Baaghi TV

Tag: کوئٹہ

  • پی ایس ایل 7: بابراعظم کی قیادت میں‌ کراچی کی مسلسل چھٹی شکست، پشاور55 رنز سے کامیاب

    پی ایس ایل 7: بابراعظم کی قیادت میں‌ کراچی کی مسلسل چھٹی شکست، پشاور55 رنز سے کامیاب

    لاہور:پی ایس ایل 7: کراچی کی مسلسل چھٹی شکست، پشاور 55 رنز سے کامیاب ،اطلاعات ہیں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے 19ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دیدی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔194 رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 138رنز ہی بناسکی۔

    پشاور زلمی کی اننگز میں حضرت اللہ زازئی 52 رنزبناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد حارث نے 49، شعیب ملک نے 31 اور بین کٹنگ نے26 رنزبنائے۔کراچی کنگز کی جانب سےکرس جارڈن نےتین وکٹیں حاصل کیں، محمد نبی،قاسم اکرم اور عمید آصف نےایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    کراچی کنگز کی جانب سےکپتان بابراعظم 59 رنز بناکر نمایاں رہے، جوکلارک 26، محمد نبی 15، شرجیل خان اور کک بین 14 ،14 رنز بناسکے، عامریامین 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے 2،2 جب کہ محمد عمر اور لیام لیونگسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیال رہےکہ کراچی کنگز کی رواں پی ایس ایل میں یہ مسلسل چھٹی شکست ہے،کراچی کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

  • 4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاج: ملازمین نے کچرے سے بھری گاڑیاں میٹروپولیٹن آفس کے باہر کھڑی کردیں

    4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاج: ملازمین نے کچرے سے بھری گاڑیاں میٹروپولیٹن آفس کے باہر کھڑی کردیں

    کوئٹہ: ملازمین نے 4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر کچرے سے بھری گاڑیاں میٹروپولیٹن کے آفس کے باہر کھڑی کردیں۔

    باغی ٹی وی : میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کا 4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج جاری ہے، ملازمین نے کچرے سے بھری گاڑیاں میٹروپولیٹن کے آفس کے باہر کھڑی کردیں، ملازمین نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

    سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے کیا،وزیراعظم عمران خان

    یاد رہے دو روز قبل کوئٹہ میں میٹرو پولیٹن ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ریلی نکالی اور ریلی میٹروپولیٹن سبزہ زار سے پریس کلب پر دھرنے کی شکل اختیار کرگئی ملازمین نے میٹروپولیٹن حکام اور صوبائی حکومت کو 2 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ 2 روز سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تو ریڈزون جائیں گے۔

    ملازمین نے کہا کہ 2 روز بعد کام چھوڑ ہڑتال بھی کریں گے شہر میں صفائی مہم کا بھی بائیکاٹ کریں گے، اگر تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تو قبر بھی جانے کو تیار ہیں، ہمیں مجبور نا کیا جائے ریڈ زون کیا وزیر اعلیٰ ہاؤس بھی جائیں گے، ہمارے بچے 2 وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔

    بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں ،اسحاق ڈار کا چیئرمین سینیٹ کو خط

    پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان اقلیتی ونگ کی سیکرٹری اطلاعات حناء گلزار نےایک بیان میں حکومتی بے حسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے مسیحی برادری کے ساتھ ان کے مذہبی تہوار کی عام تعطیلات کا معاوضہ ادا نہ کر کے اقلیتی برادری خاص طور پر مسیحی برادری کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کررکھاہے‘ جہاں دنیا بھر میں لوگوں کو ان کے مذہبی تہوار منانے کے لئے آسانیاں پیدا کی جاتی ہیں وہیں یہاں مشکلات پیدا کر کے مسیحی برادری کو معاوضے سے محروم رکھا جارہا ہے-

    انہوں نے کہا تھا کہ حکومت نے آج تک میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ملازمین جو ابھی تک جنوری 2022 کی تنخواہوں سے محروم ہیں کی کوئی دادرسی نہیں کی۔ پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ حکومت کے مزدور دشمن اقدامات کی مذمت کرتی ہے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر نہ برتی جائے بلکہ جلد ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔ اگر تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی گئی تو ہم تمام اقلیتی رہنما اس احتجاج کا حصہ بن کر غریب ملازمین کے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج میں شرکت کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

    وزارت اطلاعات ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں ناکام

  • وزیراعلٰی بلوچستان، چئیرمین سینٹ  اور صوبائی وزراء کی ایف سی ہیڈ کوارٹر آمد ،یاد گار شہدا پر حاضری

    وزیراعلٰی بلوچستان، چئیرمین سینٹ اور صوبائی وزراء کی ایف سی ہیڈ کوارٹر آمد ،یاد گار شہدا پر حاضری

