Baaghi TV

Tag: کھیل

  • چیمپئنز ٹرافی: سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز  کی تعیناتی  کا فیصلہ

    چیمپئنز ٹرافی: سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ

    اسلام آبادٌ وفاقی حکومت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران سکیورٹی کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے-

    چیمپئنز ٹرافی میں پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائےگی، جس کے تحت چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے موقع پر سکیورٹی کے لیے سول آرمڈ فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ، جبکہ سکیو رٹی کے لیے رینجرز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت ہو گی۔

    گزشتہ چار سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے،مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو شروع ہو کر 9 مارچ تک جاری رہے گی،جبکہ 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، صوبہ پنجاب اور سندھ کی درخواست پر وفاقی کابینہ سے سکیورٹی کی منظوری لی گئی ہے،وزارت داخلہ نے ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    حماس نے مزید 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردیا

  • مریم نواز کا پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم

    مریم نواز کا پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دہائیوں بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دہائیوں بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی محسن ناوی اور پوری قومی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے، مریم نواز نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    تین ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    مریم نوازنے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونا ہمارے عزم کی جیت ہے، کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کرسکتی، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کرکٹ کے میدانو ں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں کھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، کھیل انسان کو صلاحیتو ں کے اظہار کےبھرپو رمواقع فراہم کرتے ہیں۔

    راکھی ساونت ایک بار پھر دلہن بن گئیں،ویڈیوز

  • تین ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    تین ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    لاہور: 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی میزبان پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے-

    باغی ٹی وی: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اور نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنا لیے ہیں،نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ 39 کے مجموعے پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر دیا۔

    بعد ازاں 134 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کر دیا،اور ٹام لیتھم کوئی بھی اسکور بنائے بغیر حارث روؤٍ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے-

    قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان مچل سینٹنر کہا کہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل ٹرائنگولر سیریز تیاریوں کا بہترین موقع ہے، کوشش ہوگی فتحیاب ہوں، انھوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم کے خلاف میچ اہم ہوگا، فخر زمان ایسے کرکٹر ہیں جنہیں ہدف بنانا ہوگا، وہ میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ہمارے پاس اچھے فاسٹ بولر موجود ہیں اور ہمارا ایونٹ میں پہلا میچ میزبان ملک پاکستان کے خلاف ہے جو نہایت اہم ہے۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کے لیے پْرجوش ہیں ، چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اعتماد بڑھانا چاہتی ہے۔

    پاکستانی اسکواڈ

    ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم،کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابراراحمد شامل ہیں۔

  • فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے  ہیں،مچل سینٹنر

    فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں،مچل سینٹنر

    لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں ، ہم سیریز کیلئے اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں ، چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ٹرائی سیریز بہت اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فخر زمان ہمارے لیے بڑا خطرہ رہے ہیں، ان کی وکٹ ہمارے لیے اہم ہوتی ہے، فخر زمان فاسٹ اور سپن بالرز دونو ں کو اچھا کھیلتے ہیں، ہم پاکستان کی بالنگ لائن اپ سے ہم آہنگ ہیں کہ وہ کتنا خطرناک ہوسکتے ہیں، ہماری ٹیم میں سینئر اور نوجو ان کھلاڑیوں کا کمبی نیشن ہے ، ہم برصغیر میں اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب بھی امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے

    یو ایس ایڈ پر پابندی،امریکی جج کا بڑا فیصلہ

    مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے کراچی اور لاہور میں کھیلنے سے فائدہ ہوگا میرا یہ پہلی مرتبہ لاہور کا دورہ ہے اور یہاں کی وکٹ کافی فلیٹ لگ رہی ہے، لاہور کا قذافی سٹیڈیم کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک بہترین گراؤ نڈ ہے ، پاکستان کی ٹیم بہت ہی متوازن ٹیم ہے، امید ہے شائقین کو اچھی سیریز دیکھنے کو ملے گی۔

    بشریٰ کی جیل میں عمران سے ملاقات کی درخواست منظور

  • قذافی اسٹیڈیم  چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ،عوام کیلئے داخلہ مفت

    قذافی اسٹیڈیم چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ،عوام کیلئے داخلہ مفت

    لاہور: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میزبانی کے لیے تیار ہوگیا-

    باغی ٹی وی :قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کل یعنی 7 فروری کی شام سات بجے ہو گی، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں کام کرنے والوں کو کل کھانے پرمدعو کیا جائےگا،چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ورکرز کے اعزاز میں دوپہرکےکھانے کےانتظامات کیے گئے ہیں۔

