Baaghi TV

Tag: کھیل

  • اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں،امیر مقام

    اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں،امیر مقام

    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی پر صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

    باغی ٹی وی: اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی انتہائی نامناسب حرکت ہے، اسٹیڈیم کا نام صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے والے شخص کے نام پر رکھنا پختونوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اس صوبے کی شناخت مٹانے اور صوبے کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے، سانحہ نو مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام رکھنا ریاست دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے، ارباب نیاز اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف پشاور کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،گزشتہ نو سال پر اقتدار پر قابض جماعت ارباب نیاز اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش و بحالی تک نہ کر سکی، ایک جانب یہ نااہل حکومت ہے جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت اور پی سی بی نے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کو چند ہفتوں میں مثالی بنایا۔

    اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں،امیر مقام

    دوسری جانب وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام قومی مجرم کے نام پر رکھنا کسی صورت درست اقدام نہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کا نام سننے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ تاریخی مقامات سے نام ہٹانا تحریک انصاف کا وتیرہ بن چکا ہے، سوات میں نواز شریف کڈنی سینٹر کا نام بھی تبدیل کردیا گیا تھا، صوبائی حکومت دوسروں کے کاموں پر اپنی تختیاں لگا کر جرم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی: صدر مرکزی مسلم لیگ کا قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

  • چیمپئینز ٹرافی: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف

    چیمپئینز ٹرافی: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف

    دبئی:چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی ٹیم پہلے فیلڈنگ کرے گی،دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے پانچویں میچ میں اوپنر امام الحق اور بابراعظم نے 41 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بابر 23 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے بعدازاں 6 رنز کے اضافے کے بعد امام بھی رن آؤٹ ہوئے، انہوں نے 10 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی-

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، فخرزمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا ہے، اسکور بورڈ پر اچھا ٹوٹل سجائیں گے۔

    پاکستان کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہم اپنی طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    وہیں اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس ہارنے پر کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم کوشش ہے پاکستان کیخلاف جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔

    پاکستان کا اسکواڈ:

    کپتان محمد رضوان، امام الحق، بابراعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد

    بھارت کا اسکواڈ:

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، ہرشیت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو

  • ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پر امید رہنا چاہیے،وہاب ریاض

    ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پر امید رہنا چاہیے،وہاب ریاض

    لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے ہم سب کو گرین شرٹس کو سپورٹ کرنا چاہیے،ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پر امید رہنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : وہاب ریاض نے آج پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے تجربے کار کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما کیرئیر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گےہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیرئیر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہو گی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما دباؤ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں دونوں بھارتی کھلاڑیوں کا کردار بڑا اہم ہو گا، پاکستان ٹیم نے انہیں جلد آؤٹ کر لیا تو میچ میں ان کے لیے بڑا چانس ہو گا، میری نیک خواہشات کپتان محمد رضوان اور پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں،پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، سارا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس انداز سے کھیلتے ہیں اور آپ کی باڈی لینگوئج کیا ہے، سارے کھلاڑی ہمارے شیر ہیں ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے اور ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے لیے پر امید رہنا چاہیے۔

    پاک بھارت ٹاکرا:بابر اعظم پریکٹس سیشن سے غائب،کرکٹر میچ کیلئے ان فٹ؟

    دوسرعی جانب چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت سے میچ پر پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی،میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہےٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔

    ٹھٹھہ: سخی جمیل شاہ داتار کے عرس پر 52 جوڑوں کی اجتماعی شادی

    ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ٹیم کا ہوں گے پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا،پاکستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دی تھی۔

    چیمپیئنز ٹرافی میچز ، اسلام آباد میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل

  • پاک بھارت ٹاکرا:بابر اعظم پریکٹس سیشن سے غائب،کرکٹر میچ کیلئے ان فٹ؟

    پاک بھارت ٹاکرا:بابر اعظم پریکٹس سیشن سے غائب،کرکٹر میچ کیلئے ان فٹ؟

    دبئی:بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، تاہم سابق کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران نظر نہ آئے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی، قومی ٹیم نے اسٹیڈیم پہنچ کر رنگ آف فائر میں پریکٹس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل فیس بک پر جاری پوسٹ کے مطابق کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن اور ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا، کوچز نے کھلاڑیوں کو کیچز اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرائی، تاہم سابق کپتان بابر اعظم پریکٹس کے لیے نہ جا سکے بلکہ انہوں نے ہوٹل میں ہی فزیکل ٹریننگ حاصل کی۔ اطلاعات سامنے آئی کہ بابر اعظم نے زکام کی وجہ سے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

    قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ بابر اعظم میچ کے لیے مکمل فٹ نہیں جس کے باعث وہ پریکٹس سیشن میں نظر نہ آئے،قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا ٹاکرا آج 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا،بڑے میچ ٹکٹس کم وقت میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔ کھلاڑیوں نے پاک بھارت میچ کیلئے بھرپور پریکٹس کی،پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج مقابلہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

  • پاک بھارت میچ میں میدان خالی بھی کردیں تو بھی دباؤ رہے گا،عاقب جاوید

    پاک بھارت میچ میں میدان خالی بھی کردیں تو بھی دباؤ رہے گا،عاقب جاوید

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سے کافی امیدیں ہیں بھارت کیخلاف میچ ایک موقع ہے کہ ٹیم اور کھلاڑی دنیا کے سامنے اپنا نام کما سکتے ہیں-

    باغی ٹی وی : دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا نام ہی کافی ہے دباؤ کو مینج کرنا ہی کھلاڑیوں کا کام ہے پاک بھارت میچ سے دباؤ ختم کردیں تو کیا بچے گا؟ دباؤ کا ہی تو مزا ہے پاک بھارت ٹاکرا ہائی وولٹیج، دلچسپ اور کرکٹ کی روح ہے۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ ہمارے پلیئرز دبئی کی کنڈیشن سے واقف ہیں، ہمیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کرکٹ کھیلنی ہے بھارت کیخلاف کچھ خاص کرنے کی کوشش کریں گے پاک بھارت میچ میں میدان خالی بھی کردیں تو بھی دباؤ رہے گا، یہی مزا ہے پلیئرز کو بتایا ہے کہ اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کریں، دباؤ کو انجوائے کریں، ہمارے پاس فاسٹ بولرز میچ ونر ہیں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سے کافی امیدیں ہیں بھارت کیخلاف میچ ایک موقع ہے کہ ٹیم اور کھلاڑی دنیا کے سامنے اپنا نام کما سکتے ہیں، میڈیا لکھتا ہے ’داغ لگ گئے، داغ دھل گئے‘ پلئیرز کا کام کھیلنا ہے۔

  • جوٹیم اچھا پریشرہینڈل کرتی ہے اسے کامیابی ملتی ہے، شبھمن گل

    جوٹیم اچھا پریشرہینڈل کرتی ہے اسے کامیابی ملتی ہے، شبھمن گل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے کہا ہے کہ جو ٹیم پریشر برداشت کرے اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، میرے خیال میں ٹاس کا زیادہ کردار نہیں ہوگا لیکن اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہوسکتا ہے-

    باغی ٹی وی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف کل ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبھمن گل کا کہنا تھا کہ جو ٹیم پریشر برداشت کرے اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، میرے خیال میں ٹاس کا زیادہ کردار نہیں ہوگا لیکن اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہوسکتا ہے کیونکہ اوس نہ پڑے تو بعد میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوسکتا ہے ، اوس نہ پڑے تو سلووکٹ پر بیٹنگ کرناآسان نہیں ہوتا۔

    بھارتی نائب کپتان کا کہنا تھا کہ مڈل اوورز میں اچھا کھیلیں تو جیتنا آسان ہوتا ہے، اچھا اسٹارٹ ملا تو بڑی اننگز کھیلوں گا، ہم جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، اگر میچ پرانی وکٹ پر ہوا تو 280 سے 300 رنزکا ٹوٹل اچھا ہوگا اور اگر وکٹ تبدیل ہوئی تو 350 رنزبھی بن سکتے ہیں،چیمپینز ٹرافی میں غلطی کی گنجائش کم ہوتی ہے، پاکستان کا میچ دیگر میچز سے مختلف نہیں، ہم ہر میچ ایک ہی سوچ کے ساتھ کھیلتے ہیں، بیٹنگ کرتے ہوئے یہ نہیں سوچتا کہ نائب کپتان ہوں، جوٹیم اچھا پریشرہینڈل کرتی ہے اسے کامیابی ملتی ہے، جو اچھے سے پریشر ہینڈل کرے گی وہی ٹیم جیتے گی۔

