Baaghi TV

Tag: کھیل

  • چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 3 کھلاڑی آؤٹ

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 3 کھلاڑی آؤٹ

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ اوربھارت کے درمیان میچ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: یہ میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں کیویز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہےنیوزی لینڈ کے خلاف بھارت ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار ہےبھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کے شری یاس ایئر نے سب سے زیادہ 79رنز کی اننگ کھیلی، ہاردک پانڈیا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ اکثر پٹیل نے 42 رنز اسکور کیے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے شاندار بولنگ اور 42 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر اہلیہ انوشکا شرما کے ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویرات کوہلی کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کیرئیر کا 300 واں ون ڈے انٹرنیشنل ہے۔ پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئےنیوزی لینڈ کے فلپس نے کوہلی کا شاندار کیچ لیا جس پر کوہلی بھی حیران نظر آئےشوہر کے آؤٹ ہونے پر گراؤنڈ میں موجود انوشکا شرما نے بھی سرپر ہاتھ رکھ کر حیرانی کا اظہار کیاانوشکا کے ردعمل کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنا چاہتے ہیں اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ گروپ اے میں سر فہرست رہنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی میچ لازمی جیتیں۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ٹیم میں ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔

    کیویز اور بھارت کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی اس میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہنچ چکی ہیں۔

    بھارتی اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی

    نیوزی لینڈ اسکواڈ

    کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورکے

  • چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا  انگلینڈ کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی

    چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا انگلینڈ کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی

    کراچی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11 ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا،انگلینڈ کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور 7 وکٹوں سے ہرایا۔

    باغی ٹی وی : انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ایونٹ کا 11واں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے جس دوران انگلینڈ کے کپتان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر انھیں پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی۔

    انگلش ٹیم 38.2 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی انگلینڈ کا آغاز مایوسی کُن رہا، اوپنر فل سالٹ 8، بین ڈکٹ 24 اور جیمی اسمتھ صفر پر پویلین روانہ ہوگئےچوتھی وکٹ کی شراکت میں جو روٹ اور ہیری بروک نے 60 رنز کی پارنٹرشپ قائم ہوئی تاہم بروک 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور بعدازاں جو روٹ بھی 37 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے لیام لیونگسٹون 9، جیمی اوورٹون 11، جوفرا آرچر 25، جوس بٹلر 21 اور عادل رشید 2 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، ثاقب محمود 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن اور ویان مولڈر نے 3، 3، کیشو مہاراج نے 2، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری، اس کے بعد رکلٹن بھی 47 کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہوگئے تیسری وکٹ پر وین ڈر ڈوسین اور ہینرچ کلاسن نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو اہم میچ میں کامیابی دلائی جنوبی افریقا نے ہدف باآسانی 30 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور 7 وکٹوں سے انگلش ٹیم کو شکست دی۔

    اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اور گروپ بی میں پوزیشن ٹیبل پر پہلے نمبر آگئی ، وین ڈر ڈوسین 72 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، کلاسن نے 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے 2 اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا آج بطور کپتان کیرئیر کا آخری میچ ہے کوشش ہوگی فتح حاصل کریں، جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے تھے، میچ میں فتح کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور ثاقب محمود

    جنوبی افریقا کا اسکواڈ:

    کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

    واضح رہے کہ آج کے میچ میں رن ریٹ کی بنیاد پر جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی بھی کرلیا افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی 207 رنز سے کامیابی کی صورت میں افغانستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل فور میں جگہ بنا سکتا تھا۔

    دوسری جانب بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے، سیمی فائنل میں کون کس سے ٹکرائے گا، فیصلہ کل ہوگا، سیمی فائنلز میں حریف ٹیموں کا فیصلہ اتوار کو دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری گروپ میچ کے بعد بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا،گروپ بی میں جنوبی افریقہ گروپ چیمپئن اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے

  • چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیاگیا

    چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیاگیا

    راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا جو اب منسوخ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی وقت کے مطابق ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا جو نہیں ہوا کیونکہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے پاکستان اور بنگلادیش کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    دونوں ٹیمیں ہی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گئی ہیں، دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی میں بغیر کسی جیت کے سفر ختم ہو گیا، قومی ٹیم پہلا میچ نیوزی لینڈ اور دوسرا بھارت سے ہاری تھی اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا ایک پوائنٹ ملنے کے باوجود پاکستانی ٹیم اپنے گروپ میں آخری نمبر پر ہے، گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

