Baaghi TV

Tag: کھیل

  • چیمپئنز ٹرافی:بھارت نے  15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    چیمپئنز ٹرافی:بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ممبئی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا، چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گے اور شبمن گل نائب کپتان ہوں گی۔

    بھارتی ٹیم کے 15رکنی اسکواڈ میں روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا شامل ہیں،اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا، ایونٹ میں بھارتی ٹیم 20 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف دبئی میں اپنا پہلا میچ کھیلےگی جب کہ پاکستان اور بھارت کے میچز ہابرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے۔

    بنگلہ دیش سے فرار شیخ حسینہ کا جذباتی آڈیو پیغام جاری

  • ملتان: ساجد خان اور نعمان کی شاندار بولنگ،ویسٹ انڈیز   آل آؤٹ، پاکستان کو 93 رنز کی برتری

    ملتان: ساجد خان اور نعمان کی شاندار بولنگ،ویسٹ انڈیز آل آؤٹ، پاکستان کو 93 رنز کی برتری

    ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،ویسٹ انڈیز کے 91 اسکورز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے-

    باغی ٹی وی: ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیاچار کھلاڑیوں کے آؤٹ کے ہونے کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے بیٹنگ کو سہارا دیا، پاکستان کی پانچویں وکٹ سعود شکیل کی گری، انہوں نے 84 رنز بنائے۔

    197 کے اسکور پر سلمان آغا بھی دو رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، 200 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ نعمان علی کی گری، وہ رن آؤٹ ہوئے، محمد رضوان بھی 71 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کا اسکور 225 پر پہنچا تو خرم شہزاد سات رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    کراچی میں کرونا نے پھر سر اٹھا لیا

    پاکستان کی آخری وکٹ ساجد خان کی 230 کے اسکور پر گری، انہوں نے 18 رنز بنائے، ابرار احمد بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے تین تین ، کیون سنکلیئر نے 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

    پاکستان کی طرح ویسٹ انڈیز بھی آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہے، ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے پہلے چار کھلاڑی 22 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کا تقرر کردیا

    ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک رنز، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر آئوٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کا مجموعی اسکور 34 ہوا تو نعمان علی نے ان کا پانچواں کھلاڑی بھی پویلین بھیج دیا۔

    42 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی نے چھٹا کھلاڑی بھی آئوٹ کر دیا، ویسٹ انڈیز کا اسکور 51 ہوا تو نعمان علی نے ساتواں کھلاڑی بھی آؤٹ کر دیا ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ بھی نعمان علی نے لی، ویسٹ انڈیز کے ن نویں کھلاڑی کو بھی نعمان علی نے آؤٹ کیا، گداکیش موتی 19 رنز بنا سکے۔

    ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی انہوں نے جیڈن سیلز کو 22 رنز پر آئوٹ کیا، اس طرح ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر آئوٹ ہو گئی، پاکستان کو پہلی اننگز پر 93 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

    بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں آندھی، شدید بارش و برفباری، سفر میں رکاوٹ کا خدشہ

    واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔

  • ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی

    ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی

    کراچی: ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی: 32سالہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے میر حمزہ غنی گلاس کے لیے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیل رہے ہیں۔

    ایچ پی سی اوول گراؤنڈ پر میچ کے دوسرے دن میر حمزہ ڈائیو لگا کر کیچ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے، ان کی کہنی زخمی ہوئی جس کے سبب ان کو گراؤنڈ سے باہر آنا پڑا،غنی گلاس کے کوچ ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے میر حمزہ کے زخمی ہونے کو افسوسناک صورتحال قرار دیا،کامران اکمل کا کہنا تھاکہ آؤٹ فیلڈ پر گھاس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، مٹی پر کھلاڑی ڈائیو ماریں گے، تو یہی ہوگا۔

