Baaghi TV

Tag: کھرا سچ

  • "باغی ٹی وی”کی10ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیا    بھرکےدلوں کی دھڑکن:مبارکباد،نیک خواہشات کےپیغامات

    "باغی ٹی وی”کی10ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیا بھرکےدلوں کی دھڑکن:مبارکباد،نیک خواہشات کےپیغامات

    لاہور:”باغی ٹی وی”کی آج 10 ویں سالگرہ:پاکستان سمیت دنیابھرمیں‌ لوگوں کے دل کی دھڑکن بن گیا،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی دنیا کے نئے اورابھرتے ہوئے ٹی وی چینل جسے دنیا”باغی ٹی وی ” کے نام سے جانتی ہے کامیابیوں کے ساتھ اپنے قیام کے 10 سال مکمل کرلیئے ہیں‌

    "باغی ٹی وی ” جس کا آغازآج سے ٹھیک 10 سال پہلے لاہورشہر میں ہوا آج دنیا کے کم وبیش 195 ممالک میں دیکھا اورسنا جاتا ہے ، سوشل میڈیا کے اس نئے ٹی وی چینل کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی

    اس چینل نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے

    اس کے ساتھ ساتھ "باغی ٹی وی ” نے معاشرے کی دیگر اہم مسائل کو بھی اجاگر کیااس دوران بہت سی رپورٹس پرسرکاری حکام ، سرکاری اداروں نے کارروائیاں کیں

    اس ٹی وی چینل نے پہلی مرتبہ پچھلے سال رمضان المبارک میں 24 گھنٹے پورا مہینہ لائیو نشریات چلاکرایک ریکارڈ قائم کردیا جوکہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کسی ٹی وی چینل کو یہ اعزاز حاصل نہیں

    باغی ٹی وی کا ہیڈ آفس یا سینٹرل آفس لاہور ڈی ایچ اے میں ہے ،جبکہ کراچی میں باغی ٹی وی کا صوبائی دفتر ہے جہاں سے کراچی سمیت پورے سندھ میں معیاری خبریں اورتجزیے تبصرے فراہم کیے جارہے ہیں‌ اس کے ساتھ ساتھ باغی ٹی وی کے ملک بھرمیں نمائندے ہیں

    باغی ٹی وی کی نشریات اس وقت 4 بین الاقوامی زبانوں میں جاری ہیں ، ان میں قومی زبان اردو،انگلش ، چینی اور پشتوزبان میں نشریات جاری ہیں اور اس بات کا بھی امکان ہےکہ اگلے چند ہفتوں تک ہمسائیہ ممالک میں نشریات پہنچانے کے لیے وہاں کی زبانوں میں بھی نشریات شرو ع ہوجائیں اور زیادہ امکان بھارت کے کونے کونے تک اس چینل کی نشریات کو پہنچانا ہے

    اس کے علاوہ باغی ٹی وی کے چاہنے والوں کا حلقہ پوری دنیا تک پھیلا ہوا ہے ، اگریہ کہا جائے کہ باغی ٹی وی کے دنیا کے تمام براعظموں میں چاہنے والے موجود ہیں‌

    جہاں اس ٹی وی چینل کی کامیابی کا ذکربڑی خوشی سے کیا جارہا ہے وہاں اگر باغی ٹی وی کی رہنمائی کرنے والی اہم شخصیت کا اگرذکرنہ کیا جائے تو ناانصافی ہوگی

    یہ شخصیت ہیں معروف صحافی ، سنیئر تجزیہ نگار،مشرق وسطیٰ ، جنوبی ایشیا اوردفاعی امور کے ماہر مبشرلقمان ہیں ، مبشرلقمان باغی ٹی وی کی سرپرستی فرما رہے ہیں

    اس موقع پر یہ بھی یاد رہےکہ مبشرلقمان نے اس دور میں باغی ٹی وی کے ملازمین کوحوصلے دیئے جب بڑے بڑئے میڈیا ڈان اپنے ملازمین کی تنخواہیں اورمراعات ہڑپ کرچکے تھے

    ان حالات میں مبشرلقمان نے نہ صرف ملازمین کے حوصلے بلند کئے بلکہ ان کو بروقت تنخواہیں اورمراعات دینے کا سلسلہ قائم رکھا جوآج تک جاری وساری ہے

    باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ اس چینل سے معاشرے میں فرقہ واریت کے خاتمے اورباہمی بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے جدوجہد کے انداز میں کوششیں جاری وساری رکھی ہیں‌

    باغی ٹی وی پردست شفقت رکھنے والے سنیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے کبھی بھی اس چینل پرعریانی وفحاشی کوپروموٹ کرنے کی اجازت نہیں دی بلکہ سختی سے اسلامی اور ملی اقدار کی پاسداری کرنے کا حکم دیا جو ان کی دینی شعار سے محبت کا ایک فطری انداز ہے

    باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے جب کرونا وائرس نے چین میں پنجے گاڑنے شروع کیئے تو اس وقت باغی ٹی وی ہی تھا جس نے سب سے پہلے اس خطرے سے آگاہ کیا اوراج تک رہنمائی کا یہ سلسلہ جاری ہے

    ان حالات میں جب کرونا نے دنیا کواپنی لپیٹ میں لے لیا اورنظام زندگی درہم برہم ہوگیا بڑے بڑے ادارے تباہ ہوگئے ، ان حالات میں میڈیا کی دنیا میں بھی بہت زیادہ مشکلات آئیں اوراکثروبشتر میڈیا گروپس میں ایک سقوط سا آگیا تھا لیکن اس مشکل دور میں بھی "باغی ” ٹی وی ہی وہ ایک ایسا منظم ادارہ ہے جس کی مینجمنٹ نے اس مشکل دور میں بھی نہ صرف اپنا وجود برقرار رکھا بلکہ پاکستان بھر میں اپنے نمائندگان کو بھی متحرک رکھا

    اس دوران "باغی ” ٹی وی نے ایک نیا انداز نیا اسٹائل دیا جوپہلے پاکستان میں اس قدر متعارف نہیں تھا ،

    "باغی ” ٹی وی نے اپنے ایڈیٹرز کوورک فرام ہوم کا نیا انداز دیا

    اس نئے انداز میں "باغی ” ٹی وی کے ایڈیٹران کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی اورپھرایسا میکنزم ڈیزائن دیا کہ لاہور میں بیٹھ کرپورے ملک سے ایڈیٹراان اورنمالئندگان کے کام کی لائیو مانیٹرنگ کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کے اس اسٹائل کے بعد اب ایسے کئی ٹی وی چینلز نے بھی یہی اندازاختیارکیا ہے

    باغی ٹی وی کے 10 سال کے مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں‌ اور اس کی دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کے لیے دعاوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

    جہاں اس موقع پر دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات آرہے ہیں وہاں باغی ٹی وی کے سرپرست مبشرلقمان نے بھی چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے اوراس عزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر انداز میں باغی کی خدمات کوپیش کرنے کی کوشش کریں گے اوراپنے قارین کو کبھی مایوس نہیں کریں‌گے

  • عمران خان کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں‌:مریم نوازمیں وزیراعظم بننےکی خصوصیات اورآثارہیں‌:شاہدخاقان

    عمران خان کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں‌:مریم نوازمیں وزیراعظم بننےکی خصوصیات اورآثارہیں‌:شاہدخاقان

    لاہور:عمران خان کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں‌:ہمارے دور میں ملک میں خوشحالی ہی خوشحالی تھی:شاہد خاقان عباسی کی کھرے سچ میں سینئر صحافی مبشرلقمان سے کھری کھری باتیں ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج پی این این پرسینئرصحافی مبشرلقمان کے "کھرےسچ”پروگرام میں اہم سوالات کے جوابات دیئے

     

    https://twitter.com/TeamLucmanML/status/1479143568375783430?t=9pEaTMQgYGhHZ58dvv4G3A&s=19

    سنیئر صحافی کے سوال پرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں بس اس کو چلانے والوں کی اہلیت کی ضرورت ہے جو صرف اور صرف ن لیگ کے پاس ہے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے دور میں ملک میں خوشحالی تھی اور ٹیکسز کا نظام بہترتھا ، تاہم ابھی اس میں اصلاح کی گنجائش تھی مگرنوازشریف کوکرپشن پرسزا مل گئی اور یہ کام نہ ہوسکا

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے اس ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہیں تاکہ منتخب حکومت اس ملک کو بہتر انداز سے چلاسکے ، ایک سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں میں شفاف الیکشن نہیں ہوئے ،ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ ن لیگ نے نوازشریف کواقتدار میں لانے کے لیے اٹھارہویں ترمیم کی حمایت کی تھی ، تاہم مبشرلقمان کے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کو درپیش مسائل ن لیگ کی وجہ سےنہیں بلکہ صوبوں کی نااہلیت کی وجہ سے ہے

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف پاکستان اس وقت تک نہیں آئیں گے جبتک وہ صحت یاب نہیں ہوجاتے یا پارٹی ان کو واپسی کی اجازت نہ دے دے

    شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھاکہ معیشت کے کمزور ہونے سے عالمی مالیاتی اداروں کا دباو بڑھ جاتا ہے اور پھرانکے مطالبات بھی بہت زیادہ ہوجاتےہیں‌

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو توانائی کی کمی کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ایل این جی کی بروقت فراہمی ہے اورانہوں نے قطر سے پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا معاہدہ کیا تھا لیکن موجودہ حکومت یہ بھی نہ کرسکی اور اب اس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہے

    شاہد خاقان عباسی نے نیب پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب ایک خودمختارادارہ نہیں بلکہ یہ جان بوجھ کرن لیگیوں کی کرپشن پرمعاملات کو بڑھا چڑھا کرپیش کررہا ہے ، ان کا کہناتھا کہ نیب آج تک ان کے خلاف کوئی مضبوط کیس نہ لاسکا

    شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ وہ چاہتےہیں‌کہ اس ملک کے معاشی معاملات جلد درست ہوجائیں ، ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ نوازشریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ہونے والی ڈیل اور ڈھیل کی خبریں بے بنیاد تھیں ایسی کوئی ڈیل نہیں ہورہی ہے

    پاکستان میں انتخابات کی صورت میں اگرن لیگ برسراقتدار آتی ہے تو کیا مریم نواز وزیراعظم ہوں گی ، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ یہ پارٹی فیصلہ کرے گی تاہم حتمی فیصلہ نوازشریف ہی کریں گے ،

    شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں چینی کا نایاب ہونا اورپھرمہنگی فروخت ہونا اس حکومت کی ناکامی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تو ہمیشہ یہ چاہتے ہیں کہ حکومتیں اپنی مدت پوری کریں‌ لیکن عمران خان کی حکومت کو پورا ہوتے ہوئےنہیں دیکھ سکتے

  • فیک نیوز,جھوٹےتبصروں اورپیڈتجزیوں کےخاتمےکاوقت:     سمجھیں”کھراسچ”آگیا:پیرسےجمعرات صرفPNNپر

    فیک نیوز,جھوٹےتبصروں اورپیڈتجزیوں کےخاتمےکاوقت: سمجھیں”کھراسچ”آگیا:پیرسےجمعرات صرفPNNپر

    لاہور: فیک نیوز,جھوٹےتبصروں اورپیڈ تجزیوں کےخاتمےکاوقت آگیا:سمجھیں”کھراسچ”آگیا:پیرسےجمعرات صرف پی این این پر،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف ملک میں عوام الناس فیک نیوز اور خودساختہ جھوٹے تبصروں اور تجزیوں سے اس وقت بہت تنگ آچکے ہیں وہاں عوام الناس حقیقت پرمبنی خبروں ،تبصروں اور تجزیوں کے متلاشی بھی ہیں

    پاکستان میں میڈیا کا ایک بڑا نام جسے "پی این این ” کے نام سے لوگ یاد کرتے ہیں‌سنیئر صحافی مبشرلقمان پیرسے جمعرات تک رات دس بج کر پانچ منٹ پراپنے چاہنے والوں‌کے لیے پیش کریں گے "کھرا سچ”

     

    پاکستان کی جانی پہنچانی شخصیت جن کو دنیا ان کے نام سے زیادہ ان کی پہچان یعنی کھرے سچ اور جھوٹ کے خلاف باغی کے طور جانتی ہے ایک بار پھر اپنے چاہنے والوں کے مطالبے پر بڑی سکرین پرآرہے ہیں ، یہ وہ شخصیت ہے جن کے پاکستان اور دنیا بھر میں چاہنے والوں کی تعداد آدھے کروڑ سے زیادہ لوگ شامل ہیں