    کوئٹہ :وزیراعلٰی بلوچستان، چئیرمین سینٹ اور صوبائی وزراء کی ایف سی ہیڈ کوارٹر آمد ،یاد گار شہدا پر حاضری،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور صوبائی وزراء ایف سی ہیڈ کوارٹر پر پہنچے اور یادگار شہدا پرحاضری دی

    ذرائع کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر پر معزز مہمانوں نے شہدا کی یاد گار پر حاضری دیتے ہوئے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں

    ذرائع کےمطابق معزز مہمانوں وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیئرمین سینیٹ اور دیگر وزرا کو کمانڈنٹ ایف سی نے 2 فروری کے دہشت گردی کے واقعہ کے متعلق بریفنگ دی اور سارے حقائق سامنے رکھے

    اس موقع پر وزیراعلئ چئیرمین سینٹ اور صوبائی وزراء نے دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کر کے شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ،وزیراعلئ اور چئیرمین سینیٹ نےوطن کے تحفظ کے لیۓ ایف سی بلوچستان کی قربانیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین کیا

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے کہا کہ ہم ملت کے پاسبانوں ، اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلئ،چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورس کے ہوتے دشمن ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    معزز مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کمانڈنٹ ایف سی نے انکشاف کیا کہ دشمن جدید ترین اسلحہ سے لیس تھے۔کمانڈنٹ ایف سی نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں سے ہم نے دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچایا۔

    کمانڈنٹ ایف سی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دہشت گرد براہ راست افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، اس واقعہ میں ایک افسر سمیت چار سیکیورٹی اہلکا ر شہید ہوئے جبکہ 9 دہشت گردوں کو مارا گیا

    ۔وزیراعلئ چئیرمین سینٹ اور صوبائی وزرا نے فرزندان ملت ، پاسبان ملت قوم کے شاہینوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی حفاظت اور کامیابی کےلیےاللہ کے حضور دعائیں بھی کیں

  • بس کے اندر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق:حملہ آورکیسے فرارہوئے رپورٹ آگئی

    بس کے اندر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق:حملہ آورکیسے فرارہوئے رپورٹ آگئی

    زیارت:بس کے اندر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق زیارت میں بس کے اندر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، بس ملتان جارہی تھی۔

    کے مطابق زیارت کے علاقے شرن میں ملتان جانے والی بس کے اندر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔کہا جارہا ہےکہ ملزم واردات کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس، ضلع انتظامیہ کے افسران، امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکا بندی کردی گئی۔

     

    پولیس اور امدادی رضاکاروں نے لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں۔ضلع انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم علاقے کی ناکا بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

  • چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

    چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

    چمن:چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں لیویز فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    ادھر ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کے مطابق اج شام 7:30 بجے نامعلوم شرپسندوں نے لیویز تھانہ لیول کراس چمن پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس میں دو لیویز اہلکاروں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایمبولینسز میں مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے ایف آئی آر درج کر لی، تفتیش جاری ہے۔ زخمیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
    لیویز اہلکار
    1. منصور خان ولد عبدالعلی حوالدار (عمر 34 سال)
    2. راز محمد ولد مہربان خاصیدار (عمر 55 سال)
    عام شہری
    1. سید علی ولد محمد علی ولد کلی حسن تکدار چمن (عمر 30 سال)
    2. ثناء اللہ ولد نذر علی ولد کلی حسن تکدار چمن (عمر 18 سال)
    3. لالہ جان ولد محمد علی ولد کلی حسن تکدار چمن (عمر 40 سال)
    4. محمد اشرف ولد لالہ جان ولد کلی حسن تکدار چمن (عمر 8 سال)

    یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر 2 حملے کیے گئے تھے۔ نوشکی اور پنجگور میں ہوئے حملوں کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گرد جہنم واصل کر دیے تھے

    ادھر بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا ہے جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیا گیا جس کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔ ہلاک دہشت گرد ہوشاب اور پنجگور سمیت حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ تینوں دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

    ہلاک دہشت گردوں کی شناخت سمیر عرف بہادر، کمانڈر الطاف عرف لالک اور کمانڈر پھیلان بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں دہشت گرد حالیہ کارروائیوں سے پہلے بھی بلوچستان بھر میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

  • پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے،4 ملک دشمن جہنم واصل،1 جوان شہید

    پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے،4 ملک دشمن جہنم واصل،1 جوان شہید

    راولپنڈی:پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے،4 ملک دشمن جہنم واصل،1 جوان شہید ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں نے نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پرحملے کئے، جوابی کارروائی میں 4 ملک دشمن جہنم واصل ہوگئے جبکہ 1 جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان میں پنجگوراورنوشکی میں کیمپوں پر حملے کی کوشش کی،نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا جبکہ پنجگور حملے میں ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں دہشتگردوں نے 2 اطراف سے سکیورٹی فورسز کیمپ میں داخلے کی کوشش کی، فورسز کے بروقت ردعمل کی صورت میں دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جس سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    صوبہ بلوچستان کے شہرنوشکی کے بازار اور پنجگور گھوڑا چوک کے قریب دھماکے ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ دھماکوں سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی جاری رہا۔