    افتتاحی تقریب میں کل نامور گلوکار عل ظفر، آئمہ بیگ اور عارف لوہار پرفارم کریں گے جبکہ ڈھول، آتش بازی اور لائیو شو کا بھی شاندار مظاہرہ ہوگا،سٹیڈیم میں زیادہ روشن والی ایل ای ڈی لائٹس، دو نئی اور پہلے سے بڑی اسکور اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں، انکلوژرز کے سامنے سے تمام جنگلے بھی ختم کر دئیے گئے ہیں، افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔

    لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے 9 ناموں کی منظوری

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ سب سے پہلے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ناممکن ٹاسک کوممکن بنایا، تنقید کےباوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی۔

    واضح رہے کہ جدید ترین اسٹیڈیم صرف 117 روز کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا، چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے شروع ہوگا جس کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا،ایونٹ سے قبل پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

    موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے ایک آزاد اور مضبوط عدلیہ کی ضرورت ہے،جسٹس منصور

  • ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری،محمد رضوان بابر اعظم کی تنزلی

    ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری،محمد رضوان بابر اعظم کی تنزلی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹر محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر آگئے ہیں، سر ی لنکا کے کمیندو مینڈس 1 درجے ترقی کے ساتھ 6 نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 6 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    رینکنگ کے مطابق بہترین بولرز کی فہرست میں پاکستان کے بولر نعمان علی 5 ویں نمبر پر موجود ہیں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے نیتھن لائن 2 درجے ترقی کے بعد 6 نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بہترین آل راؤنڈرز میں رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    4 کزنز کو اٹلی کا جھانسہ دے کر ایران میں اغوا کاروں کے حوالے کر دیا

    رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹر بابر اعظم 1 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پر جبکہ محمد رضوان 1 درجے تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ٹی 20 فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے ابھیشک شرما لمبی چھلانگ لگا کر 38 درجے ترقی کے بعد 2 نمبر پر آگئے ہیں-

    ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری،محمد رضوان بابر اعظم کی تنزلی

    ٹی 20 فارمیٹ کے 10 بہترین بولرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 1 درجے ترقی کے بعد دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے ہیں، انگلینڈ کے عادل رشید 1 درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، بھارت کے وارون چکرو رتھی 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ بھارت کے روی بشنوئی 4 درجے ترقی کے بعد 6 نمبر پر آگئے ہیں، ٹی 20 فار میٹ کے بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

    اداکار فخر عالم کے گھر چوری کی واردات ، چوکیدار اور کنٹریکٹ ملازم کے ملوث ہونے کا انکشاف

  • چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک ، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی ریکارڈ فروخت

    چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک ، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی ریکارڈ فروخت

    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جائے گا جس کی ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے ہائی وولٹیج مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹ صرف ایک گھنٹے میں ہی فروخت ہو گئے پاک بھارت میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 23 فروری کو ہوگا جس کے ٹکٹس 45.6 ملین درہم میں فروخت ہوئے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچزکے ٹکٹس کی بھی حیران کن فروخت ہوئی ہے اور دبئی میں تمام میچزکےٹکٹ 88.55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 500 درہم سے 12ہزار 500 درہم تک تھی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت پاکستانی روپے میں 3 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے،دبئی اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    ایلون مسک کی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت، امریکی بیوروکرسی پریشان

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا لیکن اس سے پہلے 8 فروری سے سہ ملکی سیریز شروع ہوگی، انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کا سلسلہ پانچ فروری سے شروع ہوگا سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری اور جنوبی افریقہ کی ٹیم 7 فروری کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو کھیلا جائے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ
    محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی

    بحریہ ٹاؤن اراضی الاٹمنٹ ریفرنس: قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو عدالت سے بڑا ریلیف

  • ایک شناختی کارڈ پر سہ فریقی سیریز کےلیے 10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں،قیمت کتنی؟

    ایک شناختی کارڈ پر سہ فریقی سیریز کےلیے 10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں،قیمت کتنی؟

    لاہور: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگی، شائقین کی سہولت کےلیے ٹکٹ 350 روپے کی کم ترین قیمت پر دستیاب ہیں۔

    باغی ٹی وی: میزبان پاکستان کے ساتھ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت 4 فروری بروز منگل شام 4 بجے سے شروع ہوگی،آن لائن ٹکٹیں دستیاب ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ بھی منگل سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی۔

    ایک شناختی کارڈ پر سہ فریقی سیریز کےلیے 10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں، سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی، شائقین کی سہولت کےلیے 350 روپے کی کم قیمت پر بھی ٹکٹس دستیاب ہیں۔

    ویک اینڈ میچز (پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 8 فروری قذافی اسٹیڈیم) اور (فائنل 14 فروری نیشنل بینک اسٹیڈیم) 500 روپے سے دستیاب ہوں گے لاہور میں نئے تعمیر ہونے والے انکلوژرز ماجد خان اور ظہیر عباس (وی وی آئی پی انکلوژرز) میں ہفتے کے میچ کے لیے 5 ہزار روپے میں ٹکٹ دستیاب ہے جبکہ پیر کے میچ کےلیے 4 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

