Baaghi TV

Tag: کھیل

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی:زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست،پاکستان نے سیریز اپنے نا م کر لی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی:زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست،پاکستان نے سیریز اپنے نا م کر لی

    بلاوائیو: : پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

    باغی ٹی وی : بلاوائیو میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میزبان زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 12.4 اوورز میں 57 رنز پر آوٹ ہوگئی،پاکستان کی طرف سے سفیان مقیم نے 5، عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد اور حارث روف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    زمبابوے کے برین بینیٹ 21 اور تادیونشے مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا،پاکستان کی جانب سے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے چھٹے اوور میں حاصل کر لیا گیا،صائم ایوب 32 اور عمیر بن یوسف 22 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

    پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے،قبل ازیں اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

  • پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر راضی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر راضی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط طور پر مان گیا ہے، پاکستان کی شرط ہے کہ آئندہ انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا،اگر انڈیا پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان کے لیے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے۔

    رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی شرط ہےکہ اگر انڈیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل میں نہ پہنچا تو یہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے یو اے ای میں ہونے والے میچز کی گیٹ منی سے اماراتی بورڈ پی سی بی کو حصہ دےگا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر حتمی فیصلہ اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔

    دوسری جانب دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ کریں گے جس سے ملک اور کرکٹ کی جیت ہو ، ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گے، ون سائیڈ فیصلے نہیں کرنے دیں گے، جیت ہم نے کرکٹ کی کرنی ہے، فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، ہم بھارت جائیں اور وہ پاکستان نہ آئیں، ایسا نہیں ہوسکتا ہے، لانگ ٹرم بات کرنا ہوگی، فیصلے صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں کیے جاسکتے، طویل مدت پر ٹورنامنٹس کے لیے فارمولا طےکرنا ہوگا۔

    ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ پاکستان کی شرائط نہ مانی گئیں تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل بھی نہیں مانےگا۔

  • پاکستان زمبابوے  پہلا ٹی 20، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان زمبابوے پہلا ٹی 20، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

    بلاوائیو:زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب،عمیربن یوسف اورعثمان خان، طیب طاہر، محمدعرفان خان، جہانداد خان ، محمدعباس آفریدی،حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم ٹیم میں شامل ہیں۔

    بلاوایئو میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان سلمان علی آغانے کہا ہے کہ ہدف ون ڈے کی طرح یہ سیریز بھی جتنا ہے، سب سے پہلی ترجیح تو سیریز جیتنا ہے، ہم اپنی بینچ اسٹرینتھ کو دیکھنا چاہتے ہیں،اس سیریز میں ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا ہے، ہم نے ون ڈے سیریز جیتی اب بھی ہدف ٹی20 سیریز جیتنا ہے۔

    سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نئے چہرے نظر آئیں گے، یہ بھی وائٹ بال سیریز ہے ہمیں کچھ ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے، اسکواڈ میں ہمارے پاس اچھے اسپنر ہیں، ہم جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

  • انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے شکست دیدی-

    باغی ٹی وی : دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے7 وکٹوں کے نقصان پر281 رنز اسکور کیے، بلے باز شاہ زیب خان نے 10چھکوں کی مدد سے 159رنز کی فاتحانہ اور جارحانہ اننگ کھیلی، اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی۔

    282 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.1 اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43 رنز سے شکست ہوئی،بھارت انڈر-19 کے نکھل کمار 67 اور محمد عنان نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کے علی رضا نے36رنزدےکرتین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کی نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • تیسرا ون ڈے:زمبابوے کو شکست،پاکستان نےسیریز 1-2 سےجیت لی

    تیسرا ون ڈے:زمبابوے کو شکست،پاکستان نےسیریز 1-2 سےجیت لی

    بلا وائیو: تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سےجیت لی۔

    باغی ٹی وی: بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیےاور میزبان ٹیم کو 304 رنز کا ہدف دیا-

    پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے،صائم ایوب نے 31، عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے،طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    304 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کے کریگ ایروین 51 اور برین بیننٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے، تاڈیواناشے اور سین ولیمز نے 24 ، 24 رنز بنائےپاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، فیصل اکرام اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • اسلام آباد میں احتجاج: سری لنکا اے کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی

    اسلام آباد میں احتجاج: سری لنکا اے کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے باعث سری لنکا اے ٹیم کے پاکستان میں باقی 2 ون ڈے میچز ملتوی کردیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز کے50 اوور کے آخری 2 میچز ملتوی کر دیئے گئے ہیں ، آخری 2 میچ بدھ اور جمعے کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھے، دونو ں بورڈز سیریز کو مکمل کرنے کے لیے نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے تعاون کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والا پہلا میچ ابتدائی طور پر راولپنڈی میں شیڈول تھا جو احتجاج کے باعث اسلام آباد کلب میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان شاہینز کی جیت ہوئی،شاہینز نے پیر کو دو چار روزہ میچوں میں 1-0 اور ابتدائی 50 اوور کا میچ 108 رنز سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کی۔

  • آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز نے 13سالہ کرکٹر کو اپنی ٹیم کے لیے خرید لیا

    آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز نے 13سالہ کرکٹر کو اپنی ٹیم کے لیے خرید لیا

    ممبئی: 13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کا حصہ بننے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

    باغی ٹی وی : انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سیزن 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی 2 روزہ تقریب گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خریدا۔

    فرنچائزز نے جہاں بڑے ناموں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا وہیں ایک 13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی بھی پہلی بار آئی پی ایل کا حصہ بن گئے۔ پیر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی آئی پی ایل کی میگا نیلامی میں راجستھان رائلز نے سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا۔جس کے بعد سوریاونشی آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے خریدے جانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔

  • ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

    پرتھ:ویرات کوہلی نے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی۔

    باغی ٹی وی: آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا،پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کر لی، ویرات کوہلی نے یہ سنگ میل اتوار کو پرتھ ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں عبور کیا، وہ 100 سنچریاں بنانے والے دنیا کے 37 ویں پلیئر ہیں۔

    ویرات کوہلی نے تیز ترین 27 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا،بھارت کے بیٹرز میں 100 سنچریاں بنانے والے اس وقت ویرات کوہلی واحد متحرک کرکٹر ہیں،آخری مرتبہ 100 سنچریوں کا سنگ میل سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2020 میں عبور کیا تھا، انگلینڈ کے جیک ہوبز 199 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔

    علاوہ ازیں ویرات کوہلی ایک ایسا منفرد ریکارڈ ہے جو شاید کوئی نہ توڑ سکے، انہوں نے کرکٹ کی تاریخ کا یہ جو نا قابل یقین ریکارڈ بنایا ہے وہ اپنے بلے سے نہیں بلکہ بولنگ سے بنایا ہے،ویرات کوہلی دنیائے کرکٹ کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں بغیر کوئی گیند کرائے وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے،سال 2011 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے کوئی آفیشل گیند پھینکے بغیر انگلش بیٹر کیون پیٹرسن کی وکٹ حاصل کر لی تھی۔

  • بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان کی  جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست

    بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان کی جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست

    اسلام آباد: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : میچ میں جنوبی افریقا بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 7 وکٹ پر 129 رنز اسکورکیے لیسیڈی لے سوفی 24 رنزبناکرنمایاں رہے، ترہار 17 اور ٹیبوہو فرانسس نے 15 رنزبنائے،پاکستان بلائنڈ کی جانب سے بابرعلی نے دو اور شاہ زیب نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

    130 رنزکا ہدف پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 11 ویں اوورزمیں دو وکٹ پر باآسانی حاصل کرلیا،نعمت اللہ 59 رنزبناکرنمایاں رہے، ظفر اقبال نے ناقابل شکست 33 اور محمد صفدرنے 13 رنزبنائے۔

    افتتاحی روز کے ایک اور میچ میں سری لنکا نے نیپال کو مات دے دی، ایک اور میچ میں بنگلا دیش کو بھارت کے خلاف واک اوور دے دیا گیا۔

  • بھارت پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار

    بھارت پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار

    نئی دہلی: بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے لیکن بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا ،جس کے بعد بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگیا-

    بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے،بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم 25 روز حکومتی اجازت کا انتظار کر رہے تھے ، ہم اب مزید انتظار نہیں کر سکتے کیونکہ اب ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے، جب وزارت خارجہ سے فون پر بات تو انہوں نے این او سی نہ دینے کا بتایا، ہمیں کہا گیاہے کہ ہم انکار کا باضابطہ لیٹر بھی دیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا۔

    دوسری جانب بھارت کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی میں بھی شرکت کے حوالے سے بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، بھارت کی جانب سے کی جانے والی اس ہٹ دھرمی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میں یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے چل رہا ہے۔