مقامات سے متاثر ہوا تفتان ریلوے ٹریک 30 ستمبر تک بحال کردیں گے،بولان میں بہہ جانے والے پل کو کچھ وقت درکار ہے،ڈیرہ اللہ یار سے جیکب آباد تک گیارہ کلو میٹر ٹریک پانی کے نیچے ہے، پانی نیچے جاتے ہی نقصانات کا تخمینہ لگا کر مرمت کا کام شروع کریں گے، سبی ہرنائی ریلوے ٹریک پر چار سال گزرنے کے بعدبھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،جتنی جلدی ممکن ہوسکا ریلوے ٹریک بحال کریں گے،

    طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

    طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ ائیر پورٹ کا بھی جائزہ لیں گے، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کی اپگریڈیشن کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کریں گئے،گوادر میں ریلوے کا دفتر قائم کیا جارہا ہے،گوادر میں ہمارے پاس 285 ایکڑ زمین موجود ہے، گوادر میں 200 ایکڑ زمین کی ضرورت ہے،ریلوے ٹریک کوبحال کرنے کے لیے عملہ مصروف عمل ہے،

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق خصوصی ٹرین پررحیم یار خان ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے

    افغانستان کو نظراندازکرنا غلطی،دنیا کو ہماری مدد کے لیے آگے آنا ہوگا،وزیراعظم

  • لاپتہ افراد کےلواحقین نےایک اہم شخصیت کی یقین دہانی کےبعد 50 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا

    لاپتہ افراد کےلواحقین نےایک اہم شخصیت کی یقین دہانی کےبعد 50 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا

    کوئٹہ:وزیراعظم کی لاپتہ افراد کیلئے قائم وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی یقین دہانی پر لاپتہ افراد نے 50 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا۔ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام فریقین کا تعاون درکار ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاپتہ افراد کیلئے قائم کمیٹی نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔

    وفاقی وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور شازیہ مری سمیت 8 رکنی کمیٹی نے دھرنے میں بیٹھے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ جس میں خصوصی کمیٹی کے فوکل پرسن سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شامل تھے۔

    کمیٹی نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ان کا مؤقف سنا اور دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کیا، کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقین نے 21 جولائی سے زرغون روڈ پر ریڈ زون میں جاری دھرنا ختم کردیا۔کمیٹی ارکان نے دھرنا ختم کرنے پر شرکاء اور لاپتہ افراد کے لواحقین کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تمام فریقین کا تعاون درکار ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ پاکستان کا مسئلہ بن چکا ہے، اسے دو مختلف فورمز پر حل کر رہے ہیں، دکھ کی بات ہے کہ ہماری مائیں بہنیں اپنے پیاروں کیلئے سڑک پر بیٹھی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے دھرنا ختم کیا ہے، ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

    وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت خلوص نیت سے لاپتہ افراد کا مسئلہ کرنا چاہتی ہے، اس حوالے سے کئی اجلاس کرچکے ہیں، لاپتہ افراد کے لواحقین سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی، مسئلہ حل کرنے کیلئے 2 ماہ کا وقت مانگا ہے۔

    وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر تشویش ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دکھ ناقابل بیان ہے، یہ مسئلہ اب حل ہونا چاہئے، لواحقین کو اپنے پیاروں کیلئے سڑکوں پر دیکھ کر دکھ ہوا ہے، کوشش کریں گے لاپتہ افراد کا مسئلہ سنجیدگی سے حل ہو۔

    اس سے قبل وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، شازیہ مری، آغا حسن بلوچ، سینیٹر کامران مرتضیٰ پر مشتمل وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے لاپتہ افراد نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزراء اور صوبائی حکام کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں لاپتہ افراد کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، چیف سیکریٹری بلوچستان عزیزی عقیلی نے لاپتہ افراد اور امن وامان کی صورتحال کے متعلق اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • لسبیلہ کوتقسیم کرنےکا فیصلہ نامناسب،حب کوضلع بنانےکانوٹیفکیشن منسوخ کیاجائے، جام کمال خان

    لسبیلہ کوتقسیم کرنےکا فیصلہ نامناسب،حب کوضلع بنانےکانوٹیفکیشن منسوخ کیاجائے، جام کمال خان

    کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حب کو ضلع بنانے کی مخالف کردی،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے لسبیلہ کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حب کو ضلع بنانے کا فیصلہ ہر لحاظ سے نامناسب ہے، قائمقام گورنر بلوچستان نوٹیفکیشن کو منسوخ کریں۔

     

    بلوچستان حکومت نے گزشتہ روز لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے حب کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ لسبیلہ سمیت پورا بلوچستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، صوبے کے عوام پریشان حال ہیں، ایسے وقت میں قائمقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حب کو ضلع بنانے کا مقصد وہاں کی عوام کی ترقی اور خوشحالی نہیں بلکہ ڈپٹی کمشنر اور انتظامی امور کو ہاتھ میں رکھنا ہے، انہوں نے گورنر جان محمد جمالی سے نوٹیفکیشن فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    عمران خان کی سابق اہلیہ بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مددکےلیے میدان میں…

    جام کمال خان نے مزید کہا کہ حب کو ضلع بنانے کا فیصلہ ہر لحاظ سے نامناسب ہے، اگر حب کو ضلع بنانا ضروری ہے تو اس کا ایک طریقۂ کار ہوتا ہے، جب تک ضلع کے لوگوں اور اس کے نمائندوں کو اعتماد میں لے کر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا تو کسی صورت اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالت میں اس سلسلے میں کیس بھی چل رہا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان بھی کر رکھا ہے، ایسے وقت میں لسبیلہ کو 2 حصوں میں تقسیم کرنا انتہائی غیرمناسب ہے۔

    تباہ کن سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے خطرات کا شکار

    جام کمال خان نے بلوچستان ہائیکورٹ سے بھی اپیل کی کہ ان کے کیس کو جلد سن کر انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری فریاد عدالتیں اور موجود حکمران نہیں سنتے تو وہ اور لسبیلہ کے عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

  • کوئٹہ: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک پہنچ گیا:صوبے کے دیگرعلاقوں کا توبہت بُرا حال

    کوئٹہ: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک پہنچ گیا:صوبے کے دیگرعلاقوں کا توبہت بُرا حال

    کوئٹہ:ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں تو دوسری طرف اس مشکل صورت حال میں بلوچستان والوں کو دوہرے مسائل اورمصائب کا سامنا ہے ، اطلاعات ہیں کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا جب کہ دیگر اضلاع میں بجلی غائب ہے۔حالیہ بارشوں کے سیلاب سے بلوچستان ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں، سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن کر گھروں سے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    تمام صوبوں سے نجی اور سرکاری املاک کی تباہی اور علاقے میں گیس کی معطلی کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ .

    صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 24 گھنٹے کے دوران صرف 4 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 زون تک پہنچ جاتا ہے جب کہ دیگر اضلاع میں بجلی دستیاب نہیں ہے۔

    دوسری جانب بجلی کے متبادل کے طور پر استعمال ہونے والے سولر پینلز کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں اور دکاندار من مانی قیمتوں پر سولر پینل فروخت کر رہے ہیں۔سولر پینلز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ ساتھ کوئٹہ میں بجلی کی قلت کے باعث پینلز کی قیمتوں میں بھی 6 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری

    دکانداروں کا کہنا ہےکہ دوسرے صوبوں سے منقطع ہونے کےبعد اشیا نایاب ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہےصارفین کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے۔

    دنیا میں تیل کی قیمت گررہی جبکہ حکومت مہنگا کررہی. شیخ رشید

    ایگزیکٹو آفیسر کیسکو کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 27 بجلی کی لائنیں اور 336 فیڈرز متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کا کام ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا، ایک ہفتے میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

  • لوئر کوہستان:  سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

    لوئر کوہستان: سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

    لوئرکوہستان میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم پر قائم اہم کیہال پل کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: تحصیل پٹن اور داسو کے درمیان پل کےدونوں پلرزکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، پل ٹوٹنےکی صورت میں اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہوجائے گااسسٹنٹ کمشنر کوہستان کا کہنا ہے کہ پل کی جلد مرمت کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو خط لکھ رہے ہیں۔

    دوسری جانب موٹر وےایم ون پر برہان تا پشاور، قومی شاہراہ پر ازاخیل اور نوشہرہ کے درمیان، بلوچستان میں قلات سے پشین یارو، سندھ میں کنڈیارو، مورو، سکرنڈ اور مٹیاری کے قریب اور نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ تک سیلاب کا خدشہ ہے۔

    موٹر وے پولیس نےسیلاب کی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا ہے، ساتھ ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سفر سےگریز کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور سفر سے پہلے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی نواں کلی میں سیلاب سے درجنوں مکانات بہہ گئے اور کچھ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے، متاثرین کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور بذریعہ ہیلی کاپٹر جعفرآباد، جھل مگسی اور دیگر علاقوں میں جائیں گے۔

