Baaghi TV

Tag: کھیل

  • آئی سی سی کا پاکستان میں  چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

    آئی سی سی کا پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں اگلے برس شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا ہے-

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ ممبران کے اجلاس کے آخری روز رپورٹ پیش کی جس میں یقین دلایا گیا کہ تینوں مجوزہ مقامات پر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ایونٹ کے آغاز سے قبل مکمل کرلیا جائے گا،جبکہ میٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کے بورڈ ممبران کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو دیکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کا بھی آپشن پیش کیا۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کے عہدوں کی میعاد کو بھی زیر غور لایا گیا، جس میں چیئرمین کی تقرری کو 2 سے بڑھا کر 3 سال کی مدت تک توسیع کا مشورہ دیا گیا تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی رکنیت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

  • زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے سینئیر کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا فیصلہ

    زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے سینئیر کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا فیصلہ

    لاہور: قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے سینئیر کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : رواں برس نومبر میں زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ان کی جگہ نوجوان پلئیرز کو موقع ملنے کا امکان ہے-

    آرام کرنے والے کھلاڑیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ آج ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گازمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کا آغاز 24 نومبر سے ہونا ہے جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

    سلیکٹرز دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز پر سلیکشن پر غور کررہی ہے، جس کا آغاز 4 نومبر کو میلبرن میں ہوگااس سیریز میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، اور نسیم شاہ کو واپس اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا اور ممکنہ طور پر محمد رضوان کو قیادت کے فرئض سونپے جاسکتے ہیں۔

    26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

    واضح رہے کہ انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد بابراعظم، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کروایا گیا ہےسیریز کے دوسرے میچ میں کامران غلام، نعمان علی اور ساجد خان کو موقع فراہم کیا گیا تھا جنہوں نے ملتان ٹیسٹ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، سیریز کا فیصلہ کن معرکہ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی:بھارتی ٹیم میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی

  • آئی سی سی    ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری،بابراعظم  کی ایک درجہ ،شاہین آفریدی کی 4 درجہ تنزلی

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری،بابراعظم کی ایک درجہ ،شاہین آفریدی کی 4 درجہ تنزلی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری اور بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجےبہتری کےبعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

    رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی 6 درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے جب کہ قومی ٹیم کے بیٹر محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد ساتویں نمبرپر اور بابراعظم ایک درجہ تنزلی کےبعد 12 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

    دو ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں لاپتا رہنے والے شخص کو زندہ تلاش …

    دوسری جانب ٹیسٹ ٹیم کی نئی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں،اس رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 4 درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں نمبرپرچلےگئے ہیں۔

    جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اسی طرح روی چندرن ایشون کی دوسری اور ایک درجہ بہتری کے بعد جوروٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔

    30 دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے …

  • بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے کامران غلام نے سنچری بنا ڈالی

    بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے کامران غلام نے سنچری بنا ڈالی

    ملتان: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بیٹر کامران غلام نے سنچری بناڈالی جس کے بعد وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔

    باغی ٹی وی : ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والےکامران غلام نے سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا،وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والےکامران غلام بابراعظم کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں،کامران غلام سے قبل ڈیبیو ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سےخالد عباداللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم ، علی نقوی، اظہر محمود ،یونس خان ، توفیق عمر ، فواد عالم ،عمر اکمل اور عابد علی بھی سنچری بناچکے ہیں۔

    یاسر حمید ڈیبیو پر دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے واحد پاکستانی ہیں یاسر حمید اور ویسٹ انڈیز کے لارنس روئے ڈیبیو کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے بیٹرز ہیں جبکہ فواد عالم اور عمر اکمل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ سنچری ملک سے باہر میزبان ملک کے خلاف بنائی جب کہ باقی تمام کھلاڑیوں کی سنچریاں ہوم گراؤنڈ یعنی پاکستان میں بنی ہیں۔

    چانسلر کا انتخاب اور عمران خان کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

    دوسری جانب دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان 200 رنز بنا لیے،

    ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق محض 7 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود نے3، سعود شکیل نے 4 رنز بنائے ، گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں تھیں۔

    بعدازاں صائم اور کامران نے 149 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے کامران غلام اور محمد رضوان وکٹ پر موجود ہیں۔

    حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے؟

    جبکہ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 جبکہ میتھیو پوٹس اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • فاطمہ ثناٰء کی  میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھتے وقت رونے کی ویڈیو وائرل

    فاطمہ ثناٰء کی میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھتے وقت رونے کی ویڈیو وائرل

