Baaghi TV

Tag: کھیل

  • پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

    پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

    پرتھ: 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی ،میچ میں آسٹریلوی ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی-

    باغی ٹی وی: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے تیسر ا میچ پرتھ میں کھیلاجا رہا ہے، جہاں تین میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جارہا ہے،پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی دعوت پر آسٹریلیا کی جانب سے میتھو شارٹ اور جیک فریزر میک گرک نے اننگز کا آغاز کیا، کینگروز کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گرئی جب اوپنر بلے باز جیک فریزر میک گرک 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے اس کے بعد آسٹریلیا کو 36 رنز پر دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، آرون ہارڈی محض 12 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کپتان جوش انگلس 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اوپنر میٹ شارٹ 22 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے، مارکس اسٹوئنس 8، ایڈم زمپا 13 گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے،جبکہ میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے سبب کوپر کونولی 7 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے،اور دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہ آسکے، شان ایبٹ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 3، 3 حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے پہلی وکٹ کیلئے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم، عبداللہ 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابراعظم 28 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
    https://x.com/TheRealPCB/status/1855534489721774257
    آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کی دونوں وکٹیں لانس مورس نے حاصل کیں، ان کے علاوہ کوئی بھی بالر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

    پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دی،اس سے قبل پاکستان نے 2002 میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی،ٹاس کے موقع پر قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کررہےہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی –

    دوسری جانب اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح یقینی بناکر سیریز اپنے نام کریں گے، ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، لانس مورس، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ اور اسپینسر جونسن ٹیم میں شامل ہیں۔

    اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔

    پاکستانی اسکواڈ

    پاکستان ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ

    آسٹریلوی ٹیم میں کپتان جوش انگلس، میتھو شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن اور لانس مورس شامل ہیں۔

  • خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی

    خاتون باکسر ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی

    پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی خاتون باکسر ایمان خلیف نے میڈیکل رپورٹ لیک کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی 25 سالہ خاتون باکسر ایمان خلیف کی ایک اور میڈیکل رپورٹ لیک ہوئی تھی جس میں انہیں مرد قرار دیا گیا تھا، خاتون باکسر ایمان خلیف نے میڈیکل رپورٹ لیک کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے-

    اس حوالے سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ الجزائر سے تعلق رکھنے والی خاتون باکسر ایمان خلیف ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے جنہوں نے اولمپک گیمز کے دوران انکی صنفی اہلیت پر سوال اٹھایا تھا،قانونی کارروائی کے دوران میڈیا رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا جب تک تصدیق نہیں ہوجاتی، البتہ ان کے ساتھ بدسلوکی پر دکھ ہے جس سے اس وقت اولمپئین کو گزرنا پڑرہا ہے۔

    خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، عطاءاللہ …

    آئی او سی کا کہنا ہے کہ ایمان خلیف کو کئی سالوں سے خواتین کے زمرے میں بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں، جس میں ٹوکیو اولمپکس اور انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن جانب سے منظور شدہ ایونٹس شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں،پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 سے شکست دی تھی۔

    توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس : دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا پر فیصلہ …

    ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی خاتون باکسر اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راؤنڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ آج تک فائٹ کے دوران اتنا خطرناک مکا نہیں کھایا،الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اُترتیں، ان کے ساتھ کسی خاتون کا مقابلہ رکھنا ناانصافی ہے۔

  • آئی سی سی نے  ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی: ٹیسٹ پلیئرز کی بیٹنگ رینکنگ میں جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ انگلینڈ کے ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے بھارت کے رشبھ پنت پانچ درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل 8 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر موجود ہیں،جبکہ سلمان آغا ایک درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے، محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبر پر آ گئے۔

    ٹیسٹ بولروں میں ساؤتھ افریقا کے کگیسو ربادا کا پہلا نمبر برقرار ہے آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے نعمان علی کی نویں پوزیشن ہے بھارت کے رویندرا جڈیجا دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے، کیشو مہاراج چار درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے،جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔

  • محمد آصف کی تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت پر چئیرمین پی سی بی  کی مبارکباد

    محمد آصف کی تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت پر چئیرمین پی سی بی کی مبارکباد

    لاہور: پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری مرتبہ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تیسری بار عالمی سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر قومی کیوئسٹ محمد آصف کو مبارکباد دی ہے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ محمد آصف نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹائیٹل اپنے نام کیا،محمد آصف نے چیمپئن شپ جیت کر سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا،محمد آصف کا تیسری بار چیمپئن شپ جیتنا پاکستان کے لئے اعزاز ہے،محمد آصف کی مزید کامیابیوں کےلئے دعا گو ہوں ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    قطر کے شہر دوحہ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلی، پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئےمحمد آصف نےفائنل میں ایرانی کیوئسٹ علی غاراگوزلو کو شکست دی،بیسٹ آف نائن فریمز کےفائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی اور اب انہوں نے یہ تیسرا ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا ہے۔

    اس سے قبل محمد آصف 2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں، پاکستانی کیوئسٹ نے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 فریم سے شکست دی تھی۔

    پنجاب: پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کرنے کا اعلان

    ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ

    امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

  • آئی پی ایل 2025   پلئیرز ڈرافٹ  رواں ماہ جدہ میں ہوگا

    آئی پی ایل 2025 پلئیرز ڈرافٹ رواں ماہ جدہ میں ہوگا

    نئی دہلی: انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کا جدہ میں 24 اور 25 نومبر کو میگا اکشن کا انعقاد کیا جائے گا –

    باغی ٹی وی : آئی پی ایل2025 کی میگا آکشن کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن باضابطہ طور پر 4 نومبر 2024 کو بند ہوگئی جس میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کھلاڑ یوں نے خود کو رجسٹر کروایا ہے جس میں 1 ہزار 165 بھارتی اور 409 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔

    بی سی سی آئی کی آفیشل پریس ریلیز کے مطابق 1,224 غیر کیپڈ کھلاڑی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشنز کے 30 کھلاڑی شامل ہیں، جس میں بھارت کے کیپڈ کھلاڑی (یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہوئے) 48 پلئیرز، انٹرنیشنلز پلئیرز کی تعداد 272 جبکہ اَن کیپڈ کھلاڑی جنہوں نے آئی پی ایل سیزن میں کھیلے تھے اِن میں 152 بھارتی اور3 انٹرنیشنل پلئیرز شامل ہیں۔

    آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ،متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں

    غیرملکی 409 پلئیرز میں جنوبی افریقہ 91، آسٹریلیا 76 اور انگلینڈ 52 کھلاڑی شامل ہیں تاہم ہر فرنچائز کو 25 کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی ،آئی پی ایل میں شریک تمام 10 فرنچائزز کے پاس مجموعی طور پر تقریباً 641.5 کروڑ خرچ کرنے کی اہل ہوں گی اب تک 46 کھلاڑیوں کو 10 فرنچائزز نے 558.5 کروڑ روپے کے مجموعی اخراجات کے ساتھ برقرار رکھا ہے۔

    مصری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق

  • وہی لوگ پھر ہاکی فیڈریشن میں آجاتے ہیں جو ماضی میں ناکام رہے،سابق اولمپئن ایاز محمود

    وہی لوگ پھر ہاکی فیڈریشن میں آجاتے ہیں جو ماضی میں ناکام رہے،سابق اولمپئن ایاز محمود