  • مشتاق احمد کی وقار یونس کو 20 اور وسیم اکرم کو 15 کروڑہرجانے کی دھمکی

    مشتاق احمد کی وقار یونس کو 20 اور وسیم اکرم کو 15 کروڑہرجانے کی دھمکی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مشتاق احمد نے وقار یونس اور وسیم اکرم کو ہرجانے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی:وٹیوب کے ایک شو کے دوران مشتاق احمد نے بذریعہ ویڈیو اپنے ماضی کے ساتھیوں کے لیے پیغام بھیجا جسے پروگرام کے دوران چلایا گیا، پیغام میں انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں وقار یونس اور وسیم اکرم سے ان کے ماضی کے رو یوں پر شکوہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جب ہم تینوں ٹیم کا حصہ ہوا کرتے تھے تو وقار یونس اور وسیم اکرم مجھے ہراسگی کا نشانہ بناتے تھے جس کے لیے میں انہیں عدالت میں لے کر جاؤں گا۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ وقار یونس اور وسیم اکرم میرے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اخیتار کرتے تھے، جس سے میرا اعتماد اور پرفارمنس متاثر ہوئی، اس کے لیے میں وقار یونس کو 20 کروڑ اور وسیم اکرم کو 15 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج رہا ہوں، اب میں ان سے عدالت میں ملوں گا-

    ایم کیو ایم کاسندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان

    وسیم اکرم نے مشتاق احمد کے سنجیدہ انداز کےمذاق پر انہیں سراہتے ہوئے تالیاں بجائیں جبکہ وقار یونس نےکہا کہ مشی بھائی (مشتاق احمد) کے اس پیغام سے ہمارا شو اچھا ہو جائے گا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے شکوہ بھی کیا کہ مجھ سے 5 کروڑ زیادہ کیوں مانگ رہے ہیں؟ جس پر وسیم اکرم نے کہا کہ کیونکہ آپ ان کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہیں۔

    بکنگ منسوخی کے باوجود اپوزیشن اتحاد کی کانفرنس ہوٹل کی لابی میں شروع، ہوٹل مینیجر نے پولیس کو بیان ریکارڈ کر ادیا

    وسیم اکرم نے مشتاق احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے بہت بڑے مداح ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اعتماد کی بات آپ نہ کریں آپ نے اچھے سے اچھے دن بھی انڈا (صفر) اسکور کیا ہے اس لیے ہم عدالت میں ہی ملیں گے، دوسری جانب وقار یونس نے مشتاق احمد سے معافی مانگ لی۔

    طلاق کی خبریں:گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی مینیجر کا بیان جاری

  • ایک بھی ایسا کھلاڑی نہیں ہے جو بغیر پرفارمنس ٹیم میں آیا ہو، عاقب جاوید

    ایک بھی ایسا کھلاڑی نہیں ہے جو بغیر پرفارمنس ٹیم میں آیا ہو، عاقب جاوید

    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہےکہ کھلاڑی افسردہ ہیں، جب ٹیم توقعات کےمطابق نہیں کھیلتی تو سب سےزیادہ دکھ کھلاڑیوں کو ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ بھارتی ٹیم بہت تجربہ کار تھی اور 240 رنز کا دفاع کرنا ہو تو وکٹیں لینا ہوتیں، اٹیک کرنا ہوتا ہے اور بھارت کے خلاف صرف پلاننگ نہیں ہوتی،ہر میچ کےلیے ہوتی ہے،اگر پاکستان 300 کے قریب اسکور بنا لیتا تو اچھا مقابلہ ہو سکتا تھا۔ جب اچھا ٹوٹل نہ ہو تو بولرز کو زیادہ اٹیکنگ جانا پڑتا ہے، بڑے میچز میں امپیکٹ پلیئرز کا ہونا ضروری ہوتا ہے، صائم ایوب اور فخر زمان کی عدم موجودگی سے فرق پڑا۔ سفیان مستقیم اور عرفان نیازی کا ون ڈے کے حوالے سے ایکسپوژر نہیں تھا۔