    ایف بی آر نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے آئی ایم ایف کو زرعی ٹیکس کا راستہ دکھایا ،وزیر اعلیٰ سندھ

    اقبال اینڈ پر وقار یونس اور وسیم اکرم (وی وی آئی پی انکلوژرز) کےلیے شائقین ہفتہ کا میچ ساڑھے تین ہزار روپے میں دیکھ سکتے ہیں جبکہ پیر کے مقابلے کےلیے ٹکٹ کی قیمت ڈھائی ہزار روپے ہوگی وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود اور عمران خان) شائقین کے لیے ہفتہ کے میچ کے لیے دو ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پیر کو شائقین اسی انکلوژرز سے 1500 روپے میں ایکشن سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

    پریمیم انکلوژرز (راجاز اور سعید انور) شائقین کےلیے ہفتہ کو سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ کےلیے 1,500 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پیر کے میچ کےلیے شائقین کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

    سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس، منصوبوں پر تفصیلی غور

    قذافی اسٹیڈیم میں جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد) شائقین کےلیے 350 روپے (پیر کا میچ) اور 500 روپے (ہفتہ کا میچ) میں دستیاب ہوں گے۔

    مزید برآں فرسٹ کلاس انکلوژرز (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز) شائقین کےلیے ایک ہزار روپے (پیر کا میچ) اور 1,500 روپے (ہفتہ کا میچ) میں دستیاب ہوں گے۔

    لاہور میں شائقین گیلری (ہاسپٹلیٹی باکسز) سے ہفتہ کے میچ کےلیے 6 ہزار روپے اور پیر کے میچ کےلیے 5 ہزار روپے میں ایکشن دیکھ سکتے ہیں۔

    دوسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپیئن شپ 2025 کی افتتاحی تقریب

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے جنرل انکلوژرز (آصف اقبال، نذر محمد، وقار حسن اور یونس خان) کے ٹکٹ شائقین کےلیے بدھ کے میچ کےلیے 350 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ جمعہ کو سہ فریقی سیریز کے فائنل کےلیے ٹکٹیں 500 روپے میں دستیاب ہوں گی۔

    فرسٹ کلاس انکلوژرز (عمران خان، انتخاب عالم، وسیم اکرم، وسیم باری اور شاہد آفریدی) کے داخلے کے ٹکٹ بدھ کے میچ کے لیے 750 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ جمعہ کو ہونے والے فائنل کےلیے ایک ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، امام الحق کی معنی خیز پوسٹ

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ، امام الحق کی معنی خیز پوسٹ

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد کرکٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں امام الحق نے کہا کہ نتیجہ میری توقع کے مطابق نہیں ہے لیکن سفر ابھی ختم نہیں ہوا یہی زندگی ہے سب کچھ یہی ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور خود کو مضبوط بنانا ہے اورسب سے اہم صبر اور اللہ پر بھروسہ ہے۔

    امام الحق نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام لکھا، امام الحق ون ڈے اسکواڈ کے لیے امیدوار سمجھے جا رہے تھے لیکن انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

    دنیا کو عدم برداشت اور تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے،شہباز شریف

    sports

    واضح ہے کہ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں بیٹرز بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، اور طیب طاہر شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا (نائب کپتان) اسکواڈ کا حصہ ہیں،15 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز محمد رضوان (کپتان) اور عثمان خان بھی شامل ہیں، بولرز میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے-

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ نے استعفیٰ دے دیا

  • پاکستان میں ہونیوالی سہہ ملکی ون ڈے سیریز ، میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

    پاکستان میں ہونیوالی سہہ ملکی ون ڈے سیریز ، میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

    لاہور: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا، سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونے والی سہ فریقی سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے ڈیوڈ بون، رچرڈالنگورتھ اور مائیکل گف کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز مقرر کیا ہےآسٹریلیا کے ڈیوڈ بون جو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے رکن ہیں، میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن انگلینڈ کے مائیکل گف اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر پاکستان کے فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

    پاکستان کیلئےمستقبل میں اچھے دن آرہے ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی

    قذافی اسٹیڈیم 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے میچ کی میزبانی کرے گا جہاں رچرڈ النگورتھ اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائزر جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر ہوں گے۔

    لیگ کا آخری میچ اور سہ فریقی سیریز کا فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچ میں آصف یعقوب اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ جمعہ 14 فروری کو ہونے والے فائنل میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا رچرڈ النگورتھ کے ساتھ آن فیلڈ امپائرہوں گے۔

    اسٹار فٹبالر رونالڈو نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا