Baaghi TV

Tag: کھیل

  • چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہو گا،محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہو گا،محسن نقوی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنےآنے پر کہنا ہے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہو گا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کوئی کام تحریری ہوئے بغیر نہیں کرتے، اگر کوئی مکرے گا تو دیکھیں گے کہ کیسے مکر سکتا ہے،چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول طے ہونے سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ بس تھوڑا صبر کریں سب سامنے آ جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہو گا۔

    دوسری جانب غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے معاملات طے پا گئے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاکستان اور بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے۔

  • چیمپئنز ٹرافی : آئی سی سی، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ طے

    چیمپئنز ٹرافی : آئی سی سی، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ طے

    دبئی: چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی، پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی پر بھی فارمولا طے پاگیا ہے، 2027ء تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹ کا میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی، آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری تعطل کاحل نکال لیا ہے۔

    معاہدے کے تحت 8 ٹیموں کے اس ایونٹ میں بھارت کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے جبکہ بدلے میں آئی سی سی کے ان ایونٹس، جن کی میزبانی بھارت کرے گا، میں پاکستان اور بھارت کے میچز بھی نیوٹرل وینیوز پر منعقد ہوں گے۔

    ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق جو آئی سی سی بورڈ کے ووٹ کے بعد نافذ العمل ہوں گی، اس معاہدے کے مطابق 2024-2027 کے ایونٹ سائیکل میں پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹس میں بھارت کے میچز نیوٹرل وینیوز پر کھیلے جائیں گےبھارت میں ہونے والے ایونٹس میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیوز پر منتقل کیے جائیں گے۔

    یہ اصول چیمپئنز ٹرافی 2025ء، خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ 2025ء اور مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء پر لاگو ہو گا، جو بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہو گا 2028ء میں منعقد ہونے والا خواتین کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جو آئندہ ایونٹ سائیکل کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا اور پاکستان کو اس کی میزبانی دی گئی ہے، بھی اس معاہدے کے تحت آ سکتا ہے۔

    معاہدے کے مطابق نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان بورڈ کرے گا، جسے آئی سی سی کی منظوری درکار ہو گی، جبکہ آئی سی سی نے ایک سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تجویز پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے، جس میں پاکستان، بھارت اور کسی اور ایشیائی فل ممبر یا ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

    اس سیریز کا انعقاد بھی نیوٹرل وینیو پر ہوگا، یہ تجویز پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے میچز کی میزبانی نہ ملنے کے ازالے کے طور پر پیش کی گئی ہےیہ معاہدہ کرکٹ کی دنیا میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کر سکتا ہے، جہاں دونوں ممالک کے شائقین کو نیوٹرل وینیوز پر بھی اپنی ٹیموں کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

  • روہت شرما  کپتانی سے دستبرادر ہورہے ہیں؟ سنیل گواسکر کی پیشگوئی

    روہت شرما کپتانی سے دستبرادر ہورہے ہیں؟ سنیل گواسکر کی پیشگوئی

    نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے بھی روہت شرما کی کپتانی چھوڑنے کی پیشگوئی کی تھی-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر و کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ٹیسٹ میچز میں کارکردگی نا دکھانے کی صورت میں روہت شرما کی جانب سے کپتانی چھوڑی جاسکتی ہے،روہت شرما اگر میلبرن اور سڈنی میں فلاپ ہوئے تو وہ خود دستبردار ہو جائیں گے اور سلیکٹرز کے فیصلے کا انتظار نہیں کریں گے۔

    سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ روہت بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری دونوں میچز میں حصہ لیں گے لیکن اگر وہ رنز بنانے سے قاصر رہے تو ٹیم کی قیادت الگ ہوجائیں گے، ایشون نے بھی ٹیم پر بوجھ بننا گوارا نہیں کیا انہیں لگتا تھا کہ وہ اب پلئینگ الیون میں شامل نہیں ہوسکتے تو ریٹائرمنٹ لے لی، اسی طرح روہت بھی بوجھ بننا گوارا نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کپتان روہت شرما نے ڈگ آؤٹ کے نزدیک اپنے گلوز پھینک دیے تھے، جس پر ریٹائرمنٹ کی باز گشت سنائی دینے لگی،آج روہت شرما پہلی اننگز میں محض 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ وہ اس سیریز کے دوران اب تک بڑا اسکور نہیں بنا سکے ہیں، روہت شرما نے آخری 13 ٹیسٹ اننگز میں 11.83 کی اوسط سے صرف 152 رنز بنائے ہیں،روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ میں حالیہ خراب کارکردگی کے باعث ان پر سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر تنقید کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے-