    صحافی کی جانب سے ٹیم سلیکشن پر مطمئن ہونے کے سوال پر ہیڈ کوچ نے جواب دیا کہ مطمئن کبھی نہیں ہوسکتے مگر یہ جو ہماری ٹیم تھی یہی بیسٹ اور ممکنہ ٹیم تھی جس نے ایک میچ کھیلا ہم کہہ رہے ہیں وہ ہوتا تو پاکستان میچ جیت جاتا، ایک بھی ایسا کھلاڑی نہیں ہے جو بغیر پرفارمنس ٹیم میں آیا ہو، ٹیم کو بنانے میں ہماری سوچ تھی کہ بہترین ٹیم بنائیں۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ ون ڈے میں سات بیٹرز اور چار بولرز کا کمبی نیشن کھلایا جاتا ہے، اور چونکہ صائم ایوب بیٹنگ کے ساتھ کچھ اوورز بھی کروا سکتے تھے، اسی لیے ان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیاانہوں نے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے اپنی بہترین دستیاب ٹیم میدان میں اتاری تھی۔ انہوں نے سعود شکیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جگہ محنت سے بنائی۔

    انہوں نے کھلاڑیوں کی جانب سے کارکردگی نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہماری پرفارمنس نہیں آرہی ہے، بہتری تو لانی ہے، اس پروسیس کو کوئی روک نہیں سکتاسلیکشن کمیٹی کا کام بہترین کھلاڑی کھلانا ہے، اب وہی کریں گے آگے جو اس ٹیم کے لیے بہتر ہے مگر ایسا تو نہیں ہوسکتا جو ہار گئے ان کو بدل دیں اور انڈر 19 ٹیم کو لائیں، ہم اپنی کوشش میں لگے رہیں گے، اب ہم خود کو ٹیم کو کل کے میچ کیلئے تیار کریں گے۔

  • عمران خان نےسارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا میچ ہارنے پر ان کو بڑا دکھ تھا،علیمہ خان

    عمران خان نےسارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا میچ ہارنے پر ان کو بڑا دکھ تھا،علیمہ خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا-

    باغی ٹی وی: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج سب سے زیادہ غصہ کر کٹ پر تھا، بانی نے پاکستان کا میچ دیکھا ہے پی ٹی وی پر، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا میچ ہارنے پر ان کو بڑا دکھ تھا، بانی نے کیا جب سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، بانی نے کہا محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایا اس نے ظلم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگایا اس نے ظلم کیا، بانی نے کہا محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا اس نے بیڑا غرق کیا، بانی نے کہا پاکستان میں اتنے عہدے کسی کے پاس نہیں جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں بانی نے کہا اتنی بڑی کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوگا، بانی نے کہا محسن نقوی سے پوچھا جائے اسکو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔

    علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں، ڈسٹریکشن کے لئے خبر نکالی گئی لوگوں نے کہ بانی بے ہوش کر گر پڑے، بانی اس بات پر ہنسے ہیں ان کی صحت بلکل ٹھیک ہے شکر ہے بانی کی ہفتہ والے دن اپنے بچوں سے بات ہوئی تھی، ہم نے بچوں سے بات کی تو ہمیں تسلی ہوئی بانی ٹھیک ہیں، قاسم خان سوری ملک سے باہر ہے ان کو کیا پتا، ذرائع سے خبریں چلانا اور بالمشافہ ملاقات میں بہت فرق ہوتا ہے۔

  • لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنے پر ریفری کو پابندی کا سامنا

    لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنے پر ریفری کو پابندی کا سامنا

    میکسیکن ریفری مارکو انٹونیو اورٹیز ناوا کو میچ کے بعد ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنا مہنگا پڑ گیا۔

    باغی ٹی وی :میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میکسیکن ریفری کو لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنے پر کنفیڈریشن آف نارتھ، سینٹرل امریکہ اینڈ کیریبیئن ایسوسی ایشن فٹ بال (CONCACAF) نے 6 ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کونکاکاف چیمپئنز کپ کے دوران 19 فروری کو انٹر میامی اور اسپورٹنگ کنساس سٹی کے درمیان میچ کھیلا گیا، جسے انٹر میامی نے 1 صفر سے جیت لیا،کھیل کے بعد اورٹیز نے میسی سے آٹوگراف مانگا،اگرچہ اس عمل پر ریفری نے اپنی غلطی کا اعترا ف کیا اور معافی مانگ لی-