    نومئی مقدمے،عمران خان کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    چند دن قبل اسی گراؤنڈ پر سوئی سدرن گیس کے کوچ محمد حفیظ نے بھی پریذیڈنٹ کپ کے انتظامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    واضح رہے کہ میر حمزہ کو کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ میں ’سلور‘ کیٹیگری میں سیزن10 کے لیے منتخب کیا ہے۔

    ٹرمپ حلف برداری تقریب کے 20 دعوت نامے ملے، سلمان اکرم راجہ

  • انگلش کرکٹرنے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی

    انگلش کرکٹرنے پی ایس ایل کی خاطر ریٹائرمنٹ لے لی

    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 کی خاطر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جیمز کے اچانک اس فیصلے پر سب حیران ہیں اور اُن کو تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں، 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔

    جیمز نے واضح کیا کہ وہ دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں حصہ لیتے رہیں گےانہوں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر بہتر فیصلہ کیا ہے-

    جیمز ونس نے 216 میچز میں 40.18 کی اوسط سے 13 ہزار 340 رنز بنائے جن میں 30 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں ہیں۔

    لاس اینجلس میں آتشزدگی کے دوران "بیٹ مین” کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

    واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان پلیئرز کے این او سی کا تنازع حل ہوگیا،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل انگلینڈ کے کھلاڑیوں اور پی سی بی میں معاملات طے پاگئے ہیں، اب انگلش پلیئرز کو پی ایس ایل میں منتخب ہونے پر انگلش بورڈ کی جانب سے این او سی ملنے میں کوئی مشکلات نہیں ہوں گی،انگلینڈ کرکٹ بورڈ پی ایس ایل میں منتخب ہونے والے کرکٹرز کو این او سی فراہم کرے گا، اس سے پہلے انگلش بورڈ نے اپنے پلیئرز کو پی ایس ایل میں شرکت سے روک دیا تھا۔

    ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹرزکےگوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن ختم

  • چیمپئنز ٹرافی:اکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل

    چیمپئنز ٹرافی:اکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل

    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اس حو الے سے ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتیں طے کرلی ہیں، جس کے بعد پاکستان کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے پاکستان کے میچز کی کم سے کم قیمت ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت دو ہزار روپے مقرر کی ہے پاک، نیوزی لینڈ میچ میں فرسٹ کلاس انکلوژرز کی قیمت چار ہزار روپے،پریمیم کی قیمت سات ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 12 ہزار روپے میں ملیں گے۔

    جیسیکا سمپسن اور ایرک جونسن کے درمیان طلاق کی تصدیق

    پاک نیوزی لینڈ میچ میں گیلری کا ٹکٹ 25 ہزار اور وی وی آئی پی کا ٹکٹ 20 ہزار روپے کا ہوگا، کراچی میں بقیہ دو میچز میں جنرل انکلوژر کی قیمت ایک ہزار مقرر کی گئی ہےاسی طرح کراچی میں ہونے والے دیگر میچز میں فرسٹ کلاس 1500، پریمیم ٹکٹ 3500، وی آئی پی 7 ہزار اور گیلری کا ٹکٹ 18000 کا رکھا گیا ہے۔

    لاہور میں ہونے والے آسٹریلیا انگلینڈ کے میچ کا جنرل انکلوژر ٹکٹ ایک ہزار، فرسٹ کلاس 2 ہزار، پریمیم 5 ہزار، وی آئی پی ٹکٹ 7500، وی وی آئی پی ٹکٹ 12000 اور گیلری کا ٹکٹ 18000 روپے کا ہوگا لاہور میں افغانستان کے میچز کی کم سے کم قیمت 1 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 12500 مقرر کی گئی ہے۔

    جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول گرفتار

    لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل کیلئے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 2500 رکھی گئی ہے اور سیمی فائنل کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25000 روپے مقرر کی گئی ہے راولپنڈی میں پاک بنگلہ دیش کے میچ میں جنرل انکلوژر کی قیمت 2 ہزار، فرسٹ کلاس ٹکٹ 4 ہزار، پریمیم 7 ہزار، وی آئی پی کی 12500 مقرر کی گئی ہے،راولپنڈی میں دیگر دو میچز کا ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے میں ملے گا۔

    ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے شراب کی خریداری کی حد مقرر کرنے کا مطالبہ

  • احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

    احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا

    کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 سے ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے نوجوان کھلاڑی احسان اللہ نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی-

    باغی ٹی وی : گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے احسان اللہ نے ایک روز قبل ڈرافٹنگ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے نہ لینے پر احتجاجاً پی ایس ایل کے بائیکاٹ اور ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا بعد ازاں احسان اللہ نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ کوئی ٹیم منتخب کرلے گی مگر ایسا نہیں ہوا، جس پر مداحوں، دوستوں اور پرستاروں نے میسجز کیے اور ایسی باتیں کیں جس کے بعد جذبات میں آکر اعلان کردیا تھا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنا اعلان واپس لے رہے ہیں اور چار ماہ میں اتنی محنت کریں گے کہ جن لوگوں نے انہیں نظر انداز کیا وہ ہی دوبارہ ٹیم میں شامل کریں گے۔

    بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ خان نے غصے اور شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ لیگ میں شرکت نہ کرنے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا کہا تھا کہ پرفارمنس دینے کے باوجود کسی فرنچائز نے مجھے پِک تک نہ کیا، ایک بار رابطہ کرکے پوچھا تک نہ گیا۔

    شیل پاکستان کا نام تبدیل کردیا گیا

    انہوں نے کہا تھا کہ پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات میں نہیں بلکہ فرنچائزز اور دنیا کی خودغرضی کی وجہ سے کیا، میں اب فرنچائز کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، دوبارہ کبھی پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنوں گا احسان اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اب ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر پاکستان کی نمائندگی کی کوشش کروں گا۔

    معید پیرزادہ اور شہباز گل کے خلاف مسلسل جھوٹ پھیلانے پر مقدمہ درج

  • آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا

    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: چیمپئنز ٹرافی کے نئے پرومو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم جلوہ گر ہیں جبکہ پرومو میں چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ملنے والے آئیکونک سفید کوٹ کو نمایاں کیا گیا ہے،میگا ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو وائٹ کوٹ کو عظمت کی علامت قرار دیتی ہے۔

    وسیم اکرم نے ویڈیو میں کہا اب عالمی کرکٹ کمیونٹی میں ایونٹ کا جوش و خروش پیدا ہوگا، چیمپئینز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔

    پنجاب کی ترقی میں مریم نواز کی قیادت کلیدی کردار ادا کر رہی ہے،سفیر آذربائیجان

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ لاہور، کراچی، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلی جائے گی جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز ٹین اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گےآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو گا اور چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، گروپ میں اے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔

  • مسلسل خراب پرفارمنس،بھارتی کرکٹ بورڈ دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور

    مسلسل خراب پرفارمنس،بھارتی کرکٹ بورڈ دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور

    نئی دہلی: مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) دوبارہ پُرانے اصول متعارف کروانے پر مجبور ہوگیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں حیران کن وائٹ واش اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 1-3 سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں،کرکٹرز کو بیرون ملک دوروں پر اہلخانہ کو ساتھ نہ لے جانے کا آپشن ممبئی میں بی سی سی آئی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے جس میں سلیکٹر اجیت اگرکر، ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما سمیت دیگر بورڈ اراکین موجود تھے-

    پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے، وزیراعظم

    بھارتی بورڈ پرانے اصول کو دوبارہ متعارف کروانا چاہتا ہے، جسے کورونا وائرس کی وبا کے دوران ختم کردیا گیا تھا، جس کے تحت کھلاڑیوں کے ہمراہ اہلخانہ اور گرل فرینڈز سمیت کسی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی بورڈ حکام کا خیال ہے کہ دورے کے دوران بیویوں اور اہلخانہ کے کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے، بارڈر-گواسکر ٹرافی سیریز کے دوران کئی کرکٹرز اہلخانہ کیساتھ دورہ آسٹریلیا پر موجود تھے۔

