Baaghi TV

Tag: کھیل

  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

    لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سےزیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نےکیا، جس نے اپنے میچز کے لیے 7 ہزار 48 کلو میٹر سفر کیا،نیوزی لینڈ نے فائنل سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی،لاہور اور پھر دبئی کا سفرکیا،دوسری فائنلسٹ بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی ہوئے۔

    دوسری فائنلسٹ بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی ہوئے، جس کے باعث انہیں کہیں ٹرولنگ نہیں کرنا پڑی، ادھر فائنل کی دوڑ سے باہر ہونیوالی ٹیم جنوبی افریقا نے زیادہ سفر پر مایوسی کا اظہار کیا اور تھکاوٹ کو شکست کی اہم وجہ قرار دیا، جنوبی افریقی ٹیم نے 4 میچز کیلئے 5 فلائٹس لیں اور تقریباً 3286 کلومیٹر سفر طے کیا۔

    چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی

    میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے، انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا، میزبان پاکستان ٹیم نے دبئی،کراچی اور راولپنڈی میں میچز کے لیے 3133 کلو میٹر سفر کیا۔

    اس کے علاوہ افغانستان نے پہلا میچ کراچی اور دو میچز لاہور میں کھیلے، 1200 کلومیٹر سفر کیا۔ بنگلادیش نے سفر کا آغاز دبئی سے کیا، راولپنڈی میں دو میچز کھیلے، بنگلادیش کی ٹیم نے دو میچز کیلئے تقریباً ایک ہزار 53 کلو میٹر سفر کی، آسٹریلیا نے لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں میچز کیلئے 2509 کلو میٹر سفر کیا۔

    ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹرمپ کو روسی صدر کا بندہ قرار دیا

  • چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی

    چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دبئی میں مدِمقابل ہیں، مقابلے پر 5,000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی کی جا چکی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی بیٹنگ مارکیٹ میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سٹے بازی میں ملوث کئی بڑے بک میکرز کا تعلق انڈرورلڈ سے بتایا جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بدنامِ زمانہ ”ڈی کمپنی“ کا بھی دبئی میں ہونے والے بڑے کرکٹ میچز کی سٹے بازی میں عمل دخل ہے اطلاعات کے مطابق، کئی نامور بک میکرز دبئی میں موجود ہیں، جہاں بھارت کے تمام اہم میچز منعقد کیے گئے۔

    نوجوان فلسطینی پرچم لے کر لندن کے بگ بین ٹاور پر چڑھ گیا

    چیمپئنز ٹرافی کے دوران دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کم از کم پانچ بڑے بک میکرز کو گرفتار کیا ہے تحقیقات کے دوران سٹے بازی میں دبئی کے کردار کا انکشاف ہوا، جبکہ پولیس نے کئی الیکٹرانک ڈیوائسز اور بیٹنگ میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کیے۔

    روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیل رہی ہے یہ میچ دبئی میں منعقد ہو رہا ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے بھارت کی ٹیم کو میزبان ملک پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا پورے ٹورنامنٹ میں بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے، جن میں گروپ اسٹیج میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک میچ بھی شامل تھا اس مقابلے میں بھارت نے کم اسکو ر کے باوجود کامیابی حاصل کی تھی۔

    چیمپئنزٹرافی : فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

    اب تک بھارت نےاپنے گروپ میچز میں بنگلہ دیش، میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کو شکست دی،جبکہ سیمی فائنل میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو بھی ہرایا دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

  • چیمپئنزٹرافی :  نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    چیمپئنزٹرافی : نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچیل سینٹنر نے بتایا کہ بولر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے، انہوں نے کہا کہ بدقستمی سے میٹ ہینری آج کےمیچ میں نہیں ہیں،ان کی جگہ نیتھن اسمتھ آئےہیں۔

    توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے، وکٹ اچھی لگ رہی ہے،پچ ویسی ہی ہےجیسےبھارت کےخلاف پچھلےمیچ کی تھی۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے،دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا، یہاں ہم پہلے بیٹنگ اور بولنگ کرچکے ہیں، ڈریسنگ روم میں یہی بات کی تھی،ٹاس کی فکر نہ کریں اور صرف اچھا کھیلنا ہے۔

    روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ گزشتہ کئی سالوں سے بہت اچھی ٹیم رہی ہے جو آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے، ہمارے لیے چیلنج نیوزی لینڈ کےخلاف اچھا کھیلنا ہے،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 119 ون ڈے میچز کھیلے گئے جن میں سے بھارت نے61 اور نیوزی لینڈ نے 50 میچزمیں کامیابی حاصل کی، چیمپئنزٹرافی کے میچز میں دونوں ٹیمیں 2 بار آمنے سامنے آئیں دونوں ٹیموں نےایک،ایک میچ میں کامیابی حاصل کی-بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل ہیں، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    کیوی کپتان مچل سنیٹنر کا کہنا ہے کہ فائنل ہے بھارت کو ہرانے کے لئے پورا زور لگائیں گے دبئی میں سپورٹ ملے یا نہ ملے تاہم پورا نیوزی لینڈ ان کی ٹیم کو سپورٹ کررہا ہے بھارت کو اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، کنڈیشنز ان کیلیے تھوڑی موزوں ہوسکتی ہیں مگر ہم اچھے کھیل سے کامیابی کیلئے پراعتماد ہیں-

    کووڈ-19 ویکسین لگوانے والوں میں پوسٹ ویکسی نیشن سنڈروم کا انکشاف

    کیوی اوپنر پیٹر ینگ نے کہا کہ ہم گروپ میچ میں ملنے والے تجربے سے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں، میں اب زیادہ سنبھل کر حریف بولرز کا سامنا کروں گا ،ہمارے بولرز بھی اب بھارتی بیٹرز کے خلاف نئی حکمت عملی سے میدان سنبھالیں گے، جبکہ بھارتی بیٹر شبمن گل کا کہنا ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل ہارے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔

    ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

  • پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

    پاکستان میں اتنا پیار ملا کہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگا،بھارتی صحافی

    ممبئی: بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستانیوںکی میزبانی کے گُن گانے لگے-

    باغی ٹی وی : پچھلے دنوں چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان آنے والے بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستا ن میں لوگوں کی میزبانی کے فین ہوگئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالیہ دورے میں اُن کو شہریوں نے بہت پیار دیا، پاکستانیوں کی میزبانی انتہائی شاندار تھی،اُنہیں اتنا پیار اور توجہ ملی کہ وہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگے تھے۔

    وکرانت گپتا کا کہنا تھا وہ چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں اپنے چینل کے لیے پاکستان میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے گئے تھے مگر وہ پاکستان میں ملنے والے لوگوں کے پیار اور مداحوں کے سبب صرف 20 فیصد ہی کام کر سکے، پاکستان میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کے لاکھوں مداح ہیں، خصوصا ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریب بھمرا کے پاکستانی عوام زبردست فین ہیں، ان کھلاڑیوں کے لیے نعرے بھی لگائے گئے۔

    اس سے قبل بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں موجود بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا تھا کہ پاکستان کی مہمان نوازی نے دل خوش کردیا، لاہور کے لوگ بہت اچھے ہیں، میں 19 سال کے بعد لاہور آیا ہوں، لاہور آج بھی ویسا ہی ہے، یہاں کے لوگوں نے بہت پیار دیا نہ صرف مجھے بلکہ پاکستانی شائقین بھارتی پلیئرز کو بھی بہت چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارتی ٹیم کو بھی پتہ چلے کہ پاکستان میں ان کے کتنے چاہنے والے ہیں، پاکستان میں ویرات کوہلی کی بڑی فین فالوونگ ہے ویرات کوہلی اور روہت شرما کو پاکستانی ایک حقیقی چیمپئن مانتے ہیں، میری خواہش ہے کہ بھارت ٹیم بھی پاکستان آئے، انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے بہت کچھ مس کردیا ہر کھلاڑی کا بچپن سے کوئی نہ کوئی بڑا خواب ہوتا ہے، جب وہ بچپن میں اسکرین پر کرکٹ دیکھتے ہوں گے تو ان کی بھی خواہش رہی ہوگی کہ ایک دن وہ بھی پاکستان جاکر کھلیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی

    چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نو مارچ بروز اتوار کو دبئی میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل ہونے والے پریکٹس سیشن میں ویرات کوہلی گھٹنے پر بال لگنے سے زخمی ہوگئی۔

    بال لگنے کے بعد ویرات کوہلی نے ٹریننگ کو روک دیا اور فزیو نے اسپرے لگا کر چوٹ کی جگہ پر پٹی لگا دی۔ جس کے بعد ویرات کوہلی نے بیٹنگ نہیں کی،چوٹ کے باوجود، کوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو اپنی فٹنس کے بارے میں بتایا بعد ازاں بھارتی کوچنگ اسٹاف نے واضح کیا کہ کوہلی کی چوٹ سنگین نہیں ہے اور وہ فائنل میں کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • بابر اور رضوان کو مستقبل میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،عاقب جاوید

    بابر اور رضوان کو مستقبل میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،عاقب جاوید

    کراچی:پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو خود اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو مستقل طور پر ٹی ٹوئنٹی سے ڈرا پ نہیں کیا گیا لیکن مستقبل میں واپسی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی،بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفر یدی کو فارم بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کرکٹ کھیلنی ہو گی، اگر آپ سال بھر میں 70 فیصد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلیں گے تو ٹیسٹ اور ون ڈے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتے، کھلاڑیوں کو خود اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

    عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ میں گزشتہ 2 سال کے دوران مسلسل بدلتے کوچز اور سلیکٹرز کو بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک نظام میں تسلسل نہیں آئے گا نتائج بہتر نہیں ہو سکتے۔

    داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں ٹی ٹوئنٹی سے بابراعظم اور محمد رضوان جبکہ ون ڈے سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ڈراپ کر دیا تھا پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، خراب نتائج کے بعد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سینیئرز کو باہر کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہےسلمان علی آغا جنوری 2024 کے بعد پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان بنے ہیں، انہوں نے محمد رضوان کی جگہ کپتانی سنبھالی، جبکہ اس سے پہلے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی قیادت سنبھال چکے ہیں۔

    عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج،اداکارہ کا شدید ردعمل

  • چیمپئنز ٹرافی: دوسرا سیمی فائنل ،  نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف

    چیمپئنز ٹرافی: دوسرا سیمی فائنل ، نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف

    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔جہاں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی، رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی، آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی ہاتھ دکھائے ، ڈیرل مچل 49رنزبناکرآؤٹ ہوئے اور فلپس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنزبنائے،جنوبی افریقا کی جانب سے لُنگی اینگیڈی نے 3، کگیسو رباڈا نے 2 اور وائن مُلڈر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں ہونی چاہیے ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیے ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے۔

    جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب ہمیں اچھا آغاز کرنا ہوگا۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میں واپس آ گیا ہوں اور اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ اے اور جنوبی افریقا نے گروپ بی سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھاآج کا میچ جیتنے والی ٹیم اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت کے مدمقابل آئے گی، بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

  • لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    لاہور میں آسٹریلیا اورافغانستان کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد، پورے میدان کو کور کرنے میں ناکامی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کی۔

    باغی ٹی وی:آسٹریلیا اور افغانستان کا گروپ بی کا اہم مقابلہ جمعہ کو بارش کے باعث منسوخ ہو گیا لاہور میں کھیلا جانے والا میچ 274 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں 109/1 پر کروز کے ساتھ روک دیا۔ گراؤنڈ سٹاف کی جانب سے پانی بھرے میدان کو صاف کرنے کی کوششوں کے باوجود، کئی گیلے پیچ باقی رہ گئے، جس کی وجہ سے امپائروں کو معائنے کے بعد کھیل کو منسوخ کرنا پڑا۔

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    موسلا دھار بارش کے باعث ٹاس تین گھنٹے تک ملتوی ہونے کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیاتھا ، جس پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا،مقام کے مناظر سے آٹھ ٹیموں کے مارکی ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی کے فنڈز کے استعمال پر میزبانوں کی تنقید کی اور اسے "شرمناک” قرار دیا،یہ شرم کی بات ہے کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ کامکمل طور پر احاطہ نہیں کیا گیا –

    اوچ شریف:رمضان میں بھی قصابوں کا مکروہ دھندہ جاری، ناقص گوشت کی فروخت،انتظامیہ خاموش

    کھیل کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ میدان کو خشک کرنا چاہیئے تھا اور چیمپئینز ٹرافی جیسے اہم ٹورنامنٹ میں میچوں کے شیڈول کو بارشوں کے دن میچ منسوخی کے باعث ریزرو ڈے ہو نا چاہیئے تھا ہر طرف بارش کا پانی نظر آ رہا تھا آدھے گھنٹے تک اس کی صفائی ہو جانی چاہیئے تھی اور میچ کو جاری رکھنا چاہیئے تھا کیونکہ میچ کیلئے ریزرو ڈے نہیں تھا-

    مصطفیٰ عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کے ریمانڈ میں چھ دن کی توسیع

  • دورہ نیوزی لینڈ: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا

    دورہ نیوزی لینڈ: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا

    لاہور: پاکستان ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :ذرائع کے مطابق محمد رضوان ہی ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سلمان علی آغا پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گےمحمد رضوان اور بابراعظم کو مختصر فارمیٹ سے ڈراپ کردیا گیا، آل راؤنڈرشاداب خان کی پاکستان ٹیم میں واپسی ہے۔

    پریس کانفرنس میں عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز کی کمی ہے، شاداب خان کی انجریز کی وجہ سے پرفارمنس خراب ہوئی اب بھی میں عبوری کوچ کے طور پر جا رہا ہوں، کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے اس وقت کوئی قدم اٹھانا ہے تو میں اس کے لیے بھی تیار ہوں، میں سمجھتا ہوں تسلسل آنا چاہیے۔