    وزیراعلیٰ پنجاب کا جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان

    سینٹرل امریکہ اینڈ کیریبیئن ایسوسی ایشن فٹ بال نے فیصلہ کیا کہ ریفری نے اصول توڑے جس کی وجہ سے انہیں 6 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا،دراصل میکسیکن ریفری نے اپنے قریبی معذور رشتے دار کے لیے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر سے آٹوگراف کی درخوا ست کی تھی جو ان پر بھاری ثابت ہوئی۔

    18 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے کر ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا

  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار ،100 سے زائد پولیس اہلکار برطرف

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار ،100 سے زائد پولیس اہلکار برطرف

    لاہور: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار کرنے پر لاہور میں پہلی بار 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے اہلکار اینٹی رائیٹ فورس سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا سرکاری رپٹ میں برطرف اہلکاروں کی تفصیلات درج کر لی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر آنے سے انکاری تھے، جبکہ کچھ بہانے بنا کر غیر حاضر رہے برطرف کیے جانے والے اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے بعض اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر نہ آنے کے لیے مختلف بہانے بنائے۔ کرکٹ میچز کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود بعض اہلکاروں نے ڈیوٹی کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

    برطانیہ اگلے 5 سال میں جنگ میں پھنسنے والا ہے؟

    محکمہ پولیس کے حکام نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، اور ایسی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    وینا ملک اپنی والدہ سے 10 سال چھوٹی ہیں؟گوگل پر درج معلومات کی حقیقت کیا

  • چیمپئنز ٹرافی: 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    چیمپئنز ٹرافی: 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    راولپنڈی:چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے، یہ مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، جہاں بنگلہ دیشی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی نیوزی لینڈ اپنی پہلی فتح کے ساتھ میدان میں اتری ہے، جہاں اس نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

    بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائےبنگلادیش کی جانب سے کپتان نجم الحسن شانتو 77 رنز بنا کر نمایاں رہے، ذاکرعلی نے 45 رنز اسکور کیے رشاد حسین نے 26 ، تنزید حسن نے 24، مہدی حسن میراز نے 13 اور تسکین احمد نے 10 رنزبنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 4 اور ول او رورکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • پاک بھارت ٹاکرا: پنجاب بھر کی جیلوں اور پی آئی اے مسافروں کو میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات

    پاک بھارت ٹاکرا: پنجاب بھر کی جیلوں اور پی آئی اے مسافروں کو میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات

    لاہور: پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سے محظوظ ہونگے، بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کے تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، جیل ریفارمز پالیسی کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں چھوٹے اور بڑے انڈسٹریل یونٹس اور لائبریریز بھی قائم کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب فضاؤں میں بھی سفر کرنے والے مسافر پاک بھارت میچ سے اپ ڈیٹ رہیں گے۔

    آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے،محمد اورنگزیب

    ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او نے تمام پروازوں پر اپنے مسافروں کو میچ سے اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے احکامات جاری کردیئے، اندرون و بیرون ملک جانیوالی تمام پروازوں پر کپتان پاک بھارت سنسنی خیز میچ میں مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھیں گےپی آئی اے کی لانگ روٹ پر جانیوالی پروازوں پر کپتان مسافروں کو سیٹلائٹ کمیونکیشن اور ACARSسسٹم کے تحت میچ سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے، پی آئی اے کے بوئنگ 777طیاروں میں خودکار نظام اورACARSسسٹم کے تحت مسافروں کو میچ کی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے،ایئربس320طیارے کے کپتان اے ٹی سی، ریڈار کنٹرولر سے میچ کی تفصیلات لے کر مسافروں کو آگاہ کریں گے، نجی ایئرلائن بھی اندرون ملک پروازوں پر میچ سے متعلق مسافروں کوآگاہ رکھے گی، غیر ملکی ایئرلائن نے بھی اپنے مسافر وں کو طویل دورانیہ کی پروازوں پر وائی فائی اور جدیدسسٹم کے تحت میچ سے آگاہ رکھیں گے

    باغی ٹی وی کی تحقیقاتی رپورٹ، کرپشن میں ملوث سابق انچارج پرنسپل مستقل تعیناتی سے محروم