  • شاہد  آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں  پہلے بچے کی پیدائش

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

    کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے ان کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: شاہد آفریدی نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بار پھر نانا بننے کی خوشخبری سنائی کہا کہ”الحمدللہ 16 دسمبر کو اللہ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت بیٹی ‘آئرا ‘سے نوازا ہے’،انہوں نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،ساتھ ہی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں والدین بچی کو اپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے ہیں۔

    شاہد آفریدی کی اس پوسٹ پر مداحوں اور معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد وں کا سلسلہ جاری ہے-

    واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر ناصر خان کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا جبکہ رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی،اس سے قبل رواں سال اگست میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سابق آل راؤنڈر نانا بنے تھے-

  • پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف

    پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف

    جوہانسبرگ:جنوبی افریقا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے ہینرک کلاسن نے 86 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھےریان ریکلٹن 36، ایڈن مارکرم 35 اور ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بناکر نمایاں رہے مارکو یانسن 10 اور وین ڈر ڈوسین 8 رنز بناکر آوٹ ہوئے ٹرسٹن اسٹبز اور اینڈائل فیلوکوائیو ایک ایک رن بناسکے۔

    پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ابرار احمد نے 2، صائم ایوب اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

    3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلا جا رہا ہے،جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    قبل ازیں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے کیلئے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا گیا، پاکستانی ٹیم کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد پر مشتمل ہے۔

    دونوں ٹیمیں آج پارل کرکٹ گراؤنڈ میں تین میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے کیلئے ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اُتریں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

  • جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات بتا دیں

    جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات بتا دیں

    لاہور: پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق کوچ جیسن گلیسپی نے پی سی بی سے اپنے عہدے سےمستعفی ہونے کی وجوہات بتا دیں۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلین میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ میرے بطور ہیڈ کوچ ٹیم سلیکشن میں اختیارات ختم کردیئے گئے تھے، میری ڈیوٹی میدان میں کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کرانا باقی رہ گئی تھی،ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر بے خبری ناراضی کا سبب بنی، ٹم نیلسن کو نہ رکھنے کے فیصلے سے مجھے مکمل بے خبر رکھا گیا ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹم نیلسن کو تمام کھلاڑی گرینڈپا یعنی دادا کرکے بلاتے تھے، ماضی کے چند واقعات کے بعد اس معاملے نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میری ضرورت ہے یا نہیں، میرا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا جو مقصد تھا وہ فوت ہوتا جا رہا تھا، کسی بھی ہیڈ کوچ کا سلیکٹرز سمیت ہر کسی سے رابطہ ضروری ہوتا ہے، پلاننگ کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم ایک روز پہلے تو مجھے اسکواڈ کے بارے میں بتایا جائے۔

    گلسپی کا کہنا تھا کہ ان تمام معاملات کی عدم موجودگی میں کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد گروپ پر ایک ٹیکسٹ میسج سے نئی سلیکشن کمیٹی کی خبر ملی، سلیکشن کمیٹی کے معاملے پر بھی مجھ سے کوئی بات نہیں کی گئی تھی، بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی کا تھا، انہوں نے کہا کہ کپتان شان مسعود کے ساتھ بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ بن گئی تھی۔

  • فاسٹ بولر  محمد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    فاسٹ بولر محمد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور: پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد آج فاسٹ بولر محمد عرفان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں،کوچز اور تمام لوگوں کاشکرادا کرنا چاہتا ہوں، محبتوں، خوشیوں اور ناقابل فراموش یادوں کے لیے آپ کا شکریہ،محمد عرفان نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔

    بائیں ہاتھ کے طویل القامت فاسٹ بولر محمدعرفان نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی-

    واضح رہے کہ رہے کہ گزشتہ 3 دن میں قومی کرکٹرز کی جانب سے سامنے آنے والا یہ ریٹائرمنٹ کا تیسرا اعلان ہے،محمد عرفان سے قبل گزشتہ روز فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم دو روز قبل ریٹائرمنٹ کااعلان کر چکے ہیں۔

  • عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    عماد وسیم کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنے کیریئر کے اہم موڑ پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے یہ فیصلہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ "بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے۔”عماد وسیم نے مزید لکھا کہ وہ اب ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنے کرکٹ کی سفر کو جاری رکھیں گے، لیکن انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے لئے مزید کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے پر مکمل طور پر راضی ہیں اور مستقبل میں اپنے کرکٹ کیریئر کو نئے زاویے سے دیکھنے کی امید رکھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران کیا تھا، تاہم اس سے قبل انہوں نے ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا تھا اور مزید عالمی کرکٹ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    عماد وسیم کا کرکٹ کی دنیا میں نمایاں کردار رہا ہے، خاص طور پر محدود اوورز کی کرکٹ میں، جہاں انہوں نے اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں سے پاکستان کے لیے متعدد اہم میچز جیتے۔ انہوں نے 2015 میں پاکستان کی نمائندگی شروع کی تھی اور اس کے بعد سے کئی اہم مواقع پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا۔ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈرز میں سے ایک رہے، جنہوں نے اپنی باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔عماد وسیم نے متعدد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں پاکستان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات کی تفصیلات

    وزیراعظم کا زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنیوالے بجلی گھر کو بند کرنے کا حکم

  • جیسن گلیسپی کا استعفیٰ قبول،عاقب جاوید  ریڈ بال کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

    جیسن گلیسپی کا استعفیٰ قبول،عاقب جاوید ریڈ بال کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کا استعفیٰ قبول کر کے عاقب جاوید کو ریڈ بال کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی: اس سے قبل جیسن گلیسپی نے پی سی بی کی جانب سے اسسٹنٹ کوچ ٹِم نیلسن کے معاہدے کی توسیع نہ کرنے پر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھاٹِم نیلسن کے معاہدے کی میعاد گزشتہ ماہ دورہ آسٹریلیا کے بعد پوری ہوگئی تھی ان کو رواں برس اگست میں ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ تعینات کیا گیا تھا۔

    اسسٹنٹ کوچ نے بتایا کہ پی سی بی نے انہیں مطلع کیا ہے کہ ادارے کو اب ان کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے جیسن گلیسپی نے بورڈ کو بتایا کہ ان کا جنوبی افریقا نہ جانے کا فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ہے ان کو کل یعنی بروز جمعہ پری ٹیسٹ کیمپ کے لیے جنوبی افریقا پہنچنا تھا ٹِم نیسلن کے متعلق فیصلہ کرتے وقت بورڈ نے ان سے مشورہ نہیں کیا جس سے ان کے بورڈ پر عدم اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔

    واضح رہے جیسن گلیسپی انتظامیہ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں سے مطمئن نہیں تھے اکتوبر میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کے سلیکشن پینل سے ہٹا کر ان کا کردار ’میچ-ڈے اسٹریٹجسٹ‘ تک محدود کر دیا گیا تھا۔

  • پاکستان  سپر لیگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

    پاکستان سپر لیگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا۔

    باغی ٹی و ی: پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ونڈو کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو کھل گئی ہے، کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا کھلاڑیوں کی ریلیگیشن اور ریٹینشن کا عمل رواں ماہ کیا جائے گا، پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو ہونا ہے، ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائےگا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہےکہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کےساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں، یہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا ایک دلچسپ آغاز ہے۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے اپنے فرنچائز مالکان، تجارتی شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ہم نے ایک طویل اور کامیاب سفر کا آغاز کیا ہےتاریخی 10 واں سیزن سب کے لیے مزید جوش و خروش لانے کا وعدہ کرتا ہے اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیم شائقین کو بے مثال تجربات فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 کے درمیان شیڈول ہے۔