  • بلوچستان میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

    بلوچستان میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوچکے ہیں‌

    بلوچستان کے شمال مغربی اور ساحلی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی اور اہم شاہراہوں پر آمدورفت متاثر ہوگئی۔

    تیز ہواؤں کے باعث چمن میں کچے مکانات کی دیواریں گرگئیں اور چھتیں اُڑ گئیں۔ قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں تیز ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    تیز ہواؤں کے باعث شاہرگ کے قریب 132 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرگیا جس کے نتیجے میں ضلع ہرنائی میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

    گرد آلود ہواؤں سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

    ادھر بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 2 دھماکوں کی اطلاعات پر ترجمان بلوچستان حکومت بشریٰ رند کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔

    ترجمان بلوچستان حکومت بشریٰ رند کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاحال جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 2 دھماکے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق نوشکی مینگل روڈ پر ہوئے دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق سول ہسپتال نوشکی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

  • بلوچستان:نوشکی دھماکوں سے گونج اٹھا:ایف سی کے گیٹ پردھماکہ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی جاری

    بلوچستان:نوشکی دھماکوں سے گونج اٹھا:ایف سی کے گیٹ پردھماکہ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی جاری

    کوئٹہ:بلوچستان کا شہر نوشکی 2 دھماکوں سے گونج اٹھا:ایف سی کے گیٹ پردھماکہ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی جاری ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جس سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہرنوشکی کے بازار اور پنجگور گھوڑا چوک میں دھماکے ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ دھماکوں سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی جاری ہے۔دھماکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    بلوچستان کا شہر نوشکی 2 دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 2 دھماکے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوشکی مینگل روڈ پر ہوئے دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکوں کے بعد شہر میں شدید فائرنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق سول ہسپتال نوشکی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت بشریٰ رند کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاحال جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

  • چمن ضرورجائیں گے،موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ،مولانا فضل الرحمان

    چمن ضرورجائیں گے،موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ،مولانا فضل الرحمان

    چمن ضرورجائیں گے،موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کوئٹہ پہنچ گئے

    مولانا فضل الرحمٰن کل چمن میں جلسے سے خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے کونے کونے سے لوگ 23 مارچ کو اسلام آباد میں ہونگے،حکومت کی نااہلی اور بھوک پیاس نےعوام کا جینا دو بھر کردیا ہے،ڈپٹی کمشنر چمن کی ذمہ داری ہے کہ وہ تحفظ فراہم کریں، چمن ضرورجائیں گے،موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے،عمران خان بتائیں کہ وہ باہر آکرکس طرح خطرناک ہوں گے عمران خان کا روب اور دبدبہ ختم ہوچکا ،اے این پی اور پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں،اے این پی اور پیپلز پارٹی والے اگر آتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم کسی بھی اپوزیشن کو ٹارگٹ نہیں بنائیں گے،پاکستان میرا گھر اور میری ریاست ہے، میں ایک آزاد مَنش انسان ہوں، امریکہ کا کَٹھ پتلی نہیں ہوں، اگر ناحق کو ناحق کہنا جرم ہے تو یہ جرم ہم بار بار کرتے رہیں گے۔نئے وفاق کے ساتھ صرف بیس مدارس کا الحاق مگر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ساتھ ایک سوجوبیس مدارس کا الحاق ہوا اس سال پچھلے سال کے مقابلے میں چالیس ہزار نئے داخلے ہوئے ان مدارس کو روکنا کسی کے بس کا روگ نہیں یہ اکابر کی برکات ہیں

    قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کا دورہ کوئٹہ و چمن ،پولیس کی جانب سے دہشتگردی سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ داعش مولانا فضل الرحمان کے چمن دورہ کے موقع پر دہشتگردی کی کاروائی کرسکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کوئٹہ اور چمن کا دورہ کریں گے اس حوالے سے تھریٹ الرٹ میں تمام متعلقہ افسران کو سیکیورٹی کے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

    پی ٹی آئی کے ساتھ کے پی میں جو ہوا وہ پورے ملک میں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

  • وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت

    کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صحبت پور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،عوام کے تعاون سے صوبے میں دیرپا امن قائم کریں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے علاقے کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائے۔

    اس سے قبل ڈیرہ اللہ یار کے صحبت پور چوک پر ۔نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے چوک پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے باعث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ دستی بم کے ذریعے کیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے عبدالرشید، محمد علی، وزیر خان، عبدالرسول، شمن، ایاز، انور، فرہاد، سرور، رحمت اللہ، اللہ ڈنہ، پولیس اہلکار مہردل، غلام حیدر، حبیب اللہ اور مجن علی زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بی ڈی ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔

    پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ رکشوں کے ذریعے ہسپتال پہنچایا، زخمیوں کو طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے لاڑکانہ کی ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