Baaghi TV

Tag: کھیل

  • ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے،محمد رضوان

    ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے،محمد رضوان

    میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےکہا ہے کہ ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے، پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت ہوگی لیکن باقی لوگوں کی ان پٹ ہونا اچھی چیز ہے-

    باغی ٹی وی :آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےکہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول کر آگے بڑھنا ہے، سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے یہاں ہونے سے میں خوش ہوں پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت ہوگی لیکن باقی لوگوں کی ان پٹ ہونا اچھی چیز ہے، میں مشاورت کے ساتھ چلنے والوں میں سے ہوں، نوجوان کھلاڑیوں کے بھی مشورے لیتا ہوں، ابھی جو نوجوان کھلاڑی آئے ہیں ان کے پاس بھی موقع ہے۔

    محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم، شاہین اور نسیم کی پاکستان کے لیے بہت پرفارمنس رہی ہیں، آج بابر اور شاہین کا نام اپنی پرفارمنس کی وجہ سےہی ہے،کھلاڑیوں پر برا وقت آتا ہے، وہ بھی اسی چیز سے گزر رہے ہیں، بابر اور شاہین اس چیز کو سمجھتے ہیں اور میں بھی انہیں جتنا ہوسکا، سپورٹ کروں گا نسیم شاہ اپنی انجریز کی وجہ سے ان آؤٹ ہوتے رہے ہیں، فخر اور امام کی بہت پرفارمنس ہیں، فخر اوپر سے تیزی سے رنز کرتے تھے، فخر گیم چینجر کھلاڑی بھی ہے اور اس کے رنز کا بہت فرق پڑتا رہا ہے۔

  • ہانگ کانگ سپر سکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

    ہانگ کانگ سپر سکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

    ہانگ کانگ سپر سکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ہانگ کانگ سپر سکسز فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا جبکہ سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر جگہ بنائی،دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 3وکٹ سے ہرا دیا، 104رنز کا ہدف سری لنکا نے ایک گیند قبل 3وکٹ پر حاصل کرلیا، سری لنکا کے سندون ویراکوڈی 50رنز بنا کر نمایاں رہے ،دھننجایالکشن24اورنمیش ویموکھتی نے 12رنز سکور کئے۔

    جبکہ ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 108 رنز کا ہدف دیا تھانمونگ کوک میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 6 اوورز میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 107 رنز بنائے آسٹریلیا کی جانب سے ڈینبیل کرسچن نے 8 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیک ووڈ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ کپتان فہیم اشرف نے حاصل کی۔

    ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ: آسٹریلیا کو شکست، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، آصف علی نے 8 گیندوں پر 32 جبکہ محمد اخلاق نے 10 گیندوں پر 32 رنز بنائے ،جبکہ عامر یامین 24 اور فہیم اشرف 19 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم پربڑا الزام عائد

  • آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے  پلئینگ الیون کا اعلان

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان

    لاہور: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا گیا-

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائےگا۔

    آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کیلئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بطور کپتان ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائیں جبکہ آغا سلمان نائب کپتان ہوں گے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا۔
    pak
    پلئینگ الیون میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

  • آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ: ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل  ٹاپ ٹین میں شامل

    آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ: ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل ٹاپ ٹین میں شامل

    دبئی: آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی 5 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 280 رنز اسکور کیے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، جبکہ بابر اعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر 19 سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے، بھارت کےیشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی 6 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • قریبی ذرائع کی فخر زمان کے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی اختیار  کرنے کی تردید

    قریبی ذرائع کی فخر زمان کے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کی تردید

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کے پلیئر ایجنٹ کی تبدیلی سے متعلق ان کے قریبی ذرائع نے تردید کردی۔

    باغی ٹی وی: واضح رہے کہ فخر زمان کے بڑے بھائی گوہر زمان نے آج صبح سوشل میڈیا پوسٹ پر فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی کا بتایا تھا،ایکس پر جاری پیغام میں گوہر زمان نے کہا تھا کہ بڑے بھائی کی حیثیت سے تصدیق کرتا ہوں کہ فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔
    sports

    ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان نے کمپنی کو چھوڑا ہے، فخر زمان کے قریبی لوگوں کو شک ہے کہ ایک اور کرکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے پوسٹ کی گئی اور سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان مشکل میں پھنس گئے۔

    تاہم اب فخر زمان کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تردید کر دی ہے کہ نے پلیئر ایجنٹ تبدیل نہیں کیا ہے ساتھ ہی ان کے بھائی گوہر زمان کی جانب سے ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی ہے-