    یہ جانی پہچانی شخصیت جن کو دنیا مبشرلقمان کے نام سے جانتی ہے اور ان کے تعارف کی ایک وجہ ملک میں سچی ، حقیقت پر مبنی صحافت ہےیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عوام الناس کی شدید خواہش پر فیک نیوز ، جھوٹے تبصروں اورتجزیوں کے خاتمے کےلیے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق مبشرلقمان کی ٹیم کی طرف سے ایک بڑی سکرین پرنمودارہونے کے حوالے سے باقاعدہ ایک پیغام بھی جاری کیا ہے

    یاد رہےکہ اس سے پہلے مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پران خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ واقعی پھر سے عوام الناس کی خدمت میں‌ حق ، سچ اور معیاری خبروں ، تجزیوں اور تبصروں کے ساتھ بڑی سکرین پراُتر رہے ہیں‌

     

    آج ان کی ٹیم کی طرف سے خوشخبری دیتے ہوئے اس پیر سے جمعرات تک رات دس بج کرپانچ منٹ پرسکرین پرآنے کا اعلان کیا ہے

    مبشرلقمان اپنے معروف برانڈ "کھراسچ "کے پلیٹ فارم سے بہت جلد پاکستان کی "دنیا”میں فیک نیوز سے پاک حقیقی خبروں ، تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ نمودار ہورہےہیں‌

  • فیک نیوز,جھوٹےتبصروں اورپیڈ تجزیوں کےخاتمےکاوقت آگیا:سمجھیں”کھراسچ”آگیا:لوگوں کی اُمید کاپیغام آگیا

    فیک نیوز,جھوٹےتبصروں اورپیڈ تجزیوں کےخاتمےکاوقت آگیا:سمجھیں”کھراسچ”آگیا:لوگوں کی اُمید کاپیغام آگیا

    لاہور:فیک نیوز،جھوٹے تبصروں اورپیڈ تجزیوں کے خاتمے کا وقت آگیا:سمجھیں”کھرا سچ "آگیا:لوگوں کی اُمید کا پیغام آگیا،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف ملک میں عوام الناس فیک نیوز اور خودساختہ جھوٹے تبصروں اور تجزیوں سے اس وقت بہت تنگ آچکے ہیں وہاں عوام الناس حقیقت پرمبنی خبروں ،تبصروں اور تجزیوں کے متلاشی بھی ہیں

    ان حالات کے پیش نظر پاکستان کی جانی پہنچانی شخصیت جن کو دنیا ان کے نام سے زیادہ ان کی پہچان یعنی کھرے سچ اور جھوٹ کے خلاف باغی کے طور جانتی ہے ایک بار پھر اپنے چاہنے والوں کے مطالبے پر بڑی سکرین پرآرہے ہیں ،مصدقہ ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ وہ شخصیت ہے جن کے پاکستان اور دنیا بھر میں چاہنے والوں کی تعداد آدھے کروڑ سے زیادہ لوگ شامل ہیں

     

    یہ جانی پہچانی شخصیت جن کو دنیا مبشرلقمان کے نام سے جانتی ہے اور ان کے تعارف کی ایک وجہ ملک میں سچی ، حقیقت پر مبنی صحافت ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عوام الناس کی شدید خواہش پر فیک نیوز ، جھوٹے تبصروں اورتجزیوں کے خاتمے کےلیے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جب سنیئر صحافی تجزیہ نگار مبشرلقمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بڑی سکرین پرنمودارہونے کے حوالے سے باقاعدہ ایک پیغام بھی جاری کیا ہے

    مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پران خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی پھر سے عوام الناس کی خدمت میں‌ حق ، سچ اور معیاری خبروں ، تجزیوں اور تبصروں کے ساتھ بڑی سکرین پراُتر رہے ہیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنے معروف برانڈ "کھراسچ "کے پلیٹ فارم سے بہت جلد پاکستان کی "دنیا”میں فیک نیوز سے پاک حقیقی خبروں ، تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ نمودار ہورہےہیں‌