    دبئی: پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء اسٹیڈیم میں میچ شروع ہونے سے قبل قومی ترانہ پڑھتے وقت پنے والد کو یاد کر کے رونے لگیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی :ویمنز قومی کرکٹ کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد گزشتہ ہفتے انتقال کرگئے تھے جس کے بعد وہ فوری طور پر دبئی سے کراچی پہنچیں تاہم نماز جنازہ اور تدفین کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں شرکت کے لیے واپس دبئی پہنچیں جہاں انہوں نے قومی ٹیم کی قیادت کی، میچ کے آغاز سے قبل گراؤنڈ میں فاطمہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور قومی ترانے کے دوران رو پڑیں-

    حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے؟

    فاطمہ ثناء کی مذکورہ ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سےجاری کی گئی اور ان کی ہمت و حوصلے کی داد دی گئی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے 110 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، میچ میں شکست کے ساتھی ہی بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی سیمی فائنل دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔

    چانسلر کا انتخاب اور عمران خان کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

  • فرانسیسی فٹبالر   پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام

    فرانسیسی فٹبالر پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام

    فرانسیسی فٹبالر کلیان ایمبابے پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام لگایا گیاہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے فرانس کے فٹبالر کلیان امباپے بدھ سے جمعہ تک سوئیڈن کے مقامی ہوٹل میں موجود تھے جہاں انہوں نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں انتہاہی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب فرانس کے اسٹار فٹبالر کلیان ایمبابے نے واقعہ کو فیک نیوز قرار دیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے امباپے نے طنزاً کہا کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ الزام سماعت سے ایک روز پہلے سامنے آیا ہے، یہ سماعت امباپے کے سابق کلب پی ایس جی کیخلاف ہے جس میں امباپے نے تنخواہوں اور بونس کی مد میں 46 ملین پاؤنڈ طلب کیے ہیں۔

    ایس سی او کانفرنس:ٹریفک پلان جاری

    دکی میں 21 کان کنوں کا قتل،مزدوروں نے سیکیورٹی ملنے تک احتجاجاً کام …

    دوسرا ٹیسٹ میچ: پاکستان کاانگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ،بابراعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، سرفراز احمد ڈراپ

    انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ،بابراعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، سرفراز احمد ڈراپ

    لاہور: انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بابراعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، سرفراز احمد دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیے گئے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم میں 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ابرار احمد بخار کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

    ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، سلمان علی آغا، عامر جمال، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب قومی کرکٹر فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فخر زمان نے بیان جاری کیا اور بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی،فخر زمان نے لکھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا، انہیں بینچ پر نہیں بٹھایا گیا بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں،پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا، گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

  • محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

    محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی:بورڈ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی سید محسن نقوی کریں گےاجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے، پی سی بی کے کچھ شعبوں کے ڈائریکٹرز اور دیگر عہدیداران بھی اجلاس میں موجود ہوں گے اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان کے نام پر بھی غور ہو گا۔

  • ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے،انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا –

    باغی ٹی وی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہےاور انگلینڈ پاکستان میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم بن گئی،کیسویں صدی میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اننگز میں 700 رنز بنالیے۔

    انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا جس میں بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں 5 وکٹ پر 675 رنز بنائے تھے،یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 700 رنز اسکور کیے ہیں، اس سے قبل 1958 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 790 اسکور بنایا تھا۔

    انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں،محمد حفیظ

    دوسری جانب انگلش بلے باز جو روٹ اور ہیری بروک نے انگلینڈ کی پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، جو روٹ اور ہیری بروک نے 412 رنز بناکر نیا ریکارڈ بنایاملتان ٹیسٹ میں جو روٹ اور ہیری بروک کے درمیان پارٹنر شپ جاری ہے، اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 411 رنز کی شراکت بنائی تھی،ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت 624 رنز کی قائم ہوئی جو مہیلا جے وردنے اور کمار سنگا کارا نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف بنائی تھی۔

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

  • قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی  کپتان فاطمہ ثنا کے والد   انتقال کرگئے

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

    کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

    دوسری جانب ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں او رچئیرمین پی سی بی نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے،” محسن نقوی نے فاطمہ ثنا کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی آپ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔”

    واضح رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کیلئے ان دنوں دبئی میں موجود ہے جہاں ٹیم کا کل آسٹریلیا سے اہم میچ ہے،قومی ٹیم ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے، اسے ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے، میگا ایونٹ میں ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی جبکہ بھارت سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