    دونوں ٹیموں کے مقابلے ہمیشہ شائقین کے لیے بڑے ایونٹس ہوتے ہیں لیکن بطور کھلاڑی ہمارا کام میدان میں کارکردگی دکھانا ہے، میڈیا میں میچ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ان کا کام ہے، اس پر ہمارا کنٹرول نہیں پاکستان کے خلاف یقیناً سنچری کرنے کا دل ہے حالانکہ ہر میچ میں بڑا اسکور کرنے کا ارادہ ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف وہ صرف 16 رنز بنا سکے تھے اور شاہین شاہ آفریدی نے ان کی وکٹ لی تھی۔

  • چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ

    چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر فیلڈنگ

    لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ جانے والے آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دے دیا-

    باغی ٹی وی : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی،آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے، کھلاڑی پُراعتماد ہیں، ہم اس میچ کےلیے پُرجوش ہیں۔

    انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں ایلکس کیری کے شاندار کیچ نے فل سالٹ کو پویلین کی راہ دکھا دی چھٹے اوور میں جیمی اسمتھ بھی 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے،43 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بین ڈکٹ اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا-

    بین ڈکٹ نے شاندار 165 رنز کی اننگزکھیلی، بین ڈکٹ کی اننگز میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے جو روٹ 68 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے 23 ، جوفرا آرچر نے 21 ، لیام لیونگسٹن نے 14، جیمی اسمتھ نے 15 ، فل سالٹ نے 10 ، برائیڈن کارس نے 8 اور ہیری ببروک نے 3 رنزبنائے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشس نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ایڈم زمپا، مارنس لبوشین نے دو ، دو اور گلین میکسویل نے ایک وکٹ لی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے بین دوارشوئس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا،گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دی تھی۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان جوز بٹلر، بین ڈکٹ، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ

    آسٹریلیا کا اسکواڈ:

    کپتان اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لیبشگن، جوش انگلس، ایلکس کیری، گلین میکسویل، بین دوارشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن

  • یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی  شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

    یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

    لاہور:چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا بیان سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں فخر زمان نے لکھا کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ہر قومی کرکٹر کیلئے ایک اعزاز اور خواب ہے، مجھے فخرہے کہ مجھے بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ،بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، میں گھر سے اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں گا، یہ تو صرف آغاز ہے، واپسی اس شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی ‘۔

    x tweet

    چیمپئینز ٹرافی: فخر کی جگہ کونسا کھلاڑی کھیلے گا؟نام سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ‌کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے-

    حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

  • چیمپئینز ٹرافی: فخر کی جگہ کونسا کھلاڑی کھیلے گا؟نام سامنے آ گیا

    چیمپئینز ٹرافی: فخر کی جگہ کونسا کھلاڑی کھیلے گا؟نام سامنے آ گیا

    لاہور: چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونیوالے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد وہ بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

    امام الحق کو اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث ان کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔

    بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے،دوسری جانب قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلےکیلئے دبئی روانہ ہوگئی ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی دوسرا میچ:  بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف

    چیمپئنز ٹرافی دوسرا میچ: بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کا آغاز نہایت مایوس کُن رہا، اوپنر سومیا سرکار اور کپتان نجم الحسن شانتو بغیر کوئی رن بنائے جبکہ مہدی حسن 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تنزید حسن واحد بیٹر تھے جنہوں نے 25 رنز بنائے تاہم وہ بھی وکٹ گنوا بیٹھے-

    چھٹی وکٹ کیلئے توحید ہردوئے اور ذاکر علی نے 88 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی ہے، دونوں بالترتیب 45 اور 43 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں 189 کے مجموعی اسکور پر ذاکر علی 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، توحید ہردوئے نے شاندار 100 رنز مکمل کیے اور آخری اوور میں آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ تنزید حسن نے 25 اور رشاد حسین نے 18 رنز بنائے، سومیا سرکار اور نجم الحسین صفر پر آؤٹ ہوئے، مشفیق الرحیم اور تنظیم حسن بھی کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہر ٹیم گیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ٹاس ہوگیا اب ہمیں فوکس کرنا ہے کہ گیند کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے۔

    بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نےکہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرسکیں۔

    بنگلادیش کا اسکواڈ:

    کپتان نجم الحسین شانتو، تنزید حسن، سومیا سرکار، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، جیکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد اور تنظیم حسن

    بھارت کا اسکواڈ:

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا اور محمد شامی