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر …

    واضح رہے کہ فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر زمان کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا،فخر زمان نے بابراعظم کو ڈراپ کرنے پر اُن کے حق میں بیان دیا تھا،نہوں نے کہا تھا کہ بابراعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں، دنیا میں ملک کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے کے بعد منفی پیغام جائے گا،بھارت نے ویرات کوہلی کو 3 سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا، گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

    فخر زمان کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد پی سی بی نے فخر زمان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا جس کا جواب فخر زمان نے دے دیا ہے۔

    کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی،محمد رضوان

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو اُن کے بیان اور فٹنس مسائل کے سبب سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے قومی وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے اپنی پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی فخر زمان کا تذکرہ کیا،کہا کہ ’فخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے‘، تاہم ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ’زیادہ مسئلہ فٹنس کا ہے۔‘

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے حق میں بول پڑے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے حق میں بول پڑے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کے حق میں بول پڑے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے لکھا ’آپ ٹیم کی سلیکشن کوچ کی رائے کے بغیر نہیں کر سکتے، کوچ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر انداز میں جانتا ہے، آپ سلیکشن کے معاملات میں کوچ کے کردار کو نظر انداز نہیں کرسکتے، اس حوالے سے کوچ کے کردار کو سنجیدگی سے لینا چاہیئےکوچز کو کھلاڑیوں سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت کرنی چاہیے اور کھلاڑیوں کو واضح رول دینا چاہیے اور ان کی کارکردگی کا فیڈ بیک دینا چاہیے-
    sports

    جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

    واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے کوچ مقرر کردیا، گیری کرسٹن نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا، پی سی بی اور گیری کرسٹن کے درمیان معاملات کچھ عرصے سے خراب تھے، وہ سپورٹ اسٹاف میں اپنی ٹیم لانے کی اجازت نہ دینے پر ناراض تھے۔

    پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

    ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن بغیر اختیارکےکوچنگ کے حق میں نہیں تھے، تعیناتی کے وقت پی سی بی نے گیری کرسٹن کو مضبوط اختیارات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی اور انہیں سلیکشن معاملات میں بھی مضبوط اختیارات کا کہا گیا تھا، اسکواڈ سلیکشن میں ووٹنگ اختیار واپس لینے سے گیری کرسٹن خوش نہیں تھے، گیری کرسٹن نے چیمپئنز ون ڈےکپ کے دوران ہوم روک کیا تھا، گیری کرسٹن نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے اسکواڈ پر بھی ہوم ورک کرلیا تھا۔

  • کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی،محمد رضوان

    کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی،محمد رضوان

    لاہور: پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی لیکن جب ذمہ داری آئی ہے تو اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کروں گا ۔

    باغی ٹی وی : محمد رضوان نے پی سی بی ڈیجیٹل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے خواب ہوتا ہے یہ بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے اور اس سے بھی زیادہ یہ کہ آپ پاکستان ٹیم کی قیادت کریں،یہ چیلنج بھی ہے کہ قوم مجھ سے جو توقعات وابستہ کیے ہوئے ہے میں اس ذمہ داری کو ان توقعات کے مطابق نبھاؤں میں کوشش کروں گا کہ اس اعزاز اور پریشر میں توازن رکھ کر اسے اچھی طرح ہینڈل کروں۔

    رضوان نے کہا کہ کپتان کی خصوصیت یہ ہے کہ ٹیم کو اکٹھا کیا جائے جب ٹیم اکٹھی ہوتی ہے تو پوری ٹیم اکٹھی نظر آتی ہے وہ کسی ایک بندے کی وجہ سے نظر نہیں آتی، وہ ماضی میں وکٹ کیپنگ۔ بیٹنگ اور کپتانی ساتھ ساتھ کرچکے ہیں اور جو کچھ اللہ نے سکھایا ہوا ہے اسے جاری رکھوں گاتمام فارمیٹس میں نائب کپتان بھی رہ چکا ہوں اور پوری ٹیم خوش تھی اور آگے بھی وہی ہوگا جو پاکستان ٹیم کے لیے اچھا ہو۔

    قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کو بھی آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ

    محمد رضوان نے کہا کہ ان کا وژن یہ ہے کہ ان کے پاس بیک اپ میں کپتان تیار رہے نہ صرف کپتان تیار رکھنا ہے بلکہ کیپر بھی تیار رکھنا ہے ہم بڑے ٹورنامنٹس میں سیمی فائنل میں آکر ہارتے رہے ہیں ہمیں چیمپئنز ٹرافی اور انڈیا میں ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر تیاری کرنی ہوگی یہ ہمارے ٹارگٹ ہونے چاہیئں،وہ تمام کھلاڑیوں کے لیے مثال بننا چاہیں گے اور ایسی لیگیسی چھوڑ کر جانا چاہیں گے کہ جب وہ جائیں تو پاکستان کے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہوں،ان کی سب سے بڑی خواہش پاکستان کرکٹ کو اوپر دیکھنا ہے۔

    جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

    کپتان محمد رضوان نے کہا کہ شائقین کو چاہیے کہ جب ہم بیٹنگ کررہے ہوں تو وہ اس بات سے نہ ڈریں کہ آؤٹ نہ ہوجائیں آپ چوکے کی توقع رکھیں اسی طرح جب ہم بولنگ کررہے ہوں تو اس بات سے نہ ڈریں کہ چوکا نہ ہوجائے بلکہ کیچ اور آؤٹ کی امید رکھیں، آپ مثبت سوچ رکھیں ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے۔

    پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

  • ریڈ اور وائٹ بال سیریز: سری لنکا اے ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی

    ریڈ اور وائٹ بال سیریز: سری لنکا اے ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی

    اسلام آباد کلب آئندہ ماہ سری لنکا اے اور پاکستان کے درمیان 5 میچوں کی ریڈ اور وائٹ بال سیریز کی میزبانی کرے گا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا اے کے دورۂ پاکستان کے وینیو کی تصدیق کردی،بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ اسلام آباد کلب آئندہ ماہ سری لنکا اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان 5 میچوں کی ریڈ اور وائٹ بال سیریز کی میزبانی کرے گا۔

    اعلامیے کے مطابق سری لنکا اے کی ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور تین روز کی پریکٹس کے بعد وہ 11 سے 21 نومبر تک دو چار روزہ میچ کھیلے گی اس کے بعد 25، 27 اور 29 نومبر کو 50 اوورز کے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں چار روزہ میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز دوپہر 2 بجے کھیلے جائیں گے۔

    بلاول بھٹو ،شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے

    اعلامیے کے مطابق پی سی بی اپنے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں پر توجہ جاری رکھے ہوئے ہے اور 3 ماہ میں اپنی دوسری ہوم سیریز کھیلے گی اگست میں بنگلادیش اے نے اسلام آباد میں دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی تھی، اس سال ہوم سیریز کے علاوہ پاکستان شاہینز نے ڈارون آسٹریلیا میں بنگلادیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں کے علاوہ دو ون ڈے میچز اور پھر ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں بھی حصہ لیا تھا۔

    دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

  • پی سی بی نے میر حمزہ کو قومی  اسکواڈ سے ریلیز کردیا

    پی سی بی نے میر حمزہ کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا

    لاہور: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر میر حمزہ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی میں انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ بولر میر حمزہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں تھے، فاسٹ بولر میر حمزہ کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش کی نشاندہی ہوئی ہے اور وہ دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف کے سبب ٹریننگ سیشن میں بھی شامل نہیں ہوسکے تھے،اب احتیاطی تدابیرکےطورپر میر حمزہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحتیابی اور بحالی کاعمل مکمل کریں گے۔

    احتیاطی تدابیرکےطورپر میر حمزہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحتیابی اور بحالی کاعمل مکمل کریں گے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔

    میکڈونلڈز کے برگرز سے جان لیوا وائرس پھیلنے لگا

     

    جاپانی ڈش رامین عام انتخابات میں ووٹروں کے لیے اولین مسئلہ بن گئی

    شفقت چیمہ کے بیٹے کی والد کے کومہ میں جانے کی خبروں کی تردید

  • پنڈی ٹیسٹ :پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 3 وکٹیں گر گئیں

    پنڈی ٹیسٹ :پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 3 وکٹیں گر گئیں

    راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے،انگلینڈ کے 8 بیٹرز نعمان خان اور ساجد خان کی بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے 241 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 276 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، زیک کرولی 29 اور اوپنر بین ڈکٹ 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ 3، جو روٹ اور ہیری بروک 5، 5، کپتان بین اسٹوکس نے 12 رنز بنائے-

    انگلش ٹیم کیلئے 7ویں وکٹ کی شراکت میں گس اٹکنسن اور جیمی اسمتھ نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم اٹکنسن 39 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے بعدازاں 91 رنز بناکر جیمی اسمتھ بھی پویلین لوٹ گئے،اسپنر ساجد خان نے چار جب کہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور زاہد محمود نے ایک پلئیر کو آؤٹ کیا-

    دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنالیے-

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹاس ہر مرتبہ آپ کے حق میں نہیں جاتا، ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دکھانا چاہتے ہیں ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔

    انگلینڈ نے اپنی گزشتہ میچ میں شکست کھانے والی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بولر بریڈن کارس اور میتھیو پوٹس کی جگہ گس ایٹکنسن اور اسپنر ریحان احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، ابتدائی دونوں میچز ملتان میں کھیلے گئے تھے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