    اے این ایف کی کارروائیاں،تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار

    رپورٹس کے مطابق45 دن سے زیادہ چلنے والے ٹورنامنٹ یا سیریز کے لیے اہلیہ کھلاڑی کے ساتھ صرف 14 دن رہ سکتی ہے تاہم مختصر دوروں کے لیے قیام کی حد کو کم کر کے صرف 7 دن کر دیا جائے گا آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں ویرات کوہلی،کے ایل راہول اور ان کی بیویوں کے ساتھ دیکھا گیا-

    حماس کے ساتھ جھڑپ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک,10 زخمی

    رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام بھارتی کھلاڑیوں کو ٹیم بس میں سفر کرنا ہوگا، پچھلے کچھ سالوں میں بہت سے کھلاڑی تنہا سفر کرنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا،ٹیم اتحاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اب تمام کھلاڑی ٹیم بس سے ہی سفر کریں گے، کوئی کھلاڑی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اسے الگ سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    غوطہ لگا کر گناہوں سے نجات پائیں، بھارت میں تاریخی مہا کمبھ میلے کا آغاز

  • پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس  ایوارڈز سے نوازا گیا

    پی ایس ایل کو 10 سال مکمل،کون سے کھلاڑی کو کس ایوارڈز سے نوازا گیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کو ایک دہائی مکمل ہونے پر سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کے دوران کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم کو پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کا فین چوائس ایوارڈ دیا گیا انگلش بیٹسمین جیسن رائے کو بہترین انفرادی بیٹنگ میں فینز چوائس کا ایوارڈ دیا گیا شاہین آفریدی کو پی ایس ایل کے بہترین بولر کا فین چوائس ایوارڈ دیا گیا، شاداب خان کو پی ایس ایل سیزن 7 میں یادگار پرفارمنس پر موسٹ ویلیو ایبل پلیئر (ایم وی پی) ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    عمران خان اور اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

    پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں، گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں۔

    پی ایس ایل 2025:ڈرافٹ کی تقریب،تینوں کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب

  • ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 2025 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

    ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 2025 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ ڈرافٹ کی تقریب میں شرکت کررہی ہے، لاہور قلندرز کے عاطف رانا، ثمین رانا اور کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں منعقد ہورہی ہے، اولمپئن ارشد ندیم بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں موجود ہیں-

    پلاٹینم کیٹیگری

    لاہور قلندرز نے ڈیرل میچل کو پک کیا، کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈ مور کو جبکہ کوئٹہ نے نیوزی لینڈ کےٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو پک کیا،عٌلاوہ ازیں پشاور زلمی نے ٹوم کوہلر کیڈ مور رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے مارک چیپمین کو پک کر لیا جبکہ ملتان سلطانز نےپلاٹینم میں مائیکل بریسویل کو پک کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں عباس آفریدی کو پک کیا۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری

    کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر خوشدل شاہ جبکہ پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈ کاربن بوش کو منتخب کیااسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو اور لاہور قلندرز نے سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل پریرا کو پک کر لیاپشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں فاسٹ بولر محمد علی کو پک کر لیا۔

    گولڈ کیٹیگری

    پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں وائلڈ کارڈ پر پاکستانی بیٹر عبدالصمد کو پک کر لیا اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹیگری میں آسٹریلین آل راؤنڈر بین ڈوراشس کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے قومی فاسٹ بولر عامر جمال کو پک کر لیا اسی طرح ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری میں قومی بیٹر کامران غلام کو اور پشاور زلمی نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا کو پک کیا علاوہ ازیں پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں قومی آل راؤنڈر حسین طلعت کا انتخاب کیا۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

    پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیر ملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کیلئے دستیاب ہیں، دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔

    ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے دستیاب ہیں، گولڈ کیٹیگری میں 165 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں۔

    آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
    =
    کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا اس معاہدے کے ساتھ، وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں اس کے علاوہ کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور وہ دنیا کے دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