Baaghi TV

Tag: کھیل

  • بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان کی  جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست

    بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان کی جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست

    اسلام آباد: بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : میچ میں جنوبی افریقا بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 7 وکٹ پر 129 رنز اسکورکیے لیسیڈی لے سوفی 24 رنزبناکرنمایاں رہے، ترہار 17 اور ٹیبوہو فرانسس نے 15 رنزبنائے،پاکستان بلائنڈ کی جانب سے بابرعلی نے دو اور شاہ زیب نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

    130 رنزکا ہدف پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 11 ویں اوورزمیں دو وکٹ پر باآسانی حاصل کرلیا،نعمت اللہ 59 رنزبناکرنمایاں رہے، ظفر اقبال نے ناقابل شکست 33 اور محمد صفدرنے 13 رنزبنائے۔

    افتتاحی روز کے ایک اور میچ میں سری لنکا نے نیپال کو مات دے دی، ایک اور میچ میں بنگلا دیش کو بھارت کے خلاف واک اوور دے دیا گیا۔

  • بھارت پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار

    بھارت پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار

    نئی دہلی: بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے لیکن بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا ،جس کے بعد بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگیا-

    بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے،بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم 25 روز حکومتی اجازت کا انتظار کر رہے تھے ، ہم اب مزید انتظار نہیں کر سکتے کیونکہ اب ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے، جب وزارت خارجہ سے فون پر بات تو انہوں نے این او سی نہ دینے کا بتایا، ہمیں کہا گیاہے کہ ہم انکار کا باضابطہ لیٹر بھی دیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا۔

    دوسری جانب بھارت کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی میں بھی شرکت کے حوالے سے بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، بھارت کی جانب سے کی جانے والی اس ہٹ دھرمی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میں یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے چل رہا ہے۔

  • زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    زمبابوے نے پاکستان کےخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 15،15 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا ہےون ڈے اسکواڈ کی قیادت ارون کریگ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سکندر رضاکریں گے،گرین شرٹس اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی-

    پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے براہ راست زمبابوےجائے گی،دونوں ٹیموں کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو بولاوایو میں کھیلا جائےگا جبکہ دوسرا ون ڈے 26 اور آخری میچ 28 نومبر کو ہوگا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم دسمبر، دوسرا 3 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلاجائےگا،سیریز کےتمام میچز بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔

  • عاقب جاوید  قومی کرکٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

    عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عاقب جاوید کو وائٹ بال فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کاعبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی: عاقب جاوید قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سینئر رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم اب وہ چیمپئنز ٹرافی کے اختتام تک وائٹ بال ہیڈ کوچ کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن نے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پاکستان کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عارضی طور پر وائٹ بال کوچ کی ذمہ داری بھی انجام دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے مستقل وائٹ بال ہیڈ کوچ کی تلاش کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔

  • محمد یوسف  نے پی سی بی سے راہیں جد ا کرلیں

    محمد یوسف نے پی سی بی سے راہیں جد ا کرلیں

    لاہور: محمد یوسف نے پی سی بی سے راہیں جد ا کرلیں-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ، محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے،محمدیوسف پاکستان انڈر 19 کے کوچ بھی تعینات رہے،محمد یوسف کے بعد غلام علی کو پاکستان انڈر19 کا کوچ مقرر کر دیاگیا-

    بیٹنگ کوچ سے پہلے محمد یوسف سلیکشن کمیٹی کے ممبر بھی رہے ہیں سلیکشن کمیٹی کے سابق ممبر وہاب ریاض کو بھی ایک بار پھر پی سی بی میں ذمہ داریاں ملنے کاامکان ہے ، وہاب ریاض کو چیمپئنز ایونٹس کےمعاملات پر اہم ذمہ داری مل سکتی ہے، وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور ٹیم مینجر بھی رہے ہیں-

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی:آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی:آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے دی

    سڈنی: تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    باغی ٹی وی : سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک نے کیا حارث رؤف نے 52 کے مجموعی اسکور پر پہلے جیک فریسر اور پھر کینگروز کپتان جوس انگلس کو پویلین بھیج دیا، عباس آفریدی نے میتھیو شارٹ کو 32 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا ایرون ہارڈی 28 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے۔

    مقررہ 20 اووز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائےپاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں صفیان مقیم کے حصے میں آئیں۔

    148 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی پاکستان کے عثمان خان نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عرفان خان 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہےکپتان محمد رضوان نے 16 رنز بنائے صاحبزادہ فرحان نے5 اور عباس آفریدی نے 4 رنزبنائے بابراعظم نے 3 اور حارث رؤف نے 2 رنز بنائے۔

    سلمان آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے آسٹریلیا کے اسپینسرجانسن نے 26 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ایڈم زمپا نے2 اور زاویئر بارٹلیٹ نے ایک وکٹ لی، آسٹریلیاکے اسپینسر جانسن عمدہ بولنگ کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

    واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 2 صفر کی سبقت حاصل ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی پیر کو کھیلا جائےگا۔

  • بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے تمام معاملے کا قصور وار آئی سی سی ہے،محمد عامر

    بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے تمام معاملے کا قصور وار آئی سی سی ہے،محمد عامر

    فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ۔

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عامر خا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے آنے سے انکار کے بعد اس تمام معاملے کا قصور وار آئی سی سی ہے ، انہوں نے سارا معاملہ خراب کر دیاہے،اگر آئی سی سی کو پتا تھا کہ بھارت نے نہیں آنا تو آپ کو کلیئر کردینا چاہیے تھا،-

    آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر کپتان محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو کریڈٹ دینا چاہیے، ہم نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرایاہے اور یہ کوئی آسان کام نہیں تھا، یہ ایک نئی لیڈرشپ تھی، جب آپ بڑے فیصلے لیتے ہیں تو اس طرح کے نتائج بھی آتے ہیں۔

    عامر خان نے کہا کہ ہم کرکٹ بھی بہت اچھی کھیلے ، یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ ان کے ٹاپ کلاس کے پلیئرز میچ کھیلے ، ہم نے ان کو ون سائیڈڈ میچ میں ہرایا، ہمیں آگے بھی ایسے ہی بڑھتے رہنا ہے ، آگے اور بھی سیریز ہیں ، اسی طرح پلاننگ سے سیریز کھیلنا ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ میں تو کہتا رہاہوں کہ رضوان کو کہیں موقع نہیں دیا، آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں رضوان نے یہ نہیں سوچا کہ پارٹ ٹائم بولر کے تین چار اوور نکلوا دوں، اس نے کہا کہ مارنا ہے تو میرے بڑے بولرز کو مارو، رضوان نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلی ، اس کی لیڈرشپ میں بہت فرق تھا ۔

  • ثانیہ مرزا کو  دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا

    ثانیہ مرزا کو دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا

    دبئی: سابق بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا ۔

    باغی ٹی وی : 37 سالہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بدھ کے روز دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کیا گیا،2005 میں قائم ہونے والی دبئی اسپورٹس کونسل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کا سرکاری ادارہ ہے یہ کونسل دبئی کے 7 مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرتی ہے اور معاشرتی سطح پر خاص طور پر خواتین اور بچوں میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی سرگرم ہے۔

    سابق ٹینس اسٹار نے اس خوشخبری کو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ‘دبئی کی اسپورٹس ایمبیسڈر بننے پر فخر اور شکرگزار ہوں-

    بدھ کو دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں کھیلوں کی دنیا کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں یو ایف سی چیمپئن خبیب اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ شامل تھے۔

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن 2023 میں اپنا آخری میچ کھیل کر ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

  • چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    لاہور: پاکستانی کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر پورا ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقا منتقل کرنے کے حوالے سے جنوبی افریقی بورڈ لاعلم ہے۔

    ذرائع کے مطابق تاحال چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے جنوبی افریقا سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، تھوڑے وقت میں جنوبی افریقا بورڈ کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے کوئی آپشن موجود نہیں ہے جبکہ تاحال آئی سی سی نے بھی اس حوالے کوئی غور نہیں کیا۔

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی میزبانی کو سبوتاژ کرنے کے لیے جنوبی افریقا کے آپشن کو سامنے لے کر آیا، جنوبی افریقا بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کم وقت میں کروانا ممکن نہیں آئی سی سی میں تاحال جنوبی افریقا کے آپشن پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے-

    کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے،نواز شریف

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے،نواز شریف

    لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ہندوستان کو مشورہ دیا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے تاکہ اگر تعلقات کچھ خراب ہیں تو اُن کو بہتر کیا جاسکے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن میں واقع ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، لندن پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے قائدین کا استقبال کیا، کارکنان نے قائدین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

    لندن پہنچنے پر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے، پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے،اچھا ہوتا بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارنے میں کوئی مشکل نظر نہیں آتی، پاکستان کے تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں پاکستان کے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رہے اور رہنے چاہئیں پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھ دی ہے، نوجوانوں کو لگا دیا گیا ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے بھاگو،اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ جاؤ لوگوں کی پگڑیاں اچھالو، اگر ان کی قسمت میں احتجاج لکھا ہے تو پھر کسی اچھے طریقے سے کرنا چاہیے، کوئی ایک منصوبہ بتایا جائے جو پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں دیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور مہنگائی مسلسل نیچے آرہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سب سے پہلے آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات کیے، معیشت کی بہتری کے لیے شہباز شریف نے بے پناہ اقدامات کیے، 6 سے 7 سال بعد پاکستان میں اب دوبارہ ترقی ہورہی ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، تاہم چند سال میں اس مسئلے کو حل کردیں گے۔