    بلوچستان:بولان میں مکان کی چھت گرنےسے5 افراد جاںبحق،سندھ میں بھی متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر

    وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز سندھ میں سجاول کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے ان کی ہمت بندھائی کہا کہ سیلاب سے تباہ حال افراد کو 25 ہزار روپے فی خاندان پہنچائيں گے، بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی امدادی رقوم کی تقسیم شروع ہوگئی ہے، حکومت نے 38 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے نے بجلی کا نظام درہم برہم کیا ہے، اس کی درستگی کے لیے میں خود وزیر توانائی سے رابطے میں رہوں گا، وفاق نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے۔

    ادھر بدین میں سیلاب متاثرین کے لیے مختص کیے جانے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے۔

    صوبائی وزیراسماعیل راہو نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بدین کو کارروائی کی ہدایت کر دی اور کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینٹرپر متاثرین کے لیے صاف پانی اور ٹینٹ لگایا جائےادھر حیدرآباد میں 7 ہزار کا ٹینٹ27 ہزار میں فروخت کرنے والے 5 منافع خور وں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سکھر میں بھی سیلاب متاثرین کی امدادی رقم ہڑپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    عالمی رہنماوں کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی

  • پاکستان تحریک انصاف نے کوئٹہ میں بڑے جلسےکا اعلان کردیا

    پاکستان تحریک انصاف نے کوئٹہ میں بڑے جلسےکا اعلان کردیا

    کوئٹہ:سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ عمران خان 4 ستمبر کو کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی صدر قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے مطالبے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئٹہ آئیں گے اور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ جلسے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ تاریخی ہوگا جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 19 اگست کو کراچی جبکہ 20 اگست کو حیدرآباد میں جلسہ ہوگا۔ عمران خان 10 ستمبر تک جلسے کریں گے۔

    پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے بعد راولپنڈی، سرگودھا، جہلم، ننکانہ میں جلسے ہوں گے۔ فیصل آباد، شیخوپورہ، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی جلسے کئے جائیں گے۔

    این اے 118 کے بعد این اے 108 میں عمران خان کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں،اطلاعات کے مطابق پہلے این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرکے ان کے لیے الیکشن لڑنے میں رکاوٹ کھڑی کردی گئی اور اب اطلاعات ہیں کہ این اے 108 میں بھی عمران خان کےلیے ایک اور مشکل آپہنچی ہے،

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 108 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی تصدیق کیلئے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے عمران خان کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ این اے 108 پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر کاغذات نامزادگی کی تصدیق کروائیں۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ، بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ، بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق

    کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق نواں کلی پہلا اسٹاپ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی، مقتول جامعہ بوچستان میں پروفیسر تھے۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق شخص کے جسم پر گولیوں کے 9 نشانات موجود ہیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے گئے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اپ ڈیٹ جاری ہے

  • لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی مشیر داخلہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

    لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی مشیر داخلہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

    کوئٹہ:کورکمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی مشیر داخلہ نے آج سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ہے۔اور صوبے میں امن اومان کی صورت حال کا جائزہ لیا

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے دسویں محرم الحرام کے لئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پرہدایات بھی جاری کیں ، جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

    قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ہونے والی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کےلئے پولیس کے20ہزارسےزائد اہلکار تعینات کئےگئے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر پاک فوج اورایف سی کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    وزیراعظم کا قطری امیرکوٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرمیں ہونے والی اس بریفنگ میں کورکمانڈرکوئٹہ کو بتایا گیا کہ صوبے کے حساس اضلاع میں سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی کئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے محرم الحرام کے جلوسوں کی براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ جلوسوں کے روایتی راستوں اور مجالس کے مقامات کے آس پاس علاقوں میں واقع ہوٹلز وغیرہ پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔

    چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے اچانک ملاقات،بھارت پریشان

    اسکے علاوہ صوبائی سطح پر مرکزی کنٹرول روم کے علاوہ ڈویڑنل اور اضلاع کی سطح پر بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔

    اس موقع پرکورکمانڈرکوئٹہ کو بتایا گیاکہ دسویں محرم پر کوٹئہ میں 15 جلوس اور آٹھ مجالس منعقد ہونگے جن کی سکیورٹی کے لئے پولیس کے 5ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرمیں ہونے والی اس بریفنگ میں کورکمانڈرکوئٹہ کو بتایا گیا کہ سیکورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے،اس موقع پر کمانڈر 12 کور اور صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء نے محرم الحرام کے لئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ،ائی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