Baaghi TV

Tag: کھیل

  • عماد وسیم سےعلیحدگی کیوں ہوئی؟ثانیہ اشفاق نے اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا

    عماد وسیم سےعلیحدگی کیوں ہوئی؟ثانیہ اشفاق نے اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا

    ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم سے اختلافات کی اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا-

    ثانیہ اشفاق نے کہا ہے کہ معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ان کے درمیان آئی، جو عماد وسیم کے ساتھ ازدواجی تعلق کی خواہشمند تھی،اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے اورجو لوگ دھمکی دے رہے ہیں کہ یہ دستاویزات پبلک نہ ہوں ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

    ثانیہ اشفاق نے کہا کہ وہ بدلے کے لئے نہیں بلکہ اپنے اور بچوں کے مستقبل کے لیے سچ بول رہی ہیں اورہراس خاتون کے لئے آواز بلند کر رہی ہیں جس کو خاموش کیا جاتا ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ عماد وسیم کے خلاف طلاق کا کیس دائر کردیا گیا ہے،میرا گھر اجاڑا گیا، میرے بچے اپنے والد سے محروم ہوئے اور پانچ سال کے بچے کو اب تک والد نے تھامنے سے انکارکیا ہے۔

    نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

    ثانیہ نے کہا کہ شادی میں کچھ مشکلات رہیں، مگررشتے کو قائم رکھنے کیلئے بطور بیوی اور ماں وہ پوری کوشش کرتی رہیں، بچوں کے مستقبل اورگھرکے وقار کی خاطر انہوں نے ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا اب خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عماد وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے طلاق کی تصدیق کر دی ہے،سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عماد وسیم نے کہا کہ طویل غور و فکر کے بعد اور گزشتہ چند برسوں کے دوران پیدا ہونے والے ایسے اختلافات جن کا کوئی حل ممکن نہ ہو سکا، انہوں نے قانونی طور پر طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

    وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انتہائی ذاتی نوعیت کا ہے، اس لیے وہ عوام، مداحوں اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے انہوں نے واضح طور پر اپیل کی کہ جوڑے کی پرانی تصاویر کو شیئر کرنے یا استعمال کرنے سے گریز کیا جائے اور آئندہ ان کی سابقہ اہلیہ کو ان کی شریکِ حیات کے طور پر حوالہ نہ دیا جائے۔

    قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی کسی بھی قسم کی گمراہ کن یا من گھڑت کہانیوں پر یقین نہ کیا جائے۔ ان کے مطابق اگر کسی نے اس ذاتی معاملے کو غلط رنگ دینے، کردار کشی کرنے یا غیر متعلقہ افراد کو اس میں گھسیٹنے کی کوشش کی تو وہ قانون کے مطابق اس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    سعودی عرب سے مزید 13 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بے دخل

    عماد وسیم نے اپنے بچوں کے حوالے سے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدستور ان کے والد ہیں اور رہیں گے، اور ان کی پرورش، دیکھ بھال اور ذمہ داری مکمل طور پر اور بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    آخر میں عماد وسیم نے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے فیصلے کو سمجھیں، ان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور غیر ضروری بحث و قیاس آرائی سے اجتناب کریں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام اس ذاتی معاملے کو سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ لیں گے۔

    لاہور میں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ صرف ٹریلر تھا، معاون خصوصی

  • عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے راہیں جدا  کر لیں

    عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے راہیں جدا کر لیں

    قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔

    عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طویل غور و فکر اور مسلسل اختلافات کی وجہ سے انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، متعدد مسائل گزشتہ سالوں سے حل نہیں ہو سکے،عماد وسیم نے مداحوں اور عوام سے درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے، پرانی تصاویر کو استعمال نہ کیا جائے اور ثانیہ اشفاق کو اب ان کی اہلیہ نہ کہا جائے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ ذاتی معاملات پر منفی تبصرہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کریں گے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 3 بچے ہیں،جولائی 2025 میں عماد وسیم کی مبینہ طور پر نائلہ نامی لڑکی کے ساتھ دوستی کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں،عماد وسیم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے نظر آ ئے صارفین کا دعویٰ تھا کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہی ہیں، تاہم ویڈیو میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں تھا-

    جبکہ انہیں دنوں ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے زایان کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور انہوں نے لکھا کہ میں نے تمہیں نو ماہ تک اپنے وجود کا حصہ بنائے رکھا، اب اللہ سے دعا ہے کہ وہ مجھے مستقبل کے سفر کے لیے مزید ہمت دے، زایان۔”

    انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محسن نقوی

    اس جذباتی پیغام میں عماد وسیم کا کوئی ذکر نہ ہونے پر لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ ممکنہ طور پر دونوں کے درمیان راہیں جدا ہو چکی ہیں،عماد وسیم اور نائلہ راجا کے درمیان قربت کے حوالے سے متعدد افواہیں سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں-

  • انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محسن نقوی

    انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محسن نقوی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کی جائے گی تاکہ فرنچائز کے مستقبل سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ رواں سال ملتان سلطانز کو پی سی بی خود آپریٹ کرے گا جبکہ فرنچائز کے ہیڈ کے نام کا اعلان آئندہ 8 سے 10 دن میں کر دیا جائے گاپاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کی جائے گی تاکہ فرنچائز کے مستقبل سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

    یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،محسن نقوی

    محسن نقوی کے مطابق پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے 10 پارٹیوں نے بڈنگ کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ 8 جنوری کو دو نئی ٹیموں کو فروخت کیا جائے گاعلی ترین اگر چاہیں تو پی ایس ایل کی نئی ٹیم خرید سکتے ہیں چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ جب نئی ٹیموں کے مالکان سامنے آ جائیں گے تب لیگ کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    محسن نقوی نے کہاکہ جنوری پی سی بی کے لیے اہم مہینہ ہے، اور توقع ہے کہ ٹیمیں اچھی فروخت ہوں گی، نیوز چینلز سے درخواست کریں گے کہ وہ اس کھیل کے ایونٹس کی مکمل کوریج کریں۔ پاکستان کرکٹ اکیڈمی کو ریجن کی بہترین اکیڈمی بنانے کا ہدف ہے اور پاکستان شاہینز کو بھی مضبوط بنایا جائے گا،ریڈ بال ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ابھی باقی ہے اور ٹیم اس پر کام کر رہی ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے جو لیگ کیلئے فعال کردار ادا کریں گے،پی ایس ایل کو 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے شروع کرنے کی تجویز ہے، اور تمام فرنچائزز کی رضامندی کی صورت میں یہی تاریخ فائنل کی جائے گی۔

    کابل، طالبان انٹیلی جنس چیف کے معاون دھماکے میں ہلاک

    چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کی بین الاقوامی کرکٹ کیلئے تیار کیا جا سکے کھلاڑیوں کے میڈیکل معاملات کیلئے بیرون ملک سے ڈاکٹر بلائے گئے ہیں، جبکہ انڈر 19 کرکٹرز کو پی سی بی خود سپورٹ کرے گا اور انہیں وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

    محسن نقوی نے بھارت کے ساتھ ہونے والے کسی بھی مقابلے سے متعلق واضح کیا کہ سب کچھ برابری کی سطح پر ہوگااگر بھارتی ٹیم ہاتھ ملانے سے گریز کرتی ہے تو پاکستان کی طرف سے بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں،ھارتی انڈر 19 ٹیم کے رویے پر آئی سی سی سے رابطہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے آئی سی سی کو خط لکھا جا رہا ہے۔

  • پی ایس ایل کی2نئی ٹیموں کی  بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل

    پی ایس ایل کی2نئی ٹیموں کی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو نئی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیمیں بیچنے کیلئے ٹیکنیکل ایویلیوایشن مکمل کرلی ہے۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق دو نئی فرنچائزز کے لیے دی گئی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل ہوگیا ہے،پی سی بی کو دنیا بھر سے دو نئی ٹیموں کے لیے 12 بولیاں موصول ہوئیں اورپی سی بی کی بولی کمیٹی نے جانچ پڑتال کے بعد 10 کو اہل قرار دے دیا،تکنیکی معیار پر پورا اترنے والی 10 پارٹیاں نیلامی کے مرحلے میں شامل ہوں گی ،دو نئی ٹیموں کی نیلامی8 جنوری 2026 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے نام منتخب کر سکیں گےپی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے اہل بولی دہندگان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی خوش آئند ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل کی توسیع ایک اہم سنگ میل کی جانب بڑھ رہی ہے،ٹیموں کی نیلامی کے بارے میں مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

    جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی 2 ایئرہوسٹس کے درمیان ہاتھا پائی

    پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں کمیشننگ پریڈ، ملکی و غیر ملکی کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ

    سپہ سالار کی پیشانی پر اقتدار کا غرور نہیں بلکہ ذمہ داری کا نور

  • بھارت کیجانب سے کھیلنے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی  کھلاڑی پر پابندی عائد

    بھارت کیجانب سے کھیلنے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کھلاڑی پر پابندی عائد

    لاہور: پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری شافع حسین نے عبیداللہ راجپوت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    چوہدری شافع حسین نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں منظوری کے بعد کیا گیا، عبیداللہ راجپوت پابندی کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں اوران کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

    چیئرمین نے مزید واضح کیا کہ کسی بھی کھلاڑی کو بغیر این او سی کے بیرون ملک کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی، 2026 میں پاکستان کبڈی فیڈریشن قومی اور بین الاقوامی سطح پر 13 ایونٹس کا انعقاد کرے گی ، خواتین کبڈی کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کی کبڈی ٹیموں کو انڈورکبڈی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی دعوت دی جائے گی۔

    پاکستان کا 5 سال میں ملائیشیا کو حلال گوشت کی 52 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف

    چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن ہر سطح پر کھیل کے معیار کو بہتر بنانے اور کبڈی کے فروغ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، تاکہ ملک کی نمائندگی بین الاقوامی میدان میں بھی مضبوط ہو۔

    پاکستان بار کونسل نے پنجاب پراپرٹی ایکٹ مسترد کر دیا

  • آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔

    بالرزمیں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر آگئے، مچل اسٹارک کا تیسرا اور نعمان علی کا چوتھا نمبر ہے۔

    جبکہ بیٹنگ میں انگلینڈ کے جوئے روٹ پہلے نمبر پر ہیں،انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ پر ٹریوس ہیڈ اور ایلکس کیری کی ترقی ہوگئی ، ٹیسٹ بیٹرز میں آسٹریلوی ٹریوس ہیڈ 4 درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پرپہنچ گئے ۔

    دوسری جانب ایلکس کیری ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں،وہ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں ، پاکستان کے سعود شکیل دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

    پاکستان کو سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی مل گئی

    آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز الیکس کیری ممکنہ طور پر ایڈم گلکرسٹ کا 24 سال پرانا ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں ایشز ٹیسٹ کرکٹ میں الیکس کیری کو ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز والے وکٹ کیپر بلے باز کا اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے مزید 128 رنز درکار ہیں۔

    کیری نے اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں بہت شاندار بیٹنگ کی ہے اور 15 اننگز میں 743 رنز اسکور کیے ہیں جس میں دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں،جاری ایشز سیریز میں بھی کیری نے اپنی کارگردگی برقرار رکھی ہوئی ہے جہاں انہوں نے چار اننگز میں 267 رنز بنائے ہیں اور ان میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے ان کو بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

    حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    گلکرسٹ نے 2001 میں یہ ریکارڈ 870 رنز بنا کر قائم کیا تھا جس میں تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل تھیں،اب ایشز ٹیسٹ سیریز کے چوتھے مقابلے کے آغاز سے پہلے کیری صرف 128 رنز کے فرق سے پیچھے ہیں اور اگر وہ یہ کارنامہ انجام دیتے ہیں تو وہ آسٹریلیا کے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز بن جائیں گے۔

    آسٹریلیا نے اس سیریز میں 3-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر رکھی ہے اور آخری دونوں ٹیسٹ میچز میلبورن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔

    روس کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

  • پاکستان کو  سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی مل گئی

    پاکستان کو سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی مل گئی

    سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس اہم پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اگست 2026 میں اس بین الاقوامی فٹبال ایونٹ کی میزبانی کرے گا، جو ملک میں فٹبال کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ کا پاکستان میں انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایک بڑی کامیابی ہے یہ ایونٹ نہ صرف پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی فٹبال کھیلنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

    حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    ذرائع کے مطابق سیف انڈر 17 بوائز فٹبال چیمپئن شپ میں مختلف ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے متوقع ہیں اس ایونٹ کے دوران ملک بھر میں فٹبال شائقین کو اعلیٰ معیار کے میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حکام نے بھی اس کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے تمام انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق کیے جائیں گے اس ایونٹ سے پاکستان میں فٹبال کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں مدد ملے گی۔

    تحریک تحفظ آئین پاکستان نےحکومت سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی

    ماہرین کے مطابق سیف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج مزید بہتر ہوگا۔

  • ارشد ندیم کے لیے بڑا اعزاز

    ارشد ندیم کے لیے بڑا اعزاز

    اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں ایوارڈ دیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رائل فیملی دبئی نے ارشد ندیم کو ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے لئے مدعو کرلیا،ارشد ندیم ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں شرکت کرنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہوں گے،ارشد ندیم ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں شیخ راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس ایوارڈ وصول کریں گے۔

    ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں فٹبالر رونالڈو،ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز اور نویک جوکوچ، فائٹر خبیب سمیت دیگر کھلاڑی شرکت کریں گے،ورلڈ اسپورٹس سمٹ 29 اور 30 دسمبر تک دبئی میں جاری رہے گا۔

    چھٹی کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

    ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

  • پی ایس ایل: 2 نئی ٹیموں کیلئے دنیا بھر سے  12 پارٹیوں کی بڈنگ

    پی ایس ایل: 2 نئی ٹیموں کیلئے دنیا بھر سے 12 پارٹیوں کی بڈنگ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل کے لیے 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کرا دی ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق مقررہ تاریخ کے اندر 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کروائیں۔ یہ بڈرز دنیا کے پانچ براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان شامل ہیں، جو پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت اور کشش کا واضح ثبوت ہے۔

    اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پربند،نوٹم جاری

    پریس ریلیز کے مطابق بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا یہ مرحلہ 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اس عمل کو شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ پاکستان سپر لیگ کی مزید توسیع اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    روس: ایک اور دھماکے میں دو پولیس افسران سمیت 3 افراد ہلاک

  • رونالڈو نے سعودی عرب میں 2 لگژری ولاز خرید لیے

    رونالڈو نے سعودی عرب میں 2 لگژری ولاز خرید لیے

    فٹبال کے نامور کھلاڑی اور سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں 2 لگژری ولاز خرید لیے،جبکہ رواں سال رونالڈو نے ہمیشہ کیلئے سعودی عرب میں رہنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو نے اکتوبر میں دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھارونالڈو کی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جو پاکستان کرنسی میں تقریباً 3 کھرب 93 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے دنیا کا پہلا کھرب پتی فٹبالر بننے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا نے سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع 2 لگژری ولاز خرید لیے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ ولاز نُجوما میں واقع ہیں، جو سعودی عرب کی مین لینڈ سے تقریباً 26 کلومیٹر دور ہے اور یہاں تک رسائی صرف چارٹرڈ کشتی یا جہاز کے ذریعے ممکن ہے، جس کی وجہ سے یہ علاقہ انتہائی نجی اور پُرسکون سمجھا جاتا ہے،رونالڈو اور جارجینا نے 2 ولاز خرید ے ہیں، جن میں ایک 3 بیڈ رومز پر مشتمل ہے جو پورے خاندان کے استعمال کے لیے ہوگا، جبکہ دوسرا 2 بیڈ رومز کا ولا نجی اور مختصر قیام کے لیے خریدا گیا ہے۔

    sa

    رپورٹ کے مطابق ان لگژری ولاز کی ابتدائی قیمت 1 کروڑ 55 لاکھ سعودی ریال بتائی جا رہی ہے، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ رونالڈو نے اپنے دونوں ولاز کے لیے مجموعی طور پر کتنی رقم ادا کی، اس لگژری ریزورٹ میں صرف 19 نجی ولاز موجود ہیں، جو عالمی معیار کے ڈیزائن، خصوصی سروسز اور قدرتی ماحول کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

    villa

    ولاز خریدنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ جب ہم پہلی بار یہاں آئے تو جارجینا اور میں نے فوراً اس جزیرے اور اس کی قدرتی خوبصورتی سے ایک خاص تعلق محسوس کیا، یہ ایسی جگہ ہے جہاں ہمیں سکون ملتا ہے، اب یہاں ہمارا اپنا گھر ہے، تو ہم جب چاہیں اطمینان کے ساتھ خاندان کے ساتھ معیاری وقت گزار سکتے ہیں۔