    کراچی : پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ دو فیڈریشنز کے قیام سے ہمیشہ کھیل اور کھلاڑی کو نقصان پہنچا ہے،جبکہ سابق اولمپئن ایاز محمود کا کہنا ہے کہ موجودہ ہاکی فیڈریشن کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اصلاح الدین نے کہا کہ فٹبال اور ایتھلیٹکس کی مثال سب کے سامنے ہے، اب ہاکی میں بھی دو فیڈریشنز کے ہوجانے سے قومی کھیل اور اس سے وابستہ کھلاڑیوں کو ہی نقصان پہنچے گا،ایسی صورت میں حکومتی عہداران کو چاہیے کے وہ دونوں گروپس کو بلاکر ان کے درمیان مفاہمت کرائے تاکہ کھیل کا میچ متاثر نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ اگر انہیں فیڈریشن میں اہم ذمہ داری دی گئی تو بہتر انداز میں کام کریں گے کیونکہ وہ ایف آئی ایچ میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں، پاکستان ٹیم کے کوچز منیجر رہے تو اس وقت بھی اچھے نتائج سامنے آئے، اب اگر جو شخصیات فیڈریشن میں لوگوں کو صدر نامزد کرتی ہیں اگر ان کا نام پیش کیے تو چار سال میں ہی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کردیں گے، کیونکہ انہیں پاکستان ہاکی ٹیم کی خامیوں کا علم ہے اور وہ اس کا حل بھی جانتے ہیں۔

    نوجوان خود پر یقین رکھنا سیکھیں اور ہمیشہ اللہ سے امیدیں رکھیں،نعمان اعجاز

    دوسری جانب سابق اولمپئن ایاز محمود نے کہا کہ عبدالستار ہاکی اسٹیدیم میں جن پی ایچ ایف کے صدر نے پریس کانفرنس کی تو انہیں امید تھی کہ وہ 2025 کا ہاکی کا پلان پیش کریں گے ہاکی کی ترقی کی بات کریں گے لیکن انہوں نے پانچ افراد پر پابندی لگادی، ان پابندیوں اور لرائی جھگڑوں سے ملکی ہاکی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    سابق اولمپئن ایاز محمود نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ قومی کھیل ہاکی کو اس کھیل کے اولمپئنز نے برباد کیا، اب وہ بھی اس ہی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ واقعی اولمپئنز ہاکی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں جن کے پاس کوئی وژن ہی نہیں ہے، وہی لوگ پھر ہاکی فیڈریشن میں آجاتے ہیں جو ماضی میں ناکام رہے، اگر کوئی اولمپئن واقعی کرپشن میں ملوث ہے تو انہیں سزا دے کر ہاکی سے دور کیا جائے۔

    کوشش ہے کہ صحت کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا سکیں،قائم …

  • بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو  پاکستان میں ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے این او سی جاری

    بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے این او سی جاری

    لاہور: بھارتی وزارت کھیل نے 23 نومبر سے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو این او سی جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ انڈیا کے سیکریٹری جنرل شری شائلندر یادیو کو بھیجے گئے خط میں دورہ پاکستان کی اجازت دیتے ہوئے اس سلسلے میں مزید کلیئرنس حاصل کرنے کے لیے بھارتی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

    مجھے دنیا بھر سے 70 ہزار سے زائد شادی کی پیشکش آئیں،ویناملک

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے وزارت کھیل کی جانب سے این او سی ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ شائقین کھیل کی بھرپور توجہ حاصل کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹرڈ میں بھی تمام ممالک کے جسمانی معزوری کا شکار افراد کو خصوصی مواقع، خاص طور پر کھیلوں کے حوالے سے مراعات فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے، انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ و داخلہ کی جانب سے بھی انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے لیے جلد این او سی کا اجراء کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کے لیے 12 نومبر کو لاہور پہنچنا ہے، بھارت اور پاکستان کا میچ 25 نومبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔

    یحییٰ سنوار نے اپنی شہادت سے 72 گھنٹے پہلے تک کچھ نہیں کھایا تھا،پوسٹ …

  • پہلا ون ڈے:آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے:آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

    میلبرن: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : میلبورن کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اس میچ میں محمد رضوان پہلی مرتبہ گرین شرٹس کی قیادت کر رہے ہیں ، سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹاس سے قبل صائم ایوب اور عثمان خان کو ان کے ڈیبیو پر گرین کیپ دی-

    پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کے صائم ایوب 1 رن پر مچل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، دوسر ی وکٹ 24 رنز پر گری،عبداللّٰہ شفیق 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کو بھی مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا،بابر اعظم کو ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ کامران غلام کو 5 رنز پیٹ کمنز نے آؤٹ کیا-

    سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جب کہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان 22 رنز پر رن آؤٹ ہوئے،نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے 40 اور حارث رؤف کو ایڈم زمپا نے صفر پر آؤٹ کیا۔

    دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے بیٹںگ شروع کی تو متیھیو شارٹ 19 کے مجموعی اسکور پر آؤڑ ہوئے جبکہ اوپنر جیک فریزر 16 رنز بنا کر 28 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور جوش انگلز کے درمیان تیسری وکٹ کی شراکت میں 85 رنز بنائے گئے، 113 رنز کے مجموعی اسکور پر اسٹیو اسمتھ 44 نز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور اس کے بعد 139 کے مجموعی اسکور پر جوش انگلز 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    مارنس لبوشین 16 اور گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ آرون ہارڈی 10 رنز بنا کر محمد حسنینکی گیند پر بولڈ ہوگئے آسٹریلوی ٹیم کے جوش انگلس 49 اور اسٹیو اسمتھ 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے،پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اسکواڈ

    پاکستان: صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد حسنین

    آسٹریلیا: میتھیو شارٹ، جیک فریزر، اسٹیون اسمتھ، جوش انگلز، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، آرون ہارڈی، سین ایبٹ، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا

    واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کا یہ پہلا ون ڈے میچ ہے،پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہے جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

  • ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے،محمد رضوان

    ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے،محمد رضوان

    میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےکہا ہے کہ ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے، پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت ہوگی لیکن باقی لوگوں کی ان پٹ ہونا اچھی چیز ہے-

    باغی ٹی وی :آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےکہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول کر آگے بڑھنا ہے، سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے یہاں ہونے سے میں خوش ہوں پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت ہوگی لیکن باقی لوگوں کی ان پٹ ہونا اچھی چیز ہے، میں مشاورت کے ساتھ چلنے والوں میں سے ہوں، نوجوان کھلاڑیوں کے بھی مشورے لیتا ہوں، ابھی جو نوجوان کھلاڑی آئے ہیں ان کے پاس بھی موقع ہے۔

    محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم، شاہین اور نسیم کی پاکستان کے لیے بہت پرفارمنس رہی ہیں، آج بابر اور شاہین کا نام اپنی پرفارمنس کی وجہ سےہی ہے،کھلاڑیوں پر برا وقت آتا ہے، وہ بھی اسی چیز سے گزر رہے ہیں، بابر اور شاہین اس چیز کو سمجھتے ہیں اور میں بھی انہیں جتنا ہوسکا، سپورٹ کروں گا نسیم شاہ اپنی انجریز کی وجہ سے ان آؤٹ ہوتے رہے ہیں، فخر اور امام کی بہت پرفارمنس ہیں، فخر اوپر سے تیزی سے رنز کرتے تھے، فخر گیم چینجر کھلاڑی بھی ہے اور اس کے رنز کا بہت فرق پڑتا رہا ہے۔

  • ہانگ کانگ سپر سکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

    ہانگ کانگ سپر سکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

    ہانگ کانگ سپر سکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ہانگ کانگ سپر سکسز فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا جبکہ سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر جگہ بنائی،دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 3وکٹ سے ہرا دیا، 104رنز کا ہدف سری لنکا نے ایک گیند قبل 3وکٹ پر حاصل کرلیا، سری لنکا کے سندون ویراکوڈی 50رنز بنا کر نمایاں رہے ،دھننجایالکشن24اورنمیش ویموکھتی نے 12رنز سکور کئے۔

    جبکہ ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 108 رنز کا ہدف دیا تھانمونگ کوک میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 6 اوورز میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 107 رنز بنائے آسٹریلیا کی جانب سے ڈینبیل کرسچن نے 8 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیک ووڈ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ کپتان فہیم اشرف نے حاصل کی۔

    ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ: آسٹریلیا کو شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، آصف علی نے 8 گیندوں پر 32 جبکہ محمد اخلاق نے 10 گیندوں پر 32 رنز بنائے ،جبکہ عامر یامین 24 اور فہیم اشرف 19 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم پربڑا الزام عائد