Baaghi TV

Tag: کھیل

  • ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے دفاعی چیمپین  ایران کو شکست دیدی

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے دفاعی چیمپین ایران کو شکست دیدی

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپین ایران کو شکست دے دی۔

    تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں ایران کو 1-3 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی ہے جمعرات کو ہونیوالے کراس اوور راؤنڈ میں گروپ ایف کے میچ میں پاکستان نے ایران کو ہرایا، ایران کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 25-23، 25-19، 22-25 اور 31-29 رہا جب کہ چوتھے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ رہا اور 5 مرتبہ میچ پوائنٹ برابر ہوا پ اکستان کی جانب سے فیضان اللہ، محمد عرفان ، محمد جنید اور ساران بیگ نے نمایاں کھیل پیش کیا فیضان اللہ نے 21 اٹیک پوائنٹس سمیت 23 پوائنٹس حاصل کیے، عرفان نے 16 پوائنٹس بنائے ۔

    چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    میچ میں مجموعی طور پر پاکستان نے ایران پر اٹیک پوائنٹس میں 51-44 اور بلاک پوائنٹس میں 15-11 سے سبقت رکھی جبکہ سروس پوائنٹس میں ایران بہتر رہا ،پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے ٹاپ فور میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت یا جاپان سے ہوگا،قبل ازیں، چیمپیئن شپ میں پاکستان انڈر 16 والی بال ٹیم نے گروپ ڈی میں کوریا اور سعودی عرب کو شکست دینے کے بعد چائینیز تائپے کو بھی مات دی تھی،پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے گروپ چیمپیئن کی حیثیت سے کوارٹر لیگ میں جگہ بنائی تھی۔

    چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہباز شریف

  • قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا،کھلاڑی سخت ناراض

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ حل نہ ہوسکا،کھلاڑی سخت ناراض

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ تاحال حل نہ ہو سکا۔

    ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رویے سے سخت ناخوش ہیں اور پی ایچ ایف کے رویے پر گفتگو کرنے لگے ہیں،کپتان اور کھلاڑی مستقبل سے پریشان ہو کر اپنا لائحہ عمل تیار کرنے لگے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق نیشنز ہاکی کپ 2025 اور تین ٹریننگ کیمپس کی ڈیلی الاؤنسز ابھی تک ادا نہیں کیے گئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہر کھلاڑی کو تقریباً 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنا ہے کئی کھلاڑیوں کو 2023 اور 2024 کے درمیان ہونے والے 4 سے 5 ٹورز کی ڈیلیز بھی ابھی تک ادا نہیں ہوئیں۔

    قومی ایئر لائن کی تباہی کا مجرم عمران خان بھی ہے،خواجہ آصف

    ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو بعض ٹورز اور کیمپس کا خرچ اپنی جیب سے برداشت کرنا پڑا، ایشین گیمز، فائیو سائیڈ ورلڈ کپ اور ایشین چیمپئنز ٹرافی کی ادائیگیاں بھی باقی ہیں کئی کھلاڑیوں کو تمام واجبات ملا کر 25 لاکھ روپے تک کی ادائیگیاں کرنی ہیں، بعض ادائیگیاں سابق فیڈریشن کے دور کی ہیں، جو تاحال کلیئر نہیں کی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق موجودہ فیڈریشن کو نیشنز ہاکی کپ اور تین کیمپس کی رقم ادا کرنی ہے، معاوضے نہ ملنے پر کھلاڑی ذہنی دباؤ اور مالی پریشانی کا شکار ہیں واجبات کی ادائیگی کے سوال پر کھلاڑیوں کو فیڈریشن کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا جا رہا۔

    قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ،کوکین اسکینڈل میں ملوث سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر

    کھلاڑیوں نے آپس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن نے ہمیشہ غلط بیانی کی اور دھوکے میں رکھا، اب ہمیں جواب دینا بھی چھوڑ دیا گیا ہے جو کہ غلط ہے ہمیں ایسا بندہ تلاش کرنا ہے جو ہمیں جواب دے اور ہماری بات سنے، ہمیں ہمیشہ ڈیلیز کی یقین دہانی کرائی گئی ہے لیکن اس پر کوئی عمل در آمد نہیں ہوا۔

    دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کھلاڑیوں کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرانے کے لیے سامنے آنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں جو سب کے سامنے لاؤں گا۔

    عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے،علیمہ خان کا دعویٰ

  • قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ،کوکین اسکینڈل میں ملوث سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر

    قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ،کوکین اسکینڈل میں ملوث سزا یافتہ سابق آسٹریلوی کرکٹر

    کوکین اسکینڈل میں ملوث پائے گئے سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل نے بالآخر خاموشی توڑ دی-

    کوکین کی سپلائی کے جرم میں سزا یافتہ اسٹیورٹ میک گل نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ قانونی جنگ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے ، مجھے کوئی کام نہیں مل رہا اور اسکینڈل کے بچو ں پر پڑنے والے اثر سے فکر مند ہوں مجھے کام تلاش کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے، میں بڑا خوش قسمت ہوں کہ ڈپریشن میرے لیے کوئی بڑی چیز نہیں لیکن میری فکر میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے لوگ جو باتیں کرتے ہیں وہ ایک طرف، مگر میری سب سے بڑی فکر یہ ہے کہ میرے بچے کیا محسوس کر رہے ہیں-

    اسٹیورٹ کا کہنا تھا کہ مجھے فکر مندی ہوتی ہے اور میں اپنی فکر مندی کو نہیں چھپاؤں گا، لوگ بہت باتیں کرتے ہیں، میں جانتا ہوں کہ مجھے اپنے مستقبل کی فکر ہے، مجھے بچوں کی فکر رہتی ہے، انہیں سوشل میڈیا دیکھنا پڑتا ہے جسے میں نظر انداز کرتا ہوں مگر وہ نہیں کرسکتے میں اپنے بچوں کی فلاح و بہبود کی فکر میں ہوں، کیونکہ ان کی دنیا بہت مختلف ہے۔‘

    عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے،علیمہ خان کا دعویٰ

    واضح رہے کہ اسٹیورٹ میک گل کو مئی میں عدالت نے سزا سنائی تھی ، انہیں سزا کے دوران کمیونٹی ورک کرنا ہےکوکین اسپلائی اسکینڈ ل 2021 میں سامنے آیا تھا ، اسکینڈل میں ان کے بہنوئی بھی ملوث تھے۔

    کرکٹ اور فٹبال کے میدانوں کی نیلامی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم آ گیا

  • اولمپکس2028:کرکٹ میچز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

    اولمپکس2028:کرکٹ میچز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کا اعلان کیا ہے-

    اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کرکٹ کی طویل عرصے بعد واپسی کا اعلان باضابطہ مقابلے کے شیڈول کے ساتھ کیا گیاکرکٹ میچز 12 جولائی سے شروع ہوں گے، جبکہ 20 اور 29 جولائی کو میڈل میچز کھیلے جائیں گےلاس اینجلز میں 2028 میں 14 اور 21 جولائی کو کوئی میچ نہیں ہوگا، زیادہ تر دنوں میں ایک دن میں 2 میچ ہوں گے، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے اور شام 6:30 بجے شروع ہوں گے، میڈل میچز کے لیے بھی یہی اوقات ہوں گے۔

    جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کون؟

    مردوں اور خواتین کے ہر ٹورنامنٹ میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ مقرر کیا گیا، جس کے لیے مرد و خواتین کے لیے 90، 90 کوٹے رکھے گئے ہیں تمام میچز لاس اینجلس سے تقریباً 50 کلومیٹر دور پومونا میں فیئر گراؤنڈز پر خصوصی طور پر بنائے گئے عارضی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

    سی ڈبلیو آئی کے چیف ایگزیکٹو کرس ڈیرنگ نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے انفرادی ممالک کی شاندار اولمپک تاریخ کو اس گفتگو میں شامل کیا جائے، ہمارے ممالک نے ہمیشہ انفرادی جھنڈے کے ساتھ اولمپکس میں سونے کے تمغے جیتے ہیں۔ اب جب کہ کرکٹ شامل ہو چکی ہے تو ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارے کرکٹرز تاریخ سے باہر نہ ہوں، ہم تعاون کرنے کو تیار ہیں، ہم مقابلہ کرنے کو تیار ہیں لیکن سب سے بڑھ کر ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں۔

    پی پی پی اور جے یو آئی کا ایک پلیٹ فارم سے سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق

    واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ کو آخری مرتبہ پیرس اولمپکس 1900 میں شامل کیا گیا تھا، جس میں برطانیہ اور میزبان فرانس کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا جہاں برطانیہ نے کامیابی سمیٹی تھی،اکتوبر 2023 میں اعلان کیا گیا تھا کہ لاس اینجلس گیمز 2028 کے اعلیٰ عہدیداروں نے مردوں اور خواتین کی ٹی20 کرکٹ کی 6 ٹیموں کا ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز دی ہے، جس میں میزبان کے طور پر امریکا بھی اپنی ٹیم شامل کرے گا۔

  • جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ  کون؟

    جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کون؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا-

    آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تاریخی فائنل میں ایڈم مارکرم نے میچ کی دوسری اننگز میں 136 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر پروٹیز کو تاریخی فتح دلائی۔

    ایڈن مارکرم نے نہ صرف بلے بازی میں بلکہ گیند بازی میں بھی اہم کردار نبھایا تھا، انہوں نے اپنے آف اسپن سے اسٹیو اسمتھ کی قیمتی وکٹ حاصل کی اور بعد میں جوش ہیزل ووڈ کو بھی آؤٹ کیا جبکہ اس ماہ کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں ایڈن مارکرم کے ساتھ ان کے ہم وطن کگیسو ربادا اور سری لنکا کے اسٹار بلے باز پاتھم نسانکا بھی شامل تھے۔

    ایران نے جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کی وجہ بتا دی

    دوسری جانب، ویسٹ انڈیز کی اسٹار آل راؤنڈر ہیلی میتھیوز نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا ٹائٹل جیت لیامیتھیوز کو یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر دیا گیا، جہاں وہ سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں اور ویسٹ انڈیز کو 1-2 سے فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

    پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ‎ٹریڈ ڈائیلاگ میکانزم کے معاہدے پر باضابطہ دستخط

  • انڈر18 ہاکی ایشیا کپ :پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    انڈر18 ہاکی ایشیا کپ :پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،پاکستان نے ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔

    چین کے شہر ڈازھو میں جاری انڈر18 ہاکی ایشیاء کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کا تین، تین گول سے برابر رہا، ملائشیا نے دو اور پاکستان نے ایک پنالٹی شوٹ ضائع کی، انڈر۔18 ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور جاپان کے درمیان اتوار کو ہوگا-

    گروپ کے آخری میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان چین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے زیر کر کے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اس سے قبل ٹیم نے بنگلہ دیش، سری لنکا اور ہانگ کانگ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی ، دوسرا سیمی فائنل جاپان اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

    شاداب خان کے کندھے کا کامیاب آپریشن، جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل

    قومی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی انگلینڈ میں کندھے کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔

    آل راؤنڈر شاداب خان کو گزشتہ کئی دنوں سے دائیں کندھے میں تکلیف کا سامنا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے کرکٹر کو سرجری کروانے کا مشورہ دیا تھانائب کپتان کی لندن میں سرجری ہوئی، شاداب خان نے ایکس پر لکھا کہ الحمداللہ آپریشن کامیاب رہا، بحالی اور ری ہیب کا مرحلہ اب شروع ہوگا، فینز سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

    https://x.com/76Shadabkhan/status/1941432294558011848

    واضح رہے کہ کرکٹر شاداب خان کو سرجری سے بحالی کے لیے 6 سے 12 ہفتے درکار ہوں گے، اس دوران آل راؤنڈر دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ایشیا کپ 2025 میں بھی ان کی شرکت ری ہیب سے مشروط ہوگی۔

    مشکل میں ساتھ دینے والی پیپلزپارٹی کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے،اسحاق ڈار

    وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

    ترکیہ : ریپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مزید 3 میئرز گرفتار

  • فٹبالر ڈیاگو  بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک

    فٹبالر ڈیاگو بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک

    لیورپول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو جوتا بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

    اسپینش میڈیا کے مطابق 28 سالہ فٹبالر کی گاڑی جمعرات کی صبح شمالی اسپین کے شہر زمورا میں حادثے کا شکار ہوئی، ڈیاگو کے بھائی آندرے سوا بھی حادثے میں ہلاک ہو گئے، آندرے سوا پرتگال میں سیکنڈ ڈویژن لیگ کھیلتے تھے ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال کی ٹیم میں شامل تھے،انہوں نے اس سال لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیاگو نے گزشتہ ہفتے ہی اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی۔

    جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقی ایئر چیف کی ملاقات

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

    پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدے کیے وہ نبھا رہی ہے،شرجیل میمن

  • پاکستان کے 6 کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستان کے 6 کھلاڑی ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    کوریا میں جاری ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے چھ کھلاڑی مختلف ایج گروپ کیٹیگریز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    گمچیون میں ایونٹ کے دوسرے روز پری کوارٹر فائنل مقابلے کھیلے گئے جس میں پاکستان کے پلیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا مختلف کیٹیگریز میں پاکستان کے 9 کھلاڑی ایکشن میں تھے جس میں سے 6 نے کامیابیاں حاصل کیں بوائز انڈر-19 کیٹیگری میں عبداللہ نواز نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے بھارتی حریف کو تاونیت سنگھ منڈرا کو3-0 سے شکست دی، تاہم اسی کیٹیگری میں انس علی اور محمد عمیر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    انڈر-15 بوائز کیٹیگری میں نعمان خان نے ملایشیا کے محمد عفوات زولفیکی کو شکست دی،نعمان اور احمد ریان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے اپنے اپنے میچ جیت کر ٹورنامنٹ کے آخری 8 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی، انڈر-13 کیٹیگری میں سہیل عدنان نے بھی کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    بھارتی اداکارہ شیفالی کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل

    گرلز کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی قابلِ فخر رہی، انڈر-15 میں سحرش علی جبکہ انڈر-13 میں ماہ نور علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی،تاہم ماہ نور اور سحرش کی بڑی بہن مہوش کو گرلز انڈر 17 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا مہوش علی کو پری کوارٹر فائنل میں چونگ ہی لنگ نے شکست دی۔

    پاکستان سکواش فیڈریشن نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کھلاڑی فائنل تک رسائی حاصل کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔

    خوبصورتی کے لئے وٹامن ڈرپس کا استعمال کتنا نقصان دہ،مشی خان کی ویڈیو وائرل

  • بھارت پاکستان ہاکی کو ایونٹس سے محروم کرنے کیلئےسرگرم

    ہاکی ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو شرکت سے محروم کرنے کے لیے بھارت سرگرم ہوگیا۔

    بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ان ایونٹس میں مدعو کرنے کو حکومتی اجازت سے مشروط کرنے کی چال چل دی ایشیا کپ 28 اگست سے راج گیربیار میں کھیلاجانا ہے جو کہ ہاکی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے اس کی فاتح ٹیم اگلے برس ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت کو ایشیا کپ کی میزبانی سونپ رکھی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن کی یہ کوشش ہے کہ پاکستان کی جگہ کسی اور ٹیم کو مدعو کرلیا جائے یا پھر ایک ٹیم کم کرکے ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا جائے پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام نے یہ موقف اپنا رکھا ہے کہ ہم بھی حکومتی این او سی ملنے پر ہی ایشیا کپ کھیلنے جائیں گے۔

    ہم پی ٹی وی میں نئے معیارات قائم کریں گے ، عطا تارڑ

    ہاکی ماہرین نے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی سے اپیل کی ہے کہ وہ کرکٹ کی طرح ہاکی معاملات میں بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں، پاکستان کو اس وقت کھیلوں کے میدان میں بھی جامع اور موثرسفارت کاری کی ضرورت ہے چین اور دوسرے ممالک کوساتھ مل کر ایشین ہاکی فیڈریشن سے یہ مطالبہ کیا جاسکتا ہے کہ بھارت میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہاکی ایشیا کپ کو کسی دوسرے ملک شفٹ کیاجائےایشیا کپ میں چین، جاپان، بھارت، پاکستان، ملائیشیا، کوریا، عمان، چائینز تائی پے شامل ہیں۔

    پاک بھارت جنگ میں میرا واٹس ایپ اڑا دیا گیا،پلوشہ خان

    دوسری جانب جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک شیڈول ہے جس کے ڈراز میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے تاہم اس میں بھی پاکستان کی شرکت پر ابھی تک سوالیہ نشان ہے اس ایونٹ کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ایف آئی ایچ پر ایونٹ کو شفٹ کرنے کی مہم شروع کی جاسکتی ہے –

    اظہر محمود قومی ٹیسٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر