Baaghi TV

Tag: کھیل

  • اسٹار فٹبالر  رونالڈو  نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

    اسٹار فٹبالر رونالڈو نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی پرو لیگ میں ایک اور نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

    باغی ٹی وی :اسپورٹس ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو سعودی پرو لیگ کے اہم معرکے میں کرسٹیانو رونالڈو نے الراید کیخلاف ٹیم کو 2-1 سے فتح دلوائی، اس میچ میں ایک گول اسٹار فٹبالر نے کیا جبکہ ایک اسسٹ کیا تھا،اس فتح کےساتھ ہی رونالڈو دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک 700 فتوحات اپنے نام کی ہوں، ان کے علاوہ کوئی فٹبالر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا،رونالڈو نے النصر کیلئے ابتک 94 میچز میں 85 گول اسکور کیے ہیں۔

    پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ 39 سالہ فٹبالر نے النصر کو جنوری 2023 میں جوائن کیا تھا، تب انھیں 164 ملین پاؤنڈ فی سیزن میچز کیلئے اور اضافی 49 ملین پاؤنڈ آف دی فیلڈ ایونٹس کیلئے دیئے گئے تھے، اب وہ دنیا کے سب زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

    وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

  • چیمپئنز ٹرافی:گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

    چیمپئنز ٹرافی:گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع

    لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 28 جنوری سے شروع ہوگی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ انڈیا کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28جنوری سے گلف اسٹینڈرڈ ٹائم دوپہر ایک بجے اور پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم دوپہر دو بجے شروع ہوگی-

    آئی سی سی فیملی ممبرز کو خصوصی طور پر یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ پہلے یہ ٹکٹ خرید سکتےہیں جو پیر 27 جنوری کو دوپہر ایک بجے سے شروع ہوگی جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے رکھی گئی ہے،پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں 1500 روپے سے دستیاب ہوں گی جن میں کراچی لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے دس میچز شامل ہیں،فزیکل ٹکٹس بھی پاکستان میں ٹی سی ایس کے منتخب ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے جن کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    پاک امریکہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے،محسن نقوی

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ دبئی میں میچز کے ٹکٹس کے حوالے سے جلد آگاہ کیا جائے گا،فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا،اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

    سیف علی خان نکلے سخت سیکوٹی میں گھر سے باہر

  • پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں،شان مسعود صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے

    پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں،شان مسعود صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے

    ملتان: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کپتانی سے متعلق صحافی کے سوال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلے کرنا پی سی بی کا کام ہے، جو فیصلے ہوئے مجھ سمیت سب کرکٹرز قبول کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی: ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافی نے شان سے سوال کیا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا؟جس پر شان مسعود نے پہلے کہا نیکسٹ کوئسچن ، پھر جواب دیا کہ ماضی میں جو ہوا اس کا میں جواب نہیں دو ں گا، اب جو ہو رہا ہے اس کا جواب دے رہا ہوں، آپ حقائق پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپ کی معلومات بالکل غلط ہیں۔

    شان مسعود نے کہا کہ نے کہا کہ آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلے کرنا پی سی بی کا کام ہے، جو فیصلے ہوئے مجھ سمیت سب کرکٹرز قبول کرتے ہیں، ہم لوگ اس ملک اور اس ادارے کے ہیں ، ہم لوگ آپ کے بھی لوگ ہیں اس طرح سے بے عزت کرنا یہ کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا ، آپ کے سوال میں بہت زیادہ تضحیک تھی، آپ نے ایک سوال کے چکر میں دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں جو کوشش کرتے ہیں نتیجہ لانے کے لیے کرتے ہیں ،اس کنڈیشنز میں 4 میں سے 3 میچز جیتے ہیں، ایک میچ ہارے ہیں جس میں پہلے دن میں غلطیاں کی تھیں، پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں اور جو چاہیں را ئے دیں۔

    آئینی بنچ میں شامل کر کے ہمیں کون سی مراعات دی گئی،جسٹس جمال مندوخیل

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیتے ہوئے 35 سال بعد اسکی سرزمین پر فتح حاصل کرلی، قومی ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، بابراعظم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی، ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے سیریز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    میوزیم سے چور 2500 برس پرانا سونے کا ہیلمٹ لے اڑے

  • ویسٹ انڈیز  کا 244 رنز کا ہدف ، پاکستان کی بیٹنگ جاری،3 کھلاڑی آؤٹ

    ویسٹ انڈیز کا 244 رنز کا ہدف ، پاکستان کی بیٹنگ جاری،3 کھلاڑی آؤٹ

    ملتان: دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی دوسری اننگز میں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 66.1 اوورز بیٹنگ کی، دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی –

    کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

    دوسری جانب سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی 3 وکٹیں محض 48 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

  • پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی :بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپ گریڈیشن کے بعد قذافی اسٹیڈیم پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے میچوں کی میزبانی کرے گا، اپ گریڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے علاوہ فائنل بھی منعقد کرے گا یہ سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز ہفتہ 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جبکہ پیر 10 فروری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگاان دو میچوں کے بعد کراچی میں پاکستان 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ میچ میں جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، فائنل میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا جو ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔

    تحریک انصاف کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

    پی سی بی کے مطابق نئے تیار ہونے والےقذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے، پورے اسٹیڈیم میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں اور نشر یاتی معیار کو بڑھانے کے لیے 480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جو دنیا بھر کے شائقین کے لیے دیکھنے کے بہتر ین تجربے کو یقینی بنائیں گی تماشائیوں کےتجربے کو مزید بلند کرنے کے لیے دو بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔

    ملتان ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز پر آؤٹ

    نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹلیٹی انکلوژر بھی شامل ہے۔ براڈکاسٹ کوریج کو بہتر بنانے کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں جو عالمی ناظرین کو بہترین منظر پیش کریں گی۔ دو ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز کے علاوہ تماشائیوں کے آرام کو بڑھانے کے لیے 5000 نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    وزیر داخلہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

  • کپتانوں کا ایونٹ،کیا  روہت شرما پاکستان آئیں گے؟صورتحال غیر یقینی کا شکار

    کپتانوں کا ایونٹ،کیا روہت شرما پاکستان آئیں گے؟صورتحال غیر یقینی کا شکار

    کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کپتانوں کے ایونٹ کے لیے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے-

    باغی ٹی وی :میگا ایونٹ کیلئے کیپٹنز میٹ میں شریک 8 ملکوں کے تمام کپتان 16 یا 17 فروری کو کراچی میں یکجا ہونا ہے تاہم آئی سی سی آفیشلز نے کپتانوں کی میٹنگ کیلئے روہت شرما کی پاکستان آمد پر کوئی جواب نہیں دیا ہے آئی سی سی کی جانب سے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق روہت شرما کے پاکستان جانے کی کوئی وضاحت نہیں ملی، ان کا کپتانوں کے ایونٹ کے لیے جانا اب تک واضح نہیں ہے ،اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے پاکستان جانے کے حوالے سے بات چیت نہیں ہوئی، یہ معاملہ ابھی ایجنڈے پر نہیں ہے، بھارتی بورڈ کو حکومتی اجازت ملنے کے بعد ہی روہت شرما کی پاکستان جانے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ہوسکے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی : صائم ایوب کی جگہ خوشدل شاہ اسکواڈ میں شامل

    واضح رہے کہ پی سی بی پہلے ہی آئی سی سی سے زور دے کر کہہ چکا ہے کہ سب کچھ پالیسیوں اور روایت کے مطابق ہونا چاہیے۔

    کپل شرما ، ریمو ڈی سوزا سمیت 4 معروف فنکاروں کو قتل کی دھمکی

  • چیمپئینز ٹرافی:آئی سی سی کا  میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر  سخت ردعمل

    چیمپئینز ٹرافی:آئی سی سی کا میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر سخت ردعمل

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس پاکستان میں کھیلی جانے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے کٹ استعمال ہونے والے لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر سخت ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ لکھا جائے گاچیمپئینز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کے ساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں، کوئی بھی ٹیم اپنی جرسیوں پر لوگو آویزاں کرنے میں ناکام رہی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

    آئی سی سی کی جانب سے ان رپورٹس کے بعد وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئینز ٹرافی کے لیے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر ’پاکستان‘ (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے،بی سی سی آئی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم بھارت کی جرسی پر پاکستان کا نام درج نہیں کرے گی۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کا اعلان

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا گیا تھا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونے والے ایونٹس کے لیے بھی یہی ماڈل لاگو ہوگا۔

    گورنر کےاعتراضات مسترد ، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ایشیا کپ کے موقع پر بھارت نے تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے لوگو پر میزبان ملک کا نام درج نہ کرنے کی منظوری دی تھی۔

  • چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،روہت شرما

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،روہت شرما

    ممبئی: بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے-

    باغی ٹی وی : روہت شرما نے اتوار کو وانکھیڈے اسٹڈیم ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ مجھے یقین ہے جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی میں اتریں گے تو 140 کروڑ بھارتیوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہوں گی ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے۔

    واضح رہے کہ 8 ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جو 9 مارچ تک جاری رہے گی،ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

    ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں خطاب کےاہم نکات

    ٹورنامنٹ کے میچز دبئی اور پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 19 فروری کو کراچی میں ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ کا بھی پہلا میچ ہو گا پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:

    20 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی، 23 فروری، پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی، 2 مارچ، نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا، دبئی

    صبا فیصل نے گھر میں لڑائی جھگڑے کی وجہ گھریلو ملازماؤں کو قرار دیدیا

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کا اسکواڈ:

    روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یاشاسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجا

    دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے،بھارتی سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے محمد سراج کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

    ایران نے گستاخی رسول ﷺ کرنے پر گلوکار کو موت کی سزا سنا دی

    اس حوالے سے روہت شرما کا کہنا تھا کہ سراج پرانی گیند سے بولنگ نہیں کرپاتے، ٹیم کو ایک ایسے بولر کی ضرورت تھی جو درمیانی اور آخری اوورز میں نئی ​​گیند سے گیند کرسکے جب سراج کو نئی گیند نہیں دی جاتی تو وہ اپنا اثر کھو دیتا ہے، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اسے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن ہمارے پاس ایسے لڑکوں کی تلاش کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا جو ہمیں ورائٹی دے سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے بولرز ہیں جو نئی گیند سے گیند کر سکتے ہیں، درمیان میں گیند کر سکتے ہیں اور ڈیتھ اوورز میں گیند کر سکتے ہیں ان تین گیند بازوں (جسپریت بمراہ، محمد شامی اور ارشدیپ سنگھ) کے ساتھ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

    واضح رہے کہ محمد سراج نے آسٹریلیا کے خلاف پانچوں ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں انہوں نے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

    چیمپئنز ٹرافی :سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

    نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیورٹ قرار دیا کہا کہ پاکستان کو اپنے میدانوں میں کھیلنے کا بڑا فائدہ حاصل ہو گا اور اس ٹورنامنٹ کے لیے میزبان ٹیم پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جانا چاہیے، کیونکہ کسی بھی ٹیم کو ان کے اپنے ملک میں شکست دینا مشکل ہوتا ہے۔

    سنیل گواسکر نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی، بھار تی ٹیم کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ٹورنامنٹ میں بھارت نے مسلسل 10 میچز جیتے تھے۔

    پاسپورٹ کیلئے فاسٹ ٹریک کا دائرہ مزید26 شہروں تک بڑھا دیا گیا

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے، جبکہ بھارت اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹوٹل 8 ٹیمیں شریک ہوں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے-

    بلوچستان ہائیکورٹ کے بھی 3نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

    گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں، پاکستان اپنا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور یہ ٹورنامنٹ کا بھی پہلا میچ ہو گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    عامر خان کی سلمان خان کی سخت محنت پر تنقید

  • بنگلہ دیشی کرکٹر  شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ڈھاکا: بنگلادیش کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بینک فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک کے ریلیشن شپ آفیسر، شہیب الرحمان نے بینک کی جانب سے کیس دائر کیا ہے،جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق کرکٹر اور ان کے 3 ساتھیوں نے (تقریبا 41.4 ملین ٹکہ) دو الگ الگ چیکس کے ذریعے منتقل کرنے تھے تاہم وہ اس میں ناکام رہے ہیں۔

    اس کیس میں شکیب کی کمپنی، الحسن ایگرو فارم لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر غازی شاہ گیر حسین، اور ڈائریکٹرز عماد الحق اور ملائکار بیگم کو نامزد کیا گیا ہے، زیر بحث چیک قرضوں کے کچھ حصے کی ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے تھے لیکن ناکافی فنڈز کی وجہ سے روک دیئے گئے۔

    ہم جدید علوم کے خلاف نہیں، تقسیم حکومت نے پیدا کی ہے،مولانا فضل الرحمان

    ڈھاکہ کی ایک عدالت نے اتوار کو آل راؤنڈر اور سیاستدان شکیب الحسن کے خلاف بینک سے متعلق فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جس میں مزید 3 دیگر افراد بھی نامزد ہیں،ڈھاکہ کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الرحمان نے اتوار کو یہ حکم جاری کیا۔

    15 دسمبر کو شکیب کو چیک فراڈ کیس میں نامزد کیا گیا تھا، اس کے بعد 18 دسمبر کو عدالت نے انہیں ابتدائی سماعت کے بعد 19 جنوری کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

    مراکش کشتی حادثہ:بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کے نام جاری

    واضح رہے کہ بنگلادیشی کرکٹر و عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ شکیب الحسن 7 جنوری 2024 میں بلا مقابلہ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے تاہم طلبا احتجاج اور شیخ حسینہ کا تختہ الٹ جانے کے بعد وہ بیرون ملک رہائش پذیر ہیں۔