    دورہ نیوزی لینڈ: ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان کا فیصلہ ہوگیا

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین سے نیچے تک تسلسل آنا چاہیے، اسی طرح کارکردگی میں تسلسل آئے گا، شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے اب بھی اچھے بولر ہیں، ایسا نہیں ہے کہ شاہین آفریدی اب ہمیشہ ٹی ٹوئنٹی ہی کھیلیں گے، اگر ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ ورلڈ کپ تک ٹیم بنے تو ہمیں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہے۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ یہی 15 رہیں لیکن ہمیں ان پر اعتماد کرنا ہے، صائم ایوب اور فخر زمان فٹ ہو کر آ سکتے ہیں، ہمیں ہر ہار کے بعد کھلاڑیوں اور کپتان کو تبدیل کرنے کی بات نہیں کرنا، فینز، کرکٹ ماہرین اورسابق کھلاڑیوں کا احترام کرتا ہوں، ہر کوئی رزلٹ دیکھنا چاہتا ہےدنیا کی کوئی چیز تین چار ماہ میں فکس نہیں ہو سکتی، بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، نیوزی لینڈ میں بھی مشکل ہو گا لیکن اسی مشکل سے وہ سیکھیں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    عاقب جاوید نے کہا کہ کامران غلام کو ہم ٹیسٹ میں لے کر آئے وہ انگلینڈ کے خلاف اچھا کھیلے، ہمارا خیال ہے کہ 50 اوورز کی کرکٹ اب زیادہ چیلنجنگ ہو چکی ہے، فیلڈنگ سے متعلق ہمیں بہت تحفظات ہیں، فیلڈنگ سے متعلق ہمیں کامران غلام کو دیکھنا پڑتا ہے۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اسکواڈ کا اعلان کیا اور بتایاکہ ون ڈے کے کپتان محمد رضوان ہی ہوگے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جگہ سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

    سلمان اور شاداب کو بالترتیب ٹی ٹوئنٹی کپتان اور نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ آنے والے دو بڑے ٹورنامنٹس مینز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 (ستمبر 2025) اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ( فروری مارچ 2026 ) کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

    پی ٹی وی کی تباہی میں ساری سیاسی جماعتیں شامل ہیں ،عطاتارڑ

    عمران خان اور اہلیہ کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری

    ون ڈے اسکواڈ

    ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عاکف جاوید، بابر اعظم، فہیم اشرف، امام الحق، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

    اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب کو طبی مشورے پر دونوں فارمیٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔

    ٹی 20 اسکواڈ

    ٹی 20 اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان ہیں۔

    اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستانی اسکواڈ اور منیجمنٹ پر مشاورت مکمل کرلی عبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید کو دورہ نیوزی لینڈ میں عہدے پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے اور ٹیم میں چند تبدیلیاں متوقع ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سمیت بڑی تبدیلیاں ہونے جار ہی ہیں، شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں، زمبابوے کے دورے پر بھی محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان نہیں تھے سلمان آغا نے کپتانی کی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بتایا کہ ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ہیڈکوچ عاقب جاوید عہدے پر برقرار رہیں گے، محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ، اظہر محمود کو بالنگ کوچ اور محمد منصور کو فیلڈنگ کوچ تعینات کیا جائے گا۔

    ون ڈے میں محمد رضوان کی کپتانی برقرار رہے گی ان کے علاوہ سلمان علی آغا، بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد وسیم، نسیم شاہ، عاکف جاوید، محمد علی، ابرار احمد، سفیان مقیم اور فہیم اشرف 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے تاہم شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی:پہلا سیمی فائنل، آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • ٹیم میں کم سے کم دو سے تین تبدیلیاں ناگزیر ہیں،وسیم اکرم

    ٹیم میں کم سے کم دو سے تین تبدیلیاں ناگزیر ہیں،وسیم اکرم

    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم سے کم دو سے تین تبدیلیاں ناگزیر ہیں، نئے لڑکوں کو لا کر ان کو موقع فراہم کریں۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر افسوس ہوا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ٹیم کے نتائج کے حوالے سے یہی توقعات تھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر باتیں بہت ہو چکیں، اب آگے کی سوچیں اور مستقبل کے بارے میں غور کریں، چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔

    واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست کے بعد وسیم اکرم نے بدترین کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ کیا تھا کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شکستوں کی عادی ہوچکی ہے لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ ہم وائٹ بال ٹیم میں نئے نوجوان کرکٹرز لائیں جن کے اندر کوئی خوف نہ ہو۔

    پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام

    یورپ اور امریکہ ایک،ٹرمپ ڈرامہ چین کا راستہ روکنا؟تجزیہ:شہزاد قریشی

    ہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے،یوکرینی صدر